Baaghi TV

Author: +9251

  • ترقی، تعلیم، حفظان صحت، شمولیت، عزت وووقارسمیت تمام حقوق کو یقینی بنانے میں پرعزم ہیں:عمران خان

    ترقی، تعلیم، حفظان صحت، شمولیت، عزت وووقارسمیت تمام حقوق کو یقینی بنانے میں پرعزم ہیں:عمران خان

    اسلام آباد :ترقی، تعلیم، حفظان صحت، شمولیت، عزت وووقارسمیت تمام حقوق کو یقینی بنانے میں پرعزم ہیں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اورانہیں ملک کا مفید اورکارآمد شہری بنانے کیلئے برابری کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری حکومت ہر بچے کے بشمول ترقی، تعلیم، حفظان صحت، شمولیت، عزت وووقارسمیت تمام حقوق کو یقینی بنانے میں پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات بچوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہی ہے جوآج ہفتہ کوپاکستان سمیت دنیا بھرمیں منایا جارہاہے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کربچوں کاعالمی منارہاہے۔ اس سال کیلئے اس دن کاموضوع ”ہربچے کیلئے ایک بہترمستقبل“رکھا گیاہے جوپاکستان کے بچوں کیلئے ہمارے عزم کا اعادہ کررہاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ اپنے منشورکی روشنی میں ہماری پالیسیوں کامقصد آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئے ہیں۔

    ہماری حکومت ہر بچے کے بشمول ترقی، تعلیم، حفظان صحت، شمولیت، عزت ووقارسمیت تمام حقوق کو یقینی بنانے میں پرعزم ہے۔بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری حکومت نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال اورزینب الرٹ رسپانس اینڈریکوری ایجنسی قائم کی ہے۔ بچوں کے تحفظ کے اداروں کاقیام عمل میں لایا گیاہے اورجبری مشقت کے خاتمہ کیلئے کئی قوانین متعارف کرائے گئے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ غذائی کمی کے شکاربچوں کیلئے غذائی معاونت اور ہیلتھ کارڈ کے ذریعہ یونیورسل ہیلتھ کئیرسمیت دیگررفاحی اقدامات بھی کئے گئے۔حکومت نے واحد قومی نصاب بھی متعارف کرایا، علاوہ ازیں احساس کے ذریعہ سماجی فلاحی پروگراموں کے ذریعہ بھی غربت کے خلاف بچوں کو سماجی تحفظ فراہم کیاجارہاہے۔

    ان سب سے زیادہ اہمیت کاحامل کلین اینڈگرین پاکستان کا آغاز ہے جسے آنیوالی نسلوں کی بہتری کے خاطر شروع کیاگیا۔وزیراعظم نے کہاکہ اس دن کے موقع پرہم پاکستان کے بچوں کے حقوق کے تحفظ اورانہیں ملک کا مفید اورکارآمد شہری بنانے کیلئے برابری کے

  • قاسم خان سوری کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی کی وفات پرتعزیت

    قاسم خان سوری کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی کی وفات پرتعزیت

    اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہفتہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھر لال حویلی جاکر ان کے بڑے بھائی شیخ رفیق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے شیخ رشید احمد اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    قاسم خان سوری نے کہا کہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

    ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی

    ادھر ذرائع کے مطابق سیاسی مذہبی اوردیگرلوگوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

  • اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ۔

    صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ۔،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہفتے کے روز باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر موجود صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں موجود علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سننے۔

    اطلاعات کے مطابق باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے دورے سے قبل باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ انتظامیہ کے ڈائریکٹر نے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بریفنگ دی اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں علاج معالجے کے لیے موجود سہولیات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس صحت کی جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا شمار کے پی کے، کے جدید ہسپتالوں ہو گا۔

    انہوں نے بتایا کہ با چا خان میڈیکل کمپلیکس کو MTI کا درجہ ملنے کے بعد علاج معالجے کی سہولیات میں کافی بہتری آرہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مزید 3 ماہ میں ریفر ٹو پشاور کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست 2021 کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں صحت انصاف کارڈ اور صوبے کے نویں ڈیلسسز یونٹ کا افتتاح کیا تھا، افتتاح کے بعد اب تک باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 1490 مریضوں کو صحت انصاف کارڈ پر مکمل مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور 700 تک مریضوں کا ڈیلائسسز کیا گیا ہے ۔

    قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی گل زمین شاہ کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کے گھر تشریف لائے اور مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اسپیکر اسد قیصر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔

  • بلوچستان میں انتخابی فہرستوں سمیت دیگرمسائل کے حل کےلیے کوشاں ہیں‌:الیکشن کمیشن تربت

    بلوچستان میں انتخابی فہرستوں سمیت دیگرمسائل کے حل کےلیے کوشاں ہیں‌:الیکشن کمیشن تربت

    تربت: بلوچستان میں انتخابی فہرستوں سمیت دیگرمسائل کے حل کےلیے کوشاں ہیں‌:الیکشن کمیشن تربت ،اطلاعات کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنرمکران ڈویژن تربت کے دفتر میں الیکشن کمیشن بلوچستان کےممبر شاہ محمدجتوئی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکیچ عبدالحلیم اوردیگر افسران موجود تھے۔اجلاس سے الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبرشاہ محمد جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک اورصاف وشفاف کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہاہے ۔اس سلسلے میں 7نومبر2021گھر گھر ووٹرکی تصدیق کا عمل شروع ہوچکا ہے۔جوکہ 6دسمبر2021تک جاری رہے گا،

    انہوں نے تمام افسران کوتاکید کی کہ محکمہ نادرا کے ساتھ مکمل رابطہمیں رہیں۔اور تمام افسران کو اپنے اضلا ع میں گھر گھر تصدیق کا عمل کی بذات خود مانیٹرنگ کریں اورتمام علاقوں کے دورے کی سختی سے تاکید کی اورانہوں نے کہاکہ گھر گھر تصدیقی عمل کے دوران ووٹرلسٹ کو غلطیوں سے پاک کیاجائے تاکہ صاف وشفاف الیکشن منعقد ہوسکیں ،

    اجلاس میں انہوں نے ضلعی افسران سے انکے دفتری اورسیکورٹی کے حوالے سے مسئلہ مسائل معلوم کئے انہیں حل کرانی کی یقین دہانی کی اورکہاکہ ووٹرزکی تصدیق کے دوران جو معاملات پیش آئیں گے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کی ۔

    اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنرمکران ڈویژن اورپنجگورمحمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرگوادرمحمدسمیع اللہ ،قلات ڈویژن کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرآواران رسول بخش بلوچ اوردیگر شریک تھے۔دریں اثنا۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبرشاہ محمدجتوئی مکران ڈویژن کے دورے کے سلسلے میں تربت پہنچ گئے۔الیکشن کمیشن مقامی افسران اوراسٹاف نے انکا پرتپاک استقبال کیا

  • "فافن”کرتا کچھ اورہے اوردکھاتا کچھ اورہے:سینئررکن کے الزامات:فافن نے مسترد کردیئے

    "فافن”کرتا کچھ اورہے اوردکھاتا کچھ اورہے:سینئررکن کے الزامات:فافن نے مسترد کردیئے

    اسلام آباد: ففری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک”فافن”کرتا کچھ اورہے اوردکھاتا کچھ اورہے:سینئررکن کے الزامات:فافن نے مسترد کردیئے ،اطلاعات کے مطابق فافن کے سابق سربراہ سرور باری نے فافن کی مقامی ہوٹل میں حکومت مخالف کانفرنس کی فنڈنگ اور ورکنگ کو لے کر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ،ان سنگین الزامات کے بعد فافن باڈی دفاعی پوزیشن پرآگئی ہے ، دوسری طرف ری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (FAFEN) نے اپنے ایک بیان میں اپنے ایک سابق رکن، جنہیں سنگین بے ضابطگیوں اور نیٹ ورک کے خلاف منفی رویے کی وجہ سے نیٹ ورک سے چند روز قبل معزول اور خارج کر دیا گیا تھا، کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔

    فافن کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹ ورک کی سابق ممبر تنظیم پتن ترقیاتی تنظیم کے تین دہائیوں سے مسلسل چلے آنے والے سربراہ سرور باری کی۔جانب ست آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں بدنیتی پر مبنی گھٹیا الزامات لگانے کا واحد مقصد پاکستان میں سول سوسائٹی کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ عرصے تک کام کرنے والے اور انتخابات کے حوالے سے سب سے غیر جانبدار اور معتبر نیٹ ورک کی سالمیت، اتحاد اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے جو شواہد کی بنیاد پر کام کرنے والی ایک توانا آواز بن چکا ہے۔ سرور باری کی تنظیم کی رکنیت بیس رکنی نیشنل کونسل نے متفقہ طور پر ختم کی تھی کیونکہ وہ رواں سال اکتوبر سے نیٹ ورک کے خلاف مہم چلا رہے تھے اور نیٹ ورک کے متعلقہ فورمز کی جانب سے متعدد مواقع دیے جانے کے باوجود اپنے بے بنیاد اور اختراعی دعووں کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے تھے۔

    فافن کی ایگزیکٹو کونسل نے وضاحت کی ہے کہ سرور باری اب فافن نیٹ ورک کے رکن اور نمائندہ نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں اپنے میڈیا اور سماج میں اپنی قبولیت کے لیے فافن کا نام استعمال کرنا چاہیے۔ فافن جو ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکائونٹیبلٹی ٹی ڈی ای اے سے انتظامی، مالی اور تکنیکی مدد حاصل کرتا ہے، نے ہمیشہ اپنے کام میں شفافیت کا اعلی معیار برقرار رکھا ہے اور اس کے لیے کھلا ہے اور نیٹ ورک اپنے ڈیٹا، رپورٹس، مالیات اور فیصلہ سازی کی کسی بھی قسم کی چھان بین، انکوائری اور آڈٹ پر کھلے دل سے تیار ہے۔

    فافن کو اس بات پر تشویش ہے کہ عام انتخابات 2023 سے پہلے سرور باری کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اس گھٹیا مہم کا مقصد صرف فافن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے کیونکہ سرور باری کے تمام دعوے بے بنیاد، من گھڑت اور لایعنی اور غیرسنجیدہ ہیں جو قانون کی کسی عدالت میں ٹھہر ہی نہیں سکتے۔ فافن وہ تمام قانونی رستے اختیار کرے گا جو کہ نیٹ ورک کے خلاف اس طرح کے مذموم حملے روکنے کے لیے ضروری ہیں۔ مزید سوالات اور وضاحت کے لیے رشید چوہدری سے 03028110511 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، یا بذریعہ ای میل rashid.ch@tdea.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا:دیگرممالک بھی غورکرنے لگے

    متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا:دیگرممالک بھی غورکرنے لگے

    دبئی :متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا۔اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا:دیگرممالک بھی غورکرنے لگے

    طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں ایک بار پھر پرچم لہرا دیا گیا اور سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

     

     

    خیال رہے کہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کئی ممالک نے اپنے سفارتخانے بند کردیے تھے تاہم پاکستان، روس اور چین کے سفارتخانے معمول کے مطابق کام کرتے رہے۔

    ادھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ‌ کیاہے کہ عرب امارات کے دیگرکئی ممالک بھی بہت جلد اپنے سفارتخانے کابل میں دوبارہ کھول لیں گے اوراس طرح موجودہ افغآن حکومت کو عالمی سطح پرپزیرائی ملنی شروع ہوجائے گی جو ہمیشہ پاکستان کی خواہش رہی ہے

  • سرگودھا : اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل کا سہولت بازاروں کا دورہ ۔

    سرگودھا : اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل کا سہولت بازاروں کا دورہ ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے پرائس لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے اور مقرر کردہ قیمتوں سے زائد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 10دکاندار گرفتار کروادیئے جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے بھی کئے ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل نے قینچی موڑ ‘ نیوسٹیلائٹ ٹاٶن ٹاہلی چوک اور لاری اڈا روڈ سمیت دیگر علاقوں میں قائم کریانہ ‘ چکن ‘ بیف ‘ مٹن اور فروٹ کی مختلف دکانوں اور سہولت بازار کا معائنہ کیا ۔ بعض دکانوں پر ریٹ لسٹیں موجود نہ تھیں جبکہ کئی دکانوں میں نمایاں جگہوں پر ہوئی تھیں ۔ معائنہ کے دوران صارفین کی جانب سے کئی دکانداروں کی جانب سے ناقص اشیاءکی زائد نرخوں پر فروخت کی شکایات کیس اور موقع پر ثبوت بھی دیئے جس پر اے سی نے 10 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کروادیا ۔ انہوںنے کئی دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے ۔ اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں ‘مصنوعی مہنگائی اور گراں فروش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
    ٭٭٭٭٭

  • سرگودھا میں موباٸل ڈومیساٸل سروس وین کا افتتاح کر دیا گیا ۔

    سرگودھا میں موباٸل ڈومیساٸل سروس وین کا افتتاح کر دیا گیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ضلعی انتظامیہ کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدام ”موبائل ڈومیسائل سروس ‘ ‘ کا اجراء‘ موبائل ڈومیسائل وین تعلیمی اداروں میں جا کر موقع پر طلبہ کو ڈومیسائل جاری کرے گی ۔ افتتاحی تقریب گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو تھے ۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی ریاض قدیر بھٹی ‘ اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ موبائل ڈومیسائل وین کاباضابطہ افتتاح کیا اور سکول کے طلبہ کو موقع پر ڈومیسائل جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر ارشد احمد وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈومیسائل طلبہ کیلئے اہم دستاویزہے جس کے حصول کو انتہائی آسان بنادیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں تحصیل سرگودہا میں موبائل ڈومیسائل سروس شروع کی جارہی ہے ۔ موبائل وین شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں سکولوں کادورہ کرے گی جہاں ڈومیسائل کے حصول کے خواہش مند طالب علم کو اپنا یا والد کا شناختی کارڈ ‘ فوٹو اور ب فارم فراہم کرنا ہو گا ۔ دیگر ضروری کارروائی موقع پر کر کے ڈومیسائل کااجراءکیاجائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے طلبہ کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور نہ ہی ان کا وقت ضائع ہو گا ۔ انہوںنے مزید بتایاکہ موبائل ڈومیسائل سروس مرحلہ وار دیگر تحصیلوں میں بھی شروع کی جائے گی ۔اس کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ انہوںنے طلبہ پر زور دیاکہ وہ حکومت کی اس سہولت سے ضرور فائدہ اٹھائیں ۔ بعدازاں انہوں نے طلباءمیں ڈومیسائل بھی تقسیم کئے ۔

  • سرگودھا ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ پانچ اشتہاری ملزمان گرفتار

    سرگودھا ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ پانچ اشتہاری ملزمان گرفتار

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری ۔ راہزنی و نقب زنی اور اغوا کے مقدمہ میں مطلوب پانچ اشتہاری ملزمان گرفتار ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفقت ندیم عطا کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری ھے ۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے راہزنی و نقب زنی اور اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان مبشر ، محمد اکرم ، اظہر ماچھی ، ممتاز اور نعیم کو گرفتار کر لیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں صاحب خان کا کہنا تھا ۔ کہ جراٸم پیشہ افراد و اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری رھے گا ۔ تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں جراٸم پیشہ افراد کیلیٸے کوٸ گنجاٸش نہیں ۔ علاقہ میں جراٸم کو کنٹرول کرنا اور امن و امان کی فضا کو قاٸم رکھنا میری اوّلین ذمہ داری ھے ۔ تمام ساٸلین کیلیٸے میرے دفتر کے دروازے کھلے ھیں ۔ ساٸلین کو میرٹ پہ اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقیی بنایا جا رہا ھے ۔ اشتہاری ملزمان کیخلاف کامیاب کارواٸی اور علاقہ میں امن و امان کی صورتحال قاٸم رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کو عوامی سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ۔

  • ’اندرا گاندھی نے خالصتانیوں کو مچھرکی طرح کچلا‘، متنازع بیان پرکنگنا کیخلاف مقدمہ

    ’اندرا گاندھی نے خالصتانیوں کو مچھرکی طرح کچلا‘، متنازع بیان پرکنگنا کیخلاف مقدمہ

    نئی دہلی :’اندرا گاندھی نے خالصتانیوں کو مچھرکی طرح کچلا‘، متنازع بیان پرکنگنا کیخلاف مقدمہ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف خالصتان تحریک کے حوالے سے متنازع بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔اداکارہ کنگنا رناوت کے بیان نے ملک میں‌ جلتی پرتیل چھڑکنے کا کام کیا

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت نے انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے خالصتان تحریک کے خلاف فیصلہ کن اقدام کیا اور دعویٰ کیا کہ اندرا گاندھی نے خالصتانیوں کو مچھر کی طرح کچل دیا۔

    کنگنا کا کہنا تھا کہ اس کے لیے اندرا گاندھی کو اپنی جان کی صورت میں بھاری قیمت بھی ادا کرنا پڑی لیکن انہوں نے ملک کے ٹکڑے نہیں ہونے دیے۔اس بیان کو فتنہ انگیز قرار دیتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس کے یوتھ ونگ انڈین یوتھ کانگریس نے کنگنا کے خلاف پرچہ درج کرادیا ہے۔اس کے علاوہ سکھ تنظیموں نے بھی کنگنا کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے حکومت سےکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہےکہ کنگنا کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وہ اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس فلم میں کنگنا اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی معروف ادا کارہ متنازع بیان دے کرمعاملے کوبگاڑ چکیہیں‌ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کسانوں کی جانب سے دلی کے لال قلعہ پر ’خالصتان‘ کو پرچم لہرانے پر سیخ پا ہوگئیں اور احتجاجی کسانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

    بھارت کے یوم جہوریہ پر کسانوں نے دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالنے اور لال قلعے پر جمع ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    یوم جمہوریہ پر دہلی میدان جنگ بنا رہا اور پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جبکہ پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے ایک کسان ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے وحشیانہ تشدد کے باوجود کسان دلی کے لال قلعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور کسانوں نے لال قلعے پر خالصتان تحریک کے پرچم لہرادیے۔

    اس پر اداکارہ کنگنا رناوت نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھااور کسانوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی حمایت کی تھی ۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن دلی کے لال قلعہ پر حملہ کرکے خالصتان کا پرچم لہرایا گیاتھا، ان تصاویر نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

    انہوں نے کسانوں کو دہشت گرد مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جو خود کو کسان کہتےتھا، یہ دہشت گرد ہیں، کچھ لوگ ان کی حمایت کھلے عام کررہے تھا۔

    انہوں نے شدید غصے میں مطالبہ کیا کہ نام نہاد کسانوں اور ان کے حمایتیوں کو جیل میں ڈال دیا جائے۔