Baaghi TV

Author: +9251

  • 35 سالہ کشمیری اداکارہ دھشت گردی کے دوران جان بحق

    35 سالہ کشمیری اداکارہ دھشت گردی کے دوران جان بحق

    پینتیس سالہ کشمیری اداکارہ دہشت گردی کے حملےکے نتیجے میں جاں بحق ہو گئیں. یہ افسوس ناک واقع کشمیر کے ضلع بدگم کے علاقے چاڈورہ میں پیس آیا جب مورخہ 25 مئی بروز بدھ کو امرین بھٹ اپنے بھتیجے کے ساتھ جا رہی تھی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امرین نے ہسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ انکے بھتیجے کو بازو پر گولی لگی۔ کشمیری پولیس نے اس خبر کی اپنے آفیشل ٹویٹر پیج کے ذریعے تصدیق بھی کی.ایک رپورٹ کے مطابق امرین لوکل TV اداکارہ تھی اور انہوں نے اپنے بہت سے گانے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے ہوئے تھے.کشمیری آفیشل کے مطابق امرین بھٹ ولد خضر محمّد بھٹ جو کے چاڈورہ کی رہاشی تھی شام 7 بجھ کر 55 منٹ پر دھشت گردوں کے ہاتھوں گولی لگنے سے جان بحق ہو گئی۔ مسوشل میڈیا پر کشمیری اداکارہ کے قتل کی مذمت کی جا رہی ہے.

  • ڈرامہ سیریل ”دوبارہ” کی آخری قسط یکم جون کو نشر ہو گی

    ڈرامہ سیریل ”دوبارہ” کی آخری قسط یکم جون کو نشر ہو گی

    دانش نواز کی ڈائریکشن میں‌ بننے والا ڈرامہ سیریل ” دوبارہ” کی آخری قسط یکم جون کو نشر ہوگی،گزشتہ شب ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ‌قسط نشر ہوئی.جب یہ ڈرامہ شروع ہوا تو اس میں حدیقہ کیانی جو کہ مہرو کا کردار ادا کررہی ہیں اس کردار پر خاصی تنقید ہوئی کہا گیا کہ اخلاقیات کا دامن کہانی بنانے والوں نے بالکل چھوڑ‌دیا ہے خاوند کے مرجانے کے بعد جوان بچوں‌ کی ماں کیسے اپنے سے چھوٹے لڑکے سے شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہے اسی طرح سے چھوٹی عمر کے لڑکے کا بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے کے عمل کو بھی برا بھلا کہا گیا. لیکن کہانی کی ترتیں‌ جیسے جیسے کھلتی گئیں تو ناقدین نے خاموشی اختیار کر لی.بنیادی طور پر یہ کہانی ایسی خاتون کی ہے جس کی شادی کم عمری میں‌ ہی اس کے والدین اس سے کہیں بڑی عمر کے مرد کیساتھ کر دیتے ہیں وہ آدمی عمر میں میچور ہونے کی وجہ سے لڑکپن کی خواہشوں کو پسند نہیں‌ کرتا لہذا وہ کم عمرمہرو پر پابندیاں‌ لگاتا ہے ہنسنے کھیلنے سہیلیوں‌ میں بیٹھنے سے منع کرتا ہے.یوں اس لڑکی کی خواہشیں کہیں دب کر رہ جاتی ہیں لیکن جب شوہر کا انتقال ہوتا ہے تو اسکے دل میں اپنی زندگی جینے کی خواہش جنم لیتی ہے جب وہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے جینے کی کوشش کرتی ہے تو اس کے اپنے بچوں اور سوسائٹی و رشتہ داروں‌ کی طرف سے اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    اس مزاحمت کا مقابلہ مہرو کیسے کرتی ہے بس یہی چیز اس کہانی میں‌دکھائی گئی ہے اور یہ کہانی ہمیں‌ یہ بھی سبق دیتی ہے کہ ہر انسان کو جینے کا حق ہے اور کسی عورت کا شوہر مرجائے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ جینا چھوڑ‌دے یا سجنا سنورنا اچھا پہننا اوڑھنا چھوڑ دے. حدیقہ کیانی نے مہرو کا کردار بہت ہی خوبصورت انداز میں نبھایا ہے ان کے ساتھ بلال عباس بھی خوب جچے ہیں.سکینہ سموں نے روایتی نند کا جبکہ نعمان اعجاز نے مخصر مگر بہترین کردار ادا کیا .

  • یاسین ملک کی سزا کیخلاف اپیل کیلئے دنیا کے ہر فورم پر خود جاو ں گا،آصف زرداری

    یاسین ملک کی سزا کیخلاف اپیل کیلئے دنیا کے ہر فورم پر خود جاو ں گا،آصف زرداری

    اسلام آباد:یاسین ملک کیلئے دنیا کے ہر فورم پر خود جاو ں گا،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کشمیری حریت پسند رہنمایٰسین ملک کو عمر قید کے خلاف آواز کو دنیا کے ہر فورم پراٹھانے کا اعلان کیا ہے ، آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ کشمیری رہنما کو ملنے والی سزا کے سخت خلاف ہیں اور دنیا کو یہ باور کرائیں گے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توجہ ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جعلی الزامات میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کی طرف مبذول کراتے ہوئے اسے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی ظلم وستم کی تازہ ترین مثال قرار دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب منیر اکرم نے 15 رکنی کونسل کو بتایا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے اور اسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    انہوں نے ”مسلح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ“ کے موضوع پر ایک مباحثے کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہدکو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں نو لاکھ فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ علاقے کے ہر شہر ، قصبے اور دیہات میں بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

    انہوں نے ماورائے عدالت قتل، پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد اور پیلٹ بندوق کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے اور مقصد کیلئے اس نے لاکھو ں غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر دیے ہیں، کشمیری مسلمانوں کی اراضی پر قبضہ کیا اور انتخابی حلقوں کی ازسر نو تشکیل کی۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک جموں و کشمیر کا تنازع حل نہیں ہو جاتا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور لڑائی کا خطرہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سربراہ اور سلامتی کونسل پر زور دیتا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو نظر انداز نہ کریں اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق اسکے حل کیلئے اقدامات کریں۔

  • فنکارہوئے سیاسی لیڈران کے دیوانے

    فنکارہوئے سیاسی لیڈران کے دیوانے

    پچھلے کچھ عرصے سے ملکی ماحول خاصا گرم ہے، ہر طرف ہر کوئی اپنی اپنی پسند کی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتا نظر آرہا ہے ایسے میں فنکار بھی پیچھے نہیں رہے وہ بھی اپنے پسندیدہ سیاستدانوں کو سپورٹ کررہے ہیں اور ہر روز کئی گھنٹے اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر موجود رہتے ہیں. اس وقت جس سیاسی جماعت کو فنکار سب سے زیادہ سپورٹ کررہے ہیں وہ ہے ٔپاکستان تحریک انصاف ، ثمینہ پیرزادہ، شان شاہد ، ہمایوں سعید، ہارون شاہد،ایمان علی، صبا قمر و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. ماڈل و اداکارہ عفت رحیم جو پہلے عمران خان کی بہت بڑی حمایتی تھیں انہوں‌نے اب اس حمایت کو روک دیا ہے انکے ٹویٹس سے توبظاہر لگتا ہے کہ جیسے مسلم لیگ ن کو سپورٹ کررہی ہیں .ٹی وی کے معروف اداکار جمال شاہ بھی ٹویٹر پر خاصے ایکٹیو ہیں وہ کسی بھی ایک جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن عمران خان کی غلط پالیسیوں پر خاصی تنقید کرتے نظر آتے ہیں‌. شعیب منصور کی فلم سے ڈیبیو کرنے والے ” ہارون شاہد” عمران خان کو بہت پسند کرتے ہیں وہ تو عام دنوں میں بھی روزانہ کی بنیادوں‌ پرعمران خان کے حق میں پوسٹیں لگاتے ہیں وڈیوز شئیر کرتے ہیں.ہماہوں سعید بھی عمران خان کے سپورٹر ہیں وہ کراچی میں‌ہونے والے عمرا ن خان کے کئی جلسوں‌ میں بھی شرکت کر چکے ہیں .سارا یوسف بھی عمرا ن خان کے حق میں‌لکھتے نہیں‌تھکتیں.اسی طرح‌ سے دیگر فنکار اپنے پسندیدہ سیاستدانوں‌ کو سپورٹ‌ کررہے ہیں اور پاکستان کو بچانے پر زور دے رہے ہیں.

  • مشی خان عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو لے رہی ہیں آڑھے ہاتھوں

    مشی خان عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو لے رہی ہیں آڑھے ہاتھوں

    سب جانتے ہیں کہ اداکارہ مشی خان عمران خان کو دیوانہ وار سپورٹ کرتی ہیں اور وہ عمران خان پر تنقید کرنے والے ہر انسان کو آڑھے ہاتھوں لیتی ہیں.حال ہی میں انہوں‌نے غریدہ فاروقی،ریحام خان ،مائزہ حمید گجر اور عفت رحیم پر جم کر تنقید کی. انہوں نے عفت رحیم

    کے ایک ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویت کرکے لکھا کہ ” مجھے یقین ہو گیا ہے کہ تمہیں اب کسی سائکالوجسٹ کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ تمارا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ”. اسی طرح‌سے انہوں نے غریدہ فاروقی

    کے دو ٹویٹس کو قوٹ ری ٹویٹ کر کے لکھا ”چوروں کو کون قرض دیگا ، الحمد اللہ ملک نہیں جل رہا تمہارا دل جل رہا ہے ،یہاں زیادہ ڈرامہ نہ کیا کرو” .اسی طرح سے انہوں نے ریحام خان

    سے بھی کہہ دیا کہ تم چمچہ گیری کرتی ہو.مشی خان نے مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید گجر

    کو بھی سنا دیں اور ان کا ٹویٹ قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھا ” تم بہت خوش ہو رہی ہو کہ جو بھی رانا ثنااللہ نے کیا اچھا کیا، شرم آنی چاہیے تمہیں”. مشی خان اسلام آباد میں موجود ہیں اور لمحہ بہ لمحہ اپنی وڈیوز شئیر کررہی ہیں کچھ گھنٹے پہلے انہوں نے ڈی چوک سے وڈیوز شئیر کیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت پر الزامات لگائے کہ یہ پی ٹی آئی کے لوگوں‌ کے ساتھ زیادتی کررہی ہے.

  • عالیہ بھٹ بطور پرڈیوسر اپنا سکہ جما سکیں گی؟

    عالیہ بھٹ بطور پرڈیوسر اپنا سکہ جما سکیں گی؟

    نوجوان نسل کی نمائندہ بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ جنہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جا تا ہے اب وہ پروڈکشن کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کریں گی .عالیہ اپنی پہلی فلم ہی بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ بنائیں گے اور فلم کا نام ٕ ” ڈارلنگ ” ہو گا .کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائیگی .یہی نہیں‌عالیہ اس فلم میں خود بھی اداکاری کریں گی.

    عالیہ بھٹ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہو گی دیکھنا یہ ہے کہ قسمت انکا کتنا ساتھ دیتی ہے کیونکہ اس سے پہلے

    جوہی چاولہ نے بھی شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر فلمیں بنائیں ان کی بنائی ہوئی فلمیں غیرمعمولی ہٹ تو نہیں رہیں لیکن بہر حال ایک اچھا بزنس ضرورکیا.واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم ” کنگو بائی” نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے اس میں انہوں‌نے جو اداکاری کی ہے اس کی وجہ سے وہ بالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارائوں‌ میں شمار ہونے لگی ہیں. کپور خاندان کی بہو بالی وڈ میں اپنا سکہ جمانے کے بعد ہالی وڈ میں بھی کام کررہی ہیں ان کے پرستار ان کو ہالی وڈ کے نئے پراجیکٹ میں دیکھنے کےلئے منتظر ہیں.

  • ایکبار پھر گھٹنوں تک لمبی قمیضوں کا فیشن

    ایکبار پھر گھٹنوں تک لمبی قمیضوں کا فیشن

    اس سال کے فیشن ٹرینڈز دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ گھٹنوں تک لمبی قمیضیں ،میکیساں ،انگرکھا اور فراکس فیشن ٹرینڈز میں ہیں ۔اس بار فیشن سے تنگ پاجامے اور سیگریٹ پینٹس بالکل آﺅٹ ہیں۔ کھلے پائنچوں کے ٹراﺅزرز،بیل بوٹم اور فلیپرپر جالی اور اورگنزا، ٹشو اور لیسیں لگائی جا رہی ہیں ۔یہاں تک کہ غرارے کے ساتھ قمیضیں روٹین میں بھی زیب تن کی جا رہی ہیں.

    ایک وقت تھا جب غرارے خاص کر شادی بیاہ کی تقریبات پر خاص کر بنائے جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔بات کریں ہم جوڑوں کی ڈیزائننگ کی تو بازﺅوں کو جالی کے جبکہ لمبے دوپٹوں کو ٹسلز اور لیسوں کے ساتھ سجایا جا رہا ہے۔ ہاتھ کی کڑھائی کا فیشن تو اب ماند پڑ چکا ہے لیکن مشینی کڑھائی کا زور نہیں ٹوٹا، مشینی کڑھائی قمیضوں کے گلوں اور گھیروں پر کی جا رہی ہے اس کڑھائی میں خوبصورت موتی لگائے جارہے ہیں. رنگ برنگی کُرتیوں کو وائٹ کھلے پائنچوں کے ٹراﺅزرزکے ساتھ زیب تن کیا جا رہا ہے. جہاں تک ملبوسات میں رنگوں‌ کی بات ہے تو صرف ہلکے نہیں بلکہ ہلکے اور گہرے رنگ کے امتزاج کو پسند کیا جا رہا ہے.

  • شوہر ایک، تصویر بھی ایک لیکن بیوی ہونے کی دعویدار ہزار،دودن سے گتھی نہ سلجھ سکی

    شوہر ایک، تصویر بھی ایک لیکن بیوی ہونے کی دعویدار ہزار،دودن سے گتھی نہ سلجھ سکی

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک ہی تصویر اور ایک ہی پیغام کے ساتھ کئی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا سامان بن گئی۔شوہر ایک، تصویر بھی ایک اور ہو بہو ایک جیسا ہی پیغام لیکن بیوی ہونے کی دعویدار ہزار سامنے آگئیں۔

    احتجاج میں شرکت کیلئے گھر سے نکلنے والے شوہر کیلئے بیوی کا دعاؤں بھرا الوداعی پیغام سوشل میڈیا پر معمہ بن گیا۔

    کسی نے سوال کیا کہ آخر یہ ایک صاحب کتنی خواتین کے شوہر ہیں؟ تو کسی نے ’قومی شوہر‘ قرار دے دیا۔ کوئی مردوں کے اکاؤنٹس سے کی گئی ہوبہو وہی پوسٹ نکال لے آیا پھر بھی گتھی نہ سلجھ سکی۔

  • حریت رہنما یاسین ملک کو سزا، ترجمان پاک فوج کا رد عمل آ گیا

    حریت رہنما یاسین ملک کو سزا، ترجمان پاک فوج کا رد عمل آ گیا

    راولپنڈی: بھارتی عدالت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کو سنائی جانے والی سزا کے بعد ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر اعوان کا رد عمل آ گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان من گھڑت الزامات میں یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔

     

    انہوں نے لکھا کہ ایسے جابرانہ ہتھکنڈے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے جذبے کو پست نہیں کر سکتے۔

    ترجمان پاک فوج نے مزید لکھا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حق خود ارادیت کی جدوجہد کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • جیسے ہی مجھے وہاں سے حکم ملا۔۔عمران خان کو کس کے حکم کا انتظار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہے ہیں ۔ڈی چوک پر کارکنان پہنچ چکے ہیں سارا دن علاقوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں آنکھ مچولی جاری رہی ۔کارکںاں گرفتار ہوئے تو عدالتی حکم پر رہائی ہوئی۔ عمران خان پشاور سے صوابی آیے اور مارچ کی قیادت کرتے ہویے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں

     

     

    عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ مجھے جیسے ہی وہاں سے حکم ملا ۔مین وہاں سے رابطے میں ہوں ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کچھ کھا بھی رہے ہیں

    عمران خان کو کون حکم دے رہا ہے عمران خان کس کے ساتھ رابطے میں ہیں ؟ اس پر چہ میگوئیاں جاری ہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دھرنے کے لیے محفوظ راستہ مانگا حکومت کی جانب سے انکار کر دیا گیا اور اسکے بعد پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے ۔ بحرحال عمران خان کو کس کے حکم کا انتظار ہے وہ لانگ مارچ کس کے حکم پر کر رہے ہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا