Baaghi TV

Author: +9251

  • کھانا ضائع نہ کریں بلکہ اسکومستحق افرادمیں تقسیم کرنےکےطریقےاپنائیں:عارف علوی

    اسلام آباد:کھانا ، رزق اللہ کا انعام ہے اس کی بے قدریں نہ کریں ،ان خیالات کا اظہارکرتےہوئے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کھانا ضائع نہ کریں بلکہ اسکو مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے طریقے اپنائیں۔

     

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھرتعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری:عارف علوی…

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غذائی تحفظ کے عالمی دن 7 جون کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر صحت کے لیے مضر صحت غذا سے پیدا ہونے والے مضر اثرات کی روک تھام پر توجہ مبذول کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن مضر صحت غذا سے پیدا ہونے والے خطرات کی روک تھام، انکی تشخیص اور محفوظ خوراک تک رسائی کی طرف توجہ دلاتا ہے، ہمیشہ صاف ستھری جگہوں سے کھانا کھائیں اور صفائی کے اچھے معیار کو برقرار رکھیں۔

    عارف علوی نے کہا ہے کہ کھانا ضائع نہ کریں بلکہ اسکو مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے طریقے اپنائیں، غذائی تحفظ اقوام متحدہ کے اہداف میں شامل ہے جسکا مقصد بھوک کو ختم کرنا، غذائیت کو بہتر بنانا، زراعت کو فروغ دینا اور غذائی تحفظ کے حصول کے لیے اقدامات کو بروئے کار لانا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا نوید اقبال کے بھائی سے رابطہ، اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

    صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کو غذائی تحفظ کے معیار کو اپنانے کے لیے کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا چاہیےاورعوام کو صاف ستھری غذا کی ترغیب دینے کے پروگرام شروع کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ خوراک بنانے والی کمپنیوں کو خوراک کے تحفظ کے معیار کو برقرار رکھنا چاہیے اور صاف اور محفوظ خوراک کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیے، تعلیمی اداروں اور دوسرے اداروں کو محفوظ خوراک کے استعمال کی تعلیم دینی چاہیے۔

    ے ڈی سی کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات:کام اورخدمات کی تعریف

    عارف علوی نے کہا ہے کہ محفوظ خوراک کا استعمال ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے اگر ہم سب مل کر کام کریں تو اپنی صحت کے لیے محفوظ خوراک کے استعمال کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

  • ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا  جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

    ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

    ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

    باغی ٹی وی : امریکی سرمایہ کار جن کا نام ایلون مسک ہے انہوں نے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا نہیں دیا گیا تو ایسی صورت حال میں میں ٹویٹر کے ساتھ معاہدہ ختم کر دوں گا ۔

    اس حوالے سے امریکی سرمایہ کار ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹویٹر پر بہت سے اکاؤنٹ جعلی ہیں لیکن کمپنی جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم کرنے میں بلکل نا کام رہی ہے ۔

    مزید یہ کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کو ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تو وه اس صورت میں پھر چوالیس بلین ڈالر کی ڈیل سے دستبرار ہو جائیں گے۔

    ایلون مسک ایک مشہور اور معروف ارب پتی ہیں ۔جنہوں اپریل کے مہینے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ۔

  • ایران نے اپنے شہریوں کوخلائی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کردیا

    ایران نے اپنے شہریوں کوخلائی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کردیا

    تہران :ایران نے اپنے شہریوں کوخلائی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریح نے کہا کہ میرا مُلک نجی شعبے کی مدد سے عوام کو خلائی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے

    ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریح نے کہا کہ ایران ایک نیا خلائی پروگرام تیار کر رہا ہے جو نجی شعبے کے لیے عوام کو خلائی سے متعلق خدمات فراہم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 سالہ پروگرام تقریباً تیار ہے جس کا مقصد ایران کے نجی شعبے کو شامل کرنا ہے۔

    افغان طالبان نے خراب کوالٹی کے تیل کے 12 ایرانی ٹینکرزواپس بھیج دیئے

    ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریح نےکہا، "ہمارے پاس ایک بڑا کام ہے، جو کہ نجی شعبے کو ملک میں خلائی خدمات اور ٹیکنالوجی کی پیشکش کرنے کے لیے ایک مناسب مارکیٹ بنا کر اس میں قدم رکھنے کے لیے ضروری حالات فراہم کرنا ہے۔””نئے پروگرام میں، کچھ نئے اداروں کو، خاص طور پر نجی شعبے میں، سیٹلائٹ بنانے کے لیے تعاون کیا جائے گا۔ روایتی اداکاروں کو اعلیٰ صلاحیتوں کے ساتھ نئے سیٹلائٹ تیار کرنے اور بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    یونانی آئل ٹینکرپرایرانی نیوی کا قبضہ: یونان نے اسے بحری قزاقی قرار دیا

    ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریح نےکہا کہ روایتی سیٹلائٹ ڈویلپرز، جو بنیادی طور پر حکومت کی ملکیت ہیں، اور نجی کمپنیاں "اعلیٰ قیمت کی معیاری مصنوعات” بنانے کے لیے افواج میں شامل ہو سکتی ہیں۔نئے خلائی منصوبے کے تحت جدید ترین سیٹلائٹس بشمول کمیونیکیشن سیٹلائٹس، مصنوعی اپرچر ریڈار (SAR) سیٹلائٹس، اور CanSats کے ساتھ ساتھ گھریلو سیٹلائٹ لانچرز کو نجی کمپنیوں کی مدد سے ڈیزائن اور بنایا جائے گا۔

    خلائی سربراہ نے کہا کہ ان کی ایجنسی زراعت اور قدرتی آفات کے انتظام سمیت مختلف شعبوں میں خلائی خدمات کا استعمال کرنے کے لیے آخری صارف کے طور پر لوگوں کے لیے پلیٹ فارم تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سلاریح نے کہا، "اس وقت ایسی ایپلی کیشنز کے ساتھ 10 سسٹمز ہیں جو فعال ہیں یا ترقی کے مراحل میں ہیں، اور ہم ان میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔”

    "ہم نے 10 سال کے عرصے میں حکومت اور کاروبار کے استعمال کے لیے تقریباً 30 مزید سسٹمز آن لائن لانے کا تخمینہ لگایا ہے۔”

    ایران میں ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ،2 پائلٹ ہلاک

    ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریح نے یہ بھی کہا کہ ایرانی خلائی ایجنسی جنوب مشرقی بندرگاہی شہر چابہار میں دوسرا سیٹلائٹ لانچ سینٹر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چابہار نیشنل لانچ سائٹ کو بین الاقوامی خدمات فراہم کرنے کے قابل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ نیا سیٹلائٹ لانچ اسٹیشن ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

    یاد رہے کہ ایران نے اپنا پہلا سیٹلائٹ امید 2009 خلا میں چھوڑا تھا اور اس کا رسد سیٹلائٹ 2011 میں مدار میں بھیجا گیا تھا۔2012 میں، ایران نے اپنا تیسرا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ، نوید (خوشخبری) کو کامیابی کے ساتھ مدار میں رکھا۔اپریل 2020 میں، ایران نے اپنے پہلے فوجی سیٹلائٹ کو مدار میں کامیاب لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ اور مارچ 2022 میں، اس نے اپنا دوسرا فوجی سیٹلائٹ خلا میں اڑا دیا۔

  • حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کرو، پرویز الہی

    حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کرو، پرویز الہی

    سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق وزرا نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزرا سردار اصف نکئی، محمد اخلاق، سردار وسیم خان بادوزئی، ایم پی اے وسیم گوندل، ایم پی اے رانا شہباز شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی، معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ پٹرول، بجلی گیس مہنگی کرنے کے بعد حکمران آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے اور سبسڈیز واپس لینے کی تیاری کر رہے ہیں، وفاق کو شہباز شریف اور پنجاب کو بیٹے حمزہ شہباز نے معاشی طور پر تباہی سے دو چار کر رہا ہے۔

    پرویز الہی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں ہے۔ معاشی صورتحال روز بروز بدتر ہو رہی ہے اور امپورٹد حکومت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، عوام کو ہر روز اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ چند ہفتوں میں عوام نے ان حکمرانوں کی تجربہ کاری دیکھ لی ہے، پٹرول 60 روپے۔ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ حکومت نے کیا کیا ہے ؟

  • روس نے 61 امریکی شہریوں پرسفری پابندیوں کی تصدیق کردی

    روس نے 61 امریکی شہریوں پرسفری پابندیوں کی تصدیق کردی

    ماسکو:روس نے 61 امریکی شہریوں پرسفری پابندیوں کی تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے 61 امریکی شہریوں کو اپنی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیا ہے، جن میں توانائی کی سیکرٹری جینیفر گرانہوم اور وزیر خزانہ جینٹ ییلن شامل ہیں۔

    آج روسی وزارت خارجہ نے ان امریکی شہریوں پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیگریشن حکام کو ان افراد کے حوالے سے تفصیلات فراہم کردی ہیں

     

    امریکہ کا ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہو گا، روسی صدر ولادی میر پوتین

    "روسی سیاسی اور عوامی شخصیات کے ساتھ ساتھ گھریلو کاروبار کے نمائندوں کے خلاف امریکی پابندیوں میں توسیع کے جواب میں، 61 امریکی شہری جن میں سے سرکردہ ملٹری-صنعتی کمپلیکس کارپوریشنوں، میڈیا پلیٹ فارمز اور ریٹنگ ایجنسیوں، ہوائی جہاز اور جہاز سازی کی کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں۔ اس ‘اسٹاپ لسٹ’ میں شامل ہیں،

    ساتھ ہی ساتھ امریکی محکمہ خارجہ کے انفرادی اہلکار بھی ‘بد نیتی پر مبنی’ روسی سائبر حملوں کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں،” وزارت نے ایک بیان میں اعلان کیا، سپوتنک نے رپورٹ کیا۔

    رمضان قدیروف ایک غدار اور ولادیمیر پیوٹن کے زرخرید ہیں،چیچن کمانڈر

    موڈیز اور فچ گروپ کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹرز بھی روس کی سفری پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ مئ میں روس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اب تک 963 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے – جس میں صدر جو بائیڈن اور دیگر اعلیٰ حکام کے خلاف پہلے اعلان کردہ اقدامات بھی شامل ہیں – اور اس کے خلاف جوابی کارروائی جاری رکھے گا جسے اس نے امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کا نام دیا ہے۔

    تمام قوتیں شام سے نکل جائیں ،امن وامان بحال کرنےمیں‌کردار اداکریں ، ولادی میر پوتن

    اس سے قبل اعلان کردہ اس بڑی فہرست میں سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن، سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز شامل تھے۔

    24 فروری کو صدر ولادیمیر پوتن نے ڈان باس ریپبلک کے سربراہوں کی درخواست کے جواب میں کہا کہ انہوں نے خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی رہنما نے زور دے کر کہا کہ ماسکو کا یوکرائنی علاقوں پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ اور کئی دیگر ریاستوں نے روسی قانونی اداروں اور افراد کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

  • پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنا دورہ پاکستان مختصر کردیا ہے۔ جرمن وزیرخارجہ نے پاکستان میں اپنی بقیہ تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

    پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنےوالی جرمن وزیر خارجہ کو یونان اور ترکی بھی جانا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں جرمن وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی تھی۔

    اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جرمنی کی وزیر خارجہ کو دورۂ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، جرمنی پاکستان کا یورپی یونین میں سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور خود میں دہشت گردی کا شکار ہوا ہوں، امید ہے افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے گی، ہمیں افغانستان سے مزید مہاجرین کی آمد کا خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 97 فیصد لوگ خط غربت کے نیچے جا رہے ہیں، افغان حکومت کو عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، افغانستان سے انہیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ترجیح پاکستان کی معاشی سفارتکاری کا فروغ ہے، ہماری توجہ ٹریڈ، ناٹ ایڈ پر مرکوز ہے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ یوکرین پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم یوکرین میں جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، تمام تنازعات کو بالآخر بات چیت سے ہی حل ہونا ہوتا ہے، ہم روس یوکرین جنگ کے مذاکراتی حل پر زور دیتے رہیں گے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے چین اور دنیا کے درمیان سفارتی تعلقات شروع کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے باعث دو طرفہ بات چیت کا عمل متاثر ہوا ہے، بھارت اب ایک ہندوتوا انڈیا ہے، بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات بات چیت کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

    نیوز بریفنگ میں جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا کہ افغان صورت حال سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، خواتین کی حقوق معاشرے میں اہمیت کے حامل ہیں، افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے۔

    جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے باہمی تجارت کے فروغ پر بات چیت کی ہے، مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت کے ذریعے ہونا چاہیے۔

  • پاکستان مشکل حالات میں ملا، بہتر چھوڑ کر جائیں گے، مفتاح اسماعیل

    پاکستان مشکل حالات میں ملا، بہتر چھوڑ کر جائیں گے، مفتاح اسماعیل

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان، شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدے کے برعکس تیل پر سبسڈی دی۔ ہم پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر چلتے تو پیٹرول 300 روپے لیٹر ہوتا۔

    اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 18 سے 20 لاکھ افراد لیبر مارکیٹ جوائن کرتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کسی وزیراعظم کے لیے اس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آسان نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان فروری میں روس گئے، گندم اور گیس پر بات ہوئی، تیل کا کہیں ذکر نہیں تھا، حماد اظہر نے 30 مارچ کو تیل کے لیے روس کو خط لکھا، جواب نہیں آیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کس نے روکا تھا روس سے سستا تیل لینے سے،انہوں نے کہا کہ امید ہے بہت جلد ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کبھی گیس نہیں ملتی، کبھی پاور نہیں ملتا، پاور سیکٹر میں 1072 ارب روپے سبسڈی دی ہے، 500 ارب روپے سرکلر ڈیٹ میں گئے ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ 1600 ارب روپے کا خسارہ پاور سیکٹر کا ہے، ایس این جی پی ایل 200 ارب روپے کا نقصان کرچکی ہے، ہمیں 21 ارب ڈالر دوسرے ممالک کے واپس کرنے ہیں، 12 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوگا۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ذمہ داری ملے 2 مہینے ہوئے ہیں، ہم نے بہت سے سخت فیصلے کئے ہیں۔ ہم گندم برآمد کر رہے تھے اس سال درآمد کریں گے، پچھلی حکومت نے چینی 48 روپے کی برآمد کرکے 96 روپے کی درآمد کی،وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں مشکل حالات میں پاکستان ملا ہے اور بہتر حالات میں چھوڑ کر جائیں گے۔

  • مغربی ممالک کی نااہلی کی قیمت دنیاچُکا رہی ہے،معاشی بحران کےذمہ داربھی یہی ہیں:ولادی میرپوتن

    مغربی ممالک کی نااہلی کی قیمت دنیاچُکا رہی ہے،معاشی بحران کےذمہ داربھی یہی ہیں:ولادی میرپوتن

    ماسکو:کیا دنیا کو یہ احساس نہیں ہورہا کہ مغرب نے ساری دنیا میں معاشی تباہی پھیلائی ہے اور یہ سلسلہ اب رُکنے کا نام ہی نہیں‌ لے رہا ، ان خیالات کا اظہارکرتےہوئےسینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) سے قبل ایک خطاب کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک نے عالمی معیشت کو غلط طریقے سے سنبھالا ہے، اور پوری دنیا اب ان کی نااہلی کی قیمت چکا رہی ہے۔

     

    روسی صدرولادی میر پوتن کی رہائش گاہ پربموں سے حملہ ہوگیا

    ولادی میر پوتین نے یہ حقیقت اس وقت بیان کی جب سالانہ بین الاقوامی ایونٹ اس سال 25 ویں مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔ شرکاء سے استقبالیہ خطاب میںجو فورم کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل شائع ہوا،ولادی میر پوتن کہتے ہیں کہ ساری دنیا اس کی قیمت چُکا رہی ہے

    روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ "مغربی ممالک کی طرف سے اپنی اقتصادی پالیسی میں کئی سالوں کی غلطیوں اور ناجائز پابندیوں کی وجہ سے مہنگائی کی عالمی لہرپیدا ہوئی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ لاجسٹک اور مینوفیکچرنگ چین میں بدنظمی ، غربت میں اضافہ اور خوراک کے خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔”

    روسی صدر ولادی میر پوتن نے پاکستان کے کپتان عمران خان کے موقف کی تائید کردی

    روسی صدر ولادی میر پوتن نے پیشین گوئی کی کہ موجودہ دہائی ایک ایسا وقت بن جائے گی جب روس اپنے بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ بیس کی تعمیر، اپنے کارکنوں کی مہارتوں میں سرمایہ کاری کرکے اور ایک آزاد مالیاتی نظام تشکیل دے کر "اپنی اقتصادی خودمختاری کا دعویٰ کرے گا”۔ ملک کی معیشت وسیع دنیا کے لیے کھلی رہے گی،

    یاد رہے کہ یہ فورم اگلے ہفتے بدھ سے ہفتہ تک ہو گا۔ منتظمین کے مطابق، 1،000 سے زیادہ سی ای اوز سمیت 2,700 سے زیادہ کاروباری رہنماؤں نے اس فورم میں‌ یکم جون تک اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔اس اجتماع کا مقصد روس کی مغربی دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور اسے سفارتی اور اقتصادی طور پر باقی دنیا سے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کرنا ہے

    امریکہ کا ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہو گا، روسی صدر ولادی میر پوتین

    یاد رہے کہ فروری کے آخر میں ماسکو کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوجی حملے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس پر اقتصادی پابندیوں کا ایک بے مثال سلسلہ عائد کر دیا تھا۔ چین اور بھارت جیسے اقتصادی طاقتوں سمیت کئی غیر مغربی ممالک نے دباؤ کی مہم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

  • برطانیہ میں ایک  اور تجربہ صرف   4 دن کام اور 3 دن چھٹی

    برطانیہ میں ایک اور تجربہ صرف 4 دن کام اور 3 دن چھٹی

    برطانیہ میں ایک اور تجربہ صرف 4 دن کام اور 3 دن چھٹی

    باغی ٹی وی : برطانیہ میں ایک مختلف قسم کا تجربہ شروع کیا گیا ہے۔اس تجربے میں سب کام کرنے والوں کو چاہیے وه سرکاری ملازمین ہوں یا پھر نجی اداروں کے کارکن سب کے لیے ایک نیا تجربہ شروع کیا گیا اس میں ان سب کو ایک ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    اس منصوبے کے مطابق 70 برطانوی کمپنیوں کے 3 ہزار 300 کارکن 6 ماہ تک ہفتے میں 3 دن چھٹی اور 4 دن کام کریں گے لیکن ان کو تنخواہ پورے مہینے کی دی جائے گی ۔4 ڈے ویک گلوبل کا یہ تجربہ آٹونومی تھنک ٹینک کے اشتراک سے جاری رہے گا ۔اس منصوبے کے نتائج اخذ کرنے میں کیمبرج، آکسفورڈ  اور بوسٹن یونیورسٹی کے محققین شامل ہوں گے۔

    اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ 3 دن کی چھٹی سے پیداواری صلاحیت متاثر نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ کے امکان ہیں ۔ ساتھ ہی اس کے نتائج سے ماحول میں بہتری بھی ہو گی اور کارکنوں کی ذہنی صحت اور شخصیت پر مثبت اثرات بھی مرتب ہوں گے ۔

    وبائی بیماری کے بعد، لوگ کام کی زندگی میں توازن چاہتے ہیں رائل ڈائریکٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کم کام کرنا چاہتے ہیں۔

    مزید کہ برطانیہ میں بینکوں، مارکیٹنگ، صحت کی دیکھ بھال، مالیاتی خدمات، مہمان نوازی اور دیگر صنعتوں میں 3,300 سے زائد کارکن پائلٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے مسٹر رائل نے کہا کہ ڈیٹا انٹرویوز اور عملے کے سروے کے ذریعے جمع کیا جائے گا، اور ان اقدامات کے ذریعے جو ہر کمپنی اپنی پیداواری صلاحیت کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

    ڈاکٹر شور نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران گھر سے کام کرنا ایک چھوٹا سا ورک ویک کے لیے بڑھتی ہوئی رفتار کو بڑھانے کا بنیادی عنصر رہا ہے۔ اس نے مالکوں کو احساس دلایا کہ وہ اپنے کارکنوں پر بھروسہ کر سکتے ہیں،”

    مزید یہ کہ اس تجربے سے کہ 3 دن چھٹی رہے گی اور 4 دن صرف کام ہو گا جس کی وجہ سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ملک ترقی نہیں کر سکے گا اس پر ماہرین نے اپنی راۓ پیش کر دی ہے ۔کہ اس 3 دن کی چٹھی سے نہ تو پیداواری صلاحیت متاثر ہو گی اور نہ ہی ماحول پر غلط اثر پڑے گا بلکے ماحول بہتر ہو گا کیونکہ اس سے افراد کی شخصیت پر مثبت اور بہتر اثرات ہوں گے ۔

  • خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مستردکر دی

    خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مستردکر دی

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے افسران کو ہدایت کی کہ ایندھن اور بجلی کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیول کے ایک ایک لٹر کی حفاظت کرنی ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ٹرینوں کے جو پرزے پاکستان میں بن سکتے ہیں، انہیں ہر گز درآمد نہ کیا جائے۔ اجلاس میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پاکستان ریلوے پر پڑنے والے آٹھ ارب کے اضافی بوجھ کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین غریب کی سواری ہے، اسے مہنگائی کے اثرات سے بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خود اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھائے گا۔

    مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرینوں کی تمام کیٹیگریز میں فری وائی فائی مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ٹرینوں میں موجود چارجنگ پورٹس، لائٹنگ، واش رومز کے معیار، اکانومی کلاس میں پردوں اور پی او ایچ کے سٹینڈرڈز کو اپ گریڈ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرائے میں 5 تا 15 فی صد اضافے کی تجویز دی تھی، جس کے مطابق برانچ لائنوں پر اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فی صد، مین لائنوں پر چلنے والی فاسٹ اور نان اسٹاپ ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فی صد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اضافہ ہونا تھا۔
    علاوہ ازیں لاہور اور راول پنڈی ریل کاروں کے کرایوں کے اے سی پارلر، اے سی بزنس کے کرایوں میں بھی 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا، اور اس سلسلے میں سمری وزارت کو بھجوائی جا چکی تھی، تاہم وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سمری مسترد کرتے ہوئے کرایوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔