Baaghi TV

Author: +9251

  • بہروز سبزواری نے خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگ لی

    بہروز سبزواری نے خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگ لی

    پی ٹی وی کے سنہرے دور کے بڑے فنکار بہروز سبزواری نے رائٹر خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں‌معذرت خواہ ہوں. تفصیلات کے مطابق بہروز سبزواری نے چند روز قبل ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ یہ جو شخصیات ہیں اگر یہ شوبز میں نہ ہوتیں تو کیا کررہی ہوتیں تو اس میں خلیل ارحمان قمر کا نام بھی تھا اس پر بہروز سبزواری نے کہا کہ اگر یہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پٹ رہے ہوتے. اپنے اس بیان پر بہروز سبزواری نے ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ میں نے ایک مذاق کیا تھا اگر دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں .میرے دل میں‌بہت قدر ہے خلیل الرحمان قمر کی. ان کاجو رتبہ ہے میرے مذاق سے اس پہ کوئی فرق

    نہیں‌پڑسکتا. ہمارے ملک میں ان جیسا حالیہ دور میں کوئی رائٹر نہیں ہے. بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ان کے جو چاہنے والے ہیں ان کی دل آزاری ہونے پر بھی میں معذرت خواہ ہوں.وہ اتنے بلنٹ ہیں اس ریفرینس میں، میں نے مذاق میں ایک جواب دے دیا، مجھے یقین ہے خلیل بھائی مجھے در گزر کریں گے اور آخر میں انہوں نے خلیل الرحمان کو خوش رہنے کا بھی کہا.
    بہروز سبزواری کے اس روپ کو لوگ بہت سراہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے معافی مانگ کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے.

  • شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس، حج انتظامات کا جائزہ

    شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس، حج انتظامات کا جائزہ

    ریاض:حج کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں حسب روایت سعودی شاہی خاندان حاجیوں کی خدمت اوران کوسہولیات بہم پہنچانے کے لیے بھی بہت زیادہ متحرک ہوچکا ہے ، اسی سلسلے میں آج خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران عازمین حج اور عمرہ کے لئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

    سعودی حکام کے مطابق اس سلسلے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ کے السلام محل میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کے حصے میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے مہمانوں کی میزبانی کو اللہ کی نعمت شمار کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت کے قیام سے اب تک عازمین حج و عمرہ کی خدمت اولین ترجیح رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔اس موقع پر خادم حرمین نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ حج 1443 ہجری کے تمام معاملات کو بخوبی انجام دیا جائے اور عازمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں خارجی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس میں ابلاغ کے قائم مقام وزیر ڈاکٹر ماجد نے ولی عہد کے دورہ مصر، اردن اور ترکیہ کے نتائج پر بریفنگ شامل تھی۔

     


    اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں سعودی عرب کے داخلی امور جن میں ماحولیات کے حوالے سے سعودی گرین انیشی ایٹو اور مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

    سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق رواں سال حج کی ادائیگی کے لئے تین لاکھ سے زائد عازمین حج بذریعہ فضائی اور بحری سفر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق حج فلائٹوں کی شروعات سے اب تک مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دو لاکھ 41 ہزار 859 اور 45 ہزار 824 عازمین زمینی بارڈر کراسنگ سے مدینہ پہنچے ہیں۔

    سعودی اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی عازمین کی ہے جن کی تعداد 12 ہزار 901 ہے، ان کے بعد 10 ہزار 216 نائجیرین عازمین، آٹھ ہزار 350 ہندوستانی عازمین اور چھ ہزار 494 ایرانی عازمین شامل ہیں

    گزشتہ روز تک مدینہ سے مکہ جانےوالے عازمین حج کی تعداد دو لاکھ پانچ ہزار 49 ہے جبکہ 94 ہزار 837 عازمین ابھی تک مدینہ ہی میں موجود ہیں

    ادھرسعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’اس سال حج پیکیج تقریباً 30 فیصد سستے ہیں۔‘
    السعودیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزارت نے حج پیکیج کم کرانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔ وزارت نے اپنے پورٹل پر حج پیکیج کے نرخ جاری کرائے جس کی وجہ سے نرخ کم رہے۔

    ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے بتایا کہ ’داخلی معلمین حج پیکیج کی قیمتوں میں من مانی کررہے تھے۔ اپنی مرضی سے حج پیکیج جاری کررہے تھے۔ حج پیکیج کی قیمتیں پورٹل پر جاری کرنے سے بڑی حد تک حج پیکیج سستے رہے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وزارت حج و عمرہ کی حکمت عملی یہ ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے، تاہم وزارت یہ بھی چاہتی ہے کہ پرائیویٹ کمپنیاں زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کام کریں۔‘

    سعودی نائب وزیر حج نے کہا کہ ’وزارت درمیانے سائز کے اداروں پر بڑا انحصار کررہی ہے۔ حج امور سے متعلق نت تجربات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ورکشاپوں اور فورمز کے ذریعے ان کی تشہیر کی جا رہی ہے۔‘

    یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اندرون مملکت سے حج کے لیے جانے والے سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کے لیے تین پیکیجز مقرر کیے گئے تھے جن میں ’منی ٹاورز‘، ’ضیافیہ ون ‘ اور ’ضیافہ ٹو‘ شامل ہیں۔منی ٹاورز کا پیکیج 14 ہزار737 ریال تھا جس میں 794 ریال کمی کے بعد 13 ہزار 943 ریال کردیا گیا، جبکہ ’ضیافہ ون‘ پیکیج کی قیمت 13 ہزار ریال تھی جسے کم کرکے 11 ہزار 970 ریال کیا گیا۔ تیسرے پیکیج ’ضیافہ ٹو‘ کو 10 ہزار 238 ریال سے کم کرکے 9 ہزار 98 ریال کیا گیا تھا۔

  • عالیہ بھٹ ہوئیں ناراض

    عالیہ بھٹ ہوئیں ناراض

    عالیہ بھٹ نے جب سے اپنے حاملہ ہونے کی خبر اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر کی ہے ان کو ہر طرف سے مبارکباد یں مل رہی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے بارے میں ایسے دعوے بھی کئے جا رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ایک ایسا ہی دعوی ان کے بارے میں کیا گیا کہ ان کے حاملہ ہونے کی وجہ سے رنبیر کپور انہیں اب لندن لینے کے لئے جائیں گے۔ عالیہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر کیا ناراضگی کا اظہار اور کہا کہ میں ایک عورت ہوںکوئی پارسل نہیںہوں کہ مجھے پک کیا جائے ۔مجھے بالکل بھی رنیبر کپور لندن لینے نہیں آرہے ۔یوں عالیہ نے لیا جھوٹے دعوے کرنے والوں کو آڑھے ہاتھوں ۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق

    عالیہ اپنی ہالی وڈ کی شوٹنگ ختم کرکے کچھ دن آرام کریں گی اور انہوں نے طے کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنی کمٹمنٹس کو خراب نہیں ہونے دیں گی اور جو جو شوٹنگ کروانی ہیںوہ کروائیں گی ۔یاد رہے کہ دو روز قبل عالیہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر انسٹاگرام کے زریعے مداحوں کیساتھ شئیر کی تھی اور رنبیر کپور جو کہ اس وقت سپین میں فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں ان کی خوشی کی انتہا یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ہونے والے بے بی کی شاپنگ ا بھی سے شروع کر دی ہے۔

  • پاکستانی حاجیوں کو  پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث حج کے دوران مشکلات کا سامنا،

    پاکستانی حاجیوں کو پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث حج کے دوران مشکلات کا سامنا،

    پاکستانی حاجیوں کو پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کے باعث حج کے دوران مشکلات کا سامنا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سعودی عرب کے مرکز 94 میں جو حاجی اس وقت مقیم ہیں۔اس وقت ان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے انتظامات کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سعودی عرب کے مرکز نمبر 94 میں بہت سے حاجی جو اس وقت ادر مقیم ہیں ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ نا بجلی ہے اور نا ہی پانی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ بہت پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

    مزید برآں یہ کہ مرکز نمبر 94کی بلڈنگ 901نمبربلڈنگ نمبر 902 اوربلڈنگ نمبر 904 میں پانی بلکل بھی نہیں آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے حاجی بہت زیادہ پریشان ہیں۔ حج کے دوران ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت کرے۔لیکن جو حاجی یہاں پر مقیم ہیں ان کو تو پانی کی عدم دستیابی درپیش ہے۔ جس کی وجہ سے یہ وضو بھی نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کو وضو کرنے کیلئے تھوڑا دور جا کر کسی چیز میں پانی بھرنا پڑتا ہے۔جس کے بعد یہ اس پانی سے وضو کرتے ہیں۔

    پانی کی کمی کے علاوہ بجلی کے مسائل بھی درپیش ہیں۔ اتنی گرمی ہے۔ اور حاجی بجلی نا ہونے کے باعث حاجی اے سی بھی نہیں چلا سکتے ہیں۔ ایک اور خبر یہ کہ عورتوں اور مردوں کو ایک ہی کیمپ میں ٹھہرایا گیا۔مردوں کو اوپر ٹھہرایا گیا ہے۔ جبکہ عورتوں کو نیچے ٹھہرایا گیا ہے۔

    اس تمام حوالے سے جب حاجیوں سے اس مطلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے علاوہ کھانے پینے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔حاجیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مشکلات کا سامنا صرف پاکستانیوں کو ہی درپیش ہے۔ مزید یہ کہ حاجیوں نے بہت زیادہ حکومت پر بھی تنقید کی۔کہ حکومت بہت دعوے کرتی ہے۔لیکن پورے نہیں کرتی۔ حج کو پہلے سے زیادہ مہنگا کیا گیا۔ لیکن سہولت کوئی بھی فراہم نہیں کی گئی۔

  • جونی ڈیپ ایکبار پھر تیار شائقین کا دل جیتنے کے لئے

    جونی ڈیپ ایکبار پھر تیار شائقین کا دل جیتنے کے لئے

    ہالی وڈ کے سپر سٹار جونی ڈیپ جن کے پرستار دنیا بھر میں پائے جاتے ہیںانہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ بہترین اداکار ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق جونی ڈیپ فلم سیریز پائریٹس آف دی کیریبین میں نظر آئیں گے۔ ایک تکلیف دہ پراسس سے گزرنے کے بعد شاید اداکار نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنی زندگی اپنے انداز سے جئیں گے اور شائقین کا دل اپنی جانداز اداکاری کے زریعے لبھاتے رہیں گے ۔اطلاعات کے مطابق جونی ڈیب کے جب سے ان کی اہلیہ سے

    معاملات طے پائے ہیں جونی ڈیپ سے مختلف فلم میکرز رابطہ کررہے ہیں کہا جا رہا کہ اس فلم کےلئے ہالی ووڈ فلم کمپنی ڈزنی کی جانب سے جونی ڈیپ کو 301ملین ڈالر کی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی جیتنے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دی،سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی جبکہ ان کی اہلیہ نے کہا تھا کہ میں آج جو مایوسی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میں دل شکستہ ہوں کہ ثبوت کا پہاڑ بھی میرے سابق شوہر کی غیر متناسب طاقت، اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔تاہم اب دونوں کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور جونی ڈیپ بظاہر تیار نظر آرہے ہیں کہ انہیں اب اداکاری کی طرف دوبارہ واپس آنا ہے۔

  • بچوں کے20 منٹ تک ورزش کرنے کے بہت سے فوائد،

    بچوں کے20 منٹ تک ورزش کرنے کے بہت سے فوائد،

    بچوں کے 20 منٹ تک ورزش کرنے کے بہت سے فوائد،

    باغی ٹی وی: میری لینڈ میں ایک تحقیق کی گئی ہے۔جس میں اس بات کا انکشاف کیا جا چکا ہے کہ اگر لڑکے اور لڑکیاں روز پورے 20 منٹ کیلئے ورزش کریں تو اس سے بہتر طبی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ ورزش کے بعد ان لوگوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ جرنل پیڈیا ٹرکس نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔اگر بچے روزانہ 20 منٹ ورزش کرتے ہیں تو اس سے ان کی صحت بہت اچھی رہتی ہے۔20 منٹ روزانہ ورزش کرنے کے بعد دل بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ اور پھیپھڑے بھی تندرست رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سانس لینے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔ اور آکسیجن کی کمی بھی نہیں ہوتی ہے۔

    مزید برآں یہ کہ جب یہ تحقیق کی جا رہی تھی تو اس تحقیق میں 300 سے زائد بچے شامل کئے گئے تھے۔ اور ان بچوں کی عمر 15 برس سے کم تھی اور اس دوران ان سب بچوں کو ان کی کلائیوں پر شدت دیکھنے کیلئے سینسر پہنائے گئے تھے۔ کیونکہ ان بچوں کو دو سال اسکول کے دوران تحقیق کرنے کیلئے ورزش کے عمل سے گزارا گیا تھا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ 20 منٹ تک مسلسل ورزش کرنے سے بچوں کی صحت میں بہت اچھے اثرات مرتب ہوۓ ہیں۔

    ورزش کرنے اور اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے حوالے سے ماہرین نے لڑکے اور لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک گھنٹہ پیدل چلنے کے بجاۓ اگر 20 منٹ ورزش کر لیں تو یہ عمل ان کیلئے زیادہ بہتر۔ثابت ہو گا۔

  • کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں؟ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا

    کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں؟ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟، مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں۔ اور ساتھ ہی کہا کہ مجھے یہ بھی پتہ ہے آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں چلا جاؤں۔ لیکن میں جانے والا نہیں ہوں.

    چیئرمین پاکستاب کرکٹ بورڈ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ: ہم اسلام آباد میں اسٹیڈیم کے لیے سی ڈی اے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں کیونکہ ہم فینز اور کرکٹ شائقین کو سیڑھیوں پر بٹھا کر ان کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔

    انہوں دعوی کیا کہ: بطور چیئرمین میں نے بورڈ میں اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری تو مجھے ملنی ہی نہیں ہے دوبارہ.

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) والوں سے کچھ چیزیں مانگی ہیں لہذا اگر وہ چیزیں مہیا کردیں تو ہم کلیئرنس دے دیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ: پاکستان جونیئر لیگ (جے پی ایل) میں 6 فرنچاٸز کے لیے 30 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہےلہذا اُمید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی.

    انکے مطابق: پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کروا رہا ہے۔

    رمیز راجا نے بتایا: پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا جائے گا.

    انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد جونیٸر پریمیٸر لیگ کو سپر وائز کریں گے کیونکہ ان سے بہتر بیٹسمین کوئی نہیں ہے۔

  • انسانوں اور آکٹوپس کے دماغ میں کون سی چیز مشترک ہوتی ہے؟

    انسانوں اور آکٹوپس کے دماغ میں کون سی چیز مشترک ہوتی ہے؟

    انسانوں اور آکٹوپس کے دماغ میں کون سی چیز مشترک ہوتی ہے؟

    باغی ٹی وی: انسانی دنیا میں بہت سی نئی تحقیقات نے جنم لیا ہے۔ اپنے اپنے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بہت زیادہ تحقیقات کی ہیں۔ لیکن ابھی حال ہی میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں انسانوں اور زمین پر موجود جانداروں میں کچھ خصوصیات ایسی ہوتی ہیں۔ جو انسانوں اور زمین پر موجود جانداروں میں ایک جیسی ہوتی ہیں۔ نیز یہ کہ اس سے پہلے انسانوں کو اس بات کا نہیں پتا تھا۔ لہذا اب اس تحقیق کے بعد بہت سے لوگوں کو اس کا علم ہو جائے گا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ ماہرین نے اس بات کو واضع کیا ہے کہ انسان اور آکٹوپس جو کہ زمین کی سطح پر سمندر میں رہتا ہے۔ انسان اور آکٹوپس میں جو چیز آپس میں ملتی ہے۔ ماہرین نے اس پر کافی تحقیق کرنے کے بعد بتایا ہے کہ وہ چیز جمپنگ جینز ہے۔ یہ جمپنگ جینز دماغ میں موجود ہوتی ہے۔ اور یہ انسان اور آکٹوپس میں ایک جیسی ہوتی ہے۔انسان کے جینوم کے 45 فیصد سے زیادہ ٹرانسپوسن نامی کڑیوں سے بنتے ہیں یہ ہی ٹرانسپوسن وہ ’جمپنگ جینز‘ ہوتے ہیں۔یہ جینوم ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کر سکتے ہیں۔

    مزید برآں یہ کہ پر کافی تحقیق سے پتا چلا کہ جمپنگ جینز‘ انسانوں میں تو پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آکٹوپس کی اقسام میں فعال ہوتے ہیں۔ایک اور اہم خبر یہ کہ اکٹوپس کی 2 اقسام ہوتی ہیں۔ ایک عام آکٹوپس ہوتا ہے۔ اور ایک کیلیفورنین آکٹوپس ہوتا ہے۔ ان جینز کا تعلق line خاندان سے ہوتا ہے۔ مطلب لانگ انٹرسپرسڈ نیوکلیئر ایلیمنٹ، جو انسانوں کے جینوم کی سیکڑوں نقول میں پائے جاتے ہیں۔

    اس حوالے سے کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان جمپنگ جینز کا تعلق لائن خاندان سے ہوتا ہے۔ مطلب کہ انہی جینز کے ذریعے ہی سوچنے سمجھننے میں مدد ملتی ہے۔تحقیقات سے اس بات کا پتا چلا ہے کہ آکٹوپس کے دماغ میں بھی چند خصوصیات ایسی ہیں ۔ جو کہ انسانوں کے دماغ میں بھی ہوتی ہیں۔اس تحقیق میں 20 سے زائد محققین نے شرکت کی۔بی ایم سی بائیولوجی میں شائع ہونے والی یہ تحقیق محققین کی بین الاقوامی ٹیم نے کی۔اور دنیا بھر سے اس میں ماہرین نے شرکت کی تھی۔

  • توشہ خانہ: عمران کی طرف سے 154 ملین  مالیت کی گھڑیاں فروخت کرنے کا انکشاف

    توشہ خانہ: عمران کی طرف سے 154 ملین مالیت کی گھڑیاں فروخت کرنے کا انکشاف

    سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے ایک مقامی گھڑی ڈیلر کوتوشہ خانہ سے تین گھڑیاں فروخت کیں تھی جن کی مجموعی مالیت 154 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔

    معروف صحافی انصار عباسی کے بیٹے اور دی نیوز کے صحافی قاسم عباسی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ: ایک سرکاری انکوائری کے مطابق عمران خان نے تین نایاب کلاس گھڑیوں کو بیچ کر ان سے لاکھوں کمائے جو انہیں غیر ملکی معززین نے تحفے میں دی تھیں۔

    دی نیوز اور جنگ میں شائع خبر میں وضاحت کی گئی ہے کہ: یہ تینوں گھڑیاں ان کے علاوہ ہیں جو پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مہنگی ترین گھڑی، جس کی مالیت 101 ملین روپے سے زائد ہے، اس وقت کے وزیر اعظم نے اس کی قیمت کے 20 فیصد پر برقرار رکھی جب ان کی حکومت نے توشہ خانہ کے قوانین میں ترمیم کی تھی اور توشہ خانہ تحفہ برقرار رکھنے کی قیمت کو اس کی اصل قیمت کے 50 فیصد پر طے کیا تھا۔

    دستیاب دستاویزات اور فروخت کی رسیدیں ظاہر کرتی ہیں کہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ توشہ خانہ سے تحفے میں دی گئی نایاب گھڑیاں اپنے وسائل سے خریدنے کے بجائے خان نے پہلے وہ تین گھڑیاں فروخت کیں اور پھر ہر ایک کا 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کرایا۔ بظاہر یہ تحائف توشہ خانہ میں کبھی جمع نہیں ہوئے جیساکہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کو ملنے والے تحائف کی فوری اطلاع دی جانی چاہئے تاکہ اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے جس کے بعد وصول کنندہ مخصوص رقم جمع کراتا ہے اگر وہ اسے رکھنا چاہتا ہے۔

    دی نیوز کے مطابق انکے پاس دستیاب توشہ خانہ دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان تینوں مہنگے تحائف کی فروخت سے مجموعی طور پر خان نے 36 ملین روپے کمائے۔

    مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ معزز کی جانب سے تحفے میں دی گئی گھڑی کی فروخت سے حقیقی منافع کمایا گیا۔ یہ ایک انتہائی مہنگی گھڑی تھی جس کی سرکاری طور پر قیمت 101 ملین روپے بتائی گئی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق وزیراعظم نے اسے تقریباً آدھی قیمت پر 51 ملین روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    خان نے قیمت کے 20 فیصد کے طور پر 20 ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے، اس طرح صرف اس ایک گھڑی کی فروخت سے مجموعی طور پر 31 ملین کا منافع ہوا۔

    اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ گھڑی اس کی اصل قیمت سے آدھی قیمت پر فروخت ہوئی۔
    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ گھڑی 22 جنوری 2019 کو فروخت ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی اس وقت کی حکومت نے توشہ خانہ کے قوانین میں ترمیم کی اور کسی بھی تحفے کی قیمت کو اس کی تخمینہ شدہ قیمت کے 20 فیصد سے 50 فیصد پر برقرار رکھا۔

    خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے فرد کی جانب سے تحفے میں دی گئی رولیکس پلاٹینم گھڑی عمران خان نے 52 لاکھ روپے میں فروخت کی۔

    توشہ خانہ کے قواعد کے مطابق اس مہنگے تحفے کا تخمینہ سرکاری جائزہ کاروں نے 38 لاکھ روپے میں لگایا۔ عمران خان نے 7 لاکھ 54 ہزار روپے مالیت کا 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کرایا، اس طرح اس گھڑی کو بیچ کر تقریباً 45 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔

    یہ گھڑی انہیں تحفے میں دیے جانے کے دو ماہ بعد نومبر 2018 میں فروخت ہوئی تھی۔

    اسی خلیجی جزیرے کے ایک معزز شخص کی جانب سے تحفے میں دی گئی ایک اور رولیکس واچ سابق وزیراعظم نے 18 لاکھ روپے میں فروخت کی۔ اس گھڑی کی سرکاری قیمت 15 لاکھ روپے بتائی گئی۔ سابق وزیراعظم نے 2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کیے، اس طرح اس ڈیل سے مزید 15 لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔

    یہ تمام تحائف جناح مارکیٹ F-7 اسلام آباد میں ایک مہنگی گھڑی کے ڈیلر کو فروخت کیے گئے۔ ریکارڈ میں ان لگژری تین گھڑیوں کی تصاویر کے ساتھ فروخت کی رسیدیں بھی موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ خبرنگار کی جانب سے فواد چوہدری اور شہباز گل سے اس معاملے پر ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تھالیکن کالز اور میسجز کے باوجود کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

    تاہم توشہ خانہ تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ ان کے تحفے ہیں، اس لیے یہ ان کی مرضی ہے کہ انہیں رکھنا ہے یا نہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ میرا تحفہ، میری مرضی۔

    یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں دبئی میں 140 ملین روپے کے توشہ خانہ کے تحفے فروخت کئے۔

  • ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے او ایس ٹی کا یوٹیوب پر ریکارڈ قائم

    ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے او ایس ٹی کا یوٹیوب پر ریکارڈ قائم

    ڈرامہ سیریل خدا اور محبت جس کے پہلے سیزن نے دھوم مچا دی تھی عمران عباس سعدیہ خان اور گلوکار احمد جہانزیب کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے تھے ۔2011میں یہ سیزن نشر کیا گیا تھا ڈرامے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس کا دوسرا سیزن بھی بنایا گیا ۔سیزن ٹو میں بھی سعدیہ خان اور عمران عباس تھے سیزن ٹو کو بھی بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔شائقین کی بھرپور فرمائش کے بعد خدا اور محبت کا سیزن تھری بھی بنایا گیا لیکن اس سیزن میں کاسٹ مکمل طور پر تبدیل تھی اس بار سعدیہ خان کی جگہ اقراءعزیز تھیں اور عمران عباس کی جگہ فیروز خان تھے اس ڈرامے نے بھی مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے ، یوں تینوں سیزنر اپنی اپنی جگہ بے حد مقبول رہے لیکن اس ڈرامے کا او ایس ٹی مقبولیت میں دو قدم آگے بڑھ گیا ۔

    خدا اور محبت کے سیزن تھری کے اوریجنل سونگ ٹریک کو ابھی تک یوٹیوب پربیس کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اس سے پہلے کسی بھی پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کو اتنی بار دیکھا نہ سنا گیا۔ان بیس کروڑ میں بھارتی ناظرین کا بھی ہے جس کاندازہ یوٹیوب پر گانے کے کمنٹس باکس میں کئے جانے والے تبصروں سے کیا جا سکتا ہے۔پاکستانی میوزک ویسے ہی پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے لیکن پچھلے چند برسوں سے ڈراموں کے او ایس ٹی کافی مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔ڈرامہ سیریل من مائل ہو ،اڈاری یا میرے پاس تم ہو ان کے اور ایس ٹیز نے شائقین کو خوب متاثر کیا اور ڈراموں کی مقبولیت میں ان کے ٹائٹل سانگز کا بھی حصہ ہے۔اس لئے ڈرامہ بنانے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈرامہ کے ساتھ ساتھ اسکے او ایس ٹی کے لئے کوئی بہترین کمپوزر اور سنگر ہونا چاہیے ۔