Baaghi TV

Author: +9251

  • نوازشریف کو کندھا دینے والے ن لیگ کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کتنے کروڑروپے تنخواہ لے رہے ہیں:تفصیلات آگئیں

    نوازشریف کو کندھا دینے والے ن لیگ کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کتنے کروڑروپے تنخواہ لے رہے ہیں:تفصیلات آگئیں

    کراچی :نوازشریف کو کندھا دینے والے ن لیگ کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کتنے کروڑروپے تنخواہ لے رہے ہیں:تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک بحث زورپکڑ رہی ہے جس میں‌ ایسے انکشافات آئے ہیں کہ سننے والے بھی دنگ رہ گئے ہیں،

    ذرائع کےمطابق نوازشریف کو کندھا دینے والے ن لیگ کے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم بڑی چیز نکلےہیں ، ادھر ذرائع کے مطابق کراچی کی شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر ریٹائرڈ جسٹس رانا محمد شمیم ماہانہ تقریباً 30 لاکھ اور سالانہ ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد تنخواہ حاصل کرتے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے مقدمات سے متعلق لندن میں بیان حلفی دے کر مشہور ہونے والے ریٹائرڈ جسٹس رانا محمد شمیم ستمبر 2019 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء (زیبل) کے وائس چانسلر مقرر ہوئے۔

    دستاویزات کے مطابق رانا شمیم کی ماہانہ تنخواہ الاؤنسز سمیت 29 لاکھ 48 ہزار روپے سے زیادہ ہے اور وہ سالانہ تین کروڑ 53 لاکھ 80 روپے وصول کر رہے ہیں۔

    رانا شمیم کا دفاع کرنے والے سندھ کے وزیراعلیٰ‌ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ رانا شمیم کی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے ہوئی تھی، ہمارا وائس چانسلر کیلئے قانون یہ کہتا ہے کہ اس عہدے کیلئے جج ہوں یا اس پائے کے وکیل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ رانا شمیم گلگت بلتستان کے چیف جج رہ چکے ہیں، اس بنیاد پر ان کی تقرری ہوئی تھی اور جب میرے پاس نام آیا تھا تو مجھے یاد نہیں کہ کتنے نام آئے تھے لیکن قانون کے مطابق تقرری تھی۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ 3 نام آئے ہوں گے ، تنخواہ کا جہاں تک تعلق ہے اس کا بڑا آسان طریقہ ہے کہ جو آخری تنخواہ کسی کی ہوتی ہے وہ کم از کم رکھنی پڑتی ہے اور اس کے بھی قوانین موجود ہیں، رانا شمیم کوتنخواہ سندھ حکومت ادا کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک یہ کہ وہ ڈیڑھ سال سے یونیورسٹی نہیں آئے یہ غلط ہے، میری ان سے پچھلے دنوں ملاقات ہوئی تھی اور اس بات کو ڈیڑھ سال نہیں ہوئے۔

    شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ءکراچی میں ہے، یونیورسٹی کے ذرائع بتاتے ہیں کہ رانا شمیم گزشتہ 20 ماہ میں بمشکل 20 دن ہی یونیورسٹی آئے، وہ اسلام آباد میں اپنے گھر میں بنے آفس سے ہی یونیورسٹی کے معاملات چلاتے ہیں جب کہ ان کی سہولت کیلئے یونیورسٹی کا اسٹاف بھی اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رانا شمیم ، جنرل مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں ایڈہاک جج بنے تاہم اس وقت کے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے رانا شمیم کو تاریخ پیدائش میں رد وبدل کرنے اور عدالتی عملے کے ذریعے سے غلط فائدے حاصل کرنے جیسے کاموں میں ملوث ہونے کی بنا پر سندھ ہائیکورٹ کے مستقل جج کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

  • بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

    بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

    ڈھاکہ :بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی .اطلاعات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

    تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی۔

    میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 5 کے مجموعے پر اس کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔

     

     

    اوپنر سیف حسن شاہین کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے یکے بعد دیگرے بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں پاکستان ٹیم نے ہدف 18.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی۔

    محمد رضوان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 57 اور حیدر علی 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    خیال رہے کہ کل کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے ہیرو فاسٹ بولر حسن علی تھے جنہوں نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلیں گی جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔

  • اہل پاکستان کےلیے مقام شکر:کئی ملکوں میں کورونا کی تباہی جاری: لوگوں نے تنگ آکراحتجاج شروع کردیا

    اہل پاکستان کےلیے مقام شکر:کئی ملکوں میں کورونا کی تباہی جاری: لوگوں نے تنگ آکراحتجاج شروع کردیا

    روٹرڈیم: اہل پاکستان کےلیے مقام شکر:دنیا ابھی کورونا کی لپیٹ میں کئی ملکوں میں لوگوں نے تنگ آکراحتجاج شروع کردیا ،اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے نئی کووڈ پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر فائرنگ، سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر آسٹریلیا میں بھی مظاہرے جاری ہیں‌

    یاد رہے کہ پاکستان پراللہ کا خصوصی کرم ہوا ہے اوربہت زیادہ آبادی بہت کم وسائل کے باوجود پاکستان اس بیماری سے باہرنکلنے میں‌ کامیاب ہوگیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں نئی کوویڈ پابندیوں کے خلاف مظاہروں کے دوران فسادات پر پولیس کی جانب سے انتباہی گولیاں چلائی گئی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں پولیس افسران بھی شامل ہیں، ملک بھر سے یونٹس کو کو روانہ کردیا گیا ہے۔

     

     

     

     

    پرتشدد اور بدامنی کا آغاز کچھ ڈچ شہریوں کی جانب سے کیا گیا جو کووڈ کی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف پابندیوں پر باہر نکلے تھے۔

    فسادات کے آغاز میں پولیس نے واٹر کینن کی مدد سے سینکڑوں مظاہرین کو منتقل کرنے کی کوشش کی جبکہ پولیس افسران نے روٹرڈیم میں ہنگامی صورت حال کا آرڈینس جاری کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا اور لوگوں کو گھر جانے کا حکم دیا۔

    روٹرڈیم پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس بڑی تعداد میں موجود ہے اور امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امن عامہ کی بحالی کے لیے پولیس کی زیادہ سے زیادہ تعیناتی ضروری ہے۔ ایمرجنسی آرڈر ابھی بھی نافذ ہے۔

    پولیس کی ترجمان پیٹریشیا ویسلز نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ “ہم نے انتباہی گولیاں چلائیں اور براہ راست گولیاں بھی چلائی گئیں کیونکہ صورتحال جان لیوا ہوگئی تھی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ انتباہی گولیوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن ہمیں اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    حکومت کے مطابق وہ ایک ایسا قانون متعارف کروانا چاہتے ہیں جس سے کاروباروں کو ملک کے کورونا وائرس پاس سسٹم کو صرف ان لوگوں تک محدود رکھنے کی اجازت ملے گی جو مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہوں اور کوویڈ 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں یا پھر ان لوگوں کو چھوڑ کر جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہوں۔

    یاد رہے کہ ہالینڈ میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے بعد ایک ہفتہ قبل جزوی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ادھردوسری طرف آسٹریلیا میں کورونا ویکسین کو لازمی قرار دینے کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز کووڈ 19 ویکسین کو لازمی قرار دیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ اس موقع پرعوام کی کچھ تعداد نے حکومتی اقدامات کی حمایت میں بھی مظاہرہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں 16 سال اور اس سے اوپر کے 85 فیصد افراد کو مکمل کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے، ملکی سطح پر کورونا ویکسین کو رضاکارانہ قرار دیا گیا ہے تاہم بعض ریاستوں کی جانب سے متعدد پیشوں میں ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو پیشہ ورانہ سرگرمیوں سمیت کانسرٹس اور ہوٹلوں میں جانے سے روکا جارہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز آسٹریلیا کے شہروں سڈنی، برسبین اور پرتھ میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر پولیس کی سخت سکیورٹی تعینات تھی۔

    ریلیوں میں شامل مظاہرین نے آزادی کے نعرے لگائے اور ’ان ویکس لائیوز میٹر‘ کے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جب کہ ہزاروں افراد نے ویکسی نیشن کے خلاف میلبرن کی گلیوں میں بھی مارچ کیا۔

    آسٹریلیا کے مقامی میڈیا کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ طویل لاک ڈاؤن میلبرن میں نافذ کیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ عوام کی بڑی تعداد میں کورونا کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی پر بھی تشویش پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام ویکسی نیشن سے متعلق ہونے والی قانون سازی پر بھی مشتعل ہیں۔

  • روس سرحدی کشیدگی میں اضافے سے بازرہے:نیٹو کی دھمکی

    روس سرحدی کشیدگی میں اضافے سے بازرہے:نیٹو کی دھمکی

    برلن:روس سرحدی کشیدگی میں اضافے سے بازرہے:نیٹو کی دھمکی ،اطلاعات کے مطابق نیٹو سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے دارالحکومت برلن میں جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ منعقدہ مشترکہ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ نیٹو یوکرائن کی سرحدی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

    اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ہم کیو کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم یوکرائن کی سرحد کے قریب بڑے اور غیر معمولی پیمانے پر روسی فوجوں کی موجودگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم روس سے شفاف ہونے، کشیدگی میں اضافے سے پرہیز کرنے اور یوکرائن کی پوری سرحد پر تناو میں کمی کرنے میں معاونت کی اپیل کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو صورتحال سے باخبر ہے اور ہم یوکرائن کو سیاسی و عملی تعاون فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    جرمن چانسلر مرکل نے بھی علاقے میں روس کی حالیہ فوجی کاروائیوں پر اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مسائل کے باوجود روس کے ساتھ ڈائیلاگ کو منقطع نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے ہمیشہ نیٹو اور روس کے باہمی ڈائیلاگ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ نیٹو اور روس کے درمیان بڑے پیمانے پر اختلافات کے باوجود مجھے یقین کے ایک دوسرے سے ڈائیلاگ کا دوام زیادہ بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ روس کے یوکرائن کا غیر قانونی الحاق کرنے کے بعد مارچ 2014 سے لے کر اب تک یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں اختلافات جاری ہیں۔مغربی ممالک روس کو علیحدگی پسندوں کو فوجی امداد فراہم کر کے علاقے کو غیر استحکام کرنے کا قصوروار ٹھہرا رہے ہیں۔

  • بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیر اعلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کی چئیرپرسن جاگیر کور کے ہمراہ کرتارپور پہنچ گئے

    بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیر اعلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کی چئیرپرسن جاگیر کور کے ہمراہ کرتارپور پہنچ گئے

    نارووال(نمائندہ باغی ٹی)بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیر اعلی گردوارہ پربندھک کمیٹی کی چئیرپرسن جاگیر کور کے ہمراہ کرتارپور پہنچ گئے سی ای او کرتارپور سمیت انتظامیہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔بھارتی وفد میں 100 سالہ سمیت242 سکھ یاتری راہداری کے ذریعے کرتارپور پہنچے بابا گرونانک کی جنم کی تقریبات کرتارپور میں جاری ہے۔ راہداری کھلنے کے تیسرے روز بھی بھارت سے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری یے۔جمعہ کے روز بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیر اعلی سکھویندر سنگھ رندھاوا اور بھارتی پربندھک کمیٹی کی چئیرپرسن جاگیر کور کے ہمراہ 242 وفد کے ہمراہ راہداری کے زریعے گردوارہ صاحب کرتارپور پہنچے۔

    انکی آمد پر سی ای او محمد لطیف اور صدر پربندھک کمیٹی امیر سنگھ نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔تحائف دیئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔وفد میں 100 سالہ بزرگ سکھ بھی شامل ہے۔جسکا کہنا تھا کہ 1947 سے پہلے پاکستان میں رہتے تھے۔آج دوبارہ پاکستان بابا کے دربار کے درشن کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔۔اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعلی اور دیگر مہمانوں کا کہنا تھا کہ کرتارپور آنا خوش قسمتی ہے۔راہداری کھلنے کے بعد یہاں آکر بہت اچھا محسوس کیا اور شاندار اور بہترین استقبال کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔۔۔۔۔

  • پولیس افسران کوکر پشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی صورت میں کڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کرناہو گا۔

    پولیس افسران کوکر پشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی صورت میں کڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کرناہو گا۔

    آر پی او فیصل آبادعمران محمود کی طرف سے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد۔پولیس افسران کوکر پشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی صورت میں کڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کرناہو گا۔

    آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔

    اردل روم کے دوران 16پولیس افسران جن میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد 9،ڈسٹرکٹ جھنگ 5ٹوبہ ٹیک سنگھ2 کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کے سلسلہ میں پیش ہو ئے۔

    دوران سماعت آرپی او فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ سے پیش ہو نے والے انسپکٹر غلام مصطفی کو محکمانہ امور میں غفلت کا مظاہرہ کر نے پر سزاء میں اضافہ کے لیے شوکاز،

    ڈسٹرکٹ فیصل آباد سےSIولی محمد کو محکمانہ امور میں غفلت کا مظاہرہ کر نے پر ایک سال کے لیے پر وموشن روکنے کی سزاء جبکہ SIجاوید اقبال کے شوکاز نوٹس میں ایس ایس پی آپریشز کو ریگولر انکوائری کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔

    جبکہ ڈسٹرکٹ فیصل آباد سے انسپکٹر عمر دارز،انسپکٹر محمد ایوب،SIمحمد الیاس بیگ،ASIغلام عباس،ASIریاض مختار،کنسٹیبل محمد حسن 4628،شاہد اقبال 6503،ڈسٹرکٹ جھنگ سے انسپکٹر محمد اسلم،انسپکٹر ظفر عباس،ASIمظہر اقبال،ASIمحمد ارشد،ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ SIاعجاز احمد، اسسٹنٹ اظہر حسین کے شوکاز نوٹسز فائل کر نے کے احکامات جا ری کر دیے۔

    اردل روم میں 28 پولیس افسران/ اہلکاران مختلف اپیل ہائے کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔آر پی او فیصل آباد نے بنظر عمیق تمام اپیلوں کا جائزہ لیا۔دوران سماعت02 اپیلیں مظہر حسین SIکیمسترد کر دی گئیں جبکہ18افسران و ملازمین کی اپیلوں کو فائل کیا جن میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد 9،ڈسٹرکٹ جھنگ 3،ٹو بہ ٹیک سنگھ3چنیوٹ 3شامل ہے جبکہ 8افسران و ملازمین کی اپیلوں کے فیصلے پینڈنگ کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔

    اس موقع پر آرپی او فیصل آباد نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ میں سزا اور جزاء کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔اچھی پروفارمنس کا مظاہرہ کر نے والے پولیس افسران انعامات کے حقدار ہو نگے جبکہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے والے پولیس افسران کوکڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کر نا ہو گا۔

  • جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی زون میں دوایٹمی ملکوں کے جنگی طیارے  داخل ہو گئے

    جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی زون میں دوایٹمی ملکوں کے جنگی طیارے داخل ہو گئے

    ماسکو :جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی زون میں دوایٹمی ملکوں کے جنگی طیارے داخل ہو گئے،اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی ساحلوں سے 7 روسی اور 2 چینی جنگی طیارے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہو ئے اور 10 منٹ تک پرواز کی:

    جنوبی کوریا نے،روس اور چین کے جنگی طیاروں کے جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی شناختی زون KADIZ میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    جنوبی کوریا جنرل اسٹاف کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوبی ساحلوں سے 7 روسی اور 2 چینی جنگی طیارے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہو گئے۔مذکورہ جنگی طیاروں نے تقریباً 10 منٹ تک KADIZ میں پرواز کی۔

    جنوبی کوریا جنرل اسٹاف کے مطابق کسی ممکنہ حادثے کے سدباب کے لئے علاقے میں طیارے بھیجے گئے اور جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے پہلے روسی اور چینی طیاروں کو علاقے سے نکال دیا گیا ہے۔

    بعد ازاں چینی حکام نے فوجی رابطہ کر کے جنوبی کوریا کو فراہم کردہ معلومات میں کہا ہے کہ مذکورہ پروازیں روس کے ساتھ کی جانے والی معمول کی فوجی مشقوں کا ایک حصہ ہیں۔

    روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی روسی اور چینی جنگی طیاروں کی بحیرہ جاپان اور مشرقی بحیرہ چین پر مشترکہ پیٹرولنگ پروازوں کااعلان کیا ہے۔

  • ٹریفک پولیس کا اعلیٰ اقدام

    ٹریفک پولیس کا اعلیٰ اقدام

    قصور
    انچارج ٹریفک پولیس کا اعلیٰ اقدام، ٹرالیاں گزارنے کے جھگڑے کو افہام و تفہیم سے حل کرا دیا. تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ڈھولن ہٹھاڑ میں ٹرالیاں گزارنے پر دو پارٹیوں میں جھگڑا چل رہا تھا. جسے انچارج ٹریفک دیپالپور روڈ عمران منیر نے اپنی ٹیم غلام رسول، مظفر، خورشید وغیرہ کے ساتھ مل کر دونوں پارٹیوں کا موقف سن کر افہام و تفہیم کے ساتھ حل کروا دیا.
    کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • مقبوضہ کشمیر: شہید عامر ماگرے کی میت اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ:شہادتوں کا سلسلہ نہ رُک سکا

    مقبوضہ کشمیر: شہید عامر ماگرے کی میت اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ:شہادتوں کا سلسلہ نہ رُک سکا

    سرینگر:مقبوضہ جموں وکشمیر: شہید عامر ماگرے کی میت اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ:شہادتوں کا سلسلہ نہ رُک سکابھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان عامر ماگرے کی میت اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ قبل ازیں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے دو شہریوں محمد الطاف بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کی میتیں ہندوازہ کے قبرستان میں قبرکشائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی گئیں۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر لکھا”عامر ماگرے کے اہلخانہ بھی تاحال اپنے پیارے کی مناسب طریقے سے تدفین کے منتظر ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ خاندان انصاف مانگنے کے بجائے میت کی بھیک مانگ رہا ہے۔“

    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ”یہ کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ ماگرے ایک عام شہری ہے۔ انتظامیہ ان کی لاش واپس کرے“

    دریں اثنا شہید نوجوان عامرماگرے کے والد نے ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی رام بن سے ملاقات کی اور اپنے بیٹے کی میت واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔شہیدعامر کے والد محمد لطیف ماگرے نے ا پنے گاوں کے سرپنچ اور اپنے کئی رشتہ داروں کے ہمراہ ڈی سی اور ایس ایس پی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی میت کے علاوہ کچھ نہیں مانگ رہا جو ہندواڑہ کے قبرستان میں دفن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سری نگر کے دو شہریوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کی گئیں میرے بیٹے کی میت بھی ہمارے حوالے کی جانی چاہیے۔

    ادھر دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے Ashmujiمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

  • صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی

    لاہور:صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،اطلاعات کے مطابق معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے ایسا کام کردکھایا کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے ، صوفیہ مرزا کودیکھتے ہی وہ حرکات کرنا شروع کردیں کہ صوفیہ مرزا بھی متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکیں‌

    ذرائع کے مطابق کل رات معروف ادا کارہ صوفیہ مرزا کسی تقریب میں شرکت کے لیے گئیں‌ تو وہاں موجود بڑی تعداد میں ان کے چاہنے والوں نے بھرپوراور پرجوش انداس سے استقبال کیا اوران کی آمد پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا جس پرصوفیہ مرزا نے بھی اپنے چاہنے والوں کوبھرمسکراہٹیں تحفے میں دیں‌

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق جب صوفیہ مرزا وہاں پہنچیں تو ان کے فینز اورمیڈیا سے تعلق رکھنے والوں نے صوفیہ مرزا کے خوبصورت انداز چہل قدمی ، نرم اداوں سے مزین گفتگو اور چمکتے ہوئے لباس کی اتنی تصوریں اتاریں کہ خود صوفیہ مرزا بھی حیران رہ گئیں

    دوسری طرف صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی محبت کوکبھی بھی بھلا نہیں سکتیں‌، وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کواپنے دل میں جگہ دیتی ہیں اوران کے جزبات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں‌