Baaghi TV

Author: +9251

  • صابرشاکرنے اے آروائی سے 17 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا

    صابرشاکرنے اے آروائی سے 17 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:صابرشاکرنے اے آروائی سے 17 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق اے آر وائی کے سینئر صحافی صابر شاکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ اے آر وائی سے اپنی سترہ سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں

    صابرشاکر نے کہا ہے کہ انہوں نے اے آر وائی کے مالک سلمان کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے اورکہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ اے آر وائی سدا خوش رہے ، سدا آباد رہے ، اے آر وائی کی ٹیم کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ ترقی کریں ، ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایمان ہے کہ ہرنفع نقصان کا مالک اللہ ہے اوربادشاہی صرف اللہ کی ہے

     

    صابر شاکر نے اپنے پغام میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میری بہادر افواج کو سلام کہتا ہوں‌ اور یہ دعا کرتا ہوں کہ یہ ملک سدا پھلا پھولا رہے

    یاد رہے کہ چند دن پہلے صابر شاکر کے خلاف سندھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ صابر شاکر کے خلاف محمود حسن نامی شہری کی مدعیت میں دفعہ 153، 505 اور 131 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ سندھ کے ضلع میر پور خاص کے مہران پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صابر شاکر نے اداروں کے خلاف بیان دیے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی کے اینکر ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد میں ملکی اداروں کے خلاف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دریں اثنا پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یوجے ) کے صدرابراہیم لکی ،جنرل سیکرٹری خاوربیگ و ایگزیکٹوکونسل نے اے آروائی کے ا ینکرپرسن صابرشاکرکیخلاف مقدمہ درج کرنے پرشدید برہمی کا اظہارکیاہے اور اس کوآزادی اظہارکیخلاف سنگین کاروائی قراردیاہے،اورسندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرمقدمہ خارج کیا جائے ۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ حکومت کے آنے کے فوری بعدمتعدد صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں ،

    اس سے قبل اینکرپرسن ارشدشریف کیخلاف بھی مقدمہ درج کیاگیا جوآزادی اظہاررائے پرپابندی کے مترادف ہے،سابقہ حکومت کے دور میں سینئرصحافی محسن بیگ سمیت کئی صحافیوں کوڈاریادھمکایاگیا اورمقدمے درج کئے گئے جس کوکسی طورپرقبول نہیں کیاجاسکتا ۔ان کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کا حکومت میں آنے کے بعد میڈیاکی آزادی کیلئے جودعوے تھے وہ ایسی مسلسل کاروائیوں کے بعددھرے کے دھرے رہ گئے،لہذا حکومت فوری طورپرایسے اقداما ت کرے جس سے بلاخوف وخطر آزادانہ ماحول میں اپنی پیشہ وارانہ فراءض انجا م دے سکیں۔۔

  • اوورسیزپاکستانی ووٹ کاسٹ کے حق کےمحروم کیےجانے پرسخت پریشان ونالاں

    اوورسیزپاکستانی ووٹ کاسٹ کے حق کےمحروم کیےجانے پرسخت پریشان ونالاں

    لندن :اوورسیزپاکستانی ووٹ کاسٹ کے حق کےمحروم کیےجانے پرسخت پریشان ونالاں ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لینے کے لیے نیا بل پیش کیے جانے اور محروم کرنے پردنیا بھرمیں موجود پاکستانی سخت پریشان ہیں اور نالاں بھی ہیں

    آئی پی سی پاکستان کے چیئرمین  امجد علی سید اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا سلب کرنے پر بہت پریشان ہیں ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے دستبردار رکھنے کےلیے نیا بل پیش کردیا گیا۔ آئی پی سی پاکستان کے چیئرمین  امجد علی سید نے اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق سلب کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اقدام کی سخت مذمت کی۔

    آئی پی سی پاکستان کے چیئرمین  امجد علی سید کا کہنا تھا کہ جس طرح آج پاکستان قومی اسمبلی میں نیا بل پیش کرکے اوورسیز پاکستانیوں  سےووٹنگ کا حق چھینا گیاہے اسکی اوورسیز پاکستانی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

    امجد علی سید نے خصوصی طور پر عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے فوری طور پر سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور  اس بل کو روکنے کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دراصل پاکستانی ہی ہیں وہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل لوگ ہیں ،پاکستانی شناختی کارڈ استعمال کرتے ہیں اور پاکستان آتے جاتے ہیں۔ تاریک وطن پاکستانی اپنے ملک اور اہلخانہ کے بہتر معاش  کے لیے اپنے ملک اور خاندان سے دور رہتے ہیں ۔ تاریک وطن پاکستانیوں کےاہلخانہ پاکستان میں ہی موجود ہیں، ان کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں خاطرخواہ حصہ ہے اور تجارت موجود ہے۔ اور ایک بہت بڑا رویونیو پاکستان بھیجتے ہیں

    سید علی امجد نےاس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ کسی بھی حکومت کو سیاسی مفادات کی خاطر یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کہ اوورسیز کو جوکہ اسی طرح سے پاکستانی ہیں جس طرح دوسرے پاکستانی پاکستان میں رہتے ہیں ان سے ان کا بنیادی حق جوکہ ووٹنگ کا حق چھین لے۔ انہوں نے کہا کہ جب بطور شہری ہمیں حقوق  ہی نہیں دیے جارہے تو ہم کس منہ سے پاکستانی کہلانے کا حق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بلکل اسی طرح ہے کہ کل کوئی دوسری حکومت آکر ہم سے پاکستانی پاسپورٹ چھین لے۔

    سید امجد علی نے اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو ت سلیم کیاجائے۔اوورسیز پاکستانیوں  کوجو پچھلی حکومت نے ووٹنگ کا حق دیا تھا اور ڈیجیٹل ووٹنگ کا طریقہ متعارف کروایا تھا تاکہ وہ باہر ممالک میں بیٹھ کر بھی اپنے ملک میں ووٹ ڈال سکیں ، اس طریقے کو بحال کیا جائے

    امجد علی سید نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی میں پیش کییے گئے بل کو واپس لیا جائے پرانے بل کو لاگو کیا ۔ اوورسیز پاکستانی ہیں انہیں عزت دی جائے اور ان سے آئینی اور بنیادی  حقوق نہ چھینے جائیں۔

  • لاہور سمیت  ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپوں پر رش لگ گیا

    لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپوں پر رش لگ گیا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپ پر رش لگ گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے ہونا ہے، تاہم پرانی قیمتوں پر پٹرول خریدنے کے لیے پمپس پر رش لگ گیا۔

    لاہور کے کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرل ڈلوانے کیلئے لائینں لگی ہیں جبکہ پمپ مالکان کی جانب سے محدود مقدار میں پیٹرول فراہم کیا جارہا ہے اور کئی پمپمس کو بند کر دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ پیترول موجود نہیں ہے، پی ٹی آئی کے مارچ کی وجہ سے سپلائی نہیں آئی.

    کراچی کے مختلف پمپس پر بھی پٹرول ڈلوانے والوں کا رش لگ گیا، یہاں بھی بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت بند کردی گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد،قصور،میں بھی پٹرول پمپس نے پٹرول کی فروخت بند ہے، پیترول ڈلوانے کیلئے لائینوں میں لگے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    فیصل آباد میں بھی رات 12 بجے سے پہلے پٹرول خریدنے کے لیے پمپس پر رش بڑھ گیا، شہریوں اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینک فل کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

  • پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،2افراد جانبحق:تین زخمی

    پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،2افراد جانبحق:تین زخمی

    کراچی :پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،لوگ ملبے تلے آگئے،اطلاعات کےمطابق کراچی کے پی سی ہوٹل کی چھت گرنےسے ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ایک بڑے ہوٹل پی سی کی عمارت کی چھت گرگئی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس چھت کے ملبے تلے اور بھی لوگ دبے ہوئے ہیں، جن کو نکالا جارہا ہے

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی سی ہوٹل کی چھت کے گرنے کے بعد ہرطرف آہ وبکا کی آوازیں بھی سُنی گئی ہیں ، دوسری طرف ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ رہی ہیں تاہم جو تازہ ترین نقصان کی تفصیلات دی گئی ہیں اس کے مطابق ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں

    پی آئی ڈی سی کے قریب مشہور نجی ہوٹل میں ایک جگہ سے چھت کا ٹکڑا گر گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں، سندھ رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ ملبے سے زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینجرز کے جوان ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق اس واقعے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

     

     

    ادھر مقامی لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ ملبے کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملبہ ہٹا لیا جائے گا ، ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے اس حادثے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات وقفے وقفے کے ساتھ شیئر کی جائیں گی

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کرکے عہدےکا غیرآئینی استعمال کیا، مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے پی کی شرکت وفاق پرحملہ ہے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ کے غیرآئینی اقدام پر ان کےخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں وزارت قانون سےرائے طلب کرلی ہے، وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پرعمل کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین اور پولیس افسران نے پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں سہولت کاری کی، ان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ بعض پولیس افسران مسلح ہوکرپی ٹی آئی فتنہ مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائےگئے، ایسے افسران کے خلاف اپنے عہدوں کا خلاف قانون استعمال کرنے پرکارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف آج رات 8بجے قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج رات 8بجے قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم شہبازشریف کے آج رات 8 بجے قوم سے پہلا خطاب کریں گے،ا وزیراعظم کےخطاب کی تصدیق مسلم لیگ ن کی رہنما اوروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کر دی ہےا پنے خطاب میں وزیراعظم قوم کو ملک کی معاشی صورتحال سمیت اہم معاملات پراعتماد میں لیں گے.وزیراعظم شیباز شریف کی جانب سے آج رات اہم اعلان بھی متوقع ہیں.

    زرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے آج قوم سے اپنا پہلا خطاب کریں گے. ،وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران ملک کی معاشی صورتحال سمیت اہم معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے،شہباز شریف اپنے خطاب میں سابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی تفسیل سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے.

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے محرکات بھی قوم کے سامنے رکھیں گے.وزیراعظم اپنے خطاب میں حکومت کی جانب سے لئے گئے سخت فیصلوں کے بارے میں بھی اعتماد میں لیں گے.

    یاد رہے کہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک لٹر پٹرول 179.86روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جبکہ مٹی کا تیل 155.56 روپےفی لٹر کر دی ہے .وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف قرض نہیں دے گا، عمران خان فارمولے پر جاؤں تو ڈیزل 305 روپے کا ہوگا، حکومت نے غریب لوگوں کی پروٹیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہنا تھا کہ سابق حکومت میں فروری تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں

  • پاک فوج کی قیادت کو نشانہ بنانے پر ایمان مزاری پر مقدمہ درج

    پاک فوج کی قیادت کو نشانہ بنانے پر ایمان مزاری پر مقدمہ درج

    اسلام آباد:مقتدر ادارے کےخلاف پراپیگنڈہ کرنے پرایمان مزاری کے خلاف مقدمہ ،اطلاعات کے مطابق جج ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    درخواست کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ آئین و قانون میں حاصل تحفظ کے تحت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹا لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بات کی جاتی ہے کہ پاک فوج الزام اور بہتان تراشی کرنے والوں کے خلاف قانونی راستے کی بجائے اقدامات کرتی ہے،آرمی قیادت کی کردار کشی پر مدعی بن کر انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا

    جس کی بنیاد پر ایمان مزاری کے خلاف جج ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، یہ مقدمہ مقدمہ 505/138 کی دفعات کے تحت اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کیا گیا

     

     

     

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 21 مئی کی شام پانچ سے چھ بجے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پاک فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف سرعام من گھڑت، بے بنیاد الزامات لگائے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرمی قیادت کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ جان بوجھ کر دیے گئے ریمارکس کا مقصد فوج کے رینکس اینڈ فائل میں اشتعال دلانا تھا۔

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام پاک فوج کے اندر نفرت پیدا کرنے کا باعث بن سکتا تھا جو ایک سنگین جرم ہے۔یہ بیان دینا پاک فوج کے افسروں، جوانوں کو حکم عدولی پر اکسانے کے مترادف ہے۔پاک فوج اور سربراہ کی کردار کشی سے عوام میں خوف پیدا کرنا ریاست کے خلاف جرم ہے۔ متعلقہ قوانین کے تحت ایمان مزاری کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔فوج کی جانب سے قانونی راستہ اپنائے جانے کے بعد انصاف کے نظام کا امتحان شروع کیا ہے

    قانون اور آئین پاکستان فوج کو ایسی کردار کشی سے تحفظ فراہم کرتا ہے،کیا پاکستان کا میڈیا اور سول سوسائٹی انصاف دلانے کے لیے اسی طرح آواز اٹھائے گی جیسے دیگر کے لیے اٹھائی جاتی،آج فوج نے انصاف لینے کے لیے قانون و انصاف کا راستہ اپنایا ، انصاف ملنے سے ادارے کی جانب سے ہر معاملے میں قانون کا دروازہ کھٹکھٹانے کی روایت جنم لے گی،ملک کے انصاف کے نظام کے لیے یہ تاریخی موقع ہے کہ اس مقدمہ کا سو فیصد میرٹ پر فیصلہ ہو،خاتون ہونے، معصوم ہونے کو جواز نہیں ملنا چاہیے،فوج کو آئین میں حاصل تحفظ پر قانون عملدرآمد کرے

  • حکومت کاپٹرول اورڈیزل کی قیمت میں30روپےفی لٹراضافہ:عمران خان کی حکومت پرشدید تنقید

    حکومت کاپٹرول اورڈیزل کی قیمت میں30روپےفی لٹراضافہ:عمران خان کی حکومت پرشدید تنقید

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ غیر ملکی آقاؤں کی مدد سے بننے والی امپورٹڈ حکومت کی قوم نے 30 روپے فی لٹر پٹرول میں اضافے کی صورت میں قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے۔انہوں نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستا تیل خریدنے کے ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا۔

    عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اس کے برعکس امریکا کا سٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کمی کی۔ اب ہماری قوم کو مہنگائی کی ایک اور بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل 30 روپے مہنگا ہوگا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہیں مل سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا، آئی ایم ایف نے پٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے، عمران خان کے فارمولا پر جاؤں تو پٹرول 205 روپے لیٹر ہو جائے گا۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے، جیسےہی روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا قیمتیں نیچے آئیں گی، وزیراعظم شہباز شریف نے یہ مشکل فیصلہ لیا ہے، ہم سمجھتے ہیں فیصلے سے ہماری سیاست کو نقصان پہنچے گا۔

    سماجی ابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خزانہ نے لکھا کہ پٹرول کی نئی قیمت 179 روپے 86 پیسے فی لٹر ، ڈیزل کی فی لٹر قیمت 174 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

    اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان کو فیول سبسڈی ختم کرنے پر 90 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرینگے۔

  • جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے:اختر مینگل

    جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے:اختر مینگل

    کوئٹہ :اختر مینگل نے کہا ہے کہ جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔اطلاعات کے مطابق سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے جام کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان میں تبدیلی کے حوالے سے جام کمال سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم کی اسٹیڈنگ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے مرکزی قیادت کے اجلاسوں میں ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں، عمران خان کے پاس تو سیاسی قوت ہے جسکا وہ مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن جام کمال کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا دکھ جتنا جام کمال کو ہے ہم جانتے ہیں، جام کمال کو وزارت اعلیٰ کی چمک بلوچستان کھینچ کر لاتی ہے۔

    سربراہ بی این پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال تک بلوچستان کے ساتھ جو کھلواڑ ہواصوبے کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں، ہم ابھی تک جام دور حکومت میں اپنے ارکان پر بکتر بند گاڑیاں چڑھانے اور تھانوں میں بند کرنے کے واقعات کو نہیں بھولے۔انہوں نے کہا کہ جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، جام کمال کیسے بھول گئے کہ میاں نواز شریف کی حکومت جانے کے بعد انہوں نے ن لیگ کو کیوں چھوڑا؟

    سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا تو ہم ضرور ان سے بات کرتے، جب ہر طرف سے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی دی تو پھر انہیں ہم یاد آئے۔

     

    واضح رہے اس س قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم کرپٹ حکومت کیخلاف کھڑے ہوئے، حیران کن ہے کہ پی ڈی ایم نے کرپٹ ٹولے کو سپورٹ کیا۔جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ اس تحریک عدم اعتماد سے کئی جوابات مل گئے، پی ڈی ایم نے کورم کی نشاندہی کی اور ڈیسک بجائے۔

  • چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جاں بحق کارکنوں کےاہلخانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جاں بحق کارکنوں کےاہلخانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے دو کارکنوں کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ ہمارے پرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہمارے دو کارکن جاں بحق ہوئے، لاہور سے فیصل عباس چودھری اور مردان سے سیّد احمد جان کے اہل خانہ سے میں دلی تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھائے گی۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لیکر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نےجناح ایونیو پرکارکنوں سے خطاب میں کہا کہ میری قوم آزادی کےلیےہرقربانی دینے کے لیے تیارہے، ہماری آزادی کی تحریک کوفیل کرنےکےلیےہرقسم کی کوشش کی گئی، پاکستان کے ہرطبقہ فکر کےلوگ متحد ہیں۔ امریکی سازش کےتحت امپورٹڈحکومت کومسلط کیاگیا قوم اس امپورٹڈحکومت کوکسی صورت قبول نہیں کرےگی۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، امپورٹڈ وزیراعظم اوراس کےبیٹے کوسزا ہونی تھی، اس سے زیادہ قوم کی کیاتوہین ہوسکتی ہے کہ چوروں کواقتدارسونپ دیاگیا۔انہوں نے ازخودنوٹس لینےپرسپریم کورٹ کاشکریہ اداکیا۔عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا پرامن احتجاج ہماراحق نہیں ہے؟ کیاہم نےفضل الرحمان اوربلاول بھٹو کےلانگ مارچ کوروکا؟ ہم نے کبھی ان کے جلسوں میں رکاوٹ پیدا کرنےکی کوشش کی؟ میرجعفرمیرصادق امریکی سازش کاحصہ تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ جس طرح سازش سے ہمیں ہٹایا گیا،عوام میں شدید غصہ ہے۔ ہماری آزادی کی تحریک میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،قوم کی خواتین کوسلام پیش کرتاہوں، ہمارےکارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، اعلیٰ عدلیہ سےاپنےپاکستانیوں سےانصاف چاہتاہوں، اگر یہ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر میں گھس سکتے ہیں توعام آدمی کا کیا حال ہو گا، امپورٹڈ حکومت نےچن چن کرکرپٹ افسرو ں کوتعینات کیا، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتاہوں کہ ایف آئی اےکوشریف مافیا سےبچائیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فیصلہ توکیاتھا کہ الیکشن کی تاریخ تک یہاں بیٹھوں گا، 24گھنٹےمیں جوحالات دیکھے یہ ملک کوانتشارکی طرف لےجارہےہیں، حکومت عوام اور پولیس میں نفرت پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہے۔