Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور:قائداعظم گولڈ کپ اوپن 2022 کا فائنل:سیمی فائنل کی تفصیلات بھی آگئیں

    لاہور:قائداعظم گولڈ کپ اوپن 2022 کا فائنل:سیمی فائنل کی تفصیلات بھی آگئیں

    لاہور:لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹاور 21 قائداعظم گولڈ کپ اوپن 2022ء کا مین فائنل اتوار کو ایچ این پولو ٹیم اور نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور پولو کلب میں دو سیمی فائنلز کھیلے گئے۔ اس موقع پر تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

    اس موقع پر ٹاور 21 کے سی ای او حمزہ رضا ملک، لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضی علی خان، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ز اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے سیمی فائنل میں نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 6-2 سے ہر کر فائنل میں جگہ بنائی۔

    نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس کی طرف سے گونزالو ڈیلٹور نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے دیگر میں ویری انٹورینو اور المان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے نکو رابٹس اور صائمن پراڈو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایچ این پولو انے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹیم ڈائمنڈ پینٹس کو 8-7 سے ہرا دیا۔ ایچ این پولو میں راجہ سمیع انجری وجہ سے نہیں کھیل سکے جس کی جگہ حمزہ مواز خان نے میچ کھیلا۔

    ایچ این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیوز گنزو نے چار، حمزہ مواز خان نے تین جبکہ ہلیریو رئیوز نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے متیاس وائل پیراز نے چار، گی گبرٹ نے دو اور احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں ایف جی پولو نے ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے خوان امبروگیو نے تین، رومیروزیولیٹا نے دو گول سکور کیے جبکہ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے تین اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز ہفتہ 5 مارچ کو جمعرات کو کینسل ہونیوالا میچ کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم سب سڈری فائنل میں ایف جی پولو کا مقابلہ کرے گی۔

  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو جزوی بند رکھنےکےفیصلہ:    نوٹیفکیشن بھی جاری

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو جزوی بند رکھنےکےفیصلہ: نوٹیفکیشن بھی جاری

     

    اسلام آباد:پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کے سبب قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کے موقع کی مناسبت سے سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے

     

    اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ 7 سے 11 مارچ کے دوران بند رہے گا

    نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  5 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ب

     

    واضح رہے کہ پاکستان انشا اللہ 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

     

     

     

    پاکستان انشا اللہ 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا اور اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل 23مارچ پریڈمیں بطورمہمان شرکت کرے گی ، پاکستان 75 واں یوم پاکستان کشمیریوں کیساتھ منائے گا

     

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں بھی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھ

     

  • غریبوں کو سستےگھردینےکا سلسلہ شروع کردیا ہے:آگے بھی اچھےمنصوبے ہیں:وزیراعظم عمران خان

    غریبوں کو سستےگھردینےکا سلسلہ شروع کردیا ہے:آگے بھی اچھےمنصوبے ہیں:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:غریبوں کو سستے گھردینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے:آگے بھی اچھے منصوبے ہیں :اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غریب طبقے کے ذاتی گھر کا خواب پورا کر رہی ہے۔

    وزیراعظم کی جانب سے ایک سادہ تقریب میں فراش ٹاؤن اسلام آباد کے کم لاگت اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    اس تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے تدارک کے لیے اونچی عمارتوں کی تعمیر کے ماڈل کو اپنایا جائے اور ساتھ ہی گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

    فراش ٹاؤن منصوبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلیپمٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے جو کے 2000 کم لاگت اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔

    اس منصوبے میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس میں 3 لاکھ روپے حکومت سبسڈی فراہم کرے گی جس کی بدولت فی یونٹ لاگت 29 لاکھ رہ جائے گی۔

    غریب اور متوسط طبقے کے لیے اسلام آباد میں اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے یہ منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب اپارٹمنٹس کی خرید کے لیے پرائیویٹ بینک آسان اقساط پر قرضے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔سبسڈی کی بدولت ان اپارٹمنٹس کی ماہانہ قسط 13٫000 روپے ہوگی جبکہ مارکیٹ ریٹ 38٫000 روپے بنتی ہے۔

  • وزیراعظم صاحب:اقتدارآنی جانی چیزہے:دلیرانہ فیصلے کریں:قوم آپ کوہمیشہ یاد رکھے گی:ندیم افضل چن

    وزیراعظم صاحب:اقتدارآنی جانی چیزہے:دلیرانہ فیصلے کریں:قوم آپ کوہمیشہ یاد رکھے گی:ندیم افضل چن

    اسلام آباد :وزیراعظم صاحب:اقتدارآنی جانی چیزہے:قوم آپ کوہمیشہ یاد رکھے گی:ندیم افضل چن بھی کپتان کے فین نکلے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ خان صاحب اگر بہادری سے اچھے فیصلے کرجائیں تو لوگ یاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے کابینہ سے استعفے کے بعد اے آر وائی نیوز کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سب کہتےہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے توپھر نیوٹرل ہی ہوگی، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوتوپھر بہت کچھ ہوجاتا ہے۔

    سابق ترجمان کا کہنا تھا کہ تاریخ مجبوروں کو نہیں بہادروں کو یاد رکھتی ہے، خان صاحب اگر بہادری سے اچھے فیصلے کرجائیں تو لوگ یاد رکھیں گے، بعد میں بندہ کہتا ہے یہ مجبوری وہ مجبوری تھی،ایسے لوگ یاد نہیں رہتے۔

    انہوں نے حکومت کے موجودہ ماحول میں خود کو اَن فٹ قرار دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میں عہدہ نہیں لینا چاہتا کیونکہ اگر اختیارات نہ ہوں تو ڈلیور نہیں کرسکوں گا۔

    ندیم افضل چن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ صنعت کی وزارت ٹاپ ٹین میں ہے مگر ملک میں کھاد کی قلت ہے، صرف سیاست دانوں پر الزامات نہیں لگنےچاہئیں،

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سےمیسجنگ ہوتی ہےمگراب عہدہ نہیں چاہتا کیونکہ ڈلیورنہ کرسکتا، موجودہ ماڈل میں اچھی انگریزی ، سلجھے اور قابل لوگ فٹ ہوتے ہیں، ہم سلجھے ہوئےنہیں ، سیاسی انگریزی توآتی ہے مگر درباریوں والی نہیں۔

    سابق ترجمان نے کہا کہ کسی سے ناراضی نہیں لیکن پیچھے پیچھے دوڑنے کا قائل نہیں، دولت مند اورتگڑے لوگ وزیراعظم کےقریب ہیں، اگلا الیکشن کس کے ساتھ لڑنا ہے یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا

  • پیٹرول اور بجلی کے بعد ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری:عوام بھی کرلے تیاری

    پیٹرول اور بجلی کے بعد ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری:عوام بھی کرلے تیاری

    اسلام آباد : پیٹرول اور بجلی کے بعد ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری:عوام بھی کرلے تیاری ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور بجلی کے بعد قوم کے لیے ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری کرلی۔

    ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکا منصوبہ بنایا ہے جس کی آئندہ ہفتے ای سی سی کے اجلاس میں منظوری کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپےکا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز زیر غور ہے۔پیکج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دیے جانے کا امکان ہے جس میں سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ گھی کے لیے 4 ارب 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے، آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی جبکہ باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ اور سیلہ چاول پرایک کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت دیگر اشیاء پر 76 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

  • اسلام آباد کوفتح کرنے والوں کےلیے محکمہ صحت سندھ کا پیغام آگیا

    اسلام آباد کوفتح کرنے والوں کےلیے محکمہ صحت سندھ کا پیغام آگیا

    کراچی: اسلام آباد کوفتح کرنے والوں کےلیےمحکمہ صحت سندھ کا پیغام آگیا،اطلاعات کے مطابق ایک طرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان کی حکومت کوعدم استحکام کا شکارکرنے کے لیے گھر سے نکل پڑے ہیں اور دوسری طرف اسی اثنا میں محکمہ صحت سندھ کا پیغآم آگیا ہے کہ حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کے لیے ایک بھی وینٹی لیٹر موجود نہیں، پورے سندھ سے وینٹی لیٹر سپورٹ کے لیے بچے کراچی بھیجے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اعتراف کیا ہے کہ حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کے لیے ایک بھی وینٹی لیٹر موجود نہیں، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیدائشی امراض کا شکار بچوں کو ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ حیدر آباد اور میرپور خاص کے تمام اضلاع سے بچے وینٹی لیٹر سپورٹ کے لیے کراچی بھیجے جاتے ہیں۔

     

    لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بچوں کے لیے وینٹی لیٹر موجود نہیں ہے، اسی مہینے بچوں کا آئی سی یو شروع کر دیں گے۔

    ڈسٹرکٹ اسپتال تھر پارکر کے حکام کا بھی کہنا ہے کہ تھر پارکر کے کسی اسپتال میں بچوں کے لیے وینٹی لیٹر موجود نہیں، وینٹی لیٹر کی ضرورت والے بچوں کو کراچی بھیجتے ہیں۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے امراض اطفال کراچی ڈاکٹر ناصر سلیم کا کہنا ہے کہ سندھ بھر سے وینٹی لیٹر سپورٹ کے لیے بچے کراچی بھیجے جاتے ہیں، ہمارے پاس بچوں کے لیے صرف 25 وینٹی لیٹر ہیں۔ پورے سندھ اور بلوچستان سے بچے ہمارے پاس بھیجے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے بچے یقیناً راستے میں ہی انتقال کر جاتے ہوں گے، ہر ضلعی اسپتال میں بچوں کے لیے وینٹی لیٹر ہونا ضروری ہے۔

  • عمران خان کےخلاف عدم اعتماد لانے والوں کی ایک دوسرے پربداعتمادیاں سامنےآگئیں

    عمران خان کےخلاف عدم اعتماد لانے والوں کی ایک دوسرے پربداعتمادیاں سامنےآگئیں

    اسلام آباد :مولوی صاحب مروا دتاجےناں:عمران خان کےخلاف عدم اعتماد لانے والوں کی ایک دوسرے پربداعتمادیاں سامنےآگئیں،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے بارے میں شکوے شکایات کیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران شہبازشریف مسلسل رابطےمیں رہے اور نوازشریف کوبھی ملاقات کےدوران آگاہ کیاجاتارہا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ق لیگ کےحوالے سے ن لیگ کے تحفظات برقرار ہے ، ملاقات کے دوران شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے شکوے شکایات کیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مولانا آپ کےکہنےپرپرویزالٰہی کوکھانےکی دعوت دی لیکن پرویزالٰہی نے کھانے کی دعوت پر معذرت کرلی، جس پرمولانا نے جواب میں کہا کہ علم ہونے پر چوہدری شجاعت کے بیٹے کو فون کیا۔

    اپوزیشن رہنماؤں نے دیگرسیاسی رہنماؤں سےرابطے فیصلہ کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگرجماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی کوشش کی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ آصف زرداری کیساتھ عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی، کل رات کوقانونی ماہرین کی ملاقات بھی ہوچکی ہے، طے ہوا ہے تحریک عدم اعتمادعمران خان کےخلاف لائی جائےگی۔لیکن یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد میں اتحاد نہیں‌ رہا اور وہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں بڑے بڑے عہدوں اور وزارتوں‌ کا مطالبہ کررہے ہیں جو کہ پورے نہیں‌ ہوسکتے

  • ہندو انتہا پسندوں کا پادری پر تشدد، جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

    ہندو انتہا پسندوں کا پادری پر تشدد، جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

    نئی دہلی :ہندو انتہا پسندوں کا پادری پر تشدد، جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پادری نے کہاہے کہ نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے انہیں مارا پیٹا گیا، ان کی تذلیل کی اور جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا ۔

    یہ واقعہ رواں برس 25 فروری کو جنوبی دہلی کے علاقے فتح پوری بیری میں پیش آیا تھا لیکن پادریKelom Tet نے واقعے کی دو دن بعد میدان گڑھی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔

    دہلی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسے 27 فروری کی شام کو پادری کی شکایت موصول ہوئی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شکایت کی تحقیقات کر رہی ہے۔پینتیس سالہ پادری جو گزشتہ 18 برس سے جنوبی دہلی کے اسولا میں مقیم ہے، نے کہا کہ انہیں کہ 15 سال قبل بھی دہلی کی سنجے کالونی میں ایک نامعلوم گروہ نے نشانہ بنایا تھا۔

    ادھر بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے ایک درگاہ میں پوجا کااہتمام کرنے کی مذموم کوشش کے بعد پولیس نے مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے 150سے زائد مسلمانوںکو گرفتار کر لیا ہے۔

    ریاست کے ضلع کالبرگی کے قصبے کا الند میں اس وقت کشیدگی شروع ہوئی جب ایک بدنام زمانہ ہندو انتہا پسند گروپ سری راما سین نے لاڈلے مشک درگاہ میں پوجا کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا۔تاہم حکام نے امتناعی احکامات جاری کرتے ہوئے گروپ کو درگاہ جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن مرکزی وزیر بھتوانت کھویاسمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماوں کی قیادت میں لوگوں کا ایک گروپ درگاہ پہنچا اور پوجا شروع کی جس کے باعث علاقے میں تناو پیدا ہو گیا۔

    الند کے سابق کانگریس ایم ایل اے بی آر پاٹل نے ایک بیان میں کہا کہ حکام احکامات کو نافذ کرنے میں ناکام رہے اور بی جے پی رہنماﺅں کو درگاہ پہنچنے کی اجازت دی جس کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوئی۔مسلمانوں کا کہنا ہے کہ پولیس تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے اور انہیں گرفتار کر رہی ہے حالانکہ تمام اشتعال انگیزی ہندو دائیں بازو کے گروپ سے وابستہ لوگوں کی طرف سے کی گئی تھی۔

  • پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، امام کی شاندار بلے بازی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

    پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، امام کی شاندار بلے بازی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

    راولپنڈی:پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، امام کی شاندار بلے بازی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنا لیے ہیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 105 رنز پر ہوا جب عبداللہ شفیق چھکا لگانے کی کوشش میں ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ امام الحق 91 اور اظہر علی 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    قبل ازیں ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے اور اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے، وکٹ آخری دنوں میں اسپینرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے۔

     

    قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، ساجد خان، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہورہی ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل(آئی سی سی)، آسٹریلین کرکٹ بورڈ اورپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے۔
    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلی نے کہا کہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم کے شاندار استقبال پرپی سی بی اورپاکستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملےگا۔

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے۔پاکستانی مداحوں نے آسٹریلیا کودیکھنے کے لئے 24 سال انتظارکیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ روابط کا نیا آغاز ہوگا

  • پشاورزلمی کےمالک جاوید آفریدی مشہور فٹبال کلب’چیلسی‘خریدنے والوں کی دوڑ میں شامل

    پشاورزلمی کےمالک جاوید آفریدی مشہور فٹبال کلب’چیلسی‘خریدنے والوں کی دوڑ میں شامل

    پاکستان کے مشہور بزنس مین اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال کلبوں میں سے ایک چیلسی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    ہسپانوی کھیلوں کی ویب سائٹ ’سوئے میڈرڈسٹا‘ کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیاکہ ممتاز پاکستانی بزنس مین جاوید آفریدی چیلسی کے مالک رومن ابرامووچ کی جگہ لینے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

     

     

    انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیم فروخت کررہے ہیں اور اسی تناظر میں انہوں نے کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے جمعے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے کہ وہ اس کلب کے لیے پیشکشیں جمع کرائیں۔

     

     

    2003 سے کلب کے مالک رہنے والے رومن ابرامووچ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کلب کے لیے کم از کم 2.5 بلین ڈالر کی پیشکش کے منتظر ہیں۔

     

     

    چیلسی کے روسی ارب پتی مالک ابرامووچ نے مبینہ طور پر گزشتہ ہفتے روس کے یوکرین کے ساتھ تنازعہ شروع ہونے کے بعد کلب کو فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے ۔

     

     

    خلیج ٹائمز کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فریقین کے درمیان کلب کی خرید و فروخت سے متعلق قانونی اور مالی معاملات پر بات چیت کے لیے ایک ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2003 سے کلب کے مالک ابرامووچ کم از کم 2.5 بلین ڈالرز کی پیشکش کے منتظر ہیں۔

     

     

    تاہم جاوید آفریدی سمیت ایشیا سے تعلق رکھنے والا سرمایہ کاروں کا ایک گروپ ہے جو  اس کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا  ہے۔

    ان کا ماننا ہے کہ یہ ہی وقت ہے کہ فٹبال کلب میں سرمایہ لگایا جاسکتا ہے، ان کے مطابق ایشیا سے کسی کو آگے آنا چاہیے اور فٹبال کلب میں پیسہ لگانا چاہیے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جاوید آفریدی کی ٹیم کلب خریدنے کے لیے گفت و شنید کررہی ہے۔

    تاہم جاوید آفریدی سمیت ایشیائی  سرمایہ کاروں کے گروپ کو سوئس ارب پتی ہینسجورگ وِس سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ ابرامووچ کی جانب سے انہیں چیلسی خریدنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔