Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی سےلاپتہ ہونیوالی لڑکی کہاں سے ملی؟اہم خبرآگئی

    کراچی سےلاپتہ ہونیوالی لڑکی کہاں سے ملی؟اہم خبرآگئی

    کراچی:لیاری سے لاپتہ ہونیوالی لڑکی کہاں سے ملی؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کو موٹروے پولیس نے اہلخانہ سے ملوا دیا۔

    موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کو بذریعہ کنٹرول 130 اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون مسکان میرانی، دختر ولی محمد میرانی جس کی عمر 23 سال ہے، لیاری سے گزشتہ 3 دنوں سے لاپتہ ہے اسے تلاش کیا جائے۔

    اہل خانہ کو شبہ تھا کہ لڑکی کو کسی بس میں اسلام آباد لے جایا جا رہا ہے۔ اس قسم کی اطلاع موصول ہونے پر موٹروے پولیس کنٹرول کی جانب سے بسوں کی چیکنگ کے سلسلے کو مزید بڑھا دیا گیا ۔

    دوران چیکنگ روہڑی ٹول پلازہ کے پاس ڈیوٹی پر مامور افسران نے ایک بس کو روکا اور چیک کیا گیا تو لاپتہ خاتون جس نے اپنا نام مسکان بتایا اس بس میں موجود تھی۔

    لڑکی کےاہل خانہ کو بروقت اطلاع دی گئی جس پر لڑکی کےشوہر نےبتایا کہ وہ لڑکی کے والدین کے ہمراہ سکھر کی جانب لڑکی کی حوالگی کیلئے روانہ ہیں۔دریں اثناء موٹروے پولیس سکھر نے لڑکی کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ویمن پولیس اسٹیشن سکھر کے حوالے کیا۔

  • غلط اور غیر محتاط عدالتی رپورٹنگ سے عدلیہ کا وقار متاثر ہوتا ہے، فواد چوہدری

    غلط اور غیر محتاط عدالتی رپورٹنگ سے عدلیہ کا وقار متاثر ہوتا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد :غلط اور غیر محتاط عدالتی رپورٹنگ سے عدلیہ کا وقارمجروح ہوا اور دنیا بھی اس پرہنستی ہے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ غلط اور غیر محتاط عدالتی رپورٹنگ سے عدلیہ کا وقار متاثر ہوتا ہے۔اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ عدالتی فیصلوں کوسمجھنا بھی ضروری ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد نے ملاقات کی جس میں چوہدری فواد حسین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

    چوہدری فواد حسین نے کہا کہ درست عدالتی رپورٹنگ کے بغیر عدلیہ کا وقار اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن نہیں، عدلیہ کی کوریج کرنے والے صحافی ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی رپورٹنگ کی اہمیت دائر کردہ مقدمات جتنی ہے، مقدمات دائر ہونے سے پہلے درجنوں معاملات میں عدالتیں میڈیا رپورٹس پر ازخود نوٹس لیتی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غلط اور غیر محتاط عدالتی رپورٹنگ سے نہ صرف عوام درست اطلاعات کے حق سے محروم رہتے ہیں بلکہ قانون کی بالادستی اور عدلیہ کا وقار بھی متاثر ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے، جن خبروں پر عدلیہ نوٹس لیتی ہے ان خبروں کا مستند ہونا ضروری ہے، قانونی صحافت میں صحافت اور قانون دونوں شامل ہوتے ہیں۔

    چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عدلیہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی تربیت ضروری ہے، اس ضمن میں حکومت صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کرے گی، صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کارڈز فراہم کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

    وفد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر راجہ محسن اعجاز اور سیکریٹری جنرل عدیل سرفراز سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔

  • جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی

    جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی

    جوہانسبرگ :جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی،اطلاعات کے مطابق جوہانسبرگ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والاتیسرا اورآخری ٹیسٹ جیت کر جنوبی افریقہ نے بھارت سے سیریز بھی جیت لی ہے ،

    کرکٹ کے میدان سے ملنے والی خبروں کے مطابق بھارت جنوبی افریقا میں ساتویں ٹیسٹ سیریز ہارا ہے، بھارت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقا سے جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز نہ جیت سکا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز برابر کر دی تھی

    جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز کپتان ڈین ایلگر نے 96 رنز کی ناقابل شکست ‏اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے ہیرو ایلگر نے بھارتی گیند بازوں کے سامنے جم کر بلے بازی کی اور 240 کے تعاقب میں چٹان کی طرح ‏کھڑے رہے۔پروٹیز نےبھارت کا 240 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ وین ڈر ڈوسن 40، مارکرم 31 اور پیٹرسن 28 ‏بناکر نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے محمدشامی، شاردل ٹھاکر اور ایشون نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ 3میچوں پرمشتمل سیریز1-1 ‏سے برابر ہو گئی تھی لیکن آج جنوبی افریقا نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کوشکست دے کریہ سیریز جیت لی ہے اور ایک بار پھر جنوبی افریقا ہوم گراونڈ میں ناقابل شکست رہا ہے

  • اسرائیل میں اومی کرون کی نئی قسم سامنے آگئی:یہودیوں پرخوف کے سائے منڈلانے لگے

    اسرائیل میں اومی کرون کی نئی قسم سامنے آگئی:یہودیوں پرخوف کے سائے منڈلانے لگے

    تل ابیب :اسرائیل میں اومی کرون کی نئی قسم سامنے آگئی:یہودیوں پرخوف کے سائے منڈلانے لگے ،اطلاعات کے مطابق رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کووڈ 19 کے ویرئنٹ اومی کرون کی جدید شکل کے 20 مریض پائے گئے ہیں۔ اس نئے ویرئنٹ کو ” بی اے ٹو” کا نام دیا گیا ہے۔

    ریسرچرزکا کہنا ہے کہ کووڈ 19” بی اے ٹو” وائرس میں اورجنل اومیکرون کی نسبت زیادہ میوٹیشنز پائی گئی ہیں اور یہ ممکنہ طور پر زیادہ مہلک ہوسکتا ہے۔ تاہم اسرائیل کی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ابھی اس کا کوئی ثبوت نہیں کہ ” بی اے ٹو” ویرئنٹ کورونا وائرس کی مہلک شکل ہے۔

    جے پوسٹ کے مطابق ” بی اے ٹو” کا سب سے پہلے چین میں انکشاف ہوا تھا جہاں یہ ممکنہ طور پر بھارت سے آیا تھا۔ یاد رہے گذشتہ دس دنوں سے اسرائیل میں روزانہ 12 ہزار سے 48 ہزار کوروناکے مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ خطرناک حالت کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

    اسرائیلی محکمہ صحت کے حکام کا کہناہے کہ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہروں کے مقابلے میں موجودہ لہر سے متاثرہ مریضوں کی حالت بہتر ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسرائیل میں کرونا وائرس نے ایک اور شکل اختیار کر لی ہے جو کووِڈ نائٹین اور عام فلو کے وائرس کے امتزاج سے چند دن قبل سامنے آئی تھی

    تفصیلات کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب دنیا کرونا کی مختلف اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون سے نبرد آزما ہے، اسرائیل میں کرونا وائرس اور فلو انفیکشن کے پہلے مشترکہ ‘فلورونا’ کیس کی تصدیق ہوئی ۔

    ڈیلٹا اور اومیکرون کے امتزاج کو ‘ڈیلمیکرون’ کہا جاتا ہے، اس کے کیسز بھی اسرائیل میں سامنے آئے، جب کہ اسرائیل میں سامنے آنے والے کرونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ‘فلورونا’ کا نام دیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلا ‘فلورونا’ وائرس ایک خاتون میں پایا گیا، جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

    نوجوان خاتون کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی اور اسپتال کی رپورٹس میں فلو اور کرونا وائرس دونوں پیتھوجینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا تھا۔خاتون میں بیماری کی نسبتاً ہلکی علامات ہیں اور اسے جلد ہی ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

  • ارشد پپو قتل کیس پولیس افسران عدم پیشی کے باعث التوا کا شکار

    ارشد پپو قتل کیس پولیس افسران عدم پیشی کے باعث التوا کا شکار

    ارشد پپو قتل کیس پولیس افسران عدم پیشی کے باعث التوا کا شکار ہے، سماعت میں تفتیشی افسر انسپکٹر یامین گجر اور کیس کے گواہ سابق تفتیشی افسر عابد انصاری پیش نہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ،سابق ایم این اے شاہ جہاں بلوچ سمیت دیگر ملزمان پیش کیا گیا۔

    پولیس افسران عدم پیشی کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے ، تفتیشی افسر انسپکٹر یامین گجر ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے جبکہ کیس کے گواہ سابق تفتیشی افسر عابد انصاری بھی غیر حاضر تھے، سابق تفتیشی افسر کا مقدمہ میں بیان قلمبند کیا جانا تھا۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کیس میں نامزد ملزم سابق ایس ایچ او پیشی سے واپسی پر سولجر بازار کے علاقے میں ساتھی سمیت قتل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاوید بلوچ ارشد پپو قتل کیس میں ملزم نامزد تھا، ارشد پپو کو تین ساتھیوں سمیت 2013 میں لیاری کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا۔

    عدالت نے افسران کی عدم پیشی پر عدالت نے سماعت 29جنوری تک ملتوی کردی۔

  • وزیراعظم عمران خان  سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم احمد انجم کی وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران سیکیورٹی صورتحال اور ملکی حالات پر بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ سینئر وزرا بھی شریک ہوئے۔

    جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر عسکری حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں موجود تھے۔ افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی طور ہر بات چیت کی گئی۔

  • مزید بااثر قیدیوں کا بیماری کے بہانے گھروں پر رہنے کا انکشاف

    مزید بااثر قیدیوں کا بیماری کے بہانے گھروں پر رہنے کا انکشاف

    سندھ کی دیگر جیلوں میں مزید بااثر قیدیوں کا گھروں پر رہنے کا انکشاف سامنے آیا ، شاہ زیب قتل کیس کے ملزم سراج تالپور علاج کے بہانے 2 سال سے جیل سے باہر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور سندھ کی دیگر جیلوں کے قیدی بھی علاج کے نام پر سالہا سال مزے لیتے رہے ، مزید بااثر قیدیوں کا بیماری کے بہانے گھروں پر رہنے کا انکشاف ہوا۔

    مزید با اثر قیدیوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ، ذرائع نے بتایا سراج تالپور اور ان کے بھائی بھی علاج کے بہانے 2 سال سے جیل سے باہر تھے، شاہ زیب قتل کیس میں سراج تالپور سمیت دیگر بھی ملوث تھے ، سراج تالپور کو بھی ابتدا میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 2 روز قبل دونوں قیدیوں کو واپس حیدرآباد جیل منتقل کیا گیا، آئی جی جیل خانہ جات اور سندھ سرکار تمام معاملات سے باخبر تھے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتارایک اور قیدی بھی نارا جیل سے سیدھا اسپتال گیا اور رہائی ہونے تک اسپتال سےجیل واپس نہیں آیا، ملزم اسی روز اسپتال سے ڈسچارج ہواجس دن قید ختم ہوئی۔

    یاد رہے اس سے قبل کراچی سینٹرل جیل سے 8 سزا یافتہ قیدیوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں رکھا گیا جبکہ 13 اندر ٹرائل قیدیوں کو بیماری کی آڑ میں مختلف اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 21 قیدی لمبے عرصے سے آزادی کے مزے لے رہے تھے، اسپتالوں میں آفیشل ایڈمیشن کے بعد قیدی اپنے گھروں میں موجود ہوتے تھے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ مخصوص اوقات میں اسپتال کا وزٹ کیا جاتا تھا اور قیدیوں کی وی آئی پی سہولیات کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جاتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق جیلر آئی جی جیل اور محکمہ داخلہ قیدی کی ہر معاملے سے باخبر تھا اور ساتھ بھیجے جانے والے قیدیوں سمیت جیل عملے کو بھاری معاوضہ ملتا تھا۔

  • کراچی:جعلسازعرفان ملک گرفتار:پولیس نے بڑی کامیابی قرار دی

    کراچی:جعلسازعرفان ملک گرفتار:پولیس نے بڑی کامیابی قرار دی

    کراچی:جعلسازعرفان ملک گرفتار:پولیس نے بڑی کامیابی قرار دی ،اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کراچی کے مشہور علاقے گلبرگ میں جعلساز عرفان ملک کو مسلح گارڈ کے ہمراہ خواتین پر تشدد کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان ملک اسکے دو گارڈز کے خلاف گلبرگ تھانے میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلساز عرفان ملک خواتین سے رقم کا مطالبہ کرتا تھا۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

    کراچی پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ گڈشتہ روز عرفان ملک مسلح گارڈز کے ہمراہ صائمہ نامی خاتون کے گھر میں گھس گیا۔ ایف آٸی آر کا متن اس بات کا گواہ ہے کہ ملزم عرفان ملک نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اس کے ساتھ ساتھ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچ کر ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم عرفان ملک کے خلاف اس قبل بھی گلبرگ تھانے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ عرفان ملک غریب عوام کوڈرا دھمکا کران سے بھتہ وصول کرتاتھا ، اس کے بارے میں‌ پولیس کو بہت سی اطلاعات تھیں کہ عرفان ملک ایک چالاک اور ڈرامےبازشخص ہے جو لوگوں سے ڈرادھمکا کر پیسے وصول کرتاہے

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کا قحبہ خانہ کیخلاف کارواٸی ۔ ملزمان گرفتار

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کا قحبہ خانہ کیخلاف کارواٸی ۔ ملزمان گرفتار

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور اے ایس آٸی اسد حیات بھوانہ کی قحبہ خانہ کے خلاف کاروائی ، رنگ رلیاں مناتے مرد و خواتین گرفتار ۔ 11 ہزار وٹک رقم بھی برآمد

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ ، لیڈی کانسٹیبل و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر VIP ٹاٶن قحبہ خانہ پر ریڈ کر کے رنگ رلیاں مناتے تین ملزمان و خواتین سمیت جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کروانے والی نوشین عرف نوشی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ اور 11 ہزار وٹک رقم بھی برآمد کر لی ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق نوشین عرف نوشی مقامی لڑکیوں کے علاوہ دیگر اضلاع گجرات ، منڈی بہاوالدین ، پنڈی بھٹیاں اور نوشہرہ سے بھی لڑکیاں منگوا کر سپلاٸی کرتی تھی ۔ اور ملزمہ کافی عرصہ سے بااثر افراد کی پشت پناہی میں خفیہ طور پر جسم فروشی کا اڈہ چلا رہی تھی ۔ جس کیخلاف تھانہ جھال پولیس نے ریڈ کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ناٸکہ نوشین عرف نوشی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف جسم فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ھے ۔ علاو ازیں مجبور لڑکیوں کو پولیس نے بحفاظت دارالامان بھجوا دیا ھے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سرگودھا کی ہدایات کے مطابق ہم نے اپنے معاشرے کو براٸی و جراٸم پیشہ افراد سے پاک کرنا ھے ۔ اور تھانہ جھال چکیاں پولیس علاقہ بھر میں ایسے عناصر کیخلاف کارواٸیاں جاری رکھے گی ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان اور اے ایس آٸی اسد حیات بھوانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

  • جنرل بپن راوت کومقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے قاتل کے طورپر یاد رکھا جائیگا:اہل کشمیرکافیصلہ

    جنرل بپن راوت کومقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے قاتل کے طورپر یاد رکھا جائیگا:اہل کشمیرکافیصلہ

    سری نگر:جنرل بپن راوت کومقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے قاتل کے طورپر یاد رکھا جائیگا:اہل کشمیرکافیصلہ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کو انسانیت کے قاتل کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ بھارتی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے دور میں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو ا تھا ۔راوت گزشتہ سال 8دسمبر کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل بپن راوت آر ایس ایس کا کارکن اور مودی کا دائیاں ہاتھ تھا۔ وہ مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت اوراپنے تعصب کے لیے بدنام اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث تھے ۔

    کشمیری قوم کا کہنا تھا کہ جنرل راوت کشمیریوں کو بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے اور ان دھمکیوں سے ان کا کشمیرمخالف تعصب ظاہرہوتاہے ۔

    رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ بپن راوت کے جارحانہ بیانات سے ان کی ہندوتوا ذہنیت کی عکاسی ہوتی تھی اور انہوں نے پاکستان مخالف جذبات کو بھڑکانے کو رواج بنایا ۔رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے جنرل بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طورپر تقرری کیلئے یہ عہدہ قائم کیاتھا تاکہ وہ بھارتی فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہندوتوا کاز کی خدمت کرسکیں۔

    ادھر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں دو بھارتی فوجی فائرنگ کے پراسرارواقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کنٹرول لائن کے ساتھ راجوری کے علاقے Hanjanwaliمیں پیش آیا جس میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے بعدازاں و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں اس واقعے کو فوجیوں کی آپس میں فائرنگ کا نتیجہ قراردیاگیا ہے ۔