Baaghi TV

Author: +9251

  • علی ظفرکے پشتوگانے”لارشا پیخوار”کوپسند کرنے والوں کی تعداد 5 کروڑ20 لاکھ سےتجاوزکرگئی

    علی ظفرکے پشتوگانے”لارشا پیخوار”کوپسند کرنے والوں کی تعداد 5 کروڑ20 لاکھ سےتجاوزکرگئی

    لاہور:علی ظفرکے پشتوگانے”لارشا پیخوار”کوپسند کرنے والوں کی تعداد 5 کروڑ20 لاکھ سےتجاوزکرگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صف اول کے گلوکار علی ظفر اس وقت پاکستان کے پسندیدہ ترین گلوکار کے طورپرسامنے آئے ہیں ،

    سال 2022 کے پہلے مہینے میں اس حوالے سے ایک سروے سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفر کے پشتوگانے نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ان کے گانے لارشا پیخوار نے یوٹیوب پر 52 ملین ویوز حاصل کر لیے ہیں۔

    علی ظفر کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے پشتو ویڈیو سانگ نے ساڈھے تین مہینوں‌ میں یو ٹیوب پر 52 ملین سے زائد ویوز حاصل کر کرکے پاکستان میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے اس حوالے سے مبارکباد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے

    مداحوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی کے بعد میوزک ٹرینڈنگ میں کئی ہفتوں سے گانا نمبر ون پوزیشن پر بھی قبضہ کیے ہوئے ہے۔

    اس حوالے سے معروف گلوکار علی ظفر چند ماہ پہلے ہی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر گانے کے ویوز اور ٹرینڈنگ کے حوالے سے پوسٹ شیئرکرچکے ہیں

    جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والا والیم عاطف اسلم کا "رفتہ رفتہ ” ہے جس کے چار کروڑ سے زائد ویورز ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عاطف اسلم نے اس سلسلے میں انویسٹمنٹ بھی کی ہے اور اس حوالے سے عاطف اسلم ایک ماہربھی ثابت ہوئے

    جبکہ ان کے مقابلے میں علی ظفرپیسے کے ذریعے ویوز اور لائکس خریدنے میں کنجوس نظرآگئے، جب کہ ان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ علی ظفر عوام کے لیے حقیقی ستارے ہیں جو 18 سال بعد بھی سب کے سامنے کھڑے ہیں۔

    اس نئی درجہ بندی میں علی ظفر نے ایک اورکیٹیگری میں تیسرا نمبر حاصل کرلیا اس میں انکے چاہنے والو‌ں کی تعداد 3 کروڑ اور بیس لاکھ سے زائد ہے ، یہ مشہوران کا کلام نعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بلغ العلیٰ بکمالہ تھا جس میں اتنی بڑی تعداد نے ان کی اس نعت کوسنا اور پسند بھی کیا

    چوتھے نمبرپر پھرعاطف اسلم کا اعزاز رہا جوانہوں نے جان رحمت پرلاکھوں سلام پڑھ کرایک بڑی تعداد کو اپنا گرویدہ بنا لیا، اس نعت میں ان کوچاہنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ ہے

    پانچویں نمبر پرینگ سٹنرز ہے جس کے آئٹم کا نام ہے وائی ناٹ میری جان ، اس میں انہوں نے ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا

    چھٹے نمبرپر فرحان سعید اور ائمہ بیگ ہیں جن کا مشترکہ گانا نہ چھیڑ ملنگا نوں "رہا ، اس میں 80 لاکھ سے زائد لوگوں نے اس کوسُنا یا اس کو لائیک کیا

    ساتویں نمبر پر”یاد”نامی سانگ کا رہا جس کو عاصم اظہر،طلحہ انجم ،طلحہ یونس نے گایا اور اس کو پسند کرنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے

    آٹھویں نمبر "مٹی دا کھڈونا”جس کوبلال سعید نے گایا اور اس میں 66 لاکھ لوگوں نے اسے پسند کیا یا اسے سُنا

    9 ویں نمبر "انجابی”یہ بھی عاطف اسلم نے گایا اور اس میں 63 لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے سُنا یا اس پر کمنٹس کیئے

    اس نئی فہرست میں جسے ٹاپ ٹین کہا گیا ہےآخری اور 10 ویں نمبر پر”بدنمائیاں”جسے ساحرعلی بگا نے گایا اور اس تک 62 لاکھ لوگوں کی رسائی ہوسکی

    یوں پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ خوش ںصیب ،کامیاب اور پہلے نمبر پر رہنے والے علی ظفر ہیں جن کے پشتو گانے کو پانچ کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے سُنا اور پسند کیا ، اس موقع پراچھی کاکرردگی پر علی ظفرمبارک باد کے مستحق ہیں‌

  • این اے:75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں:60 افسران کے گرد گھیرا تنگ

    این اے:75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں:60 افسران کے گرد گھیرا تنگ

    ڈسکہ :این اے:75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں:60 افسران کے گرد گھیرا تنگ ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیوں پر سابق ڈپٹی کمشنر اور سابق ڈی پی اوسمیت 60افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے75 کے ضمنی انتخاب میں بےقاعدگیوں پر ایکشن لیتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر اور سابق ڈی پی اوسمیت 60افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ سابق اسسٹنٹ کمشنر،سابق ڈی ایس پی اور ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز بھی شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت جاری کردیں ، جس میں کہا کہ کارروائی پیڈاایکٹ2006 کے تحت کی جائے۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب انکوائری رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ مانگ لیا، محکمانہ کارروائی کے لیے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے بھی سفارشات طلب کر لیں۔

    اس سے قبل این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) اور صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر عباسی کو او ایس ڈی بنائے جائے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

    دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

  • وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    شفقت محمود نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی علاماتیں معمولی ہیں اور میں خود کو ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔

    انہوں نے سارا وقت ماسک پہننے اور ضروری ہدایات پر عملدر آمد پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

    ادھر تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونےوالا اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے ملک بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا ۔

    وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں ایک بار پھر کورونا نے سراٹھا لیاہے ، ایک روز میں 3ہزار 019 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 12ہزار 267 ہوگئی ہے ۔

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 992ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایک بار پھر مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد تک پہنچ گئی ۔

    ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 49 ہزار200 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ، ملک میں کوروناکے651 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

  • سرگودھا میں تاجروں کا کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔

    سرگودھا میں تاجروں کا کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔

    سرگودھا: فاطمہ جناح روڈکے تاجروں کا دکانوں کی نیلامی کیخلاف کمشنر آفس کے باہر شدید احتجاج

    سرگودھا: فاطمہ جناح روڈ‘ رکشہ مارکیٹ کے تاجروں نے دکانوں کو تالے لگا کر ہڑتال کر دی

    سرگودھا: 1200 سے زائد دکانوں کے تاجروں نے کمشنر آفس روڈ کے سامنے دھرنا دے دیا

    سرگودھا: تاجروں کی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی‘ نیلامی کی منسوخی کا مطالبہ

    سرگودھا:انتظامیہ ہمارے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے‘ہر ماہ کرایہ بھی بڑھا رہی ہے‘تاجر

    سرگودھا: 50 سال سے زائد کا عرصہ سے دکانوں پر بیٹھے اپنا کاروبار کر رہے ہیں‘ تاجر

    سرگودھا: لاکھوں روپے دکانوں پر لگا چکے ہیں‘ اب دوبارہ نیلامی کا کہا جا رہا ہے

    سرگودھا: حکومت روزگار دینے کے وعدے کر رہی ہے یہاں ہم سے روزگار چھینا جا رہا ہے

    سرگودھا: انتظامیہ نے ہمیں خالی پلاٹ دئیے ہم نے دکانیں خود تعمیر کیں‘تاجر

    سرگودھا: وزیراعظم عمران خان‘ وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراس ظلم و ستم کا نوٹس لیں

    سرگودھا: مطالبات نہ مانے گئے تو1200 سے زائد تاجر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے

    سرگودھا: اپنے بچوں کو بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں لا کر بٹھا دینگے

  • 7 ویں مردم شماری کی منظوری:کس نے دی منظوری نام سامنے آگیا

    7 ویں مردم شماری کی منظوری:کس نے دی منظوری نام سامنے آگیا

    اسلام آباد:7 ویں مردم شماری کی منظوری:کس نے دی منظوری نام سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں 7 ویں مردم شماری کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان کی صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 49 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزرائے اعلٰیٰ، وفاقی وزراء کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، چیئرمین نادرا، چیف کمشنر اسلام اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے مطالبات کے مطابق کونسل کے اجلاسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

    مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری کے انعقاد کی منظوری دے دی جبکہ کونسل نے مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ مردم شماری سے قبل خانہ شماری کرائی جائے گی، کمیٹی مردم شماری کی سرگرمیوں کی نگرانی کریگی، مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، جی آئی ایس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس نے مالی سال 2020-21 کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ رپورٹ کی منظوری دی، مالی سال 2020-21 کے دوران مجموعی طور پر 6 اجلاس منعقد، 21 ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر رابطہ کاری میں سہولت فراہم کرے گا۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں کراچی کے لیے پانی کی اضافی ضروریات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور سیاسی اور تکنیکی سطح پر صوبوں کے موقف اور پانی سے متعلق مسائل پر مفاہمت کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی کراچی کے لیے پانی کی اضافی ضروریات کے معاملے کو دیکھے گی۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت مردم شماری کا قابل اعتبار ڈیٹا رکھنا چاہتی ہے، یہ ڈیٹا شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پالیسیوں اور منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

    وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کےقیام پرکونسل کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ مستقل سیکرٹریٹ کا قیام وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون کے جذبے کوظاہر کرتا ہے،وفاقی حکومت تمام وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔

  • ہم آپ کا کراچی گھر کا ایڈریس جانتے ہیں:ترامیم مسترد ہونے پربلاول کی وزیرخزانہ کوشریفانہ دھمکی

    ہم آپ کا کراچی گھر کا ایڈریس جانتے ہیں:ترامیم مسترد ہونے پربلاول کی وزیرخزانہ کوشریفانہ دھمکی

    اسلام آباد:بلاول بھٹو نے منی بجٹ میں تجویز دی کہ نان ، تندور ، چپاتی ، بند ، رس ، تندور اور ریسٹورنٹس پرٹیکس واپس لیا جائے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے نے بلاول بھٹو کی ترامیم کی مخالفت کردی۔

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر خزانہ ایک طرف کہہ رہے کہ وہ روٹی، ڈبل روٹی کی ترامیم مان رہے ہیں ، اگر وہ مان رہے ہیں تو پھر ہماری ترامیم کی مخالفت کیوں کررہے ہیں ، وزیرخزانہ یہ بھی کہتے ہیں انہیں سمجھ نہیں آتی کہ اپوزیشن کیوں شور مچا رہے ہیں ، ہم آپ کا کراچی گھر کا ایڈریس جانتے ہیں، جائیں عوام سے پوچھیں وہ کیوں شور مچا رہے ہیں ۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ عوام کے پاس نہیں آئینگے تو ہم عوام کو آپ کے پاس لے آئیں گے اور آپ سے پھر پوچھیں گے مہنگائی کیوں؟ آپ اتنے کی سنجیدہ ہیں تو اس آئی ایم ایف کے بجٹ کو مسترد کریں، ہمارے ساتھ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان معاشی حالات سے عوام کو نکالیں گے۔

    غریبوں کےنام پرسیاست کرنےوالوجلد”پتے لگ جان گے”کہ آپ نےکتنا مال بنایا:شوکت ترین کا اپوزیشن کوجواب ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ضمنی مالیاتی بل پر اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

    دوسری طرف اپوزیشن کے شور مچانے پر وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اپوزیشن کی غریب نوازی کے حقائق بہت جلد سامنے آنے والے ہیں اور اس ملک کے بیچارے غریبوں کو بھی معلوم ہوجائے گا کہ ان کے نام پرسیاست کرنے والوں کو کتنا فائدہ پہنچا

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ ان کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف نعرے لگائے۔

    اجلاس کے دوران ضمنی بجٹ پر پیپلز پارٹی نے ترمیم پیش کی جبکہ سپیکر نے ترمیم پر زبانی رائے شماری دی جسے اپوزیشن نے چیلنج کیا، سپیکر کی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی، سپیکر کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی ترمیم پر گنتی کی گئی ہے۔ ترمیم کےحق میں 150 جبکہ مخالفت میں 168 ووٹ پڑے۔

    اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین بتائیں منی بجٹ کی ضرورت کیوں پیش آئی، کیا ریونیومیں کمی یا اخراجات بڑھ گئے ہیں، عوام پر 350ارب کا بوجھ ڈالاجائے گا۔ ہرماہ پٹرول اوربجلی مہنگی کی جارہی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ ٹیکس کا طوفان نہیں ہے، 343 ارب میں سے 200 ارب ریفنڈ ہو جائیں گے۔ یہ ٹیکس نہیں یہ معیشت کی ڈاکومینٹیشن ہے۔ سب کو معلوم ہو گا کس نے کتنا کمایا، واویلا مچا رہے ہیں کہ غریب تباہ ہو گیا۔

    اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیوں جاری نہیں ہوئے، اپوزیشن نے مشترکہ طور پر پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست دی تھی، آپ نے وزیرستان کو ایوان میں حق سے محروم رکھا۔

  • سینٹرل جیل کے قیدی نعیم شاہ نے تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا

    سینٹرل جیل کے قیدی نعیم شاہ نے تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا

    کراچی: سینٹرل جیل کے قیدی نعیم شاہ نے تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا۔

    سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو نے ایکسپریس کو بتایا کہ قیدی سید نعیم شاہ کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ گزشتہ گیارہ برس سے جیل میں ہے ، قید کے دوران اس نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ، میٹرک کیا اور اس کے بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا ، جس میں شاندار نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنائی۔

    انٹرمیڈیٹ کے بعد اس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان ’’ آئی کیپ ‘‘ سے رابطہ کیا ، آئی کیپ نے اس کا شاندار تعلیمی کیریئر دیکھتے ہوئے اسے اسکالر شپ آفر کردی ، اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں آئی کیپ نے بتایا کہ وہ ان کے اسکالر شپ پروگرام کے لیے اہل ہے اور اسے دس لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی جارہی ہے۔

  • افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے فوری کاوشوں کی ضرورت ہے: آرمی چیف

    افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے فوری کاوشوں کی ضرورت ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری کی فوری کاوشوں کی ضرورت ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغانستان اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کردار، کاوشوں کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری کی فوری کاوشوں کی ضرورت ہے۔

  • ٹی وی دیکھ کرحیران رہ گیا کہ اس قدرشرپھیلائی جارہی ہے:پرویزخٹک منافقانہ صحافت پربرس پڑے

    ٹی وی دیکھ کرحیران رہ گیا کہ اس قدرشرپھیلائی جارہی ہے:پرویزخٹک منافقانہ صحافت پربرس پڑے

    اسلام آباد:ٹی وی دیکھ کرحیران رہ گیا کہ اس قدرشرپھیلائی جارہی ہے:پرویزخٹک منافقانہ صحافت پربرس پڑے ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے تلخ کلامی کے معاملے پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ کسی سے تلخ کلامی نہیں ہوئی، میں نے اپنے حق کی بات کی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اجلاس سے اٹھ کر باہر کیوں گئے تھے تو انہوں نے کہا کہ اجلاس سے ناراض ہوکر نہیں بلکہ سگریٹ پینے باہرگیا تھا۔

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف کوئی نہیں صرف گیس کی بات ہوئی تھی، وزیراعظم سے اختلاف کبھی نہیں ہوا۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وزیر اعظم پر آپ کو اعتماد ہے؟ تو پرویز خٹک نے جواب دیا کہ وزیراعظم پر 100 فیصد اعتماد ہے، گیس کی بات ہوئی ہے پرابلم کو زیر بحث لائے ہیں، کسی مسئلے کو زیر بحث لائیں تو اسے اختلاف نہیں کہتے۔

    پرویز خٹک سے جب پوچھا گیا کہ کوئی فارورڈ بلاک تو نہیں بن رہاتو انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو فارورڈ بلاک بنانے ہی نہیں دیں گے۔جو ایسی خواہش رکھتے ہیں وہ پہلے کی طرح اب بھی نامراد ہوں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے اپنے چیمبر میں وزیر دفاع پرویز خٹک سے علیحدہ ملاقات کی جس میں عمر ایوب بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں پرویزخٹک اور عمران خان کے درمیان اچھے موڈ اور ماحول میں بات ہوئی اور میڈیا پرچلنے والی من گھڑت خبروں کی مذمت بھی کی

    اس ملاقات کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹی وی دیکھ کر حیران تھا جیسے میں نے کوئی طوفان کھڑا کردیا، صرف گیس کے مسائل پر ڈسکشن ہوئی، میرا سوال تھا کہ جو ہماری گیس کی اسکیمیں ہیں وہ چلنی چاہئیں، میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی کہ ووٹ نہیں دوں گا، یہ پارٹی کی اندرونی بات ہے، میں نے کوئی سخت بات نہیں کی، وزیراعظم کے نہ خلاف ہوں نہ ہوسکتا ہوں اور نہ ہی سوچ سکتا ہوں۔

    پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ میری وضاحت کےبعد بھی اگرکوئی میرے سے یہ غلط بیانی منسوب کرتا ہے تو پھریہ اس کی اصلیت ، حقیقت اور بربریت ہے

    قبل ازیں حکومت مخالف میڈیا چینلز پر یہ جھوٹی اور فیک کہانی چلائی گئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو ہے۔اور پرویزخٹک نے وزیراعظم کو سخت جملے کہے جبکہ پرویزخٹک نے ان کی تردید بھی کردی ہے

  • ہندوستان منصوبہ بندی کے تحت جموں وکشمیر کی معیشت کو ختم کررہا ہے, کشمیر یوتھ الائنس

    ہندوستان منصوبہ بندی کے تحت جموں وکشمیر کی معیشت کو ختم کررہا ہے, کشمیر یوتھ الائنس

    اسلام آباد:پاکستان و کشمیر کی یوتھ تنظیمات پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماءوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری جموں و کشمیر میں کشمیریوں کا معاشی قتل روکنے کیلئے اقدامات کرے،مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ جموں وکشمیر کا معاشی قتل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماءوں صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،طہٰ منیب،پلوشہ سعید ،سیکرٹری جنرل رضی طاہر ،سیکرٹری انفارمیشن نوید احمد،حمزہ رافع،کوارڈنیٹر عبداللہ خلیل ،محمد اختر ودیگر نے جمعرات کو اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ یوتھ رہنماءوں کا کہنا تھا کہ ایرانی سیبوں کی درآمد سے کشمیری سیبوں کی تجارت کو نقصان پہنچا ہے،ہندوستان جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی تو کئی دہائیوں سے جاری رکھے ہوئے ہے مگر ابھی مودی سرکار کے حالیہ اقدامات نے کشمیری تاجروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے،عالمی برادری نے مودی سرکار کے ایسے ہتھکنڈوں کو نہ روکا تو جموں وکشمیر میں انسانی و معاشی المیہ جنم لے سکتا ہے،صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے مزید بتایا ایرانی سیب سے نہ صرف کشمیری سیب کی قیمتیں گر رہی ہیں بلکہ ایرانی سیب کی درآمد سے سیب میں نئی بیماریاں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے،ایرانی سیب میں چار سو سے زائد بیماریاں پائی جاتی ہیں انہی بیماریوں کے سبب بیشتر ممالک نے ایرانی سیب درآمد کرنے سے انکار کیا ہے ۔