Baaghi TV

Author: +9251

  • روس ، یوکرین تنازعہ:جنگ عظیم دوم کے پہلی مرتبہ جرمنی کا تجارتی خسارہ 3کھرب روپے تک پہنچ گیا

    روس ، یوکرین تنازعہ:جنگ عظیم دوم کے پہلی مرتبہ جرمنی کا تجارتی خسارہ 3کھرب روپے تک پہنچ گیا

    برلن :روس ، یوکرین تنازعہ:جنگ عظیم دوم کے پہلی مرتبہ جرمنی کا تجارتی خسارہ 3کھرب روپے تک پہنچ گیا،اطلاعات ہیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ نے یورپ کے بڑے ملک جرمنی کومعاشی طور پر تباہ حال کردیا ہے ، جرمنی نے 30 سالوں میں اپنا پہلا ماہانہ تجارتی خسارہ مئی میں نوٹ کیا کیونکہ یوکرین میں روس کی جنگ کی وجہ سے اس کی تیل اور گیس کی درآمدات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

    روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

    یورپ کا سب سے بڑا ملک، جس کا معاشی ماڈل دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کافی تجارتی سرپلسزبتایا گیا ہے،عالمی معاشی اداروں کے مطابق مئی میں € 1.0 بلین ($1.04 بلین) کے خسارے میں چلا گیا، کیونکہ اس کا درآمدی بل ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 28 فیصد بڑھ گیا۔ یاہو نیوز نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ اپریل سے درآمدات میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

    یوکرینی سرحد کے قریب روسی شہر میں متعدد دھماکے،3 افراد ہلاک، 11 رہائشی عمارتیں اور…

    اعداد و شمار جرمنی کی معاشی تباہی کا واضح اشارہ کررہےہیں ، جرمنی کو یہ دن روس اور یوکرین کے تنازعے کی وجہ سے دیکھنے پڑرہےہیں، ۔ خسارہ جون میں وسیع ہونے والا ہے، جو روسی گیس کی سپلائی میں 60 فیصد کمی کی عکاسی کرتا ہے جس نے درآمد کنندگان کو اسپاٹ مارکیٹ سے بہت زیادہ قیمتوں پر خرید کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر مجبور کیا۔ بہت سے جرمن تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ سال کے دوسرے نصف میں روسی سپلائی مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔

    روس کا ایک اوریوکرینی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

    یہ خبر ایک ایسے دن کے آغاز پر سامنے آئی ہے جب جرمن چانسلر اولاف شولز برلن میں یونین اور آجروں کے نمائندوں کے ساتھ معیشت کی حالت پر بحرانی بات چیت کرنے والے ہیں۔جرمن فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی سربراہ یاسمین فہیمی نے ہفتے کے آخر میں اخبار Bild am Sonntag کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی رکاوٹوں کی وجہ سے پوری صنعتیں ہمیشہ کے لیے منہدم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ، اور ایلومینیم کی صنعتیں، یہ سبھی اہم آٹوموٹیو سیکٹر کے بڑے سپلائرز ہیں جن کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں‌انہوں نے مزید کہا کہ "اس طرح جرمنی میں پوری معیشت اور ملازمتوں پر بڑے پیمانے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔”

    جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورو ڈالر کے مقابلے میں 7.4 فیصد گر چکا ہے، جو مئی میں پانچ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

  • فواد چودھری نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

    فواد چودھری نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے صوبۂ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔

    نجی وی کے مطابق: فواد چوہدری نے خط میں عدالتِ عظمیٰ کے سامنے پنجاب کو بحران سے بچانے کے لیے ایک فارمولا پیش کیا ہے۔

    اُنہوں نے خط میں عدالت کو صوبے کی موجودہ سیاسی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کہا گیا کہ ضمنی انتخاب کے شفاف، آزادانہ انعقاد پر کسی قسم کاحملہ نہیں کیا جائے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ عارضی وزیرِ اعلیٰ 22 جولائی تک محض ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دھاندلی کا ارادہ نہیں رکھتے، حمزہ شہباز کے انفرادی وسرکاری کردار پر پی ٹی آئی کےسنگین نوعیت کے تحفظات ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے واضح طور پر عدالتی احکامات اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کو پیروں تلےروند دیا ہے۔

    فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی جانب سے پیش کیے گئے ریلیف پیکج کو جعلی قرار دیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے ضمنی انتخابات سے چند روز قبل پریس کانفرنس میں ایک ایسے پیکیج کا اعلان کیا گیا اور اس کی تفصیلات قومی روزناموں میں شائع کروائی گئیں، جس پر عمل درآمد ناممکن ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ اس ریلیف پیکیج کا مقصد عدالت سے حاصل کردہ ریلیف کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔
    https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1544261479809093634
    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز صوبے بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے بھرپور مہم چلا رہی ہیں، اُنہوں نے بھی وزیرِ اعلیٰ کے اعلان سے قبل ایک انتخابی جلسے میں پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کے احکامات پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور جعلی کرمنل کیسز میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کو ملوث کیا جا رہا ہے، ایک مقدمے سے ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے مقدمے میں ملوث کر دیا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی تباہ ہوتی معاشی کیفیت میں ایسے پیکیجز کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

  • راولپنڈی: بم ڈسپوزل سکاڈ کی کارروائی، روسی گرنیڈ برآمد

    راولپنڈی: بم ڈسپوزل سکاڈ کی کارروائی، روسی گرنیڈ برآمد

    راولپنڈی کے ایک علاقہ میں بم ڈسپوزل سکاڈ سی ڈی پی نے کارروائی کرکے گرنیڈ برآمد کرلیئے.

    حساس ادارے نے دورانِ کاروائی چھتری چوک راولپنڈی سے روسی ساختہ گرنیڈ برآمد کرلیئے ہیں.

    جبکہ بم ڈسپوزل سکاڈ سی ڈی پی کی ٹیم نے راولپنڈی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں گرنیٹ کو ناکارہ بناددیا ہے.

    سی ڈی او راولپنڈی غلام مصطفی نے بم ڈسپوزل سکاڈ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ملک و قوم کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنا کام ایمانداری اور لگن کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے.

  • آرمی چیف سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

    آرمی چیف سے ترک جنرل موسیٰ کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل موسیٰ اوسیور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر خصوصی زور دینے کے ساتھ باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی جڑیں تاریخ میں گہری اور ہماری ثقافتی و مذہبی وابستگیوں میں جڑی ہوئی ہیں۔
    اس موقع پر خصوصاً تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک مہمان نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا بھی عہد کیا۔

  • وفاقی کابینہ نے نیب ترمیم بل 2022 منظور کرلیا

    وفاقی کابینہ نے نیب ترمیم بل 2022 منظور کرلیا

    فاقی کابینہ کا ایک اجلاس ہواجس میں انہوں نے نیب بارے تیسری ترمیم کرنے کا بل 2022 منظور کر لیا ہے.
    نئے بل کے مطابق: نیب 500 ملین روپے سے کم کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکے گا جبکہ احتساب عدالت کے ججز کی تقرری سے متعلق صدر کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے.

    نئے بل قوانین کے تحت پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں 3 سالہ تک کی توسیع کی جا سکے گی.

    علاوہ ازیں: نیب قانون کے سیکشن 16 میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے

    نئے بل کی رو سے ملزم کے خلاف اسی علاقے کی احتساب عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکے گا جہاں جرم کا ارتکاب ہوا ہو. جبکہ نیب کو ہائیکورٹ کی مدد سے نگرانی کی اجازت دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا.

    نئے بل میں یہ بھی درج ہے کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کے لیے کسی سرکاری ایجنسی سے مدد نہیں لی جا سکے گی بلکہ آئین اور قانون کے مطابق کروائی ہوگی.

    اس تیسری ترمیم میں یہ بھی شامل ہے کہ: چیئرمین نیب فرد جرم عائد ہونے سے قبل عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز کر سکیں گے جبکہ بل کے تحت احتساب عدالتوں کے ججز کی تقرری کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا.

  • 82 ملین ٹن تیل:روس کی موجیں ہوگئیں

    82 ملین ٹن تیل:روس کی موجیں ہوگئیں

    ماسکو : 82 ملین ٹن تیل:روس کی موجیں ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے تنازعے کی وجہ سے عالمی توانائی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے تو دوسری طرف یوکرین اور روس کے درمیان گزشتہ 5 ماہ سے جاری جنگ کے بعد دونوں ممالک کو کافی حد تک مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے، تاہم اب روس کو ایک تیل کمپنی نے خوشخبری سنادی۔

    روس کا ایک اوریوکرینی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

    روس کی توانائی کی بڑی کمپنی روزنیفٹ نے بحیرہ پیچورا میں تیل کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے جس میں 82 ملین ٹن تیل موجود ہے۔تیل کے یہ ذخائر میڈینسکواور وارانڈیسکی کے علاقے میں کھدائی کی مہم کیے دوران دریافت ہوئے ہیں۔ تجربات کے دوران تیل کا تیز ترین بہاؤ 220 کیوبک میٹر ایک دن کی زیادہ سے زیادہ بہاؤ کی شرح کے ساتھ حاصل کیا گیا۔

    روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

    کمپنی کے جاری کردہ بیان بتایا گیا ہے کہ تیل ہلکا، کم سلفر، کم وسکوسیٹی پر مشتمل ہے، روزنیفٹ نے مزید بتایا کیا کہ بحیرہ پیچورا کے پانیوں میں تلاش کے کاموں نے شیلف پر تیمن، پیکورا صوبے میں تیل کی موجودگی کو ثابت کیا اور یہ اس علاقے کی تحقیق اور ترقی کو جاری رکھنے کی بنیادی وجہ بن گئی ہے۔

    روس اورچین کا مغرب کے(G7) کےمقابلے میں نیاگروپ بنانےکافیصلہ

    دوسری جانب پاکستان نے کہا ہے کہ روسی خام تیل ملک کو مہنگا پڑے گا، روس سے خام تیل خریدنے میں ٹرانسپورٹ اخراجات زیادہ آئیں گے۔پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق روسی خام تیل کو پاکستان میں ریفائن کرنا فلحال کوئی مسئلہ نہیں لیکن روس سے خام تیل کی درآمد میں ایک ماہ لگ سکتا۔اس لئے یہ بات عملی طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا روس سے خام تیل خریدا بھی جاسکتا ہے یا نہیں کیا اس بات کا کوئی امکان موجود ہے۔

  • 36 عازمین حج کو چھوڑ کر پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن جدہ روانہ ہوگئیں

    36 عازمین حج کو چھوڑ کر پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن جدہ روانہ ہوگئیں

    اسلام آباد ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن کی پرواز 36 عازمین حج کو چھوڑ کر روانہ ہوگئی جبکہ ایئرپورٹ پر پھنسے 36 عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    عازمین حج کے مطابق: صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پرواز جانی تھی، تمام مسافر بروقت ائیرپورٹ پہنچے جبکہ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرواز مس کر جانے والے عازمین حج تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچے تھے.

    22 مسافروں نے پی آئی اے اور 14 مسافروں نے سعودی ایئرلائن سے جانا تھا۔ عازمین حج کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی پر اے ایس ایف کو طلب کرلیا گیا۔

    سعودی ایئرلائن کے مسافر بارش کی وجہ سے تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچے جبکہ پی آئی اے پرواز کے مسافروں کو تاخیر سے ویزا ملا، مسافروں کو ضروری سہولیات مہیا کر رہے ہیں اور جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ویزوں میں تاخیر کے باعث مسافر نہ جا سکے اور اس میں قومی ایئر لائن کا کوئی قصور نہیں، عازمین کو ویزوں کا اجراء بروقت نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    پی آئی اے نے عازمین کے لیے پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار رکھی لیکن پرواز میں مزید تاخیر سے سعودی حکومت کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کا اندیشہ تھا، سعودی عرب جانے سے رہ جانے والے عازمین کا واحد حل حکومتی اجازت ہے۔

  • گندم کاعالمی بحران خطرناک صورتحال اختیارکرگیا،چند ممالک میں بھوک بڑھنےکاخدشہ

    گندم کاعالمی بحران خطرناک صورتحال اختیارکرگیا،چند ممالک میں بھوک بڑھنےکاخدشہ

    ماسکو: گندم کی عالمی مارکیٹ متاثر، چند ممالک میں بھوک بڑھنے کا خدشہ ،اطلاعات کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے گندم کی عالمی منڈی بھی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث چند ممالک میں بھوک بڑھنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ روس اور یوکرین کے علاوہ امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا گندم برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں۔ جبکہ سب سے زیادہ گندم مصر، انڈونیشیا، نائیجیریا اور ترکی درآمد کرتے ہیں۔ آخر گندم کا کوئی متبادل کوئی کیوں نہیں ہے؟ گندم کو ہی چکی میں پیس کر آٹا و معدہ تیار کیا جاتا ہے جو پھر ڈبل روٹی، نوڈلز اور مختلف قسم کی خوراک تیار کرنے میں استعمال ہوتا ہے جس میں طرح طرح کے میٹھے بھی شامل ہیں۔

    معاشی ماہر اور ’فیڈنگ ہیومینٹی‘ نامی کتاب کے مصنف برونو پرمینٹیئر کا کہنا ہے کہ ’ہر کوئی گندم کھاتا ہے لیکن ہر کوئی گندم پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔‘ دنیا بھر میں صرف چند ایسے ممالک ہیں جو اتنی مقدار میں گندم پیدا کرتے ہیں کہ خود بھی استعمال کریں اور باقی برآمد کر دیں۔

    چین جبکہ گندم پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن اپنی ایک کروڑ 40 ارب کی آبادی کے لیے اسے زیادہ سے زیادہ گندم درآمد بھی کرنا پڑتی ہے۔ دیکھا جائے تو اناج کی قیمت روس کے یوکرین پر فروری میں حملہ کرنے سے پہلے بھی زیادہ تھیں۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ کورونا میں کمی کے بعد جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوا اور معیشیت بحال ہونا شروع ہوئی تو ایندھن کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد نائٹروجن سے بننے والی کھاد کی قیمت بھی بڑھ گئی

  • امریکہ : یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ،ہلاکتیں:24 گھنٹےگزرنےکے باوجود ہرطرف خوف ہی خوف

    امریکہ : یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ،ہلاکتیں:24 گھنٹےگزرنےکے باوجود ہرطرف خوف ہی خوف

    شکاگو۔امریکہ : یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ،ہلاکتیں:24 گھنٹےگزرنےکے باوجود ہرطرف خوف ہی خوف،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں ، لیکن امریکہ میں ابھی تک اس فائرنگ نے ہرشخص کو خوف زدہ کررکھا ہے اور 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ہرطرف پولیس اوردیگرسیکورٹی ادارے خوف کے مارے تلاشی اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہیں ۔ یہ واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے نواحی علاقے ہائی لینڈ پارک پریڈ شوٹنگ میں پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے ادھر سے ادھر بھاگتے نظر آئے۔ حکام نے پریس کانفرنس میں چھ افراد کے ہلاک اور 24 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    پولیس کو ایک رائفل بھی ملی ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس سے فائر کیا گیا تھا۔ تاہم ابھی تک مشتبہ حملہ آور پکڑا نہیں جا سکا ہے۔

    شوٹر نے چھت سے فائرنگ کی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے پریڈ شروع ہوئی۔ تقریباً 10 دن بعد فائرنگ کی وجہ سے پریڈ روکنا پڑی۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ عمارت کی چھت سے کی گئی ہے۔ تفتیشی ایجنسیاں حملہ آور کی تلاش میں ہیں۔ لیک کاؤنٹی شیرف کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ "یوم آزادی پریڈ اسٹریٹ” کے علاقے میں ہوئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر امریکہ کے خطرناک گن کلچر کو بے نقاب کر دیا ہے۔ 24 مئی کو، ، ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ سے دو اساتذہ اور 19 بچے ہلاک ہو گئے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مجرم نے 20 سے زیادہ گولیاں چلائیں

    لینڈ پارک کی رہائشی ڈیبی گلک مین نے بتایا کہ وہ ساتھیوں کے ساتھ پریڈ کے فلوٹ پر تھیں اور جب اس نے لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو کئی لوگ پریڈ کے راستے سے نیچے جانے کے لیے تیار تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ چیخ رہے تھے، وہاں ایک شوٹر ہے، ایک شوٹر ہے، وہاں ایک شوٹر ہے، "گلک مین نے مزید کہا کہ ہم نے بھی یہ سن کر بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ شہر کے رہنماؤں نے ٹوئٹر پر مطلع کیا ہے کہ ‘پولیس دی ہائی لینڈ پارک شوٹنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس دوران فورتھ فیسٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    فائرنگ کا یہ حالیہ واقعہ امریکہ میں اسلحے کے بڑھتے ہوئے جرائم کا ایک اور سلسلہ ہے، جہاں گن وائلنس آرکائیو ویب سائٹ کے مطابق ہر سال فائرنگ سے 40 ہزار کے قریب اموات ہوتی ہیں۔

    اس سے امریکہ میں 246 ویں یوم آزادی کی تقریبات پر بھی اثر پڑا، جہاں ملک بھر میں شہروں اور قصبوں میں پریڈ منعقد ہوتی ہیں اور شہری پارٹیوں اور آتش بازی کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ صبح 10 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوئی جب پریڈ آدھی سے زیادہ گزر چکی تھی۔

    صدر جو بائیڈن نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’اس یوم آزادی پر بے مقصد فائرنگ نے ایک بار پھر امریکی برادری میں سوگ کا سماں پیدا کر دیا ہے۔‘ انہوں نے کہا: ’میں اسلحے کے تشدد کی وبا کے خلاف لڑائی میں ہار نہیں مانوں گا۔‘ صدر بائیڈن نے پیر کی شب وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں اور انتظامیہ کے اہلکاروں سے خطاب میں کہا: ’حالیہ دنوں میں یہ سوچنے کی وجوہات سامنے آئی ہیں کہ شاہد ہمارا ملک پیچھے جا رہا ہے، کہ آزادیوں میں کمی آ رہی ہے، کہ وہ حقوق جنہیں ہم محفوظ سمجھتے تھے، اب نہیں ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ تھکا دینے والا اور پریشان کن ہے مگر میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اس سب سے نکل جائیں گے۔

  • قومی اسمبلی: کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس مگر میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں

    قومی اسمبلی: کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس مگر میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں

    پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس آج تین بجے ہوگا اور یہ قومی سلامتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔

    اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

    سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ اجلاس غیر متعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

    کمیٹی کا اَن کیمرہ اجلاس ہونے کے باعث میڈیا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    قومی اسمبلی اعلامیہ کے مطابق: کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، دونوں ایوانوں کی سینئر پارلیمانی قیادت، وفاقی وزرا، سینئر سیاسی قیادت، صوبائی وزرا اعلی ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر و وزیر اعظم اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

    کمیٹی اجلاس میں سینئر ممبران قومی اسمبلی و سینٹ، قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیاں برائے دفاع کے ممبران، وزارت دفاع، خارجہ، داخلہ، امور کشمیر، صحت، قومی سلامتی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز شرکت کریں گے۔

    کمیٹی اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی شرکت کریں گے۔