Baaghi TV

Author: +9251

  • باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ،صوبائی دفترکراچی میں بھی کیک کاٹا گیا،مبارکباد کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ،صوبائی دفترکراچی میں بھی کیک کاٹا گیا،مبارکباد کا سلسلہ جاری

     

    اس موقع پر کراچی میں باغی ٹی وی کے صوبائی دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب میں باغی ٹیم کے اہم ذمہ داران نے حصہ لیا اورباغی ٹی وی کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی دعائیں بھی کیں

     

     

     

    ادھر اس سے پہلے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر باغی ٹی وی آفس میں کیک کاٹا گیا

    کیک باغی ٹی وی کے سی ای او سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کاٹا، اس موقع پر ایڈیٹر باغی ٹی وی اردو ممتاز اعوان، باغی ٹی وی یوٹیوب چینل کے ہیڈ محمد شعیب، باغی ٹی وی کے اینکر زین العابدین، فائز چغتائی، محمد اسامہ، کاظم نقوی، محمد عمر ،نعمان موجود تھے

     

    باغی ٹی وی کے دس برس مکمل ہونے پر باغی ٹی وی ٹیم نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،

     

     

    باغی ٹی وی کے دس برس مکمل ہونے پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی مبارکباد کے پیغام بھجوائے ہیں، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ،باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان نے دس برس قبل باغی ٹی وی کا آغاز کیا جس کا سفر اب بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے

    اردو ۔انگلش اور پشتو تین زبانوں میں باغی ٹی وی کی نشریات چل رہی ہیں جبکہ جابز پورٹل بھی ہے جس میں روزانہ کی ملازمتوں کے اشتہار شائع کیے جاتے ہیں

     

    باغی ٹی وی کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں مقبول ہے ۔ہر سال رمضان المبارک میں باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے نماز تراویح لائیو نشر کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں تحریک لبیک کے احتجاج کی کوریج کرنے پر حکومت کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود باغی ٹی وی نے کوریج جاری رکھی ۔حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کی کوریج کی ویڈیو باغی ٹی وی کے یوٹیوب سے ڈیلیٹ بھی کروائی گئی ہیں ۔تحریک لبیک کی کوریج کی وجہ سے باغی ٹی وی ٹویٹر کا بلیو ٹک بھی ختم کروایا گیا ہے

    باغی ٹی وی نام کی مناسبت سے معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں ظلم جبر کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ ریاست پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو باغی ٹی وی صحافتی میدان میں ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار نے بھی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کی بلکہ درجنوں بار مودی سرکار کے زیر اثر ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی

    باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ، ٹویٹر پر #10YearsOfBaaghiTv ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی کامیابی کے دس برسوں کا سہرا مبشر لقمان کے سر۔خراج تحسین

    باغی ٹی وی”کی آج 10 ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیابھرمیں‌ لوگوں کے دل کی دھڑکن بن گیا

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

  • بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سنٹرل قرنطینہ پالیسی منسوخ:توپھرہوگا کیا؟اس کے متعلق بھی تفصیلات آگئیں

    بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سنٹرل قرنطینہ پالیسی منسوخ:توپھرہوگا کیا؟اس کے متعلق بھی تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد:بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سنٹرل قرنطینہ پالیسی منسوخ:توپھرہوگا کیا؟اس کے متعلق بھی تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سنٹرل قرنطینہ پالیسی منسوخ کردی گئی ہے۔

    بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے کرونا پازیٹو افراد کیلئے نئی ہدایات تیار کرلی گئی ہیں جس کے مطابق چاروں صوبوں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے پہنچنے والے کورونا پازیٹو مسافر گھر پر قرنطینہ کریں گے ۔

    ہدایات کے مطابق بیرون ملک سے آئے کورونا پازیٹو مسافر گھر پر 10 روز قرنطینہ کریں گے جبکہ سرکاری قرنطینہ سنٹرز میں موجود مسافروں کو گھر منتقل کیا جائے گا ۔

    اُدھر پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سکولوں کی بندش کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وفاقی وزارت تعلیم کے نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ کانفرنس 11 بجے ہوگی، جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر سکولوں کی ممکنہ بندش سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویریئنٹ پاکستان میں تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے، مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد ہو گئی ہے۔ اومی کرون کے حوالے سے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ زیادہ مہلک نہیں ہے۔

    انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا تھا کہ اگر کسی وجہ سے ویکسین نہیں لگوائی تو فوری طور پر لگوائیں۔ پاکستان میں بھی شواہد ملے ہیں کہ 12، 14 اور 15 سال کے بچوں میں بھی اومی کرون پایا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا، مہلک وائرس کی شرح پانچ ماہ بعد 4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 987 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 924، سندھ میں 4 لاکھ 90 ہزار 10، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 842، بلوچستان میں 33 ہزار 664، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 660 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 715 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 232 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 120 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 59 ہزار 699 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 628 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 83، سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 945، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 748 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا،پی پی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا،پی پی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری

    لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ملک دو ہندسوں کی اونچائی کے ساتھ سست اقتصادی ترقی کا شکار ہے۔اس دوران پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کی ایک مایوس کن تصویر بنائی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس دہائی کی بلند شرح سود، بجلی کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ، زراعت میں گراوٹ اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بے مثال درآمدی بل اور پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت دونوں صنعت اور زراعت میں پی ٹی آئی نے نقصان ہی پہنچایا ہے

    اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے۔3 سالوں میں قیمتوں میں دوگنا ہونے کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی کپاس کی پیداوار14 ملین گانٹھوں سے گر کر صرف 7 رہ گئی ہے۔

    اس کے ساتھ ضرورت سے زیادہ معیشت کو سست کیا اور نتیجہ نکلا۔مالی سال 20 میں صرف 0.5 فیصد نمو میں اضافہ ہوا

    پی پی پی کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق افراط زر ، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کا باعث بنا ، افراط زر ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 87 فیصد اور پٹرول کی قیمتوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”454233″ /]

    وائٹ پیپر میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں چینی سرمایہ میں 85 فیصد کمی آئی ، پی ٹی آئی دور حکومت میں ملکی قرضوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ، کورونا کے دوران 50 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ 3 سالوں میں زرعی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا گیا ، خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 167 میں سے 164 پر ہے۔

    وائٹ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے 40 ماہ اور 1232 دن ہو گئے ہیں،پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس وقت پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد سے زائد ہے اور پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سیزیادہ مہنگا ترین ملک ہے۔پاکستان میں اس وقت 66 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور یہاں بیروزگاری کی شرح 4 فیصد ہے جبکہ نو سال سے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں پر اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری 10.3 فیصد تک جا پہنچی ہے

    آج ہر پاکستانی پر تقریبا دو لاکھ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے اورگردشی قرضے تقریبا 2.3 ٹریلین ڈالرز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ملک کا تجارتی خسارہ 30.7 تک پہنچ چکا ہے جبکہ منی بجٹ میں دودھ ، جولیری، الکٹرک گاڑیوں، سولر پینل سمیت دیگر اشیا پر 17 فیصد کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

  • ضمنی ترمیمی بل کی منظوری:حکومت کے دعوے سچےیا اپوزیشن سچی:عوام کل فیصلہ کرلے

    ضمنی ترمیمی بل کی منظوری:حکومت کے دعوے سچےیا اپوزیشن سچی:عوام کل فیصلہ کرلے

    اسلام آباد:ضمنی ترمیمی بل کی منظوری:حکومت کے دعوے سچےیا اپوزیشن سچی:عوام کل فیصلہ کرلے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کل قومی اسمبلی سے فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہوں گے، پارٹی قیادت نے تمام اراکین کو کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت گئی ہے۔

    حکومتی جماعت نے حتمی لائحہ عمل بھی طے کرلیا، جس کے تحت قومی اسمبلی سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں فنانس بل کی منظوری، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی اسلام آباد پہنچ گئے، دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں علیحدہ علیحدہ عشائیے دیئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کےعشائیےمیں پنجاب سے تعلق رکھنےوالے جبکہ محمودخان کےعشائیے میں کے پی کے سے تعلق رکھنےوالےارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

  • بلاول بھٹو کس منہ سے قومی اسمبلی میں تقریر کررہے تھے؟ خرم شیر زمان

    بلاول بھٹو کس منہ سے قومی اسمبلی میں تقریر کررہے تھے؟ خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی کے رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کس منہ سے قومی اسمبلی میں تقریر کر رہے تھے؟

    خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14 سالوں میں سندھ کے ہزاروں بچے انتقال کر گئے ہیں، ہزاروں لوگ سندھ کے زہریلی شراب پی کر مر رہے ہیں، بلاول زرداری کس منہ سے قومی اسمبلی میں تقریر کر رہے تھے؟

    انہوں نے کہا کہ ہر عزاب سندھ میں سب سے پہلے نازل ہو رہا ہے، زہریلی شراب پینے سے 10 لوگ ٹنڈو جام میں انتقال کر گئے ہیں، ان شراب خانوں کی نگرانی کون کر رہا ہے؟ انہیں اجازت کس نے دی ہے؟ ایکسائز کے وزیر شراب کی کوالٹی چیک کرتے ہیں یا نہیں؟ وزیر ایکسائز اور سیکرٹری کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ریپبلک کی زمین پر شراب کا گھناؤنا دھندہ چلایا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے یہ کس قانون کے تحت شراب خانے چلائے جا رہے ہیں بتایا جائے؟ اس معاملے پر خاموش رہنا افسوسناک ہوگا۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کل شرمناک بیان دیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے لوگ مر تو نہیں رہے، 10 لوگوں کی اموات وزیر اعلیٰ کے منہ پر تماچہ ہے، ہمارا وزیر ایکسائز کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ ہے، شراب خانوں سے پیپلز پارٹی کے وزیر پیسہ اکھٹا کرتے ہیں، یہ پیسے کی وجہ سے شراب خانوں پر کارروائی نہیں کرتے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماء خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی ایک قیدی ہے، لیکن اس قیدی کو سسٹم کے ذریعے وسائل پہنچائے گئے، سندھ میں حکومت نہیں سسٹم ہے، یہ شراب کو شہد بنانے کے ماہر ہیں، چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ گزارش کرتا ہوں 10 لوگوں کی اموات کا نوٹس لیں، چیف جسٹس صاحب کو اس سسٹم کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

  • کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کو متاثر کر سکتی ہے: وزیراعظم

    کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کو متاثر کر سکتی ہے: وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کے لیے فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو اہم امور بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتےاوسطاً 19,000 میٹرک ٹن فی دن کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، انسداد سمگلنگ میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے یوریا کے 92,845 تھیلے ضبط کیے ہیں۔

    اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کے لیے فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے، کسانوں کے لیے کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، یوریا کی قلت سے متعلق افواہوں کو دور کرنے کے لیے موثر عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے، کھاد کی مناسب فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

  • چین کو سبق سکھا دیا ہے،اب شاید وہ دوبارہ غلطی نہ کرے:بھارتی آرمی چیف

    چین کو سبق سکھا دیا ہے،اب شاید وہ دوبارہ غلطی نہ کرے:بھارتی آرمی چیف

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے نے بدھ کے روز کہا کہ مشرقی لداخ میں ہندوستانی فوج نے چین کو منھ توڑ جواب دیا ہے۔

    فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے نے بدھ کے روز کہا کہ ناگالینڈ میں فوج کے خصوصی دستے کے ہاتھوں ہلاکتوں کے واقعہ کے تعلق سے فوج کی جانچ ٹیم کی رپورٹ ایک دو دن میں آ جائے گی اور اس کی بنیاد پرقانونی کارروائی کی جائے گی ۔

    انہوں نےایک خصوصی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ضلع مون میں فوج کے دستوں کے ہاتھوں شہریوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد میجر جنرل کی سربراہی میں جانچ کا حکم دیا گیا تھا ۔

    کورٹ آف انکوائری کی رپورٹ ایک دودن میں موصول ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ملک کے قوانین ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ فوج ان کی پاسداری کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

    گزشتہ برس 4 دسمبر2021 کے واقعے میں آرمی کمانڈوز کی ایک ٹیم کی کارروائی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 6 مزدور مارے گئے تھے ۔ فوجی حکام نے کہا تھا کہ اس دستے نے کچھ لوگوں کو غلطی سے دہشت گرد سمجھ کر گولی چلا دی تھی۔

    وہیں اس واقعے کے بعد گاؤں والوں نے اس دستے کو گھیرکراس پر حملہ کر دیا تھا اور اس افراتفری میں کچھ اور لوگ مارے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج جنگ کی صورت میں بھی شہریوں کو نقصان نہیں پہنچاتی۔ شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں جہاں کورونا وائرس کی وبا سے حالات سخت رہے وہیں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کےحالات بھی چیلنجنگ رہے ہیں، تاہم فوج ہر محاذ پر کھڑی رہی۔

    نروانے نے کہا کہ ہم نے پچھلے دو سالوں میں نہ صرف فورسز بلکہ انفراسٹرکچر اور ہتھیاروں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ سڑکیں اور سرنگوں کی سہولتیں قائم کی گئی ہیں۔ ہم ڈیڑھ سال پہلے کی نسبت بہت بہتر پوزیشن میں ہیں۔ اور ہم کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

  • جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی

    جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی

    لاہور:جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے میں چار ملزمان کو 9.9 بار سزائے موت کی سزا سنا دی

    انسدادی دہشدت گردی کی عدالت نے خاتون ملزمہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی

    کل بھی لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل اور پراسیکیوٹر نے اپنی بحث مکمل کر لی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ آج تک محفوظ کیا تھا جو کہ ابھی تھوڑی دیرپہلے سنا دیا گیا ،

    یہ بھی یاد رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیس کی سماعت جیل میں کی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر عبدالرئوف وٹو نے ملزمان کیخلاف شواہد پیش کئے۔

    پراسیکیوشن کے 56 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔ پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ ملزمان پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل، ضیا اللہ اور سجاد کیخلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال 23 جون 2021 کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکہ کیا گیا تھا ،

    دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے،

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 30 کلو گرام سے زائد غیر ملکی ساختہ دھماکا خیز مواد اور بال بیئرنگ استعمال کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے زمین میں 4 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور پانی کے پائپ پھٹ گئے، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔

  • قیام امن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں: دنیا میں‌ قیام امن کیلئے کردار ادا کرنےکو تیار ہیں، آرمی چیف

    قیام امن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں: دنیا میں‌ قیام امن کیلئے کردار ادا کرنےکو تیار ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی:قیام امن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں: دنیا میں‌ قیام امن کیلئے کردار ادا کرنےکو تیار ہیں،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے قیام امن کے اعلیٰ مقصد کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔پاکستان مستقبل میں بھی دنیا میں امن قائم کرنے کےلیے کردارادا کرنےکےلیے تیار ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگو کے کمانڈر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقتا کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دفاع، تربیت سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

    معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں برسرپیکار پاکستانی افواج کے کردار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے حوالے سے کانگو کے کردار کو سراہتا ہے، براعظم آفریقہ میں کونگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے، یو این مشن کے تحت قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان نے قیام امن کے اعلی مقصد کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

  • ضابطے بدل گئے یا رابطےبدل گئے:پولیس کورینجرز ہیڈ کوارٹرکی تلاشی کا حکم

    ضابطے بدل گئے یا رابطےبدل گئے:پولیس کورینجرز ہیڈ کوارٹرکی تلاشی کا حکم

    کراچی :ضابطے بدل گئے یا رابطےبدل گئے:پولیس کورینجرز ہیڈ کوارٹرکی تلاشی کا حکم،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز جاکر لاپتا افراد کی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کردی

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ شہری وقار رحمان، شمشاد علی اور دیگر کو 6 سال پہلے رینجرز نے حراست میں لیا۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے لاپتا افراد کے اہلخانہ الزام لگا رہے ہیں رینجرز والے اٹھا کر لے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہم نے خط لکھے ہیں مزید بھی لکھیں گے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے خط نہیں لکھنا خود جاکر رینجرز والوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈریں مت جائیں اور جاکر پوچھیں آخر کار کون لے گیا ہے؟ اگر رینجرز والے شہریوں کو نہیں لے کر گئے تو پھر کون لے گیا ہے؟ اگر رینجرز کی ودری میں کوئی اور لے گیا ہے تو یہ اور بھی خطرناک صورتحال ہے۔ تعزیرات پاکستان اجازت دیتا ہے پولیس کہیں جاکر کسی سے بھی تحقیقات کرسکتی ہے۔

    رینجرز پراسیکیوٹر حبیب احمد نے موقف دیا کہ رینجرز نے تحریری جواب جمع کرادیا ہے کسی کو حراست میں نہیں لیا۔

    عدالت نے کہا چیک کرنے میں کیا ہے تفتیشی افسر جائیں اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز چیک کریں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسران کے رینجرز ہیڈکوارٹر جانے سے بڑا فرق پڑے گا۔ جسٹس عبد المبین لاکھو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم 15 دن کا وقت دے رہے ہیں ہر طرح سے تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔عدالت نے دیگر اداروں سے بھی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔