Baaghi TV

Author: +9251

  • اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:پیپلزپارٹی صدمے میں ڈوب گئی:اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ :ساتھیوں سمیت جانبحق

    اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:پیپلزپارٹی صدمے میں ڈوب گئی:اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ :ساتھیوں سمیت جانبحق

    کوئٹہ:اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:پیپلزپارٹی صدمے میں ڈوب گئی:اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ :ساتھیوں سمیت جانبحق ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں قومی شاہراہ پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میر محمد خان ابابکی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میر محمد خان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں میر محمد خان کے سیکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پیپلزپارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت نے ضلعی رہنما میر محمد خان ابابکی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سمیت دیگر نے میر محمد خان ابابکی کے اہل خانہ و لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    رہنما پیپلز پارٹی بلوچستان نے حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

    پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیاسی و قبائلی رہنماؤں کے قتل کے واقعات کا رونما ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ابابکی قبیلے کے سربراہ و سیاسی رہنما سردار زادہ میر محمد خان ابابکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت جاری کی کہ پولیس اور انتظامیہ اس کاروائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قبائلی تنازعات بھی امن کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ امن کے قیام کے لیے قبائلی تنازعات کو صوبے کی دیرینہ روایات کے مطابق حل کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپیل کی کہ تمام سرکردہ قبائلی اکابرین تنازعات کے حل میں اپنا سرگرم اور متحرک کردار ادا کریں۔ صوبائی حکومت بھی قبائلی تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیۓ تیار ہے۔

  • 25نومبر کو ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ بند رہینگے: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اعلان

    25نومبر کو ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ بند رہینگے: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اعلان

    اسلام آباد:25نومبر کو ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ بندرہینگے: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اعلان،اطلاعات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 25نومبر کو ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول پمپوں کو بند کرنے کا کہا گیا۔

    ترجمان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت چھ فیصد مارجن پر جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے جبکہ مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے سیکر ٹری اطلاعات نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ پیٹرول پمپس 25 نومبر سے بندکردیں گے جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کامطالبہ ہےکہ ڈیلرز منافع میں اضافہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیاجاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

    نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی لیکن حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اس سے قبل 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم ہڑتال کی کال وفاقی وزیرحماداظہر اور سیکرٹری پیٹرولیم سے ملاقات کے بعد واپس لی گئی تھی۔پیٹرولیم مصنوعات پرڈیلرزمنافع بڑھانے کی حکومتی یقین دہانی پرہڑتال کی کال واپس لی تھی۔

  • لینڈمافیااورسہولت کاروں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائیگا    :وزیراعظم  عوامی شکایات پرغصےمیں‌ آگئے

    لینڈمافیااورسہولت کاروں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائیگا :وزیراعظم عوامی شکایات پرغصےمیں‌ آگئے

    اسلام آباد: لینڈ مافیا اور سہولت کاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا:وزیراعظم عمران خان عوامی شکایات پرغصے میں‌ آگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا، لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاجبکہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے پر سروے میں5ہزار 595 ارب کی سرکاری زمینوں پر قبضے سامنے آئے ہیں۔

     

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈنگ کا کام شروع کیا تو ہمیں سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا، ای وی ایم کی طرح کیڈیسٹرل میپنگ میں بھی ہمیں مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا ۔

    وزیرعظم نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے پر قبضہ مافیا کے زیر استعمال سرکاری زمین کے حوالے سے چونکا دینے والے ا نکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں 5595 ارب روپے کی زمین پر قبضے نکلے ہیں ، سیاسی اشرافیہ اور قبضہ مافیا سرکاری زمینوں پر قابض نکلے ہیں۔

     

     

    انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں مزید کہا کہ سروے میں جنگلات کی 1869 ارب کی زمین قبضہ گروپوں کے زیر استعمال نکلی اور جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے جبکہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں مزید کمی ہوئی ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریلوے کی 307 ارب مالیت کی زمین قبضہ مافیا کے زیر قبضہ نکلی ، نیشنل ہائی وے کی 52 ارب مالیت کی زمین پرقبضے نکلے ہیں ، متروکہ وقف ا ملاک کی 117 ارب روپے کی زمینوں پر قبضے ہیں جبکہ درست کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ حاصل ہونے کے بعد قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

  • اپنے ہی گراتےہیں‌ نشمین پہ بجلیاں:CAA اتھارٹی کی اراضی پرقبضےمیں‌ اپنےہی افسران ملوث نکلے

    اپنے ہی گراتےہیں‌ نشمین پہ بجلیاں:CAA اتھارٹی کی اراضی پرقبضےمیں‌ اپنےہی افسران ملوث نکلے

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تین افسران کی بیش قیمت اراضی پر قبضہ کرنے والے میں ملوث نکلے، جن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی9 ایکڑ بیش قیمت اراضی پر قبضہ کیس میں ایف آئی اے کا رپوریٹ کرائم سرکل نے دو مقدمات درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی تعداد چار ہے، جن میں تین سول ایوی ایشن کے افسران ہیں۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار افسران کی شناخت زریں گل درانی، محمد یونس، سید محمد کلیم جبکہ ایک مشتاق نام سے ہوئی۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کارپوریٹ سیل نے مقدموں میں مجموعی طور پر 32 ملزمان کو نامزد کیا، جن میں لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری ثاقب سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر سید محمد علی شاہ، قاضی جان محمد، مختیار کار، تپیدار، سپروائزر، رجسٹرار، سی اے اے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و دیگرپرائیوٹ افراد بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کی چھاپہ مارٹیم نے اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپہ بھی مارا مگر وہ ہاتھ نہ آسکے۔

    نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئےایف آئی اے کے مختلف سرکل کے اہلکاروں پر ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جسے جلد از جلد نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

  • ماضی میں  چوروں کو حکومت دی گئی جن کی وجہ سے آج قوم مشکلات کا شکار ہے: بیرسٹر علی ظفر

    ماضی میں چوروں کو حکومت دی گئی جن کی وجہ سے آج قوم مشکلات کا شکار ہے: بیرسٹر علی ظفر

    لاہور:ایوانوں میں چوروں کو حکومت دی جائے تو مسائل بڑھ جاتے ہیں:وہی چورلٹیرے عمران خان کے دشمن:اطلاعات کے مطابق پاکساتن تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں طاقت کے ایوانوں میں کرہ ٹوکری سی متعارف کروائی گئی۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کلیپٹو کریسی کا مطلب ہے جب حکومت چوروں کے ہاتھ میں آجائے، جب اقتدار کے ایوانوں میں مجبوریوں کے باعث چوروں کو حکومت دی جاتی ہے تو مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے بھی کہا ملک کو کرپشن سے بڑا خطرہ ہے ، ہم نے کرپشن کے جن سے لڑنا ہے جو آسان نہیں۔ کرپٹ لوگ ایسا تاثر بنا دیتے ہیں جیسے احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔

    سینیٹر علی ظفر نے کہا جو لیڈر کرپشن کے خلاف لڑے گا اسے تنی رسی پر چلنا پڑے گا ، کرپشن کے خلاف لڑائی میں اصل مجرموں کو کٹہرے میں لانا اصل چیلنج ہے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ میں جب حکومت میں آئے تو نیب قوانین وہی تھے جو ن لیگ کے دور میں تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود جمہوری نظام میں کلیپٹوکریسی کا اثر و رسوخ ہے۔ کلیپٹوکریسی کا نظام احتساب کے نظام کے خلاف چلتا ہے، جس میں کرپٹ لوگوں کے خلاف احتساب ممکن نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دوسرے دورے حکومت میں پیپلز پارٹی کے خلاف احتساب بطور سیاسی حربہ استعمال کیا۔ پی ٹی آئی نے 2018 میں آکر اس تصور کو زائل کیا کہ طاقت ور کا احتساب نہیں ہو سکتا۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ تصور پایا جاتا ہے اس وقت احتساب درست نہیں، یہ تصور غلط ہے۔ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ معصوم لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یکطرفہ احتساب کا تاثر دینا درست نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نیب کے قوانین میں پائی جانے والی خرابیوں کو مل کر دور کرنا ہوگا، احتساب کے معاملے میں عوام کا ساتھ ہونا ضروری ہے، امید کرتا ہوں کہ یہ احتساب کا تسلسل جاری رہے، یہ سیاسی انتقام نہیں۔

  • ضلعی انتظامیہ سموگ کاموجب بننے والے عناصر کے خلاف اِن ایکشن

    ضلعی انتظامیہ سموگ کاموجب بننے والے عناصر کے خلاف اِن ایکشن

    قصور:ضلعی انتظامیہ سموگ کاموجب بننے والے عناصر کے خلاف اِن ایکشن۔

    قصور: ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی بھرپور کاروائیاں جاری۔

    قصور: پتوکی موضع جمبر میں واقع پائرولیسس پلانٹ سیل،مالک کے خلاف مقدمہ درج۔

    قصور:پلانٹ کے کیئر ٹیکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    قصور: پلانٹ کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کرکے بجلی کی سپلائی کو معطل کردیا گیا۔

    قصور: پلانٹ کی تینوں بھٹیوں کو بھی سیل کردیا گیا۔

    قصور: ضلع بھر میں سموگ کا موجب بننے والے عناصر کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی بھرپورکاروائیاں جاری ہیں۔
    کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • اب اسلام آباد کے باسی کہاں جائیں:فضا میں زہرپانی بھی زہریلا،کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ

    اب اسلام آباد کے باسی کہاں جائیں:فضا میں زہرپانی بھی زہریلا،کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ

    اسلام آباد(محمداویس) اب اسلام آباد کے باسی کہاں جائیں:فضا میں زہرپانی بھی زہریلا،کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی فضا ء صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہوگئی،پاک ای پی اے کی رپورٹ نے تصدیق کردی،زہریلے ذرات PM 2.5کی مقدار60ug/m3 سے تجاوزکرگئی۔

    ذرائع کے مطابق تحقیقی رپورٹ میں فضائی آلودگی سے مردوخواتین میںبانجھ پن کاخطرہ 20 فیصد بڑھنے کاانکشاف ہواہے۔فضاء میںزہریلے ذرات کی مقدارخطرناک حد تک بڑھ گئی جو کسی صورت 35ug/m3سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ،زہریلے ذراتPM2.5 کی مقدرمقررہ حدسے تجاوز سانس کی بیماریاں،پھیپھڑوں کاکینسراور اورہارٹ اٹیک بھی ہوسکتاہے۔یہ زیریلے ذرات گاڑیوںاورفیکٹریوں میں فوصل فیول کے جلنے سے خارج ہوتے ہیں۔ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(پاک ای پی اے) نے فضائی آلودگی کی رپورٹ جاری کی ہے۔

    ذرائع کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فضا ء میں آلودہ زرات PM2.5کی مقدارمقررہ حد سے تجاوزکرگئی ہےمقررحد 35ug/m3 ہے جبکہ ان کی مقدار60ug/m3تک اوسط بتائی گئی ہے18نومبر کو پاک ای پی اے نے(ائیرکوالٹی ) فضائی آلودگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی جس کے بعد سے ڈیلی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔18نومبرکو سرکاری رپورٹ کےمطابق زہریلی ذرات PM2.5 کی مقدار 60ug/m3 تک گئی ہے۔رات 1بجے سے صبح 8 بجے تک 40ug/m3 اوسط جبکہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک 56ug/m3اورشام 4 بجے سے رات 12 بجے تک 60ug/m3کی اوسط مقرار رہی ہے ۔

    پیکنگ یونیورسٹی کے سینٹر فار پروڈکٹیو میڈیسین کی معروف جریدے جرنل انوائرمینٹل انٹرنیشنل میںشائع ہونے والی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی سے مردوں اورخواتین دونوں میںبانجھ پن کاخطرہ نمایاں حدتک بڑھ جاتاہے طبی تحقیق کے دوران فضائی آلودگی سے آبادی کے لیے بڑھنے والے خطرات کاتجزیہ کیاگیا۔ماہرین نے چین کے 18 ہزارجوڑوں کے اعدادوشمار کاتجزیہ کرنے پر دریافت ہواکہ ایسے علاقے جہاں چھوٹے ذرات کی آلودگی کی شرح زیادہ ہوتو ان علاقوں میں بانجھ پن کاخطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتاہے تحقیق میںیہ تعین نہیں کیاجاسکاکہ فضائی آلودگی کس طرح بانجھ پن کاباعث بن سکتی ہے مگر یہ پہلے سے معلوم ہے کہ آلودہ ذرات سے جسم میں ورم بڑھ جاتاہے جس سے مردوںناورخواتین کاتولیدی نظام متاثر ہوسکتاہے۔

    رپورٹ کے مطابق بانجھ پن دنیا بھر میںلاکھوں جوڑوں کی زندگی کومتاثرکرتاہے مگر اس حوالے سے فضائی آلودگی کے اثرات پر اب تک کچھ خاص کام نہیںنہواہے۔فضائی آلودگی سے قبل ازوقت پیدائش اور پیدائش کے قت کم وزن جیسے مسائل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ زہریلی ذرات PM2.5کی مقداراگر 35ug/m3سے بڑھ جائے تویہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں اس سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتاہے اور خاص کردمہ کے مریضوں کوسانس لینے میں دشوار ی ہوتی ہے آنکھ ناک اورگلے میں سوزش،پھیپھڑوں کاکینسر، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اورہارٹ اٹیک بھی ہوسکتاہے۔ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں سے باہرنکلتے وقت ماسک لازمی استعمال کریں۔

  • منظور پشتین،علی وزیر اور محسن داوڑ بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکتے:وزارت داخلہ

    منظور پشتین،علی وزیر اور محسن داوڑ بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکتے:وزارت داخلہ

    کوئٹہ : علی وزیر اور محسن داوڑ بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکتے:وزارت داخلہ، اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے پی ٹی ایم کی قیادت اور محسن داوڑ کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    محکہ داخلہ بلوچستان کی جاب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کے منظور پشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکتے۔

    نوٹیفیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم کے سعید عالم، عبداللہ ننھیال اور ثناء اعجاز کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ داخلے پر 90 روز کی پابندی کا اطلاق عوامی مفاد اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ دو دن قبل قومی اسمبلی کے آ زاد رکن محسن داوڑ نے علی وزیر ایم این اے کو اجلاس میں نہ بلانے پر احتجاج کیا تھا ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی ترمیم پیش کرنے سے قبل انہوں نے سپیکر سے کہا کہ متحدہ اپو زیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے آپ کو درخواست دی تھی مگر آپ نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ آج علی وزیر اجلاس میں مو جود نہیں ہیں ۔ وزیرستان کی نما ئندگی نہیں ہے۔ ایک تقریر کرنے پر وہ ایک سال سے قید ہیں

  • پنجاب بلدیاتی الیکشن :کپتان کا جیتنے والے کھلاڑیوں کومیدان میں اتارنے کا حکم

    پنجاب بلدیاتی الیکشن :کپتان کا جیتنے والے کھلاڑیوں کومیدان میں اتارنے کا حکم

    اسلام آباد:پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کی تلاش کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پارٹی قیادت کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے لئے پارٹی کے مضبوط امیدوار تلاش کرے گی جبکہ کمیٹی میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی ، عامر کیانی اور پنجاب کے وزیربلدیات میاں محمود الرشید شامل کیے گئے ہیں۔

    عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ تمام ریجن کے صدور بھی کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کرسکیں گے، کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے مضبوط پارٹی امیدواروں کے حوالے سے کام کرے گی۔

  • سموگ کا سبب بننے والے بھٹوں کو سیل کردیا گیا

    سموگ کا سبب بننے والے بھٹوں کو سیل کردیا گیا

    فیصل آباد(عثمان صادق)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے دو بھٹوں کو سیل اور مالکان کو حوالہ پولیس کرادیا جبکہ ایک انڈسٹریل یونٹ کے بوائلر کو دھواں چھوڑنے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں سیل کرایا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شہر بھر کا ہنگامی دورہ کیا اور بھٹوں و انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے فضائی آلودگی کا باعث بننے پر ایکشن لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ سموگ کا موجب بننے والے بھٹوں،انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو نہ صرف جرمانے بلکہ مقدمات بھی درج کرائے جارہے ہیں لہذا ماحول کو آلودہ کرنے والے اپنے معاملات درست کرلیں بصورت دیگر انہیں سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔