Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ ہمیں‌جنگ کی دھمکیاں‌ دینا بند کردے:ایسی بات ہے تو ہم تیارہیں‌:روس کا جوابی حملہ

    امریکہ ہمیں‌جنگ کی دھمکیاں‌ دینا بند کردے:ایسی بات ہے تو ہم تیارہیں‌:روس کا جوابی حملہ

    ماسکو:امریکہ ہمیں‌جنگ کی دھمکیاں‌ دینا بند کردے:ایسی بات ہے تو ہم تیارہیں‌:روس کا جوابی حملہ ،اطلاعات کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکہ اور اتحادیوں نے روس کو سخت سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، شاید یہی وجہ ہےکہ امریکہ نے روس کی دھمکی دی ہے روس یوکرین کی سرحد پر کسی بھی حرکت سے باز رہے یا پھر جنگ کےلیے تیار رہے ،

    ادھر روس نے امریکہ کی اس دھمکی جا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرامریکہ کو جنگ کرنے کا بہت ہی شوق ہے تو ہم تیار ہیں‌، دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکہ اور دیگر نیٹو اتحادی اس وقت روس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے میں مصروف ہیں

    دوسری طرف روس نے امریکہ کی طرف سے پابندیوں کی دھمکیوں‌ کو بھی مسترد کردیا ہے ،امریکہ میں تعینات روسی سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتیں،

    روس کے سفیر اناتولی انتونوف کا میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا مطالبہ بشمول ملک کی قیادت پر پابندیاں ماسکو کو خوفزدہ نہیں کریں گی۔

    روسی سفارت خانے کے فیس بک پیج پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کیپیٹل ہل پر روس مخالف پابندیوں کے ساتھ ساتھ روسی فیڈریشن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف ذاتی پابندیاں متعارف کروانے کے مطالبات اشتعال انگیز اور ناامید ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورت امریکہ کی اپاہج پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یوکرائنی تنازعے پر جینوا میں ہونے والے روس امریکا کے اعلیٰ سطح مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : روس امریکا مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ختم
    روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے سلامتی کی ضمانتوں پر روس امریکہ کی مشاورت کے بعد کہا کہ روس اور امریکہ نیٹو کی مشرق کی جانب مزید توسیع کو روکنے کے معاملات پر کسی پیش رفت تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

  • سندھ:ایک بار پھر کورونا کی پابندیاں نافذ: شادیوں میں کھانا کس طرح کھلایا جائے،ہدایات جاری

    سندھ:ایک بار پھر کورونا کی پابندیاں نافذ: شادیوں میں کھانا کس طرح کھلایا جائے،ہدایات جاری

    کراچی :سندھ:ایک بار پھر کورونا کی پابندیاں نافذ: شادیوں میں کھانا کس طرح کھلایا جائے،ہدایات جاری ،اطلاعات کے مطابق سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عوامی مقامات پرماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور بالخصوص کراچی میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے تحت تمام شادی ہالز، مارکیٹس اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، اس کے علاوہ شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں فراہم کیا جائے گا۔

    مارکیٹس میں ویکسین شدہ افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی اور انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرانا لازمی ہوگا۔

    حکومت نے ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ ریسٹورینٹس پر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جو ریسٹورینٹس ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے، عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔
    مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ دنوں بعد دوبارہ ٹاسک فورس اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

  • کرنسی ڈیلرز و ایکسچینج کمپنیوں کو FBR سے براہ راست منسلک کرنیکا فیصلہ

    کرنسی ڈیلرز و ایکسچینج کمپنیوں کو FBR سے براہ راست منسلک کرنیکا فیصلہ

    اسلام آباد: کرنسی ڈیلرز و ایکسچینج کمپنیوں کو FBR سے براہ راست منسلک کرنیکا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام اور زرمبادلہ کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کیلیے ملک میں غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے بڑے ڈیلروں اور ایکسچینج کمپنیوں میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم نصب کرکے ایف بی آر کے ساتھ منسلک ہونے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ پندرہ دن کے اندر اندر اپنی آرا و تجاویز اور اعتراضات جمع کرواسکتے ہیں، گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ان ترمیمی رولز کو لاگو کردیا جائے گا۔

    مجوزہ ترمیمی مسودے کے ذریعے انکم ٹیکس رولز میں 33 جی رول میں ایک نئی سیریل شامل کی جارہی ہے جس کے ذریعے فارن کرنسی ایکسچینج کمپنیوں ڈیلرز کو بھی انکم ٹیکس مانیٹرنگ کے حوالے سے پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کرنے والے شعبوں کی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔

    ایف بی آر کے سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس کی مانیٹرنگ کیلئے بھی لوگوں کی آمدنی کا سراغ لگانے اور انکم ٹیکس میں ود ہولڈنگ کی مانیٹرنگ سے متعلق سلام آباد کراچی اور لاہور سمیت ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں بڑے ہسپتالوں،پیتھالوجیکل لیبارٹریوں،میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریوں کلینک ،میڈیکل پریکٹشنز، جم کلب ہیلتھ کلبوں، ریسٹورنٹس، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کمپنیوں،کوریئر سروس و کارگو سروس، بیوٹی پارلروں، کاروبار اور دکانوں، رٹیل آوٹ لیٹس سمیت دیگر شعبوں کیلئے انکم ٹیکس میں بھی پوائنٹ آف سیل نصب کرنے کو لازمی قراردے رکھا ہے جس کیلئے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کرکے سات اے کے نام سے پورا نیا چیپٹر شامل کیا گیا ہے اور اب اسی قانون کے تحت غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے بڑے ڈیلروں اور ایکسچینج کمپنیوں میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم نصب کرکے ایف بی آر کے ساتھ منسلک ہونے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

    ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے بڑے ڈیلروں اور ایکسچینج کمپنیوں و اداروں کو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کی جانب سے پی او ایس رجسٹریشن نمبر جاری کیا جائیگا اور انٹیگریٹڈ سسٹم کے ساتھ ایکٹو کروانے کیلئے سسٹم کے جاری کردہ پی او ایس رجسٹریشن نمبر کے علاوہ کاروبار کانام، برانچ نام، برانچ کا اڈریس، سی پوائنٹ کا شناختی نمبر، رجسٹریشن کی تاریخ پر مشتمل تمام کوائف دینا ہونگے اور ان نوٹیفائیڈ سروسز پرووائڈرز صرف منظور شُدہ الیکٹرانک فسکل ڈیوائس(ای ایف ڈی) کے ذریعے سروسز فراہم کی جاسکیں گئیں جو کہ ون سیل اینڈ سروس ڈیٹا کنٹرولر(ایس ڈی سی) اور کم از کم ایک پوائنٹ آف سیل کے منسلک ہونے پر مشتمل ہوگی اور یہ سیل اینڈ سروس ڈیٹا کنٹرول فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متعلقہ سیلز اینڈ سروس سنٹر کا ڈیٹا منتقل کرے گا۔

    اس سسٹم کو یومیہ،ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر کلوزنگ ڈیٹا پر مشتمل ریکارڈ رکھنا ہوگا اور ایف بی آر کو ہر انٹیگریٹڈ سیل اینڈ سروس سنٹرر کا یومیہ،ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر سمری رپورٹ بھجوانا ہوگی تمام آوٹ لیٹس پر ہونیوالے لین دین کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کی جائے گی۔

  • ایران پرامریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین کا سخت ردعمل

    ایران پرامریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین کا سخت ردعمل

    بیجنگ:ایران پرامریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین کا سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ ایران پرامریکا کی یکطرفہ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

    چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب حسین عامر سے ملاقات میں کہا کہ ایران پریکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

    چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جاری مشکلات کی ذمہ داری امریکا پرعائدہوتی ہے جس نے یکطرفہ طورپر2015میں کئے گئے ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیارکی۔ چین ایران سے جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کا حامی ہے۔

    دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ 25 سالہ معاہدے پر عمل شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    حسین امیر عبداللھیان نے چین کے دورے کے اختتام پر کہا: فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ جمعہ سے جامع اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان کریں۔

    انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ تفصیلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ طرفین 25 سالہ جامع اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا اعلان کریں۔

    ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ صدر جمہوریہ ایران کا مکتوب پیغام انکے چینی ہم منصب کے لئے لے کر گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چین دورے پر پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ویانا مذاکرات کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ حسین امیر عبداللھیان نے بتایا کہ ویانا میں چین اور روس کے نمائندے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی حقوق کی حمایت اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ مغربی فریق بھی حقیقت پسندانہ اور ایک اچھے معاہدے کے حصول کے نکتہ نگاہ کے ساتھ ، ویانا مذکرات میں مطلوبہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے، ایسا معاہدہ جس میں ایرانی قوم کے حقوق و مفادات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہو۔

    حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کمترین مدت میں اچھے معاہدے کے حصول کا استقبال کرے گا لیکن یہ بات مغربی فریقوں پر منحصر ہے۔

  • چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی دفع آن لائن گروسری اسٹور متعارف کروا دیا گیا

    چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی دفع آن لائن گروسری اسٹور متعارف کروا دیا گیا

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )

    تفصیلات:

    چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی دفع آن لائن گروسری اسٹور متعارف کروا دیا گیا,اب گھر بیٹھے تمام گروسری 45 منٹ میں آپ کی دہلیز پر

    چنیوٹ میں آج باقاعدہ افتتاح کے بعد موبائل اپلیکیشن sabzi store کے نام سے متعارف کروا دی گئ

    سبزی اسٹور (sabzi store) ایپ سے چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی دفع عوام کو ایک کلک پر گھر بیٹھے گروسری،کاسمیٹیکس،بے بی کیئر آئیٹم ،زاتی استعمال کی اشیا،معیاری پھل،سبزیاں،گوشت اور ہاوس ہولڈ کا مکمل سامان میسر ہوگا

    مارکیٹ میں گروسری کی فروخت کے بعد اب گھروں تک آن لائن سبزیاں ،پھل،کاسمیٹکس اور گروسری کی مکمل ترسیل موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی
    شہریوں کے وقت کو بچانے کے لیے چنیوٹ میں شہریوں کے لئے تمام گروسری سامان آن لائن ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز کردیا
    گیا ہے

    اس سلسلے میں آج سبزی سٹور ایپ متعارف کروا دی گئ ہے ،ابتدائی طور پر چنیوٹ میں بائیک رائیڈرز ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے سروس فراہم کریں گے، اب لوگوں کو کریانہ، گوشت،سبزی اور دیگر سامان کی خریداری کے لئے مارکیٹ جانے کی ضرورت نہیں ہے

    اب آسانی کے ساتھ شہری موبائل ایپ کے ذریعے
    مارکیٹ کے ریٹ پر ہی پھل،سبزیاں، کاسمیٹکس،گروسری و دیگر سامان خرید سکیں گے،ابتدائ طور پر شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے پہلے ایک ہزار users کو پچاس روپے کلو دانے دار چینی دی جارہی ہے۔

    ابتدائ طور پر 20 روپے ڈلیوری چارجز رکھے گئے ہیں تاکہ اس آن لائن شاپنگ سے مڈل کلاس بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

    جس دن صارف اپنا آرڈر آن لائن بک کرائے گا اس دن بلکہ آرڈر کے 45 منٹ کے اندر ان کے گھر پر ڈیلیور کر دی جائے گی،

    بہت جلد چنیوٹ کی تحصیلوں میں اس سروس کا آغاز بھی ہوگ
    شہری سبزی سٹور موبائل ایپ اور www.sabzistore.pk پر روزانہ کی بنیاد پر پھلوں،سبزیوں،گوشت،گروسری و دیگر سامان کا آرڈر بک کراسکیں گے جو انہیں 45 منٹ سے کم وقت میں ان کی دہلیز پر پہنچیں گی،

    عوام کو بہترین اور کم قیمت پر گھر تک گروسری کا سامان کی فراہمی کیلئے موبائل ایپ ویب سائٹ اور وٹس نمبر متعارف کروادیا گیا ہے۔

    50 سے زائداقسام کی فریش پھل اور سبزیاں، تمام قسم کے گوشت،کاسمیٹکس، بچوں کے متعلق سامان، خواتین کے پرسنل استعمال کا سامان اور دیگر 2000 پراڈکٹ ترسیلی چارجز کے زریعے گھر منگوایا جا سکیں گا،

    سبزی سٹور (sabzi store)ایپلی کیشن چنیوٹ کی خواتین کے لیے خوش خبری ہے ا ب انہیں گروسری،کاسمیٹکس، سبزی اور دیگر سامان گھر بیٹھے ملے گا، سبزی کی خر یداری کیلئے انہیں دکانوں کا رخ کر نا پڑے گا نہ ہی گلی سے گزر نے والے سبزی فروشوں کے ساتھ قیمت پرمول تول کر نا پڑے گی،

    سبزی سٹور کی جانب سے آن لائن گروسری، گوشت،کاسمیٹکس، سبزی و پھل کی خریداری کا باضابط افتتاح کردیا گیا ہے، آ ن لائن خر یداری کے باعث خواتین کا قیمتی وقت بچے گا، جو اپنے گھروں میں وہ وقت اپنے بچوں اور خاوند کو دے سکیں گی شہری سبزی سٹور Sabzi Store ایپلی کیشن ڈاوٓن لوڈ کر کے اشیائے خورونوش آسانی سے حاصل کر سکے گیں

  • بول گیم شو کے نام پر فراڈ جاری،کروڑوں روپےبٹورلیئےمگرایف آئی اے پکڑنہ سکی

    بول گیم شو کے نام پر فراڈ جاری،کروڑوں روپےبٹورلیئےمگرایف آئی اے پکڑنہ سکی

    لاہور:بول گیم شو کے نام پر فراڈ جاری،کروڑوں روپےبٹورلیئےمگرایف آئی اے پکڑنہ سکی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک معروف ٹی وی چینل کے نام پر جعلی انعامی اسکیم کے ذریعے فراڈیوں نے اہل وطن کے باسیوں سے کروڑوں روپے بٹور لیے ہیں‌ مگریہ فراڈیے اس قدر طاقت ور ہیں کہ وہ ابھی ایف آئی اے کی پہنچ سے دور ہیں

    ویسے تو ہرروز فراڈ کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں،تازہ واقعہ میں بول نیوز کے نام پرجعلی انعامی اسکیم چلانے والے میڈیا سے منسلک ایک فرد کو یہ پیغام دے چکے کہ آپ کا انعام نکلا ہے ،

    اس میں کوئی کال کرنے والا کہتا ہے کہ بول نیوز گیم شو میں مجھے ٹویٹا کرولہ کار اور دس لاکھ روپے نقد نکلے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے جال میں پھنسانے کے لیے ایسی کہانی بھی سناتا ہے کہ سُننے والا بڑی مشکل ہی سنبھل پاتا ہے ،

     

     

    اس حوالے سے میڈیا پرسن کا کہنا ہے کہ اسے وٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں بول نیوز گیم شو کی جانب سے بتایا گیا کہ ہزاروں نمبروں پر قرعہ اندازی کرنے کے بعد آپ کا موبائل نمبر قرعہ اندازی میں منتخب ہوا ہے اور آپ کا دس لاکھ روپے انعام نکل آیا ہے

    یاد رہے کہ ایسے ہی بول گیم شو کے نام پر فراڈ، صوابی کا امام مسجد 78 لاکھ روپے گنوا بیٹھا

    27 دسمبر 2020 کے اتوار کا دن تھا اور خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے چالیس سالہ پیش امام شیر زمان اپنے مدرسے میں درس و تدریس سے فارغ ہوئے تھے کہ اُن کے وٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں بول نیوز گیم شو کی جانب سے بتایا گیا کہ ہزاروں نمبروں پر قرعہ اندازی کرنے کے بعد آپ کا موبائل نمبر قرعہ اندازی میں منتخب ہوا ہے اور آپ کا دس لاکھ روپے انعام نکل آیا ہے ۔ صوابی مسجد کے پیش امام کو موصول ہونے والی ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ اس رقم اورگاڑی کو حاصل کرنے کے لئے مبلغ پانچ ہزار پانچ سو روپے اس ایزی پیسہ نمبر پر بھیجئے، جس کے بعد مسجد کے پیش امام نے ایک پڑوسی سے قرض لیکر متعلقہ ایزی پیسہ نمبر پر مطلوبہ رقم بھیج دی ۔

     

    اس ویڈیو کے کچھ دن بعد اُن کو اسلام آباد اور لاہور کےگاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی تصویریں وٹس ایپ پر شئیر کی گئی جس کے بعد بول گیم شو کی جانب ایک اور کال موصول ہوئی اور اُن کو بتایا گیا کہ اپ کی قراندازی میں ایک نئی کرولا گاڑی نکل آئی ہے اور جو نمبرآپ گاڑی پر لگوانا چاہتے ہیں ،اس کا انتخاب کریں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد نمبر پلیٹ کا انتخاب کرنے کے بعد ان کو بتایا گیا کہ گاڑی کی رجسٹریشن کی مبلغ 72 ہزار روپے ایزی پیسہ اور جاز کیش پر بھیج دیں تاکہ آپ کی گاڑی رجسٹرڈ کرنے کے بعد اپ کو بھیج دی جائے جس کے بعد انہوں نے مطلوبہ رقم بھیج دی اور گاڑی کا انتظار کرتا رہا مگر گاڑی تاحال موصول نہ ہوئی۔

    صوابی کے چالیس سالہ پیش امام گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفتر میں کچھ دستاویزات کے ساتھ داخل ہوئے اور اُن کے چہرے پر پریشانی اور غم کے آثار نمایاں تھے۔ صوابی کے یہ پیش امام شادی شدہ ہیں اور اُن کی اہلیہ بھی عالمِ دین ہیں اور وہ ایک مقامی مدرسے میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے ایف آئی اے کو آٹھ صفحوں پر مشتمل ایک درخواست اور کچھ شواہد جمع کروائے جن میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ انعام کے لالچ میں آکر انہوں نے بول گیم شو کو 78 لاکھ روپے مختلف موبائل اور بینک اکاؤنٹس سے جمع کروائے مگر انعامی رقم تاحال موصول نہیں ہوئی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ان فراڈیوں کو پکڑے اور ان سے رقم لے کرمتاثرین کو واپس کرے اور مجرموں کو قرارواقعی کڑی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی نقصان نہ اٹھا سکے

  • روس امن چاہتا ہے یا جنگ؟ خود فیصلہ کرے:امریکہ

    روس امن چاہتا ہے یا جنگ؟ خود فیصلہ کرے:امریکہ

    برسلز:امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے برسلز میں روس نیٹو کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کا خیال ہے کہ روس کو کشیدگی میں کمی اور محاذ آرائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، اس ہفتے دوطرفہ اور کثیرالجہتی مصروفیات کی تیز رفتاری یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ اور ہمارے اتحادی اور شراکت دار ہمارے ارادوں کی تصدیق کرتے ہیں۔

    شرمین نے زور دیا کہ روس کو ایک سخت انتخاب کرنا ہے اور وہ یہ کہ تناؤ اور سفارت کاری یا محاذ آرائی وہ کیا چاہتا ہے؟ اور اس کے نتائج سے ہم واقف ہیں۔

    امریکا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔ادھر اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ روس ایسا ماحول بنا رہا ہے کہ کسی بھی وجہ کوبنیاد بنا کریوکرین میں حارجیت کرسکے۔یہ وہی حکمت عملی ہے جوروس نے 2014 میں کریمیا میں اختیار کی تھی۔

    امریکی حکام کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کے لئے پہلے ہی اپنے گروپ تعینات کرچکا ہے۔ان گروپس کو شہری علاقوں میں کارروائیوں کی خصوصی تربیت دی گئی ہے اور یہ دھماکہ خیز مواد سے روس کی اپنی پروکسی فورسز کونشانہ بنائیں گے تاکہ بدامنی اورافراتفری پھیل سکے۔

    ادھر امریکہ میں تعینات روسی سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتیں،

    روس کے سفیر اناتولی انتونوف کا میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا مطالبہ بشمول ملک کی قیادت پر پابندیاں ماسکو کو خوفزدہ نہیں کریں گی۔

    روسی سفارت خانے کے فیس بک پیج پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کیپیٹل ہل پر روس مخالف پابندیوں کے ساتھ ساتھ روسی فیڈریشن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف ذاتی پابندیاں متعارف کروانے کے مطالبات اشتعال انگیز اور ناامید ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورت امریکہ کی اپاہج پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یوکرائنی تنازعے پر جینوا میں ہونے والے روس امریکا کے اعلیٰ سطح مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے۔

    روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے سلامتی کی ضمانتوں پر روس امریکہ کی مشاورت کے بعد کہا کہ روس اور امریکہ نیٹو کی مشرق کی جانب مزید توسیع کو روکنے کے معاملات پر کسی پیش رفت تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

  • گودام میں اسلحہ 5 فٹ گہرائی میں مدفون تھا، پولیس کا مؤقف

    گودام میں اسلحہ 5 فٹ گہرائی میں مدفون تھا، پولیس کا مؤقف

    کراچی پولیس نے لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں واقع گودام سے مدفون جنگی ہتھیار برآمد کرنے کے بعد گودام سیل کردیا۔

    ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کے ہمراہ آپریشن کیا اور اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کے گودام میں 9 گھنٹے کھدائی کے بعد کئی سالوں پُرانے زنگ لگے ہتھیار برآمد کرلیے۔

    پولیس نے بیمسمنٹ میں واقع گودام سیل کردیا جب کہ گودام کے داخلی راستے پر پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گودام کی پانچ فٹ تک کھدائی کی گئی، جس کے بعد اینٹی ائیر کرافٹ گن، ایل ایم جی، رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوئیں، یہ اسلحہ جنگوں میں استعمال ہتھیاروں کی نوعیت کا ہے، ان ہتھیاروں سے جہاز ہیلی کاپٹر ٹینک یا عمارتوں کو اڑایا جاسکتا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے جنگی ہتھیار زنگ آلود ہیں، اسلحے کی فرانزک کرائی جائے گی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کہاں سے لایا گیا اور کب یہاں رکھا گیا تعین ہونا باقی ہے لیکن اس سے ملتا جلتا اسلحہ چند برس قبل عزیز آباد سے بھی برآمد ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ سے اسلحہ ملا اس علاقے میں گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز سرگرم تھے، ممکنہ طور پر 2013 کے بعد کراچی میں جاری آپریشن کے دوران اسلحہ یہاں چھپایا گیا تھا۔

  • تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کےبعد کس کو رپورٹ پیش کرے گی تفصلات آگئیں

    تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کےبعد کس کو رپورٹ پیش کرے گی تفصلات آگئیں

    راولپنڈی:تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کےبعد کس کو رپورٹ پیش کرے گی تفصلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کرے گی جس کی رپورٹ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جائے گی۔

    سانحہ مری کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی، تحقیقاتی کمیٹی آج چھٹے روز سانحے کے متاثرین سے ملاقات کرے گی، سانحہ مری انتظامیہ اور آپریشنل عملے کے بیانات مکمل ہوچکے۔

    تحقیقاتی ٹیم آج مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی، اور متاثرین سے آنکھوں دیکھے حال پر سوالات کیے جائیں گے، بیانات کا انتظامیہ کے بیانات سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔
    ذرائع کے مطابق تحقیقات کا آخری مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تحقیقاتی کمیٹی اتوار کو بھی تحقیقات جاری رہیں گی

    ادھرسانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق طوفان کے دوران برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی تھیں، ڈرائیور موجود تھے نہ ہی دیگر عملہ جبکہ محکمہ جنگلات کے حکام کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

    سانحہ مری کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ، تحقیقاتی کمیٹی نے پنجاب ہاؤس مری میں آپریشنل عملے اور برفانی طوفان کے دوران مدد کیلئے موصول ہونے والی کالز کے بارے میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے ۔

    برف ہٹانے والی گاڑیوں سے متعلق ہائی وے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 29 گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر ایک نجی بینک میں کھڑی رہیں جبکہ ڈرائیوز اور عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں دفتر موجود نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔

    محکمہ جنگلات کے حکام یومیہ اجرت اور سڑکوں پر گرے درخت ہٹانے والے مزدوروں کے بارے میں سوالا ت کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ذمہ داریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    کمیٹی کو بتایاگیا کہ مری میں شدید برفباری کی وارننگ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مری کے داخلی راستوں سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں۔

  • کراچی کرونا کا شدید حملہ، شرح 35 فیصد سے زائد ہوگئی

    کراچی کرونا کا شدید حملہ، شرح 35 فیصد سے زائد ہوگئی

    ملک بھر میں کرونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جہاں یومیہ شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    کرونا کیسز کی ضلع وار شرح ، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اومیکرون ویرئنٹ پھیلنے کے بعد سے کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ حیدرآباد میں کرونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد، گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90 اور میرپور میں 2.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد میں کرونا وائرس کی شرح 6.95 فیصد رہی جب کہ راولپنڈی میں کرونا کی شرح 9.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں شرح 8.50، کوئٹہ میں 0.95 جب کہ ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کی یومیہ شرح 2.39 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کرونا کی شرح 5.43، بنوں میں یومیہ شرح 1.01 اور مردان میں 0.71 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ گوجرانوالہ، ملتان، سکردو، دیامر میں یومیہ شرح صفر رہی۔

    ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ 24گھنٹے میں 9 اضلاع میں کروناکی شرح 1 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی جب کہ چاروں صوبوں کے 25 اضلاع کرونا کے حوالے سے اہم ہیں۔