Baaghi TV

Author: +9251

  • ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے

    ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے

    لاہور:ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ندیم افضل چن بھی بول پڑے اور بڑے سکینڈل کی نشاندہی کردی۔

    ندیم افضل چن نے سالم سرگودھا رنگ روڈ کو راولپنڈی رنگ روڈ ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹس اور مخصوص ہاوسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کے لیے روٹ تبدیل کیا گیا۔

     

    اس حوالے سے ملیحہ ہاشمی نے ندیم افضل چن کی زبان سے نکلے ہوئے کلمات ندیم افضل چن کی ہی زبانی سب کو سُنا دیئے ، ملیحہ کہتی ہیں کہ ندیم افضل چن تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ !

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب انکوائری کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا،اب ایک نیا روٹ بنا لیا گیا جس کے لیے ہمیں آن بورڈ بھی نہیں لیا گیا۔

    ندیم افضل چن کاکہنا تھا کہ میری گزارش ہے جنہوں نے یہ روٹ تبدیل کیا ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہئیے۔اس میں بڑے بڑے ٹائیکون،بیوروکریٹس، بیورکریٹس کے رشتے دار ملوث ہیں جنہوں نے نئی سڑک پر زمینیں خرید رکھی ہیں۔

  • اسلام آباد:تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کی گرفتاری کے لئے کھوکھر ہاؤس پر چھاپہ

    اسلام آباد:تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کی گرفتاری کے لئے کھوکھر ہاؤس پر چھاپہ

    اسلام آباد:تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کی گرفتاری کے لئے کھوکھر ہاؤس پر چھاپہ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی مشہورشخصیت مرحوم تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ پولیس نے کھوکھرہاوس پر چھاپہ مارا ہے

    فرخ کھوکھر چھاپے کے وقت ڈیرے پر موجود نہ تھا، پولیس ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہیں۔ کسی بھی شخص کو کسی شہری کی جائیداد پر قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہےقبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جڑواں شہروں میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے مرحوم تاجی کھوکھر کے صاحبزادے فرخ کھوکھر کے خلاف شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں نیا مقدمہ درج تھا۔

    پولیس نے اسی کیس میں مبینہ طور پر تفتیشی آفیسر کو ساڑھے تین لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کرنے پر فرخ کھوکھر کے دست راست واجد عباسی کو رشوت کی رقم سمیت گرفتار کرکے ایک اور مقدمہ درج کیا تھا

    دونوں مقدمات 20 جولائی 2021ء کو تھانہ ائیرپورٹ راولپنڈی میں درج کئے گئے۔ کرنل امان اللہ روڈ بہارہ کہو کے رہائشی راؤ محمد رمضان نامی شہری نے پولیس تھانہ ائیر پورٹ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میں نے اپنے چھوٹے بھائی راؤ محمد عرفان جوکہ سعودی عرب میں مزدوری کرتا ہے کے ساتھ مل کر 3 نومبر 2020ء کو چھ مرلے پلاٹ واقع شاہین ٹاؤن گلی نمبر آٹھ موضع گنگال راولپنڈی میں مسمی راجہ عبدالقیوم ولد راجہ عاشق علی سے بذریعہ رجسٹری کروا کر 36 لاکھ روپے میں خریدا اور قبضہ لیا۔

    تقریباً چھ ماہ تک پلاٹ کا قبضہ ہمارے پاس رہا،ایک ماہ قبل میں اپنے پلاٹ پر گیا تو دیکھا کہ مین گلی جو میرے پلاٹ کے ساتھ ملحقہ تھی وہاں سیمنٹ بلاک کی دیوار بنی ہوئی ہے اور میرے پلاٹ پر کسی نے دیوار لگاکر قبضہ کرلیا ہے۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ فرخ کھوکھر ولد امتیاز کھوکھر عرف تاجی کھوکھر نے میرے پلاٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ میں نے فرخ کھوکھر سے بات کی تو اس نے کہاکہ اگر دوبارہ یہاں آئے تو زندہ نہیں جاؤ گے میں تمہیں اور تمہارے بھائی رضوان کو جان سے مار دوں گا۔ میں دوبارہ پلاٹ پر گیا تو وہاں سات آٹھ نامعلوم مسلح افراد بیٹھے ہوئے تھے۔ میں ڈر کی وجہ سے واپس آگیا ۔ ہم غریب لوگ ہیں۔

    ہم دونوں بھائیوں نے اپنی جمع پونجی لگاکر پلاٹ خریدا تھا تاکہ اس پر مکان بناسکیں لیکن پلاٹ پر فرخ کھوکھر اور اس کے ساتھیوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 1100/21 بجرم 506 ضمن ٹو، 440/447/511/148/149 کے تحت درج کرلیا۔

    اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ائیرپورٹ پولیس نے فرخ کھوکھر کے دست راست واجد محمود عباسی کے خلاف مقدمہ نمبر 1102/21 بجرم 162 ت پ درج کیا۔ یہ مقدمہ سب انسپکٹر راجہ محمد عثمان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا

    اور پھربالآخراسلام آباد پولیس نے دل بڑا کرکے تاجی کھوکھر کے بیٹے کے گھرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہےہیں‌

  • اسرائیل کا افغان مہاجرین کے لیے 5 لاکھ ڈالرمدد کا اعلان

    اسرائیل کا افغان مہاجرین کے لیے 5 لاکھ ڈالرمدد کا اعلان

    یروشلم :اسرائیل کا افغان مہاجرین کے لیے 5 لاکھ ڈالرمدد کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے افغان مہاجرین کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے 5 لاکھ ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ، یا رہے کہ اسرائیل کا عطیہ اسی دن آیا جب اقوام متحدہ نے افغانستان کے لیے 4.4 بلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا تھا۔

    اسرائیلی وزارت خارجہ نے منگل کو اعلان کیا کہ افغانستان کی مدد کے لیے اسرائیل نے تاجکستان میں افغان مہاجرین کے لیے خوراک، طبی امداد اور دیگر امداد کے لیے اقوام متحدہ کو 500,000 ڈالر عطیہ کیے ہیں۔

    اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اُشپیز نے کہا کہ ان کے ملک کو "افغان طالبان سے بھاگنے والے افغانوں کی مدد کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا حصہ بننے پر فخر ہے”۔

    اُشپیز نے مزید کہا کہ اس امداد نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ اسرائیل کی وابستگی کو اجاگر کیا،

    اقوام متحدہ کے مطابق، افغانستان میں 22 ملین افراد اور پڑوسی ممالک میں مزید 5.7 ملین بے گھر ہونے والے افغان – اس کی آبادی کا تقریباً 15 فیصد – کو اس سال اہم امداد کی ضرورت ہے۔

    اپیل میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے لیے بین الاقوامی عطیات اور اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (UNHCR) کے لیے 623 ملین ڈالر کی درخواست کی گئی۔

    "ایک مکمل انسانی تباہی پھیل رہی ہے۔ میرا پیغام فوری ہے: افغانستان کے لوگوں پر دروازے بند نہ کریں،” اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا۔

    انہوں نے زور دیا کہ "ہماری مدد کریں وسیع پیمانے پر بھوک، بیماری، غذائی قلت، اور بالآخر موت کو روکنے میں،

    یاد رہے کہ پچھلے سال اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے، ملک کے لیے غیر ملکی امداد بند کر دی گئی، جس نے کابل کو معاشی بحران میں ڈال دیا۔

    گریفتھس نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی کا انحصار زندگی بچانے والی امداد پر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ UNHCR کی توجہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ اور مدد پر ہے۔

  • قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

    قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ:قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ان کی وفات کی خبر کی تصدیق کردی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق قومی کبڈی ٹیم کے نامور کھلاڑی شکیل جٹ گاؤں سے ٹوبہ شہر آتے ہوئے ٹریفک حادثہ کا شکار ہوئے، شکیل جٹ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ مزدا ٹرک نے ٹکر ماردی ۔ٹریفک حادثہ بھلیر پلی کے قریب پیش آیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    شکیل جٹ کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کبڈی پلیئرز میں ہوتا ہے قومی ٹیم سے قبل وہ پاکستان آرمی کی ٹیم میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    ادھر آج صبح صبح بہاولپور کے نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب نجی سکول جانے والے بچوں کے رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    یہ افسوسناک حادثہ کلانچ والا روڈ پر اسوقت پیش آیا، جب 17 بچوں سے بھرا موٹرسائیکل رکشہ شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آگیا۔ حادثے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ٹرالر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔

  • 3 سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے

    3 سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے

    محکمہ توانائی سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کو خط لکھ دیا، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کر دیں۔

    خط میں کہا گیا کہ ہم گیس کی پیداوار اور درست تقسیم کر کے دکھا سکتے ہیں، صوبے کو گیس پیدا کرنے کے باوجود اس کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    خط کے مطابق گزشتہ 3 سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، گیس کی بندش اور لو پریشر کے نتیجے میں کراچی کے مکین مشکلات کا شکار ہیں، شہری ملازمتوں اور بچے بھوکے اسکول جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    وفاق کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ شہری لکڑی، کوئلے اور سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    صوبائی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ سندھ کی گیس کی ضرورت 750 اور فراہمی 560 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، آئین گیس پیدا کرنے والے صوبے کو استعمال کا ترجیحی حق دیتا ہے۔

  • ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف عملی کارروائی کا حکم

    ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف عملی کارروائی کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی آر کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عملی کارروائی کاحکم دیدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم پی آرکالونی بلوچ گوٹھ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایس بی سی اے حکام کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف عملی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے ایس بی سی اے حکام سے استفسار کیا کہ اب تک غیر قانونی عمارت کو مسمار کیوں نہیں کیا گیا؟، جس پر وکیل ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا کہ عمارت کٹی پہاڑی کے اس طرف ہے، کارروائی میں صورتحال خراب ہوسکتی ہے، جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا کہ کیاکٹی پہاڑی کراچی میں نہیں ہے؟، کارروائی مکمل کرکےرپورٹ پیش کریں۔

    عدالت نےسب رجسٹرار کو عمارت کی کسی بھی قسم کی رجسٹریشن سےروک دیا جبکہ کے الیکٹرک، ایس ایس جی سی اور واٹربورڈ کو بھی عمارت میں کسی بھی کنکشن کی فراہمی سے روک دیا، عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ جب تک ایس بی سی اے کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے، رجسٹریشن نہ کی جائے۔

    واضح رہے کہ ایس بی سی اے نے 5منزلہ غیرقانونی عمارت کی تعمیر سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایم پی آرکالونی میں تعمیر عمارت کی کوئی منظوری نہیں لی گئی ، ایم پی آر کالونی کا علاقہ گوٹھ آباد اسکیم میں آتاہےجہاں ایسی تعمیرات کی اجازت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے کو ایم پی آرکالونی میں غیرقانونی عمارت گرانے اور بلڈرکیخلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔

  • آئی ایم ایف کی شرط یا بیورو کریسی کی نااہلی یا پھرشوکت ترین وزیراعظم پربھاری:کچھ سمجھ نہیں آرہا

    آئی ایم ایف کی شرط یا بیورو کریسی کی نااہلی یا پھرشوکت ترین وزیراعظم پربھاری:کچھ سمجھ نہیں آرہا

    کراچی: آئی ایم ایف کی شرط یا بیورو کریسی کی نااہلی یا پھرشوکت ترین وزیراعظم پربھاری:کچھ سمجھ نہیں آرہا:تاجربرادری،اطلاعات کے مطابق کراچی کی تاجر برادری اس وقت سخت پریشان ہے ، تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھ نہیں پار ہے کہ کیا یہ فیصلہ آئی ایم ایف کا جبر ہے یا پھربیوروکریسی کی ناہلی ہے کہ وہ ایک طئے شدہ بات پر عمل دراًمد نہیں کرواسکتے یا پھر شوکت ترین وزیراعظم پر بھاری ہیں کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود کسی کی رائے کا احترم نہیں کیا گیا

    اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھی کی تاجر برادری سخت پریشان ہے ان کا کہنا ہے کہ عجیب معاملہ ہےکہ حکومت خود ہی قانون اور پالیسیاں بناتی ہے اور خود سرکار نے خود اپنا ہی بنایا قانون توڑ دیا

    اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فری ایکسپورٹ پراسیسنگ زون پر ٹیکس لگادیا، تاجری برادری کا کہنا تھا کہ فنانس بل میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی درآمدات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کی گئی ، تاجر برادری کایہ بھی کہنا ہے کہ ایسے ہونہیں سکتا کیونکہ وزیراعظم ہمیں یقین دہانئی کروا چکے ہیں ، لیکن سوچتے ہیں کہ پھروزیراعظم مجور ہیں کیا یا پھران کو بے خبر رکھا جارہا ہے

    اس حوالے سے ایکسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات بے نتیجہ رہی, اس کے ساتھ ساتھ کراچی اور سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کی مسئلہ کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور وزیراعظم نے ہماری بات کو بڑے غور سے سُنا لیکن وزیرخزانہ شوکت ترین درمیان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے

    برآمدکنندگان کے مطابق سیلز ٹیکس کا نفاذ ای پی زیڈ ایکٹ 1980 کے قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس سے حکومت کو ایک روپے کا بھی ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوگا۔برآمدکنندہ عرفان اخلاص کے مطابق ای پی زیڈ کی تمام تردرآمدات سو فیصد برآمد کردی جاتی ہیں

    اس حوالے سے ایکسپورٹرز نے مزید کہاکہ ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس قانون کے مطابق ریفنڈ کی شکل میں حکومت کو واپس کرنا ہوتا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس سے حکومت کو ایک روپے کا بھی ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوگا,

    ایکسپورٹرز نے اس موقع پر یہ بھی انکشاف کیا کہ بات چیت کے دوران وزیرخزانہ اپنی بات پرڈٹے رہے اور کہا کہ ای پی زیڈ کے صنعتکار پوری درآمدات برآمد نہیں کررہے ہیں,

    اس بارے میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات بے نتیجہ رہی,وزیر خزانہ کا موقف ہے کہ ایکسپورٹرزای پی زیڈ کے صنعتکار پوری درآمدات برآمد نہیں کررہے ہیں, جبکہ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کا نفاذ ای پی زیڈ ایکٹ 1980 کے قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگاای پی زیڈ کی تمام تردرآمدات سو فیصد برآمد کردی جاتی ہیں,

    ایکسپورٹر ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس قانون کے مطابق ریفنڈ کی شکل میں حکومت کو واپس کرنا ہوتا ہےایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس سے حکومت کو ایک روپے کا بھی ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوگا, ای پی زیڈ ایکٹ 1980 کے قانون کے خاتمے سے اب ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی درآمدات پر بھی 17فیصدٹیکس لاگو ہوجائے گا۔

    ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پھرآنے والے دنوں میں کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار کریں گے اورپھر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے اور دیکھیں کہ کون ہےجو جبر کے ذریعے پاکستان کی ایکسپورٹرزکواپنے جبر کا نشانہ بنائے گا

  • افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:افغان حکومت

    افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:افغان حکومت

    کابل: افغانستان میں سخت انسانی بحران ہے:امریکا افغان اثاثوں کی بحالی پرعمل کرے:اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا میں منجمد افغان فنڈز کی فوری بحالی کے مطالبے پر توجہ دے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے امریکا انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد افغان فنڈز کو فوری طور پر بحال کرے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ امریکا کو عالمی آواز کا مثبت جواب دینا چاہیے اور افغانستان کے فنڈز جاری کردینے چاہیئے تاکہ انسانی بحران کے شکار ملک اپنے عوام کو سہولیات اور آسانی فراہم کرسکے۔

    ترجمان طالبان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں رونما ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے منجمد فنڈز بحالی میں پہل کرے۔

    گزشتہ برس اگست میں طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد امریکا نے افغان مرکزی بینک کے تقریباً 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کردیئے جب کہ کئی مغربی ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بھی فنڈز اور ترقیاتی سرگرمیاں معطل کر دیں۔

    عالمی فنڈز منجمد ہونے اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث افغانستان میں بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری جیسے عفریت پر قابو پانے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے جس کے لیے طالبان حکومت اور اقوام متحدہ کئی بار عالمی برادری کو خبردار کرچکے ہیں۔

  • وفاقی وزیر کے رشتےدار سے بھتہ خوری، دو ملزمان گرفتار

    وفاقی وزیر کے رشتےدار سے بھتہ خوری، دو ملزمان گرفتار

    درخشاں پولیس نےکلفٹن میں وفاقی وزیر کے رشتےدار کے گھر سے بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزمان سیکیورٹی گارڈ تھے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے پر ساؤتھ زون پولیس نے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہےبھتے طلب کرنے میں ملوث سابق سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

    اے ایس پی درخشاں زبیر شیخ کے مطابق ملزمان کی جانب سے30 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا، ملزمان نے اہل خانہ کوگل نامی ملازم کے ذریعے بھتہ بھجوانے کا کہا۔

    اے ایس پی رانا محمد دلاور کا کہنا ہے کہ سابق سیکیورٹی گارڈ ایاز نے ملزم گل کو واقعے کے اگلے روز کال کرکے معاملہ پوچھا، کالز پر ایاز مشکوک معلوم ہوا تو تفتیش شروع کی۔

    پولیس افسر کے مطابق ایاز کو کچھ ماہ قبل نوکری سے نکالا گیا تھا، ساتھی سیکیورٹی گارڈ رانا سجاد سے مل کر ایاز نے بھتے کا منصوبہ بنایا۔

    اے ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نشے کےعادی ہیں پیسے نہ ہونے پر بھتہ طلب کیا، ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

  • محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتائی ہے۔

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔

    کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے، اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا، میں نے ایک شخص سے قرآن مجید منگوایا، جب وہ لے آیا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا، میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا، ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔انٹرویو کے دوران رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔

    میتھیو ہیڈن نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میں اپنے کمرے میں تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں قران پاک تھا، وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔