Baaghi TV

Author: +9251

  • پیٹرول اور آٹا کے بعد بجلی 7 روپے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ

    پیٹرول اور آٹا کے بعد بجلی 7 روپے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ

    حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم کرانے اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بجلی گرانے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں، قیمتوں میں فی یونٹ 7 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت ہوئی ہے، بجلی ٹیرف میں اضافہ 20 ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

    جبکہ آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کی بھی تجویز دیدی ہے، بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے

    بجلی کی سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے نیپرا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا،دوسری جانب موجودہ حکومت پر سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نجکاری کا بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے ہو گیا،عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے گئےہیں، پٹرول کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا کر دیا گیا ،یوٹیلیٹی اسٹورز 10 کلو آٹا 90 روپے مہنگا کر دیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے ہو گیا. 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے کا گیا . وزارت صنعت و پیداوار نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا.

    یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر86.71 روپے تک سبسڈی دی جارہی تھی، جو کم ہوکر 56 روپے 71 پیسے تک رہ گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے71 پیسے سے سے کم ہو کر 56 روپے 71 پیسے فی لیٹر، پیٹرول پر 47 روپے 2 پیسے سے کم ہوکر 17 روپے 2 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل پر 67 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 37 روپے 84 پیسے جب کہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 21 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    قبل ازیں مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک لٹر پٹرول 179.86روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جبکہ مٹی کا تیل 155.56 روپےفی لٹر کر دی ہے .وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف قرض نہیں دے گا، عمران خان فارمولے پر جاؤں تو ڈیزل 305 روپے کا ہوگا، حکومت نے غریب لوگوں کی پروٹیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہنا تھا کہ سابق حکومت میں فروری تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں

  • سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیاگیا

    سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیاگیا

    لاہور:سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیاگیا،اطلاعات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ قتل کیس کی تفتیش مکمل کر کے چالان سیشن کورٹ لاہور میں جمع کرا دیا ہے۔چالان کے مطابق سابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے اسد بھٹی کے ساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کو عمر قید کی سزا سنا دی،عدالت نے 2 سال 3 ماہ بعد مفخر عدیل کے خلاف قتل کیس کا فیصلہ سنایا،عدالت نے شریک 2 ملزمان کو بری کر دیا

    یاد رہے کہ عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق مفخر عدیل اور اسد بھٹی نے شہباز تتلہ کو کلمہ چوک سے سرکاری جیپ میں اغوا کیا۔ مفخر عدیل نے کولڈ ڈرنک میں نشہ آور چیز ملا کر شہباز تتلہ کو پلاٸی جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔

    چالان میں بتایا گیا ہے کہ مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کے منہ اور ناک پر ٹیپ لگاٸی اور اسٹور روم میں لے جا کر مقتول کے منہ پر تکیہ رکھ کر بیٹھ گیا۔ سانسیں بند ہونے سے شہباز دم توڑ گیا۔

    چالان کے مطابق ملزمان نے شہباز کو نیلے ڈرم میں سر کے بل ڈالا، پھر ڈرم میں تیزاب بھی ڈال دیا، جس سےلاش کچھ دیر میں محلول بن گٸی۔ محلول کو گھر کے گٹر میں ڈال دیا گیا۔
    پولیس چالان کے مطابق ملزمان نے ڈرم، تیزاب کا کین، کپڑے، تکیہ، تولیہ اور دیگر سامان گجومتہ نالا میں پھینک دیا تھا۔

    خیال رہے کہ شہباز تتلہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نصیرآباد میں رواں سال 7 فروری کو درج کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی مفخر عدیل 12 فروری 2020 سے لاپتہ تھے۔ 10 مارچ کو پنجاب پولیس نے ایس ایس پی مفخرعدیل کو گلگت سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا تھا۔ وہ پنجاب پولیس کو شہباز تتلہ کے اغوا اور مبینہ قتل میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    اس سے قبل ملزم مفخرعدیل نے شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے قتل کے بعد لاش کوتلف کردیا۔

  • پنجاب میں‘منکی پکس’کے پھیلاؤ کا خدشہ:احتیاطی تدابیراختیارکرنے پرزور

    پنجاب میں‘منکی پکس’کے پھیلاؤ کا خدشہ:احتیاطی تدابیراختیارکرنے پرزور

    لاہور : پنجاب میں‘منکی پکس’کے پھیلاؤ کا خدشہ:احتیاطی تدابیراختیارکرنے پرزور ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے منکی پکس کے علاج کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا، ورکنگ گروپ صوبے میں منکی پوکس کی صورتحال سے نمٹنے کا جائزہ لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں منکی پکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نےبیماری کے علاج کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر ہارون جہانگیر کو ورکنگ گروپ کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے ، ورکنگ گروپ میں جلد، انفیکشن، میڈیسن اور وائرس کے ماہرین شامل ہیں۔

    ورکنگ گروپ پنجاب میں منکی پوکس کی صورتحال سے نمٹنے اور مریضوں کی تعداد، ادویات سمیت اسپتالوں کی تیاری کا جائزہ لے گا۔ورکنگ گروپ اسپتالوں میں علاج سے متعلق آڈٹ اور انسپکشن بھی کرے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 92 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں ، منکی پاکس زونوٹک وائرس سےلاحق ہونے والامرض ہے ، افریقی چوہے اور بندر منکی پاکس کےانسانوں میں منتقلی کاسبب بن رہے ہیں۔

    الرٹ میں کہا گیا تھا کہ منکی پاکس کی علامات 1سے 3 روز میں ظاہرہوتی ہیں اور اس سے مریض کے چہرے، جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہوتے ہیں، بخار، سر، پٹھوں کا درد منکی پاکس کی اہم علامات ہیں۔

  • روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیاں کواپنی بقا کا مسئلہ درپیش ہوگیا

    روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیاں کواپنی بقا کا مسئلہ درپیش ہوگیا

    ماسکو:روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیاں کواپنی بقا کا مسئلہ درپیش ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیوں سے متعلق سخت ترین فیصلے کرلئے گئے

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس ایک نئے قانون کو پاس کرنے پر غور کررہا ہے جس کی مدد سے وہ مغربی کمپنیوں کے مقامی کاروبار کو اپنے کنٹرول میں لے سکا گا جو یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد وہاں سے نکلنے کا فیصلہ کررہی ہیں۔

     

     

    اس نئے قانون کی وجہ سے روس سے نکلنے کی کوشش کرنے والی مغربی کثیرالقومی کمپنیوں کے لئے خطرہ بڑھ گیا ہے، یہ قانون جو آئندہ ہفتے لاگو ہوسکتا ہے، روس کو مداخلت کے وسیع اختیارات دے گا جہاں مقامی ملازمتوں یا صنعت کو خطرہ ہو۔

     

     

    اس قانون کے بعد مغربی کمپنیوں کے لئے خود کو نقصان سے بچانا مزید مشکل ہوجائے گا جس سے وہ بڑا مالی نقصان اٹھاسکتی ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے قانون کی تجویز مغربی کمپنیوں جیسے کہ میکڈونلڈ، اسٹاربکس اور بریور اے بی انبیو کے اخراج کے بعد سامنے آئی ہے۔

     

     

    یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی معیشت پر مغربی پابندیوں کی وجہ سے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی گئی،گوکہ دنیا کا سب سے بڑا فرنیچر برانڈ آئیکا، فاسٹ فوڈ چین برگر کنگ اور سینکڑوں چھوٹی فرم کا اب بھی روس میں کاروبار جاری ہے، لیکن نئے قانون کی منظوری کے بعد کوئی بھی کمپنی روس چھوڑنے کی کوشش کریگی تو اسے سخت لکیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

     

    ادھر روسی فیصلے کے بعد آئیکا نے روس میں تمام امور کو معطل کردیا ہے، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پابندیوں سے متعلق نئے روسی فیصلے کو قریب سے دیکھا جارہا ہے اور تمام آپشنز پر غور جاری ہے، برگر کنگ نے فوری تبصرے سے انکار کیا ہے۔

  • ایک کروڑ روپےتاوان کےلئےاغوا ہونے والامغوی بحفاظت بازیاب؛اغوا کارگرفتار

    ایک کروڑ روپےتاوان کےلئےاغوا ہونے والامغوی بحفاظت بازیاب؛اغوا کارگرفتار

    پشاور:ایک کروڑ روپےتاوان کےلئےاغوا ہونے والامغوی بحفاظت بازیاب؛اغوا کار گرفتار،اطلاعات کے مطابق پشاور میں ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا ہونے والا مغوی بحفاظت بازیاب ہوگیا ہے جبکہ تین اغوا کار گرفتار ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق منظم بین الصوبائی اسمگلر گروہ سے ہے جو ضلع مردان کے رہائشی ہیں، ملزمان نے چند روز قبل حیات آباد فیز تھری سے طالبعلم محمود خان کو اغوا کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی کو اغوا کرنے کے بعد ضلع مردان پار ہوتی منتقل کیا، اغوا کار نہایت شاطر اور چالاک ہیں، ملزمان رابطہ کے لئے موبائل فونز اور لوکل ذریعے استعمال کرنے سے گریز کر رہے تھے، اغوا کار واٹس ایپ کے ذریعے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی کو مردان پار ہوتی کے ایک رہائشی گھر میں رکھا تھا، جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے گروہ کو بے نقاب کیا گیا، گزشتہ شب کامیاب کارروائی کے دوران مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان بلال، عزیز اور اسد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے، کارروائی تھانہ حیات آباد پولیس نے کی ہے، گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی حیات آباد سلیم کلاچی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دوران تفتیش مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، حیات آباد پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کے دوران طلائی زیورات چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم مدعی کے گھر میں ملازم تھا، ملزم نے طلائی زیورات چوری کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کئے۔ ایس پی کینٹ محمد اظہر خان کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے طلائی زیورات کے عوض حاصل ہونے والی رقم 18 لاکھ روپے برآمد ہوئی ہے۔

  • کراچی:ریلویز پولیس کی کارروائی؛4 ریلوے مٹیریل چور گرفتار

    کراچی:ریلویز پولیس کی کارروائی؛4 ریلوے مٹیریل چور گرفتار

    کراچی : ریلویز پولیس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ریلوے مٹیریل چور گرفتار کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلویز پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دو الگ واقعات میں گرفتار کیا گیا، ملزمان بہادر خان،سلمان، طاہر اور داؤد خان کو نقیب کباڑ خانہ واقع ٹائر کمپنی این ٹی آر کالونی سے اور ریلوے یارڈ کے بی ایکس نیٹی جیٹی پل سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان ریلویز پولیس نے کہا کہ ملزمان ریلوے مٹیریل چنگچی رکشہ میں لوڈ کر کے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں قیمتی ریلوے مٹیریل برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس کراچی سٹی میں دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ریلویز پولیس ریلوے مٹیریل چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

    ادھر کراچی پولیس کے مطابق شہر میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور زیادہ ترسٹریٹ کرائم میں شہری بہت زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس وقت کراچی وسطی اور دیگر علاقوں میں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں ڈاکوموبائل اورنقدی چھین کرفرار ہوجاتے ہیں ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ موٹرسائیکلوں کے ساتھ ساتھ بڑی گاڑیوں کی چوری کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں،

    ادھر سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے حوالے سے دیئے گئے احکامات پرپھر انتظامیہ سے پوچھ لیا ہے اور کہا ہےدعا زہرا کو ہرصورت پیش کیا جائے ،اس حوالے سے پنجاب حکومت سے بھی سندھ پولیس کے رابطے جاری ہیں

  • شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی جی ہاں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس سے بری ہو گئے ہیں.نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق سربراہ سمیر واکھڈے جنہوں نے آریان کو بہت ہی اعتماد کے ساتھ گرفتار کیا اور دعوی کیا تھا کہ آریان بے قصور نہیں ہے اب جب آریان کی بریت ہو گئی ہے تو انہوں نے اس بریت پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے..آریان کی گرفتاری کے وقت بہت سی باتیں کی گئیں کہیں کہا گیا کہ اس گرفتاری کے پیچھے بی جے پی ہے کہیں‌کہا گیا کہ شاہ رخ خان کی پوزیشن خراب کرنے کے لئے یہ سب کیا گیا ہے لیکن اب شاہ رخ خان کے بیٹے کیس سے بریت حاصل کر چکے ہیں اور

    یقینا یہ خبر ان کے گھر والوں‌ کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے. واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو گزشتہ برس ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔شاہ رخ خان پر جب برا وقت آیا تو بالی وڈ کے بہت سارے ستارے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہیں‌ کچھ ستاروں نے خاموشی اختیار کی، لیکن سلمان خان ، جوہی چاولہ اور سنیل شیٹی نے بھرپور انداز میں شاہ رخ خان اور آریان کی حمایت کی.

  • چیئرمین نیب کی تعیناتی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا آغاز

    چیئرمین نیب کی تعیناتی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا آغاز

    اسلام آباد:چیئرمین نیب کی تعیناتی ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تعیناتی کے لئے حکومت اور اپزیشن کے درمیان مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگایا جائے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے جس کے مطابق سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد، سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن چیئرمین نیب کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ عرفان قادر شیخ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

    وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ان ناموں پر اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بول نیوز سے غیررسمی گفتگو کے درمیان اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ دو جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے تاہم ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔

  • راحت فتح علیخان نو سال کے بعد مسقط میں پرفارم کریں گے

    راحت فتح علیخان نو سال کے بعد مسقط میں پرفارم کریں گے

    استاد راحت فتح علیخان مسقط میں رواں برس شو کرنے جا رہے ہیں. آخری بارانہوں نے مسقط میں نو سال پہلے شو کیا تھا ایک لمبے عرصے کے بعد راحت دوبارہ وہاں شو کے لئے جا رہے ہیں مسقط موجود ان کے پرستار یہ خبر سن کر کافی خوش اور پرجوش ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق کنسرٹ میں عربی ،فارسی ،ہندی اردو اور ترک زبان میں کلام پیش کئے جائیں گے ۔اس شو کے پرڈیوسر سلمان احمد ہیں۔استاد راحت فتیح علیخان اور پرڈیوسر سلمان احمد اس شو کے لئے کافی پرجوش ہیں۔

    راحت فتح علی خان جن کے مداح پاکستان کیا دنیا بھر میں وہاں وہاں پائے جاتے ہیں جہاں اردو اور پنجابی بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ بالی وڈ میں تو راحت فتح علیخان کے نام کا ڈنکا بجتا ہے ان کا گانا فلم کی کامیابی کی ضمانت تصور کیا جاتا ہے ایسے اداکار جن کے پرستار دنیا بھر میں موجود ہیں لوگ انہیں دیوانہ وار پسند کرتے ہیں وہ استاد راحت فتح علیخان کے مداح ہیں.

  • صبا قمرکو پھول دینے والا کون ہے؟ سامنے آگیا

    صبا قمرکو پھول دینے والا کون ہے؟ سامنے آگیا

    اداکارہ صبا قمرانسٹاگرام پر اکثر پھولوں کی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں ان کے پرستار کافی شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ آخر یہ پھول انہیں کون بھیجتا ہے۔ معروف پروگرام مذاکرات میں میزبان واسع چوہدری نے جب ان سے سوال کیا کہ ٓپ کو یہ پھول کون بھیجتا ہے جن کی تصاویر لگاتی رہتی ہیں تو اس پر انہوں نے معنی خیز مسکراہٹ دیتے ہوئے کہا کہ پھول ہمیشہ پیار کرنے والے بھیجتے ہیں اور مجھے جو پھول بھیج رہا ہے وہ کوئی پاکستانی نہیں ہے باہر کے ملک سے ہے جب ان سے مزید سوال ہوا کہ وہ کب سامنے اآئے گا تو صبا نے کہا کہ بہت جلد وہ سامنے بھی ٓآجائے گا۔

    صبا قمر جو لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں ان کے پرستار منتظر ہیں کہ وہ کب شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوشخبری دیں گی۔واضح رہے کہ صبا قمر کی حال ہی میں عید پر ریلیز زہونے والی فلم گھبرانا نہیں ہے نے شائقین کے دل جیت لئے اور اب وہ کملی کے زریعے اپنی اداکاری کا جادو ایکبار پھر بکھیرنے کو تیار ہیں.