Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور میں چاروں سیٹیں جیتیں گے،اسد عمر

    لاہور میں چاروں سیٹیں جیتیں گے،اسد عمر

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر۔ریاض فتیانہ۔ صدر سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد۔جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب حماد اظہر ۔فیاض الحسن چوہان ۔ شوکت بھٹی کا پی پی 167 جوہرٹاؤن۔ پی پی 168 آشیانہ روڈ۔ پی پی 170 نیسپاک اور پی پی 140 شیخوپورہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ شبیر گجر کی انتخابی مہم بہت اچھی جا رہی ہے۔ 17 جولائی کو سب اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔اگر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کر لی تو کوئی ہمیں جیت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نیب کے قانون میں ترمیم کر کے اپنے آپ کو بچا لیا۔الیکش کے روز اپنے ڈبے کی حفاظت کرنی ہے۔ اس بار ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے ہم لاہور میں چاروں سیٹیں جیتیں گے ۔وقت آگیا ہے یہ جو ہمیں نالائق کہتے تھے اب ان کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے ۔گھر گھر سے ووٹ نکالیں اور پھر پولنگ سٹیشن ہو آخری وقت تک رہیں۔ہمارے ساتھ اللہ اور عوام ہے۔ یہ الیکش ہمارے لئے بہت اہم ہے یہ حکومت پاکستان کی خوداری کو بیچ کر اقتدار میں آئی ھے۔ ان کا راستہ روکنا ضروری اور ممکن بھی ہے۔اداروں کو ختم کرنے اور احتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔ابھی ہمارے وقت ہے ہمیں منظم ہو کر الیکشن لڑنا ہے۔پولنگ ڈے پر لوگوں کو گھروں سے نکالنا ہے۔

    رہنماؤں نے کہاکہ شبیر گجرہمارے امیدوار ہیں جوتحریک انصاف کی سوچ کے مطابق چلتے ہیں۔ہماری سوچ ہے کہ نچلی سطح سے لوگوں کو اوپر لانا ہے ۔پہلے یہ حکومت مہنگائی کے خلاف مظاہرے کرتی تھی اب بلاول بھٹو کہاں ہے۔ یہ مہنگائی کم کرنے نہین بلکہ اپنے لئے این آر او لینے آئے ہیں جو وہ آئین میں ترامیم کر کے لے رہے ہیں۔ساڑھے تین سال کا عرصہ بہت مشکل تھا سو ارب روپے کا خسارہ ملا اربوں روپے کے چیک باونس ہو چکے تھے۔ ہم نے ایک سال میں تیس فیصد آبادی کو صحت کارڈ دئیے پھر پنجاب کے ہر خاندان کو دئیے جس میں دس لاکھ روپے علاج کے لئے تھے۔ ہم نے کرونا کو سنبھالا بھارت میں لوگ سسکیاں لے کر مر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن نہ کریں ورنہ لوگ بھوکے مر جاتے صرف سمارٹ لاک ڈاوان لگایا تین ارب روپے کی ویکسین خریدی۔عمران خان کی سوچ غربت کی سطح کی نچلی کے لوگوں کو اوپر لانا ہے۔غریب لوگ کے لئے صحت کارڈ پناہ گاہیں اور آحساس کارڈ دئیے گئے تھے۔ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ ہیں۔یہ ترقیاتی کام کررہے ہین چلو خیر ہے ہمارے لوگوں کے کام ہو رہے ہیں۔ 17جولائی کو تحریک انصاف جیتے گی ہم 17 کو اپنے ووٹ کی رکھوالی بھی کریں گے اور پہرہ بھی دیں گے۔ سب لوگ اس روز نکلیں کوئی گھر میں نہ بیٹھے انشااللہ ہماری جیت ہو گی۔ مہنگائی بہت زیادہ ہو چکی ہے۔

    مہنگائی کا نتیجہ سترہ جولائی کو نکلے گا ۔حق لیا نہیں جاتا چھین لیا جاتا ھے۔ سترہ جولائی کو جیت ٹحریک انصاف کی ہی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ نذیر چوہان چھ بار ووٹ کی عزت رول چکے ہیں اب پھرلوٹا ہو گئے۔ آج ہم اس وقت سترہ جولائی کے الیکشن کے لئے نہیں جمع نہیں ہیں پہلی بارایک لیڈر نے بتایا کہ اپ قُوم ہے ۔ہمیں امریکہ کے سامنے بولنے کی اجازت نہیں ۔عمران خان نے پیغام دیا کہ ہم غلامی کی زنجیریں توڑیں گے ۔عمران خان پہلا لیڈر آیا جس نے ناموس رسالت اور ناموس پاکستان اور ناموس عوام کی بات کی۔ لاہور میں ن لیگ ککڑی لیگ اگر سمجھتے ہیں کہ وہ دھونس اور بدمعاشی سے جیت جائیں گے اور غلط فہمی کا شکار ہے ۔اس پارٹی کو کوئی جھکا اور دبا نہیں سکتا ۔الیکشن ڈے کو ایزی نہیں لینا۔ ہم سب کو پتہ ہے کہ الیکن کیسے لڑا جاتا ہے۔

    یہ جدوجہد پاکستان کی آزادی کے لئے جہاد ہے۔آپ نے 17 جولائی کو آپ نے گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنے ہیں۔ پولنگ آفیسر سے رزلٹ لے کر ریٹرننگ آفیسر تک پہنچنے تک رکھوالی کرنی ہے۔ پہلے نتیجوں میں آپ جیت رہے ہوں گے مگر اگر آپ نے پہرہ نہ دیا تو نتیجے بدل سکتے ہیں -لوٹوں کو عوام کی طاقت سے عبرتناک شکست دیں گے۔ شکست لوٹوں کا مقدر بن چکی ہے۔ تحریک انصاف ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ناجائز حکمران غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں۔وام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ناجائز حکمران جھوٹ کا راگ الاپ کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ شریف خاندان اور ان کے حواری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف نون لیگ کی غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ ناجائز حکمران ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں۔

    ورکر کنونشن میں امیدوارشبیر گجر۔ ملک نواز اعوان۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر۔ خرم ورک۔ ریاض فتیانہ
    حاجی کرامت کھوکھر خالد گجر کنور عمران سعید آصف ورک سعید ورک علی اصغر منڈا ۔ندیم عباس بارا عمر آفتاب ڈھلوں خرم چٹھ علی سلمان رانا وحید معراج خالد گجر رانا عباس ملک اقبال شفقت کچر سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان و عہدیداران نے شرکت شرکت کی
    شیخ امتیاز محمود زبیر نیازی ڈاکٹر سیمی بخاری یوسف میو عمر ڈار شبیر سیال منشا سندھو سمیت بڑی تعداد میں ہلکے سے کارکنان نے شرکت کی

  • یوٹیوب نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمختصرفلم پرپابندی لگادی

    یوٹیوب نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمختصرفلم پرپابندی لگادی

    لاہور:یوٹیوب نے بھارت میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے والی مختصر فلم پر پابندی لگا دی ہے۔

    آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے اپنے عمل کو جاری رکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے یوٹیوب کو بھارت میں 9 منٹ سے زائد کی مختصر فلم کشمیر کے لیے ترانہ پر پابندی لگانے پر آمادہ کیا ہے جس میں بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔

    یہ فلم ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ساز آنند پٹوردھن، سندیپ رویندر ناتھ اور کرناٹک گلوکار ٹی ایم کرشنا کی جانب سے بنائی گئی ہے، مختصر فلم 12 مئی کو ریلیز ہوئی تھی، یہ یکم مئی کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ایک ہزار دن کے موقع پر تھی، جب مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    بھارتی حکومت کی قانونی شکایت کے بعد ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نے ہندوستان میں ناظرین کے لیے مختصر فلم کو بلاک کردیا ہے۔

    یوٹیوب لیگل سپورٹ ٹیم کی جانب سے سندیپ رویندر ناتھ کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے ویڈیو کو بلاک کرنے کا نوٹس موصول ہوا ہے، یوٹیوب کے خط میں بھارتی حکومت کی طرف سے بات چیت کا اشتراک کرنے میں اپنی نااہلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ نوٹس خود ہی خفیہ ہے۔

     

    بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندیپ نے کہا کہ انہیں یہ بات ظلم کے مترادف لگی کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست چند منٹوں کی ویڈیو کلپس اور قلم کی طاقت سے ڈرتی ہے، میڈیا پرسنز، دانشوروں کے خلاف حالیہ حکومتی کریک ڈاؤن کا ایک نمونہ ہے، بنیادی مقصد ان آوازوں کو خاموش کرنا ہے جو سیاست، پالیسی سازی، گورننس اور بنیادی طور پر ریاست کے ڈھانچے اور اخلاقیات سے متعلق اہم مسائل پر یکطرفہ گفتگو پر سوال اٹھاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد کشمیر میں پابندیوں نے انہیں وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تاریخ رقم کرنے کی ترغیب دی۔

    سندیپ رویندر ناتھ نے کہا کہ مقصد اور محرک یہ تھا کہ آج کے کشمیر کی سچائی کو بھی پیش کرنے کی کوشش کی جائے۔

    فیڈریشن آف فلم سوسائٹیز آف انڈیا (FFSI) کیرالہ ریجن نے مختصر فلم پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

    ایف ایف ایس آئی کے صدر چیلاور وینو نے ایک بھارتی اخبار کے حوالے سے بتایا کہ فلم کشمیر کی حقیقی حیثیت کے بارے میں ایک راستہ دکھاتی ہے، یہ فلم کشمیر کے سرحدی دیہاتوں کی خاموش چیخوں کی تصویر کشی کرتی ہے جہاں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ نافذ ہے۔

    مختصر فلم میں جبری گمشدگیوں اور فوجی جبر سے متعلق حوالہ جات ہیں اور اس کے ساتھ ایک تامل احتجاجی راک ٹریک بھی ہے، فلم کے ذریعے فلمساز نے کشمیر فائلز جیسی فلموں کی مقبولیت سے متصادم ہونے کی کوشش کی، جسے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو ولن بنانے کی کوشش کے لیے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی وزیرصحت نے استعفیٰ دے دیا

    پاکستانی نژاد برطانوی وزیرصحت نے استعفیٰ دے دیا

    لندن :پاکستانی نژاد برطانوی وزیرصحت نے استعفیٰ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزرائے خزانہ اور صحت نے آج اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا،کہا جارہا ہے کہ ان استعفوں کے بعد بورس جانسن کی حکومت بہت زیادہ کمزور دکھائی دیتی ہے ،

    برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ اس معاملہ اس وقت شدت اختیارکرگیاجب ایک وزیر پر جنسی بد سلوکی کی شکایت سے متعلق تازہ ترین اسکینڈل کے لیے معافی مانگنے کی کوشش کی تھی۔

    سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے ایک بیان میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ "اب اچھے ضمیر کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔”کچھ ہی لمحوں بعد، وزیر خزانہ رشی سنک نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

    استعفے اس وقت سامنے آئے جب جانسن اس بات پر معافی مانگ رہے تھے کہ ان کے خلاف جنسی بدتمیزی کی شکایات سامنے آنے کے بعد یہ نہ سمجھ کر کہ سابق وہپ کرس پنچر حکومت میں ملازمت کے لیے نا مناسب تھے۔

    بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یہ کرنا غلط کام تھا۔ جانسن نے براڈکاسٹروں کو بتایا کہ میں ہر اس شخص سے معذرت خواہ ہوں جو اس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں

  • ہم دیوالیہ ہو چکے خان صاحب ،مزید پیسے نہیں دے سکتے، جہانگیر چیکو

    ہم دیوالیہ ہو چکے خان صاحب ،مزید پیسے نہیں دے سکتے، جہانگیر چیکو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انکے ساتھیوں نے فنڈز دینا چھوڑ دیا ہے.

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےپرانے قریبی دوست اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر چیکو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ کسی تقریب میں خطاب کر رہے ہیں۔ جہانگیر چیکو کہتے ہیں کہ میں نے عمران خان کو کہا کہ میں اب مزید پیسے نہیں دے سکتا .میں دیوالیہ ہو گیا انیل مسرت کا بھی یہی حال ہے وہ بھی دیوالیہ ہو چکا ہے

    یہ ویڈیو کب کی ہے اس بارے میں ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی تا ہم یہ واضح ہو چکا کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد اسکے ساتھیوں نے ہاتھ اٹھانا شروع کر دیا ہے

    عمران خان کی اے ٹی ایم جہانگیر ترین اور علیم خان کو کہا جاتا تھا وہ پہلے ہی ساتھ چھوڑ چکے ہیں اور ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں اب جہانگیر چیکو نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کو مزید پیسے نہیں دے سکتے

    عمران خان نے اپنی حکومت جانے کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا عمران خان اسلام آباد آئے اور جلسہ کر کے چلے گئے ۔عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما کارکنان کو بھی نہ نکال سکے ۔ لانگ مارچ چند گھنٹوں میں ختم ہو گیا ۔ قوی امکان ہے کہ عمران خان کے پاس اب بڑے ڈونرز نہیں رہے انہوں نے پیسے دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد عمران خان لانگ مارچ کے لیے باقاعدہ فنڈز مانگنے کا اعلان کر چکے ہیں اور ایک ویب سائٹ بند کر فنڈ ریزنگ بھی کی۔

    عمران خان نے اقتدار میں رہ کر جتنی کرپشن کی اسکے ثبوت بھی منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ عمران خان کی اہلیہ کو کرپشن کا ماسٹر مائنڈ کہا جا سکتا ہے کیونکہ عمران خان فیصلے کرنے میں خود مختار نہیں تھے۔ بشری بی بی کی لیک آڈیو سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ تمام تر فیصلوں کا اختیار اور احکامات بشری بی بی کے ہوتے تھے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر چیکو کے مابین دوستی کو لگ بھگ 50 سال ہونے والے ہیں ۔ 2017ء میں جہانگیر چیکو کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب میں عمران خان نے بتایا کہ دونوں کے درمیان زمانہ کرکٹ سے ہی دوستی ہے۔ اب انہوں نے عمران خان کو کھرا جواب دے دیا ہے۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات

    راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات،اطلاعات کے مطابق آج ترک جنرل موسیٰ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران دوسری بڑی فوجی شخصیت سے ملاقات کی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ ترک جنرل نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سلامتی اور علاقائی امور کے علاوہ افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت کے علاوہ دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے عزم کا اعادہ کیا۔ کہ ‘ہر موسم’ دوست ہونے کے ناطے، پاکستان اور ترکی گہرے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرتے رہیں گے۔

    ترک اورپاکستانی فوجی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں جو پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نےکہا کہ قریبی فوجی اور سٹریٹجک تعاون کے حصول میں دونوں ممالک تمام قومی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ نظریات رکھتے ہیں۔

    معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ڈیفنس فورسز کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو تسلیم کرنے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امو ر بھی زیر غور آئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پر رابطے مزید بڑھانے اتفاق کیا گیا۔

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی

    لاہور:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی ،اطلاعات کے مطابق عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج10 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق منگل کو عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 10.77 ڈالر فی بیرل یعنی 9.5 فیصد کم ہوکر 102.73 ڈالر پر آگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 9.30 ڈالر یعنی 8.6 فیصد کم ہوکر 99.13 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں ماضی قریب میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں عالمی کساد بازاری کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اور وجہ ناروے میں آف شور ورکرز کی ہڑتال بھی ہے جس کے سبب تیل کی پیداوار میں 89 ہزار بیرل کمی متوقع ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ اگر ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم پیٹرول کی قیمتیں کبھی نہ بڑھاتے، عوام کو تکلیفوں سے نجات دلانے کیلئے ہم اپنی جان لڑادیں گے۔

    مویم نواز نے لاہور میں ضمنی الیکشن کے حلقے پی پی 158 میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر بھی کم ہوئی تو شہباز شریف اسی دن پیٹرول کی قیمت کم کردیں گے۔

  • زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کیا جائے گا،طارق بشیر چیمہ

    زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کیا جائے گا،طارق بشیر چیمہ

    وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 1.2 ملین سے زائد زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کیا جائے گا تاکہ لاگت کو کم کیا جاسکے اور خاص طور پر چھوٹے زمینداروں کی زرعی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔

    حکومت نے بجلی کی قیمیت میں فی یونٹ 7 روپے91 پیسے مزید اضافہ کردیا

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اس کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے اور اس سہولت کی مالی اعانت کے لیے کمرشل بینکوں کو شامل کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے۔ اس سہولت کے تحت کسانوں کو تین سال تک کی قسطوں میں قرض ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے جنہوں نے کم سے کم وقت میں ٹھوس نتائج کو یقینی بنانے کے لیے قلیل اور طویل مدتی پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے کہا ہے، جس میں خاص طور پر غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زرعی شعبے کی بحالی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

     

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس؛ پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری

     

    کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کے لیے مناسب شرح منافع کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام بڑی اور چھوٹی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کپاس کی مداخلتی قیمت کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اسے کابینہ کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں منظوری کے لئے رکھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اس اہم فصل کی زیادہ سے زیادہ رقبہ کو زیر کاشت لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سیزن کے دوران فصل کی بوائی کے رقبے میں 37 فیصد کمی ہوئی جس کی جگہ چاول، مکئی اور گنے نے لے لی۔

    وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت بوائی کے سیزن کے آغاز سے قبل گندم کی کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کرنے کی بھی خواہشمند ہے تاکہ کسانوں کو زیادہ گندم کی بوائی کی ترغیب دی جا سکے تاکہ وہ بنیادی اناج کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کر سکیں اور درآمد شدہ گندم اور خوردنی تیل پر انحصار کم کر سکیں، جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عام آدمی کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور مہنگائی کے دباؤ سے بچانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور مزید کیے جائیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے نیٹ ورک کے ذریعے کنٹرول شدہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں گندم، آٹا اور دیگر اشیاء فراہم کرتی رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے روس یوکرائن تنازعہ سے غذائی اجناس کی کسی بھی ممکنہ قلت کو روکنے کے لیے حکومت نے اپنے سٹریٹجک ذخائر کو بڑھا دیا ہے اور تمام صوبائی حکومتوں اور پاسکو کے گندم کی خریداری کے اہداف کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 30 لاکھ ٹن درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گندم کی سال بھر ہموار فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    موجودہ حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کے لیے متعارف کرائے گئے ریلیف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس واپس لے لیا گیا اور کپاس اور کینولا کے بیجوں کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ کاشتکاروں کی سہولت کے لیے کھادوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چھوٹے پیمانے پر کاشتکاروں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ وہ 12 ایکڑ سے کم اراضی رکھنے والی کاشتکار برادری کا تقریباً 92 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرض کی سہولت تک ان کی رسائی کو یقینی بنانے اور انہیں استحصال سے بچانے کے لیے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔

    طارق بشیر نے کہا کہ پچھلی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ سخت شرط کے باوجود اتحادیوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا اور عوام کو حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ حکومت چین کے تجربے اور زراعت اور لائیو سٹاک میں مہارت سے استفادہ کے لیے دیگر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ بھینسوں کی نسل کی بہتری کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین گائے کے گوشت کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور چین سے کہا گیا کہ وہ پاکستان میں ایسے فارمز قائم کرے جو مقامی لائیو سٹاک کے شعبے کو بھی ترقی دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

    وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بارٹر تجارت جو کہ گزشتہ دو سال سے معطل تھی اس کو بھی بحال کر دیا گیا ہے اور رواں ماہ میں سیب کی پہلی کھیپ یہاں پہنچے گی اور پاکستان سے آم ایران کو برآمد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر تک مکمل تجارت دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔ تقریباً 100,000 ٹن چاول ایران کو برآمد کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ، علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کے لیے ٹرانزٹ ٹریڈ میں موجود دیگر رکاوٹوں کو بھی دور کیا گیا ہے، تاکہ مقامی زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو فروغ دیا جا سکے۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت معیاری بیجوں اور کیڑے مار ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور مونسانٹو کمپنی کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت لائیو سٹاک اور تحقیق میں زرعی تعاون پر کام جاری ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زراعت کے شعبے کو مزید قابل عمل اور مضبوط بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لینے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر بشیر چیمہ نے کہا کہ حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر ایک طریقہ کار وضع کر رہی ہے تاکہ کھاد کی سستی قیمتوں فراہمی یقینی بنائی جا سکے، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی اور اجناس کی بلیک مارکیٹنگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

    طارق بشیر چیمہ نے مزید بتایا کہ حکومت ملک میں تیل کے بیجوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مراعات فراہم کرے گی کیونکہ تیل کی درآمد پر تقریباً 4.5 ڈالر سالانہ خرچ آ رہا ہے جو کہ اگلے سال تک 6 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

  • حکومت نے بجلی کی قیمیت میں فی یونٹ 7 روپے91 پیسے مزید اضافہ کردیا

    حکومت نے بجلی کی قیمیت میں فی یونٹ 7 روپے91 پیسے مزید اضافہ کردیا

    اسلام آباد:حکومت نے بجلی کی قیمیت میں فی یونٹ 7 روپے91 پیسے مزید اضافہ کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پرمزید بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی کی قیمیت میں مزید اضافہ کردیا ہے، یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس سلسلے میں حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے ایک اور شرط پوری کردی، بحلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی مرحلہ وار منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کی سمری پر منظوری دی، وفاقی کابینہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سمری ٹیک اپ نہیں ہو سکی تھی، بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ پہلا اضافہ 3 روپے 50 پیسےکا ہے، یکم جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی، اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی، اکتوب

    صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے کاروباری ادارے 10 سے 15 گھنٹے کی بجلی بندش کا شکار ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔

    کراچی کے کاروباری ادارے 10 سے 15 گھنٹے بجلی کی بندش کا شکار ہیں جس کی صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے نہ صرف مقامی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں تباہ ہورہی ہیں بلکہ برآمدات کرنے والی صنعتوں کیلیے بھی بحران کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے کیونکہ مختلف صنعتیں اور شعبے آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

    صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ کراچی میں کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کو گزشتہ 4 سے 6 ہفتوں کے دوران غیر معمولی لوڈ شیڈنگ سے اربوں روپے کا مالی نقصان ہوچکا ہے اور سینکڑوں کاروباری مالکان نے ایف پی سی سی آئی سے اپنے ناقابل برداشت نقصانات اورممکنہ دیوالیہ ہونے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا، نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن کا عطاءتارڑ کے بعد حمزہ شہباز کو نوٹس

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن کا عطاءتارڑ کے بعد حمزہ شہباز کو نوٹس

    پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر داخلہ عطاءتارڑ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیج دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کے سبسڈی ریلیف پیکج پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیجا ہے۔

    محنت کریں، حسد نہ کریں،مریم نواز کا مفت بجلی پر تنقید کرنیوالوں کوجواب

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل سبسڈی ریلیف پیکج کے اعلان پر حمزہ شہباز شریف کو7 جولائی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب کے20 حلقوں میں انتخابات کےشیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا، منتخب نمائندہ یا سرکاری اور حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا، نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کے ” روشن گھرانہ پروگرام ” کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج پردیا ہے۔

     

    فواد چودھری نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

     

    خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا تھا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے، پچھلے6 ماہ میں جنہوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت انہیں مفت بجلی فراہم کرے گی، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل کا خرچہ اگست سے پنجاب حکومت اٹھا ئےگی۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے وزیر قانون پیجاب عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کے ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت طلب کر لی.الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی طلبی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے ،مراسلے میں کہا گیا کہ کہ وزیر داخلہ پنجاب نے 27 اور 28 جون کو جھنگ کا دورہ کیا اور جھنگ میں منعقد پونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی پی 125 اور پی پی 127 کے حلقوں میں الیکشن کمین میں حصہ لیا.وزیر داخلہ نے ان حلقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا.

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی کئی ذرائع سے تحریرٰ اطلاعات ملی ہیں.مراسلے کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کو خود یا اپنے وکیل کے ذریعے یکم جولائی 2022 کو دوپہر 2 بجے ڈ سٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جھنگ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

    مراسلے میں 15 جون کے ضمنی الیکشن کیلئے جاری کئے گئے ضابظہ اخلاق کو بھی دوبارہ دوہرایا گیا.اور بتا کیا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطاباق صدر ،وزیراعظم ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر وفاقی وزراء،وزراء مملکت،گورنرز، وزراء اعلی، وزیراعظم اور وزراء اعلی کے معاونین ، مشیران ،میئرز، چیئرمین، اور ناظم الیکشن کے دوران کمپین میں حصہ نہیں لے سکتے.مراسلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن برائے ضمنی الیکشن جھنگ محمد توصیف قادر کے دستخط سے جاری کیا گیا.

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا فارمولا سیاسی فوائدکے لیے ہے، یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے انہیں حکم دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔

  • شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے:قاسم سوری

    شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے:قاسم سوری

    اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی بھی وڈیو آنے والی ہے، پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت صرف ڈرامہ اور انتخابی اسٹنٹ ہے۔

    قاسم سوری نے کہا کہ شہباز شریف کا اعلان انتخابی ضابطہ کی بھی خلاف ورزی ہے، یہ معاملہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کیلئے امتحان ہے، تمام مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن اور حقیقی آزادی کے دن قریب آگئے۔

    قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان اور تمام قیادت کیخلاف مقدمات کی بھرمار ہے لیکن ہم جھکنے والے نہیں۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں قاسم خان سوری نے کہا تھا کہ نا اہل، امپورٹڈ، کرپٹ، کریمنل ٹولے اور سازشیوں کے ہاتھوں آج یہ دن بھی دیکھنا پڑ گیا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنا خصوصی رحم فرمائے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ان بے شرموں سے جلد پاکستان کی جان چھڑائے ورنہ یہ پورا ملک ہی کھا پی کر بقایا بیچ دیں گے، پالیسی سازی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کےبھائی اسد شاہ ڈائریکٹر PTC/برٹش امریکن ٹوبیکو ہیں، جبکہ مریم اورنگزیب کے شوہر بھی PTC/برٹش امریکن ٹوبیکو کے ڈائریکٹر ہیں۔