Baaghi TV

Author: +9251

  • عدم اعتماد کی دھمکیاں:اللہ خیرکریں گے:شیخ رشید کی تاریخی جُملے کے ساتھ عثمان بزدار کو تسلیٰ

    عدم اعتماد کی دھمکیاں:اللہ خیرکریں گے:شیخ رشید کی تاریخی جُملے کے ساتھ عثمان بزدار کو تسلیٰ

    لاہور:عدم اعتماد کی دھمکیاں:اللہ خیرکریں گے:شیخ رشید کی تاریخی الفاظ کے ساتھ عثمان بزدار کو تسلیٰ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاست میں منفی رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں۔شیخ رشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تاریخی جملے سے تسلیٰ‌دیتے ہوئے کہا کہ اللہ خیر کریں‌گے ، سب ٹھیک ہوجائے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کی اور اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف اقتدار کی خاطر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئیں، گھبرانے والے نہیں، اپوزیشن کو علم ہے کہ حکومت کو نمبر گیم میں سبقت ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کر رہے ہیں، اپوزیشن کے عاقبت نااندیش عناصر نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے، نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔

  • کورونا مزید 14 افراد کی جان لے گیا،1207 نئےمریض کورونا کا شکار

    کورونا مزید 14 افراد کی جان لے گیا،1207 نئےمریض کورونا کا شکار

    اسلام آباد:کورونا مزید 14 افراد کی جان لے گیا،1207 نئےمریض کورونا کا شکار ،اطلاعات کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 789، سندھ میں 5 لاکھ 67 ہزار ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 936، بلوچستان میں 35 ہزار 322، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 461، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 240 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 909 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 63 لاکھ 53 ہزار 468 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 625 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 40 ہزار 292 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 493، سندھ میں 8 ہزار 62، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 237، اسلام آباد میں ایک ہزار 9، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 787 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد ،اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور انہوں نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • پی ٹی آئی کا "سندھ حقوق مارچ” روانگی کے لئے تیار:عوام استقبال کرنے کے لیے تیار

    پی ٹی آئی کا "سندھ حقوق مارچ” روانگی کے لئے تیار:عوام استقبال کرنے کے لیے تیار

    گھوٹکی: پی ٹی آئی کا "سندھ حقوق مارچ” روانگی کے لئے تیار:،عوام استقبال کرنے کے لیے تیار،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ‘سندھ حقوق مارچ’ کا آغاز آج سے کیا جارہا ہے، مارچ کے لئے کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

    پی ٹی ائی سندھ کے ذرائع کے مطابق سندھ حقوق مارچ کا آغاز آج سندھ پنجاب سرحد ‘کموں شہید’ سے ہوگا، مارچ کی قیادت وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کرینگے، گھوٹکی میں ہیلی پیڈ تیار کیا جاچکا ہے۔لوگوں میں بہت زیادہ خوشی پائی جارہی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی پی کے ستائے لوگ پی ٹی آئی کے اس مارچ سے بڑے خوش دکھائی دیتے ہیں‌

     

    دوسری طرف اسی حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوباڑو میں پی ٹی آئی رہنما عبدالرحمان چاچڑ کے انتقال پر تعزیت بھی کرینگے۔ادھر ذرائع کے مطابق مارچ کو خوش آمدید کہنے کے لئے شہر بھر میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جاچکے ہیں، کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے اور کارکنان پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص کررہے ہیں۔

    جہاں ایک طرف وائش چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی متحرک ہیں تو دوسری طرف وفاقی وزیر علی زیدی اور سینئر رہنما مبین جتوئی انصاف ہاؤس سکھر سے ریلی میں شریک ہونگے۔

     

     

    مارچ کے شرکا کا پہلا پڑاؤ سکھر’ انصاف ہاؤس’ ہوگا، جہاں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، جلسے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

    صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ علی زیدی نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ رابطے کے لیے اسی کنٹینر پر نکل رہے ہیں جو 126دن کے دھرنے کے لیے استعمال کیا تھا، انشااللہ سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے آذاد کرائینگے۔

     

    وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زيدی نے مارچ کے روٹ کے حوالے سے بتایا کہ سندھ حکومت کے خلاف 27 فروری کو گھوٹکی سے مارچ شروع کیا جائے گا، جو سکھر روانہ ہوگا، 27 فروری کو ہم شکارپور، کشمور اور جیکب آباد پہنچیں گے، 28 فروری کو قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ جائیں گے۔

     

    روٹ کے مطابق یکم مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ خیرپور، نوشہروفیروز اور نواب شاہ میں پڑاؤ ڈالے گا، جس کے بعد مارچ کی اگلی منزل 2 مارچ کو سانگھڑ اور میرپورخاص ہوگی۔سندھ حقوق مارچ 3 مارچ کو عمر کوٹ، تھر پارکر اور بدین پہنچے گا اور وہاں رات قیام کے بعد 4 مارچ کو ٹنڈو محمد جام ، ٹنڈو الہٰ یار اور مٹیاری جائے گا۔

    مارچ یہاں سے اپنی اگلی منزل حیدرآباد 5 مارچ کو پہنچے گا، چھ مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ اختتامی مراحلے میں داخل ہوتے ہوئے جامشورو اور وہاں سے واپس کراچی آئے گا۔

  • کراچی: لیاری کی رہائشی عمارت میں دھماکا ہوگیا:بڑےپیمانے پرنقصان کا اندیشہ

    کراچی: لیاری کی رہائشی عمارت میں دھماکا ہوگیا:بڑےپیمانے پرنقصان کا اندیشہ

    کراچی: کراچی: لیاری کی رہائشی عمارت میں دھماکا ہوگیا:بڑےپیمانے پرنقصان کا اندیشہ ،اطلاعات کےمطابق شہر قائد کے قدیم علاقے لیاری میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔اس ددھماکے سے بہت نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

    ادھر کراچی میں دھماکے کے حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا لیاری کے علاقے بہار کالونی کی رہائشی عمارت میں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلیٹ میں سلنڈر دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں قاری عطاء اللہ، اسماء ،11سالہ بچی عتیقہ اور ایک سالہ بچہ محمد شامل ہیں، تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری جائے حادثے پر پہنچی اور جھلسے افراد کو عمارت سے نکال کر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    سلنڈر دھماکے کے باعث علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا، پولیس نے متاثرہ عمارت کو گھیرے میں لیتے ہوئے رہائشیوں کو فوری طور پر عمارت خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

    شہر قائد میں آئے روز سلنڈر دھماکوں کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں، گذشتہ ماہ بھی کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں قالین بنانے کے کارخانے اور گودام میں سلنڈر دھماکا ہوا تھا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں بھی گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

  • امریکی صدرجوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینےکےلیے350 ملین ڈالرامداد کا اعلان

    امریکی صدرجوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینےکےلیے350 ملین ڈالرامداد کا اعلان

    واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینے کےلیے 350 ملین ڈالرامداد کا اعلان،اطلاعات کے مطابق جوں جوں روسی افواج یوکرین کے اندراپنی فتوحات جاری رکھے ہوئےہیں ایسے ایسے امریکہ اور دیگر نیٹو اتحادیوں کی نیندیں بھی حرام ہوگئی ہیں ، جہاں ایک طرف یوکرین کو جنگ میں جھونکنے والا امریکہ کئی دنوں سے زبانی مدد کا وعدہ کررہا تھا ، وہاں اب امریکہ نے عملی طور پرجنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے پریس اسٹاف کے ذریعے ایک میمو جاری کیا جس میں انہوں نے کانگریس سے 350 ملین ڈالر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوجی امداد بہت ضروری اور فی الفور ملنی چاہیے ۔امریکی صدر کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پورے مشرقی یورپی ملک میں رات بھر جاری افراتفری کے درمیان وہ یوکرین کو فوری فوجی مدد فراہم کرنے کے خیال پر قائم ہے۔

    صدر جو بائیڈن نے جمعہ کی رات کچھ اس سے پہلے کچھ ایسے بھی فیصلے کیئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائیڈن نے تنازعہ میں مداخلت کا فیصلہ کیا لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ وہ یوکرین کے ملک کو کس قسم کی فوجی امداد فراہم کرے گا۔ یہ وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والا پورا میمو ہے: "آئین اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے قوانین کے تحت صدر کے طور پر مجھے حاصل کردہ اختیار کی طرف سے،

    یاد رہے کہ پہلے تو جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ریاستہائے متحدہ کے فوجی دستے یوکرین کے ملک میں داخل نہیں ہوں گے۔ تاہم رات بھر کی صورتحال اس کے ہاتھ کو مختلف قسم کی فوجی امداد کی پیشکش پر مجبور کر رہی ہےاور یہ امکان ہے کہ امریکی فوج یوکرین کے صدر اور وزیراعظم کی زندگیوں کو بچانے کےلیے کوئی نہ کوئی آپریشن کریں‌، لیکن دوسری طرف امریکہ کو روس کی طرف سے سخت ردعمل کا بھی ڈر ہے،

    یاد رہے کہ کانگریس یوکرین کو فوجی سازوسامان، مواصلاتی آلات اور دوسری قسم کی امداد فراہم کرنے کے لیے ضروری رقم فراہم کر سکتی ہے جس کی یوکرین کو بطور ملک روس کے خلاف اپنے دفاع کے لیے ضرورت ہو سکتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ولادیمیر پوٹن اس حملے کے خلاف یہ واضح کارروائی کیسے کریں گے جو وہ مسلسل دو دن سے کر رہے ہیں۔

  • ممکن ہےآپ مجھےآخری بارزندہ دیکھ رہےہوں،آگ میں      جھونکنےوالاامریکہ مدد کونہ آیا:یوکرینی صدرکاویڈیوپیغام

    ممکن ہےآپ مجھےآخری بارزندہ دیکھ رہےہوں،آگ میں جھونکنےوالاامریکہ مدد کونہ آیا:یوکرینی صدرکاویڈیوپیغام

    کیف:ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں،ہم آگ میں جھونکنے والا امریکہ مدد کو نہ آیا:یوکرینی صدرکا ویڈیو پیغام،اطلاعات کےمطابق یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔

    یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دوسری رات بھی جنگ جاری رہی، فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ یوکرین نے روسی طیارے کو تباہ کر دیا ہے، تباہ کیے گئے روسی طیارے میں 150 پیرا ٹروپرز موجود تھے۔

     

     

    https://twitter.com/Defence_Society/status/1497436288017829892

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔

    صدر زیلنسکی نے کیف میں اپنے ہاتھ سے بنائی ویڈیو جاری کر دی اور کہا وہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع کریں گے۔

    یورپی یونین اور امریکا یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے سے تاحال گریز کر رہے ہیں جبکہ برطانیہ اور کینیڈا نے روس کے صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دی ہیں، امریکا نے بھی صدر پیوٹن پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولن برگ کہتے ہیں کہ اتحادیوں کی حفاظت کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

     

     

    ادھر روس کی یوکرین کے خلاف جنگ دارلحکومت کیف پہنچ گئی۔ شہرکےمختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے چاروں طرف سے شہر پر حملہ کر دیا ہے۔ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی فوج بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

  • میانمار کی فوجی کونسل نے یوکرین پر روسی حملے کی حمایت کر دی

    میانمار کی فوجی کونسل نے یوکرین پر روسی حملے کی حمایت کر دی

    میانمار کی ملٹری نے جمعرات کو یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئےعالمی برادری کے دھارے سے یکسر مختلف موقف اپنایا ہے۔ عالمی برادری نے یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی نہ صرف مذمت کی ہے ، بلکہ ماسکو کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا اقدام کیا ہے۔

    وائس آف امریکہ کی برمی سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے، میانمار کی فوجی کونسل کے ترجمان جنرل زا من تن نے فوجی حکومت کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حمایت کے اقدام کی وجوہ بیان کی ہیں۔

    بقول ان کے، ”اول یہ کہ روس نے میانمار کی خودمختاری کو مستحکم کرنے میں مدد دی ہے، اسی لیے،میرے خیال میں ہمارے لیے یہی اقدام درست ہے۔ دوئم یہ کہ دنیا کو بتایا جائے کہ روس ایک عالمی طاقت ہے”۔

    فوجی انقلاب کے سربراہ من آنگ ہلینگ نے گزشتہ سال جون میں روس کا دورہ کیا تھا، اور تب سے برما اور روس کی فوج کے مابین مضبوط مراسم قائم ہیں۔ روس اُن چند ملکوں میں سے ایک ہے جس نے یکم فروری 2021ء کے انقلاب کے بعد برما کی ملٹری کونسل کی حمایت کی تھی، اس بغاوت میں ایک سویلین حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت پسند راہنما آنگ سان سوچی اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    تب سے، اقوام متحدہ اور برما کے امور پر نظر رکھنے والے ماہرین، ملٹری کونسل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ تاہم روس اس مطالبے کو نظرانداز کرتار ہا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی :دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی :دہشت گرد گرفتار

    سکھر:سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی :دہشت گرد گرفتار ،اطلاعات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سکھر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی شناخت سجاد عزیز ملاح کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    رواں ماہ سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار کیے تھے۔ دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اورعبادت گاہیں تھیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں عمران حیدر اور ریاض احمد شامل ہیں، ان کے قبضے سے ستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے ، جس کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اور عبادت گاہیں تھیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سی ٹی ڈی کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، اس سے قبل آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • پاکستان کی درخواست قبول،پولینڈ نےبارڈرکراسنگ پوائنٹس       کھول دیے:مدد کونہ پہنچنےکاپراپیگنڈہ دم توڑگیا

    پاکستان کی درخواست قبول،پولینڈ نےبارڈرکراسنگ پوائنٹس کھول دیے:مدد کونہ پہنچنےکاپراپیگنڈہ دم توڑگیا

    اسلام آباد:پاکستان کی درخواست قبول، پولینڈ نے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیے:مدد کونہ پہنچنے کا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا ،اطلاعات کے مطابق روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے باعث پاکستان کی درخواست پر پولینڈ نے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کرانسنگ پوائنٹس کھول دیے۔

    یوکرین میں محصور پاکستانی طلبہ کو نکالنے کی کوششیں تیز ہوگئیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی مدد سے 35 طلبہ پولینڈ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ خرکیف میں سفارت خانے میں موجود طلبہ کو ٹرین کے ذریعے پولینڈ بھیجا گیا ہے۔ خرکیف میں موجود مزید 65 پاکستانیوں کو کل پولینڈ بھیجا جائے گا۔

    پولینڈ نے ابتدا میں ایک کراسنگ پوائنٹ سے پیدل داخلے کی اجازت دی تھی تاہم اب پاکستان کی درخواست پر 8 بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیے گئے ہیں۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ملک کا سفارت خانہ 25 فروری 2022 سے ترنوپیل میں مکمل طور پر فعال ہے اور یوکرین میں موجود طلبہ کے انخلا کے لیے فوکل پرسن بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

    ترنوپیل میں فوکل پرسن کی تفصیلات یہ ہیں: ڈاکٹر شہزاد نجم (موبائل فون نمبر+380632288874 +380979335992) ۔دارالحکومت کیف میں بھی سفارت خانے کے فوکل پرسن (موبائل فون نمبر +380681734727) پر پاکستانی طلبا کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرینیں کام کر رہی ہیں اور خارکیو سے لویو/ ترنوپیل تک ٹکٹ دستیاب ہیں۔ جن شہروں میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے وہاں تمام طلبہ کو بتایا گیا ہے کہ سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی مشیر کو طلبا کو ترنوپیل لانے کا کام سونپا گیا ہے۔

    دوسری جانب قومی ایئر لائن کے سی ای او ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا جس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوہل میں یکجا ہوں گے، ٹرنوہول میں سفارتخانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طلبا کو منتقل کرے گا۔اس کے بعد پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طلبہ کو وطن واپس پہنچائے گا۔

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ طلبہ کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی، ہم وطنوں کو واپس پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پولینڈ نے کورونا پاندیاں معطل کردی ہیں، پاکستانی شہری 15 روز میں پولینڈ میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کو نہ پہنچنے کےحوالے سے بعض ریاست مخالف میڈیا چینلز کی خبریں دم توڑ گئی ہیں ، حکومت پاکستان مسلسل رابطے میں ہے اور تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوشاں ہیں