Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈرائیور شہریوں میں موت تقسیم کرنے لگے

    کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈرائیور شہریوں میں موت تقسیم کرنے لگے

    کراچی : شہر قائد میں 2 ماہ میں 151 شہریوں کا ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جبکہ اسی دوران 7سو 84 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈرائیور شہریوں میں موت تقسیم کرنے لگے ،میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری سی 2 مارچ تک151شہری حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 2 ماہ 2 دن کے اندر 7سو 84 افراد زخمی ہوئے۔
    صرف یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز طالبہ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورنگی میں بس نے 2 سگے بھائیوں کو کچل کر ابدی نیند سلادیا۔یونیورسٹی طالبہ عائشہ کی موت کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ والد کے مطابق بیٹی کو کراچی یونیورسٹی چھوڑنے جارہا تھا کہ رکشے سے اچانک پرانے جوتوں کا بورا گرا میری بائیک سلپ ہوگئی اور پیچھے سے آنے والا ٹینکر میری بیٹی کے سرپر چڑھ گیا۔
    عزیز بھٹی پولیس نے واٹر ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔ گذشتہ روز ہی نیپا پل کے قریب یونیورسٹی کی بس نے نوجوان کو کچل دیا ، موٹر سائیکل سوار کو پہلے گاڑی مکینک نے ٹکر ماری پھر بس نے روند دیا۔عزیز بھٹی پولیس نے بس اور کار دونوں کو قبضے میں لے لیا ، یونیورسٹی بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا لیکن مکینک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ کورنگی میں دونوں بھائیوں کو کچلنے والا ڈرائیور بھی فرار ہے۔خیال رہے یونیورسٹی روڈ پر پہلے بھی ٹریفک حادثات میں کئی طالبات جاں بحق ہوچکی ہیں ، اس سے قبل بے قابو ہیوی گاڑی نے فٹ پاتھ پر چڑھ کر طالبات کو روند ڈالا تھا۔

  • پشاور دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ

    پشاور دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ

    کراچی : پشاور میں دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ۔

    باغی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکا ہوگیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    باغی پریس کے نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ دھماکا ایک تنگ گلی میں واقع مسجد میں ہوا ہے، دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا جس میں اب تک 5 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، شہر میں ریسکیو کی بہترین سروس ہے لیکن گلی تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو رضاکاروں کو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دھماکے والی گلی کے باہر 30 سے زائد ایمبولینسز کھڑی ہیں لیکن گلی میں ایک وقت میں صرف ایک ایمبولینس جاسکتی ہے، جو صرف ایک زخمی کو لے کر آتی ہے، اور ابھی تک 15 سے 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاسکا ہے، اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہو رہی ہے : آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہو رہی ہے : آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

    کراچی : آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہورہی ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل(آئی سی سی)، آسٹریلین کرکٹ بورڈ اورپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے۔
    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلی نے کہا کہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم کے شاندار استقبال پرپی سی بی اورپاکستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملےگا۔

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے۔پاکستانی مداحوں نے آسٹریلیا کودیکھنے کے لئے 24 سال انتظارکیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ روابط کا نیا آغاز ہوگا ۔

  • سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

    کراچی : بالی ووڈ کے سلو میاں اور باربی ڈول کترینہ کیف کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا پہلا ٹیزر منظر عام پر آگیا۔

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی ہے۔

    فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سلو میاں نے لکھا ’’ہم سب اپنا اپنا خیال رکھیں تاکہ فلم کی ریلیز پر ہم سب وہاں (سینما میں) موجود ہوں۔ ’’ٹائیگر 3‘‘ اگلے برس عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہوگی۔ سلو میاں نے بتایا ان کی فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘
    فلم کے پہلے ٹیزر میں کترینہ کیف فل ایکشن میں نظر آرہی ہیں، جب کہ سلو میاں کی انٹری بھی کمال ہے۔ ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی اور پچھلی دونوں فلموں کی طرح یہ فلم بھی شائقین کو بے حد پسند آئے
    ’’ٹائیگر3‘‘ کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی ہے۔ فلم میں سلمان خان کا کردار ایک بھارتی جاسوس اویناش سنگھ راتھور المعروف ٹائیگر کا ہے جسے پاکستانی جاسوس زویا سے محبت ہوجاتی ہے، یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا ہے۔

    فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کو ترکی، روس اور آسٹریلیا میں شوٹ کیا گیا ہے جب کہ اس کے کچھ مناظر کو حال ہی میں دہلی میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ ٹائیگر فرنچائز کی پہلی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘2012 میں ریلیز ہوئی تھی جسے کبیر خان نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

    دوسری فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جسے علی عباس ظفر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ پچھلی دونوں فلموں میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے ۔

  • نقیب اللہ کیس آخری مراحل میں التوا کا شکار

    نقیب اللہ کیس آخری مراحل میں التوا کا شکار

    کراچی: نقیب اللہ قتل کیس آخری مراحل میں التوا کا شکار ہوگیا عدالت نے ڈی پی او سرگودھا کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کو 5 مارچ صبح ساڑھے 8 بجے ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا، کراچی اینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، ڈھائی ماہ سے مقدمے کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، تفیتشی افسر ڈاکٹر رضوان کی غیر حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر کوئی خط بھیج کر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جاتی ہے، خصوصی عدالت نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو خط لکھ دیا، عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈی پی او سرگودھا اور متعلقہ مقدمے کے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔
    ملزم کے وکلا کہتے ہیں ہمیشہ کہا جاتا ہے وکلا صفائی غیر حاضر ہوتے ہیں لیکن ڈھائی ماہ سے ڈاکٹر رضوان پیش نہیں ہورہے ہیں، وکلا صفائی کا کہنا ہے ڈھائی ماہ سے ڈاکٹر رضوان غیر حاضر ہیں۔

    پتا چلتا ہے وی آئی موومنٹ ہے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، ڈھائی ماہ گزر گئے ،مقدمہ تفتیشی افسر کی غیر حاضری کی وجہ سے التوا کا شکار ہے، 2 ماہ میں مقدمے کا ٹرائل مکمل کرنے کی ہائیکورٹ کی واضح ہدایت ہے۔

    عدالت نے ڈی پی او سرگودھا اور مقدمے کے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کو ہر صورت 5 مارچ ہفتے کی صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی، سماعت کے موقع پر ملزمان اور وکلا عدالت پیش ہوئے ۔

  • کورٹ میرج کے دو روز بعد دولہا عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

    کورٹ میرج کے دو روز بعد دولہا عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

    کراچی : لیاقت آباد سی ون ایریا میں دو روز قبل کورٹ میرج کرنے والا نوجوان پانچ منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا، والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو پولیس نے عمارت سے دھکا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمارت سے گرنے والے نوجوان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سپر مارکیٹ ریاض نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نبیل کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی نے شریف آباد کی رہائشی لڑکی سے دو روز قبل کورٹ میرج کی تھی اور اس کے خلاف لڑکی کے اہلخانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا لیکن لڑکی نے نبیل کے حق میں بیان دیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی شب شریف آباد انویسٹی گیشن پولیس رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر نبیل کے گھر اس کے والد کا بیان لینے آئی تھی اس دوران نبیل گھر پر موجود تھا اور وہ عمارت کی چھت پر چلا گیا تاہم اس بات کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس نے خوفزدہ ہو کر عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے یا وہ اتفاقیہ طور پر گرا ہے یا پھر اسے کسی نے دھکا دیا تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

    نوجوان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف آباد انویسٹی گیشن کے پولیس افسر نے ان کے گھر آنے کے بعد بیٹے کوپانچویں منزل سے دھکا دے کر قتل کیا، ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

    والد نے مزید بتایا کی ان کے بیٹے نبیل نے محلے میں رہائش پذیر آسیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے گھر والوں نے بیٹے نبیل کے خلاف شریف آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی، انھوں نے اپنے بیٹے نبیل کی ضمانت کروائی تھی اور 2 روز قبل بیٹے کا نکاح بھی ہو گیا تھا، پولیس افسر عامر نے ضمانت ہونے کے باوجود ہم سے 50 ہزار رشوت طلب کی اور رشوت نہ دینے پرپولیس افسر عامر ان کے گھر میں داخل ہوا اور بدمعاشی کرنا شروع کردی۔

    والد کے مطابق میرے بیٹے نبیل کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس افسر عامر نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس افسر انہیں اور بیٹے نبیل کو زبردستی تھانے لے جانے کی دھمکیاں دیتا رہا، اسی دوران پولیس افسر عامر نےان کے بیٹے نبیل کو دھکا دیا جو پانچویں منزل سے نیچے گر کر ہلاک ہو گیا۔

    انھوں نے کہا کہ انہیں انصاف چاہیے اور وہ پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرواکر اسے گرفتار کرائیں گے۔ دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے واقعہ کا نوٹس لتے ہوئے صاف شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کی انکوائری ایس پی نیو کراچی کو سونپ دی ہے ۔

  • روسی صدرکے لہجے سے لگتا ہےکہ "’ یوکرین پر مکمل قبضے تک جنگ مسلط رہے گی ‘:فرانسیسی صدر

    روسی صدرکے لہجے سے لگتا ہےکہ "’ یوکرین پر مکمل قبضے تک جنگ مسلط رہے گی ‘:فرانسیسی صدر

    پیرس:روسی صدرکے لہجے سے لگتا ہےکہ "’ یوکرین پر مکمل قبضے تک جنگ مسلط رہے گی ‘اطلاعات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی باتوں سے لگتا ہے کہ یوکرین پر مکمل قبضے تک جنگ جاری رہے گی۔

    فرانس کے صدر کے ترجمان کے مطابق فرانسیسی صدر اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان فون کال کے ذریعے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد لگتا ہے کہ یوکرین میں ’ابھی برا ہونا باقی ہے۔‘

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان فون پر 90 منٹ طویل بات چیت ہوئی ہے۔اس بات چیت کے حوالے سے فرانسیسی صدر کے معاون نے کہا ہے کہ ’پیوٹن کے ارادے پورے ملک پر قبضے کرنے کے نظر آ رہے ہیں۔‘

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کے ایک سینیئر معاون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ ’صدر کے خیال میں صدر پیوٹن نے جو کچھ بتایا اس سے لگتا ہے کہ برا وقت ابھی آنا ہے۔‘

    معاون نے مزید بتایا کہ ’صدر پیوٹن نے جو کچھ ہمیں بتایا اس میں یقین دلانے والی کوئی بات نہیں تھی۔ انہوں نے آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ولادیمیر پیوٹن ’پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے الفاظ میں یوکرین کو آخر تک ’ڈی نازیفائی‘ کرنے کے لیے اپنا آپریشن انجام دیں گے۔‘

    معاون نے کہا: ’آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ الفاظ کس حد تک چونکا دینے والے اور ناقابل قبول ہیں اور صدر نے انہیں بتایا کہ یہ جھوٹ ہے۔‘ایمانوئل میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ عام شہری ہلاکتوں سے گریز کریں اور انسانی رسائی کی اجازت دیں۔معاون نے کہا کہ اس پر ’صدر پیوٹن نے جواب دیا کہ وہ کوئی وعدہ کیے بغیر اس کے حق میں ہیں۔‘

  • مالدووا نےبھی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست دے دی :روس کوتنہا کرنے کی کوششیں

    مالدووا نےبھی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست دے دی :روس کوتنہا کرنے کی کوششیں

    پیرس :جنگ کے پیشِ نظر مالدووا نےبھی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست دے دی :روس کوتنہا کرنے کی کوششیں،اطلاعات کے مطابق یورپی ملک مالدووا نے بھی یوکرین میں جاری روسی جنگ کے باعث یورپی یونین میں شمولیت کیلئے درخواست دے دی۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مالدوواکی صدر مایا ساندو نے جمعرات کے روز یورپی یونین میں شمولیت کے لیے ایک باضابطہ درخواست پر دستخط کردیے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مالدوواکی جانب سے یہ فیصلہ کچھ دن قبل یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کی یورپی یونین کی فوری رکنیت کے لیے درخواست پر دستخط کیے جانے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مایا ساندو، وزیر اعظم اور پارلیمانی اسپیکر نے دارالحکومت چیسیناؤ میں ایک بریفنگ کے دوران یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پر دستخط کیے۔واضح رہے کہ 1991 میں مالدووا کی سوویت یونین سے آزادی کے بعد سے چیسیناؤ میں روس اور یورپی یونین کے حامی کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑچکے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر مایا ساندو نے دستاویزات پر دستخط کرنے سے پہلے کہا کہ’ مالدوواکو یہاں تک پہنچنے کیلئے 30 سال لگے لیکن آج ملک اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود لینے کے لیے تیار ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ ہم امن، خوشحالی،آزاد دنیا کا حصہ بننا چاہتے ہیں جبکہ کچھ فیصلوں میں وقت لگتا ہے تاہم دوسروں کو فوری اور فیصلہ کن طریقے سے اور بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز بھیج دی جائے گی۔دوسری جانب سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں شامل ہونے کیلئے یوکرین اور مالدووا کے حوالے سے مذاکرات ابھی تک شروع نہیں ہوئے ۔

    تاہم یورپی یونین کے رہنما یوکرین کی درخواست پر اگلے ماہ ایک غیر رسمی سربراہی اجلاس میں تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

  • ایک طرف روس کا گھیراو تو دوسری طرف چین پردباو:امریکہ کا بھارت کوجدید اسلحہ دینے کا فیصلہ

    ایک طرف روس کا گھیراو تو دوسری طرف چین پردباو:امریکہ کا بھارت کوجدید اسلحہ دینے کا فیصلہ

    واشنگٹن :ایک طرف روس کا گھیراو تو دوسری طرف چین پردباو:امریکہ کا بھارت کوجدید اسلحہ دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ چین سے مقابلے کے لیے امریکہ بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ چین ہر موڑ پر بھارت کو بھی اسی طرح اکسا رہا ہے، جس طرح وہ امریکہ کے ساتھ کرتا ہے۔ اسی لیے واشنگٹن بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ چین ہر موڑ پر بھارت کو اسی انداز سے اکسا رہا ہے جس طرح اس کا سلوک امریکہ کے ساتھ ہے۔ اسی لیے واشنگٹن بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط تر کرنے کے مقصد سے اپنی پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    جنوبی ایشیا اور وسطی بھارت سے متعلق معاون سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو سینیٹ کی ایک ذیلی کمیٹی کے ارکان کو خطے کی صورت حال کے بارے میں کہنا تھا کہ ہم اپنی دفاعی شراکت داری میں پیش رفت کو تیز تر کرنے اور چینی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے بھارت کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ اس سلسلے میں مضبوط بحری تعاون، بہتر معلومات اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے ساتھ ہی خلائی اور سائبر اسپیس جیسے ابھرتے ہوئے میدانوں میں بھی ہم نے بھارت کے ساتھ تعاون کو بڑھا دیا ہے۔”

    کواڈ امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل ایک چار رکنی گروپ ہے جو خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر قابو پانے اور آزاد نیز کھلے ہند بحرالکاہل کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

    میلبورن میں کواڈ کے وزراء خارجہ کی ہونے والی حالیہ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے، لو نے کہا کہ جس انداز سے کواڈ کے تمام شراکت داروں نے آزاد ہند بحرالکاہل کی حمایت کرنے کا عزم کیا ہے وہ کافی حوصلہ بخش بات ہے۔

  • روک سکو تو روک لو:ہم فاتح بن آئے ہیں:روسی افواج دارالحکومت کیف کی دہلیز پر:روسی میڈیا کا دعویٰ

    روک سکو تو روک لو:ہم فاتح بن آئے ہیں:روسی افواج دارالحکومت کیف کی دہلیز پر:روسی میڈیا کا دعویٰ

    روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کو فتح کرنے کا وقت آن پہنچا ہے اور روسی افواج نے دارالحکومت کیف کو چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے۔
    روسی وزارت دفاع نے روسی فوج اور فوجی گاڑیوں کے قافلے کا ایک وڈیو جاری کیا ہے۔

    روس کے سرکاری میڈیا ادارے آرٹی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کئے گئے اس وڈیو میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کی طرف روسی فوجی گاڑیوں کے لمبے قافلے، ٹینکر، ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔

    وڈیو میں یوکرین کی تباہی کا منظر بھی صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ جہاں تباہ شدہ عمارتیں، تباہ شدہ فوجی ٹینکس صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں کئی روسی فوجی بھی نظر آ رہے ہیں۔

     

    روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت اور دوسرے سب سے بڑے شہر خار کیف میں روسی فوج بڑی تعداد میں پہنچ چکی ہے۔

    خارکیف میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل گولہ باری جاری ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔یوکرین کے شہری پڑوسی ممالک پولینڈ اور ہنگری میں پناہ لے رہے ہیں، ان پناہ گزینوں میں کچھ کمزور شہری بھی شامل ہیں۔

    پولینڈ اور ہنگری کے شہریوں نے یوکرین کے پناہ گزینوں کا کھلے دل سے استقبال کر رہے ہیں اور جنگ کے وقت بھی انسانیت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

    ہنگری کے جاہونی ریلوے اسٹیشن پر بدھ کو ایک ٹرین پہنچی، جس میں جسمانی اور ذہنی طور پر معذور تقریباً 200 لوگ سوار تھے۔