Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں کہا کہا،اور کتنی بارش ہوئی؟

    کراچی میں کہا کہا،اور کتنی بارش ہوئی؟

    محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 35 اعشاریہ 7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

    محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلشنِ حدید میں 32 ملی میٹر، قائد آباد میں 28 ملی میٹر، ناظم آباد میں 23 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل پر 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    کراچی: صبح بارش رک گئی، موسم سرد، پانی سڑکوں پر جمع

    نارتھ کراچی میں 22 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 22 اعشاریہ 1 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ پر 20 اعشاریہ 7 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 20 اعشاریہ 4 ملی میٹر، مسرور بیس پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ گلشنِ معمار میں 20 اعشاریہ 1 ملی میٹر، کیماڑی میں 16 اعشاریہ 5 ملی میٹر اور اورنگی ٹاؤن میں 14 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے

  • سرگودھا : اغوا ہونیوالے کمسن بچے کی بازیابی پر پولیس ٹیم میں انعامات تقسیم ۔

    سرگودھا : اغوا ہونیوالے کمسن بچے کی بازیابی پر پولیس ٹیم میں انعامات تقسیم ۔

    10کروڑ روپے کے لیے اغواء ہونے والے کمسن بچے کی بازیابی پر آر پی اوسرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے پولیس ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔
    ڈی پی او خوشاب نے مغوی بچے کی بازیابی کے لیے تشکیل د ی گئی پولیس ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
    فرائض کی ادائیگی احسن طریقہ سے سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔
    آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا
    10کروڑ روپے کے لیے اغواء ہونے والے کمسن بچے کی بازیابی پر آر پی اوسرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے پولیس ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔۔ ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے مغوی بچے کی بازیابی کے لیے تشکیل دی گئی پولیس ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق آر پی او سرگودھا ریجن کو بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں نے اپنے فرائض درست طریقہ سے سرانجام دیئے ہیں آ ج ان کو ان کی محنت کا پھل ملا ہے۔ آئندہ بھی فرائض کی ادائیگی احسن طریقہ سے سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او خوشاب محمد نوید اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے سے زیادہ دلجمعی اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنائیں۔
    انعام حاصل کرنے والوں میں سب انسپکٹر محمد خالد، سب انسپکٹر عبدالرحیم، سب انسپکٹر محمد رمضان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل الرحمن، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت نواز، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد محبوب، اسسٹنٹ سب انسپکٹر حارث رحمن، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد مدثر، لیڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرحت النساء، ہیڈ کانسٹیبل رب نواز، ہیڈ کانسٹیبل محمد طاہر، ہیڈ کانسٹیبل محمد سجاد، کانسٹیبلان سکندر، کانسٹیبل محمد قاسم، کانسٹیبل اختر عباس، کانسٹیبل محمد رمضان، کانسٹیبل محمد عثمان طاہر، کانسٹیبل حفیظ اللہ، کانسٹیبل رضوان علی، کانسٹیبل محمد سہیل، ڈرائیور کانسٹیبل خدا داد، لیڈی کانسٹیبلان رضوانہ کوثر، اور لیڈی آسیہ خان شامل ہیں پبلک ریلیشنز آفیسر
    دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا

  • عامر لیاقت نے عمران خان سے ایک بار پھر معافی مانگ لی

    عامر لیاقت نے عمران خان سے ایک بار پھر معافی مانگ لی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگ لی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل عامر لیاقت حسین نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد کا دورہ کیا تھا، یہ وہی مسجد ہے جو مبینہ طور پر پارک کی زمین پر قائم ہے اور جسے سپریم کورٹ نے گرانے کا حکم دیا ہے۔

    عامر لیاقت حسین نے اس موقع پر کہا تھا کہ میرے لیے یہ لفظ بہت اہمیت کا حامل ہے مدینہ ، ریاست مدینہ میں مدینہ مسجد گرا رہے ہیں۔دورانِ گفتگو کسی سے سوال کیا کہ حکومت تو آپ کی ہے اس حوالے سے آپ کیا کہتے ہیں اس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں ہے۔اسی شخص نے پوچھا تو کیا خان صاحب کو شرم نہیں آئی اس پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کو شرم آتی تو وہ آتے۔

    دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے عزیز پی ٹی آئی کے ساتھیو، میرا وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اٹوٹ رشتہ ہے جو ختم نہیں ہوسکتا، جو بات آپ کو بری لگی ہے وہ یقینا آپ کو بری لگنی چاہیے لیکن بات کا تناظر چھپانا سب سے بری بات ہے۔اپنی صفائی دیتے ہوئے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ خان صاحب آپ کو شرم نہیں آتی ، شرم آتی ہے تو آتا ہے، یہ پورا جملہ آپ پڑھ لیں، پھر میں چپ ہو گیا۔
    اس کے بعد میں نے کہا کہ شرم آتی ہے تو آتا ہے اور اقوام متحدہ میں آتا ہے۔ وہاں آتا ہے اور پھر وہاں آکر خطاب کرتا ہے لیکن میری بات کے بیچ کے حصے کو کاٹ کر اگلا حصہ نہیں دکھایا گیا۔ لیکن اس سب کے باوجود بھی میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خان صاحب سے بھی معذرت چاہتا ہوں معافی مانگتا ہوں اور میں ان کے پاس جاکر بھی ان سے معافی مانگوں گا۔ ان کا عامر ایسا نہیں ہے ، ان کا عامر انہیں بہت چاہتا ہے، بہت محبت کرتا ہے اور دل سے محبت کرتا ہے۔ویڈیو میں اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اپنے جملے پر قائم ہوں کہ جو حکومتیں مسجد گراتی ہیں وہ ہماری نہیں ہوتیں، تو ہماری حکومت تو کوئی مسجد گرا ہی نہیں رہی۔ تو پھر یہ ہماری حکومت کیسے ہوگئی۔

  • طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال

    طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال

    کراچی : طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال بلوچستان کے کئی شہروں میں سیلابی ریلوں کے باعث کئی گھر تباہ، ساحلی شہر گوادر میں ایمرجنسی نافذ۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے مغربی ہواوں کے سلسلے کی زد میں آنے کے بعد طوفانی بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری اور موسلا دھار بارشوں سے پارہ نقطہ انجماد تک گر گیا اور صوبے کو سردی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
    بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ ضلع کیچ کے علاقے مند میں سیلابی ریلے کے باعث بند ٹوٹ جانے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا، طوفانی بارشوں کے سبب تربت اور مند کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے۔

  • بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 100 ڈالر انعام پائیں

    بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 100 ڈالر انعام پائیں

    کراچی : واشنگٹن کے نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلاسیو نے اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے کورونا ویکسین کے بوسٹر ڈوز لگوانے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل اومیکرون بجلی کی رفتار سے پھیل رہا ہے جس کی زد میں آکر ایک غیر ویکسین شدہ شخص انتقال کرگیا۔

    اومیکرون سے بچنے کا واحد ویکسی نیشن ہے۔ جن شہریوں نے ویکسین کے ٹیکوں کا کورس مکمل کرلیا ہے اب انھیں بوسٹر ڈوز لگوانے کی تجویز دی جارہی ہے اور کہیں کہیں سختی سے عمل درآمد بھی کرایا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ ، اب تک 101 کیس رپورٹ

    کراچی میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ ، اب تک 101 کیس رپورٹ

    کراچی: کورونا وائرس ویرئنٹ امیکرون کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے، کراچی میں امیکرون کے اب تک 101 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی میں سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوب اور شرقی سے رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں امیکرون کے اب تک 101 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے ضلع جنوب سے سب سے زیادہ امیکرون کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوب سے امیکرون کے 39، ضلع شرقی سے 23، ضلع ملیر سے 2، ضلع کورنگی سے 2، ضلع غربی سے 2، ضلع وسطی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے 21 افراد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے ایک فرد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ امیکرون کے نئے 47 مشتبہ کیسز جنوم سیکونسنگ کے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق رابطوں کے ذریعے امیکرون کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور کورونا ویکسینیشن لازمی کروائیں جنکو ویکسینیشن کروائے ہوئے چھ ماہ مکمل ہوچکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

  • افغان حکومت کا دکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم

    افغان حکومت کا دکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم

    کابل :افغان حکومت کا دکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم ،اطلاعات کے مطابق افغآن طالبان نے کپڑوں کی دکانوں میں رکھی خواتین کی پلاسٹک کی ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں تصویر کی ممانعت اور بت تراشی کا حوالہ دیتے ہوئے دکانداروں کو کپڑوں کی دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔

     

    وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مقامی سربراہ عزیز رحمان نے کہا ہے کہ یہ اسلامی قوانین کے خلاف ہیں اس لیے مجسموں کے سر کاٹ دیئے جائیں، جس کے بعد سے افغان صوبے ہرات میں اس حکم پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان اہلکار دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سرقلم کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے بیوٹی پارلرز سے خواتین کے اشتہار والے بینرز اور بورڈز ہٹانے کا حکم بھی دیا تھا اور ان کے ایک شہر سے دوسرے شہر بغیر محرم کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے افغان طالبان نے بازاروں میں لگی خواتین کی قدرآورتصاویر بھی اتارنے کا حکم دیا تھا اور کہا کہ تھا کاروبار کریں لیکن خواتین کے جسم کی تجازت نہیں

  • صحافیوں کےخلاف نفرت،سازش اورکردارکشی ناقابل برداشت،قابل مذمت:پرویزرشیدمعافی مانگیں:رانا عظمیم

    صحافیوں کےخلاف نفرت،سازش اورکردارکشی ناقابل برداشت،قابل مذمت:پرویزرشیدمعافی مانگیں:رانا عظمیم

    لاہور:صحافیوں کےخلاف نفرت،سازش اوران کی کردارکشی ناقابل برداشت:پرویزرشید دیگرہمنواوں کی پُرزورمذمت کرتے ہیں:اطلاعات کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر پرویز رشید کی جانب سے سینئر صحافیوں کے بارے تضحیک آمیز کلمات ادا کرنے کی شدید مزمت کی ہے

    راناعظیم کہتےہیں‌کہ پاکستان کی پوری صحافی برادری نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اس غیر اخلاقی عمل پر پوری صحافی برادری سے معافی مانگیں۔

     

     

    رانا عظیم نے کہا کہ پرویز رشید اور مریم نواز کی آڈیوز لیک سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سینئر صحافی مظہر عباس اورحسن نثار کو تضحیک آمیزالقابات سے نوازا اور کہا کہ وہ ایک نجی چینل کے پروگرام میں ان کی سیاسی جماعت اور قیادت بارے غلط تبصرے اورگالم گلوچ کرتے ہیں۔

    پی ایف یو جے لیڈرشپ نے کہا ہے کہ ان سینئر صحافیوں کی تحریر اور تبصرے سے اختلاف رکھنا آزادی اظہار ہے اور سیاسی جماعتوں کو حق ہے کہ صحافیوں کی رائے اور تبصرے کی نفی کریں یا اسے مسترد کریں مگر کسی جماعت, تنظیم یا حکومت وقت کو یہ حق نہیں کہ وہ صحافیوں کو گالیاں دینا شروع کردیں-

    رانا عظیم نے کہا کہ پاکستان کی تمام صحافی برادری خصوصا پی ایف یو جے نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوی طور پر اپنے اس غیر اخلاقی رویہ پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف باقاعدہ احتجاج کیا جائے گا۔

  • گوگل نے اسرائیلی سیکیورٹی اسٹارٹ اپ Simplify کو 500 ملین ڈالر میں خرید لیا

    گوگل نے اسرائیلی سیکیورٹی اسٹارٹ اپ Simplify کو 500 ملین ڈالر میں خرید لیا

    گوگل نے منگل کو کہا کہ اس کے کلاؤڈ ڈویژن نے اسرائیل کے سائبر سیکیورٹی اسٹارٹ اپ سیمپلیفائی کو حاصل کرلیا ہے، کیونکہ امریکی ٹیک دیو سائبر حملوں کے درمیان اپنی سیکیورٹی پیشکش کو بڑھا رہا ہے۔

    کمپنیوں کی طرف سے معاہدے کی مالی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا، لیکن اس معاملے سے واقف ایک ذریعہ نے بتایا کہ گوگل نے سمپلیفائی کے لیے 500 ملین ڈالر نقد ادا کیے ہیں۔

    یہ معاہدہ اس وقت ہوا جب گوگل نے گزشتہ اگست میں امریکی صدر جو بائیڈن سے سائبر حملوں اور ڈیٹا کی خلاف ورزیوں میں نمایاں اضافے کے درمیان اگلے پانچ سالوں میں سائبر سیکیورٹی میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔

    Simplify، جس کی قیادت شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو Amos Stern کرتے ہیں، سیکیورٹی آرکیسٹریشن، آٹومیشن اور رسپانس سلوشنز فراہم کرتی ہے۔ اس نے G20 وینچرز اور 83 نارتھ سمیت سرمایہ کاروں سے 58 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گوگل کلاؤڈ کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ، سیمپلائف نے خریدار کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا کیونکہ یہ نجی سرمایہ کے ایک نئے دور کو بڑھانے کے عمل میں تھا۔

    2020 میں جب سے وبائی بیماری شروع ہوئی ہے، گوگل کی کلاؤڈ بزنس سے ہونے والی آمدنی تقریباً دگنی ہو کر تقریباً 5 بلین ڈالر ہو گئی ہے کیونکہ کمپنیاں گھر سے کام کرنے پر منتقل ہو گئی ہیں۔ حفاظتی خطرات کے خلاف حفاظت اور ہیج کرنے کی ضرورت تیزی سے بڑھ گئی ہے، بڑے کارپوریٹس بھی سائبر سیکیورٹی پروڈکٹس کو بڑھا رہے ہیں۔

    گوگل نے کہا کہ سمپلیفائی کا پلیٹ فارم اس کے کلاؤڈ میں ضم ہو جائے گا اور ان صلاحیتوں کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا جس میں وہ سرمایہ کاری کرے گا۔

    ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گوگل کی پہلی اسرائیلی سائبر سیکیورٹی فرم ڈیل، ٹیک دیو کو مشرق وسطیٰ کے ملک کے سائبر سیکیورٹی ٹیلنٹ کے گہرے پول سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرے گی۔

  • کبوترچوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج:      مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ کیوں؟اہل وطن پوچھتے ہیں‌

    کبوترچوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج: مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ کیوں؟اہل وطن پوچھتے ہیں‌

    لاہور :کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج:مُلک وقوم کے چورآزاد:یہ کیوں؟عوام پوچھتی ہے،اطلاعات کے مطابق آج کورٹ نے کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،وکیل ملزم نے بتایا گیا کہ کبوتر چوری کرنے کے بے بنیاد الزامات میں ملوث کیا گیا ہے۔

    جس پر وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ مدعی اعجاز نے بہت قیمتی کبوتر پال رکھے تھے ، ملزم نے دھوکہ دہی سے کبوتر چوری کر لیے۔

    تفتیشی افسر تھانہ کاہنہ نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا ہے، جس پر عدالت نے کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

    ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم ہاشم کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا۔خیال رہے ملزم ہاشم پر لاکھوں روپے کے کبوتر چوری کےالزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

     

     

    جبکہ دوسری طرف پاکستانی عدالتوں سے سوال کررہے ہیں کہ کبوترچوری کرنے والے کی ضمانت خارج مگرجنہوں نے ملک کولوٹا قوم کی محنت مشقت سے جمع ہونے والے اربوں ڈالرز کی چوری کرنے والے آزاد پھر رہے ہیں‌ ، آخریہ تضاد کیوں ہے

    بعض نے لکھا ہےکہ جس طرح دوخاندانوں نے ملک کا ستیا ناس کیا اورپھرساری دولت باہرلے گئے کسی نے لندن میں محل خرید لئے تو کسی نے سرے محل بنالیا ،باہرکے ملکوں میں پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹ کرموجیں‌ کرنے والوں کو عدالتوں نے کیوں ریلیف دے رکھا ہے

    بعض نے لکھا ہے کہ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ 22 کروڑ لوگ صرف دوخاندانوں کے لیے کما رہے ہیں‌،بعض نے لکھا ہے کہ عجیب بات ہے کہ صرف ان دوخاندانوں کوبچانے کے لیے پوری کی پوری پارٹی داوپرلگی ہوئی ہے

    جبکہ بعض نے لکھا ہے کہ کبوترچوری کرنے والی کی ضمانت کا خارج ہونا کوئی پہلا واقعہ نہیں‌بلکہ یہاں وہ بھی جیلوں‌ میں‌ گئے جنہوں نے انڈا چوری کیا،لیکن بدقسمتی سےیہی عدالتیں ان بڑے دوخاندانوں کو ریلیف دینا ہی اپنی ذمہ داری سمجھ رہی ہیں‌

    بعض نے کہا ہے کہ اس ملک کی تباہی میں جہاں سیاستدانوں کا قصور ہے وہاں ان منصفوں کا بھی قصور ہے جواپنے ذاتی مفاد کی خاطرانصاف اور عدل طاقتور کی خواہش کے مطابق کرتے ہیں‌