Baaghi TV

Author: +9251

  • ساجد خان نے شاہ رخ کو ملک کا وزیراعظم بننے کا اہل قرار کیوں دیا؟

    ساجد خان نے شاہ رخ کو ملک کا وزیراعظم بننے کا اہل قرار کیوں دیا؟

    ڈائریکٹر فرح خان کے بھائی اور مشہور و معروف ہدایتکار ساجد خان جو بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے قریبی دوست بھی ہیں ان دونوں بلکہ تینوں فرح خان ،ساجد خان اور شاہ رخ خان کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ساجد خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیت پر بات کی انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان جیسے سٹارز روز روز پیدا نہیں ہوتے، مزید کہا کہ ان میں اتنی اہلیت ہے کہ بھارت کے وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔ ساجد خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان بہت ہی نرم دل اور نرم مزاج ہیں وہ لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ اچھا کرتے ہیں ان کی مدد بھی کرتے ہیں لیکن یہ چیزیں کبھی سامنے نہیں لاتے۔ ساجد خان نے یہاں تک کہہ دیا کہ بالی وڈ کے بادشاہ ذہین اور باصلاحیت ہیں اگر یہ کچھ سال پہلے انڈسٹری چھوڑ کر سیاست میں آگئے ہوتے تو شاید آج ملک کے وزیراعظم ہوتے ۔ ساجد خان کی اس وڈیو پر کچھ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کچھ لوگوں نے ہلکے پھلکے انداز میں مذاق بھی بنایا.
    یاد رہے کہ شاہ رخ خان آج کل کورونا جیسے مرض میں مبتلا ہیں اور اپنی تمام تر شوٹنگز کینسل کرکے تنہائی میں ہیں کنگ خان کے پرستار ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔شاہ رخ اپنے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر خاصے رنجیدہ تھے لیکن ان کے بیٹے پر جب کچھ ثابت نہیں ہوا اور وہ باعزت بری ہوئے تو شاہ رخ خان نے لیا سکھ کا سانس۔

  • دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود سلمان خان بنے نڈر

    دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود سلمان خان بنے نڈر

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کے والد سلیم خان کو اس جگہ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جہاں وہ ہر صبح واک کرکے کچھ دیر بیٹھتے ہیں پولیس کے مطابق اس خط میں باپ بیٹا دونوں کو دھمکی دی گئی تھی. سلمان خان اس دھمکی سے بالکل نہیں ڈرے نہ ہی وہ ڈر کر گھر بیٹھے ہیں وہ اصل میں دبنگ بن گئے ہیں۔ سلمان خان دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود گھر سے باہر جا آرہے ہیں یعنی انہوں نے اپنی آمدو رفت کو محدود نہیں کیا، رپورٹس کہتی ہیں کہ ان کے گھر کے باہر کی اور سلمان خان کی خود کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے. تاہم سلمان خان اپنی اگلی فلم جس کا نام ہے ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کی شوٹنگ کے لئے حیدر آباد جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
    یوں سلمان خان نے دھمکی دینے والوں کا دکھایا اپنا اصل دبنگ روپ اور انہیں بتا دیا کہ وہ کسی دھمکی سے ڈر کر گھر نہیں بیٹھنے والے بلکہ وہ اپنے پرستاروں کے لئے گھر سے باہر بھی نکلیں اور کام بھی کریں گے اور دھمکی دینے والے بزدلوں‌کا سامنا بھی کریں گے۔
    یاد رہے کہ سلمان خان اپنے دبنگ انداز کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول ہیں گوکہ ان کا نام ہر دوسری کنٹرورسی میں ہوتا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی کنٹرورسی سے گھبراتے نہیں ہیں.

  • علیزے شاہ اور سمیع خان ایکساتھ لیکن کہاں؟

    علیزے شاہ اور سمیع خان ایکساتھ لیکن کہاں؟

    خوبصورت علیزے شاہ اور سمیع خان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب یہ اپنے من پسند فنکاروں‌کو ایکساتھ دیکھ سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں بگ بینگ اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے ڈرامہ سیریل ’’ تقدیر ’’ میں کام کریں گے ڈرامے کی ہدایتکاری محسن طلعت کر رہے ہیں اور یہ پراجیکٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے لئے پر چلے گا۔اس ڈرامے میں ان دونوں کے کردار کیا ہیں اور دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہے اسکی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔
    یاد رہے کہ محسن طلعت ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ ڈرامے ہیں جن میں جھوٹی، ،داسی ، عشق نچایا، کی جانا میں کون ،جال ، ایک محبت کافی ودیگر شامل ہیں۔

    سمیع خان جو اکثر سنجیدہ کردار کرتے ہی دکھائی دیتے ہیں وہ اس ڈرامے میں ایک بار پھر سنجیدہ کردار میں ہی دکھائی دیں گے یا اس سے ہٹ کر کچھ کریں گے یہ تو ڈرامہ دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔ علیزے شاہ جن کے کریڈٹ پر اچھا کام ہے وہ اس ڈرامے میں کیا نیا لیکر آتی ہیں یہ دیکھنے کے لئے ہمیں کرنا ہو گا انتظار۔
    علیزے شاہ پچھلے کچھ عرصہ میں ایوارڈز شوز میں اپنی ڈریسنگ کی وجہ سے خبروں میں رہیں لوگوں نے انکی ڈریسنگ کو بنایا تھا تنقید کانشانہ دوسری طرف ہم دیکھیں تو سمیع خان کے کریڈٹ پر ایسی کوئی کنٹرورسی نظر نہیں آتی جس کو یاد کیا جائے۔

  • مومنہ درید کھڑی ہوگئیں مہرین جبار کے حق میں

    مومنہ درید کھڑی ہوگئیں مہرین جبار کے حق میں

    چند روز قبل ڈائریکٹر اور پرڈیوسر مہرین جبار برس پڑیں تھیں اپنے ڈراموں‌ پر اور بولیں تھیں کہ ہمارے ڈرامے انڈین سوپ بن گئے ہیں ان میں عورت سمیت ہر کوئی مسلسل ایک اذیت میں دکھایا جاتا ہے مرد حضرات چھوٹی داڑھیاں رکھے ہوئے ہوتے ہیں اور اقساط کو کھینچ کر ایک ہزار تک لیجانے کی کوشش کی جاتی ہے مہرین جبار کے اس بیان پر جہاں انہیں بہت ساری تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں ان کے ساتھ ان کے حق میں بھی ایک آواز اٹھی اور وہ آواز مومنہ درید کی ہے. ڈائریکٹر اور سینئر پرڈیوسر ہم ٹی وی مومنہ درید کہتی ہیں‌ کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں‌ کے حوالے سے مہرین نے جو بھی کہا ہے میں اس سے بالکل متفق ہوں پاکستانی ڈرامے کی کوالٹی گرنے کے حوالے سے ان کا موقف بالکل درست ہے اور میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں. مہرین جبار نے جب سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈراموں‌ کے زوال کے حوالے سے سے درج بالا کہی گئی باتوں پر مشتمل پوسٹ کی تھی تو مومنہ درید نے انہیں‌اسی پوسٹ کے نیچے جواب دیا تھا مومنہ کے اس جواب کو سراہا گیا کہ انہوں‌ نے کھلے دل سے تنقید سنی اور اس کے ساتھ اتفاق بھی کیا.

    یاد رہے کہ مومنہ درید خود بھی ڈرامے بناتی ہیں اور ان کے ڈرامے بھی روٹین کے بننے والے ڈراموں سے کچھ زیادہ ہٹ کر تو نہیں‌ہوتے لیکن مومنہ اپنے ڈراموں میں‌خواتین کو بااختیار دکھانے کی کوشش ضرور کرتی ہیں. ہم ٹی وی اس وقت ڈراموں کے حوالے سے ایک بڑا نیٹ ورک بن چکا ہے.

  • فضیلہ قاضی نے ایوارڈ شوزمیں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    فضیلہ قاضی نے ایوارڈ شوزمیں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    خوبصورت اداکارہ فضیلہ قاضی نے نعمان اعجاز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ کیوں ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتیں۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ وہی پندرہ بیس لوگ ہیں جو ہر جگہ نظر آتے ہیں انہی کو ہی ایسے شوز میں بلایا جاتا ہے۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پی آر نہیں کر ستے نہ ہی اپنی ہر چیز بیچ سکتے ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ میری پرسنل لائف بہت پرسنل ہے میں اپنا بچہ، میاں اور بیڈ روم نہیں بیچ سکتی۔ اب تو ہر جگہ ان لوگوں کو بلایا جاتا ہے جن کے انسٹا گرام پر فالورز بہت زیادہ ہوں، اب تو ہر چیز فیک ہو گئی ہے اور شوبز تو ہے ہی فیک جگہ۔

    نعمان اعجاز نے جب فضیلہ قاضی سے پوچھا کہ آپ نیپوٹیزم پر بہت تنقید کرتی ہیں کیوں اس میں کیا برائی ہے تو فضیلہ نے کہا کہ نیپوٹیزم میں برائی والی بات نہیں ہے لیکن اس وجہ سے بہت سارے لوگ بہت سارے جو کردار ڈیزور کرتے ہیں ان کو وہ نہیں ملتے میں کسی کی بات کیا کروں میرے اپنے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ مجھے بہت سارے وہ کردار نہیں ملے جن کی میں حقدار تھی۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ میری بہت ساری دوستیاں نہیں ہیں نہ ہی میں کسی گروپ کا حصہ ہوں۔میں جب بھی کسی سے دوستی کرتی ہوں دل سے کرتی ہوں اور ویسے میں آپ کو بتائوں میرے بیٹے میرے دوست ہیں مجھے کسی اور کی ضرورت ہی نہیں ہے وہی میرے نقاد ہیں ان سے میں ہر بات شئیر کرتی ہوں۔فٖضیلہ قاضی نے کہا کہ میں وہ فیشن کرتی ہوں جو مجھے سوٹ کرے فیشن کرنے کے چکر میں بندر نہیں بنتی نہ ہی پاگلوں کی طرح فیشن کے پیچھے بھاگتی ہوں۔ فضیلہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر قیصر خان اکثر اپنا والٹ اور فون کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں ۔

  • جیسمین بھاسن مہیش بھٹ کی فلم سے ڈیبیو کریں گے

    جیسمین بھاسن مہیش بھٹ کی فلم سے ڈیبیو کریں گے

    ٹی وی شوز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی جیسمین بھاسن مہیش بھٹ کی فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع ہو گی۔ رپورٹس کے مطابق بگ باس جیسے بڑے رئیلٹی شو سے پذیرائی حاصل کرنے والی جیسمین بھاسن فلم میں کام کررہی ہے اس میں ان کے ساتھ گپی گریوال نظر آئیں گی۔رپورٹس یہ بھی بتا رہی ہیں جیسمین نے فلم سائن کر لی ہے۔ فلم میں ان کا کردار کیسا ہوگا اس سے ابھی تک پردہ نہیں اٹھایا گیا نہ ہی ایسا کوئی اشارہ دیا گیا ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ جیسمین اپنے کردار سے بے حد خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے پرستار میرے کام اور کردار کو دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق فلم رواں برس اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔
    یاد رہے کہ مہیش بھٹ نے بطور ڈائریکٹر آخری فلم انیس نو ننانوے میں زخم کے نام سے بنائی تھی اس کے بعد انہوں نے اعلان کر دیا تھا کہ اب وہ بطور ڈائریکٹر کام نہیں کریں گے۔ ان کی آخری فلم ان کی ذاتی زندگی سے کافی متاثر تھی اس میں پوجا بھٹ اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کئے تھے، فلم کا میوزک بھی بہت جاندار تھا۔ جیسمین بھاسن جس فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اسکو مہیش بھٹ لکھیں گے اور ان کے بھائی وکرم بھٹ اسے ڈائریکٹ کریں گے۔ جیسمین بھاسن فلمی کیرئیر شروع کرنے کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔

  • کے کے کو ہسپتال لیجانے والی وڈیوزجھوٹی ہیں: ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کا دعویٰ

    کے کے کو ہسپتال لیجانے والی وڈیوزجھوٹی ہیں: ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کا دعویٰ

    گلوکار کے کے جو اکتیس مئی کو کلکتہ میں پرفارم کرنے کے لئے گئے وہاں انکو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ان کی موت کے بعد کچھ وڈیوز سوشل میڈیا پر سرکولیٹ ہوئیں جن کے بارے میں دعوی کیا گیا کہ جیسے کے کے شو کے دوران سینے میں درد کی شکایت کررہے ہیں اور ان کے انتقال کے بعد ان کو ہسپتال لیجایا جا رہا ہے۔ایسی وڈیوز دیکھ کر لوگوں نے تنقید کی اور کہا کہ جس جگہ شو کا انعقاد کیا وہاں پر انتظامات اچھے نہیں تھے اے سی پراپر کام نہیں کر رہا تھا اور ضرورت سے زیادہ ہجوم اس ہال میں موجود تھا۔ لوگوں کی اس قسم کی تنقید کے بعد ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنی چپ توڑ دی اور بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے جو بھی وڈیوز سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کی جا رہی ہیں وہ جعلی ہیں ان کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے حقیقت یہ ہے کہ کے کے کو دل کا دورہ شو کے دوران نہیں پڑا بلکہ انہوں نے پہلے شو کیا شو کرنے کے بعد وہ ہوٹل اپنے کمرے کی طرف گئے جہاں وہ اپنے پرستاروں کے ساتھ سلیفیاں لیتے رہے اور اس چیز کی تصدیق ان کے مینجر بھی کریں گے لہذا اس بات میں بالکل سچائی نہیں ہے کہ شو کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔ ہال میں انفراسٹرکچر جس طرح کا ہونا چاہیے تھا بالکل ویسا ہی تھا، اے سی بھی کام کررہا تھا لیکن لوگ ان کی توقعات سے زیادہ آگئے تھے ، کچھ لوگ زبردستی ہال میں داخل ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ ہال میں دم گھٹ رہا تھا یا ایسی کسی چیز نے گلوکار کی صحت کو متاثر کیا۔ کے کے کے ساتھیوں کی طرف سے یا خود کے کے کی طرف سے ہمیں ہمیں ایک بار بھی ایسا اشارہ نہیں دیا گیا کہ کے کے کو کوئی مسئلہ ہو رہا ہے اگر ایسا اشارہ ملتا تو ہم یقینا شو کر روک دیتے۔
    ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی بتایا کہ اس شو کو کرنے کے لئے جگہ کا انتخاب کالج نے خود کیا تھا۔ کے کے شو کے آخر تک جم کر گاتے رہے۔

  • سدھو کے قتل سے  قبل کس نےکی قاتلوں‌کو کال سب سامنے آگیا

    سدھو کے قتل سے قبل کس نےکی قاتلوں‌کو کال سب سامنے آگیا

    سدھو موسے والا جنہیں چند دن پہلے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں پولیس ہر لیول پر تحقیقات کر رہی ہے اور تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کررہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے سدھو کے قتل سے کچھ دیر پہلے کی فوٹیج حاصل کر لی ہے اس فوٹیج کے مطابق سدھو موسے والا کی گاڑی ایک جگہ رکی وہاں لوگوں نے گلوکار کے ساتھ سلیفیاں لیں. وڈیو کے مطابق ان میں دو انفارمر ہیں جنہوں نے سدھو کی وہاں سے روانگی کے بعد قاتلوں کو کال کی ۔ سی سی فوٹیج کے مطابق ان دو میں سے
    ایک شخص نے موسے والا کے گھر میں چالیس منٹ پرستار بن کر گزارے اور سیلفیاں بھی لیں۔پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث آٹھ افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔پولیس نے دیوندر سنگھ نامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے اس کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی اس قتل سے جڑا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ گینگسٹر بسنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کیا بسنوئی آج کل تہاڑ جیل میں ہے اور اس سے وہاں پوچھ گچھ جاری ہے۔ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ہر روز پولیس کی تحقیقات ایک نیا موڑ لے رہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اصلی قاتل پکڑے جاتے ہیں یا نہیں۔ دوسری طرف پنجابی گلوکار بھارت میں خود کو بہت زیادہ غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سدھو موسے والا کا قتل ہم سب کے لئے الارمنگ ہے۔

  • اکشے صحتیاب جبکہ شاہ رخ اور کترینہ کورونا کا شکار ہوگئے

    اکشے صحتیاب جبکہ شاہ رخ اور کترینہ کورونا کا شکار ہوگئے

    بالی ود کے کنگ شاہ رخ خان اور لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن کترینہ کیف ہو گئے ہیں کورونا وائرس کا شکار ۔ دونوں فنکاروں کی طبیعت خراب چل رہی تھی جب دونوں نے ڈاکٹروں کے کہنے پر ٹیسٹ کروائے تو دونوں نکلے کورونا سے متاثر ۔حال ہی میں کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں انہیں اب تک دو بار کورونا ہو چکا ہے ۔شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی رپورٹس مثبت آنے کے بعد دونوں نے ملنا ملانا روک دیا ہے اور اپنی تمام تر شوٹنگز بھی روک دی ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ کترینہ کیف نے دبئی میں منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا کی رپورٹس مثبت آنے کی وجہ سے وہ اس تقریب کا حصہ نہیں بن پائیں ۔ اس سے پہلے کارتیک آریان بھی انسٹاگرام کی پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتا چکے ہیں کہ ان کو بھی آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ساز کرن جوہر کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب جو کہ یش راج سٹوڈیو میں منعقد ہوئی تھی اس میں تقریبا بالی وڈ سٹارز نے شرکت کی اس تقریب کے بعد بہت سارے سٹارز کو کورونا ہوا ۔کہا جا رہا ہے کہ سالگرہ میں جانے والی شخصیات میں سے تقریبا پچاس یا پچپن کو کورونا وائرس نے جکڑا ہے وہ سب کے سب گھر میں تنہائی کے عالم میں بیٹھے ہیں اور صرف سوشل میڈیا پر پوسٹیں شئیر کررہے ہیں ۔

  • نمرہ خان نے ایسا کیا کہہ دیا کہ سب ہوگئے حیران

    نمرہ خان نے ایسا کیا کہہ دیا کہ سب ہوگئے حیران

    ٹی وی کی مشہور اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے اس وڈیو کا کیپشن انہوں نے نہایت ہی معنی خیز لکھا ہے اس میں نمرہ کہتی ہیں کہ ”زندگی جتنی لمبی ہوگی، موت کا خطرہ بھی اتنا ہی زیادہ رہے گا، کیا ایسا نہیں ہے؟۔نمرہ خان کے اس کیپشن کے بعد ان کے مداح مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں ان کی پوسٹ کے نیچے بہت سارے لوگ بہت سارے سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور حیران ہو رہے ہیں کہ آخر نمرہ خان نے ایسا کیوں کہا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ نمرہ خان ان دنوں ترکی موجود ہیں وہاں سے ان کی جاری کردہ تصاویر کے مطابق نمرہ وہاں کوالٹی ٹائم گزاررہی ہیں ۔

    یاد رہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے بہت مشکل وقت گزارا ہے ہو کچھ عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھیں، بہت ہی چاﺅ سے شادی کی اور شادی کے بعد خوش دکھائی دیتی تھیں یہاں تک کہ شادی کے بعد انہوں نے اداکارہ ریماخان کو ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے اپنے شوہر اور ساس سسرال والوں کی بہت تعریف کی لیکن ایکدم پھر خبر سامنے آئی کہ نمرہ خان کی ان کے شوہر کے ساتھ علیحدگی ہو رہی ہے ۔ان کے مداح یہ خبر سن کر کافی پریشان ہوئے ۔یوں شادی شاید چند ماہ ہی رہی اور نمرہ کو اس تعلق سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی ۔نمرہ نے بہت بعد میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے شوہر ان پر بلاوجہ تشدد کرتے تھے اور وہ ایک مایوس کن زندگی گزار رہی تھیں ایسی زندگی اور ایسا تعلق جو ہر وقت تکلیف دے اسے سے نکلنا بہتر ہوتا ہے لہذا میں اس تعلق سے نکل گئی ۔