Baaghi TV

Author: +9251

  • یورپ میں کورونا کا قہر جاری:آسٹریا میں لاک ڈاون میں اضافہ:شہری سڑکوں پرنکل آئے

    یورپ میں کورونا کا قہر جاری:آسٹریا میں لاک ڈاون میں اضافہ:شہری سڑکوں پرنکل آئے

    آسٹریا :یورپ میں کورونا کا قہر جاری:آسٹریا میں لاک ڈاون میں اضافہ:شہری سڑکوں پرنکل آئے ،اطلاعات کے مطابق آسٹریا میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے دیگر انفیکشنز کو روکنے کے لیے دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن نافذکر دیا گیا ہے۔

    کووڈ انیس کی موجودہ لہر کے دوران آسٹریا میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی روزانہ تعداد حالیہ ہفتوں میں تین گنا ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبے بھی شدید دباؤ میں ہیں۔

    آج سے شروع ہونے والا لاک ڈاؤن دس دن کے لیے ہے مگر اس میں مزید دس روز کی توسیع ممکن ہے۔اس دوران عام شہریوں کو صرف اشیائے خوراک کی خریداری یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔

    ادھرطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے نئی کووڈ پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر فائرنگ، سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر آسٹریلیا میں بھی مظاہرے جاری ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں نئی کوویڈ پابندیوں کے خلاف مظاہروں کے دوران فسادات پر پولیس کی جانب سے انتباہی گولیاں چلائی گئی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں پولیس افسران بھی شامل ہیں، ملک بھر سے یونٹس کو کو روانہ کردیا گیا ہے۔

    پرتشدد اور بدامنی کا آغاز کچھ ڈچ شہریوں کی جانب سے کیا گیا جو کووڈ کی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف پابندیوں پر باہر نکلے تھے۔

    فسادات کے آغاز میں پولیس نے واٹر کینن کی مدد سے سینکڑوں مظاہرین کو منتقل کرنے کی کوشش کی جبکہ پولیس افسران نے روٹرڈیم میں ہنگامی صورت حال کا آرڈینس جاری کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا اور لوگوں کو گھر جانے کا حکم دیا۔

    روٹرڈیم پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس بڑی تعداد میں موجود ہے اور امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امن عامہ کی بحالی کے لیے پولیس کی زیادہ سے زیادہ تعیناتی ضروری ہے۔ ایمرجنسی آرڈر ابھی بھی نافذ ہے۔

    پولیس کی ترجمان پیٹریشیا ویسلز نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ “ہم نے انتباہی گولیاں چلائیں اور براہ راست گولیاں بھی چلائی گئیں کیونکہ صورتحال جان لیوا ہوگئی تھی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ انتباہی گولیوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن ہمیں اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    حکومت کے مطابق وہ ایک ایسا قانون متعارف کروانا چاہتے ہیں جس سے کاروباروں کو ملک کے کورونا وائرس پاس سسٹم کو صرف ان لوگوں تک محدود رکھنے کی اجازت ملے گی جو مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہوں اور کوویڈ 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں یا پھر ان لوگوں کو چھوڑ کر جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہوں۔

    یاد رہے کہ پاکستان پراللہ کا خصوصی کرم ہوا ہے اوربہت زیادہ آبادی بہت کم وسائل کے باوجود پاکستان اس بیماری سے باہرنکلنے میں‌ کامیاب ہوگیا ہے

  • کراچی میں دودھ کی قیمت کیا ہوگی؟

    کراچی میں دودھ کی قیمت کیا ہوگی؟

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور حیدر آباد میں دودھ کی قیمت کا تعین کردیا گیا، سرکاری تخمینہ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے ساتھ جاری کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن 133 روپے فی لیٹر متعین کی ہے جبکہ حیدر آباد کے لیے دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن 127 روپے فی لیٹر متعین کی گئی ہے۔

    سرکاری تخمینہ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے ساتھ جاری کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت ڈیری فارمرز کا منافع 26.60 روپے فی لیٹر شامل کر کے 159.60 روپے فی لیٹر اور 19 روپے فی لیٹر کرایہ، ہول سیلرز اور ملک ریٹیلرز کے منافع کے ساتھ 178.60 روپے فی لیٹر ہوگی۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے اگر 24 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے عوامی نمائندگی کے بغیر ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی پیداواری لاگت تیار کی ہے، پیداواری لاگت میں صارفین کے حقوق کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا اور مبینہ طور پر ڈیری فارمرز کی مرضی و منشا کے مطابق قیمت کا تعین کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ڈیری فارمرز عدالتی احکامات کے خلاف دودھ 94 روپے فی لیٹر کے بجائے 140 روپے فی لیٹر فروخت کر رہے ہیں، ڈیری فارمرز سنہ 2018 سے انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ پر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا ۔

    *سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد سلیم ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ارشد ولد محمد حیات کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے یکم نومبر2019کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر چک ساہنوں کے رہائشی نصیر احمد کو فائرنگ کرکے ناحق قتل کردیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ قبل ازیں اسکے ساتھیوں جاوید اسلم اور شاہنواز کو بھی گرفتارکرکے انکے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • زرعی قانون کی منسوخی کے اعلان کے باوجود کسانوں کے مظاہرے جاری:ہندوستان پرمشکل وقت طاری

    زرعی قانون کی منسوخی کے اعلان کے باوجود کسانوں کے مظاہرے جاری:ہندوستان پرمشکل وقت طاری

    نئی دہلی :زرعی قانون کی منسوخی کے اعلان کے باوجود کسانوں کے مظاہرے جاری:ہندوستان پرمشکل وقت طاری،اطلاعات کے مطابق کسان گروپ حکومت سے بنیادی فصلوں کی کم از کم قیمتوں کی ضمانت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں

    اس حوالے سے کسان رہنماوں نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مودی سرکار ہمارے سے دھوکہ کررہی ہے ، اس لیے جب تک تمام کسان مخالف قوانین واپس نہیں لے لیے جاتے احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے۔

    بی این این بلومبرگ کی خبر کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے اعلان کے باوجود کسان اپنے اقدامات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    کسانوں کی یونین کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے وعدے کے باوجود، کسان اپنی فصلوں کی قیمت کی ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھیں گے۔

    مرکزی سکریٹری وجو کرشنن نے معلومات کا اشتراک کیا کہ کسان گروپ حکومت سے بنیادی فصلوں کی کم از کم قیمتوں کی ضمانت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ستمبر 2020 میں، ہندوستانی حکومت نے 3 ضابطے نافذ کیے تھے جو زرعی شعبے میں لبرلائزیشن لائے اور بنیادی قیمت اور تعاون لازمی خریداری کی پالیسیوں کو ختم کرتے تھے۔

    کسانوں نے دلیل دی کہ نئے زرعی قوانین سے ان کی کمائی کم ہو جائے گی، خریدار فرموں کو زیادہ ممنافع ملے گا اور وہ آخر کار بے زمین ہو جائیں گے۔اس قانون کے نفاذ کے بعد ، کسانوں نے پنجاب اور ہریانہ سے دارالحکومت نئی دہلی جاتے ہوئے احتجاجی کارروائیاں کیں۔احتجاج کے دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہیں۔

  • سرگودھا میں بارش نہ ہونے اور محکمانہ آگاہی نہ ملنے کی بدولت کنو کی فصل بری طرح متاثر

    سرگودھا میں بارش نہ ہونے اور محکمانہ آگاہی نہ ملنے کی بدولت کنو کی فصل بری طرح متاثر

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) بارش نہ ہونے اور محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو بروقت آگاہی نہ دینے کے باعث سرگودھا میں کنو کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کا سائز بھی گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال ایکسپورٹ کی مد میں ہمیں 50% کم آمدن ہوگی اس کی بڑی وجہ کرایوں میں تین گنا اضافہ‘ کھاد اور سپرے کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے کاشتکاروں کیلئے ان چیزوں کو خریدنا مشکل تھا جس کے باعث اس سال کنو کی فصل گزشتہ سال کی نسبت 40% کم ہوگی ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعیب احمد بسراء نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کنو کی فصل بہتر ہونے کی وجہ سے 250ملین کی آمدن ہوئی تھی اب مجموعی طور پر فصل بہتر نہ ہونے کے باعث یہ 50%تک کم ہوگی اس کی بڑی وجہ سٹریس سنٹر اور محکمہ زراعت کے عملہ کی جانب سے کاشتکاروں کو بروقت آگاہی نہ دینا ہے شعیب احمد بسراء نے کہا کہ پاکستان کا کنو دنیا بھر میں اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے اور اس سے وابستہ لاکھوں خاندان اپنا روزگار کما رہے ہیں مگر دیگر محکموں کی طرح حکومت زراعت پر توجہ دینے کی بجائے اس کو ختم کرنے پر لگی ہے جس کے ذمہ دار محکمہ زراعت کے افراد ہیں پاکستان کو 250ملین کی آمدن ہوتی ہے جو ہر گزرتے دن کیساتھ کم ہورہی ہے حکومت کو اس طرح توجہ دینی ہوگی اور اس سلسلہ میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • پاکستان کے کپتان وزیراعظم عمران خان کے نام اسپورٹس کی دنیا کا بڑا اعزاز:عرب دنیا بھی معترف

    پاکستان کے کپتان وزیراعظم عمران خان کے نام اسپورٹس کی دنیا کا بڑا اعزاز:عرب دنیا بھی معترف

    دبئی :پاکستان کے کپتان وزیراعظم عمران خان کے نام اسپورٹس کی دنیا کا بڑا اعزاز:عرب دنیا بھی معترف،اطلاعات کے مطابق دبئی میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی اسپورٹس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس اعزاز حاصل کرلیا جو انہیں آئندہ سال جنوری میں دیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کو یہ اعزاز 1992 کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے میں اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سمیت کھیلوں میں ان کی خدمات پر دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کو 9 جنوری کو دبئی ایکسپو میں ایوارڈ دیا جائے گا۔

    انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈ کے لیے عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیاجہاں دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔

     

    اس تقریب میں عمران خان کو انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قرار دیا گیا ۔خیال رہے کہ یہ بین الاقوامی ایوارڈ دبئی میں ہر سال دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پرکپتان کے چاہنے والوں نے اپوزیشن اور پی ڈی ایم کو پیغام بھیجا ہے کہ آپ پاکستان کے کپتان کی صلاحیتوں‌کے بے شک منکرہوجائیں مگرعالمی دنیا وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں‌کی معترف ہے اورتہہ دل سے تسلیم بھی کرتی ہے

  • مقبوضہ کشمیر:کورونا وائرس سے ڈی ایس پی سمیت دو افراد ہلاک:کورونا کا قہرجاری

    مقبوضہ کشمیر:کورونا وائرس سے ڈی ایس پی سمیت دو افراد ہلاک:کورونا کا قہرجاری

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:کورونا وائرس سے ڈی ایس پی سمیت دو افراد ہلاک:کورونا کا قہرجاری ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت دو افرادمہلک کورونا وبا کے باعث ہلاک ہو گئے جبکہ مزید 176افراد مہلک وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین ریزرو پولیس کی پہلی بٹالین کے ڈی ایس پی 53 سالہ اجے کمار شرما گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں اور وادی کشمیر میں ایک سرکاری ملازم مہلک وبا کے باعث انتقال کر گئے۔وادی کشمیر میں128افراد میں، جموں میں 32 اور لداخ خطے میں 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    ادھر مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کورونا وبا کی آڑ میں کئی علاقوں میں کرفیو کا سلسلہ مزید طویل کردیا ہے،

    قابض انتظامیہ نے سری نگر کے 14 علاقوں میں 10 روز کے لیے کرفیو نافذ کر کے دفعہ 144 کے تحت اجتماعات اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی تھی ،مگراب اس میں مزید توسیع دی گئی ہے جس کی وجہ سے کشمیری بہت زیادہ پریشان ہیں‌۔

    مقبوضہ وادی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے اورجان بوجھ کرمسلمانوں کو کورونا میں دھکیلنے کی نئی دہلی کی سازشیں جاری ہیں ،

    ادھر حریت کانفرنس نے قابض بھارتی انتظامیہ کے امتیازی رویے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہےکہ مودی سرکار مسلمانوں کو جان بوجھ کرمسائل میں الجھا کراپنے مفادات حاصل کررہی ہے ، ادھر آج سری نگر سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف سخت سردی کی لہر جاری ہے تو دوسری طرف مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، کشمیری جائیں تو کدھر جائیں

  • کراچی میں شہریوں کو جعلی ڈالر بیچنے والا گروہ پکڑا گیا

    کراچی میں شہریوں کو جعلی ڈالر بیچنے والا گروہ پکڑا گیا

    شہر قائد میں شہریوں کو جعلی ڈالر بیچنے والا گروہ پکڑا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈالر فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 2لاکھ 80 ہزار منافع کے چکر میں شہری کو 50 لاکھ روپے کا چونا لگایا۔

    پولیس نے مقدمہ فراڈ ، جان سے مارنےکی دھمکی اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا کہ مدعی فہد اسلام کے مطابق وہ عراق میں کام کرتاہے، شہری گلشن حدید میں ہیئرڈریسرکی دکان پر گیا توملزم نے آفر دی، کہا گیا اس کے دوست سستے ڈالرز فروخت کررہے ہیں۔

    عرفان بہادر نے بتایا کہ پہلی ملاقات میں مدعی کو 2 اصل 50 ڈالر کے نوٹ دیئے گئے، 50لاکھ کے عوض 30 ہزار ڈالرز دینے کا لالچ دیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ فہد اسلام کو ڈیل میں2 لاکھ 80 ہزارمنافع کا بتایا گیا، ڈیل کرتے وقت جعلی 50 ڈالر کے 3پیکٹ دیئےگئے تاہم گشت پر مامور پولیس موبائل کو دیکھ کر مدعی نے شور مچادیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پولیس دیکھ کرملزم ،خاتون اور ڈرائیور رقم لے کربھاگ گئے جبکہ ڈیل کرنیوالےنائی رجب اورمحبوب کوگرفتار کرلیا ، مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

  • ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے آر پی او آ فس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی

    ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے آر پی او آ فس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی

    گوجرانوالہ: ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے آر پی او آ فس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی۔اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے انجن،ٹائرز، بیٹرویوں،پوشش وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈرائیوروں سے گاڑیوں کی تفصیل اور مرمتی کے بارے میں دریافت کیا۔جن گاڑیوں کے نقائص پائے گئے ان ڈرائیوروں کی سخت سرزنش کی اور گاڑیوں کے نقائص دور کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمتی کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے سرکاری گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے صرف کارسرکار کے وقت ان کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی مرمتی اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسپکشن کے دوران ایم ٹی او سب انسپکٹر طاہر باجوہ کو گاڑیوں کی دیکھ بھال سے متعلق ہدایات دیں اور کہا کہ گاڑیوں کی مرمتی و دیکھ بھال کیلئے ایک طریقہ کار موجود ہے جس عمل درآمدکیاجائے۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر شاہ اور مشیر قانون مرتضی وہاب کی سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ کہ ایک ایسا بلدیاتی نظام تیار کیا جارہا ہے کہ جس میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں مزید توسیع کی جارہی ہے ۔ اور ایسا قانون بنایا جارہا ہے کہ جس سے بلدیاتی نظام مزید مضبوط ہو گا ۔
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیا ۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔ اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ شریک تھے ۔ ان کے علاوہ اجلاس میں جمیل سومرو، سعید غنی، ناصرشاہ، منظور وسان، مرتضی وہاب، سہیل انور سیال، ضیا لنجار اور شیراز راجپر بھی موجود تھے ۔