Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودھا : ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی سلانوالی کے نمبرداران سے میٹنگ ۔

    سرگودھا : ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی سلانوالی کے نمبرداران سے میٹنگ ۔

    *سرگودھا:ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کا کمیونٹی پولیسنگ کی طرف ایک اور قدم، ٹی ایم اے آفس سلانوالی میں علاقہ کے نمبرداران سے میٹنگ*
    سرگودہا:جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس کاساتھ دیں، کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کی اطلاع پولیس کو دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ہوئے ٹی ایم اے آفس سلانوالی میں مختلف علاقوں کے نمبرداران سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹھیکری پہرہ لگوائیں چوکیداری ،نظام شروع کروائیں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں، معمولی نوعیت کے تنازعات گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں بنا کر حل کیےئ جائیں زمین کے تنازعہ میں پولیس ریونیو کے افسران کے ساتھ ملکر کام کرے گی نمبرداران کو قانون کے مطابق عزت دی جائے گی۔ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں آپ اپنے درمیان جرائم پیشہ عناصر کو جگہ نہ دیں۔ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نمبرداران نے مسائل کے حل کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں جن پر عملدرآمد کیلئے یقینی دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سلانوالی محمد جہانگیر جوئیہ، ایس ایچ او تھانہ سلانوالی ذیشان اقبال، ایس ایچ ا وتھانہ شاہ نکڈر شاہد نواز بھی موجود تھے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

  • انجمن تاجران پھٹ پڑے

    انجمن تاجران پھٹ پڑے

    کھڈیاں خاص بلدیہ کی بے حسی پر انجمن تاجران پھٹ پڑی. جمعہ کو بھرپور احتجاج کا اعلان. تفصیلات کے مطابق کھڈیاں شہر کے تمام گلی محلوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے. گٹر ابلنے سے سڑکوں پر پانی تیرتا دکھائی دیتا ہے جس سے کاروبار بری طرح ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے. جس پر انجمن تاجران نے آج پریس کانفرنس کی اور بلدیہ کی بے حسی پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جس میں جمعہ کو دوپہر 2 بجے بلدیہ چوک کھڈیاں میں مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام تمام تاجر تنظیمیں بھرپور احتجاج کریں گی
    کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • چینی کرپشن فری ماڈل:کرپٹ لوگوں کیخلاف فوری فیصلے     ،کڑی سزائیں:چینی صدرکاعمران خان کومشورہ؟حقیقت؟

    چینی کرپشن فری ماڈل:کرپٹ لوگوں کیخلاف فوری فیصلے ،کڑی سزائیں:چینی صدرکاعمران خان کومشورہ؟حقیقت؟

    اسلام آباد: کرپٹ لوگوں کے خلاف سخت فیصلے،کڑی سزائیں: چین کے صدر نے عمران خان واقعی یہ مشورہ دیا؟تردید نہ کی جاسکی،انتہائی معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ چین کےصدرشی جن پنگ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ایک خاص موضوع پر اہم گفتگو بھی ہوئی ہے جسے وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھی چھپانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں جب وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرپشن اور سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کا ذکر کیا تو چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو اس دوران انتہائی انہماک سے سُنی اور جب عمران خان نے اپنی گفتگو مکمل کی تو چین کےصدرشی جن پنگ کے صدر نے چین کے صدر نے چین میں کرپٹ لوگوں کے‌خلاف فیصلوں کو ملکی معاشی ترقی میں بہتری کا سبب قراردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران چین کےصدرشی جن پنگ کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو یہ بات بھی سمجھانے کی کوشش کی کہ جب تک کرپش کرنے والے کرپٹ افراد کے خلاف سخت فیصلے اور کڑی سزائیں نہیں دی جائیں گی اس وقت حکومت معاشرے میں بدعنوانیت کا خاتمہ نہیں کرسکے گی اور اس کے بغیر یہ خواب دیکھنے بے کار ہیں

    ذمہ دار ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران یہ الفاظ دہرائے کہ "伊姆蘭汗,你並不孤單,我們的合作也與你同在:عمران خان ہمت کریں ہم تمہارےساتھ ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شریف فیملی اور آصف علی زرداری کے حوالے سے بھی گفتگو کی کہ ان کی وجہ سے ملک آج اس نوبت کو پہنچا ہے ،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران چین کےصدرشی جن پنگ کے صدر نے وزیراعظم کو چین میں طاقتور کرپٹ لوگوں کو بغیر کسی دباو کے سزائیں دینے کا حوالہ بھی دیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جس طرح پہلے بھی ہر عالمی فورم اور ہرعالمی شخصیت کے ساتھ پاکستان میں کرپشن اور سابقہ حکمرانوں کی چوربازاری کا ببانگ دہل ذکر کرتے ہیں ، چینی صدر کے سامنے بھی وہی انداز اپنایا گیا جس پر چین کےصدرشی جن پنگ نے عمران خان کو بلاتفریق اور بغیر کسی دباو کو خاطر میں ان طاقتور شخصیات کے خلاف سخت فیصلے اور کڑی سزاوں کا مشورہ دیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چینی صدر وزیراعظم عمران خان کی اس موضوع پر گفتگو سے بہت متاثر ہوئے اور وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کوسراہا اور کرپشن کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مشورہ بھی دیا

    ذرائع کی یہ بات کس حد تک درست ہے اس حوالے سے ان دعووں کی ترد نہیں کی گئی ، اور اگریہ دعوے درست ہیں تو اس کا مطلب واضح ہے کہ چین کےصدرشی جن پنگ وزیراعظم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہیں اور وہ بھی پاکستان کے ان طاقتور کرپٹ خاندانوں کے خلاف چینی ماڈل کی طرز کے فیصلے چاہتے ہیں

    اگر یہ دعوے درست ہیں تواس کا مطلب یہ بھی واضح ہے کہ چین کی حکومت پاکستان کو ہرصورت آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب چینی ماڈل کو استعمال میں لاتے ہوئے کرپٹ لوگوں کوسخت سزائیں دی جائیں گی اور اگریہ بات درست ہے تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ چین کی حکومت عمران خان کے ساتھ ہر محاذ پرکھڑی ہوگی جس کی واضح مثال چینی وزارت خارجہ اور چینی سفیر کے یہ بیانات ہیں کہ چین کی حکومت پاکستان کی موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے متفق ہے اور چین اس حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کرے گا یہ اشارہ موجودہ حکومت کے اگلے دور حکومت کی طرف ہے

  • بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر

    بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر

    ممبئی: بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر ,اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ کی لیجنڈری آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔

     

     

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک تھیں، جن میں شاہ رخ خان بھی قابل ذکر ہیں۔

    اے این آئی کی جانب سے سچن ٹنڈولکر اور شاہ رخ خان کی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کنگ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے اور انہوں نے میت کے سامنے کھڑے ہوکر دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے۔

    شاہ رخ خان نے دعا ختم ہونے کے بعد ماسک نیچے کیا اور میت کی طرف منہ کر کے پھونک ماری۔ اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر ایک بھارتی صارف نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر پر تھوک پھینکا۔ اس کے نیچے اور بھی صارفین آئے اور شاہ رخ خان پر یہی الزام عائد کیا۔

    جہاں الزام عائد کرنے والے صارفین تھے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ ایسے باشعور لوگ موجود تھے جنہوں نے الزام لگانے والے صارفین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ شاہ رخ خان نے تھوکا نہیں بلکہ دعا پڑھ کر پھونکی ہے۔

    https://twitter.com/sunilssihag/status/1490316160994144256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1490319161381494788%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2281619%2F24

    آج صبح لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران فلم انڈسٹری اور بھارتی میوزک انڈسٹری کو مختلف زبانوں میں 30  ہزار سے زائد گانے دیے، وہ 1974ء سے 1991ء تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ گنیز بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمن کی اعلیٰ ظرفی ! اپنے تمام مخالفین کو”گلی محلے کے لفنگے” کہہ دیا

    مولانا فضل الرحمن کی اعلیٰ ظرفی ! اپنے تمام مخالفین کو”گلی محلے کے لفنگے” کہہ دیا

    ڈیرہ اسماعیل خان:مولانا فضل الرحمن کی اعلیٰ ظرفی ! اپنے مخالفین کو”گلی محلے کے لفنگے” کہہ دیا ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے تمام سیاسی مخالفین کو”گلی محلے کے لفنگے”کہہ کراعلیٰ ظرفی کا تیر چلا دیا

    مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ پی ڈی ایم کا مقابلہ نااہل حکمرانوں سے ہے، اب یہ ملک میں نہیں ٹھہر سکتے، ہم ان کو بھگائیں گے اور عوام کی نمائندہ حکومت بھی لائیں گے۔ جس گھرانے میں پیدا ہوا گلی محلوں کے لفنگوں کو میں جواب دے نہیں سکتا، صوبہ کے بلدیاتی انتخابات کو دومراحل میں کراکے اپنے حق میں نتائج حاصل کرنے کی سازش کی گئی۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نااہلوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،عمران خان واقعی باہر کا ایجنڈالیکر آیا، اسکے حق میں پروپیگنڈا کرنے والے آج شرمندہ ہیں ، اب یہ ملک میں نہیں ٹھہر سکتے انکو ہم بھگائیں گے، جعلی وزیر اعظم کے چین میں ہوتے ہوئے بھی چین کی قیادت نے وڈیو لنک سے بات کی اور براہ راست ملاقات نہیں کی۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بلاول، زرداری سے ملاقات پر مجھے اعتماد میں لیا، پی ڈی ایم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گی۔

    قبل ازیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میانوالی کے علاقے کندیاں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ اس حیثیت سے دیگر جماعتوں سے مل سکتے ہیں، کے پی الیکش میں کامیابی حاصل کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا جمعیت پی ٹی آئی کی ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، ہم جلد عوام کو اس ناجائر حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے، پارلیمنٹ عوام کا عہدہ ہے، ان کے بغیر آمریت ہی ہے۔

  • کورنگی بلاول کالونی میں فیکٹری میں 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی

    کورنگی بلاول کالونی میں فیکٹری میں 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی

    کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی کے قریب کپڑے کی فیکٹری میں پانچ ملزمان نے یرغمال بنا کر 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی کر ڈالی،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    پولیس کو فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 ملزمان نے فیکٹری کے گارڈ کا اسلحہ چھینا، پھر فیکٹری میں داخل ہوئے اور اکاو?نٹ ڈیپارٹمنٹ میں لاکر سے 70 لاکھ روپے لوٹے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات رات ڈیڑھ بجے کے قریب ہوئی، ہفتہ وار تعطیل کے باعث فیکٹری کا اکاونٹ سیکشن بند ہوتا ہے۔ چھٹی کے روز فیکٹری میں اتنا کیش کیسے موجود تھا، پولیس نے واردات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

  • چین کےصدرسےملاقات بہت اچھی رہی:دفاعی اوراقتصادی      حکمت عملی پربھرپوراتفاق بھی کیا:وزیراعظم عمران خان

    چین کےصدرسےملاقات بہت اچھی رہی:دفاعی اوراقتصادی حکمت عملی پربھرپوراتفاق بھی کیا:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد :‘چین کےصدر سے ملاقات بہت اچھی رہی:دفاعی اوراقتصادی حکمت عملی پربھرپوراتفاق بھی کیا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کےصدرشی جن پنگ سےملاقات شاندار رہی۔

    وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر سےملاقات کی فوٹیج کےساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی ہم نے اسٹرٹیجک اوراقتصادی تعلقات کومزیدفروغ دینےپر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم نے لکھا کہ ملاقات میں سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں ہوئی، اکتوبر 2019میں وزیراعظم کے دورہ چین کےبعد دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات تھی۔

    اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم عمران خان نے اولمپک سرمائی کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر چینی قیادت کو مبارکباد دی اور چین کے نئے قمری سال پر چینی عوام کے لئےنیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کو چینی میڈیا بہت اہم قراردے رہا ہے اور یہ توقع کی ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی ، خارجہ اور اقتصادی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ، چینی صدر وزیراعظم عمران خان کی گفتگو سُن کر بہت ہی متاثر ہوئے ہیں

  • میڈیکل اسٹورز کے ذریعے بڑے پیمانے پر جعلی ادویات بیچے جانے کا انکشاف

    میڈیکل اسٹورز کے ذریعے بڑے پیمانے پر جعلی ادویات بیچے جانے کا انکشاف

    کراچی : میڈیکل اسٹورز کے ذریعے بڑے پیمانے پر جعلی ادویات بیچے جانے کا انکشاف، ملزمان نے شہر میں جعلی ادویات بیچنے کا اعتراف کر لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں چھوٹے میڈیکل اسٹورز کے ذریعے جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے کراچی میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو منظم طریقے سے یہ دھندہ چلاتا تھا۔
    گروہ کے ارکان سے تحقیقات میں کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں، لیاقت آباد میں ایک گھر پر ایف آئی اے نے چھاپا مارا تو بڑی تعداد میں ادویات کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ادویات فروخت کرنے والےگروہ کی صورت میں کام کرتے تھے، گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ ہر کارندے کو الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، جعلی ادویات کی پرنٹنگ کی ذمہ داری مرزا ندیم نامی ملزم کی تھی۔

    یف آئی اے کے مطابق جب ادویات کی جانچ کرائی گئی تو معلوم ہوا کہ تمام برانڈز کی جعلی ادویات فروخت کی جا رہی تھی۔جعلی ادویات کو لیاقت آباد میں باقاعدہ پیکنگ کر کے تیار کیا جاتا تھا، لیاقت آباد میں گھر پر ایف آئی اے نے چھاپا مارا تو بڑی تعداد میں ادویات کی بوتلیں ملیں۔ایف آئی اے کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ تمام کام منگھوپیر کے علاقےمیں کیا جاتا ہے، کمپنیوں کے پرنٹ مٹیریل اور کارٹن ندیم ہی تیار کر کے لاتا تھا۔
    ایف آئی اے کے مطابق دھندے میں عدنان اور سکندر بھی شامل ہیں جنھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔انکشاف ہوا کہ جعلی، غیر معیاری ادویات چھوٹے میڈیکل اسٹورز میں بیچی جاتی تھیں،اور ہول سیل مارکیٹ میں اسے ذیشان فروخت کرتا تھا، ذیشان نے رام سوامی میں باقاعدہ کمپنی بھی بنا رکھی تھی، چھاپے کے دوران ذیشان کے دفتر سے 10 ادویات کے برانڈز کی ادویات ملیں۔ایف آئی اے کے مطابق جو ادویات برآمد ہوئیں ان میں اینٹی بائیوٹک سیرپ پاؤڈر، انجکشنز، ڈرپ میں لگنے والے انجکشنز، اور درد کی ادویات شامل ہیں ۔

  • پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے : ثروت اعجاز قادری

    پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے : ثروت اعجاز قادری

    کراچی : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے ۔

    مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا بھارت کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں پاکستان میں دہشتگردی کرکے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ،بھارت کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،پاک فوج کی صلاحیتوں کا پوری دنیا اعتراف کررہی ہے بلوچستان میں دہشتگردوں کو عبرت کانشان بناکر واضع پیغام دے دیا ہے ملک کی سلامتی پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دینگے ،کشمیر مودی کے باپ کی جاگیر نہیں مودی اور جنونی ہندئوں کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا ،پاکستان کے عوام کشمیر کی مائوں ،بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں ظلم کی اندھیری رات اب ختم ہونیوالی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈی میں ذکر اہلبیت ویکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
    اس موقع پر علامہ علی احمد سیالوی ،علامہ نعیم چشتی ،مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری اور کراچی ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران بھی موجود ہیں ۔

    ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف اور ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،مسئلہ کشمیر کا اب حل ہونا چاہیے مظلوم کشمیریوں کو ظالموں سے نجات دلانے کیلئے او آئی سی مثبت کردار ادا کرئے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والے غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں ،صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کی محبت ہمارے دلوں سے کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتا ،صحابہ کرام کی توہین کرنیوالوں کو کے خلاف قانون کی گرفت کو یقینی بنانا ہو گا ۔

  • اگر بلاول کہیں تو آصف زرداری کو بھی صحت کارڈ دے سکتے ہیں : حلیم عادل شیخ

    اگر بلاول کہیں تو آصف زرداری کو بھی صحت کارڈ دے سکتے ہیں : حلیم عادل شیخ

    کراچی : سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ڈاکوکا بیٹا ملک پر ڈاکے کی مثالیں دیتے اچھا نہیں لگتا، اگر بلاول کہیں تو ہم آصف زرداری کو بھی صحت کارڈ دے سکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ بلاول بھٹو کی چیخیں بتارہی ہیں کہ وہ مکمل گھبرائے ہوئے ہیں، بلاول اور ان کے والد نے شہید محترمہ اور بھٹو کی سیاسی نظریے کو دفن کردیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ بلاول کے والد اور پھپو کورونا ویکسین میں بھی ٹین پرسنٹ لیتے رہے ہیں ،لانگ مارچ کریں یا شارٹ مارچ ناکامی زرداری خاندان کا مقدر بن چکا ہے، بلوچستان کی غیور عوام پیپلزپارٹی کے مظالم اور دھوکے نہیں بھولی۔انہوں نے سوال کیا کہ بلاول بتائیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شفاف تھا تو چیئرپرسن مفرور کیوں ہیں ۔