سب جانتے ہیں کہ ہمایوں سعید اور صبا قمرعمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں اور ان کی حنمایت میں بات بھی کرتے رہتے ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ آج جب عمران خان لوگوں کا سمندر لیکر اسلام آباد کی طرف رخ کررہے ہیں ان دونوں اداکاروں کے ٹویٹر اکائونٹس بالکل خاموش دکھائی دے رہے ہیں اب سوال یہ ہے کہ عمرا ن خان کو دل و جان سے سپورٹ کرنے والے یہ فنکار کیا چھبیس تاریخ کو ان کے ساتھ اسلام آباد میںموجود ہوں گے؟ شان شاہد جو ایک عرصے سے جب بھی ٹویٹر پر آتے ہیں عمران خان کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ آپ پاکستان کی آخری امید ہیں آج انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے تو کوئی ٹویٹ نہیں کیا نہ ہی لوگوں کو موٹیویٹ کیا کہ آپ لانگ مارچ میں شریک ہوںیا کل میں بھی اسلام آباد میں موجود ہوں گا بس عمران خان کی ایک تصویر لگا کر اتنا لکھا کہ ”حق پر ڈٹے ہوئے جھکتے نہیں” . ایسے ہی صبا قمر بھی عمران خان کے حق میں بولتی ہیں انہوں نے بلکہ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے حق میں بہت اچھے فیصلے کئے ہیں اسلئے میں ان کو سپورٹ کرتی ہوں ان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی آج کے دن لانگ مارچ کے حوالے سے خاموش ہے.ا ہمایوں سعید نے تو لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی ایک ٹویٹ بھی نہیں کی انہوںنے آج کے دن صرف ایک ٹویٹری ٹویٹکیا ہے.
Author: +9251
-

بلاول بھٹو کی آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
ڈیوس:بلاول بھٹو کی آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈیووس میں آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈیووس میں آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان آسٹریا تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال کے تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق تجارت ، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، قابل تجدیدی توانائی کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔
بلاول بھٹو نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ساتھ ساتھ پارلیمانی رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سیاحت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ادھر لاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سماجی رابطے کہ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کی شرمناک مقدمے میں غیرمنصفانہ سزا کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کبھی بھی کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور آزادی کے لئے آواز کو دبا نہیں سکتا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کشمیریوں کو ان کی جدوجہد میں تمام ممکنہ حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک پر عائد کردہ بے بنیاد و من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔
-

حدیقہ کیانی اور نعمان اعجازکی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے نسٹاگرام پر نعمان اعجاز کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کیں تصاویر میں حدیقہ کیانی گہرے فیروزی رنگ کی ساڑھی میں جبکہ نعمان اعجاز سوٹ میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں حدیقہ کیانی نے کیپشن میں لکھا کہ ” دل نے تیرا نام لیا” میں آپ لوگوںکے ساتھ کچھ خاص شئیر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی اور ساتھ ہی ”یاد” ہیش ٹیگ میں لکھا ہے ۔

انکی یہ پوسٹشئیر کرتے ہی ان کے پرستاروں نے کمنٹس کرنے شروع کر دئیے اور دونوں کو ایکساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا .بہت سارے لوگوںکو لگا کہ شاید یہ ان دونوں کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کی تصاویر ہیں اور کچھ نے پوچھا کہ کیا آپکی نئی میوزک وڈیو ہے. عمارا معظم نامی صارف نے جب حدیقہ سے سوال کیا کہ کیا یہ آپکا نیا میوزک وڈیو ہے تو حدیقہ نے جواب میں لکھا جی. یوں ان کے اس کمنٹ نے انکی طرف سے شئیر کردہ تصاویر کا معاملہ کلئیر کردیا کہ حدیقہ کیانی اور نعمان اعجاز ایک نئے میوزک وڈیو میں بہت جلد دکھائی دے رہے ہیں. واضح رہے کہ حدیقہ کیانی اور نعمان اعجاز کی جوڑی کو خاصا سراہا جاتا ہے ماضی قریب میں نعمان اعجاز اور حدیقہ کیانی کاشف نثار کے ڈرامہ سیریل ”رقیب سے” میں ایکساتھ نظر آئے اور آج کل ڈرامہ ” دوبارہ ” چل رہا ہے جس کی سیکنڈ لاسٹقسط آج نشر ہوئی اس میں نعمان اعجاز اور حدیقہ کا ایک ساتھ کردار مختصر تھا لیکن کافی پسند کیا گیا . -

حسن احمد نے منیب بٹ اور ایمن خان سے معافی مانگ لی
ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کے شوہر اداکار حسن احمد نے ٹی وی کی معروف جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان سے معافی مانگ لی .حسن نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ میں خود کا دفاع نہیں کر رہا لیکن میں ایمن خان ،منیب بٹ اور اذان سمیع خان کے متعلق کہے ہوئے اپنے تمام الفاظ واپس لیتا ہوں.ایمن اور منیب بٹ کے لئے خوشگوار زندگی کی دعائیں ہیں.عزت اللہ دیتا ہے میرا نہیں بنتا کہ میں کسی کے بارے مین کچھ کہوں. ہم سب کو جیلسی اور نیگیٹیویٹی سے اوپر ہونا چاہیے خصوصی طور پر مجھے..یاد رہے کہ حسن احمد نے کچھ روز پہلے ایک ٹی وی انٹرویو دیا اس میں انہوں نے ایمن خان اور منیب بٹ کے

انسٹاگرام فالورز کو فیک کہا اور ساتھ ہی اذان سمیع خان کی

اداکاری پر بھی سوال اٹھایا تھ .ان کے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ایمن اور منیب بٹ نے حسن احمد کے اس بیان پر تبصرہ نہیں کیا اسی طرح سے اذان سمیع خان نے بھی خاموشی اخیتیار کئے رکھی. لیکن جیسے ہی حسن احمد کو اپنی غلطی کا احساس ہوا انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کر کے اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے بالکل بھی کسی کے بارے میں ایسا نہیں کہنا چاہیے. حسن احمد عمومآ کسی پر تنقید نہیں کرتے عاجزی رکھنے والے انسان ہیں ان کے پرستار حیران تھے کہ انہوں نے ایسا کیسے کہہ دیا لیکن انکے وڈیو پیغام کے بعد کافی خوش ہیں کہ کم از کم حسن نے اپنی غلطی کا احساس کر لیا. -

عمران خان اپنے محسن کو ڈسے بغیر نہیں رہ سکتا،مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حریت رہنما یسین ملک کو سنائی جانے والی سزا کی مذمت کرتی ہوں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایک زندہ لاش ہے، میں نے وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ عمران خان کو نہ روکیں اس کو آنے دیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے آج عمران خان کو جو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے اس کی گونج ہر جگہ سنائی گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتی ہوں جنھوں نے فتنے کو بند باندھا،جنھوں نے کسی کی کرسی کی ہوس کی خاطر جانیں کھوئی ان کے لئے خصوصی دعا کی ہے،عمران خان زندہ لاش ہے میں وزیراعظم کو گذارش کی تھی ان کو آنے دیں، آج پاکستان کی قوم نے بیٹوں نے بزرگوں نے زناٹے دار تھپڑ عمران خان کے منہ پر رسید کیا ہے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، قوم نے اس احتجاج میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا کہ فتنے کا ساتھ نہیں دینا، قوم کو پتہ ہے پاکستان کو ایک مضبوط معیشت کی ضرورت ہے
لاہور: پاکستان کو وہ حکومت مل گئی ہے جس کے سربراہ نواز شریف ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف ہیںمریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے جو بدلہ عمران خان سے لیا ہے عثمان بزدار کو تین سال اس صوبے پر مسلط رکھا،پنجاب میں تبادلے ہوتے رہے فرح گوگی وہ پیسہ بنی گالہ لے کرجاتے رہی،عثمان بزدار ایک ڈمی وزیراعلی کو بٹھا صوبے کو تباہ کردیا گیا،رانا ثناء اللہ نے صحیح کہا کہ عمران خان کو تو مایوسی ہوئی ہمیں بھی مایوسی ہوئی ہے کہ یہ دو سو لوگ جمع نہیں کرسکے،کے پی کے کی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہاں کے لوگوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا،انقلاب کے پی کے اور پنجاب کے درمیان کافی دیر معلق رہا تمام صوبوں کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں.
مریم نواز نے کہا کہ اسد قیصر اور پرویز کھٹک نے ایاز صادق سے رابطہ کیا اور کہا کہ کچھ دیر بعد الیکشن کی تاریخ دے دیں ،ایاز صادق نے نواز شریف سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ میں دھونس میں نہیں آؤں گا،آج پھر انھوں نے ملاقات کا کہا اور شاہ محمود ، اسد عمر اور پرویز خٹک تھے ،انھوں نے کہا کہ سیف ایگزٹ دیا جائے کہ کوئی جلسہ کرنے دیں ہمیں ،سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ جلسہ کرلیں،ان کے بندے نے کہا کہ سپریم کورٹ ہمیں وہ گراؤنڈ دے دیں تاکہ دس ہزار لوگ آجائیں، ہمارے وکیل نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں آجائے لیکن انھوں نے کہا کہ وہی گراؤنڈ دے دیں، ابھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی سیاسی بھی نہیں سوجھی تھی کہ انھوں نے گرین بیلٹس اور گاڑیوں کو آگ لگادی.
مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی دیکھا کہ کس طرح ان کا فیصلہ پیروں تلے روندا گیا، آج دو معصوم بچے کنٹینر ہٹاتے نیچے گر کر جاں بحق ہوگئے،ان کے اپنے بچے لندن میں ہیں، اگر اتنا ہی جہاد کا شوق ہے تو اپنے بیوی بچوں اور بہنوں کو لے کر آؤ،آپ کیا سمجھے تھے کہ گوگی بچاؤ تحریک میں کیا لوگ باہر نکلے گے، اس تاریخی ناکامی شرمندگی کے بعد عمران خان کو مشؤرہ ہے کہ اس لاش کو بنی گالا لے جائیں اور اس ملک کو ترقی کرنے دیں، عمران خان کبھی بھی اپنے محسن کو ڈسے بغیر نہیں رہ سکتا، اس اسٹیبلشمنٹ نے ان کو وزیراعظم بنایا انھوں کو ڈس رہا ہے،ماجد خان سے علیم خان تک سب کو ڈسا،یہ شخص فساد چاہتا ہے جاؤ بنی گالہ جاؤ اللہ اللہ کرو .میں اداروں کو بہت دنوں سے ادب سے گزارش کررہی ہوں اس فتنے کا ہاتھ مضبوط نہیں کریں ،اسٹیبلشمنٹ اگر نیوٹرل ہوگئی ہے تو بہت اچھی بات ہے، تمام نمبرز چینج ہوگئے ہیں ،اس حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ہر حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہیے،سعودی عرب سے اچھی خوشخبری آئی ہے ، آئی ایم ایف سے بھی معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں،اگر یہ میڈیا پر حملہ کریں گے تو ہم سب دیکھ رہے ہیں اس کا بھرپور جواب دیں گے،ہمیں نظر آرہا تھا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں،تو میں نے شہباز صاحب سے کہا کہ ہمیں فریش مینڈیٹ چاہیئے جب ہمیں دوہزار تیرہ میں حکومت ملی تو بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی
مریم نواز نے کہا کہ اب جب انھوں نے کہا کہ جھتے لے کر آرہے ہیں تو فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ان جھتوں کے حوالے نہیں کرنا،عوام کو ن لیگ پسند ہے ہم اس حکومت کو جھتوں کے حوالے نہیں کریں گے،عمران خان نے فوج کے ادارے میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے،عمران خان ریٹائرڈ افسران کو جب جلسے میں دعوت دیتا ہے تو کہتا ہے تمھارے سپاہ سالار کو برا کہوں گا وہ سنو،آج جو بات تحریک انصاف کی قیادت سے ہم نے کرنی تھی اس کا جواب قوم نے دے دیا ہے،یہ بہت جذباتی ہوکر پارلیمینٹ سے نکلے تھے لیکن تنخواہیں دیکھ ان کی رالیں ٹپکتی رہتی ہے،عمران خان اب جائیں اللہ اللہ کریں بے گناہ لوگوں کو ان کی خواتین کو تکلیفیں دی، نواز شریف بہت جلد اپنے ملک میں واپس آئیں گے تیاری ہورہی ہے، یہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائی گئی ہے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تمام فیصلے ہورہے ہیں.
-

شیخ رشید نے معمر شخص کو تھپڑ مار دیا
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ہی سپورٹر ایک معمر شخص کو تھپڑ دے مارا۔
امریکی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ ویڈیو میں شیخ رشید کو کارکنان میں سے ایک شخص کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تحریک جاری رہے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ سے ملک بچانے کی اپیل کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل ڈاکو لندن سے بیٹھ کر حکومت چلا رہا ہے، جس پر فرد جرم عائد ہے وہ وزیر اعظم بن گیا ہے۔
-

یاسین ملک کو عمر قید سزا کی مذمت
مولانا فضل الرحمن نے حریت راہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے کہ مترادف ہے یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف اور انسانی حقوق کو تلف کرنے مترادف ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمات کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس غیر قانونی سزا کے خلاف آواز بلند کریں اور بھارت کو ظلم سے روکیں ، یاسین ملک کی فیملی کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں اور بھارتی عدالت کے فیصلے کو جابرانہ فیصلہ سمجھتے ہیں .
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پوری قوم کی طرف سے حریت پسندوں کو یکہجتی کا پیغام جانا چاہیے تھا لیکن عمران نیازی نے قوم میں انتشار پیدا کرنے کیلئے نام نہاد آزادی مارچ کا اعلان کیا ۔ ضرورت اس امر کی تھی آج پوری قوم اجتماعی طور کشمیر کے حریت رہنماؤں کی مکمل حمایت کا مشترکہ اعلان کرتی لیکن اس مقصد کو نام نھاد مارچ نے نقصان پہنچا یا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حریت رہنما یسین ملک کو سنائی جانے والی سزا کی مذمت کرتی ہوں، آزادی کے جذبے کو کسی صورت نہیں دبایا جاسکتا،آج کشمیر کے بیٹے کوسزا سنائی گئی.
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے ٹیلی فونک رابطہ ،یاسین ملک کو بھارت کی کٹھ پتلی عدالتوں کی جانب سے عمر قید سزا کی مذمت کی.
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ فیصلہ ظالمانہ، جابرانہ، کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔حکومت پاکستان سزا ختم کرانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے۔ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کیا جائے۔ یاسین ملک کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی فوری اجازت دی جائے۔
سراج الحق نے کہا کہ کشمیری رہنما پر قید کے دوران مصیبتوں کے پہاڑ توڑے گئے۔ مودی کی فاشسٹ حکومت نے پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا۔ کشمیری رہنماؤں نوجوانوں کو جیلوں میں شہید کیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔ کشمیر کی تحریک آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کوبھارت کی کٹھ پتلی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے ،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی ثبوت اور گواہی کے بغیر سزا دے کر انصاف کا گلا گھونٹاگیا۔ یاسین ملک کو سزا دے کر بھارتی عدالت نے انصاف کا قتل عام کیا۔ یاسین ملک کیس نے بھارت میں نام نہاد عدالتی نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ یکطرفہ انصاف نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یاسین ملک کو ڈرانا یا دبانا بزدل بھارتی حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔یاسین ملک نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرکے حق اور سچ کا پرچم سربلند کیا۔ پاکستانی قوم یاسین ملک کے ساتھ ہے۔ ہر با ضمیر انسان یاسین ملک کی سزا کے خلاف اٹھ کھڑا ہو۔ یاسین ملک مظلوم کشمیریو ں کی آواز ہیں جسے دبانا ممکن نہیں۔
-

کرن جوہر کی پچاسویں برتھ ڈے کہاں ہو گی اور کون کون ہو گا اس میں شامل
بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر آج اپنی پچاسویں سالگرہ دھوم دھام سے منانے جا رہے ہیں برتھ ڈے پارٹی انہوں نے کسی فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں بلکہ یش راج سٹوڈیوز میں رکھی ہے۔ اس تقریب کو یادگار بنانے کےلئے کرن جوہر تمام انتظامات اپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں.برتھ ڈے پارٹی میں شمولیت کے لئے خصوصی طور پر مہمانوں کو کارڈ بھجوایا گیا. پارٹی میں شاہ رخ خان گوری خان ،کرینہ کپور ،سیف علی خان،منہیش ملہوترا،رنبیر کپور،ورون دھون ،سدھارتھ ملہوترا، کائرہ ایڈوانی، کترینہ کیف ،اننیا پانڈے ،جھانوی کپور، سارا علی خان و دیگر شامل ہو ں گے.سلمان خان کی بھابھی اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے ساتھ آئیں گی.عالیہ بھٹ جو کہ کرن جوہر کی بہت ہی قریبی دوست ہیں وہ آج کل ہالی وڈ کی فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک ہیںکہا جا رہا ہے کہ شاید وہ اس پارٹی میں شرکت کےواسطے ایک دن کے لئے بھارت آئیں گی.دیپیکا پاڈکون جو کہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک تھیں وہ اور ان کے شوہر رنویر سنگھ بھی وہاں سے خصوصی طور پر برتھ ڈے پارٹی کے لئے ممبئی پہنچے ہیں. کرن جوہر کو شوبز کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں. جیا بچن نے ایک تصویر شئیر کی(تصویر میںامیتابھ بچن کچھ بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان میںکرن جوہر بھی شامل ہیں ) اور کرن جوہر کو سالگرہ مبارک کہا.

اسی طرح سے

ارجن کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما،منیش ملہوترا، کرشمہ کپور،کرینہ کپور



و دیگر نے تصاویر لگا کر خوبصورت انداز میں کرن کو سالگرہ وش کی.
کرن جوہر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ وہ اگلی فلم ایکشن بنائیں گے جس کی شوٹنگ اپریل میں شروع ہو گی.
-

پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد:پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آج برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج جیمز ہیپی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری ہے جس کی بنیاد تاریخی روابط اور عوام کے درمیان رابطے ہیں۔
برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاک – برطانیہ بہتر اسٹریٹجک ڈائیلاگ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کرنے میں مدد دے گا۔
وزیر اعظم نے ملک میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اہمیت اور فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ 40 ملین افغانوں کی بھلائی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو دھرنوں کی سیاست نے نقصان پہنچایا ہے۔ ملکی معیشت کو توانا کرنے کےلیے محنت کررہے ہیں۔
کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سےبات کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ يہ منصوبہ سی پيک کاحصہ ہے اور یہاں کا دورہ کرنا یادگار لمحہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ سال 2015ميں چينی صدر اور نوازشريف نےاس منصوبے کا سنگ بنيادرکھاتھا اور کروٹ ہائيڈرو پاور پلانٹ 720ميگاواٹ بجلی پيدا کرنے کا حامل منصوبہ ہے اور بہت جلد يہ منصوبہ آپريشنل ہوگا جس سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی۔
عمران خان پر تنقید کرتےہوئے وزيراعظم شریف نے کہا کہ سابق وزيراعظم کےپاس يہاں کا دورہ کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کاوقت نہيں تھا کیوں کہ ان کےپاس اپوزيشن کو ديوار سے لگانے کا بہت وقت تھا۔
شہبازشریف نے کہا کہ جب تک سی او ڈی نہيں ہوجاتا چينی کمپنی720 ميگاواٹ بجلی فری دے گی اور اس سے ملکی خزانہ کو تقريبا4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
معیشت سے متعلق انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے ماضی کی حکومت نے توڑا اور دھرنوں سے معیشت کو پھر نقصان پہنچایاجارہا ہے۔ ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت درکار ہے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا وقت آگیا ہے تاکہ اقوام عالم میں عزت و وقار کے ساتھ آگے بڑھیں۔
-

شمالی کوریانےبیلسٹک میزائلوں کے تین تجربات کردیئے
پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے مزید تین بیلسٹک میزائلوں کے تجربات ،اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کی سربراہی ملاقات کے چند روز بعد ہی تین بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کی صبح اپنے مشرقی ساحل سے تین بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ تین بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان علاقے سے ایک گھنٹے سے بھی کم فاصلے پر فائر ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ تجربات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جنوبی کوریا اور امریکی رہنماؤں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور امریکی ہتھیاروں کی تعیناتی کو بڑھانے پر چند دن پہلے ہی اتفاق ہوا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے نئے جنوبی کوریائی ہم منصب یون سک یول نے ہفتے کے روز بڑی فوجی مشقیں کرنے اور شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے تجربات کو روکنے کے لیے ضرورت پڑنے پر مزید امریکی اسٹریٹجک اثاثے تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
