Baaghi TV

Author: +9251

  • شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں:جرائم پرقابونہیں پاسکتے:کراچی پولیس چیف

    شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں:جرائم پرقابونہیں پاسکتے:کراچی پولیس چیف

    کراچی :شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں:جرائم پرقابونہیں پاسکتے:کراچی پولیس چیف ہمت ہار گئے ،ادھر اطلاعات کے مطابق کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا۔

    کراچی شہریوں کو راہ زنوں سے نجات دلانے کےلیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی نے سربراہی میں پولیس حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلی بار اجلاس سہراب گوٹھ تھانے میں ہوا جس میں حالیہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    کراچی پولیس چیف کا ایس ایچ اوز کو اسٹریٹ کرائم کیخلاف حکمت عملی بنانے اور ہائی وے پر ایس ایس یو پولیو موبائلز کا بھی استعمال کرنے کا حکم دیا۔

    پولیس حکام نے اجلاس میں طے کیا اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ اور ویسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، ملیر اور سینٹر سمیت انویسٹی گیشن حکام سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

    دوسری طرف کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے شہر قائد میں جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کر دیے۔

    ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے شہر قائد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے متعلق گفتگو کی۔عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کی نفری دُگنی بھی کر دیں تو بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہر کو ڈیڑھ سے دو لاکھ کیمروں کی ضرورت ہے، جب تک شہر میں ہر جگہ کیمرے نہیں لگیں گے اس وقت تک جرائم کی شرح پر قابو نہیں پایا جا سکتا

  • حمزہ شہبازاور شہباز شریف کی ضمانت میں‌ پھرتوسیع

    حمزہ شہبازاور شہباز شریف کی ضمانت میں‌ پھرتوسیع

    لاہور :طاقتورحمزہ شہبازاور شہباز شریف کی ضمانت میں‌ پھرتوسیع،،اطلاعات کے مطابق بینکنگ جرائم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات میں عبوری ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری کرديا ہے۔

    تحریری فیصلے کے مطابق شہباز شریف اورحمزہ شہبازکی ضمانت میں21جنوری تک توسیع کی گئی ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ عدالت سے عبوری درخواست ضمانت کے لیے رجوع کریں۔

    درخواست گزار کے وکلا کی استدعا پر متعلقہ عدالت سے رجوع کی مہلت دی گئی ہے، ضمانت کے لیے مہلت دینے پر ایف آئی اے وکلاء کو اعتراض نہیں ہے۔

    فیصلہ کے مطابق ایف آئی اے نے اس عدالت کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر چالان واپس لینے کی استدعا کی گزشتہ روزعدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے دائرچالان واپس کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی بنکنگ جراٸم کورٹ کے جج راٸے طاہر صابر نے شوگر انکواٸری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے کو چالان واپس کردیا۔ عدالت نے سات روز کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

    قبل ازیں بینکنگ جرائم کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی درخواست منظور کرلی۔

  • مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،1 بچی جاں بحق،کوئٹہ میں نوجوان جاں بحق

    مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،1 بچی جاں بحق،کوئٹہ میں نوجوان جاں بحق

    گوجرہ /کوئٹہ :گوجرہ کے انڈر پاس کے قریب مسافر بس اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان خطرناک تصادم کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8سالہ بچی جاں بحق جبکہ والدہ سمیت 2افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والی بچی کی شناخت منیحہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شدید زخمیوں میں 30سالہ طیبہ اور اظہر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ادھر بلوچستان کے شہر دکی میں گیس لیکج کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے کلی سراج الدین ناصر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے نوجوان جانبحق ہوگیا، جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت بخت محمد ولد کمال خیل ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

    ہسپتال ذرائع کا ہے کہ بخت محمد غسل خانے میں گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے جانبحق ہوا۔

    واضح رہے کہ گیس لیکج گیزر کی وجہ سے ہوئی۔یہ بھی یاد رہے کہ کچھ روز قبل راولپنڈی میں بھی گھر میں گیس لیکج سے گھر کی چھت تباہ ہوگئی تھی ۔

    گیس لیکج دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے تھے، جن کو بروقت ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ جھلس جانے والوں میں راج ولی اور اس کا بھائی کاشف علی جبکہ ان دونوں کی بیویاں اور 4 کم عمر بچے شامل ہیں۔

  • بلوچستان: ڈاکٹرز اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار، مریض رل گئے

    بلوچستان: ڈاکٹرز اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار، مریض رل گئے

    کوئٹہ: بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز اور صوبائی حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے،جس کی وجہ سے مریض سخت سردی میں رسوا ہورہےہیں مگرڈاکٹرز ہیں‌ کہ انکو اپنے مفاد کےعلاوہ کسی پرواہ نہیں‌

    بلوچستان حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان جاری ڈیڈ لاک کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ہڑتال کے سبب سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہوئے تین ماہ بیت گئے جس کے باعث بچوں، بزرگ اور خواتین مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

    صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرنے اور مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہیں۔

    واضح رہے کہ چند رو قبل اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 20 ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

    خٰیال رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کئی روز سے جاری ہے۔

    گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے سرکٹ ہاؤس دالبندین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج مسئلے کا حل نہیں لیکن امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے کمیٹی بن چکی ہے، کمیٹی کی تشکیل کے باجود ریڈ زون پر دھرنا دے کر ڈیوٹی نہ کرنا بلا جواز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تنخواہیں بڑھانے کے علاوہ ینگ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات ماننے کو تیار ہیں، ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر سالانہ 7 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    سید احسان شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان معاشی طور پر کمزور ہے ہم دوسرے صوبوں کے برابر تنخواہیں نہیں بڑھا سکتے، اب بھی 17 گریڈ کے ڈاکٹر کی تنخواہ اسی گریڈ کے اسسٹنٹ کمشنر سے زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی درمیانی راستہ نکال کر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ختم کیا جائے۔

    صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او ادویات کی خریداری کرسکتے ہیں، میڈیکل اسٹور ڈیپارٹمنٹ ایک کرپٹ ادارہ ہے جس سے خریداری کا اختیار واپس لے رہے ہیں۔

  • شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

    شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد:مری اور پختونخوا میں برفباری کا امکان، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت:سانحہ مری کے متعلق مزید انکشافات آگئے،اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے مری اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں آئندہ ہفتے منگل سے جمعرات تک برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اےخیبرپختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے اور لنک روڈزکی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا کہا ہے۔

    محکمہ سیاحت پنجاب نے سیاحوں کو خبردار کر دیا،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ ہفتے برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی،منگل کی شام کو مری میں برف باری کی توقع ہے برف باری کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہے گا،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم سمیت شمالی پنجاب کے کئی شہروں میں بارشوں کا اعلان بھی کیا گیا،صوبے بھر میں شدید دھندوں کا سلسلہ برقرار رہے گا،محکمہ سیاحت پنجاب نے شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ موسمی شدت کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط سے کام لینا ہو گا،

    اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلاڈینگ کا خدشہ ہے۔

    چترال،دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اور بونیر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان اور نوشہرہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس کے بعد ان علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ گلیات، ناران، کاغان، چترال اور دیر کے پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ادھر راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ادھر سانحہ مری کے حوالے سے مزید انکشافات آگئے ہیں طوفان کے دوران برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی تھیں، ڈرائیور موجود تھے نہ ہی دیگر عملہ جبکہ محکمہ جنگلات کے حکام کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

    سانحہ مری کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ، تحقیقاتی کمیٹی نے پنجاب ہاؤس مری میں آپریشنل عملے اور برفانی طوفان کے دوران مدد کیلئے موصول ہونے والی کالز کے بارے میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے ۔

    برف ہٹانے والی گاڑیوں سے متعلق ہائی وے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 29 گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر ایک نجی بینک میں کھڑی رہیں جبکہ ڈرائیوز اور عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں دفتر موجود نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔

    محکمہ جنگلات کے حکام یومیہ اجرت اور سڑکوں پر گرے درخت ہٹانے والے مزدوروں کے بارے میں سوالا ت کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ذمہ داریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    کمیٹی کو بتایاگیا کہ مری میں شدید برفباری کی وارننگ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مری کے داخلی راستوں سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات 29 ہزار سے تجاوز کر گئیں:نئی لہرکے پھرخطرات منڈلانے لگے

    پاکستان میں کورونا سے اموات 29 ہزار سے تجاوز کر گئیں:نئی لہرکے پھرخطرات منڈلانے لگے

    اسلام آباد :پاکستان میں کورونا سے اموات 29 ہزار سے تجاوز کر گئیں:نئی لہرکے پھرخطرات منڈلانے لگےاطلاعات کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد انتقال کر گئے اور 4286 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52522 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد رہی۔

    ادھر این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29003 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 تک پہنچ چکی ہے۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2598 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 5 ہو گئی ہے۔

    ادھر کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی مثبت شرح 35 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔وفاقی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 8063 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2846 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

    حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مجموعی طور پر کورونا سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4286 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد رہی۔

  • 12 سال سے بڑے بچوں کی کوورنا ویکسی نیشن نہ کرانے والے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ

    12 سال سے بڑے بچوں کی کوورنا ویکسی نیشن نہ کرانے والے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی :12 سال سے بڑے بچوں کی کوورنا ویکسی نیشن نہ کرانے والے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے۔

    ترجمان کمشنر کے مطابق اجلاس میں شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1000 سے زائد مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بازاروں، ہوٹلوں اور شاپنگ مالز میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    اس کے علاوہ اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نشن مکمل کرنے کا فیصلہ بھی ہوا اور کہا گیا کہ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

    ادھر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی مثبت شرح 35 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    وفاقی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 8063 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2846 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مجموعی طور پر کورونا سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4286 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد رہی۔

  • شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتار

    شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتار

    راولپنڈی :شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتار،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی ریس کورس پولیس نےاہم کاروائی
    کرتے ہوئے شہری کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے میں ملوث ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتار،

    پولیس کا کہنا ہےکہ مغوی بحفاظت بازیاب کرالئے گئے اور اب ان کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے گرفتار ملزمان میں ارشد عرف لنگڑا کے علاوہ حسنین اور آصف شامل ہیں،

    ارشد لنگڑا راولپنڈی کے علاوہ اٹک، اسلام آباد میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،رابری، زیادتی، ناجائز اسلحہ ، منشیات جیسے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،

    مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اکبر علی کو ارشد عرف لنگڑا اور اس کے ساتھیوں نےگھر کام کے لیے بلایا، تشدد کیا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے لینے کے بعد تاوان کے لئے اغواء کیا،

    ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جا کر قرار واقعی سزاء دلوائی جائیگی، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دی

    ایس پی رانا عبدالوہاب شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین فرض ہے،اس موقع پر سی پی او ساجد کیانی نے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ گا۔

  • پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ایم پی اے کی گوجرانوالہ امد

    پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ایم پی اے کی گوجرانوالہ امد

    پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ایم پی اے کی گوجرانوالہ امد پر پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوھدری ارشاد اللہ سندھو کی قیادت میں پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے کے عھدیداران و کارکنان نے جی ٹی روڈ گھکھڑ منڈی پر بھرپور استقبال کیا

    گوجرانوالہ سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر انھیں پھولوں کے ھار پہناہے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گی استقبال کرنے والوں میں پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مظہر ریاض چیمہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق ملک پیپلز پارٹی تحصیل وزیرآباد کے سنیر ناہب صدر سزفراز احمد ساہی ناہب صدر احمد علی چیمہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری منشا چیمہ سیکرٹری اطلاعات نعیم گوندل شامل تھے

    مزید شامل ہونے والوں میں پیپلزپارٹی گھکھڑ منڈی کے سابق صدر میاں سعید طفیل پیپلز یوتھ سٹی گوجرانوالہ کے صدر رزاقت وڑائچ پیپلز لیبر بیورو ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری یونس قیصر کھوکھر امیدوار قومی اسمبلی حکیم ارشد پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع گوجرانوالہ کی صدر ریحانہ بٹ محمد رضوان ماسٹر محمد جاوید رانا جاوید شیر پنجاب سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

  • پاکستان بھر کے تاجروں کا کنونشن 17 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجمل بلوچ

    پاکستان بھر کے تاجروں کا کنونشن 17 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجمل بلوچ

    لاہور:پاکستان بھر کے تاجروں کا کنونشن 17 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی صدارت میں کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر، پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ، جنرل سیکرٹری پنجاب رؤف مغل،کے پی کے کے صدر ملک مہر الہی، جنرل سیکرٹری احسان باچہ، سینئر نائب صدر کے پی کے شکیل صراف جنرل سیکرٹری آزادکشمیر شوکت نواز میر ، بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر یاسین مینگل، سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عرفان چوہدری، اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں پوائنٹ آف سیلز کی تحریک دوبارہ چلانے پر غور ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان تاجر کنونشن 17 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منی بل کی صورت میں عوام پر عذاب نازل کیا ہے۔ چھوٹے چھوٹے دکانداروں کی سیلز ٹیکس میں جبری رجسٹریشن کی جا رہی ہے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا سیلاب آنے والا ہے۔ 17 فروری سے ایف بی آر کے خلاف تحریک چلانے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    اجلاس سے سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس کا تجربہ عملاً ناکام ہوچکا ہے۔ جن لوگوں نے ڈیوائس لگوائی ہے ان کی سیلز میں 30 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہو چکی ہے۔ تاجروں کی تحریک کا تسلسل قائم رکھا جائے گا اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والا تاجر کنونشن فیصلہ کن تحریک کا حامل ہوگا۔

    پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر معاملات کو ٹھیک سمت میں لے جانے کا کردار ادا کرے ورنہ ملک کا نقصان ہوگا جنرل سیکرٹری پنجاب رؤف مغل نے کہا کہ ایف بی آر تاجروں کو امتحان میں نہ ڈالے ورنہ تاجروں کا احتجاج اب رکے گا نہیں۔

    کے پی کے کے صدر ملک مہر الہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ حکومت نے ایف بی آر کو ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔جنرل سیکرٹری احسان باچا نے کہا کہ ہم نے تو ایف بی آر کو فرینڈلی بورڈ آف ریونیو بنایا تھا لیکن انہوں نے ایف بی آر کو پولیس اسٹیشن بنا دیا ہے۔

    آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں دوستانہ ماحول میں عبداللہ یوسف جیسے ایک اچھے ٹیکس کلکٹر کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر یاسین مینگل نے کہا کہ ضرورت پڑی تو بلوچستان کے تاجر ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہونگے۔ کور کمیٹی نے کئی دیگر فیصلے کیے اور تحریک چلانے کا اعادہ کیا۔