Baaghi TV

Author: +9251

  • عالمی بینکوں نے پاکستانی فرموں کوتیل کی درآمد کے لیے تجارتی قرضہ بند کردیا

    عالمی بینکوں نے پاکستانی فرموں کوتیل کی درآمد کے لیے تجارتی قرضہ بند کردیا

    اسلام آباد:عالمی بینکوں نے پاکستانی فرموں کوتیل کی درآمد کے لیے تجارتی قرضہ بند کر دیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کی تیل کی صنعت کے ذرائع نے بدھ کو کہا کہ غیر ملکی بینکوں نے پاکستانی ریفائنریز کو تیل کی درآمد کے لیے تجارتی کریڈٹ کی پیشکش بند کر دی ہے، اور کچھ سپلائرز ملک میں سیاسی تعطل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل سے بچنے کے لیے پیشگی ادائیگی کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ان صنعتی ذرائع نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے شکار پاکستان کو آنے والے دنوں میں ایندھن کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ بین الاقوامی بینکوں نے "ہائی کنٹری رسک” الرٹ کا حوالہ دیتے ہوئے تیل کی درآمد کے آرڈرز کے لیے لیٹر آف کریڈٹس (LCs) کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    عالمی منڈی سے خام تیل کی درآمد کے لیے ایل سیز مقامی بینک کھولتے ہیں۔ تاہم بین الاقوامی بینک برآمد کنندہ کو گارنٹی فراہم کرنے کے لیے مقامی سپلائرز کے ایل سی کی تصدیق کرتے ہیں۔ ضمانت کے تحت اگر کوئی پاکستانی بینک کسی برآمد کنندہ کو ادائیگی میں نادہندہ ہوتا ہے تو اس کا بین الاقوامی ہم منصب رقم ادا کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ "پاکستان میں سیاسی بدامنی نے بین الاقوامی بینکوں کی نظر میں ملک میں معاشی عدم استحکام کو بڑھا دیا ہے اور وہ ایل سی کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہیں،” ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کی بات چیت میں نیم تعطل نے بھی صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔”تعطل نے عالمی منڈی میں ملک کے لیے ساکھ کا سنگین بحران پیدا کر دیا ہے۔”

    ذرائع نے نشاندہی کی کہ سری لنکا کے ڈیفالٹ کے بعد، پاکستان میں مجموعی طور پر ایک منفی ماحول ابھرا، جسے ادائیگی کے سنگین توازن کے بحران اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہت زیادہ کمی کے بعد ڈیفالٹ کی طرف جانے والا اگلا ملک سمجھا جا رہا ہے۔

    "اس صورتحال نے نہ صرف پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، بلکہ اس نے خاص طور پر ایل سیز کی تصدیق کے لیے ملک کے خطرے میں اضافہ کیا ہے۔”

    ذرائع نے بتایا کہ ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) شدید پریشانی کا شکار ہیں۔”ریفائنریز بدتر حالات میں ہیں کیونکہ ان کا کارگو OMCs سے بڑا ہے۔”

    ذرائع نے بتایا کہ خاص طور پر تین ریفائنریز گہری پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ ان کی ایل سی کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے ان کا منصوبہ بند خام تیل کا کارگو پاکستان نہیں آئے گا جس کے نتیجے میں ریفائننگ آپریشنز کم ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی کے ذریعے قیمتیں کم رکھنے کی حکومت کی پالیسی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سخت جدوجہد کر رہا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں "تیل کے شعبے نے یہ مسئلہ حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے اور سیکریٹری پیٹرولیم کے ساتھ میٹنگ کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری پیٹرولیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے۔ذرائع نے کہا، "اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس مسئلے کا کوئی قابل عمل اور تیز حل نکالے گا۔”

  • شروتی حسن نے سوشل میڈیا پر دیا پرستار کو جواب

    شروتی حسن نے سوشل میڈیا پر دیا پرستار کو جواب

    خوبرو اداکارہ شروتی حسن جو آج کل حیدرآباد میں فلم ”سالار” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انہوں‌ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پرستار کو جواب دیا تو ہلچل مچ گئی . شروتی حسن کے پرستار نے لکھا ” شہزادی کیسی ہو؟ گڈ مارننگ، میں جاننا چاہتا ہوں‌ کہ آپ کیسی ہیں اورسب کیسا چل رہا ہے اور آپ کی شوٹنگ کیسی چل رہی ہے.اپنے پرستار کو شروتی حسن نے جواب دیا کہ ” میں ٹھیک ہوں بہت شکریہ اور شوٹ بھی بہت اچھی جا رہی ہے لیکن یہاں‌ گرمی بہت زیادہ ہے. ایکشن ڈرامہ سیریل ”سالار” پہلے رواں برس اپریل میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے پروڈکشن کا کام رک گیا تھا لیکن حالیہ رپورٹس کے مطابق فلم 2023 میں‌ ریلیز کی جائیگی. فلم سالارتیلگو اور کناڈا زبان میں شوٹ ہو گی اور ہندی، تامل اور ملالم زبانوں میں بھی ڈب ہو گی..شروتی حسن اس میں‌ سینئر اداکار چرن جیوی کے ساتھ نظر آئیں گی.شروتی کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اس میں میں چرن جیوی کے ساتھ کام کررہی ہوں یقینا ان سے کام کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا .فلم کو وجے کراگانادر نے پرڈیوس کیا ہے.میوزک رای باسر نے ترتیب دیا ہے .

  • لانگ مارچ،مشتعل مظاہرین کاپولیس پر تشدد،3 اہلکار شہید 100 زخمی ہوئے

    لانگ مارچ،مشتعل مظاہرین کاپولیس پر تشدد،3 اہلکار شہید 100 زخمی ہوئے

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران مشتعل مظاہرین نے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا.صوبے کے مختلف اضلاع میں مارچ کے دوران فرائض سر انجام دینے والے پنجاب پولیس کے 3 اہلکار شہید جبکہ 100 اہلکار زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی کو موصول رپورت کے مطابق تحریک انصاف کے مارچ کے دوران فرائض کی ادائیگی کے دوران لاہور میں ایک اہلکار جبکہ اٹک میں دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

    لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران ماڈل ٹاؤن میں کانسٹیبل کمال احمد کو پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اور ٹکٹ ہولڈر ساجد بخاری نے فائرنگ کر کے شہید کیا ۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اٹک میں پولیس کے دو اہلکار مدثر عباس اور محمد جاوید ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بس الٹنے سے شہید ہوئے ،کانسٹیبل مدثر عباس کا تعلق فیصل آباد اور محمد جاوید کا تعلق سیالکوٹ سے ہے.

    پی ٹی آئی کے مارچ کے دوران لاہور میں 34 پولیس اہلکار، اٹک میں 48،سرگودھا میں 9، میانوالی، راولپنڈی، جہلم اور دیگر شہروں میں بھی متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گیارہ گاڑیاں توڑیں، قیمتی سامان اور سرکاری املاک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور اسلحہ بشمول دو ایس ایم جیز بھی چھینی گئیں۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں،ہم امن اور ترقی کی طر ف بڑھنے کے خواہاں ہیں، پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی ترقی اور امن کے قیام میں سب کو کردارادا کرناہوگا، گزشتہ روز تمام قانون نافذکرنےوالے اداروں نے مثبت کردار اداکیا.

    مزید برآں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت پہلے ہی کہہ رہی تھی پی ٹی آئی کے حواری آگ لگا دیں گے ،سکیورٹی کے اہلکار افسران نے پتھرائو کھایا عمران خان کے بلوائیوں کا مقابلہ کیا.مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ اکتیس پولیس اہلکار شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں

  • فلم  رہبرا   کا ٹائٹل سانگ 27 مئی کو ریلیز ہوگا

    فلم رہبرا کا ٹائٹل سانگ 27 مئی کو ریلیز ہوگا

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ” رہبرا” کا ٹائٹل سانگ کل یعنی ستائیس مئی کو لاہور میں‌ ریلیز ہو گا اس موقع پر مرکزی کاسٹ کیساتھ شوبز کی نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی. فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے. کاسٹ میں عائشہ عمر، احسن خان ،سارش خان اور رمل علی و دیگر شامل ہیں.فلم کو اسد علی شاہ اور شکیل چوہان نے لکھا ہے جبکہ سائرہ افضل نے پرڈیوس کیا ہے.فلم کافی عرصے سے ریلیز کے لئے تیار ہے لیکن کورنا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی ہے اب جب حالات بہتر ہو رہے ہیں اور سنیما کی رونقیں بھی بحال ہو رہی ہیں تو ایسے میں رکی ہوئی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں .”رہبرا” جون میں سینما گھروں‌کی زینت بن رہی ہے . ڈائریکٹر امین اقبال کافی پُر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئیگی.

  • افغانستان بم دھماکوں سےلرزاُٹھا: 16 افراد جاں بحق

    افغانستان بم دھماکوں سےلرزاُٹھا: 16 افراد جاں بحق

    افغانستان میں گزشتہ روز ہونے والے چار مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم سولہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ داعش نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    بدھ کے روز مزار شریف میں تین چھوٹی مسافر بسوں میں دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور دیگر پندرہ زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نشانہ بننے والی بسیں صوبہ بلخ کے شمالی شہر میں شام کے مصروف اوقات میں مسافروں کو لے جا رہی تھیں۔

    گزشتہ روز ہی افغان دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں بھی بم دھماکا ہوا تھا جس میں چھ افراد ہلاک اور اٹھارہ کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکا خیز مواد منبر کے نیچے رکھا گیا تھا جو مغرب کی نماز کے وقت پھٹا۔

    پولیس ترجمان خالد زدران نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ حضرت زکریا مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔گزشتہ برس طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایسے واقعات میں کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم رمضان کے مہینے سے داعش نے پھر اپنی گھناؤنی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

     

  • وزیر داخلہ نے بہیمانہ طاقت کا استعمال کیا:بیرسٹر سیف

    وزیر داخلہ نے بہیمانہ طاقت کا استعمال کیا:بیرسٹر سیف

    پشاور:ہیروئن کے کیس میں ملوث وزیر داخلہ نے بہیمانہ طاقت کا استعمال کیا:اطلاعاتمعاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ غیر قانونی وزیراعلیٰ پنجاب اور ہیروئن کے کیس میں ملوث وزیر داخلہ نے بہیمانہ طاقت کا استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف نے لانگ مارچ سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کامیاب بنانے پر پارٹی کارکنان اور محب وطن شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کارکنان عمران خان کی قیادت میں تمام تر ریاستی جبر و تشدد کے باوجود اسلام آباد پہنچے، لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں پارٹی کارکنوں کو غیر قانونی وزیر اعلیٰ کے آرڈرز پر روکا اور تشدد کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی وزیر اعلیٰ پنجاب اور ہیروئن کے کیس میں ملوث وزیر داخلہ نے بہیمانہ طاقت کا استعمال کیا، ڈی چوک میں موجود خواتین اور بچوں پر بدترین شیلنگ کی گئی، خوف کی فضا پیدا کر کے ملک کے محاصرے میں ہونے کا تاثر دیا گیا۔

    معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

    ادھر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے نے ریاست کے چوتھے ستون میں کچھ لوگوں کو اپنی طرح کرپٹ کر دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہت بڑا ظلم یہ بھی کیا اس کرپٹ ٹولے نے کہ ریاست کے چوتھے ستون میں کچھ لوگوں کو اپنی طرح کرپٹ کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ جلسے میں درخت کاٹے، اسٹیڈیم کی تعمیرات توڑ دیں لیکن کسی کا دکھ ظاہرنہ ہوا، کل شیلنگ اور انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی آگ پر کئی آوازیں نوحہ کناں ہیں درخت جل گیا۔

  • کب تک ملک فسادیوں کے رحم و کرم پرچھوڑا جائے گا؟مسلم لیگ ن

    کب تک ملک فسادیوں کے رحم و کرم پرچھوڑا جائے گا؟مسلم لیگ ن

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت پہلے ہی کہہ رہی تھی پی ٹی آئی کے حواری آگ لگا دیں گے ،سکیورٹی کے اہلکار افسران نے پتھرائو کھایا عمران خان کے بلوائیوں کا مقابلہ کیا.

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ اکتیس پولیس اہلکار شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،سپریم کورٹ نے جو حکم دیا اس پر عمل درآمد کیا ،جب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دی گئی گو میٹرو اسٹیشن، گاڑیوں اور رکشوں کو نذر آتش کیاگیا.

    ماڈل ٹون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کب تک عمران خان کے فسادیوں کے رحم و کرم پرچھوڑا جائے گا اور پوچھا نہیں جائے گا ، بتا دیں جاں پناہ اور عالی پناہ کے آگے ریاست جھکایا جائے ،عمران خان عالی پناہ کے ایٹمی ملک کے حوالے کر دیا جائے،عمران خان اپنے پروگرام کا بار بار اعلان کر رہاتھا کہ ڈی چوک آنا تھا،عدالت کے فیصلے پر وکلاء پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگی،شہنشاہ اعظم کو ہر گناہ معاف ہے.

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ساری زندگی میوزک کو پنجابی ٹچ دیتے رہے قوم کے آگے اعتراف کیا کہ تقریروں میں اسلامی ٹچ اورمذہب کااستعمال کرتے ہیں،ملک مذہب میں تماشے کےلئے ہے تعویز گنڈوں ، نحوست کا ٹچ دیا،پارٹی میں کرپشن اورٗگوگی باجی کا ٹچ دیا ،بے ہودگی گندگی زکوتہ فرح گوگی کا ٹچ قوم کو قبول نہیں ہے،کے پی اور پنجاب کی عوام نے سیاست سے دفعہ دور اور تحوست دور کرنے کا ٹچ دیا.

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ میڈیا گروپس اور چینلز پر حملے کرنے کی مذمت کرتا ہوں ،ان کا دل کسی اور نے توڑا اور پتھر کسی اور کو مار رہے ہیں، پی ٹی آئی والے تاریخ لینے آئے تھے تاریخ دے کر چلے گئے،انہیں دوائی سے افاقہ ہوگا،اگر واپس آئے تو اقتدار کا کیڑا باہر نکال دیں گے،عمران خان کا مارچ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ،چند سولوگ پنجاب سے نکلے ،آپ نے یوتھیوں کو نہیں سپریم کورٹ کو بھی شرمندہ کیا ہے،اب توہین عدالت کی سزا بھگتی ہے.

  • عقل کے اندھے ہیں جو عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں:عفت رحیم

    عقل کے اندھے ہیں جو عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں:عفت رحیم

    مااڈل، اداکارہ و ہوسٹ‌عفت رحیم نے کہا ہے کہ میں کسی وقت میں عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ‌ کرتی تھی لیکن ان کے اپنے قول و فعل کے تضاد نے مجھے ان سے دور کر دیا ہے اور میں نے انکی حمایت چھوڑ دی ہے اورمشی خان ہوں یا کوئی اور ان کو اگر میری باتیں یا میرا وہ پروگرام جس میں،میں ان کے لیڈر پر طنز کرتی ہوں برا لگتا ہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں. میں اپنے حصے کا سچ بول رہی ہوں یہ لوگ اپنے حصے کا سچ بول رہے ہیں. میں پوسٹ کرنے کے بعد کمنٹس نہیں‌پڑھتی لہذا جس کو جو بولنا ہے بولتا رہے.عمران خان کے سپورٹرز میں تو اتنا بھی حوصلہ نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے کی رائے کو ہی ہضم کر لیں. میں مذاق میں ایک پروگرام کرتی ہوں اور اگر اس مذاق میں سچائی ہے تو دل کو لگ رہی ہے نا اور عمران کے حامیوں کو غصہ آرہا ہے.عمران خان جب تک صرف سپورٹس مین تھے چپ رہتے تھے ہم ان کو سراہتے تھے ان کی شخصیت سے بھی متاثر تھے لیکن 2014 کے دھرنوں میں جب انہوں‌ نے بل جلانے کی بات کی،گیلی شلواروں کی بات کی، ڈی آئی جی کو گھسیٹنے کی بات کی ، بدتمیزی اور عدم برداشت کو فروغ دیا تو میری ان کے بارے میں‌ رائے بدلنا شروع ہو گئی جیسے جیسے عمران نے اپنا منہ کھولنا شروع کیا خود کو ایکسپوز کرتے گئے اب صرف عقل کے اندھے ان کو سپورٹ کررہے ہیں جن میں تھوڑی عقل ہے وہ ان کی بات نہیں سنتے.عمران خان کے زمانے میں ہم جس قدر اخلاقی پستی میں گرے ہیں شاید ہی پہلے ایسا کبھی ہوا ہو گا. مشی خان کو جو کہنا ہے کہتی رہیں مجھے نہ ان کو بلکہ کسی کو بھی جواب نہیں دینا لیکن جو ٹھیک سمجھتی ہوں وہ ضرور بولتی رہوں گی.

  • کانسٹیبل کو شہید کرنے والے ملزمان کا 7 روزہ  جسمانی ریمانڈ

    کانسٹیبل کو شہید کرنے والے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

    پولیس نے ماڈل ٹاون لاہور میں کانسٹیبل کو گولی مار کر شہید کرنے والے ملزمان ساجد حسین بخاری اور مکرم بخاری کو جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا.عدالت نے ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پولیس لائنز میں پی ٹی آئی کے عہدیدارکے گھر ڈیوٹی کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی.وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے شہید کانسٹیبل کمال احمد کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی.

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا شہیدکانسٹیبل کمال احمد کے بیٹے اوربھائیوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میرے پاس آپ کے ساتھ اظہار افسوس کے لئے الفاظ نہیں ہیں جن لوگوں نے یہ ظلم کیا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچاؤں گا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کاشہید پولیس اہلکار کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا.

    حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ شہید پولیس اہلکار کمال احمد نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جان کا نذرانہ دیا۔5بچوں کے شہید باپ پولیس کانسٹیبل کمال احمد قوم کا ہیرو ہے۔ قوم کو بہادرسپوت کی عظیم قربانی پر فخر ہے،حکومت شہید کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، سوگوار خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.

    شہید کانسٹیبل کے 5بچے تھے ان کے چھوٹے بیٹے کی عمر 8ماہ جبکہ بڑی بیٹی کی عمر 11 سال ہے.

    یاد رہے کہ اکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران کانسٹیبل کمال احمد کو ماڈل ٹاؤن میں تعینات کیا گیا تھا،ماڈل ٹاون سی بلاک 112 میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء ،سرگرم کارکن حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم میجر(ر) ساجد بخاری کے گھر کریک ڈاؤن کیا گیا توکریک ڈاؤن کے دروان پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء ساجد بخاری نے اپنے گھر کی چھت سے فائرنگ کر دی اور کانسٹیبل کمال احمد کو سینے پر گولی لگ گئی جس سے وہ شہید ہو گیا تھا.

  • پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو نظر بند ایک ماہ کے لئے نظر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 12رہنماوں کو نظر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق ان رہنماؤں کو میر پور خاص اور شہید بے نظیر آباد جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز سمیت 12رہنماوں کو نظر بند کیا گیا ہے جس میں سابق ایم پی اے عنایت علی رند نوابشاہ اور عمرکوٹ سے دوست محمد میمن شامل ہیں۔
    اسکے علاوہ علی نواز شہانی، لجپت سورانی، دلاور ملکانی، کرشن شرمر، آفتاب احمد قریشی، حاجی حسین مگریو شامل ہیں۔

    دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کیا پرامن احتجاج کرنا دہشتگردی ہے؟

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے! خود نہتے پرامن شہریوں پر فائرنگ و شیلنگ کرکے لوگوں کو زخمی کیا پھر ہم پر ہی سیاسی مقدمہ درج کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ کیا مملکت خدا داد میں جھوٹے مقدمے بنانے پر کسی کو سزا ملے گی؟ کیا پرامن احتجاج کرنا دہشتگردی ہے؟ کیا سپریم کورٹ آرڈر کے بعد یہ ایف آئی آر توہین عدالت نہیں؟