Baaghi TV

Author: +9251

  • تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    راولپنڈی :تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سیلکوک بائراکتاروگلو نے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

    تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے درمیان سلامتی اور علاقائی مسائل کے علاوہ افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت کے علاوہ دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے عزم کا اعادہ کیا۔ کہ ’ہر موسم‘ دوست ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکی گہرے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرتے رہیں گے۔

    تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف سے گفتگوکرتےہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈپٹی چیف آف ترک جنرل سٹاف کا دورہ دونوں مسلح افواج کے درمیان کثیر جہتی طویل المدتی تعاون کا مظہر ہے۔

    معزز مہمان نے خطے میں امن خصوصاً افغان امن عمل میں پاکستان کی مسلح افواج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

  • میڈیا،صحافیوں اورشخصیات کیخلاف مریم نوازکاپراپیگنڈہ اوران کی کردارکُشی:پیمرا کوخط لکھ دیا گیا

    میڈیا،صحافیوں اورشخصیات کیخلاف مریم نوازکاپراپیگنڈہ اوران کی کردارکُشی:پیمرا کوخط لکھ دیا گیا

    اسلام آباد:میڈیا ،صحافیوں اورمحترم شخصیات کےخلاف مریم نوازکا پراپیگنڈہ اوران کی کردارکُشی:پیمرا کوخط لکھ دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی مبینہ آڈیو کا معاملہ اس قدر حساس ہوگیا ہے کہ اب توہرصحافی اوراینکرپرسن مریم نواز کی سازشوں سے خوف کھانے لگا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صحافیوں نے مریم نواز کی سازشوں سے بچنے اورمحفوظ رہنے کے لیے ہاتھ پاوں مارنے شروع کردیئے ہیں‌

    اس حوالے سے اسلام آباد سے اہم خبریں آرہی ہیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کے دیگربڑے بڑے ناموں‌ کومریم نواز کی پراکسی سے بچانے کے لیے پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے آگے بڑھ کرکچھ کرنے کا عزم کیا ہے ، اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ عالیہ حمزہ نے مریم نواز کی سازشوں سے بچنے کےلیے چیئرمین پیمرا کو خط بھی لکھ دیاہے

    عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ خدا را مریم صفدر کے خلاف کاروائی کریں ورنہ یہ بہت نقصان کرے گی

    عالیہ حمزہ نے خط میں‌ یہ بھی یاد دلوایا ہے کہ میں پہلے بھی دو خطوط لکھ چکی، جن کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔ عالیہ حمزہ کہتی ہیں‌کہ ایک بار پھر آپ کی توجہ مریم صفدر کی پےدر پے آنیوالی آڈیوز سے متعلق لکھ رہی ہوں‌

    عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ جناب چیئرمین اس طرح‌ تو دنیا میں‌ کہں بھی ہوتا جس طرح مریم نواز اپنی گینگ کے ساتھ مل کرکررہی ہیں‌، عالیہ کہتی ہیں‌کہ مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    عالیہ حمزہ کہتی ہیں‌ کہ مریم صفدر مبینہ آڈیو میں سینئر صحافی حسن نثاراور ارشاد بھٹی پر الزامات لگارہی ہیں۔ عالیہ حمزہ نے بڑے دکھ کے ساتھ چیئرمین پیمرا کو یہ بھی بتایا کہ جناب ! مریم صفدر نےسینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات بھی کہے ، ان کی توہین کی ، ان کی کردار کُشی کی لیکن مہذب اور جمہوری ہونے والوں میں سے کسی نے مریم نواز کے اس رویے کی مذمت تک نہ کی

    عالیہ حمزہ کہتی ہیں‌ کہ لیکڈ آڈیو میں مریم نواز اور پرویز رشید نےصحافیوں کو بھونکنے والے کتے قرار دیا۔ مبینہ آڈیو میں پرویز رشید،مریم صفدر کو جیو گروپ کو ہدایات دینے پر بات کر رہے ہیں۔ جسں میں وہ سینئر صحافی حسن نثار، ارشاد بھٹی، مظہر عباس، ستار بابر پر ن لیگ کے مؤقف کے خلاف جانے کے گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں۔

    عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں میڈیا گروپ کو کنٹرول کرنےاور ان کو ریاست کے خلاف استعمال کرنے کے حوالےسے کہا ہے کہ رشید مریم صفدر کو میر شکیل سے باز پرس کرنے کی درخواست کر رہے ہیں، عالیہ حمزہ نے خط میں لکھا ہے کہ کتنی بد قسمتی ہے ہماری کہ ایک شرپسند خاتون کھلے عام "ریوڑیاں”بانٹ رہی ہے،پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو میں مریم صفدر دو باسکٹس نصرت جاوید اور رانا جواد کو بھجوانے کا ذکر ہے۔

    عالیہ حمزہ کہتی ہیں‌ کہ سچ تو یہ ہے کہ ان لوگوں کا کردار کارکردگی صفر اور پیسے کے زور پر صحافت کو خرید کر اپنےحق میں پروگرام کروائےجاتے ہیں، جو حق میں نہیں بولتا اس کےخلاف گالیاں بولی جاتی ہیں۔ عالیہ حمزہ نے اس موقع پر ایک سوالیہ انداز سے میں‌ یہ بھی لکھا ہے کہ کیا یہ ہے میڈیا اور صحافیوں کی ٹوٹل اوقات ان نابالغ قومی لیڈران کی نظر میں؟

    عالیہ حمزہ نے خط میں لکھا ہے کہ ان لوگوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے۔ان لوگوں نے اپنی کرپشن عوام سے چھپانے کے لئے ہر ادارے میں کرپٹ لوگوں کو پروان چڑھایا۔ میڈیا کی آزادی ن لیگ مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے۔ صحافتی تنظیمیں سوال کریں کہ یہ مجرمہ کس طرح آزادی راے پر نقب لگا سکتی ہے؟

    عالیہ حمزہ نے ایک ٹیکنیکل سوال بھی پوچھا ہے کہ کیا مجرمہ مریم صفدر کی جیو نیوز نے ایچ آر یا پروگرام کوآرڈینیٹر ہے؟؟جو اپنی من پسند خبروں اور بتائی ہوئی جھوٹی باتوں کو جیو پر نشر کرنے کے احکامات صادر کرتی رہی ہیں۔ ان چند کرپٹ لوگوں کی وجہ سے سارا میڈیا یرغامال بنا ہوا ہے۔ عالیہ حمزہ نے آخر میں‌ لکھا ہے کہ مجھے آپ کے منصب سے امید ہے پیمرا اختیارات کہ اندر رہ کر مریم صفدر اور پرویز رشید کا اختساب ضرور کرینگے۔

  • پاکستان کے پہلے چیف ائیر مارشل اصغر خان کی چوتھی برسی پرپاک فضائیہ کا خراج تحسین:قربانیوں کوسلام

    پاکستان کے پہلے چیف ائیر مارشل اصغر خان کی چوتھی برسی پرپاک فضائیہ کا خراج تحسین:قربانیوں کوسلام

    راولپنڈی :پاکستان کے پہلے چیف ائیر مارشل اصغر خان کی چوتھی برسی پرپاک فضائیہ کا خراج تحسین:قربانیوں کوسلام،پہلے چیف ائیر مارشل اصغر خان کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے،اطلاعات کے مطابق سیاست کے مرد آہن، نڈر، بے خوف اور فولادی صفات کی حامل عظیم شخصیت چیف ائیر مارشل اصغر خان کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے پی اے ایف کے پہلے پاکستانی کمانڈر ان چیف ایئر مارشل محمد اصغر خان (مرحوم) کو ان کی چوتھی برسی پر پاک فضائیہ کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    ائیر مارشل اصغر خان 17جنوری 1921 کو پیدا ہوئے اور دسمبر 1940 میں رائل انڈین ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔

    آزادی کے بعد انہوں نے رائل پاک فضائیہ کا انتخاب کیا اور 1947 سے 1949 تک پاکستان ایئر فورس اکیڈمی (اس وقت رائل پاکستان ایئر فورس کالج) رسالپور کے پہلے کمانڈنٹ کے طور پر تعینات رہے۔

    بعد ازاں 1957 میں انہیں ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور آپ 36 برس کی عمر میں پاک فضائیہ کے سب سے کم عمر پاکستانی کمانڈر ان چیف بنے۔

    ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کو2017 میں ائیر مارشل اصغر خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

    سرگودھا : ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں ، اے ایس آٸی اسد حیات بھوانہ اور سکیورٹی آفیسر غلام ربانی کی بڑی کارواٸی ۔ بین الاضلاعی سطح پر دودھ کے ڈرموں میں شراب فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار ۔ 1000 لیٹر شراب چالو بھٹی ، آلات کشیدگی و خام مال برآمد ۔

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ و سکیورٹی آفیسر غلام ربانی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک 92 شمالی میں ریڈ کر کے بدنام زمانہ دیسی شراب فروش غلام مصطفیٰ عرف مصطیٰ میکن کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم سے 1000 لیٹر شراب ، چالو بھٹی ، آلات کشیدگی و خام مال برآمد ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق ملزم دودھ کا کاروبار کرتا تھا ۔ اور کیکر کے چھلکے کچی شراب میں مکس کر دودھ کے ڈرموں میں ڈال کر بین الاضلاعی سطح پر فروخت کرتا تھا ۔ چونکہ ملزم شراب دودھ کے ڈرموں میں ڈال کر فروخت کرتا تھا ۔ جس کی گرفتاری پولیس کیلیٸے ایک چیلنج تھی ۔ جس کے بعد تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کارواٸی کرتے ہوٸے ملزم کو چک نمبر 92 شمالی سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان ، اے ایس آٸی اسد حیات بھوانہ اور سکیورٹی آفیسر غلام ربانی کی کامیاب کارواٸی پر خراج تحسین پیش کیا ۔

  • نواز شریف سے ڈیل کی خبریں٫ ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل آ گیا

    نواز شریف سے ڈیل کی خبریں٫ ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل آ گیا

    راولپنڈی : نواز شریف سے ڈیل کی خبریں٫ ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل آ گیا،اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے میڈیا اوردیگرذرائع سے پھیلائی جانے والی خودساختہ ، جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کونہ صرف سختی سے مسترد کردیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ ایسی خبریں پھیلانے والے جھوٹ اورفریب سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ دیکھنے اورسننے کو بہت کچھ مل رہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ڈیل یا اسے ڈھیل دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹ اور فریب ہے ، ایسی خبروں کی کوئی حقیقت اور حیثیت نہیں اور نہ ہی ایسی خبریں‌ پھیلا کر قوم کو گمراہ کیا جاسکتا ہے

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ نوازشریف سے ڈیل کس بات کی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیل اور ڈھیل کا تعلق فوج سے کیوں جوڑا جارا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بڑے بڑے جھوٹ سُن کر حیران ہوتے ہیں کہ کس طرح یکطرفہ ٹریفک چلائی جارہی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پاک فوج سے ایسی کوئی بات منسوب نہ کی جائے جس کا کوئی وجود نہ ہو

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو یہ جھوٹ اور پراپیگنڈہ پھیلارہے ہیں وہ بتائیں کہ ان کے پاس کیا ثبوت ہیں ، بس کسی کی خواہس پرایسی من گھڑت کہانیاں گھڑی جارہی ہیں جن کی کوئی حیثیت ہی نہیں‌

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت اور اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے . سول ملٹری تعلقات جتنے آج اچھے اوربہتر چل رہے ہیں شاید اس سے پہلے ایسی مثال نہ ملتی ہو

    میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ یہ تعلقات آگے بھی ایسے ہی چلتےرہیں گے اورشرپسند عناصرسُن لیں کہ وہ شرارتوں اور من گھڑت کہانیوں ، تبصروں اور تجزیوں‌ سے باز آجائیں

    ادھر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج کے بیرونی اوراندورنی دشمنوں کوجانتے ہیں:سب نامُراد،سازشیں ،شرارتیں ناکام ہوں گی:ڈی جی آئی ایس پی آرنے پاک فوج کے خلاف ہونے والی شرارتوں،سازشوں اور خود ساختہ کہانیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سُن لیں پاک فوج اس ملک اور اس ملک پاک کے اداروں کے خلاف بیرونی اور اندرونی سب دشمنوں کو جانتے ہیں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ سب نامُراد ہوچکے اور آئندہ بھی نامراد ہی ہوں گے

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کچھ عرصے پاکستان کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، جس کا مقصد اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، ہم ایسی تمام کارروائیوں سے آگاہ ہیں،اداروں کو نشانہ بنانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے، عوام اور افواج پاکستان کے درمیابن رشتے میں دراڑ ڈالنے میں ناکامی ہوگی۔

    اپنے پیغام میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فروری 2021 میں معاہدے کے بعد ایل او سی پر پورا سال امن رہا، بھارتی الزامات ایک پولیٹیکل ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سال کی پہلی پریس کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ‘بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا سب سے بڑا فائدہ یہ تھا کہ وہاں رہنے والے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی، لیکن ساتھ ہی بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے الزام تراشی اور جھوٹا پروپیگنڈا مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے مخصوص ایجنڈے کی طرف اشارہ کرتا ہے’۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا بدترین ماحصرہ اگست 2019 سے جاری ہے۔ بھارتی فوج دہشت گردی کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت ایل او سی کے اردگرد بسنے والے لوگوں کو شہید کرچکا ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 5 جنوری کے موقع پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا بدترین ماحصرہ اگست 2019 سے جاری ہے۔ بھارتی فوج دہشت گردی کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت ایل او سی کے اردگرد بسنے والے لوگوں کو شہید کرچکا ہے۔

    مغربی بارڈر پر صورتحال تشویشناک

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 2021 میں لائن آف کنٹرول کی صورت حال بہتر رہی لیکن مغربی بارڈر پر صورت حال تشویشناک رہی۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان کی سیکیورٹی پر پڑے۔

    امن کی باڑ ضرور مکمل ہوگی

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا کام 94 فیصد مکمل ہوچکا ہے، باڑ لگانے کا مقصد دونوں اطراف کے لوگوں کو محفوظ بنانا ہے، یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی، اس باڑ کو لگانے میں ہمارے شہدا کا خون شامل ہے۔

    ایک سال میں 60 ہزار آپریشن

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2021 میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا، 2021 کے دوران ملک بھر میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 60 ہزار آپریشن کئے گئے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کیا،انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 890 تھریٹ الرٹ جاری کیے، 70فیصد ممکنہ دہشتگردی کے واقعات کو روکنے میں مدد حاصل ہوئی۔

    افغانستان کی صورت حال

    میجر جنرل افغانستان کی موجودہ صورتحال سنگین انسانی المیہ کے جنم دے سکتی ہے، افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑسکتا ہے، پاکستان افغانستان حکومتی سطح پر دونوں طرف ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مسلح فرد یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے۔

  • افغانستان کی فوج میں خودکش حملہ آوروں کی بھرتی:دنیا پرخوف طاری:بھارتی میڈیا بھی چلانے لگا

    افغانستان کی فوج میں خودکش حملہ آوروں کی بھرتی:دنیا پرخوف طاری:بھارتی میڈیا بھی چلانے لگا

    کابل:افغانستان کی فوج میں خودکش حملہ آوروں کی بھرتی:دنیا پرخوف طاری:بھارتی میڈیا بھی چلانے لگا،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت نے دنیا کی خطرناک ترین فوج بنانے پرکام شروع کردیا ہے ،

    ادھر بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ‌ کیا ہے کہ اس حوالے سے افغان حکومت کے ذمہ داران کےبیان سے اس چیز کے اشارے ملتے ہیں‌، ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ، افغانستان کی فوج میں ضرورت کی بنیاد پر خواتین کی بھرتی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان آرمی کے سابق ماہرین بھی مستقبل کی فوج کا حصہ ہوں گے۔

    انڈین ڈیفنس ریسرچ نے واویلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان (Afghanistan) میں طالبان (Taliban) فوج خودکش بمبار دستہ تیار کررہا ہے۔ اس کے لئے خودکش بمباروں (suicide Bomber) کی بھرتی کی جارہی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو کہا ہے کہ سوسائیڈ بامبر سے لیس یہ اسپیشل بٹالین مستقبل میں افغانستان آرمی کا حصہ ہوگی۔

    خاما نیوز کے مطابق، افغانستان کے ڈپٹی انفارمیشن اینڈ کلچر منسٹر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خودکش بمبار دستوں سے تیار یہ اسپیشل فورس ڈیفنس منسٹری کے تحت رہے گی۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ، افغانستان کی فوج میں ضرورت کی بنیاد پر خواتین کی بھرتی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان آرمی کے سابق ماہرین بھی مستقبل کی فوج کا حصہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں ایسے بتایا جارہا ہے کہ افگانستان ان سوسائیڈ بامبر کو تاجکستان کے ساتھ لگے شمالی سرحد پر تعینات کرے گا۔ لیکن ذرائع نے ایسی کسی بھی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    اس سے پہلے افغانستان کے وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ 1 لاکھ سپاہیوں کی فوج تیار کرے گا۔ وزارت دفاع کے مطابق، نئی فوج سے جڑی تیاریاں جاری ہیں اور افغانستان اپنی ترجیحات کی بنیاد پر اس فوج کو تیار کرے گا۔ وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ جب نئے جوانوں کا انتخاب ہوجائے گا تو اُنہیں دستوں میں شامل کر کے اُنہیں ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔

    ادھریہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ امریکہ ،بھارت اور دیگراتحادی ملکوں سمیت بڑی بڑی طاقتوں پر اس وقت اس بات کا خوف طاری ہے کہ اگرواقعی افغان طالبان خودکش بمبارپرمشتمل فوج تیارکررہےہیں‌تو پھردنیا کے کسی ملک کے پاس اس کا توڑ نہیں جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ افغان فوج کا دنیا بھرکی افواج پرایک دباو ہوگا جو کہ افغان طالبان کےلیے حوصلہ مند جبکہ مخالفین کے لیے خوف کی علامت ہوگا

  • مسلمان طلبا سوریہ نمسکار پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں،آل انڈیامسلم لا بورڈ

    مسلمان طلبا سوریہ نمسکار پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں،آل انڈیامسلم لا بورڈ

    نئی دہلی:مسلمان طلبا سوریہ نمسکار پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں،آل انڈیامسلم لاء بورڈ ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مودی کی سربراہی میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سکولوں میں ” سوریہ نمسکار”کا پروگرام منعقد کرنے کے مودی حکومت کی ہدایت کی مخالفت کرتے ہوئے مسلمان طلباء سے اس پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کو کہا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بیان میں کہاہے کہ سوریہ نمسکار سورج کی پوجا کرنے کے مترادف ہے اور اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مسلمان طلباء سے کہاکہ ا س پروگرام میں ہرگز شامل نہ ہوں ۔

    مودی حکومت کی ہدایات پر 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سوریہ نمسکار کا پروگرام بھارت بھرکے سکولوںمیں یکم سے سات جنوری تک منعقد کئے جارہے ہیں۔ خالد رحمانی نے کہا کہ مسلمان سورج کو بھگوان نہیں مانتے لہذا مسلم بچوں کو اس طرح کے پروگرام میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

    ادھربھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا سے ‘بلی بائی’نامی ایک ایپ کے ذریعے مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی کے گھنائونے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنسرنڈ سٹیزنز کی طرف سے بھارت کے عوام سے اس سلسلے میں توثیق کیلئے ایک آن لائن خط جاری کیاگیا ۔ خط میں بھارتی چیف جسٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملک میں سلی ڈیلز اور بلی بائی جیسی آن لائن ایپس کے ذریعے مسلم خواتین کو غیر قانونی اور غیر آئینی طورپر بدسلوکی کا نشانہ بنائے جانے کا اذ خود نوٹس لیں ۔

    خط میں این وی رمنا سے مزید کہاگیا ہے کہ وہ ا ن گھنائونے واقعات کے سلسلے میں درج مقدمات کی تحقیقات کی خود نگرانی کریں اوران میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔ خط میں چیف جسٹس سے متعلقہ حکام کو ٹویٹر اور گٹ حب جیسی سوشل میڈیا ایپس کا اقلیتی مسلمان خواتین کو بدنام کرنے کے مذموم مقاصد کیلئے استعمال روکنے کی ہدایت کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔

    کنسرنڈ سٹیزنز نے چیف جسٹس سے متاثرہ خواتین کو مناسب معاوضے کی ادائیگی اور مناسب اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے فرقہ وارانہ نفرت کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی فرقہ وارانہ نفرت اور خواتین کو بدنام کرنے گھنائونے واقعات سے خواتین کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان واقعات کو روکنے میں حکومت کی ناکامی کے پیش نظر خواتین کے حقوق کا تحفظ بھارتی سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ۔

    واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ دنوں آن لائن ایپ ‘بلی بائی’ کے ذریعے حال ہی میں مسلم خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کر کے انہیں فروخت کیلئے پیش کیاگیا ہے جبکہ گزشتہ سال جولائی میں ‘سلی ڈیلز’ نامی ایپ کے ذریعہ مسلم خواتین کی بولی لگائی گئی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں

    مقبوضہ کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یو م حق خود ارادیت اس تجدید عہدکے ساتھ منارہے ہیں کہ اپنے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی کو جاری رکھا جائے گا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1949 ء میں آج ہی کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظورکی تھی جس میں عالمی ادارے کے زیر اہتمام رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے کشمیریوں کے حق کی حمایت کی گئی تھی۔

    آج دنیا بھر میں ریلیوں ، سیمیناروں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جائے کہ وہ تنازعہ کشمیرکے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کو بھارتی ظلم و تشدد سے بچائے۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے 5جنوری 1949ء کو منظور کی گئی قراردارتنازعہ کشمیر کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی ادارہ اپنی منظورکردہ قراردادوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کراسکاہے جس کی وجہ سے کشمیری مسلسل شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

  • بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، کے الیکٹرک

    بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، کے الیکٹرک

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بارش کی صورتحال کے پیش نظر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کو بجلی سے متعلق معلومات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ بجلی سے متعلق معلومات اور شکایات کے لیے 118 ہیلپ لائن یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

    واضح رہے کہ کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی تاہم صبح ہونے پر بارش کا سلسلہ رک گیا، کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، تاہم ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔

    دوسر جانب محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل رات تیز بارش ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد کراچی میں کل شام تک وقفے وقفے سے بوندا باندی اور معتدل بارش جاری رہنے اور رات میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

  • اسکروٹنی رپورٹ سے عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا

    اسکروٹنی رپورٹ سے عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی رپورٹ کے اجراء پراپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے۔آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔