Baaghi TV

Author: +9251

  • محنت کریں، حسد نہ کریں،مریم نواز کا مفت بجلی پر تنقید کرنیوالوں کوجواب

    محنت کریں، حسد نہ کریں،مریم نواز کا مفت بجلی پر تنقید کرنیوالوں کوجواب

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں مفت بجلی دینے کے اقدام پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر اپنے بیان میں مریم نواز نے پی ٹی آئی قیادت کے اقدام پر ردعمل دیا اور کہا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی دینے کے احسن اقدام کو عدالتوں میں لے جانے کے بجائے خیبرپختونخوا میں مفت بجلی دیں۔

    مریم نواز نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا کے ناداروں کو مفت بجلی نہیں دے رہے کیا صوبے کے وسائل فتنہ خان کو پالنے اور اُس کا خرچ اٹھانے کے لیے رکھ رکھے ہیں؟،مریم نواز نے پی ٹی آئی قیادت کا نام لیے بغیر طنز یہ انداز میں مشورہ دیا کہ محنت کریں، حسد نہ کریں۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی نے پنجاب کے عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کے حکومتی اعلان کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اعلان کیا تھا کہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے غریب عوام کو مفت بجلی دی جائے گی اور مفت سولر پینل بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا فارمولا سیاسی فوائد کے لیے ہے، یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے کیونکہ عدالت نے انہیں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔واد چوہدری نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کا مفت بجلی دینے کا پیکیج ایک جعلی پیکیج ہے، اس کا مقصد عدالت سے حاصل ریلیف کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں پنجاب اسمبکی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ودھری سمیع اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم بنارسی ٹھگوں کا گروہ ہے،واپڈا پنجاب کے اختیارات میں نہیں آتا،یہ انتخابی الیکشن کمیشن اصولوں و ضابطہ اخلاق کئ خلاف ورزی کررہے ہیں، سو یونٹ والا ڈرامہ ہے ریڈنگ چالیس دن پر ہے جائیں گے تو کسی کا بھی سو یونٹ نہیں ہوگا،لوگوں کو سو یونٹ پر بے وقوف بنا رہی ہے، حکومت نےسپریم کورٹ میں جو حلف دیا اس کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے، لوٹوں کےلئے فنڈز کے خزانے کھول دئیے ہیں،ہمیں سب کو ٹوکن احتجاج سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنا چاہیے کہ حکومت مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے.

  • اسد عمرکی خرم نواز گنڈاپر سے ملاقات،ضمنی الیکشن کیلئے حمایت مانگ لی

    اسد عمرکی خرم نواز گنڈاپر سے ملاقات،ضمنی الیکشن کیلئے حمایت مانگ لی

    تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور مرکزی راہنما ریاض فتیانہ کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

    پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری ملاقات میں شریک تھے۔ پی اے ٹی کے راہنماؤں نے تحریک انصاف کے قائدین کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا معاملہ جوں کا توں ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہداء کے ورثاء کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ نظام انصاف میں بہت بگاڑ آچکا ریفارمز کے بغیر تبدیلی ناممکن ہے۔

    تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسدعمر نے کہا کہ انصاف کے بول بالا کے بغیر خوشحال اور پرامن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ہم نے ساڑھے تین سالہ اقتدار سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ محب وطن اور دردمند پاکستانیوں کو ملک و قوم کو سیاسی، سماجی، معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی فروغ علم و امن کے لئے قومی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقاریب میں شرکت کرتی رہتی ہوں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنان کی بہترین تربیت کی ہے۔

    زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عوامی تحریک سے ضمنی الیکشن میں حمایت حاصل کرنے کیلئے ملاقات کی تاہم عوامی تحریک نے پی ٹی آئی رہنماوں کو داکتع طاہرالقادری سے مشاورت کے بعد حمایت کا اعلان کرنے کا کہا ہے.

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس؛ پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس؛ پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری

    اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے نیکسٹ جنریشن موبائل اسپیکٹرم کی رپورٹ کے جائزے کیلئے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی قائم کر دی۔اس موقعے پر ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کیلئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کیلئے منگوائی جانے والی گندم کے تمام اخراجات ڈالر میں وصول کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں لمپی اسکن بیماری کو نیشنل ڈیزیز ایمرجنسی قرار دینے کیلئے متعلقہ محکموں سے مشاورت کی ہدایت کی گئی اور ای سی سی نے ٹمبر کے درآمد کنندگان کیلئے 31 اگست تک درامدی پابندی نرم کر دی۔اس اہم اجلاس میں ملک میں گندم کے اگلے سیزن کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے کے حوالے سے اہمے فیصلے بھی کئے گئے

    منعقدہ اجلاس میں افغانستان سے پاکستانی کرنسی میں درآمد کیلئے امپورٹ پالیسی اور بیرونی قرض کی ادائیگی کیلئے 1 ارب 93 کروڑ کی گرانٹ منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم سستا آٹا پروگرام کی کے پی تک توسیع، یوٹیلٹی اسٹورز نیٹ ورک کی وسعت کیلئے اقدامات کی ہدایت اور ریلیف پیکیج کے تحت پانچ اشیاء کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے مالیاتی پہلو پر غور کی بھی ہدایت کی گئی۔ای سی سی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، وزراء مملکت، سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • مکمل انسان کیلئے تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے،صدر عارف علوی

    مکمل انسان کیلئے تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے،صدر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مکمل انسان کیلئے تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار منگل کو غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے 26 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے بغیر ہم ان کو شکست دیں گے،عمران خان

    انہوں نے کہا کہ جامعات اور معاشرہ اخلاقیات اور اقدار پر خصوصی توجہ دے، ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ صدر نے کہا کہ انسانی وسائل اور اذہان کی ترقی علم سے منسلک ہے، طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ رابطے اور زبان و بیان کی صلاحیتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ دیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ زمانے میں تیزی سے ظہور پزیر ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھنا ہوگا، ٹیکنالوجی کی مدد سے علم تک رسائی بڑھ چکی ہے۔

     

    وفاقی کابینہ نے نیب ترمیم بل 2022 منظور کرلیا

     

    انہوں نے کہا انسان کی تجزیہ کاری اور فیصلہ سازی کی صلاحیتیں بُنیادی اہمیت اختیار کر گئی ہیں، قدرتی وسائل کی نسبت انسانی اور فکری وسائل کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں علم ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کو ہنر مند اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کی اشد ضرورت ہے، جامعات معیاری انسانی وسائل کی زیادہ تعداد پیدا کریں۔

    صدر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان سالانہ تقریباَ 30 ہزار طلباء پیدا کرتا ہے، ہنر مند نوجوان آن لائن خدمات کی مدد سے روزگار کما رہے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو اخلاقیات کے لحاظ سے بھی برتری حاصل ہے، پاکستان نے 40 سال تک 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کو پناہ دی، پاکستان میں زلزلے اور سیلاب کی صورت میں عوام بڑھ چڑھ کر فلاحی کاموں میں حصہ ڈالتے ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ قیادت کی جانب سے درست فیصلہ سازی کی ضرورت ہے، فیک نیوز اور غیبت کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، سر سید احمد خان، علامہ اقبال اور قائدِ اعظم نے ہمیں بحیثیت قوم اٹھایا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے جمہوریت، تجارت اور جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء پر معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کی خصوصی ذمے داری عائد ہوتی ہے

  • حکومتی نمائیندوں کی عدم شرکت،پنجاب اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا

    حکومتی نمائیندوں کی عدم شرکت،پنجاب اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا

    پنجاب اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا، حکومتی نمائندے اجلاس میں شرکت کے لیے نہیں پہنچے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق طے ہونا تھا، حکومت اور اپوزیشن کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا تھا۔اجلاس اسپیکر پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بلایا گیا تھا۔
    فواد چودھری نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

    ذرائع کے مطابق بزنس ایڈوائرری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔صوبائی وزرا ملک احمد خان، اویس لغاری اور حسن مرتضیٰ کو اجلاس میں بلایا گیا تھا۔

    دوسری طرف پنجاب اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ اکتیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا.پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر چوہدری پرویز الہی نے کی.ایوان میں اپوزیشن کے چالیس ارکان اسمبلی موجود تھے.سپیکر نے محکمہ آبپاشی کے سوالات ، تحاریک التوائے کار کو حکومت نہ ہونے پرملتوی کر دیا،

     

    ضمنی انتخابات مہم، قریشی کے سامنے حلقے میں "جعلی پیر” کے نعرے لگ گئے

     

    ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہاکہ حمزہ شہبازجمہوریت کا علمبردار ہیں اور غیر قانونی کام نہیں کریں گے، چیف جسٹس نے کہاکہ اگر درست جواب دینا ہوگا تو کوئی پری پول ریگینگ نہیں کریں گے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وحشیانہ انداز اور بے ڈھنگے انداز سے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو استعمال کیا، حمزہ شہباز نے سات جون کو چھ سیکرٹری کے تبادلے کئے، جب الیکشن شیڈول ہوجائے تو کوئی پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ سے مطالبہ کروں گا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے وعدوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، حمزہ شہباز نے راجہ ایندر بن کر غیر قانونی کام کئے،کوئی وزیر اعلی کیبنٹ سے اپروول نہ لے تو کوئی کام نہیں کر سکتا، کل حمزہ شہباز نے پری پول ریگینگ کا ڈرامہ کیا ہے، تیس فیصد عوام کو سو یونٹ کو بل آ گئے تو عہد کریں گے اس ہال میں حمزہ شہباز کو بولنے نہیں دیں گے اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا.

    فیاض الحسن چوہان کا ہنا تھا کہ بدمعاشی غنڈہ گردی دھاندلئ عروج پر ہے پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں ایڈوائزری کمیٹی میں نہیں آئے،سپریم کورٹ نے واضح کہا سپیکر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ایڈوائزری کمیٹی میں حکومت کا نہ آنا توہین عدالت ہے، مہر شرافت کارکن کو گرفتار کیا ضمانت کروا ئی ہی تھی کہ دوبارہ گرفتار کروا دیا، حمزہ شہباز کی زیر قیادت بیس ہزار بیلٹ پیپر اپنے امیدواروں کو دینےکا فیصلہ کیاہے اب الیکشن کمیشن کہاں ہے؟، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتاہوں بیس ضمنی الیکشن پر کردار کررہاہے یا نہیں.

    چودھری سمیع اللہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم بنارسی ٹھگوں کا گروہ ہے،واپڈا پنجاب کے اختیارات میں نہیں آتا،یہ انتخابی الیکشن کمیشن اصولوں و ضابطہ اخلاق کئ خلاف ورزی کررہے ہیں، سو یونٹ والا ڈرامہ ہے ریڈنگ چالیس دن پر ہے جائیں گے تو کسی کا بھی سو یونٹ نہیں ہوگا،لوگوں کو سو یونٹ پر بے وقوف بنا رہی ہے، حکومت نےسپریم کورٹ میں جو حلف دیا اس کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے، لوٹوں کےلئے فنڈز کے خزانے کھول دئیے ہیں،ہمیں سب کو ٹوکن احتجاج سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنا چاہیے کہ حکومت مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے.

    راجہ بشارت نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بائیس تاریخ تک حمزہ شہباز کو وزیر اعلی تسلیم کیا ہے،جس شخص کو ہم نے بائیس تاریخ تک وزیر اعلی تسلیم کیا وہ سپریم کورٹ احکامات کے تحت فرائض سرانجام دے رہا ہے یا نہیں،ہائوس کی کارروائی کو حکومت نے چلانا ہے، سوالوں کے جوابات حکومت نے دینے ہیں جو ذمہ داری سے انحراف کر رہی ہے جو سپریم کورٹ احکامات کے خلاف ہے، ایڈوائزری کمیٹی میں نہ آکر سپریم کورٹ کے نوٹس میں فیصلہ لائیں، وکلاء کے ذریعے ایک درخواست سپریم کورٹ میں دیں گے،حکومت اپنے فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہے ہیں ان کی حیثیت قابل سوال تھی، سپریم کورٹ نے اسمبلی دو اجلاس پر اچھے الفاظ استعمال نہیں کئے، حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہا ہےجس کی پرزور مذمت کرتے ہیں.

    سپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ لوکل الیکشن کمیشن کو پٹیشن بھیجتے رہیں تاکہ الیکشن میں دھاندلی سے حکومت کو روکا جائے، سپریم کورٹ کو بتایا جائے کہ حکومت الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں.

    نوابزادہ منصور علی خان نے کہا کہ چئیرمین ارسا جسے حال میں تعینات کیا ہیڈ تونسہ اور ہیڈ پنجند کے کوٹے کو جولائی سے ختم کر دیا ہے،کپاس گنے چاول سمیت بہت سے فصلیں پانی نہ ہونے سے پیدا ہی نہیں ہوں گی، ارسا نے نو اعشاریہ سات فیصد پانی جنوبی پنجاب کو نہیں دیا جس کی مذمت کرتے ہیں.

    سعدیہ سہیل رانا کا ایوان میں کہنا تھا کہ پولیس والے پی ٹی آئی کے ورکرز کی کارنر میٹنگ میں گھس جاتے ہیں موبائل سے ویڈیو بناتے ہیں،کارکن جو لوٹے ہوئے اگر وہ لوگ کام کررہے ہیں انہیں پولیس اسٹیشن کیں ایس ایچ او بلاکر کہتا ہے تمہیں زیادہ الیکشن کا شوق ہے، پولیس میرے بیٹے کو رات تین بجے تک تھانے میں بٹھاکر رکھا ہے، جس جگہ پر پی ٹی آئی ورکرز رہتے ہیں وہاں کی سڑک اکھاڑ دیتے ہیں، ہمیں الیکشن کیمپین اور حراساں کرنے پر موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے.

    ڈاکٹر اختر علی ملک نے کہا کہ پہلی بار ہوا حکومت ایوان سے بھاگ گئی، باتیں جمہوریت کی کرتے ہیں ایسی کوئی بات نہیں، انکی چور راستوں کی تاریخ ہے چور راستے سے اب پاکستان اور پنجاب کو مقبوضہ بنادیا ہے، فیکٹریاں بند ہو گئیں کمر توڑ مہنگائی سے عوام خود کشیاں کررہے ہیں، جس طرح بجلی بلوں یوٹیلیٹی اشیائ پرائسز ڈیزل پیٹرول بم گرائے غریب عوام تاریخ کی بدترین وقت سے گزر رہے ہیں، کون کس کس سے ملا ہوا ہے بادہشات کانظام قائم ہے اداروں کا کردار ختم ہو چکا ہے، غریبوں کی مہنگائی اور ضمنی الیکشن پر دھاندلی غنڈہ گردی پر احتجاج کرنا چاہئیے، میرے حلقے کا موضعہ توڑ دیا گیا ہے ایسے لگتا ہے پتھروں کے زمانے میں رہتے ہیں، مہنگائی کے خلاف مہم شروع کرنی اور قرارداد پیش کرنی چاہئیے،

    راجہ بشارت نے الیکشن میں دھاندلی اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی پر قرارداد پیش کر دی، اپوزیشن نے متفقہ طورپر قرارداد منظور کرلی، قرارداد کت متن میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز عدالت عظمی کے فیصلوں کے تحت فرائض سرانجام دینے میں ناکام ہوگئےہیں، عدالت نے 22 جولائی تک وزیر اعلی رہنے تک اتفاق کیا ہےلیکن وہ مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، حکومت کی جانب سے ایڈوائزری کمیٹی میں عدم شرکت ، پنجاب اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ اور ضمنی حلقوں میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر افسوس کااظہار کرتاہے ، حکومت کے دھاندلی کے پروگرام اور انتظامیہ کوُ دھاندلی کی ہدایات باعث تشویش ہے، صحافی برادری ارشد شریف، عمران ریاض ،ایاز میر ،سمیع ابراہیم پر تشدد کی مذمت کرتاہے ، ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر پرویز الہی نے 13 جولائی دوپہر ایک بجے تک اجلاس ملتوی کر دیا

  • چکری روڈ: 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

    چکری روڈ: 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

    اسلام آباد:چکری روڈ: 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں چکری روڈ پر ایک شخص کے ڈیرے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کی عمر تقریباً 14سے 15 سال ہے۔لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ ڈیرہ مشتاق انور نامی شخص کا ہے جہاں سے یہ لاش برآمد ہوئی ہے ، اس سے پہلے بھی مشتاق انور اور اعجاز انور نے سہال کے ایک مقامی باشندے عبد الرشید کو اغوا کر کے تیزاب سے جلا دیا گیا تھا۔ جس کی لاش 15دن کے بعد لواحقین کو مل گئی تھی۔

    عبد الرشید کو جس طرح جلا کر دفنایا گیا تھا۔ اس بچی کو بھی اسی طرح تشدد کر کے دفنایا گیا، دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کو چاہے کہ اس قتل کی فرانزک اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ ہو۔راولپنڈی کے اعلی پولیس افسران ایک نابالغ لڑکی کی لاش کے معاملے کو لیکر غیر سنجیدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک تحقیقات کا آغاز نہیں ہوا۔

     

     

    ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے راولپنڈی پہنچ گئے،راولپنڈی میں طوفانی بارش کی وجہ سے نالہ لئی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔
    پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے نالہ لئی پرپہنچ گئے، ریسکیو 1122 کا عملہ بھی گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی پر موجود ہے۔

    واسا کا عملہ متحرک ہوگیا ہے، ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہائو 12 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 9 فٹ ہے، شہر میں نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی میں ایرواپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

    پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی میں ایرواپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

    سرگودھا :پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی میں ایرواپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ،اطلاعات کے مطابق آج پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں ایرو اپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل وقاص احمد سلہری، چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر JF-17، اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی آمد پر ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر آفیسر کمانڈنگ PAAK نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ اتحادی ممالک اور پاک بحریہ کے ٹرینیز سمیت مجموعی طور 1601 ایرو اپرنٹسز نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی وسیع اور پیچیدہ طرزِعمل ہے، جو علم اور جدیدیت کا مرہونِ منت ہے۔اس کے ساتھ ہی ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایجادات اور اختراعات پر مبنی پیچیدہ اورغیرمعمولی چیلنجوں کا سامنا کررہےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارت کے ذریعے ان مسا ئل پر قابو پانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ مہمان خصوصی نےکامیابی سے ہمکنار ہونے والے ٹرینیز کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید براں انہوں نے تربیت کے مقاصد کے حصول کے لیے اکیڈمی کی انتظامیہ اور تدریسی عملے کی مخلصانہ کاو شوں اور لگن کو بھی سراہا ۔

    مہمانِ خصوصی نےاعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیزمیں ٹرافیا ں بھی تقسیم کیں۔ ایروناٹکس میں بہترین کارکردگی پراصغر خان ٹرافی اے سی دانش لیاقت کو دی گئی۔ ایوی آنکس ٹیکنالوجی میں بہترین کارکردگی پرنورخان ٹرافی ایرو الیکٹرومیک ٹیکنیشن – II ارسلان لطیف کو دی گئی۔ اکیڈمی سارجنٹ ائیر کرافٹ مین اویس عابد کو جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ بنگلا دیش ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے کاپل اکرم حسین بہترین کارکردگی پربیسٹ فارن ٹرافی کےحقدار ٹھرے۔ مجموعی طور پربہترین کارکردگی پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی اے سی عبدالقدوس کو عطا کی گئی۔

  • اسلام آباد:قربانی کےجانوروں کی آمد مگرناقص انتظامات اورمہنگائی کا رونا ہرطرف

    اسلام آباد:قربانی کےجانوروں کی آمد مگرناقص انتظامات اورمہنگائی کا رونا ہرطرف

    اسلام آباد:اسلام آباد:قربانی کے جانوروں کی آمد مگرناقص انتظامات اورمہنگائی کا رونا ہرطرف ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مضافاتی ایریا سنگجانی میں عید الاضحٰی کی آمد آمد ہے، ملک بھرکی طرح اسلام آباد سنگجانی میں بھی مویشی منڈی تو سج گئی مگر انتظامیاں ارو ٹھیکیدار کی جانب سے ناقص انتظامات اورگاہک مہنگائی کا راگ آلاپ رہے ہیں۔

    سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے سنگجانی اسلام آباد کی مویشی منڈی میں بھی گہما گہمی شروع ہے ۔منڈی میں ہرقسم کے بیل موجود ہیں۔من مانے ریٹ کی وجہ سے گاہک ابھی کم تعداد میں دکھائی دیئے۔خریداروں کی تمام ترتوجہ بیل کے وزن اورخوبصورتی پرہے، خریدارتگڑے جانوردیکھ کرخوشی کا اظہارتوکرتے ہیں لیکن جب قیمتیں سنتے ہیں توساری خوشی کافورہوجاتی ہے۔منڈی میں بیمار جانور بھی موجود ویکسین کرنے کے لئے کوئی ڈاکٹر بھی نہیں ،

    بیوپاری حضرات نے منڈی میں ناقص انتظامات کا شکوہ کیا اورکہا کہ جانوروں کیلئے سائے کا انتظام ہے نا چارے اورپانی کا ۔   منڈی میں زیریں پنجاب کے اضلاع سے خوبصورت اورصحت مند مویشی فروخت کیلئے لائے گئے ہیں۔ منڈی مویشیاں کے لئے سنگجانی میں باقاعدہ طور پر ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کے عوض جانوروں کی منڈی لگانے کی باقاعدہ اجازت دی گئی کھلے آسمان تلے کچی زمین پر کروڑوں روپے کے جانور ناقص انتظامات کی وجہ سے بیمار ہونے لگے اور انتظامیہ کی طرف سے انتظامات نہ ہونے کے برابر خریدار اور بیوپاری دونوں شدید پریشان ہیں ،

    دور دراز سے آئے ہوئے خریدار ذہنی اذیت کا شکار کا شکار ہیں ، جانور خریداری کرنے کے بجائے منڈی کے اندر کھڑے گندے پانی اور کیچڑ سےپریشان ڈی سی اسلام آباد کو ناقص انتظامات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا اور عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کرنی ہوگی

  • معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    لاہور:معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں،اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ امبر دانش جوکہ سوشل میڈیا کی ایک سرگرم اورمقبول ترین کارکن ہیں کافی عرصے سے پاکستان کی سیاسی صورت حال پربہترین رائے اورتبصرہ کرتی ہوئی نظرآتی ہیں‌

    اس کے علاوہ امبر دانش سوشل میڈیا چینلز پر اپنے مختصر بلاگز کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی جس میں اس وقت پاکستان کو درپیش مختلف سیاسی اور سماجی مسائل کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا۔

    تاہم، اس کی توجہ پاکستان کے سب سے بڑے آمدنی پیدا کرنے والے شہر کراچی کے معاشی، سماجی اور سیاسی مستقل پر ہے۔ امبر دانش نے پچھلے کچھ سالوں سے کراچی کے شہریوں میں ان کے حقوق، ملک کے ٹیکس نیٹ میں ان کے تعاون اور اس کے مقابلے میں حاصل ہونے والے منافع کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ حالات حاضرہ کے بارے میں امبردانش کا نقطہ نظرایک قابل فہم حد تک اثرات رکھتا ہے ،

    امبردانش مقامی حکومت کو بااختیار بنانے اور کراچی کے روایتی، غیر موثر گورننگ ڈھانچے کی خستہ حالی اور دیگرامور پربہت زیادہ فوکس کئے ہوئے ہیں – ایک ایسا شہر جو کئی دہائیوں سے بدامنی کا شکار ہے ، اس شہر کے حالات سے امبردانش اچھی طرح واقف ہیں اور ایک بہتر رائے رکھتی ہیں

    امبر دانش کا دعویٰ ہے کہ وہ اس وقت کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں۔ اس کے برعکس، وہ کراچی میں کام کرنے والی تمام مروجہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں رہی ہیں، ان کو ایک بڑے مقصد کے لیے متحد کرنے اور عام آدمی کی آواز کو حکام تک پہنچانے کی کوشش میں جو کراچی شہر میں حقیقی تبدیلی کو تحریک دے سکتی ہے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں

    امبر دانش نے باغی ٹی وی میں ماہر تجزیہ کار کے طور پر شمولیت اختیار کی اور باغی پر باقاعدگی سے ٹالک شوز کریں گی ۔ باغی ٹی وی ٹیم ان کی آمد پران کو خوش آمدید کہتی ہے

  • مسرت نذیر اور بشری انصاری رشتہ دار ہیں؟

    مسرت نذیر اور بشری انصاری رشتہ دار ہیں؟

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی کی خوبصورت اداکارہ و گلوکارہ مسرت نذیر رشتہ میں ان کی چچی لگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ مسرت نذیر میرے والد کے فرسٹ کزن کی اہلیہ ہیں یوں وہ ان کی چچی لگتی ہیں. بشری انصاری نے کہا کہ مسرت نذیر بہت ہی خوبصورت شخصیت کی مالکہ ہیں ان کی کرشماتی شخصیت کا اپنا ہی سحر ہے میں نے کئی بار ان کی گائیکی کی نقل اتاری ہے ان کی ہی نہیں بلکہ بہت ساری دوسری گلوکارائوں کی نقل کی اور ہر کسی کی نقل اتار کر بہت مزہ آیا لوگوں نے بہت سراہا اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میں نے جس جس کی نقل اتاری کسی نے بھی کبھی

    برا نہیں‌منایا. بشری انصاری جو کہ ورسٹائل اداکارہ ہیں انہوں نے سنجیدہ اور مزاحیہ ہر طرح کی اداکاری اور کردار کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.بشری نے ماضی قریب میں زیبائش کے نام ے ڈرامہ لکھا جس میں انہوں نے خود مرکزی کردار ادا کیا ڈرامے میں‌ان کے ساتھ شبیر جانم اسما عباس ،زارا نورعباس اور اس صدیقی و دیگر تھے .ان کے لکھے ہوئے ڈرامے کو بہت سراہا گیا.بشری نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ بہترین گلوکارہ بھی ہیں. ہر فن مولا اس فنکارہ نے پی ٹی وی کے سہنرے دور میں ایسے لازوال کردار کئے جو آنے والی نسلوں کے لئے باعث تقلید ہیں.