Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں کی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت چار ملزمان گرفتار

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں کی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت چار ملزمان گرفتار

    *سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت چار ملزمان گرفتار، ہیروئن 1کلو160گرام وناجائزاسلحہ برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے سب انسپکٹر محمد آصف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد سلیم ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کے مختلف علاقوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش نصر امان سے ہیروئن1کلو160گرام، ظفر عباس سے بندوق12بور ، غضنفر علی سے پسٹل 30بوراور شان علی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سر سنگیت پر مبنی "شام فیض” کا انعقاد

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سر سنگیت پر مبنی "شام فیض” کا انعقاد

    کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پاکستان کے معروف شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "شام فیض” کا انعقاد کیا گیا ۔

    تقریب میں فیض احمد فیض کے مداحوں سمیت مختلف موسیقاروں،میوزک ڈائریکٹرز اور گلوکاروں نے شرکت کی۔
    ،پروگرام کی نظامت کے فرائض صدا کار نعمان خان نے انجام دیے، شام فیض میں گلوکارہ غانیہ شاہ نے میوزیکل گروپ کے ہمراہ فیض احمد فیض کے مختلف کلام گا کر حاضرین سے داد وصول کی، غانیہ شاہ کی آواز میں فیض احمد فیض کی مشہور زمانہ غزل بول کہ لب آزاد ہیں تیرے نے محفل لوٹ لی،شایقین کی جانب سے گلوکارہ کی بے حد پزیرائی کی گئی،شام فیض میں گلوکارہ غانیہ شاہ نے علامہ اقبال کا کلام بھی سنایا۔

  • سرگودھا ۔ اے سی عمردراز گوندل قبضہ مافیا کیخلاف سرگرم ۔

    سرگودھا ۔ اے سی عمردراز گوندل قبضہ مافیا کیخلاف سرگرم ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم۔ چک نمبر74 جنوبی میں 127کنال، 5 مرلے سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی ۔ زرعی زمین کی مالیت تقریبا 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اس موقع پر اے سی عمردراز گوندل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے، کسی بھی شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔ اب تک اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ ناجائز قابضین کو تاوان لگایا جا رہا ہےاور واگزار کروائی گئی زمین کو عارضی کاشت اسکیم کی پالیسی کے تحت نیلام کیا جائے گا۔

  • سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو پر مریم نواز بھی بول اُٹھیں

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو پر مریم نواز بھی بول اُٹھیں

    لاہور:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو پر مریم نواز بھی بول اُٹھیں ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر ردعمل سامنے آگیا۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو ٹیپ سے متعلق خبر اور اس سے متعلق متعدد ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔مریم نواز نے اس کے علاوہ اپنے تبصرے میں ‘اللہ اکبر’ لکھا ہے۔

     

     

    خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جب کہ سابق چیف جسٹس نے خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید کی ہے۔

     

     

     

    مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق سینیئر صحافی وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ ان کی سابق چیف جسٹس سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردید کر دی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

  • پی آئی اے میں کرپشن؛ تحقیقات کا دائرہ وسیع:کرپٹ اہلکاروں کے‌خلاف گھیرا تنگ

    پی آئی اے میں کرپشن؛ تحقیقات کا دائرہ وسیع:کرپٹ اہلکاروں کے‌خلاف گھیرا تنگ

    کراچی :پی آئی اے میں کرپشن؛ تحقیقات کا دائرہ وسیع:کرپٹ اہلکاروں کے‌خلاف گھیرا تنگ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانےکے معاملے میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ‏تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شعبہ برانڈکے افسران سےپوچھ گچھ کی اور مزید ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ‏ایف آئی اے نےچنددن قبل ایک افسر کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ‏

    سابق ادوار میں آئی پیڈز لگانےکےنام پر خزانےکو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا اور اس معاملے میں ملوث جی ایم ‏برانڈ اور منیجر ایجنسی افئیرز پہلے ہی گرفتارہیں۔

    ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکے منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ‏‏گیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں کے پرزوں کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں۔ سپریم کورٹ کے ‏حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے ‏آیا تھا۔

    ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تین افسران کی بیش قیمت اراضی پر قبضہ کرنے والے میں ملوث نکلے، جن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی9 ایکڑ بیش قیمت اراضی پر قبضہ کیس میں ایف آئی اے کا رپوریٹ کرائم سرکل نے دو مقدمات درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی تعداد چار ہے، جن میں تین سول ایوی ایشن کے افسران ہیں۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار افسران کی شناخت زریں گل درانی، محمد یونس، سید محمد کلیم جبکہ ایک مشتاق نام سے ہوئی۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کارپوریٹ سیل نے مقدموں میں مجموعی طور پر 32 ملزمان کو نامزد کیا، جن میں لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری ثاقب سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر سید محمد علی شاہ، قاضی جان محمد، مختیار کار، تپیدار، سپروائزر، رجسٹرار، سی اے اے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و دیگرپرائیوٹ افراد بھی شامل ہیں۔

  • ‏یہ فیبریکیٹڈ آڈیومجھ سے منسوب کی گئی ہے،کبھی ایسی بات ہوئی ہی نہیں :سابق چیف جسٹس

    ‏یہ فیبریکیٹڈ آڈیومجھ سے منسوب کی گئی ہے،کبھی ایسی بات ہوئی ہی نہیں :سابق چیف جسٹس

    لاہور:‏یہ فیبریکیٹڈ آڈیومجھ سے منسوب کی گئی ہے،کبھی ایسی بات ہوئی ہی نہیں،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مبینہ آڈیو کے بارے میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی توپھراس قسم کے پراپیگنڈے کی بھی کوی حیثیت نہیں

     

     

    ذرائع کے مطابق سوشل مڈیا پروائرل ہونے والی آڈیو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ‏وائرل آڈیو میں مبینہ طور پر نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف سزا پر بات چیت کبھی ہوئی ہی نہیں ، ان کا یہ کہنا تھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا

     

    ادھر اس حوالے سے سینیئر صحافی وسیم بادامی کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل ثاقب نثار صاحب سے ملاقات ہوی۔ وہ اس آڈیو سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ آڈیو “fabricated” ہے

     

     

     

     

    دوسری طرف سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ آڈیو سنی ہے یہ سب خودساختہ شرارت اور سازش ہے اور اسی سازش کے تحت ‏یہ فیبریکیٹڈ آڈیومجھ سے منسوب کی گئی ہے، سابق چیف جسٹس نے کہاکہ ‏اس طرح کی چیزیں بنا کر لائی جارہی ہیں، یہ آواز میری نہیں،

     

    یاد رہےکہ آج ابھی تھوڑی دیر پہلے سوشل میڈیا پرایک آڈیووائرل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ آڈیو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہے جس میں وہ نوازشریف کو اقتدارسے دوررکھنے کے لیے کسے کے ساتھ بات چیت کررہےہیں

     

    اس آڈیو کے منظرعام پرآتے ہیں یہ تاثربھی عام ہوگیاکہ یہ نوازشریف اینڈ کمپنی کی کاریگری کا ایک اور شاہکار ہے جو بہت جلد اپنی موت آپ مرجائے گا

     

    بعض نے کہاہے کہ اس آڈیو کا فرانزک چیک ہونا چاہیے

  • سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیولیک

    سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیولیک

    لاہور: جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی مبینہ آڈیولیک ،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک آڈیو کی بازگشت سنائی دی جارہی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ آڈیوسابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی گفتگو ہے جس میں وہ نوازشریف کودوبارہ اقتدارمیں نہ لانے کے حوالے سے بعض گزارشات کا ذکرکررہے ہیں

    ذرائع کے مطابق مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثارسے ملتی جلتی آوازمیں کہا جارہا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانا ہے لٰہذا نوازشریف اور اس کی بیٹی کا راستہ روکنے کے لیے کچھ کریں‌

     

    اس حوالے سے سابق چیف جسٹس کی آؤاز سے ملتی جلتی آواز میں وہ صاحب کہتے ہیں میں نے اپنے ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت کی یاد رہے کہ چند دن پہلے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے الزام عائد کیا تھا کہ انکی موجودگی میں سابق چیف جسٹس نے کسی کو فون کرکے کہا تھا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانتیں الیکشن تک نہیں ہونی چاہیں ،

    رانا شمیم کے الزامات کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس سازش میں شامل تمام کرداروں کونوٹس جاری کردیئے ہیں‌

    بعد میں اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہ کہ جن دو معزز ججز کے بارے میں رانا شمیم نے الزام عائد کیا تھا وہ تو اس بینچ کا حصہ نہیں تھے جن کے بارے میں رانا شمیم کا دعویٰ تھا کہ اس کی موجودگی میں سابق چیف جسٹس نے ان کوفون کرکے ہدایات جاری کی تھیں‌

  • بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کوسختی سے مسترد کرتے ہیں‌:پاکستان

    بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کوسختی سے مسترد کرتے ہیں‌:پاکستان

    اسلام آباد: بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کوسختی سے مسترد کرتے ہیں‌:اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر کے بے بنیاد ریمارکس ایک طرف فریب ہیں اور دوسری طرف اپنے ہمسایہ کے خلاف خاص دشمنی کی عکاسی کرتے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم مکمل طور پر بے نقاب اور بدنام ہو چکی ہے،کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ بھارتی رہنما پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈا میں مصروف رہتے ہیں،بھارت عالمی برادری کی توجہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، فروری 2019 میں بھارتی مہم جوئی کو ناکام بنانے میں پوری دنیا پاکستان کی صلاحیت اور عزم کی گواہ تھی، یہ ایک مستند حقیقت ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، ماورائے عدالت قتل، حراست میں ہلاکتیں، تشدد، معصوم بچوں سمیت لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا اور گھروں کو گرا کر سزا دینا ان جرائم میں شامل ہے۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے ڈوزیئر میں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،بھارتی حکومت کشمیرمیں اپنی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والی پرامن آوازوں کو خاموش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی مختلف قراردادوں میں کیا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،پاکستان ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا،پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تمام کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

  • پی آئی اے میں کرپشن   تحقیقات کا دائرہ وسیع

    پی آئی اے میں کرپشن تحقیقات کا دائرہ وسیع

    کراچی : پی آئی اے میں کرپشن تحقیقات کا دائرہ وسیع

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آ ئی اے نے شعبہ برانڈکے افسران سے پوچھ گچھ کی اور مزید ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ایف آئی اے نے چنددن قبل ایک افسر کو بھی گرفتار کیا تھا۔
    سابق ادوار میں آئی پیڈز لگانے کے نا م پر خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا اور اس معاملے میں ملوث جی ایم برانڈ اور منیجر ایجنسی افئیرز پہلے ہی گرفتارہیں۔ ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں کے پرزوں کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر پی آ ئی اے کا 10 سال کا آ ڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

  • محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب

    محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب

    کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب و محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا ۔

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف گلوکار محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب کا اہتمام جون ایلیا لان میں کیا گیا۔
    تقریب میں دنیائے موسیقی کے ستاروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگایا، محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی وڈیو بھی دکھائی گئی، امیر خسرو کے کلام کو جدت کے رنگ دینے پر شرکا کی جانب سے فن کاروں کی پذیرائی کی گئی۔
    گلوکارہ ہما میر اور عروسہ علیگ نے اپنی خوبصورت آوازوں میں سدا بہار گیت پیش کرکے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

    گلوکار محمد علی شہکی نے اپنے سپرہٹ گانے گاکر حاضرین سے داد سمیٹی جبکہ عارف انصاری نے پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے سدا بہار گیت گائے جنہیں شرکا کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔اس موقع پر معروف میوزک پروڈیوسر امجد شاہ نے امیر خسرو کی موسیقی اور صوفیانہ کلام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔گلوکار محمد علی شہکی نے زبردست پروگرام کے انعقاد پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور آرٹس کونسل کراچی کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض اختر علی اختر نے ادا کیے، سرسنگیت پر مبنی موسیقی کی محفل رات گئے جاری رہی جس میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔