Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی:استنبول میں داعش کا سربراہ گرفتار

    ترکی:استنبول میں داعش کا سربراہ گرفتار

    ترکی کے سب سے بڑے شہراستنبول میں سکیورٹی فورسز نے سخت گیرجنگجو گروپ داعش کے نئے رہ نما کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترکی کے اعلیٰ حکام نے جمعرات کے روز اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس اورانٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ فروری میں شام میں امریکی کارروائی میں داعش کے سابق سربراہ کی ہلاکت کے بعد سے وہ انتہا پسند گروہ کی قیادت کررہا تھا۔انھوں نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظراس کی شناخت ظاہرنہیں کی ہے۔

    ترک سیکورٹی فورسز نے استنبول میں ایک چھاپے کے دوران دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق سینیئر حکام نے بلومبرگ کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے افسران اور انٹیلی جنس نے ابو حسن الہاشمی القریشی کو گرفتار کیا ہے۔

     

     

    سیکورٹی حکام نے بتایا کہ ابو حسن کو ایک گھر کی طویل نگرانی کے بعد پکڑا گیا جس میں وہ مقیم تھا۔ تاہم حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ ابو حسن الہاشمی داعش کے پہلے لیڈر ابوبکر البغدادی کا بھائی ہے، جس نے 2014 میں موصل میں نام نہاد ’خلافت‘ کا اعلان کیا تھا۔

    رواں سال فروری میں شام میں امریکی آپریشن کے دوران سابق سربراہ ابو ابراہیم القریشی کی ہلاکت کے بعد ابو حسن الہاشمی القریشی، جس کا اصل نام جمعہ عواد البدری ہے، نے داعش کی قیادت سنبھالی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ صدررجب طیب ایردوآن کو داعش کے لیڈر کی گرفتاری سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔اودا ٹی وی کے مطابق توقع ہے کہ صدر بہ ذات خود آنے والے دنوں میں اس کی گرفتاری کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

    حکام نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ کے رہ نما کوپولیس نے ایک گھر کی طویل نگرانی کے بعد پکڑا ہے۔وہ اس گھر میں روپوش تھا۔ اودا ٹی وی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران میں پولیس نے فائرنگ نہیں کی۔

    ترک فورسزنے حالیہ برسوں کے دوران میں داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف اندرون ملک اور پڑوسی ملک شام میں متعدد کارروائیاں کی ہیں اور ترکی کی سرحد کے قریب متعدد قصبوں سے انتہاپسند جنگجوؤں کو بے دخل کردیا ہے۔

    داعش کے لیڈر کی حراست کی خبرایسے وقت میں سامنے آئی ہےجب انقرہ امریکا کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا وائی پی جی کی فورسز کا مقابلہ کرنے کے لیے شامی علاقے میں ایک نئے آپریشن کے منصوبوں کا اشارہ دے رہا ہے۔ترکی انھیں اپنے جنوب مشرقی علاقے میں خود مختاری کے لیے مسلح تحریک چلانے والے علاحدگی پسند کرد جنگجوؤں اوران کی جماعت کردستان ورکرزپارٹی سے روابط کی بناپر دہشت گرد قراردیتا ہے۔

  • افغانستان:غذائی قلت سے دس لاکھ بچوں کے متاثر ہونے کا امکان

    افغانستان:غذائی قلت سے دس لاکھ بچوں کے متاثر ہونے کا امکان

    کابل:افغانستان میں غذائی قلت سے دس لاکھ بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں شدید غذائی قلت کے پیش نظر دس لاکھ بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال افغانستان میں 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تقریباً 11 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں اگر ایسا ہوا تو یہ تعداد 2018 میں جاری کردہ رپورٹ سے تقریباً دوگنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس یوکرین میں جاری جنگ سے بڑھتی ہوئی غربت اور اشیاء ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی اس حقیقت کا مظہر ہیں۔

    واضح رہے، غذائی قلت کی وجہ سے بچے اپنے قد کے لحاظ سے بہت پتلے اور چھوٹے ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارہ فنڈ برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ ، کورونا وبا اور موسمیاتی تبدیلی سے پہلے ہی دنیا بھر میں غذائی جنم لے رہی تھی اور خاندان اپنے بچوں کی غذائی قوت کو پورا نہیں کرپا رہے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق یونیسیف نے افغانستان میں تقریباً ایک ہزار علاج کے ادارے کھولے ہیں جہاں والدین اپنے غذائی قلت کے شکار بچوں کو لا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں، طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت کا شکار سب سے زیادہ بچے ہورہے ہیں۔

  • پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا

    پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا

    لاہور:پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا،پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھی کوالیفائی نہ کرسکا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت کے رحم و کرم پر تھا۔

    بھارت کو ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انڈونیشیا کے خلاف 15 گول کرنے تھے اور پاکستان کو ایونٹ اور ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے لیے 16 گولز درکار تھے۔بھارت نے انڈونیشیا کو با آسانی 0-16 سے شکست دے کر دونوں سنگ میل عبور کرلیے۔

    یہ دوسرا موقع ہے کہ جب پاکستان ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔اس سے قبل پاکستان ٹیم 2014 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کا میچ جاپان کے ساتھ ہوا تھا جس میں پاکستان کو 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان کا ایک گول گراؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ ایک گول فاؤل کی وجہ سے مسترد ہوا۔

  • پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیںڈ:پٹی کنٹری ڈائریکٹرایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیںڈ:پٹی کنٹری ڈائریکٹرایشیائی ترقیاتی بینک

    لاہور:پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں،اطلاعات کے مطابق ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جو پاکستان کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رحمان عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق سے لاہور چیمبر میں ملاقات کی اور ان خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبرمردان علی زیدی، اے ڈی بی کی مس ری ہیروکا، شہریار اے چودھری اور نصرالمن اللہ بھی موجود تھے۔ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی ، صحت، آبپاشی اور تعلیم سے متعلق منصوبے پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گےانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سندھ اور پنجاب کی حکومتوں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔

    ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے کہا کہ نجی شعبے سے رائے لینے کے لیے کراچی چیمبر ، لاہور چیمبراور پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں جن کا مقصد یہ جاننا ہے کہ پاکستان میں کن پروجیکٹس کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن نے کہاکہ لاہور چیمبر 1966 سے پاکستان کی معاشی ترقی میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے کردار کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان میں معاشی ترقی کے فروغ اور ملک کے بنیادی انفراسٹرکچر، توانائی، فوڈ سیکیورٹی ، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، اور سماجی خدمات وغیرہ کو بہتر بنانے کے لیے 37 بلین ڈالرز سے زیادہ صرف کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر پہلے ہی ٹارگٹڈ سبسڈی پر زور دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی فارماسیکٹر خود انحصار ہونے کا خواہشمند ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں اس شعبے میں اشتراک کریں جس سے پاکستان کو ٹیکنالوجی بھی ملے گی۔میاں رحمان عزیز چن نے پاکستان میں مکینائزڈ فارمنگ اور سولرانرجی کے شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل معاشی دور سے گزر رہا ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 30 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے، مہنگائی 13 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں تجارتی خسارہ 39 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 10ارب ڈالرز تک کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سنگین معاشی چیلنجز نجی شعبے کی ترقی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

    لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اورمالیاتی استحکام اور نجی شعبے کو سہولیات کی فراہمی کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی طور پر مضبوط رہنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ کے فروغ، توانائی کے شعبے میں نرخوں کا تعین اوربنیادی تبدیلیاں رونماکرنے کی ضرورت ہے۔

    میاں رحمان عزیز چن نے کہا کہ ہماری معیشت کی تبدیلی میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے جبکہ نجی شعبے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ فنانس تک رسائی نہ ہونا ہے۔ پاکستان میں نجی شعبے کو دستیاب کریڈیبلٹی جی ڈی پی کا صرف 16 فیصد ہے، جو کہ خطے میں سب سے کم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایس ایم ایز کو نجی شعبے کو دستیاب فنانسنگ کا صرف 6.5 فیصد ملتا ہے،یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان میں بینکنگ کا محض ایک روایتی سسٹم موجود ہے جونجی شعبے کو موجودہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خاص مددگار ثابت نہیں ہوتا۔

    سینئر نائب صدر لاہور چیمبر نے مزید کہا کہ فنانس تک آسان رسائی نجی شعبے کو آمدنی کے مواقع پیدا کرنے، گڈز اور سروسز کی فراہمی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے قابل بناتی ہے ، اس کے ساتھ ہی حکومت کو انفراسٹرکچر کے حوالے سے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور ترقی کی راہ میں چیلنجوںسے نمٹنے میں مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرائیویٹ سیکٹر آپریشنز کے ذریعے نجی شعبہ کو فراہم کی جانے والی امداد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

  • موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے، نیول چیف

    موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے، نیول چیف

    کوئٹہ :چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور طلباء افسران سے خطاب کیا۔ نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے استقبال کیا۔

    اطلاعات کے مطابق سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملک کے دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے تازہ ترین رجحانات سے باخبر رہنے اور ابھرتے ہوئے پیچیدہ اور متحرک سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے مزید کوششیں کرنے پر زور دیا۔

    ایڈمرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملٹری آپریشنز کے جدید تصور میں جوڑنا مرکزی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ جوڑنا آج کی جنگ میں کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔ نیول چیف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول میں پاکستان نیوی ہائبرڈ وارفیئر کے دائرہ کار میں تیار ہونے والے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے۔

    نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے مزید زور دیا کہ پاک بحریہ سسٹر سروسز کے فعال تعاون سے ملک کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید فوجی آپریشنز میں اشتراک کو مرکزیت حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے، پاک بحریہ ہائبرڈ وارفیئر کے دور میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے۔

    نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • کانز فلم فیسیٹول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ناقابل یقین ہے: ثروت گیلانی

    کانز فلم فیسیٹول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ناقابل یقین ہے: ثروت گیلانی

    اداکارہ ثروت گیلانی جو آج کل فرانس میں موجود ہیں وہ وہاں قدیم فلمی میلے کانز میں شرکت کے لئے گئیں تھیں انہوں‌ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدیم فلمی میلے میں نمائش پذیر ہونے والی فلم "،جوائے لینڈ” کو وہاں موجود لوگوں نے اس قدر سراہا کہ کھڑے ہو تالیاں بجائیں۔ اس فیسیٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ناقابل یقین ہے۔پاکستان میں خواتین بدل رہی ہیں، تنگ ڈبوں سے باہر آرہی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہم ترقی پسند کہانیاں بھی لکھ سکتے ہیں صرف رومینٹک ہی نہیں۔ ہمارے معاشرے میں خواتین اپنے کمفرٹ ذون سے باہر آرہی ہیں جو کہ بہت ہی خوشی کی بات ہے.

    کانز فلم فیسٹیول میں جس طرح ہماری فلم کو سراہا گیا ہے مجھے اس پہ فخر ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے لوگ بھی یہ فلم دیکھنا چاہیں گےاور سمجھیں گے کہ اس قسم کا سینما اگر پوری دنیا میں مقبول ہے تو پاکستان میں بھی کامیاب اورمقبول ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم فیسیٹیول میں موجود بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ پاکستان خواجہ سراؤں کو امتیازی سلوک کے خلاف قانونی تحفظ فراہم کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔واضح رہے کہ فلم میں خواجہ سرا ڈانسر بیبا کا کردار علینہ خان نے ادا کیا جو خود بھی خواجہ سرا ہیں.

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر203 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر203 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا

    انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 201 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 202 روپے 1 پیسے ہو گئی ہے۔ نئی حکومت میں انٹربینک میں ڈالر 19 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا۔

    دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 203 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔

    دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 529.05 پوائنٹس بڑھ کر 42541.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.26 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 36 لاکھ 82 ہزار 399 شیئرز کا لین دین ہوا۔

    پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 856 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہو کر 1846 ڈالر فی اونس ہے۔

  • اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات پر کیا گیا:مریم نواز

    اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات پر کیا گیا:مریم نواز

    لاہور:اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات پر کیا گیا:اطلاعات کےمطابق مریم نواز اس وقت ان پولیس والوں کے گھر میں جارہی ہیں جو کل کے احتجاج میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، اس پر مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس بیوہ سے فون پر بات کی

    مریم نواز نے اس موقع پر کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے،مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ان کو مکمل مسترد کر دیا ہے، مریم نوازنے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات پر کیا گیا،

    مریم نواز نے کہا کہ جن کے گھروں سے اسلحہ نکلا ان کے خلاف بھی پرچے ہونے چاہئیں،کانسٹیبل پر گولی چلانے والوں پر مقدمہ درج ہونا چاہیے،مریم نواز نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے،ڈی چوک میں جو ہوا سب کے کیمرے وہاں موجود تھے ،مریم نواز کہا ہے کہ ان کوپتہ تھا عدالت نے انہیں ایف نائن تک مختص کیا،

    مریم نواز نے کہا ہے کہ ہید کانسٹیبل کے بیوہ نے کہا ان کے پاس گھر نہیں،سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں،ان ریمارکس سے افسوس ہوا کہ شاید عمران خان تک درست پیغام نہیں پہنچا، انہوں نے دارالحکومت کو آگ لگائی،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے انتشار کا ایجنڈا ایکسپوز ہوا،

    مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انہیں کھلی آزادی ملی،کل رات تک ہر چیز کنٹرول میں تھی،

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو حقیقی آزادی کا سفر گھر سے شروع ہوتا ہے چھوٹے بچوں کے والد کو شہید کر دیا،اپنے بچوں کو برطانیہ میں رکھا ہے پہلے اپنے بچوں کو سامنے لائیں، عمران خان کا چھ دن شرمندگی مٹانے کے اور کچھ بھی نہیں ہے، حکومت پورے اختیار سے ملی لوگ چار سالہ دور کا پوچھتے ہیں، آج بھی کارکردگی کا جواب نہیں جعلی خط جعلی سازش جعلی انقلاب کو لوگ پہچان گئے ہیں،

    مریم نواز نے کہا کہ لوگوں نے بربادی مارچ سے پشاور واپس بھیج دیا،قوم کے بچوں سے شرپسندی بند کرو قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے ذاتی اقتدار کے بجائے بنی گالہ جاکر اپنے زندگی وہاں اللہ کرکے گزارو، کل رات تک ہر چیز کنٹرول میں تھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انہیں آزادی ملی۔ فتنہ فساد کا کھیل سامنے آ گیا سپریم کورٹ فیصلے سے دارالخلافہ کو نذر آتش کیا،

    مریم نواز نے کہا ہے کہ کئی گھنٹے تک اسلام آباد جلتا رہا،سارا دن ٹوئٹس کرتا رہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر کیا انہیں معلوم نہیں تھا،انہیں معلوم تھا ڈی چوک تک نہیں آ سکتے تو انتشار برپا کیا، جس نے اسلام آباد کو جلایا سپریم کورٹ کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہو شیخ رشید سے لےکر تمام وزراء کے بیانات ہیں خونی لانگ مارچ ہوگا، لیڈر لیس انقلاب نہیں تھا لیڈر موجود تھے سامنے گھیرائو جلائو کرواتا رہا،

    مریم نوازنے کہاکہ شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کی تو بات کئی جتنے لوگ شہید ہویے ان سب کو حکومت خیال رکھے گی، بیوہ کے پاس گھر نہیں ہے حکومت نہ صرف گھر لے کر دے سکول میں داخل کروائے گی، منافقت اس سے بڑی کوئی نہیں ہوسکتی دہشت گردی اتنا نقصان مذہب کو نہیں پہنچاتے جتنے سیاسی لبادہ اوڑھ کر بناتے ہیں، نام ریاست مدینہ کا لیتے ہیں وہ دعویدار خواتین پر جملے کستا ہے،

    لاہور پی ٹی آئی اہلکار جس نے شہید کیا کنٹینر اٹھاتے ہوئے شہید ہوگی شاہد تبھی عمران خان کے خلاف ہونا چاہیے. ہلاکتوں زخمیوں اور املاک کو نقصان پہنچاتو ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے،قوم نے عمران خان کو مسترد کرکے ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا جب عوام نکلتی ہے تو انقلاب کے سامنے کوئی چیز نہیں رک سکتی،کوئی شخص کے پی سے نہ نکال سکے آفس ہولڈرز نے سرکاری اخراجات کیے ،کے پی حکومت نے پیسے خرچ کرنے کے باوجود عوام نے کوئی رسپانس نہیں کیا اس پر ڈوب کر مر جانا چاہئیے، پاکستان میں قابل ذکر ہر منصوبہ میٹرو بس معیشت کی ترقی، جی ڈی پی کو سیون پلس، آئی ایم ایف کو خدا حافظ نوازشریف حکومت کے کارنامے ہیں،

  • آسٹریلیا میں سب سےزیادہ کمانے والا کھلاڑی کون؟نام سُن کرسب حیران رہ گئے

    آسٹریلیا میں سب سےزیادہ کمانے والا کھلاڑی کون؟نام سُن کرسب حیران رہ گئے

    سڈنی :آسٹریلیا میں سب سےزیادہ کمانے والا کھلاڑی کون؟نام سُن کرسب حیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانے والے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال سب سے زیادہ معاضہ حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

    آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق رواں سال کپتان پیٹ کمنز نے 20 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائے ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر جوش ہیزل ووڈ کا ہے، جنہوں نے رواں سال 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائے ہیں جبکہ اس سے قبل جوش ہیزل کا پانچواں نمبر تھا۔

    علاوہ ازیں اس فہرست میں تیسرا نمبر ڈیوڈ وارنر کا ہے، جنہوں نے رواں سال 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائی کی ہے جبکہ چوتھے نمبر پر 14 لاکھ آسٹریلوی کماکر مچل اسٹارک رہے ہیں۔اسٹیو اسمتھ کا 13 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کماکر پانچواں جبکہ مارنس لبوشن کا 12 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کماکر چھٹا نمبر رہا ہے۔

    دوسری طرف آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سری لنکا میں جاری بحران کے دوران دورے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے سری لنکا کے آئندہ دورے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا وہ دورے کو آگے بڑھانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاہم کھلاڑی سری لنکا کی صورتحال سے بہت واقف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مناسب ہے کہ سری لنکا میں جاری بحران کے دوران دورہ مشکل ہے جبکہ خاص کر ایسے حالات میں جب سری لنکن عوام کو خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، بجلی کی بندش، ایندھن اور راشن کی کمی جیسے حالات کا سامنا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی کرکٹ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جبکہ دورے کے انتظامات اور منصوبہ بندی کے حوالے سے وہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے رہنمائی اور مشورہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے جون تا جولائی میں سری لنکا کے دورے کا اعلان کیا ہے جس دوران وہ سات ہفتے وہاں قیام کریں گے جبکہ آسٹریلیا نے اپنے دورہ سری لنکا کے لیے تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔ علاوہ ازیں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی شیڈولڈ ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد سے اپنے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کی شدید قلت نے درآمدات میں شدید کمی کردی ہے

  • بلال تارڑ پرقاتلانہ حملہ عمران خان کےحکم پرکیاگیا،مریم اورنگزیب

    بلال تارڑ پرقاتلانہ حملہ عمران خان کےحکم پرکیاگیا،مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گوجرانولہ سے ایم پی اے بلال تارڑ کے ڈیرے پر پی ٹی آئی کی طرف سے فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلال تارڑ پر قاتلانہ حملہ عمران صاحب کے حکم پر کیاگیا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بلال تارڑ کی جان محفوظ رہی.

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معیشت کی جان لینے والے اب سیاسی مخالفین کی جان لینے پر اتر آئے ہیں،اپنے لئے وزیراعظم کی سکیورٹی کی بھیک مانگنے والے عمران صاحب دوسروں کی جان لینے کے درپے ہیں،اسلام آباد کو آگ لگانے والوں کے دل سیاسی انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں ،گالیاں دینے والے اب گولیاں چلانے پر اتر آئے ہیں،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب نے فسادی مارچ میں عبرت ناک رسوائی سمیٹنے کے بعد دہشت گردی کی راہ اختیار کر لی ہے،معیشت اور عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کرنے والوں کی فسادی سیاست عوام نے دفن کر دی ہے ،انہوں نے کہا کہ پارٹی بلال تارڑ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں .مریم اورنگزیب نے نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کو گرفتار کرے اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے ،عمران صاحب سیاسی مخالفین کی جان لینے کی منفی سوچ چھوڑیں، ملک اور عوام کے خلاف اپنے جرائم پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اورگوجرانوالہ سے رکن پنجاب اسمبلی بلال تارڑ کے ڈیرے پر گذشتہ رات پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے حملہ کیا ھیا اور فائرنگ کی گئی تاہم اس حملے میں رکن پنجاب اسمبلی بلال تارڑ محفوظ رہے،پی ٹی آئی کی جانب سے بلال تارڑ کے کمرے پر فائرنگ کی گئی، مقامی پولیس واقعہ کی مذید تفتیش کر رہی ہے