Baaghi TV

Author: +9251

  • چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی بڑے صدمے سے دوچار

    چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی بڑے صدمے سے دوچار

    چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کو بڑے صدمے سے دوچار ہوگئے ہیں۔

    چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کی اہلیہ انتقال کرگئیں ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین آج لاہور میں ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق نگہت منظور جونیئر گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھیں، چند روز قبل طبیعت ناسازی پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج دوران علاج دم توڑ گئیں۔

    منظور جونیئر پاکستان ہاکی کا تابندہ ستارہ ہیں، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 175 میچوں میں 86 گول اسکور کئے، ان کی قیادت میں پاکستان نے 1976 مونٹریال اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا، اس کے علاوہ وہ 1984 کے اینجلس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

    منظور جونیئر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 1978 اور 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ اور 1982 کے ایشین گیمز، 1982 ایشیا کپ اور 1978 اور 1979 کی چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش خالد کلیار رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ 15 سو گرام چرس برآمد ۔

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش خالد کلیار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے 15 سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ھے ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔ اس سے قبل بھی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے علاقہ بھر میں جراٸم کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا ۔ اور علاقہ بھر میں امن کی فضا کو قاٸم رکھنے اور ساٸلین کو انصاف کی فراہمی بروقت اور میرٹ پہ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رھے ھیں ۔

  • نوازشریف کےوفادار پیروکار”شیرپُتر”نے پھربڑھک ماردی

    نوازشریف کےوفادار پیروکار”شیرپُتر”نے پھربڑھک ماردی

    لندن:نوازشریف کےوفادار،پیروکار”شیرپُتر”نے پھربڑھک ماردی،اطلاعات کے مطابق لندن میں‌ موجود پاکستانی عدالتوں کو مطلوب سابق وزیراعظم نوازشریف کے سیاسی لخت جگراور تربیت یافتہ بھانجے ، فیصل آباد کے شیر عابد شیر علی نے آج پھر اپنے مخصوص اندازتکلم استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خاصی چوٹ لگائی ہے

     

     

     

    عابد شیر علی نے چند دن پہلے کے پی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کوشکست پرغیرت مند پختونوں کے بارے میں‌ توہین آمیز،انتہائی شرمناک اورلعن طعن پرمشتمل ایسے طعنے دیئے تھے کہ جس کے بعد پختونوں نے سیاست کو پیچھے چھوڑ کرپختونوں کی اجتماعئی عزت ، حمیت اور غیرت کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا تھا

     

    عابد شیرعلی نے پختونوں کی تذلیل کی انتہا کردی

    https://login.baaghitv.com/abid-sher-ali-puts-an-end-to-humiliation-of-pakhtuns/

     

    اسی عابد شیر علی جو کہ نوازشریف کے تربیت یافتہ بھی ہیں اور ریاست مخالف بیانیے کے ایک روح رواں رہنما بھی ہیں ، آج اپنے تازہ بیان میں‌ کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنے علاج کی تیاری کریں، اس میں صحت کارڈ بھی کام نہیں آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں لاحق بیماری میں سرجری ہوتی ہے اور یہ لوگ جلد ہی آپریشن تھیٹر میں ہوں گے۔

     

     

    عابد شیر علی نے کہا کہ ثاقب نثار اور فائز عیسیٰ دو نمائندہ کردار ہیں۔ پہلا سازش کا، دوسرا آئین کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنےسے انکار کا۔ اور اسی پاداش میں اس کی اہلیہ کو ہراساں کرنے جیسے گھٹیا ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں۔

    نواز لیگ کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی ناکامی صرف اتنی سی بات نہیں بلکہ قوم کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اسے کس بری طرح سے بے وقوف بنایا گیا ہے۔ اس کا ووٹ چرا کر ، مینڈیٹ کو تبدیل کرکے ایک ناجائز حکومت اس پر مسلط کی گئی۔ ووٹ کو عزت دو اسی استحصال کا راستہ روکنے کا لائحہ عمل ہے۔

     

     

    یاد رہے کہ چنددن پہلے

    اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے قریبی عزیزاور سابق رکن اسمبلی عابد شیر علی نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات پرپی ٹی آئی کوشکست کو پختونوں کی شکست قرار دیتے ہوئے ایسے گھٹیا الفاظ کہے ہیں کہ تین دن گزرنے کے بعد بھی ان الفاظ کی زہرکم ہونے کا نام نہیں لے رہی

    ادھر سوشل میڈیا پر پختون طلبا ، وکلا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نوجوانوں نے عابد شیر علی کی طرف سے پختونوں کی تذلیل کوایک طئے شدہ پراکسی کا حصہ قراردیتے ہوئے اسے پختونوں کی غیرت و حمیت پرایک خطرناک حملہ قرار دیا ہے

     

    یاد رہے عابد شیر علی نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کو پختونوں کی شکست قراردیتے ہوئے بہت ہی گھٹیا اورزہریلاطنز کیا تھا اور کہا کہ "لگتا ہے کہ پختون بھائیوں‌ میں سے تبدیلی والا کیڑا نکل گیا ہے،جو آٹھ سال سے ان کو تنگ کررہا تھا ”

    اس بیان کے بعد پختونوں کی طرف سے سخت ردعمل کے تدارک کے لیے نوازشریف،مریم نواز، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی طرف سے عابد شیر علی کی مذمت میں ایک لفظ تک بھی نہیں بولا گیا اور نہ ہی کسی دوسرے لیگی رہنما نے عابد شیر علی کے ان گھٹیا ، زہریلے اور پختونوں کی توہین آمیز رویے اور ان الفاظ کی اور عابد شیر علی کے اس رویے کی مذمت کی

     

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان انتہائی توہین آمیز الفاظ کے سامنے آنے پرپختون بھی پریشان ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ باتیں سننے کو عام مل رہی ہیں کہ پختونوں نے آج تک اتنے گھٹیا اور توہین آمیز طنز اور جملے نہیں سنے جو آج پنجاب لاہور کی ایک سیاسی جماعت کے کارندوں کی طرف سے کیے جارہے ہیں ، احسن اقبال نے یہ کہا ہے کہ وہ عابد شیر علی کے موقف کے ساتھ نہیں لیکن انہوں نے عابد شیر علی اور ان کے اس گھٹیا رویے کی مذمت نہیں کی

     

     

    ادھر اطلاعات ہیں کہ پختوںوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر نوازشریف عابد شیر علی کو ان توہین آمیز الفاظ پرپارٹی سے نہیں نکالتے تب تک ان کا یہ احتجاج جاری رہے گا

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عابد شیر علی نے پختونوں سے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے اور نوازشریف نے بھی پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ، اس حوالے سے پختونوں کے غُصے کوٹھنڈا کرنے کے لیے کچھ رسمی الفاظ ادا کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی یہ اس جرم کا اقرار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میں‌ اس ٹویٹ کو پختونوں کی تذلیل کے بعد ڈلیٹ کررہا ہوں

    جس میں‌عابد شیر علی لکھتے ہیں‌کہ میں کسی بھائی کی دل آزاری نہیں چاہتا خاص طور پر اپنے پختون بھائیوں کی اسلئے ٹویٹ ڈیلیٹ کررہا ہوں ۔ میرا مطمع نظر عمران خان انتظامیہ پر تنقید ہے کسی بھی طبقے کی دل آزاری نہیں ۔

  • کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایت جاری کردی

    کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایت جاری کردی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بڑھانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسزتھے اور 2 جنوری 2022 کو403 کیسزرپورٹ ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر 2021 میں اومی کرون ٹیسٹ کےلیے351 ٹیسٹ کیے گئے، 315ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کیسز ظاہر ہوئے ، ہمارے لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہوں گی۔

    اجلاس کو بتایا گیا گزشتہ 30 یوم میں 51 کوویڈ مریض انتقال کرگئے، 51میں سے 40 مریضوں کا اسپتال میں وینٹی لیٹرز پر انتقال ہوا جبکہ 6 انتقال کرنے والے مریض وینٹ پر نہیں تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دے دی۔

    دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید 10کیسز رپورٹ ہوئے ، اس سےقبل کراچی میں 44کیس پہلے سامنے آچکے ہیں۔

  • یمن کے نزدیک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں :خطے میں کچھ ہونے جارہا ہے: برطانوی بحریہ

    یمن کے نزدیک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں :خطے میں کچھ ہونے جارہا ہے: برطانوی بحریہ

    لندن:یمن کے نزدیک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں :خطے میں کچھ ہونے جارہا ہے: برطانوی بحریہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے بحری تجاری آپریشنز کی نگراں اتھارٹی UKMTO کے ایک اعلان کے مطابق اسے یمن کی راس عیسی بندرگاہ کے نزدیک ایک جہاز پر حملہ ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے ملاحوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ علاقے میں انتہائی احتیاط اختیار کریں اور چوکنا رہیں۔ مذکورہ اتھارٹی برطانوی شاہی بحریہ کا حصہ ہے۔یمن کے صوبے الحدیدہ میں راس عیسی بندرگاہ بحیرہ احمر پر واقع ہے۔

    یمنی حکومت کے علاوہ امریاک اور دیگر ممالک ہمیشہ سے الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ حوثی ملیشیا اس علاقے میں جہاز رانی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

    یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے کئی مرتبہ گولہ بارود سے بھری حوثی کشتیوں کا پتہ چلایا جنہوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    ادھرعراقی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز دو مسلح ڈرونز کو مار گرایا گیا جب وہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے عراقی فوجی اڈے کے قریب پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

    یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایران اور عراق میں اس کے اتحادیوں نے اعلیٰ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی منائی۔

  • بغداد میں قاسم سلیمانی کی برسی پرامریکی ڈرونز کا حملہ:دوڈرون مارگرائے گئے

    بغداد میں قاسم سلیمانی کی برسی پرامریکی ڈرونز کا حملہ:دوڈرون مارگرائے گئے

    بغداد :بغداد میں قاسم سلیمانی کی برسی پرامریکی ڈرونز کا حملہ:دوڈرون مارگرائے گئے،اطلاعات کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز دو مسلح ڈرونز کو مار گرایا گیا جب وہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے عراقی فوجی اڈے کے قریب پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

    یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایران اور عراق میں اس کے اتحادیوں نے اعلیٰ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی منائی۔

    عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ میجرجنرل قاسم سلیمانی اورشیعہ ملیشیا کے رہ نما ابومہدی المہندس کی ہلاکت کی دوسری برسی کے موقع پر سیکڑوں افراد نے ریلی نکالی ہے۔انھوں نے امریکا مخالف شدید نعرے بازی کی ہے۔

    مظاہرین نےعراق میں موجود باقی امریکی افواج کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے،جن پرلکھا تھا:’’ہم آپ کوآج کے بعد شہیدوں کی سرزمین پر نہیں رہنے دیں گے‘‘۔امریکی اور اسرائیلی جھنڈے زمین پر بکھرے پڑے تھے اور ریلی کے دوران میں لوگ انھیں پامال کررہے تھے۔

    ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت القدس فورس کے سربراہ میجرجنرل قاسم سلیمانی تین جنوری 2020ء کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ان کے ساتھ الحشدالشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس بھی مارے گئے تھے۔

    ان کے ڈرون حملے میں اہدافی قتل نے ایران اور امریکا کو ایک ہمہ گیر تنازع میں دھکیل دیا تھا اورعراق میں اشتعال پیدا کردیا تھا جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ نے کئی روز بعد ایک غیرپابند قرارداد منظور کی جس میں عراق سے تمام غیر ملکی فوجیوں کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    امریکا نے بعد میں عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کردیا تھا اور مستقبل قریب میں قریباً ڈھائی ہزار فوجی تعینات رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔وہ عراقی افواج کی تربیت کے لیے مشاورتی کردار جاری رکھیں گے۔عراقی ملیشیاؤں کے بعض رہ نما تمام امریکی فوجیوں کے انخلا پراصرار کررہے ہیں۔

    ایران کے اتحادی کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے امریکی فوج کے مکمل انخلا سے کم کچھ بھی قبول نہیں کریں گے۔

  • یمن : مارب کے مغرب اور جنوب میں لڑائی کا دوبارہ آغاز، حوثیوں کا حملہ پسپا

    یمن : مارب کے مغرب اور جنوب میں لڑائی کا دوبارہ آغاز، حوثیوں کا حملہ پسپا

    صنعا :یمن : مارب کے مغرب اور جنوب میں لڑائی کا دوبارہ آغاز، حوثیوں کا حملہ پسپا،اطلاعات کے مطابق یمن میں‌ ایک بار پھر سخت لڑائی شروع ہوگئی ہے، ادھر یمن کے صوبے مارب میں شدید معرکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے مغربی اور جنوبی حصے میں یمنی فوج کی حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپیں پھر سے شروع ہو گئیں۔ یمنی فوج کو عوامی مزاحمت کاروں کی معاونت حاصل ہے۔

     

     

    ایران نواز حوثیوں نے اتوار کے روز اور پیر کی صبح مارب کے مغربی محاذ الکسارہ پر متعدد عسکری گاڑیاں اکٹھا کر لیں۔ تاہم یمنی فوج کی توپوں نے ان گاڑیوں کو شدید گولہ باری سے نشانہ بنایا اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق اس دران میں حوثی ملیشیا کے 8 ارکان ہلاک ہو گئے۔

    ادھر جنوبی محاذ پر یمنی فوج نے دو سمتوں سے کیے گئے حوثیوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔ دریں اثنا فوجی توپوں نے مشرقی بلق میں تین عسکری اور ایک بکتر بند گاڑی تباہ کر دی۔

    یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جوبہ اور ملعاء میں حوثیوں کی عسکری کمک کو نشانہ بنایا۔ اس دوران میں درجنوں عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

     

    اس سے قبل عرب اتحاد کے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ اتحاد کی سات کارروائیوں میں البیضاء صوبے کے عسکری کیمپ السوادیہمیں راکٹوں کے لانچنگ پیڈوں ، ہتھیاروں اور عسکری گاڑیوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

    زمینی ذرائع نے العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کو بتایا کہ عرب اتحاد نے البیضاء سے آنے والی حوثیوں کی عسکری کمک کو نعمان ضلع میں تباہ کر دیا۔

    یہ پیش رفت اُس مطالبے کے بعد سامنے آئی جس میں عرب اتحاد نے یمنی شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ البیضاء صوبے میں واقع السوادیہ عسکری کیمپ سے فوری طور پر نکل جائیں۔

  • عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار:پٹھان غُصّے میں‌ آگئے

    عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار:پٹھان غُصّے میں‌ آگئے

    لاہور:عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار:پٹھان غُصّے میں‌ آگئے،اطلاعات کے مطابق عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کے طور پر فہرست میں شامل کرکے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ یہ پابندی مزید سخت ہوسکتی ہے ، ادھر ذرائع کے مطابق مشرق وسطی میں نسوار منشیات کی فہرست میں شامل ہے، نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیاگیا ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پراس حوالے سے آگاہی کےلئے بینرز بھی آویزاں کر دئیے ہیں۔این ایف نے پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک کے سفر کے دوران اپنے ساتھ ’نسوار‘ لے جانے سے منع کر دیا ہے۔

    اے این ایف کی ہدایت کے مطابق عرب ممالک میں نسوارکے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، اگرکسی بھی پاکستانی مسافر سے دوران فضائی سفر نسواربرآمد ہوئی تووہاں کے قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گٹکا، نسوار اور پان کھانے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ بی آرٹی کی لانچنگ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی پر سفر کے دوران نسوار کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    انتظامیہ کے اس حکم کے بعد بی آر ٹی پشاور کے سٹیشنوں پر سیکیورٹی کا عملہ تمام مسافروں کی تلاشی لیتا ہے اور اگر کسی سے نسوار، لائٹر، بلیڈ یا چاقو وغیرہ برآمد ہو جائے تو اسے اسی جگہ پر رکھ لیا جاتا ہے اور اس کے بعد مسافر کو سفر کی اجازت دے دی جاتی تھی

    شہریوں کے مطابق یہ عمل اس لحاظ سے بہترین ہے کہ یہ بس میں سفر کرنے والے دیگر مسافروں کے حقوق کا خیال رکھنے کا بہترین طریقہ ہے اور ویسے بھی کسی کو عوامی مقامات پر ایسی چیزوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

  • اپوزیشن کی خواہش یا  فوج کا دباو:وزیراعظم نے استعفیٰ‌ دے دیا

    اپوزیشن کی خواہش یا فوج کا دباو:وزیراعظم نے استعفیٰ‌ دے دیا

    خرطوم:اپوزیشن کی خواہش یا فوج کا دباو:وزیراعظم نے استعفیٰ‌ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق اکتوبر میں فوجی بغاوت کے بعد فوج سے معاہدہ کرکے نومبر میں دوبارہ بحال ہونے والے سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد ملک کا مکمل کنٹرول فوج کے پاس چلا گیا ہے۔دراصل2019 میں آمر عمر البشیر کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے سوڈان غیر استحکامی کی صورت حال سے گزر رہا تھا لیکن جب فوجی رہنما جنرل عبدالفتاح البرہان نے 25 اکتوبر کو بغاوت شروع کی اور حمدوک کو حراست میں لیا تو وہاں ہنگامے شروع ہوگئے۔

    عبداللہ حمدوک کو21 نومبر کو اس معاہدے کے تحت بحال کیا گیا تھا جس میں جولائی 2023 میں انتخابات کا وعدہ شامل تھا، لیکن مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ وہ کئی دنوں سے اپنے دفتر سے غیر حاضر تھے اور ان کے ممکنہ استعفے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔حمدوک نے اتوار کی شام سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’سوڈان ایک خطرناک موڑ سے گزر رہا ہے، جس سے اس کی پوری بقا کو خطرہ ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ سویلین اور فوجی فریقین کے درمیان اتفاق رائے کے لیے انہوں نے کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوئے۔نومبر میں حمدوک کی بحالی کے بعد بھی فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری رہے ہیں۔ شہریوں کو جنرل برہان کے ملک کو مکمل جمہوریت کی طرف لے جانے کے وعدے پر مکمل اعتماد نہیں۔مظاہرین نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ حمدوک کی بحالی کے معاہدے کا مقصد صرف جرنیلوں کو قانونی حیثیت دینا ہے، جن پر وہ عمر البشیر کی قائم کردہ حکومت کو جاری رکھنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہیں۔

    اتوار کو ہزاروں مظاہرین نے آنسو گیس، بھاری فوجی تعیناتی اور ٹیلی کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے سویلین حکومت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل کے قریب اور اس کے جڑواں شہر ام درمان میں ہونے والے مظاہروں میں بغاوت کی مذمت کی اور ’عوام کو طاقت‘ کا نعرہ لگایا اور فوج کی بیرکوں میں واپسی کا مطالبہ کیا۔ جمہوریت نواز ڈاکٹرز کمیٹی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تین مظاہرین کو ہلاک کیا جن میں سے ایک کے سینے میں گولی لگی۔ جمہوریت کے حامی طبی عملے کے مطابق بغاوت کے بعد اب کم از کم 57 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

    جب سیکورٹی فورسز نے ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے سے روک دیا تو موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان کو زخمی مظاہرین کو ہسپتالوں میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویب مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ سال کے پہلے احتجاج کے موقع پر مظاہروں سے قبل صبح سے موبائل انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا تھا اور شام کو بحال کر دیا گیا تھا۔کارکن مظاہروں کے انعقاد اور ریلیوں کی براہ راست فوٹیج نشر کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔فوج کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے ہونے والے مظاہروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس اور پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا جاتا رہا ہے۔

  • تولیہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

    تولیہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

    نیوکراچی میں واقع تولیہ فکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی7گاڑیاں آگ آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

    چیف فائر افسر نے بتایا کہ آگ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر لگی ہے، آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کومزیدپھیلنے سے روک لیا گیا ہے، جلد آگ بجھا کر کولنگ شروع کردی جائے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ نے 14گاڑیوں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا،رینجرزاہلکاروں نے بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

    چیف فائرافسر نے مزید بتایا کہ آتشزدگی میں تولیہ فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا مال جل گیا ہے ، کولنگ کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔