Baaghi TV

Author: +9251

  • یورپ میں کورونا سے مزید7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی

    یورپ میں کورونا سے مزید7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی

    پیرس :یورپ میں کورونا سے مزید7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مارچ 2022 تک یورپ میں کورونا وائرس سے مزید 7لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے حالیہ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر یہی صورت حال رہی تو مارچ 2022 تک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ کر 22 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں کے خصوصی نگہداشت کے شعبوں پر دباؤ میں اضافےکا بھی خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ اور آسٹریا میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حکومتوں کی جانب سے نئی پابندیاں بھی لگائی جارہی ہیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق آسٹریا ، آسٹریلیا،بلجئیم اور دیگریورپین ملکوں میں کورونا کیسز میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

    اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے نئی کووڈ پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر فائرنگ، سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر آسٹریلیا میں بھی مظاہرے جاری ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں نئی کوویڈ پابندیوں کے خلاف مظاہروں کے دوران فسادات پر پولیس کی جانب سے انتباہی گولیاں چلائی گئی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں پولیس افسران بھی شامل ہیں، ملک بھر سے یونٹس کو کو روانہ کردیا گیا ہے۔

    پرتشدد اور بدامنی کا آغاز کچھ ڈچ شہریوں کی جانب سے کیا گیا جو کووڈ کی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف پابندیوں پر باہر نکلے تھے۔

    فسادات کے آغاز میں پولیس نے واٹر کینن کی مدد سے سینکڑوں مظاہرین کو منتقل کرنے کی کوشش کی جبکہ پولیس افسران نے روٹرڈیم میں ہنگامی صورت حال کا آرڈینس جاری کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا اور لوگوں کو گھر جانے کا حکم دیا۔

    روٹرڈیم پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس بڑی تعداد میں موجود ہے اور امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امن عامہ کی بحالی کے لیے پولیس کی زیادہ سے زیادہ تعیناتی ضروری ہے۔ ایمرجنسی آرڈر ابھی بھی نافذ ہے۔

    پولیس کی ترجمان پیٹریشیا ویسلز نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ “ہم نے انتباہی گولیاں چلائیں اور براہ راست گولیاں بھی چلائی گئیں کیونکہ صورتحال جان لیوا ہوگئی تھی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ انتباہی گولیوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن ہمیں اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    حکومت کے مطابق وہ ایک ایسا قانون متعارف کروانا چاہتے ہیں جس سے کاروباروں کو ملک کے کورونا وائرس پاس سسٹم کو صرف ان لوگوں تک محدود رکھنے کی اجازت ملے گی جو مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہوں اور کوویڈ 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں یا پھر ان لوگوں کو چھوڑ کر جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہوں۔

    یاد رہے کہ پاکستان پراللہ کا خصوصی کرم ہوا ہے اوربہت زیادہ آبادی بہت کم وسائل کے باوجود پاکستان اس بیماری سے باہرنکلنے میں‌ کامیاب ہوگیا ہے

  • وزیراعظم عمران خان مان گئے:الیکشن کا اعلان:حکومت خوش ،اپوزیشن پھر بھی پریشان

    وزیراعظم عمران خان مان گئے:الیکشن کا اعلان:حکومت خوش ،اپوزیشن پھر بھی پریشان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان مان گئے:الیکشن کا اعلان:حکومت خوش ،اپوزیشن پھر بھی پریشان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا، متعدد نکات کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی اور امن اور امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کو مہنگائی سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران سندھ حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کی گئی۔وزراء نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی اور نا اہلی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

    وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں آٹا، چینی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا، خیبر پختون خواہ اور پنجاب میں مہنگائی کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دیدی، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا، وفاقی کابینہ نے تمام صوبوں کی جانب سے سروے آف پاکستان کو ڈیٹا دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ صوبے وفاقی حکومت کو زمین کا ریکارڈ دینے کے پابند ہوں گے۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا نے کھربوں روپے کی مالیت پر قبضہ کر رکھا تھا، قبضہ مافیا سے جنگلات اور سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائیگا۔

  • یونیورسٹی آف گجرات کے بعد یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آگ لگ گئی

    یونیورسٹی آف گجرات کے بعد یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آگ لگ گئی

    لاہور:یونیورسٹی آف گجرات کے بعد یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آگ لگ گئی،اطلاعات کے مطابق رپورٹ کے مطابق لاہور کی یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے یونائیٹڈ کیفے میں آگ لگ گئی۔ جس نے کیفے ٹیریا کو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ کے شعلے عمارت سے باہردکھائی دیتے رہے تاہم اطلاع پر فوری فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں جنہوں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی کیفے کے کچن میں اکثر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کچن سمیت ہال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے ہاسٹل میں فرنیچر اور کتابوں سمیت دیگر سامان جل گیا۔

     

    ریسکیو حکام کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ہاسٹل میں کتابیں، فرنیچر اور دیگرسامان کونقصان پہنچا۔

    ریسکیو کے مطابق فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نےآگ پرقاپو پالیا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

  • 13سالہ لڑکی پر وحشیانہ تشدد

    قصور کوٹ مراد خاں میں نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر 13سالہ لڑکی پر وحشیانہ تشدد

    قصور کوٹ مراد خاں گلی میراں والی میں محمد اقبال کے گھر میں گھس کر اسکی 13سالہ بچی شمیم بی بی کو تشدد کا ۔نشانہ۔بنایا

    قصور ۔بچی کو گھر میں اکیلی پا کر گھر داخل ہوا اور جوتوں اور ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کیا ۔

    قصور بچی پر ایک بار تشدد کرنے کے بعد دوبارہ پھر آکر تشدد کیا

    قصور ۔بچی کے چیخ وپکار پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔

    قصور ۔پولیس کو اطلاع دینے پر تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او نے خود وقوعہ پر جانے کی بجائے اپنے صرف 2 اہلکاروں کو بھج دیا ۔

    قصور ۔ اتنے بڑے واقعہ پر ایس ایچ او سلیمان اعجاز پنوں کی سستی لاپرواہی پر شہریوں کا اظہار تشویش ۔

    قصور بچی کے والدین کا ڈی پی او قصور صہیب اشرف سے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔۔۔۔
    کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • عالمی برادری کی پابندیاں افغانستان میں اشتعال پیدا کر رہی ہیں: ریڈ کراس

    عالمی برادری کی پابندیاں افغانستان میں اشتعال پیدا کر رہی ہیں: ریڈ کراس

    کابل:عالمی برادری کی پابندیاں افغانستان میں اشتعال پیدا کر رہی ہیں: ریڈ کراس کی سخت تنقید ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے ریڈ کراس کے اعلیٰ عہدیداران کا کہنا ہے کہ معاشی پابندیاں افغانستان کو بحران میں مبتلا کر رہی ہیں، انہوں نے ان حالات کو ’مشتعل‘ قرار دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے 6 روزہ دورے کے بعد جاری کردہ بیان میں ریڈ کراس کی انٹر نیشنل کمیونٹی کے ڈائریکٹر ڈومینک اسٹل ہارٹ کا کہنا تھا کہ ’میں ان حالات سے بے چین ہوں‘۔

    ریڈ کراس کی انٹر نیشنل کمیونٹی کے ڈائریکٹر ڈومینک اسٹل ہارٹ کا کہنا تھا کہ’ہم نے ہڈیوں کی طرح دبلے بچوں کی تصاویر دیکھیں جو باعث خوف ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’جب آپ قندھار کے بڑے ہسپتال میں اطفال وارڈ میں کھڑے ہوتے ہیں، تو آپ کو بھوکے بچوں کی خالی نگاہیں اور والدین کےافسردہ چہرے دیکھائی دیتے ہیں یہ حالات غضب ناک ہیں‘۔

    ریڈ کراس کی انٹر نیشنل کمیونٹی کے ڈائریکٹر ڈومینک اسٹل ہارٹ کا کہنا تھا کہ یہ حالات غضب ناک ہے کیونکہ شہری ان حالات میں پریشانی میں مبتلا ہیں‘۔

    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما میں کم و بیش 2 کروڑ 20 لاکھ افغانی یا تقریباً نصف قوم ’شدید’ کھانے کا بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کی وجہ گلوبل وارمنگ اور معاشی بحران کے مشترکہ عوامل ہیں جو اگست میں طالبان کے قبضے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

    افغانستان میں مالی بحران واشگٹن کی جانب سے کابل کے 10 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے اور عالمی بینک سمیت بین الاقوامی مانیٹری فنڈز تک رسائی روکنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    اسٹل ہارٹ نے خبردار کیا ہے کہ اقتصادی پابندیوں کا ’مطلب قابل میں برسر اقتدار افراد کو سزا دینا ہے نہ کہ افغانستان میں کروڑوں لوگوں اس کی بنیادی ضروریات سے محروم کردیا جائے‘۔

    ریڈ کراس کی انٹر نیشنل کمیونٹی کے ڈائریکٹر ڈومینک اسٹل ہارٹ کا کہنا تھا کہ ’عالمی برادری اس لیے منہ موڑ رہی ہے کیونکہ ملک انسانی پیدا کردہ تباہی کے دہانے پر ہے‘۔انہوں نے خبردار کیا کہ’ بینکاری کے شعبے میں پابندیاں معیشت کو بحران میں مبتلا کر رہی ہیں اور دو طرفہ امداد کو روک رہی ہے۔

    اسٹل ہارٹ نے تنبیہ کی کہ غذائیت کی بڑھتی ہوئی قلت سے صورتحال سنگین سطح پر جارہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ’یہ بدترین موسم سرما کے شروع ہونے سے قبل کھانے کا سنگین بحران ہے‘۔

    آئی سی آر سی نے خبردار کیا کہ ضروریات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی امداد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ متعدد ممالک اور بینکز اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے خوف ذرہ ہیں۔ریڈ کراس کی انٹر نیشنل کمیونٹی کے ڈائریکٹر ڈومینک اسٹل ہارٹ کا کہنا تھا کہ آئی سی آر سی غیر جانبدار انسانی خدمات تنظیموں سے مشترکہ انسانی سرگرمیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی سی آر سی خود بھی افغانستان میں امداد کے اقدامات اٹھا رہا ہے’ یہ ہی ہر ایک کے مفاد میں بہتر ہے کہ انسانی ہمدری سے متعلق سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے افغانستان کو نرمی سے چلایا جائے‘۔

    اسٹل ہارٹ نے کہا کہ دیگر ضروریات کے ہمراہ تنظیم نے 18 علاقائی اور صوبائی ہسپتالوں میں تعاون شروع کیا ہے اس میں تمام تر اخراجات شامل کیے جائیں گے جس میں آئندہ 6 ماہ کے لیے طبی آلات بھی شامل ہوں گے۔

  • ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کیلئے فیصل آباد میں Diabetes سنٹر اسلام آباد کی برانچ قائم کی جائے گی

    ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کیلئے فیصل آباد میں Diabetes سنٹر اسلام آباد کی برانچ قائم کی جائے گی

    فیصل آباد (عثمان صادق) ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کیلئے فیصل آباد میں (Diabetes ) سنٹر اسلام آباد کی برانچ قائم کی جائے گی جس میں تشخیص سے لے کر علاج تک کی جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ Diabetes سنٹر اسلام آباد کے ایک وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ سے ملاقات کی اور انھیں اپنی خدمات، کارکردگی اور توسیعی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ عمران محمود شیخ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ صدر عاطف منیر شیخ کے ہمراہ بہت جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاہم سنٹر کے ماہرین کو ذیابیطس کے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے فیصل آباد چیمبر میں آگاہی سیشن کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ بھی لگانا چاہیے تاکہ لوگوں کو اس سنٹر کی خدمات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ضروری معلومات مہیا کرنے کے علاوہ بزنس کمیونٹی کو عطیات دینے کی بھی ترغیب دی جا سکے۔ انہوں نے فیصل آباد میں لاہور کی طرز پر Diabetes سنٹر کے قیام پر زور دیا تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی اس موذی بیماری کے علاج کی جدید سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔ انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کی خدمات کا ذکر کیا اور کہا کہ یہاں کے لوگ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور وہ یقینا اس سنٹر کے قیام میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے وفد کے ممبران سے کہا کہ وہ چیمبر کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب اسلم گابا سے رابطہ رکھیں تاکہ فیصل آباد میں تقریب کے انتظامات کو آئندہ ماہ تک حتمی شکل دی جا سکے۔ اس سے قبل Diabetes سنٹر اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خضر پرویزنے اس ادارہ کی کارکردگی، خدمات اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ذیابیطس کا مرض کووڈ سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے اس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سنٹر میں عالمی معیار کی جدید ترین سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ 64فیصد مریضوں کا زکوۃ سے علاج کیا جاتا ہے جس کو 70فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ انہوں نے سنٹر کے شعبہ”ڈایا بیٹک فٹ“ کا خاص طور پر ذکر کیا اور بتایا کہ شوگر سے پاؤں کے السر اور اس سے gangrene پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے پاؤں کاٹنے تک کی نوبت آجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈایا بیٹک فٹ کی بروقت آگاہی اور علاج سے اب تک ڈھائی ہزار مریضوں کے پاؤں کٹنے سے بچ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد سنٹر نے مظفر آباد کے سی ایم ایچ میں بھی یہ سہولت مہیا کر دی ہے جبکہ لاہور اور ساہیوال میں Diabetes سنٹر کی شاخیں قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرز پر فیصل آباد میں بھی جدید شاخ قائم کی جا سکتی ہے، جس کیلئے مقامی مخیر لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اس بارے میں تفصیلات چیمبر سے شیئر کریں گے جبکہ فیصل آباد چیمبر میں آگاہی سیشن کے علاوہ فری کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حبیب اسلم گابا اور چیف کنسلٹنٹ ٹی دی سی عباس بلگرامی بھی موجود تھے۔

  • سرکاری افسر کی سوشل میڈیا پر شرارتیں اور سازشیں جاری: اعلیٰ سرکاری افسر کیخلاف انکوائری کا حکم

    سرکاری افسر کی سوشل میڈیا پر شرارتیں اور سازشیں جاری: اعلیٰ سرکاری افسر کیخلاف انکوائری کا حکم

    اسلام آباد:سرکاری افسر کی سوشل میڈیا پر نفرت ، شرارت اور سازشیں جاری: اعلیٰ سرکاری افسر کیخلاف انکوائری کا حکم ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کمنٹ کرنے پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کے احکامات کے بعد الزامات کا متن اور تحقیقات کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے گریڈ 21 کے افسر حماد شمیمی پر الزام کی شیٹ جاری کردی جن کےخلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کریں گے۔

    آرڈر کے متن میں کہا گیا ہےکہ گریڈ 21 کے افسرنے فیس بک پرحکومت پرتنقید کی تھی اور سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔

     

     

    انکوائری آرڈر کے مطابق سرکاری افسر نے کمنٹ کیا تھا کہ ’پی ٹی آئی اور طالبان میں ایک مشابہت یہ بھی کہ دونوں حکومت ملنے کے بعد سوچ رہے ہیں کہ اسے چلانا کیسے ہے اور دونوں کی امیدوں کا مرکزآبپارہ ہی ہے‘۔

    وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں سرکاری افسر کے خلاف انکوائری انکوائری دو مہینے میں مکمل کی جائے گی۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس سرکاری افسرکوحکومت مخالف شخصیات کی طرف سے ڈکٹیشن دی جارہی تھی ، مذکورہ افسر اپنے ان تعلقات کوچھپانے کےلیے سوشل میڈیا پرتمام لنکس اور رابطے ڈیلیٹ کرچکاہے تاہم اس کے باوجود ایسے ثبوت ملے ہیں کہ جن سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ کچھ ریاست مخالف سیاسی شخصیات یہ سازشیں کھیلنے میں اس افسرکو کمک بھیج رہی تھیں‌

  • میرے عزیز ہم وطنو !   وزیراعظم عمران خان کل قوم کے نوجوانوں سے ملک کے پاسبانوں سے خطاب کریں گے

    میرے عزیز ہم وطنو ! وزیراعظم عمران خان کل قوم کے نوجوانوں سے ملک کے پاسبانوں سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد:میرے عزیز ہم وطنو ! وزیراعظم عمران خان کل قوم کے نوجوانوں سے ملک کے پاسبانوں سے خطاب کریں گے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے کل قوم کے نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے کامیاب جوان سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو بلالیا۔

    وزیراعظم کل میگا کنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے۔ 137 یونیورسٹیز میں 25 لاکھ طلباء کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز کریں گے۔ طلباء کو کیریر کونسلنگ، اسکالرشپ، جاب پلیسمنٹ، بزنس سینٹر کی سہولیات دی جائیں گی۔

    آلودگی سے بچنے کیلئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کریں گے، 12 مخلتف کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے قومی سطح پر لایا جائیگا۔

    دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت آلودگی سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آلودگی سے بچنے کیلئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے، متعلقہ محکمے آلودگی سے بچنے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کے مطابق صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان اولین ترجیح ہے، بڑے پیمانے پر شجرکاری سے شہروں کو سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

  • سرگودھا : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقہ این اے 91 MNA عامر سلطان چیمہ کی ملاقات ۔

    سرگودھا : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقہ این اے 91 MNA عامر سلطان چیمہ کی ملاقات ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ سمیت مختلف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات‘ چوہدری عامر سلطان چیمہ نے وزیر اعلیٰ کو حلقہ این اے 91 اور ضلع سرگودھا کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا‘ چوہدری عامر سلطان چیمہ نے حلقہ این اے 91 میں جاری ترقیاتی سکیموں کے مکمل فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مکمل فنڈز کی فراہمی سے ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت پر مکمل ہو سکیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مہنگائی کنٹرول کرنے اور بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دئیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ہرضلع میں یکساں ترقی کا نیا باب رقم ہوگا‘وسائل پر سب سے پہلا حق پسماندہ ترین علاقوں کا ہے او رہم یہ حق واپس کررہے ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی بھی اسی طرح عزیز ہیں جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

  • کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کرکٹ بورڈ ایکشن میں آگیا

    کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کرکٹ بورڈ ایکشن میں آگیا

    ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ متحرک ہوگیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اسٹرکچر بدلنے پر غور شروع کردیا جس کے تحت بنگلادیش پریمیئرلیگ کی پلیئنگ الیون میں غیرملکی کھلاڑی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ بی پی ایل میں 4 غیرملکی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں لیکن انہیں بھی کم کیے جانے کا امکان ہے۔

    بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی کم کرنے کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بنگلادیش میں اسپنرز کے لیے سازگار پچز ختم کرکے معیاری پچ بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

    ادھر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو ٹرافی نہ دینے کے معاملے پر بیان جاری کردیا۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کےبعد پاکستانی کھلاڑی ٹرافی نہ ملنے پر حیران تھے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس پر باضابطہ ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہےکہ ٹی 20 کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے کیونکہ ٹی 20 سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلا دیشی بورڈ کےسربراہ نےدینی ہےجو ابھی دستیاب نہیں۔

    ترجمان بی سی بی رابد امام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سکیور ببل کا حصہ نہیں لہٰذا کورونا پابندیوں کےسبب ٹی20 ٹرافی پاکستانی ٹیم کو نہیں دی، اس لیے دونوں ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی دی جائیں گی۔

    واضح رہےکہ پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کیا اور آخری میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے کامیابی حاصل کی۔