Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران جواب دے کہ بنی گالہ کو منی گالہ کیسے بنایا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

    عمران جواب دے کہ بنی گالہ کو منی گالہ کیسے بنایا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

    اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جواب دیں کہ انہوں بنی گالہ کو منی گالہ کیسے بنایا اور صادق و امین ہیروں اور گھڑیاں بیچنے کا کاروبار کیسے کررہے تھے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ: عمران خان اس کا بھی جواب دیں کہ فرح گوگی اور بشری بی بی کے درمیان جو ٹرانزیکشن ہوتی رہی ہیں وہ کس بنا پر ہوتی رہی؟
    وزیرااطلاعات کا کہنا تھا کہ: ان کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ کس طرح بنی گالہ کو منی گالہ بنانا ہے اور صادق اور امین نے ناصرف توشہ خانہ کے تحائف بیچ دیئے بلکہ صادق اور امین بنی گالہ بیٹھ کر زمینوں پر قبضے بھی کر رہے تھے۔

    وزیراطلاعات کے مطابق: جب دوسروں کی آڈیوز یا ویڈیوز لیک ہوتی تھی تو یہ لوگ طبلہ بجاتے تھے مگر اب جب اپنی آڈیوز لیک ہورہی ہیں تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کی جواب طلبیاں شروع ہوگئی ہیں۔

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ: عوام کو بتایا جائے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کس طرح پیٹرول اور گیس کے مافیا کو فائدہ پہنچایا اور جس وقت سستی ایل این جی مل رہی تھی تو انہوں نےکیوں نہیں خریدی۔

    عمران خان کے سازش والے بیانیہ پتر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ: اگر کوئی بیرون ملک سازش تھی تو 8 مارچ کو عمران خان نے عوام سے خطاب کر کےکیوں نہ بتایا اور اسمبلیاں تحلیل کیوں نہ کیں اگر یہ اتنے سچے تھے تو؟

    انہوں نے کہا: عمران خان نے کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں چاہا ہے ۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ: خارجہ پالیسی کی جو تباہی ہوئی ہے اس کا زمہ دار عمران خان اور سابقہ حکومت ہے کیونکہ یہ ایک نااہلوں کا ٹولہ تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ: مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار بھی عمران خان ہی ہے۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ: عمران خان تو کہتے تھے کہ بشری مانیکا ایک گھریلو خاتون ہے لیکن آڈیو لیک کے بعد یہ ان کا یہ بیانیہ بھی بے نقاب ہوگیا کیونکہ وہ تو لوگوں کے خلاف غداری کے ٹرینڈ بنواتی رہی ہیں.

  • راولپنڈی: نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی

    راولپنڈی: نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی

    روالپنڈی کے نان بائیوں نے آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ عوام نے روٹی نان مہنگا ہونے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پتیری سرخ روٹی کی نئی قیمت 15 روپے، خمیری روٹی کی قیمت 20 روپے، نان کی قیمت 25 روپے اور پراٹھہ روغنی نان کی قیمت 40 روپے کر دی گئی ہے.

    صدر ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے مطابق: آٹا، میدہ، فائن آٹا، گھی، خشک دودھ اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، سرخ آٹے کی بوری 6500 روپے اور میدہ کی بوری 8 ہزار روپے ہوگئی۔

    قیمتوں میں اضافہ بدھ 6 جولائی سے کر دیا گیا ہے.

  • عمران خان کی عبوری ضمات میں  18 جولائی تک توسیع کردی گئی

    عمران خان کی عبوری ضمات میں 18 جولائی تک توسیع کردی گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت میں اٹھارہ جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے.

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج عدالت میں پیش ہونا تھا مگر وہ آج عدالت پیش نہیں ہوئے ہیں.

    عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران کی جان کو خطرہ لہذا وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اور عمران خان کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ جولائی تک توسیع کردی.


    علاوہ ازیں عدالت نے ہنگامہ آرائی کیس میں شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی ہے.

  • ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

    ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید ایک شخص انتقال کرگیا جب کہ 168 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 150 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 69 فیصد رہی جب کہ اب بھی 168 افراد کی حالت خطرے میں ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں صوبہ سندھ سب سے آگے ہے۔

  • برطانیہ جانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر ویزا درخواست دیں

    برطانیہ جانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر ویزا درخواست دیں

    برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوش خبری.

    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ جو پاکستانی موسمِ گرما میں برطانیہ جانا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر ویزا درخواست دیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ویزا میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کی عالمی وبا کے بعد اب حالات معمول پر آئے ہیں اور پابندیوں کے بعد دنیا بھر سے ویزا درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال کے بعد وہاں کے لوگوں کو زیادہ ویزہ دیئے جارہے ہیں جس سے دیگر ممالک کے لیے ویزہ معاملات میں تعطل آیا ہے۔ٹرنر نے کہا کہ ویزہ کے حصول میں تاخیر پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مخصوص تھی۔ اس صورتحال میں ویزہ درخواستوں کا بوجھ بڑھتا گیا جس کے لیے اضافی اسٹاف کو بھرتی کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر سال موسم گرما میں پانچ لاکھ پاکستانی برطانیہ جاتے ہیں، موسمِ گرما میں سفرکے خواہش مند فوری طور پر ویزا درخواست جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر درخواست جمع کرانے کے بعد بایومیٹرکس تصدیق کے لیے چھ ہفتوں کا انتظار کیا جائے۔ انہوں نے پاکستانی طالب علموں مشورہ دیا کہ وہ جلد ہی اپنی درخواست جمع کرا دیں تاکہ پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

  • الیکشن کمیشن نےوزیراعظم کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نےوزیراعظم کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا۔اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہونے پر روکا گیا۔

     

    فواد چودھری نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

     

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم کو ٹھٹھہ میں واٹر سپلائی اسکیم کےفور فیز ون کا افتتاح کرنا تھا۔
    اعلامیے میں کہا گیا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں 24 جولائی کو بلدیاتی الیکشن ہے۔

    دوسری طرف پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر داخلہ عطاءتارڑ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیج دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کے سبسڈی ریلیف پیکج پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیجا ہے۔

    شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے:قاسم سوری

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل سبسڈی ریلیف پیکج کے اعلان پر حمزہ شہباز شریف کو7 جولائی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب کے20 حلقوں میں انتخابات کےشیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا، منتخب نمائندہ یا سرکاری اور حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا، نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کے ” روشن گھرانہ پروگرام ” کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج پردیا ہے۔

     

    محنت کریں، حسد نہ کریں،مریم نواز کا مفت بجلی پر تنقید کرنیوالوں کوجواب

     

    خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا تھا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے، پچھلے6 ماہ میں جنہوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت انہیں مفت بجلی فراہم کرے گی، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل کا خرچہ اگست سے پنجاب حکومت اٹھا ئےگی۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے وزیر قانون پیجاب عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کے ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت طلب کر لی.الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی طلبی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے ،مراسلے میں کہا گیا کہ کہ وزیر داخلہ پنجاب نے 27 اور 28 جون کو جھنگ کا دورہ کیا اور جھنگ میں منعقد پونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی پی 125 اور پی پی 127 کے حلقوں میں الیکشن کمین میں حصہ لیا.وزیر داخلہ نے ان حلقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا.

  • باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک،بحالی کی کوشش جاری

    لاہور:ایک بار پھرمودی انتظامیہ باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاونٹ کوہیک کرکے اپنی دشمنی سے بازنہ آئی،باغی ٹویٹر کی بحالی کی کوشش جاری ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبول ترین ویب ٹی وی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے

    اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ @baaghitv کو ہیک کر لیا گیا ہے، باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم ٹویٹر آئی ڈی کو ریکور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، باغی ٹی وی پاکستان کا مقبول ترین ڈیجیٹل میڈیا کا ادارہ ہے ،ماضی میں بھارت نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی دھمکی دی تھی ،جبکہ چند دن قبل ایک بارپھرمودی سرکاری نے باغی ٹی وی کے خلاف اقدامات کرنے کےواضح اشارے دیئے تھے ، مودی سرکار کی دھمکی حقیقت ثابت ہوئی اور آج ایک بار پھرباغی ٹی وی کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر باغی ٹی وی کی آئی ٹی کی ٹیم مسلسل ٹویٹر سپورٹ سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ جلد ٹویٹر اکاؤنٹ ریکور کر لیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کے آئی ٹی ماہرین یہ جاننے بھی کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹویٹر ہینڈل کس نے ہیک کیا؟باغی ٹی وی کی ٹیم جلد اسکا بھی پتہ لگا لے گی، باغی ٹی وی کو ماضی میں بھی بھارتی ہیکرز کی جانب سے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہین جبکہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ کو بھی متعدد بار ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے

  • روشن ڈیجیٹل اکاونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.60 ارب ڈالر

    روشن ڈیجیٹل اکاونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.60 ارب ڈالر

    روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.60 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 3.027 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون کے اختتام پرروشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.606 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

    جون کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 250 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجومئی میں 189 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 310ملین ڈالرتھا۔مئی کے مقابلہ میں جون میں آرڈی اے کے زریعہ ترسیلات زرمیں 32.27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی

    اعدادوشمارکے مطابق جون کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے تحت مزید12527 اکاونٹس کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد429364 ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک نے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے ستمبر2020 میں اس سکیم کاآغازکیاتھا جس پرکامیابی سے عمل درآمدجاری ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک ملک میں 3.027 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے،

    جون میں آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 149 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جون کے اختتام تک نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس(روایتی) میں سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 1.591 ارب ڈالر، نیاپاکستان سرٹیفیکٹس(اسلامک) 1.396 ارب ڈالراورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔

    جون 2022 میں آرڈی اے کے زریعہ نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس(روایتی) میں سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم98 ملین ڈالر، نیاپاکستان سرٹیفیکٹس(اسلامک)50 ملین ڈالر اوررپاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی

  • کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارت کی نجی ایئرلائن کا طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ ہوگیا۔

    دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے جناح ٹرمنل رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

    اجازت ملنے پرکپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا تھا، بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ تاہم ابتداء میں مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ہنگامی و تیکنیکی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے انجینئرز نے کاک پٹ میں جاکر انجن اور آلات کی خرابی کی نشاندہی کرنے والے آلات کا معائنہ کیا۔

    بھارتی اسپائیس جیٹ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپائس جیٹ B737 ہوائی جہاز آپریٹنگ فلائٹ SG-11 (دہلی – دبئی) کو انڈیکیٹر لائٹ کی خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایک متبادل طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جائے گا تاہم متبادل طیارہ وقت پر نہ پہنچ سکا اور طیارے کی مرمت میں بھی ممکنہ تاخیر ہوئی تو بھارتی مسافروں کو لاونج میں منتقل کیا گیا۔تمام مسافروں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو کھانا اور سہولتوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ شام 6 بجے ایک متبادل طیارے نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا تھا اور لگ بھگ 11 گھنٹے بعد بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔

  • عالمی تبدیلیوں، وبا کی وجہ سے عالمی معیشت کی بحالی سست ہے، چینی صدر

    عالمی تبدیلیوں، وبا کی وجہ سے عالمی معیشت کی بحالی سست ہے، چینی صدر

    واشنگٹن :“عالمی ترقی: مشترکہ مشن اور شراکت” کے موضوع پر تھنک ٹینک اور میڈیا کے اعلیٰ سطحی فورم کا بیجنگ میں افتتاح ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ ہوانگ کھن منگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی،اور صدر شی جن پنگ کی طرف سے بھیجا گیا تہنیتی خط پڑھ کر سنایا ۔

    چینی میڈ یا کے مطا بق صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں کہا کہ اس وقت ایک صدی میں آنے والی سب سے بڑی عالمی تبدیلیوں اور وبا کی وجہ سے ، عالمی معیشت کی بحالی سست ہے، ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کے درمیان ترقیاتی فرق مزیدبڑھ گیا ہے۔ پوری دنیا کو ایک مشکل وقت کا سامنا ہے۔ عالمی ترقی کا فروغ انسانوں کا مشترکہ معاملہ ہے۔

    اس لئے چین نے عالمی ترقیاتی انیشیٹیو پیش کیا، جس کے مطابق چین ، عوام کو اولین حیثیت دیتے ہوئے تمام ممالک کے ساتھ ، جامعیت، مشترکہ مفادات، جدت ، انسان اور فطرت کی ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کو برقرار رکھتے ہوئے، ترقی کو عالمی ایجنڈے پر ترجیحی حیثیت دینے کو فروغ دے گا،اقوام متحدہ کے ۲۰۳۰ پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو بڑھائے گا اور زیادہ مضبوط، سبز اور مثبت عالمی ترقی کو فروغ دے گا۔

    ہوانگ کھن منگ نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے نشاندہی کی کہ صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی خط میں عالمی ترقی کو فروغ دینے کی صورت حال اور درپیش چیلنجوں کی وضاحت کی گئی ہے اور عالمی ترقی کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے تصورات اور تجاویز کا واضح طور پر اعلان کیا گیا ہے، اس فورم کو اچھی طرح سے چلانے اور ترقیاتی قوتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

    اس فورم کی میزبانی چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر نے کی تھی، اور چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز، ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیقی مرکز، اور چائنا میڈیا گروپ کے تعاون سے فورم کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 200 سے زائد نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم لیو حہ نے امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے میکرو اکنامک صورتحال اور عالمی صنعتی چین و سپلائی چین کے استحکام سمیت دیگر موضوعات پر عملی اور واضح انداز میں خیالات کا تبادلہ کیا۔

    دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ موجودہ عالمی معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان میکرو پالیسیوں کی مفاہمت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ مشترکہ طور پر عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا چین اور امریکہ اور پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔ چین نے امریکہ کی طرف سے چین پر عائد اضافی محصولات اور پابندیوں کے خاتمے اور چینی کمپنیوں کے ساتھ منصفانہ سلوک جیسے مسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے بات چیت اور رابطے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    3 جولائی کو امریکی ریاست اوہائیو کی پولیس نے چند روز قبل اکرون شہر میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک کیے جانے والے ایک افریقی نژاد امریکی شخص جیرلینڈ واکر کی لائیو ویڈیو جاری کی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ پولیس اہلکاروں نے 90 سے زیادہ گولیاں چلائیں، اور فرانزک نے تصدیق کی کہ واکر کے جسم پر تقریباً 60 زخم تھے۔

    4 جولائی کو امریکہ میں یوم آزادی منایا جارہا ہے لیکن اسی موقع پر واکر کے خون سے اس جشن پر ایک تاریک سایہ چھاگیا ہے۔ اکرون میں پولیس کی سفاکی کے خلاف متعدد مظاہرے کیے گئے ہیں اور وہاں یوم آزادی کی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    “میپنگ پولیس وائلنس” نامی ویب سائٹ کے اعدادوشمار کے مطابق، امریکہ میں قانون کا نفاذ کرنے کے دوران پولیس تشدد کے باعث 2020 سے لے کر اب تک 2,563 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 565 افریقی نژاد امریکی ہیں یہ تعداد کل تعداد کے 22 فیصد سے زیادہ ہے۔

    امریکی طرز کے نظام میں نسل پرستی کی جڑیں امریکی معاشرے میں بہت گہرائی تک پیوست ہیں۔ اس سال جون میں، کیلیفورنیا کی ایک خصوصی ورکنگ ٹیم نے 500 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ آج بھی امتیازی قوانین اور طرز عمل افریقی نژاد امریکیوں کو رہائش، تعلیم، صحت اور روزگار سمیت دیگر شعبوں میں متاثر کررہے ہیں ۔

    ہر جگہ پائے جانے والے امتیازی سلوک اور جبر کے پیچھے نہ صرف غلامی کی مجرمانہ تاریخ، سفید فام بالادستی کا نسلی ڈھانچہ اور سماجی ماحول وغیرہ کے عوامل موجود ہیں، بلکہ یہ امریکی سیاستدانوں کی پارٹی مقابلے بازی اور موثر حکمرانی میں ناکامی کا نتیجہ بھی ہے۔امریکہ میں اس سال وسط مدتی انتخابات ہوں گے اور دونوں جماعتیں اب سوچ رہی ہیں کہ ووٹ کیسے حاصل کیے جائیں؟ مگر کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ اقلیتوں کے مطالبات سنیں اور نسل پرستی کے مسئلے کو حل کیا جائے۔