Baaghi TV

Author: +9251

  • سلیمان شہباز نے عمران اسماعیل کو 1 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

    سلیمان شہباز نے عمران اسماعیل کو 1 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

    لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کراچی کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل کے خلاف شریف خاندان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے اوراس جُرم کی پاداش میں ایک ارب روپےہرجانہ مانگا ہے

    عمران اسماعیل نے الزام لگایا کہ شریف خاندان ترک فرموں کے ذریعے سولر انرجی کے ٹینڈرز میں ملوث ہے۔

    سلیمان نے ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8 کے تحت قانونی طور پر بھیجا اور 14 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

    سلیمان شہبازکہتے ہیں کہ مجھ پر اور میری کمپنی پر جھوٹے الزامات لگانے والے عمران اسماعیل کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کی جائے

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 499 اور 500 اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 18 اور 21 کے تحت روکنے اور باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

    نوٹس میں لکھا گیا ہےکہ ہتک عزت آرڈیننس 2002 ("ہتک عزت آرڈیننس”) کے سیکشن 8 کے تحت ایک قانونی نوٹس بھیجا جارہاہے،اس نوٹس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ بے بنیاد اور بدنیتی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پرسلیمان شہباز کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی

    سلمان شہبازکے وکیل کی طرف سےدائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آپ کی طرف سے آپ کے ہتک آمیز ٹویٹس میں ہمارے کلائنٹ کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے، غیر سنجیدہ اور مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ہمارے کلائنٹ کو بدنام کرنے اور اس کی ساکھ کو بلاوجہ نقصان پہنچانے کے واحد مقصد سے بنائے گئے ہیں۔”

    یاد رہے کہ عمران اسمٰعیل نے چند دن پہلے جب شہبازشریف ترکی گئے تھے تواس کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے اس دورے کے دوران اپنے بیٹے سلیمان شہباز کے ساتھ کاوروباری معاملات طئے کیے ہیں نہ کہ ترک حکام سے کوئی ملکی سطح کی بات کی

    عمران اسمٰعیل نے کہا تھا کہ شہبازشریف اب اپنے بیٹے کی سولرپینل کمپنی کا مال پاکستان میں کھپانے کے لیے سلیمان شہبازسے بات چیت کرنے ترکی گئے

    جس پرسلیمان شہباز نے ان الزامات کو جھوٹ قراردیتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا ہے

  • پاکستان ماحولیاتی تبدیلی میں دنیا کے چھٹے نمبر آگیا ہے۔ ماحولیاتی وزیر شیری رحمان

    پاکستان ماحولیاتی تبدیلی میں دنیا کے چھٹے نمبر آگیا ہے۔ ماحولیاتی وزیر شیری رحمان

    وفاقی وزیر ماحولیاتی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے اور اس سال مون سون 86 فیصد زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ: آئندہ دنوں میں مون سون کے اثرات پنجاب میں ہوں گےاور یہ مون سون میں شدید بارشوں کی شروعات ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ: بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق 274 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔سندھ میں 261 فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں 49 فیصد بارشیں ہوئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا: بلوچستان میں سب سے زیادہ 39 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 14 جون سے اب تک مون سون میں 77 اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

    انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ: گلوبل وارمنگ کی وجہ سے جھیلیں پھٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

    شیری کے مطابق: پاکستان میں گلوبل وارمنگ سے نقصانات بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہیں اور گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کے اثرات پاکستان کو بھی بھگتنے پڑ رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ: پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ 5 ممالک میں شامل ہے اور ہر سال اس طرح کے 5 یا 6 واقعات ہوتے ہیں۔

    شیری رحمان نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی حکومت نے ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے وہ ناقابل تلافی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا: تحریک انصاف کے دور حکومت میں کام ہوا ہی نہیں جس کے سبب لوڈشیڈنگ واپس آئی ہے۔

    موجود دور حکومت کے بارے میں  نے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے تو ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا لیا ہے ورنہ ہمارے آسان تھا کہ فوری الیکشن میں چلے جاتے۔

  • قائداعظم زندہ باد کاپریمئیر، شرکاء کو فلم پر ریویو دینے سے منع کر دیا گیا

    قائداعظم زندہ باد کاپریمئیر، شرکاء کو فلم پر ریویو دینے سے منع کر دیا گیا

    عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم کا گزشتہ روز لاہور میں‌ پریمئیر کیا گیا ، پریمئیر میں میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا، میڈیا کو مدعو نہ کرنے کی وجہ شاید یہ تھی کہ اس فلم کی پریس میٹ پر سیکیورٹی ایشوز کی وجہ سے میڈیا کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا. گزشتہ شب جو پریمئیر ہوا اس میں گنتی کےصحافیوں کے علاوہ میڈیا دیکھنے کو نہیں ملا. فلم کے پریمئیر میں شرکت کرنے کے لئے جن کے پاس پاسسز تھے ان کو کوڈ جاری کئے گئے تھے جن کو دکھائے بغیر وہ اندر نہیں آسکتے تھے.پریمئیر میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں اداکار سلمان شاہد ، قوی خان ،سمیع خان

    ،کوریوگرافر نگاہ، امجد اسلام امجد ، کرکٹر وہاب ریاض کے علاوہ فضا نبیل اور ماہرہ خان فہد مصطفی نے شرکت کی.ماہرہ خان کالے رنگ کا ڈریس زیب تن کئے ہوئے تھیں وہ بہت ہی دلکش لگ رہی تھیں. فلم شروع ہونے سے پہلے فضا اور نبیل نے ہال میں‌کھڑے ہو کر وہاں پر موجود لوگوں سے درخواست کی کہ فلم چونکہ ابھی یلیز نہیں ہوئی اس کا پریمئیر چند دن پہلے کیا جا رہا ہے اس لئے فلم اور کہانی کے حوالے سوشل میڈیا پر جا کر کچھ نہ لکھا جائے یہاں تک کہ نہ فلم کا کوئی کلپ بنایا جائے نہ ہی گانا ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈالا جائے. اس موقع پر فضا اور نبیل نے ماہرہ خان اور فہد مصطفی کا بہت شکریہ ادا کیا.

  • مہنگائی کا علاج :کرنسی کی بجائےسونےمیں لین دین رواج پکڑنے لگا

    مہنگائی کا علاج :کرنسی کی بجائےسونےمیں لین دین رواج پکڑنے لگا

    ہرارے:دنیا بحرانوں کی زد میں ہے اوردیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے اکثرممالک کی کرنسیاں شدید زوال کا شکارہیں ، حالات میں دنیا میں کئی ممالک نے کرنسی کی بجائے سونا جمع کرنا شروع کردیا ہے،اسی نظریے کے تحت زمبابوے نے مہنگائی کا علاج نکال لیا، ملک میں کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین کی حوصلہ افزائی کی جانے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں بڑھتی مہنگائی پر قابو کے لیے کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین شروع ہو گیا ہے، زمبابوے کے مرکزی بینک نے اس سلسلے میں سونے کے سکے فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروباری اور مالیاتی لین دین کے لیے سونے کے سکے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

    مرکزی بینک کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ سونے کے سکے 25 جولائی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، سونے کے سکے امریکی ڈالر، مقامی کرنسی اور دیگر بین الاقوامی کرنسیوں میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے مطابق خریدے جا سکیں گے۔

    بینک نے کہا کہ سونے کے سکوں کو نقد رقم میں منتقل کیا جا سکے گا، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے ذریعے تجارت ہو سکے گی۔

    یاد رہے کہ زمبابوے نے 2009 میں مالی معاملات کے لیے اپنی کرنسی ترک کر کے غیر ملکی کرنسیاں استعمال کرنا شروع کی تھیں، زیادہ تر لین دین امریکی ڈالر میں ہو رہا تھا، تاہم 2019 میں حکومت نے مقامی کرنسی ’زمبابوین ڈالر‘ دوبارہ متعارف کروا دیا تھا لیکن اس کی قدر پھر گرتی جا رہی ہے۔

  • امریکہ کے بعد یورپ نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کولگام ڈالنےکا فیصلہ کرلیا

    امریکہ کے بعد یورپ نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کولگام ڈالنےکا فیصلہ کرلیا

    پیرس:انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی منمانیوں کے بعد اب یورپ نے انہیں لگام دینے کے لیے خصوصی قوانین وضع کر دئے ہیں جن کے تحت کمپنیوں کو صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھنے اور ان کے ڈیٹا اور نجی معلومات کا کاروباری مقاصد کے لئے استعمال نہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

    نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے ’ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ‘ (ڈی ایم اے) اور ’ڈیجیٹل سروسز ایکٹ‘ (ڈی ایس اے) نامی دو قوانین کی منظوری دے دی۔

    ’ڈیجیٹل سروسز ایکٹ‘ کا قانون فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ایمازون سمیت اسی طرح کی دیگر ویب سائٹس پر نافذ ہوگا جس کے ذریعے مذکورہ ویب سائٹس کو صارفین کی پرائیویسی کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے گا۔

    اسکے علاوہ تمام ویب سائٹس خطرناک اور غیر قانونی چیزوں کی فروخت کی بندش کو بھی یقینی بنائیں گی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا ویب سائٹس، میسیجنگ ایپلی کیشن، سوشل شیئرنگ ایپس اور آن لائن اسٹورز کے پلیٹ فارمز صارفین کے ذاتی ڈیٹا کا غلط استعمال بھی نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے ڈیٹا کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

    اس قانون کے تحت تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس یورپین یونین کے ماہرین کی کمیٹی کو اپنے الگورتھم تک رسائی دیں گی۔

    یورپی یونین نے اسی طرح ’ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ‘ بھی منظور کرلیا جو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں یعنی گوگل، ایمازون، ایپل اور مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں پر نافذ ہوگا۔ اس ایکٹ کے تحت تمام کمپنیاں اپنی پالیسی کو شفاف رکھیں گی، کسی طرح بھی صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال نہیں کریں گی، انہیں ان کی پسند یا نہ پسند کی بنیاد پر دوسرے مواد تک رسائی نہیں دیں گی اور کسی طرح بھی صارفین کے ایپس یا انٹرنیٹ کے استعمال میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔

    مذکورہ قوانین کے تحت خلاف ورزیوں کی صورت میں ٹیکنالوجی کمپنیز کو اپنی سالانہ آمدنی کا دس سے بیس فیصد حصہ جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔

  • قائداعظم زندہ باد امریکہ،نیوزی لینڈ،کینڈا، یو اے ای اورآسٹریلیا میں بھی ریلیز ہو گی

    قائداعظم زندہ باد امریکہ،نیوزی لینڈ،کینڈا، یو اے ای اورآسٹریلیا میں بھی ریلیز ہو گی

    فضا علی مرزا اور نبیل کی فلم ”قائداعظم زندہ باد” نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ ، نیوزی لینڈ ، کینڈا، یو اے ای اور آسٹریلیا میں بھی ریلیز ہو گی. ان ملکوں میں موجود ماہر ہ خان اور فہد مصطفی کے پرستاروں کے لئے یقینا خوشخبری ہے اور سب عید الاضحی پر اپنے ملک میں بیٹھے پاکستانی فلم کا مزہ لیں گے. لاہور میں گزشتہ شب فلم کا پرئیمیر ہو چکا ہے.پریمئیر محدود پیمانے پر کیا گیا. اس میں‌میڈیا کو نہ ہونے کے برابر انوائٹ کیا گیا. نبیل اور فضا کی طرف سے وہاں آنے والوں‌کو خاص کر کہا گیا کہ جب تک فلم ریلیز نہ ہوجائے فلم کا ریویو کہیں بھی نہ لکھا جائے نہ ہی کہانی پر بات کی جائے. فلم قائداعظم زندہ باد

    کے حوالے سے ماہرہ خان بہت پرجوش ہیں انہوں نے اپنے پرستاروں سےکہا ہے کہ وہ عید پر گھروں سے ضرور نکلیں اور جا کر فلم دیکھیں .اسی طرح‌ سے وہ کہتی ہیں کہ ان کے پرستاروں کو ایک نئی ماہرہ خان دیکھنے کو ملے گی. انہوں نے کہا کہ میرا اس فلم میں کردار روٹین سے ہٹ کر ہے.اسی طر‌ح سے فہد مصطفی نے کہا کہ میری یہ فلم میرے پرستاروں کے لئے عید پر ٹریٹ ہے.میری خواہش ہے کہ سب عید پر وقت نکال کر دیکھنے ضرور جائیں. یاد رہے کہ فہد اور ماہرہ خان کی اس فلم کے ساتھ لندن نہیں جائونگا ریلیز ہو رہی ہے فلم لفنگے کی ریلیز کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کیونکہ اسکو بین کر دینے کی خبریں گردش کررہی ہیں.

  • عمران خان نے 258 کنال اہلیہ جبکہ 240 فرح کے نام الاٹ کرائی۔ رانا  ثناءاللہ

    عمران خان نے 258 کنال اہلیہ جبکہ 240 فرح کے نام الاٹ کرائی۔ رانا ثناءاللہ

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ: عمران خان بنی گالہ میں بیٹھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ میں یہ بتا دوں گا میں ان سے پوچھتا ہوں انہوں نے دھرنا کیوں دیا تھا ؟

    ان کا کہنا تھا کہ: عمران خان کو ڈی چوک پر بیٹھنے نہیں دیا گیا تو کیا یہ ہراساں کرنا ہوگیا۔

    رانا ثناء نے واضح کیا کہ: عمران خان کی ان دھمکیوں سے کوئی بھی خوف زدہ نہیں ہوگا اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا.

    وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ: عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے کیس پر سوموٹو لے اور اگر میرے خلاف منشیات کا کیس ثابت ہوجائے تو میں ہر قسم کی سزا کیلئے تیار ہوں۔

    رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ: عمران خان مجھے بتائیں کہ وہ پندرہ کلو ہیروئن کس کی تھی؟ اور عمران یہ بھی بتائیں کہ اراضی اسکینڈل میں 5 ارب روپے کا غبن کیسے کیا گیا؟
    انہوں نے دعوی کیا کہ: اراضی اسکینڈل میں اقرار نامہ، رجسٹری سمیت سب کچھ موجود ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب سے اکٹھی ہونے والی رقم وزیراعلیٰ ہاؤس جاتی تھی یا بنی گالہ۔

    رانا نے کہا: ابھی تو صرف سوالات پوچھے جا رہے ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ان کے مطابق: توشہ خانہ میں جو انہوں نے گھڑیاں لیں اور بیچی ہیں اسکے ثبوت موجود ہیں اوروہ دوکان بھی موجود ہے جہاں یہ گھڑیاں بیچی گئی تھیں،

  • آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے قوی خان

    آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے قوی خان

    سینئر اداکار قوی خان کہتے ہیں کہ مجھے یہ تنقید بے جا لگتی ہے کہ جس میں کہا جا تا ہے کہ آج ڈرامہ اچھا نہیں بن رہا آج ڈرامہ بہت اچھا بن رہا ہے میں نے حال ہی میں ایک ڈرامہ کیا ہے کیا کمال کی کہانی اور کام کا انداز ہے.آج سبھی فنکار بہت اچھا کام کررہے ہیں میں کسی ایک کا نام اس لئے نہیں‌لوں گا کیونکہ میں مقابلے پر یقین نہیں رکھتا.سب ہی فنکار ہیں اور سب ہی کام کررہے ہیں تو کیوں‌میں کسی ایک کا نام لیکر کسی کو اہم اور کسی کو غیر اہم کروں . قوی خان نے کہا کہ ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں ہمارے دورے کے کام کے اپنے تقاضے تھے آج دور بدل چکا ہے آج کام کے تقاضے کچھ اور ہیں .کل بھی کام اچھا ہو رہا تھا آج بھی اچھا ہو رہا ہے.قوی خان نے مزید کہا کہ آج جو بھی فلمیں بن رہی ہیں میں ان کو بھی دیکھ رہا ہوں ڈائریکٹرز رائٹرز کام کے ساتھ انصاف کررہے ہیں.

    قوی خان نے کہا کہ مہنگائی ہمارے دور میں بھی تھی آج بھی ہے کل بھی سیاستدان عوام کے لئے کام کررہے تھے آج بھی عوام کے لئے کام کررہے ہیں ہم کیوں کسی کو برا کہیں کیوں کسی ایک کو اچھا باقیوں کوبرا کہیں. مقابلے بازی کے اس ماحول نے سوسائٹی میں بہت سارا انتشار پیدا کر دیا ہے، آپ پسند کریں کسی بھی سیاستدان کو لیکن کسی ایک کو اچھا اور دوسرے کو برا کہہ کر الگ ماحول نہ بنائیں.

  • مِیرا ڈانس ریہرسلز میں بہت تنگ کیا کرتی تھی کوریوگرافر نگاہ

    مِیرا ڈانس ریہرسلز میں بہت تنگ کیا کرتی تھی کوریوگرافر نگاہ

    پاکستان کے معروف کوریوگرافر نگاہ کہتے ہیں کہ وہ پچھلے پچیس سال سے کوریوگرافی کررہے ہیں. انہوں نے نوے دہائی میں پاکستان کی معروف ہیروئنز کو فلموں میں ڈانس کروایا. انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ریما خان بہت جلدی ڈانس سٹیپس پک کر لیا کرتی تھی لیکن فلمسٹار میرا بہت تنگ کیا کرتی تھی خصوصی طور پر ریہرسلز میں. نگاہ نے مزید کہا کہ آج ساری لڑکیاں اچھا ڈانس کرتی ہیں جلد ہی ڈانس سٹیپس پک کرلیتی ہیں لیکن ماہرہ خان کی کیا

    ہی بات ہے وہ کمال کا ڈانس کرتی ہے. ایک سوال کے جواب میں نگاہ نے کہا کہ میں جب ڈانس سکھا رہا ہوں اور اگلہ بندہ سنجیدہ نہ ہو اور ڈانس سیکھنے کی بجائے ادھر ادھر دھیان رکھے تو بہت زیادہ غصے میں آجاتا ہوں اور وہ غصہ کیسے نکلتا ہے بس نہ ہی پوچھیں. نگاہ نے بتایا کہ وہ اداکار بننا چاہتے تھے لیکن قسمت نے انہیں کوریوگرافر بنا دیا. نگاہ کہتے ہیں کہ میرے سب دوست کہا کرتے تھے کہ تم بہت اچھا ڈانس کرتے ہو کوریو گرافی کے شعبے میں آئو. میں نے دوستوں کی بات مانی اور اس فیلڈ میں آگیا اور اس کے بعد دیگر ارادے ترک کر دئیے چاہے وہ ایکٹنگ تھی یا کچھ اور بس ڈانس کرنے اور سکھانے پر توجہ دی. آج خدا نے مجھے جس مقام پر بھی پہنچایا ہے اس کےلئے میں ان کا شکر گزار ہوں.

  • لیگی رہنماء نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کو پیسوں کی پیکش کردی

    لیگی رہنماء نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کو پیسوں کی پیکش کردی

    پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کردی۔

    مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجا صغیر احمد کے کارنر میٹنگ سے خطاب کی ووٹرز کو پیسوں کی آفر دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا صغیر کی جانب سے ووٹرز کو آفر و یقین دہانی کراتے سمیت دیکھا جاسکتا ہے۔


    امیدوار کا کہنا تھا کہ ووٹرز جتنی دیر یہاں بیٹھے ہیں اتنے ہی آپ کو پیسے دوں گا، سب کہتے ہیں راجا صاحب منتخب ہوکے پیسے دیں گے، میں کہتا ہوں میں پہلے پیسے دوں گا گھبرائیں نہیں۔ ووٹ کی باری بعد میں آئے گی۔

    لیگی رہنماء کی جانب سے تقریر میں آفر و یقین دہانی سن کر شرکاء کو تالیاں مار کران کے حق میں نعرے لگاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ایکسپریس نیوز نے راجا صغیر کا موقف معلوم کرنے کے لیے رابطے کی کوشش لیکن ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

    ایک صارف راجا صغیر کی پیسوں کی پیشکش پر کہتے ہیں کہ: پیسے 500 روپے ملیں گہ اور نکلیں گہ 5۔۔5 کروڑ جس دن عوام یہ بات سمجھ گئی پاکستان پر کوئی بھی چور حکمران اپنی حکمرانی مسلط نہیں کر سکے گا

    مزید کہا: عوام خود ذمہ دار ہے اس سب کی جو کچھ اب ہو رہا ہے