Baaghi TV

Author: +9251

  • اماراتی شہزادی بھی سعد رضوی کی طرح بہادر ثابت ہوئی‌:اسلامو فوبیا پرنوکمپرومائز

    اماراتی شہزادی بھی سعد رضوی کی طرح بہادر ثابت ہوئی‌:اسلامو فوبیا پرنوکمپرومائز

    شارجہ : اماراتی شہزادی بھی سعد رضوی کی طرح بہادر ثابت ہوئی‌:اسلامو فوبیا پرنوکمپرومائز ا،طلاعات کے مطابق اسلامو فوبیا میں مبتلا ہندو انتہا پسند صحافی سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک پروگرام میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں۔

    شارجہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فنکشن میں ہندو انتہا پسند نظریات رکھنے والے بھارتی صحافی کو مدعو کرنے پر شدید ناگواری کا اظہار کیا۔

     

    https://twitter.com/LadyVelvet_HFQ/status/1461813386191192066?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1461813386191192066%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F270090-

     

    شہزادی ہند نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟

    شہزادی ہند نے ایک اور پیغام میں لکھا کہ سدھیر چوہدری کے شوز مکمل طور پر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں جس میں بھارت کی 20 کروڑ مسلم آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ہندو انتہا پسند صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز بھارت میں مسلمانوں کے خلاف براہ راست تشدد کا باعث بنتے ہیں۔

     

    شہزادی ہند نے اپنے ٹوئٹ میں فنکنش کے منتظمین سے پوچھا کہ آپ ہوتے کون ہیں ایک اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں دعوت دینے والے؟

    یاد رہے کہ سدھیر چوہدری کو 2012 میں ایک بھارتی صنعتکار سے 10 کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ایک ماہ تک بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزارنا پڑا تھا۔

     

     

    یاد رہےکہ پاکستان میں‌ بھی پچھلے کئی ماہ سے سعد رضوی نے بھی اسلام دشمنوں کے خلاف یہی موقف اپنایا تھا جس کی وجہ سے ملک میں پچھلے کئی ماہ سے حالات بہت خراب تھے مگرالحمدللہ اب درست اور صیح سمت میں جارہے ہیں‌

  • مسلم لیگ قائداعظم پھرپھلنے پھولنے لگی:الیکشن سے قبل بڑی شخصیات کی شمولیت :سلسلہ جاری وساری

    مسلم لیگ قائداعظم پھرپھلنے پھولنے لگی:الیکشن سے قبل بڑی شخصیات کی شمولیت :سلسلہ جاری وساری

    لاہور:مسلم لیگ قائداعظم پھرپھلنے پھولنے لگی:الیکشن سے قبل بڑی شخصیات کی شمولیت :سلسلہ جاری وساری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر سے بڑی بڑی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ کو اپنی حقیقی پارٹی کے طورپرقبول کرلیا ہے اور اسی سلسلے میں پنجاب کے بڑے بڑےسیاسی خاندان پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہورہے ہیں‌،

    ویسے تو بڑے بڑے نام اس وقت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم میں شامل ہورہے ہیں ، آج اوکاڑہ کی معروف سیاسی شخصیت سابق ایم این اے سید گلزار سبطین مرحوم کے بڑے بھائی سید گلزار حسنین اور بیٹے سید سلیمان حسنین نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغاسے اوکاڑہ کی معروف سیاسی شخصیت سابق ایم این اے سید گلزار سبطین مرحوم کے بڑے بھائی سید گلزار حسنین اور بیٹے سید سلیمان حسنین نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری آزاد عدلیہ کے فیصلوں نے دنیا میں پاکستان کا وقار ہمیشہ بلند کیا ہے، خودمختار ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہوتے ہیں، معاشرے میں امن و امان اور ترقی کیلئے معاشی خوشحالی بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیے اور آزاد ریاست کو پروان چڑھنے میں معاون ثابت ہوئی، بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی سے ہی معاشرے میں جرائم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے نظریہ ریاست پر عمل کر کے ہی کامیاب معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، آزادانہ اور شفاف الیکشن ہی معاشرے کی ترقی اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عام اور غریب آدمی کو بروقت بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے، عام آدمی کی فلاح اور جرائم کے خاتمے کیلئے پیٹرولنگ پوسٹیں قائم کیں، فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے کنزیومر کورٹس کا قیام عمل میں لائے، عوام کو فوری اور مفت علاج کیلئے ایمرجنسی میں مفت ادویات مہیا کیں، فوری طبی سہولتوں کیلئے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس شروع کی، طلبہ کو مفت کتابیں اور طالبات کیلئے وظیفے مقرر کیے، یہ سب منصوبے فلاحی ریاست کے قیام میں معاون ثابت ہوتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ ہمارا کامیاب دور حکومت تھا۔

    سید گلزار حسنین نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی عوام سے محبت اور خدمت کے جذبے سے متاثرہو کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ سید سلیمان حسنین نے بلدیاتی الیکشن پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر لڑنے کا عزم کیا۔

  • فیصل آباد: ٹیکسٹائل ملزمیں خوفناک آتشزدگی، قریبی گھر لپیٹ میں آ گئے، 3 گاڑیاں تباہ:عثمان بزدارکا نوٹس

    فیصل آباد: ٹیکسٹائل ملزمیں خوفناک آتشزدگی، قریبی گھر لپیٹ میں آ گئے، 3 گاڑیاں تباہ:عثمان بزدارکا نوٹس

    فیصل آباد:فیصل آباد کے علاقے عبداللہ پور میں ٹیکسٹائل ملز میں خوفناک آتشزدگی سے کروڑوں مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ کی شدت بڑھنے سے قریبی گھر بھی لپیٹ میں آگئے، 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

    بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو ٹیموں کو گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث قریبی فیکڑی میں موجود بوائلر پھٹنے کا خدشہ ہے۔

    ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کی مسلسل کوششوں میں مصرو ف ہیں تاہم تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ پھیلتی آگ نےپارکنگ میں کھڑی تین کاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ جل کر تباہ ہو گئیں۔ آگ قریبی گھروں تک پہنچ گئی جس کے سبب گھروں کو خالی کرانے کے اعلانات کروائے جا رہےہیں۔ حکام نے شہر بھر کی فائر بریگیڈ گاڑیاں طلب کر لیں۔

  • صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی

    صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی

    کراچی : صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔

    صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی ،ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد اطراف کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرلیا ، فائر فائٹرز نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق صدرم پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹیھی جس کے باعث وہاں افرا تفری مچ گئی۔
    واقع کی اطلاع فائر بریگیڈ اور پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو لوگوں ے خالی کرانا شرع کردیا۔ پولیس کے مطابق ایک آئل ٹینکر پٹرول کی سپلائی دینے پہنچا ، ابھی پٹرول پمپ کا عملہ ٹینکر کا پائپ اپنے فیول ٹینک کے پائپ سے جوڑ ہی رہا تھا کہ اس دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے ، صورتحال کے باعث پٹرول پمپ پر افراتفری مچ گئی اور وہاں موجود افراد اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

    فری طور پر پمپ انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ مزید تیزی اختیار کرنے لگی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور امدادی کام میں حصہ لینا شروع کیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ٹینکر میں لیکج کے باعث تیل بھی بہ رہا تھا اور آگ بھی اس کے نتیجے میں پھیل رہی تھی اور امدادی کام کے دوران آگ بہنے والے تیل کی وجہ سے باہر بھی پھیلنے لگی جسے مہارت کے ساتھ روکا جاتا رہا۔
    دو گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ پولسی کے مطابق پٹرول پمپ میں موجود فیلو ٹینک میں بھی آگ لگنے کا خطرہ موجود تھا تاہم خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا ورنہ بہت بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔ ٹینکر میں لگ بھگ ہزا لیٹر فیول موجود تھا اور مذکورہ پمپ پر سپلائی ہوچکی تھی جسے ڈرم میں بھرا جارہا تھا کہ اچانک آگ لگ گئی۔ ہ مجموعی طور پر فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
    پولیس کے مطابق پٹرل پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پمپ کے ٹینک میں بھی ہزاروں لیٹر پٹرول موجود تھا اور فائر فائٹرز نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اس عمل کو پورا کیا اور آگ مزید پھیل جاتی تو بہت بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے رینجرز ور ٹریفک پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئی تھے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مزکورہ شاہراہ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

  • خدارا سیاست سےدور رہیں:فواد چوہدری کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کوغیرجانبدار رہنے کا مشورہ

    خدارا سیاست سےدور رہیں:فواد چوہدری کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کوغیرجانبدار رہنے کا مشورہ

    اسلام آباد :خدارا سیاست سے دور رہیں :فواد چوہدری کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ ،اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری نے کہاہےکہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کومشورہ ہے غیر جانبدار رہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ بارکی غیرجانبداری سے ہی وکلا کا تعاون ممکن ہوگا۔

     

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنا وعدہ نبھایا اور اداروں میں مداخلت نہ خود کی اور نہ کسی کی مداخلت کو کبھی پسند کیا ، ان کا کہنا تھا کہ اگرسپریم کورٹ بار جیسے ادارے سیاست سیاست کھلنا شروع کردیں گے توپھراداے اپنے فرائض جانبداری سے ادا نہیں کرسکیں گے

     

     

    دوسری جانب لاہورمیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مجھ پر 19 مقدمات قائم کئے گئے ہیں، خیبر پختونخوا کا غیرت مند جوان ہوں، بہادری سے ان مقدمات کا مقابلہ کروں گا، اب حکومت پر پرچے کا وقت آ چکا ہے۔

    کیپٹن (ر) صفدر نے شہباز شریف اور نواز شریف کے بیانیے میں فرق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد میرے ساتھ نہیں آئیں گے، خواجہ عمران بھی نہیں آئے کیا وہ شہباز شریف کے ساتھ آئیں گے، خواجہ عمران نذیر کے کہنے پر جلسے میں آیا ہوں لیکن وہ نہیں آئے، اگر میرے خلاف کوئی مقدمہ ہوا تو ان کا نام بھی ضرور شامل کراؤں گا۔

  • بلاول بھٹو کاپارٹی کے سابق سینئر وائس چیئرمین مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی چھٹی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

    بلاول بھٹو کاپارٹی کے سابق سینئر وائس چیئرمین مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی چھٹی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق سینئر وائس چیئرمین مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی چھٹی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان، منفرد شاعر، اور اعلی خوبیوں کے مالک بہترین انسان تھے۔

    انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ جدوجہد کی، اور زندگی کی آخری گھڑی تک اپنے عہدِ وفا پر قائم رہے۔ مرحوم مخدوم امین فہیم پارٹی قیادت اور کارکنان ہمیشہ یاد رہیں گے۔ پی پی پی چیئرمین نے مرحوم مخدوم امین فہیم کے روح کے ایصالِ ثواب کے لیئے دعا کی ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کاشاہنواز بھٹو کو ان کے 63 ویں یومِ پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

    بلاول بھٹو زرداری کاشاہنواز بھٹو کو ان کے 63 ویں یومِ پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 63 یومِ پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    اتوارکو بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو، قائدِ عوام شہید بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو سمیت بھٹو خاندان کے لاڈلے تھے،شہید شاہنواز بھٹو کی جمہوریت کے لیئے جدوجہد اور قربانی کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو کی انقلابی سوچ اور عزم ہمارے لیئے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے۔پی پی پی چیئرمین نے پارٹی عہدیدارن و کارکنان کو شہید شاہنواز بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیئے دعا کی اپیل بھی کی ۔

  • کرکٹ کا اپنا مقام مگرقومی کھیل ہاکی سے فطری محبت:قومی کرکٹرز کی ہاکی کھیلنے کے مناظر

    کرکٹ کا اپنا مقام مگرقومی کھیل ہاکی سے فطری محبت:قومی کرکٹرز کی ہاکی کھیلنے کے مناظر

    لاہور:کرکٹ کا اپنا مقام مگرقومی کھیل ہاکی سے فطری محبت:قومی کرکٹرز کی ہاکی کھیلنے کے مناظرمقبول ہوگئے،اطلاعات کے مطابق اہل پاکستان جہاں کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوتے ہیں وہاں اس کھیل کے مرد میدان پاکستان قومی ٹیم کے کرکٹرر پاکستان کے قومی کھیل ہاکی سے بھی بہت زیادہ اور فطری محبت رکھتےہیں‌،

    اس فطری محبت کا مظہراس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے نامورکرکٹرز کوہاکی کھیلتے دیکھ کرلوگ بہت ہی خوش ہوئے ، پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عرفان اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کرکٹ ہی نہیں اچھی ہاکی بھی کھیل سکتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر ہو رہی ہے جس میں فاسٹ بولر محمد عرفان اور کامران اکمل کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہاکی کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ ہاکی کھیلی اور فوٹو سیشن بھی کیا۔

    بعد ازاں کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور اس دوران کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھلایا جانا چاہیے۔

    یاد رہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اورپاکستان کئی دہائیوں تک اس میدان میں دنیا میں بڑا مقام رکھتا رہا، مگرجب پاکستان کوکھیل کے میدان میں ناقابل شکست دیکھنے پریورپین بے بس رہے توپھرپاکستان کے قومی کھیل ہاکی میں‌اپنی مرضٰ کی تبدیلیاں کرکے پاکستان ہاکی ٹیم کوفتح سے دوررکھنے کی سازشیں کی گئیں اور ابھی تک جاری ہیں‌

  • لنڈے بازاروں میں بھی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے

    لنڈے بازاروں میں بھی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے

    کراچی : لنڈے بازاروں میں بھی مہنگائی نے اپنے پنجے گاڑ لیے ،شہریوں کیلئے گرم کپڑوں کی سستے داموں خریداری بھی پہنچ سے دور ہونے لگے ۔

    تفصیلات کے مطابق لنڈے بازاروں میں بھی مہنگائی نے اپنے پنجے گاڑ لیے ،شہریوں کیلئے گرم کپڑوں کی سستے داموں خریداری بھی پہنچ سے دور ہونے لگے ۔ شہری اور د کاندار دونوں مہنگائی کا رونا لگے ،سفید پوش افراد کا سفید پوشی کا بھر م رکھنا بھی مشکل ہوگیا۔چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے لنڈے بازاروں کا رخ کیا تاہم زیادہ تر شہریوں کو خالی ہاتھ ہی واپس لوٹنا پڑا اور لنڈے بازاروں میں بھی کئی شہری صرف بھائو تائو کرنے تک ہی محدود رہے ۔
    شہری کی جانب سے مہنگائی میں کئی گنا اضافے کا گلہ کیا جاتارہا جبکہ د کاندار مہنگائی کے باعث مال کی فروخت میں کمی دکھڑا سناتے رہے ۔اس حوالے سے شہریوں نے بتایاکہ مہنگائی کی ماری عوام کا ایک واحد سہارا لنڈا بازار ہے جہاں سردیوں میں تن ڈھانپنے کو کپڑے مل جاتے تھے تاہم اب یہ ایک خواب بنتا جارہا ہے خود تو گزارا کرلیں تاہم بچوں کیلئے خریداری بہت ضروری ہے مہنگائی اتنی زیادہ ہے برانڈڈ کپڑے لینا بس کی بات نہیں ہے پہلے 1000روپے میں 3سے 4 بچوں کے کپڑوں کی خریداری ہوجاتی تھی تاہم اب 600روپے میں صرف ایک بچے کے کپڑ ے آتے ہیں ۔
    بچوں پہننے والی ہائی نیک،پاجامے جو آرام سے 30روپے سے 50روپے میں مل جاتے تھے وہ اب100سے کم میں دستیا ب نہیں ہیں ۔سیکنڈ ہینڈ جیکٹ500سے 700روپے میں مل رہی ہے دوسری جانب د کاندار بھی مہنگائی کے باعث مال فروخت نہ ہونے کا شکوہ کرتے رہے ۔دکانداروں نے بتایاکہ ہم بھی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں ہر چیزکے دام بڑھ گئے ہیں پہلے جو بنڈل 10ہزار میں آتا تھا اب وہ 17ہزار میں آرہا ہے تو ہم کیسے سستے داموں فروخت کر یں ۔
    ایک دکاندار نے کہاکہ اس نے 30ہزار روپے کا مال خرید کر فروخت کے لیے رکھا ہوا ہے لیکن تین دنوں میں صرف3500روپے کا ہی مال فروخت ہوسکا،شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کیلئے تو آتی ہے لیکن اس میں سے صرف آدھی ہی خریداری کرتی ہے باقی دام پوچھ کرچلے جاتے ہیں ۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار

    بلاول بھٹو زرداری کا ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار

    کراچی : بلاول بھٹو زرداری کا ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں جاری گیس بحران سمیت تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے، عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
    انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک وقت کے کھانے کیلئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوا لیتی تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کر لیا جاتا تو آج توانائی بحران نہ ہوتا، گیس مہنگی کرکے بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے سبب آج صنعتیں اپنے ایکسپورٹ آرڈرز تک پورے نہیں کر پا رہیں، گیس بحران سمیت دیگر مسائل سے نجات کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔