Baaghi TV

Author: +9251

  • "آجاؤخان جی تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”روسی صدرکی دعوت :وزیراعظم عمران خان کا تاریخی دورہ روس

    "آجاؤخان جی تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”روسی صدرکی دعوت :وزیراعظم عمران خان کا تاریخی دورہ روس

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کریں گے، وزیراعظم روس کا دوطرفہ دورہ کرنے والے 23سال میں پہلے وزیراعظم ہونگے، وزیراعظم عمران خان دورہ روس، روسی صدر پیوتن کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی انکے ہمراہ جائے گا، دورہ روس فروری کے آخر میں کیا جائے گا، دورہ سے متعلق حتمی شیڈیولنگ کا سلسلہ جاری ہے،
    دفتر خارجہ کے ذرائع نے ڈیلی ٹائمز کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں روس کا تاریخی دورہ کرنے والے ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی جا سکے۔

    ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں معیشت، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

    وزیراعظم دورہ روس میں دوطرفہ تعلقات، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن جسے اسٹریٹجک اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ بھی کہا جاتا ہے ، جو پہلے نارتھ ساؤتھ پائپ لائن کے نام سے جانا جاتا تھا، بھی بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہوگا اور توقع ہے کہ ماسکو میں دونوں فریقین کے درمیان وفود کی سطح کے دوران اس منصوبے پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ 2.5 بلین ڈالر کا پائپ لائن منصوبہ کراچی اور گوادر کے مائع قدرتی گیس (LNG) ٹرمینلز سے بڑے شمال وسطی شہر لاہور تک ہر سال 12.3 بلین کیوبک میٹر (bcm) قدرتی گیس کی ترسیل کو محفوظ بنائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان 1970 کی دہائی کے وسط سے شروع کیا جانے والا پہلا اتنے بڑے پیمانے پر اقتصادی اقدام ہوگا۔

    اگرچہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف سطحوں پر تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے لیکن 2003 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دورہ ماسکو کے بعد سے یہ وزیراعظم عمران خان کا پہلا دورہ ہوگا۔اس پس منظر میں اس دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے جس سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی نئی شروعات متوقع ہے۔

    حالیہ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن دونوں نے بھی اپنے تعاون کو مزید تقویت دینے پر اتفاق کیا۔

    دفتر خارجہ کے ذرائع نے یقین ظاہر کیا کہ روسی صدر کا رواں سال کے آخر تک دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے جو دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ ہوگا اور اسے مزید بلندی کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی۔

    خیال رہے کہ آخری بار کسی پاکستانی وزیراعظم نے دو طرفہ دورہ روس سنہ 1999 میں کیا تھا،سابق صدر آصف علی زرداری نے بطور صدر آخری مرتبہ روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا جو سنہ 2011 میں ہوا۔

  • طالبان حکومت  سرحد پار سےدہشت گرد کارروائیاں روکے:دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں: شیخ رشید

    طالبان حکومت سرحد پار سےدہشت گرد کارروائیاں روکے:دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد : طالبان حکومت وعدوں کے مطابق سرحد پار سےدہشت گرد کارروائیاں روکے:دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے طالبان حکومت سے اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی وطن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سکیورٹی فورسزکے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے

    یاد رہے کہ آج ایک بار پھر افغانستان کی سرحد کے اندر سے پاکستانی فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی ، اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہدا میں لانس نائیک، ضیاء اللہ خان، ناہید اقبال، سمیر اللہ خان اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور افغان عبوری حکومت سے مستقبل میں ایسی سرگرمیاں نہ ہونے کی توقع کرتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • پاکستان کے ساتھ کیا معاملات طئے ہوئے؟آئی ایم ایف نے تفصیلات جاری کردیں

    پاکستان کے ساتھ کیا معاملات طئے ہوئے؟آئی ایم ایف نے تفصیلات جاری کردیں

    پاکستان کے ساتھ کیا معاملات طئے ہوئے؟آئی ایم ایف نے تفصیلات جاری کردیں ،اطلاعات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کردی ہیں
    آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تعمیراتی شعبے کے لیے مالیاتی اداروں کی ایمنسٹی اسکیم کنٹرول کرے، آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتیں بھی بڑھانےکا مطالبہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، آئندہ مالی سال ایف بی آرکے لیے 1155 ارب روپےکے اضافی ٹیکس کا ہدف رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آرٹیکس ہدف 7255 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے،پیٹرولیم لیوی کی مد میں406 ارب روپےکی وصولیوں کی تجویز ہے اور براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے وصولی کی تجویز دی گئی ہے۔

    آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہےکہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پرعمل درآمد مکمل کرے، پاکستان نےمنی لانڈرنگ کے خلاف27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دیے گئےگروپوں کے رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کرکے سزا دلوائے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان اے پی جی کی طرف سے نشاندہی کے بعد مالیاتی نظام میں خامیاں دورکرے، آئندہ مالی سال کے لیے سود ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے کا تخمینہ ہے، اخراجات کا تخیمنہ 12ہزار994 ارب روپے اور آمدن کا تخمینہ 10 ہزار272 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

  • بریکنگ نیوز قصور ٹریفک حادثہ تین افراد جاں

    بریکنگ نیوز

    قصور ٹریفک حادثہ

    قصور حادثہ مین دیپالپور روڈ پر بہادر پورہ کے پاس پیش آیا بائیس ویلر ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر ماری دی۔ ریسکیو نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ٹریفک حادثہ میں آٹھ لوگ زخمی ہوئی جن میں تین لوگوں کی موقعہ پر موت واقع ہوگئی۔ مرنے والوں میں چھ سالہ علیزہ پچاس سالہ منشا اور ایک کس نامعلوم کے نام سے ہوئی زخمیوں کی شناخت تیس سالہ فاطمہ پنتالیس سالہ حاشرہ اور آٹھ سالہ فخر اور ساٹھ سالہ خورشید کے نام سے ہوئی
    مہر بشارت صدیقی بیوروچف قصور

  • شاہد خاقان عباسی کے بعد مفتاح اسمٰعیل نےسندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کو قراردیا

    شاہد خاقان عباسی کے بعد مفتاح اسمٰعیل نےسندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کو قراردیا

    کراچی :سندھ میں ہر طرف تباہی اور مایوسیاں : ذمہ دار پیپلزپارٹی جو پچھلے13سال سےحکومت کررہی ہے:اطلاعات کے مطبق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے سندھ میں پچھلے تیرہ سال سے حکومت کر رہے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آٸی والے کہتے ہیں کہ مہنگاٸی ہے تو کیا ہوا ووٹ ہمیں ہی دو، پیپلز پارٹی والے سندھ میں پچھلے تیرہ سال سے حکومت کر رہے ہیں مگر اسکولوں میں اساتذہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں فرنیچر نہیں، سہولیات نہیں لیکن وہ بھی کہتے ہیں کہ ووٹ ہمیں دو، یہاں گلی گلی میں گندگی کے ڈھیر ہیں لیکن حکومت کہتی ہے کہ ووٹ ہمیں دو۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہاں کی عوام اور ان کے بچوں کو سزا دی ہوئی ہے کہ ان سے بنیادی سہولیات چھین لو، چار سو کروڑ یومیہ دیا جاتا ہے یہاں سے پر عوام پر ایک کوڑی بھی خرچ نہیں ہوتی، عمران خان نے پچاس لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا نہ سانگھڑ میں ایک گھر بنا نہ سانگھڑ میں ایک نوکری ملی

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جتنے وسائل مسلم لیگ نواز نے صوبوں کے بڑھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی اور موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ۔

  • آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہو گئے ہیں : آمنہ الیاس

    آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہو گئے ہیں : آمنہ الیاس

    کراچی : اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے گالوں کی سرجری سمیت کسی بھی عضو کی سرجری نہیں کرائی اور یہ کہ آج کل کے تمام لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہوگئے ہیں۔

    اداکارہ و ماڈل حال ہی میں ’وائس اوور مین‘ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ یہ تاثر ?غلط ہے کہ لوگ ان کی اداکاری پسند نہیں کرتے اور صرف ان کی جسامت اور فیشن کو دیکھتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ انہیں کسی پاکستانی فلم میں بوس و کنار کا منظر کرنے کا کہا جائے گا تو وہ اس پر راضی ہوجائیں گی۔آمنہ الیاس نے واضح کیا کہ البتہ ممکنہ طور پر وہ کسی ہولی وڈ فلم میں اپنی پسند کے کسی بہترین اداکار کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروا سکتی ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ وہ کسی کو مارنے یا پیٹنے میں بہترین تجربہ رکھتی ہیں مگر ان کی مذکورہ مہارت کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

    آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیکھ کر ان کے دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوتی، البتہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو دیکھ کر ان کا دل زور سے دھڑکتا ہے۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ریسلر بنتیں جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں سب سے زیادہ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے حوالے سے نامناسب باتیں بھی کی جاتی ہیں۔
    ایک سیگمنٹ میں آمنہ الیاس نے کہا کہ مرد حضرات کا دماغ گھٹنوں میں نہیں بلکہ پیروں تلے ہوتا ہے۔آمنہ الیاس نے ایک سوال پر واضح کیا کہ انہوں نے تو گالوں کی سرجری کروائی ہے اور نہ ہی کسی اور حصے میں انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔اداکارہ کے مطابق اگر انہیں موقع ملے تو وہ اپنی جنس تبدیل کرواکر لڑکا بنیں گی جب کہ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں پرکشش مرد اچھے لگتے ہیں مگر ساتھ ہی کہا کہ آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہی ہو گئے ہیں .

  • سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر“پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر“پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    لاہور:سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر “پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

     

     

     

     

    تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو یکجہتی کشمیر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،کشمیر یوتھ الائنس کیجانب سے #5thFebKashmirSolidarityDay ہیش ٹیگ 4 فروری شام 6 بجے جاری کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس میں 800 سے زاہد سوشل میڈیا صارفین نےحصہ لیا اور یہ ہیش ٹیگ دنیا بھر کے 16.1 ملین سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا، جبکہ کشمیر سے متعلق دیگر ٹرینڈ بھی ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہے۔

     

    اس موقع پر سربراہ کشمیر یوتھ الائنس ٹیوئٹر ٹیم محمد اختر کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کشمیر یوتھ الائنس اسی جذبے اور مستعد قدمی سے ہندوستان کا مکروہ چہرہ عالمی برداری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا کہ کس طرح بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کرتے ہوۓ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

    مزید یہ کہ اب مسئلہ کشمیر محض دنوں پر محیط نہیں رہے گا بلکہ اب پورا سال ٹرینڈ کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے رہیں گے۔

  • شوہر نے بیوی کو ذ بح کر کے خود کشی کر لی

    شوہر نے بیوی کو ذ بح کر کے خود کشی کر لی

    کراچی : کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے، شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ منظور کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ لگتا ہے کہ شوہر سیف اللہ نے بیوی آمنہ کو تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کیا اور بعد میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق کثیرالمنزلہ عمارت میں میاں بیوی کے ساتھ بچے بھی تھے لیکن کوئی بھی بچہ عینی شاہد نہیں ہے۔ 7 بہن بھائیوں میں کچھ بالائی اور کچھ نچلی منزلوں پر تھے لیکن کوئی بھی وقوعہ کے وقت والدین کے پاس نہیں تھا۔پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے بچوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں جب کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کو طلب کر لیا ہے۔

  • 6 لاکھ فالورز والی ٹک ٹاکر 3 لڑکوں سمیت کراچی میں قتل

    6 لاکھ فالورز والی ٹک ٹاکر 3 لڑکوں سمیت کراچی میں قتل

    کراچی : 6 لاکھ فالورز والی ٹک ٹاکر 3 لڑکوں سمیت کراچی میں قتل

    تفصیلات کے مطابق 6 لاکھ فالورز والی ٹک ٹاکر 3 لڑکوں سمیت کراچی میں قتل ہو گئی ۔ 12 گھنٹے سے لاش ہسپتال پڑی ہے کوئی لینے نہیں آیا۔ گھر والوں نے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔

    ٹک ٹاکر کی ایک ویڈیو پر لاکھوں ویوز آتے تھے لیکن اب میت لینے کیلئے ایک بندہ بھی نہیں آرہا ۔ میت 12 گھنٹے سے اسپتال میں پڑی ہے ۔

    اسپتال میں موجود ایک صاحب کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ دنیا والے صرف دکھاوے کیلئے ہوتے ہیں ۔

  • فتح چھینی نہیں جاتی:عطا کی جاتی ہے      :بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل 5ویں شکست

    فتح چھینی نہیں جاتی:عطا کی جاتی ہے :بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل 5ویں شکست

    لاہور:فتح چھینی نہیں جاتی بلکہ اللہ کی طرف سے عطا کی جاتی ہے:بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل 5ویں شکست،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے42 رنز سے فتح سمیٹ لی اور کراچی کنگز کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ جاری ہے ، ایونٹ کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے قائد بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔

    کراچی کنگز اننگز

    178 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم شرجیل خان 6 اور کپتان بابر اعظم صرف 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، صاحبزادہ فرحان نے 25 رنز بنائے ، مگر وہ رن آؤٹ ہوکر واپس لوٹ گئے، آئن کوکبین 2، عماد وسیم 9 اور لوئس گریگوری 15 سکور بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 4، حسن علی، وقاص مقصود اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

    کراچی کنگز کے خلاف یونائیٹد کی جانب سے پال سٹرلنگ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر177 رنز بنائے، پال سٹرلنگ 39، الیکس ہیلز 30، کپتان شاداب خان 29 اور آصف علی 10 ،اعظم خان 16 اور کولن منرو 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کے عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد نبی اور عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی جبکہ کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

    کراچی کنگز سکواڈ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شرجیل خان، آئن کوکبین، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، لوئس گریگوری، عماد وسیم، کرس جورڈن، عمید آصف، محمد طہٰ خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ

    کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں کپتان شاداب خان ، الیکس ہیلز، پال سٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ فتح کا تعلق شخصیات ، رعب اور قوت سے نہیں بلکہ کامیابی ہمیشہ عاجزی اور انکساری میں ہوتی ہے اور یہ اللہ کے فضل کے سوا ممکن نہیں‌، اس موقع پر سمجھ لینا ضروری ہے کہ اگر ٹیم بابر اعظم کی وجہ سے جیتتی رہی توبابراعظم کی قیادت میں اب بھی کراچی کنگز کو جیتنا چاہیے تھا ، لیکن ایسا نہیں ہے ،دوسرا اس میں یہ بھی پیغام ہے کہ وہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ بس جیت میری وجہ سے ہے آج ان کو یہ نظریہ بدل لینا چاہیے کہ جیت کا تعلق فرد اورشخصیات سے نہیں ، بلکہ یہ اللہ کی رحمت ہے جو کسی کے بھی حصے میں آسکتی ہے