Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈاکٹر قاسم فکتو کی کتاب "بانگ” کی ایوان صدر تقریب رونمائی:تحریر: طہٰ منیب

    ڈاکٹر قاسم فکتو کی کتاب "بانگ” کی ایوان صدر تقریب رونمائی:تحریر: طہٰ منیب

    ڈاکٹر قاسم فکتو سالار حریت جو اپنی زندگی کی انتیس بہاریں بھارتی جیلوں میں کاٹ چکے ہیں ، جہاں ان پر بھارتی ظلم و ستم کے توڑے گئے پہاڑ بھی انہیں توڑ نا سکے بلکہ ہر گزرتا دن ہفتہ ماہ و سال انکے عزم و استقلال کو اور بڑھاتے رہے ، کتابیں اور خطوط انکا اپنی اولاد اور فیملی سے رابطہ کا واحد زریعہ تھا،

    احمد بن قاسم جو والد کی دوبارہ گرفتاری کے وقت محظ دو ماہ کے تھے انکے بقول والد صاحب ڈاکٹر قاسم فکتو جو ہمیں پیغام دینا یا ہماری تربیت کرنا چاہتے کتب میں کچھ لائنوں کو ہائی لائٹ کر دیتے، ڈاکٹر قاسم فکتو جو نیلسن منڈیلا سے زیادہ قید کاٹ چکے اور آگے بھی بھارتی حکومت انہیں کسی قسم کا ریلیف دئے بغیر متعدد پابندیاں لگا رہی ہے تاکہ انہیں جھکا سکے،

    ان پابندیوں میں ان تک کتب اور مزید تعلیم کے دروازے بند کرنے کے ساتھ ساتھ قید تنہائی اور جبر و ستم کے سلسلے وسیع کرنا شامل ہیں ، لیکن افسوس کی بات ہے پاکستان اور دنیا بھر انکا تعارف انکے شایان شان نا تھا۔ انہوں نے جیل سے ہی متعدد کتب لکھنے کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی مکمل کی۔ انہیں کتب میں سے "بانگ” کے عنوان سے ایک کتاب لکھی گئی جس میں بھارتی اکھنڈ بھارت نظریہ پر روشنی ڈالی گئی ہے، اس کتاب کی تقریب رونمائی کی پروقار تقریب کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام ڈاکٹر مجاہد گیلانی کی کاوشوں سے گزشتہ روز ممکن ہو پائی۔ جہاں ملک بھر سے کشمیر یوتھ الائنس کی درجنوں ممبر تنظیمات کے سینکڑوں کارکنان ڈاکٹر قاسم فکتو کے پیغام حریت کو سننے ایوان صدر تشریف لائے۔

    جہاں ڈاکٹر قاسم فکتو کے فرزند احمد بن قاسم نے مسئلہ کی اساس کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مسئلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مہم نہیں بلکہ بھارتی جارحانہ قبضہ ہے، جبکہ انہوں اپنے بچپن کی یادیں شئر کیں تو ہال میں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی۔

    پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت تمام جانثاران حریت کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ہر طرح سے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انکا مقدمہ اقوام عالم تک پہنچانے میں کوئی کثر اٹھا نا رکھیں گے، تقریب کے مہمان چئیرمین کشمیر کمیٹی نے مسئلہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور ہر طرح کے وسائل بروئے کار لانے کا عزم کیا۔

    پروگرام کے ایک اور مقرر ملک کے نامور اینکر عمران ریاض خان تھے، جنکی فیملی مقبوضہ کشمیر و پاکستان میں منقسم ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آبائی گھر کے خواب آنکھوں میں سجائے کشمیر کی آزادی کے منتظر ہیں اور اپنی بساط میں میڈیا کے محاذ کو بھرپور استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور یہی پیغام اپنی میڈیا برادری کو بھی دیا۔

    استقبالیہ پروگرام کے روح رواں صدر کشمیر یوتھ الائنس جناب ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے دیا، اس قدر خوبصورت پروگرام یقیناً ڈاکٹر مجاہد کی انتھک کوششوں کے بعد ہی ممکن ہو پایا ہے، پروگرام میں نقابت کے فرائض سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر اور وائس پریزیڈنٹ کشمیر یوتھ الائنس پلوشہ سعید نے بخوبی سرانجام دئے۔

    کشمیر یوتھ الائنس اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیم کی مسلسل محنت کا اس پروگرام کی کامیابی میں بنیادی کردار تھا جبکہ کشمیر یوتھ الائنس کی نوے سے زائد ممبر تنظیمات کے سینکڑوں کارکنان و قیادت کی ملک کے طول و عرض سے شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دئے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس معمولی کاوش کو شرف قبولیت بخش کر آزادی کی منزلوں کے پانے تک استقامت کی توفیق دے۔ آمین

  • پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ:کرکٹ سے محبت کرنے والے دیکھتےہی رہ گئے

    پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ:کرکٹ سے محبت کرنے والے دیکھتےہی رہ گئے

    پشاور:پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ:کرکٹ سے محبت کرنے والے دیکھتےہی رہ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے فرنچائز پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کروادی۔

    پشاور زلمی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

     

     

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی ہے۔

    ویڈیو میں آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت، حیدر علی، کامران اکمل، عثمان قادر اور وہاب ریاض کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کنگز اور پی ایس ایل 6 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ادھر عوامی مطالبے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے افسران اور اسٹاف کی مراعات اور تنخواہوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں پیش کردی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق فزیوتھراپی کے کنسلٹنٹ کی تنخواہ 21 لاکھ 15 ہزار910 روپے ہے جبکہ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی تنخواہ 13 لاکھ 59 ہزار651 روپے ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر محمد ندیم خان کی تنخواہ 13 لاکھ 15 ہزار روپے، ہیڈ انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کی تنخواہ 12 لاکھ 77 ہزار711 روپے ہے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کی تنخواہ 12لاکھ 45 ہزار روپے ہے جبکہ چیف فنانشل افسر جاوید مرتضیٰ کی تنخواہ 12 لاکھ 40 ہزار 417 روپے، چیف میڈیکل افسر نجیب اللہ سومرو کی تنخواہ 12 لاکھ 15 ہزار روپے ہے۔

    چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم کی تنخواہ 10 لاکھ روپے، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس سرینا آغا کی تنخواہ 8 لاکھ 65 ہزار روپے اور ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ آپریشن ذاکرخان کی تنخواہ 8 لاکھ 44 ہزار 708 روپے ہے۔

    ڈائریکٹر سکیورٹی آصف محمود کی تنخوا ساڑھے 6 لاکھ روپے، ایس جی ایم آپریشنز لاجسٹکس اسد مصطفیٰ کی تنخواہ 6 لاکھ 13 ہزار345 روپے ہے جبکہ ایس جی ایم فنانس عتیق رشید کی تنخواہ 6لاکھ روپے ہے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسرز محمد عبدالصبور، انورسلیم کاسی، بابرخان، نجیب صادق اور عبداللہ خرم نیازی کی تنخواہ 5، 5 لاکھ روپے ہے۔

  • بھارتی خفیہ ایجنسیوں کاخفیہ کھیل:سکھوں اورمسلمانوں کےدرمیان دوریاں بڑھانے کیلئے نیاڈرامہ

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں کاخفیہ کھیل:سکھوں اورمسلمانوں کےدرمیان دوریاں بڑھانے کیلئے نیاڈرامہ

    ممبئی :بھارتی خفیہ ایجنسیوں کاخفیہ کھیل:سکھوں اورمسلمانوں کےدرمیان دوریاں بڑھانے کیلئے نیاڈرامہ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ممبئی پولیس کی طرف سے بلی بائی ایپ کے ذریعے مسلم خواتین کی آن لائن فروخت کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف کیاگیا ہے کہ نہ صرف بلی بائی بلکہ سوشل میڈیاپر متعدد پلیٹ فارمز کو سکھوں اور مسلمانوں کے درمیان دوریاں بڑھانے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے ۔اور اس کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” اوردیگر معاون ایجنسیوں کی سازش ہے

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بلی بائی ایپ پر مسلم خواتین کو فروخت کیلئے پیش کرنے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیاگیا ہے اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغاما ت کو پھیلانے کیلئے دیگر پلیٹ فارمز کو بھی استعمال کیاجارہا ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں 21سالہ وشال کمار جھا کو بنگلور، 19سالہ شویتا سنگھ اور اس کے ایک دیگر ساتھی مینک راول کو اتراکھنڈ سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ٹویٹر پر @Bullibai_، @Sage0x11، @hmmaachaniceoki،@jatkhalsa،@jatkhalsa7،@Sikh_Khalsa11 اور @wannabesigmafاکائونٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغاما ت کو پھیلائے جارہے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ ان تمام ٹویٹر اکائونٹس کاتعلق بظاہر سکھ برادری کے ساتھ ظاہر کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ @Bullibai پردستیاب معلوما ت کے مطابق KSFخالصہ سکھ فورس نے یہ ایپ بنائی تھی ۔ہیمنت ناگرالے نے کہاکہ اتراکھنڈ کی 18سالہ شویتا سنگھ نے یہ ایپ بنائی ۔ ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے اس معاملہ میں ہر پہلو پر جانچ شروع کردی ہے ابتدا میں سائبر سیل کو بلی بائی ایپ پر پانچ فالووور ہی ملے جو ایک دوسرے سے رابطے میں تھے ۔

    بلی بائی ایپ میں ملزمین نے پیج تیار کئے اور سوشل میڈیا اورمختلف شعبہ جات سے وابستہ مسلم خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کر کے انہیں فروخت کیلئے پیش کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ یہ ایپ سکھ برادری نے مسلمان خواتین کو نشانہ بنانے کیلئے بنائی ہے اور ان کا واضح مقصد دونوں برادریوں کے درمیان دوریاں بڑھانا ہے ۔

  • مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوج کو مزید1384 کنال زمین دی گئی

    مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوج کو مزید1384 کنال زمین دی گئی

    سرینگر:مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوج کو مزید1384 کنال زمین دی گئی ,اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے” سٹریٹجک ایریاز‘ ‘کے نام پر گلمرگ میں مزید 1034 کنال اور سونمرگ میں 354 کنال اراضی قابض فوج کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈویڑنل کمشنر کشمیر Pandurang Kondbarao Pole نے تصدیق کی کہ حکومت نے فوج کو تربیتی مقاصد کے لیے زمین کے استعمال کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ دونوں مقامات (گلمرگ اور سونمرگ) پرفوج کوتربیت دی جاتی ہے جس کے لیے فوج نے پہلے ہی وہاں زمین حاصل کر لی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج کو تربیتی ہال وغیرہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے اور یہ ضروری انفراسٹرکچر حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اہم تھا اور انتظامیہ نے اس کی منظوری دی ہے۔

    ادھرغیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے فوج کے لئے سیاحتی علاقوں میں زمین مختص کرکے جموں و کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے گلمرگ میں 1034 کنال اور سونمرگ میں 354 کنال اراضی بھارتی فوج کے لیے مختص کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پرکہاکہ سیاحتی علاقوں میں ہزاروں کنال اراضی فوج کے لیے مختص کرنے سے جموں و کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے عزائم کی کی تصدیق ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ”ریاستی زمین“ کے بہانے ہماری زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے اور زخموں پرنمک چھڑکنے کے لئے مقامی لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔جیسا کہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ڈویڑنل کمشنر کشمیر Pandurang Kondbarao Pole نے تصدیق کی ہے کہ قابض حکومت نے بھارتی فوج کومذکورہ علاقوں میںزمین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

  • اہم تنصیبات کو نشانے بنانے کا منصوبہ ناکام، بڑی گرفتاریاں

    اہم تنصیبات کو نشانے بنانے کا منصوبہ ناکام، بڑی گرفتاریاں

    شہرقائد میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق کورنگی پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کورنگی صنعتی ایریا سے لیاری گینگ وار کے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے، ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئےنکلےتھے۔

    ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزمان میں ابراہیم،محمد عمران،بلال علی شامل ہیں ،گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے دستی بم، پستول اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لےلی گئی ہے، مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں دوہرے قتل کے واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا، ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق دوہرے قتل کے اس کیس کے مرکزی ملزم کو ایک ہفتے کے اندر اندر ٹریس کیا گیا ۔

    خیال رہے کہ قتل کا واقعہ 30 دسمبر کو پیش آیا تھا، جب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو مزدوروں کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی فوجی کیپٹن کو گرفتار کیا گیا تھا ، ملزم ارسلان سے جعلی کارڈ اور وردی بھی برآمد ہوئی تھی جبکہ دو مختلف سی ڈی آر بھی برآمد کیے گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزم خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں کائنات نامی خاتون بھی شامل تھی جسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان ساتھ مل کر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرکے غیرقانونی کام نکالتے تھے

  • کراچی میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کردی تاہم جمعہ کی صبح مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل جانے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی ، حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح تک وقفے وقفے سے بوندا باندی اورمعتدل بارش ہوسکتی ہے تاہم رات تیز بارش متوقع ہے جبکہ کل مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل جانے کا امکان ہے۔

    شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا پی ڈی ایم سمیت دیگرادارے الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلیےوسائل بروئے کارلائیں۔

    مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے سندھ کو ایمرجنسی سینٹر 24 گھنٹے فعال رکھنےکی ہدایت کی اور کہا بلوچستان سےآنےوالابارشوں کاسلسلہ مزیدچند دن جاری رہے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور،فیصل آباد، گجرات، سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔

    اسلام آباد اورروالپنڈی میں بھی محکمہ موسمیات نے مینہ برسنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پشاور، چترال، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، کوئٹہ، ژوب، زیارت ،گوادر میں بارش اور برفباری کاامکان ہے۔

  • اقوام متحدہ اپنے فیصلوں کی روشنی میں‌ کشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت دلوائے:ظہیراحمد جنجوعہ

    اقوام متحدہ اپنے فیصلوں کی روشنی میں‌ کشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت دلوائے:ظہیراحمد جنجوعہ

    بیلجیم :اقوام متحدہ اپنے فیصلوں کی روشنی میں‌ کشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت دلوائے:ظہیراحمد جنجوعہ،اطلاعات کے مطابق بیلجیم میں پاکستانی سفیر ظہیر احمد جنجوعہ نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری پرزور دیا ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوائے،ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج پھر5 جنوری کا دن ہے جب جموں و کشمیر تنازعہ کے جمہوری عمل کے ذریعے اس کی سرپرستی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کی 73 ویں سالگرہ ہے۔

    ظہیر احمد جنجوعہ نے اپنے بیان میں‌کہا ہے کہ 5 جنوری 1949 کی بھارت اور پاکستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے کمیشن کی قرارداد کشمیر کے عوام کو ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہے، جسے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح نظر اندازی کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 9 لاکھ فوجیوں کی تعیناتی کے ساتھ، بھارت نے مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل اور سب سے زیادہ عسکری زون میں تبدیل کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر من مانی حراستوں، عصمت دری اور تشدد، حراستی قتل، جبری گمشدگیوں اور اسٹیجڈ مقابلوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں ماورائے عدالت قتل کے ذریعے ظلم و ستم میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں 5 اگست 2019 سے اب تک 500 سے زائد کشمیریوں کی شہادت ہوئی ہے۔ یہ بھارتی ریاست کے مکروہ رویے اور اخلاقی دیوالیہ پن کا واضح مظہر ہے۔

    ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے، ہندوستان اپنے غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بشمول زمینوں پر قبضے، غیر کشمیریوں کی آمد اور متنازعہ علاقے میں اجنبی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے۔ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون بالخصوص اقوام متحدہ کے چارٹر، متعلقہ یو این ایس سی کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

    گزشتہ سات دہائیوں کے دوران کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس کا اقوام متحدہ نے ان سے وعدہ کیا تھا۔ بھارتی مظالم کی جتنی بھی مقدار کشمیری عوام کو دبا یا جا سکتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی۔

    بیلجیم میں‌ پاکستانی سفیر ظہیر احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ ہم عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ، یورپی یونین، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا مکمل ادراک کرے اور بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے لیے وضاحت طلب کرے

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مکمل طور پر پرعزم ہے اور اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور ان کی خواہشات کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر طرح کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

    آخر میں ظہیر احمد جنجوعہ نے کہا میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں کشمیریوں کی آواز بنیں اور ایک مضبوط بین الاقوامی ردعمل کا اظہار کریں۔تاکہ کشمیریوں کو جلد آزادی مل سکے

  • ملک بھرمیں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف کروانےکی تیاریاں

    ملک بھرمیں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف کروانےکی تیاریاں

    اسلام آباد : ملک بھرمیں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف کروانےکی تیاریاں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جدید خطوط پر نکاح کے اندراج کے لیے نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، ملک بھرمیں اب نکاح رجسٹرڈ ختم کر دیئے جائیں گے۔

    نکاح رجسٹرڈ کی جگہ ایک ٹیب متعارف کی جائے گی ، امام مسجد کو لوکل گورنمنٹ والے ایک ماہ کا کورس کروائیں گے ٹیب پے نکاح پڑھانے کانکاح خواں کا اکاؤنٹ بنایا جائیگا۔

    اس میں نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کروائے گاگواہان کے شناختی کارڈ پہلے سکین ہوں گے پھربائیو میٹرک کے بعد اگر شناختی کارڈ کی سکینگ اور انگوٹھے کے نشان میچ ہوئے تو گواہ قابل قبول ہوگا۔

    دلہا کی تصویر بھی مولوی صاحب بنائیں گے اگر دلہا مفرور ہوایا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کر لیا جائیگا کیونکہ ٹیب کا تصویری رابطہ نادرا سے منسلک ہوگا۔

    اگر ایک نکاح کی فیس جمع نہ کروائی تو دوسرا نکاح درج نہیں ہوسکتا، امام مسجد کی سم کے ذریعے پیسے لوکل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے-

  • بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری

    بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری

    گوادر:بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری ،اطلاعات کے مطابق گوادر میں سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج اور نیوی کے دستوں کا ریلیف اور ریسکیو جاری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گوادر میں بارشوں سے کامیاب سیلابی صورتحال کے بعد ریلیف اور ریسکیو جاری ہے۔ پاک فوج اور نیوی کے دستے کے علاوہ میں ریسکیو اور ریلیف میاں بیوی میں۔ مقامی افراد کو محفوظ مقام میں منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی کے مطابق درست افراد میں پھنسے افراد کو خوراک اور غذائی اشیا کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ کل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے بعد پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیو سروس فراہم کی گئی تھیں اور مسلسل فراہم بھی کی جارہی ہیں‌

    کل بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر اور تربت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا امدادی کام جاری ہے، پسنی، جیوانی، سربندر، نگور میں خوراک اور شیلٹرز کی فراہمی بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جا رہا ہے۔

  • امن اورپاکستان دشمنوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے دو جوان وطن پرقربان

    امن اورپاکستان دشمنوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے دو جوان وطن پرقربان

    راولپنڈی:امن اورپاکستان دشمنوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے دو جوان وطن پرقربان ،اطلاعات کے مطابق امن دشمنوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان فرض پر قربان ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک، ڈی آئی خان اور کوٹ کلی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

     

     

    آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک دہشتگرد نے دورانِ آپریشن خود کو سکیورٹی حکام کے حوالے دیا، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران 2 جوان شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں سپاہی فرید اللہ اورسپاہی شعیب حسن شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، موجودہ افغان حکومت کی درخواست پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا آغاز کیا گیا لیکن کچھ چیزیں ناقابل قبول تھیں، تنظیم غیر ریاستی عنصر ہے جو پاکستان میں کوئی بڑا حملہ نہیں کر سکی۔ کالعدم ٹی ٹی پی میں اندورنی اختلافات بھی ہیں جبکہ افغان حکومت کو کہا ہے کہ اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہےنہ ان کے ساتھ اب جنگ بندی کا کوئی معاہدہ ہے،آپریشن جاری ہے

    ترجمان پاک فوج کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نو دسمبرکوختم ہوگیا۔جنگ بندی کایہ معاہدہ غیرریاستی جنگجوعناصر کے ساتھ مذاکرات سے قبل موجودہ افغان حکومت کی درخواست پراعتماد سازی کےلیے اٹھایا گیا۔