Baaghi TV

Author: +9251

  • کے الیکٹرک واٹس ایپ پر1لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنے والی پہلی یوٹیلیٹی کمپنی بن گئی

    کے الیکٹرک واٹس ایپ پر1لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنے والی پہلی یوٹیلیٹی کمپنی بن گئی

    کراچی:کے الیکٹرک واٹس ایپ پر1لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنے والی پہلی یوٹیلیٹی کمپنی بن گئی ،اطلاعات کے مطابق اومنی چینل کمیونیکیشن کی عالمی لیڈر کمپنی انفوبپ کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو آٹومیشن کے ذریعے سہولیات فراہم کرتے ہو ئے اپنی حال ہی میں شروع کی جانے والی واٹس ایپ سروس پر1 لاکھ منفر د سبسکرائبرز حاصل کرلیے وہ بھی 68 دن کی ریکارڈ مدت میں۔

    7/24 باقائدگی سے جاری رہنے والی اس سروس کا آغاز21ستمبر 2021کو کیا گیا تھا جو کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو بغیر کسی انتظار فوری معلومات کے حصول اور ان کی شکایات آسانی سے درج کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ مکمل طور پر خودکاراس سروس کا استعمال تکنیکی یا بلنگ کی شکایات درج کرنے، ڈپلیکیٹ بلوں کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور نئے کنکشن کے لیے فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ سروس ابتدائی طور پر انگریزی زبان میں شروع کی گئی تھی تاہم صارفین کی مزیدآسانی کے لیے یہ سروس اردو زبان میں بھی دستیاب ہے جو کہ تقریبا 41%سبسکرائبرز کے زیر استعمال ہے۔

    کووڈ 19 کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ملک میں بڑی تعداد میں لوگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اسمارٹ فون کے استعمال میں کم از کم 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور صارفین کے ساتھ فوری رابطہ قائم کرنے کے اس کی صلاحیت کا اندازہ لگاتے ہوئے کے ای نے واٹس اَیپ سروس کا آغاز کیا جو بہت کامیاب سروس ثابت ہوئی ہے۔

    اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن آفیسر سعدیہ دادا نے کہا ” ہمیں یقین ہے کہ باخبر صارف ایک بااختیار صارف ہوتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اپنے صارفین کو مسلسل نئے مواصلاتی ذرائع فراہم کر رہے ہیں جو نہ صرف ان کو مطلوبہ معلومات تک فوری رسائی فراہم کررہے ہیں بلکہ انہیں دنیا میں کہیں سے بھی ہمارے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا بھی موقع فراہم کررہے ہیں۔ ہماری حال ہی میں شروع کی گئی واٹس ایپ سروس کے سبسکرائبرز میں خاطر خواہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ترجیحات کو سمجھتے ہیں۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہم صارفین کی ترجیحات پر مبنی کمپنی بننے کے اس سفر میں صحیح سمت میں گامزن ہیں۔

    واٹس ایپ سروس کے ذریعے کے ای سے رابطہ کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا کسی دوست کو ہیلو کہنا۔ واٹس ایپ سروس استعمال کرنے کے لیے صارفین کو +92-348-0000118 پر میسیج بھیجنا ہوگا، جس کے بعد انہیں 13 ہندسوں والا KE کا اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنے کے لیے کہا جاسکتا ہے،اکاؤنٹ نمبر کی فراہمی کے بعد صارفین سسٹم میں رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔ یہ پلیٹ فارم مفت ہے، تاہم ٹیلی کمیونی کیشن سروس فراہم کرنے والے اداروں کے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا چارجز لاگو ہوسکتے ہیں۔

    7/24 واٹس اَیپ سروس صارفین کی سہولت فراہم کرنے والی سروسز میں ایک اضافہ ہے، اس کے علاوہ کال سینٹر 118، ایس ایم ایس 8119، کے لائیو اَیپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سہولت بھی موجود ہیں۔

  • عقیدہ ختم نبوتﷺکےترجمان:سینئرصحافی مبشرلقمان     :علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کےخصوصی مہمان

    عقیدہ ختم نبوتﷺکےترجمان:سینئرصحافی مبشرلقمان :علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کےخصوصی مہمان

    لاہور:صحافت میں عقیدہ ختم نبوت کے ترجمان :سینئر صحافی مبشرلقمان:علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کے خصوصی مہمان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر صحافی ، معروف تجزیہ نگار اور ختم نبوت ﷺ کی تحریک کے صحافت کے میدان میں ترجمان کی حیثیت سے جانے والی معروف شخصیت مبشرلقمان نے آج تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تقریب میں شرکت کی

    معتبر ذرائع کے مطابق سنیئر تجزیہ نگار معروف صحافی مبشرلقمان جب علامہ خادم حسین رضوی کے پہلے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے تولبیک شوریٰ کی قیادت نے ان کا بھرپوراستقبال کیا اوران کی آمد کوان کوخوش آمدید بھی کہا

    ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کی غرض سے جب مبشرلقمان یتیم خانہ لاہورمیں جاری عرس کی تقریب میں‌ شرکت کے لیے وہاں پہنچے توعلامہ خادم حسین رضوی کے چھوٹے صاحبزادے انس رضوی نے مبشرلقمان کی آمد کوسعادت قراردیتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی

     

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے پہلے عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں، ہزاروں شرکاء یتیم خانہ چوک پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر قرآن خوانی کی گئی،

    ذرائع کے مطابق آج عرس کی تقریب سے مختلف علماء کرام خطاب کریں گے، حافظ سعد رضوی کا بھی خطاب متوقع ہے شیڈول کے مطابق آج دوسری نشست عشاء کی نماز کے فورا بعد شروع ہو گی اور ۱۱ بجے تک جاری رہے گی ۔

     

     

    دوسری نشست میں مفتی منیب الرحمن ، علامہ اجمل رضا قادری ، اوریا مقبول جان سمیت ملک و بیرون ملک سے علماء و مشائخ صحافی و دانشور حضرات شرکت فرمائیں گے ۔ عرس میں ایک مرکزی سٹیج مین روڈ پر تیار کیا گیا ہے ،تحریک لبیک کے کارکنان ہی سیکورٹی پر مامور ہیں، شرکاء کو تلاشی بھی لی جا رہی ہے، عرس کے شرکاء منظم انداز میں موجود ہیں

    یہ بھی یاد رہے کہ سنیئرصحافی پچھلے کئی سالوں سے ختم نبوت ﷺ اورحرمت رسول ﷺ کی تحریکوں کو اپنے پلیٹ فارم سے بڑے پرجوش انداز سے بیان کرتے ہوئے نظرآئے ہیں

     

    خصوصا تحریک لبیک کے حرمت رسول ﷺ کے معاملے پرانہوں نے ہرقسم کے خطرات کی پرواہ کیے بغیرتحریک لیبک کے حرمت رسول ﷺ معاملے کوجس طرح پاکستانی حکمرانوں اور عالمی برادری کے سامنے بیان کیا ہے یہ کسی خطرے سے خالی نہیں تھا لیکن انہوں نے تمام تر دنیاوی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس وقت تحریک لبیک کے اس مشن کا ساتھ دیا جب تحریک لبیک کا ہرکوئی ساتھ چھوڑ گیا، یہی وجہ سے کہ آج علامہ خادم حسین رضوی کے سالانہ عرس میں ان کوخصوصی مہمان کی حیچیت سے مدعو کیا گیا ہے

  • سرکاری ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

    سرکاری ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

    کابل :سرکاری ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق افغان حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔

    طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے بتایا کہ افغان وزارت خزانہ نے 70 دنوں میں 26 ارب افغانی سے زائد رقم جمع کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری ملازمین کو پچھلے 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی آج سے شروع کی جائے گی۔

    طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کا مزید کہنا تھاکہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی نہیں کی جارہی تاہم پنشن ادائیگی کا معاملہ بھی جلد حل کر لیا جائے گا۔

    دوسری جانب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی تنخواہوں کی ادائیگی کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کنٹرول کے بعد سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں تھی۔

  • پاکستان نےممکنہ تابکاری موادضبط کرنےکا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا:عالمی سازش کی بدبوآنےلگی

    پاکستان نےممکنہ تابکاری موادضبط کرنےکا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا:عالمی سازش کی بدبوآنےلگی

    اسلام آباد:پاکستان نے ممکنہ تابکاری موادضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا:عالمی سازش کی بدبوآنے لگی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کمرشل شیپنگ کنٹینرز سے بھارت کے مندرہ بندرگاہ پر بھارتی پورٹ حکام کی جانب سے ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی بارے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کومستردکرتے ہوئے اسے خلاف حقیقت،بے بنیاد، مضحکہ خیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کوبدنام اوربین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی روایتی چال بازی کاحصہ قراردیا ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے کراچی کی بندرگاہ سے شنگھائی جانے والے کمرشل شیپنگ کنٹینرز سے بھارت کے مندرہ بندرگاہ پر بھارتی پورٹ حکام کی جانب سے” ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی“ بارے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کونوٹ کیاہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ اس حوالہ سے کراچی نیوکلئیرپاورپلانٹ کے حکام نے مطلع کیا ہے کہ یہ چین واپس کئے جانیوالے وہ خالی کنٹینرز تھے جسے پہلے کے ٹو اورکے تھری نیوکلئیرپاورپلانٹس کیلئے ایندھن کی فراہمی کیلئے استعمال میں لایا گیاتھا ، کے ٹو اورکے تھری نیوکلئیرپاورپلانٹس میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے حفاظتی معیارات کے تحت ایندھن کا استعمال کیاجاتا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ کنٹینرز خالی تھے اورکارگو کو شیپنگ کی دستاویزات میں بجاطورپر اسے ”غیرخطرناک وغیرمضر“ قراردیا گیاتھا۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی ”ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی“ بارے رپورٹس خلاف حقیقت،بے بنیاد، مضحکہ خیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کوبدنام اوربین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی روایتی چال بازی ہے۔

    ترجمان نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی فیک رپورٹس کسٹم سے متعلق ضابطہ جاتی امورکو آئی اے ای اے کے حفاظتی معیارات کی طرف موڑنے کی بدنیتی پرمبنی کوشش ہے تاکہ جوہری پروگرام سے متعلق پاکستان کوبدنام کیا جاسکے۔

    دوسری طرف اہم حلقوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ شرارت کسی بڑے کھیل کا حصہ لگتی ہے جس کے لیے پاکستان کومحتاط ہونا پڑے گا ،ان حلقوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ اس بھارتی الزام تراشی میں کسی بڑی سازش کی بومحسوس کررہے ہیں‌، اللہ تعالیٰ پاکستان کوہرقسم کی سازش سے محفوظ رکھے

  • آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرک ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کا حکم

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرک ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کا حکم

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرک ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کا حکم

    تفصیلات (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)

    اگرکوئی افسر یا اہلکار جرائم کی کاروائیوں میں ملوث یامجرمان کا سہولت کار پایا جائے تو زیروٹالرینس کے تحت انکے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب

    آر پی او فیصل آباد چوری ہونے والا ٹرک اور تمام سامان اپنی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کریں – راؤ سردار علی خان

    لاہور20نومبر-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرک ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔

    انہوں نے واقعہ کا نوٹس لے کر آر پی او فیصل آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

    راؤ سردار علی خان نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے بلا تاخیر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور گرفتار کانسٹیبل سے تحقیقات کرکے باقی اہلکاروں کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا
    جائے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ گرفتار ہونے والے دو ملزمان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی افسر یا اہلکار جرائم کی کاروائیوں میں ملوث یا مجرمان کا سہولت کار پایا جائے تو انکے خلاف زیروٹالرینس کے تحت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

    انہوں نے کہاکہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے تحت انہیں محکمہ سے نکال باہر کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آر پی او فیصل آباد چوری ہونے والا ٹرک اور تمام سامان اپنی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کریں اور کیس کو جلداز جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
    ٭٭٭٭٭٭٭

  • کراچی سے تاجر کو اغوا کرکے بلوچستان پہنچائے جانے کا انکشاف:ملوث کون؟بڑا نام آگیا

    کراچی سے تاجر کو اغوا کرکے بلوچستان پہنچائے جانے کا انکشاف:ملوث کون؟بڑا نام آگیا

    کراچی : کراچی سے تاجر کو اغوا کرکے بلوچستان پہنچائے جانے کا انکشاف:ملوث کون؟بڑا نام آگیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی سے تاجروں کواغوا کرکے بلوچستان میں پہنچایا جاتا ہے اورپھروہاں بڑے بڑے تاوان لے کرچھوڑا جاتا ہے ، اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ہی ایک موبائل فون کے تاجر کو کراچی سے اغوا کرکے بلوچستان پہنچائے جانے کا انکشاف سامنے آیا،

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر کو گلشن سے اغوا کرکے بلوچستان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ، موبائل فون کے تاجر نے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    تاجر کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہیں ، تاجر نے بیان میں کہا ہے کہ دوست امان الدین کے کہنے پر پراپرٹی کے لیےکیش لیکر نکلا تھا کہ گاڑی میں موجود4مسلح ملزمان نےگن پوائنٹ پرگاڑی کوروکا۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ مزاحمت پرکلاشنکوف کابٹ مارکرمیرادانت توڑدیا جبکہ مجھےاورمیرےدوست کوآنکھوں پرپٹی باندھ کرگاڑی میں بٹھایاگیا، ایک گھنٹہ گاڑی چلی،ایک مکان کےکمرےمیں ہمیں باندھ دیا۔

    مجھےٹارچرکیاجاتارہا،سادہ کاغذ پر دستخط کروائےگئے، جس کے بعد رات گئے ویران جگہ پرجھاڑیوں میں چھوڑ دیاگیا، پیدل چلتارہاحب چوکی آگئی جہاں کوسٹ گارڈ والےموجود تھے، کوسٹ گارڈوالےرینجرزکے پاس لےگئےجہاں سےکراچی پہنچا۔

    کراچی:اس پورےواقعے میں مجھے امان الدین ملوث لگتا ہے، صدرموبائل مارکیٹ میں بھی میں نے یہی گاڑی دیکھی تھی، اغواکرنے،51 لاکھ و دیگر سامان چھینے پر کارروائی کی جائے۔

  • افغانستان کی منڈیوں پرچین کی دسترس:26 ٹن افغانی چلغوزہ چین میں آنکھ جھپکتے ہی غائب

    افغانستان کی منڈیوں پرچین کی دسترس:26 ٹن افغانی چلغوزہ چین میں آنکھ جھپکتے ہی غائب

    کابل :افغانستان کی منڈیوں پرچین کی دسترس:26 ٹن افغانی چلغوزہ چین میں آنکھ جھپکتے ہی غائب،اطلاعات کے مطابق افغانستان سے چین برآمد ہونے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں آن لائن فروخت ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں افغانستان اور چین کے درمیان چلغوزوں کی تجارت جاری ہے اور کئی فلائٹس سیکڑوں ٹن چلغوزہ چینی مارکیٹوں تک پہنچا چکی ہیں۔

    چینی مارکیٹ میں افغانستان سے برآمد شدہ چلغوزوں کی طلب بڑھتی ہی جارہی ہے اور 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہوئے ہیں۔

     

     

    حال ہی میں افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو نے ٹوئٹ میں بتایا کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 26 ٹن چلغوزہ چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہوگیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ چلغوزوں کے بعد اب افغانستان سے ڈرائی فروٹ (خشک میوہ جات) کی بھی تجارت ترجیح ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان اور چینی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔اس ملاقات کے بعد چین اور افغانستان کے درمیان تجارت بھی شروع ہوگئی تھی۔

  • شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور شہباز گِل کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے:اہم شخصیت کا مطالبہ

    شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور شہباز گِل کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے:اہم شخصیت کا مطالبہ

    لاہور:شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور شہباز گِل کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے:اہم شخصیت کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما نے مرزا شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور شہباز گِل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنےکا مطالبہ کردیا۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی توجہ کہیں اور ہے، جہاں شیخ رشید وزیر ہوں وہاں کا حال کیا ہوگا۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ انہیں اتنی جلدی بھاگنے نہیں دیں گے، ان کے خلاف چینی، آٹا اور ادویات مہنگی کرنےکےکیسز بنائیں گے، عمران خان کو بے وقوف بنانے والا شخص شہزاد اکبر ہے، جس دور میں چینی 55 روپے تھی اس کے کیس بنا دیے، اب سو روپے ہے تو کچھ نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہزاداکبر اور شہبازگل جیسے غیر ملکی افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق قانونی مشاورت کریں گے، یہاں سے اتنی جلدی بھاگنے نہیں دیں گے ، آپ ائیرپورٹ کا رخ کریں آپ کو روکیں گے، آپ کے خلاف کیسزبنائیں گے کہ چینی، آٹا، اور ادویات کیوں مہنگی تھیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف سوا سال سے چلنے والے کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

  • جنوبی بھارت میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    جنوبی بھارت میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    نئی دہلی :جنوبی بھارت میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک، متعدد لاپتہ ،اطلاعات کے مطابق جنوبی بھارت میں اچانک سیلاب کے باعث تقریباً 30 افراد ہلاک یا گمشدہ ہوگئے جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعے میں 3 بسیں بھی ڈوب گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں تین بسیں ڈوب جانے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے درجنوں افراد لاشیں نکالی ہیں لیکن اب بھی 18 افراد لاپتا ہیں۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بے ترتیب اور انتہائی خراب موسم کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے جو ڈیمنگ اور جنگلات کی کٹائی کا سبب ہے۔

    اکتوبر سے اب تک بھارت میں تیز بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، اور سیلاب کے باعث کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارت کے متعدد علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ ماہ کیریلا میں تیز بارش کی وجہ سے سیلاب کے باعث 42 افراد ہلاک ہوگئے تھے، گزشتہ روز حکام نے شہریوں کو تیز بارش کے باعث سبراملا میں داخلے سے روک دیا تھا۔یاد رہے سبراملا ہندؤں کے مقدس مقام ہے۔

    گزشتہ ہفتے دو ماہ کی طویل کی عبادت کےلیے سبر املا کھولے جانے بعد ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند یہاں پہنچ رہے ہیں۔

    بھارتی جریدے ’ہندوستان ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ حکام پمبا دریا میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر عقیدت مندوں کو روکنے پر مجبور ہیں، تاہم یہ پابندی ایک ہی دن کے لیے لگائی گئی ہے۔

  • وقت ضائع کرنے سے کیسے روکا جائے ،تحریر:ام سلمیٰ

    وقت ضائع کرنے سے کیسے روکا جائے ،تحریر:ام سلمیٰ

    حصہ دوئم

    آپ ہر روز ٹی وی کے سامنے کتنا وقت گزارتے ہیں؟ اگر آپ کے روزمرہ کے معمولات میں کام سے گھر آنا شامل ہے ، ذہنی طور پر صرف ٹی وی آن کرنے کے لیے تھک جاتا ہے اور اگلے تین سے چار گھنٹے بغیر سوچے سمجھے شوز دیکھتا رہتا ہے۔ آپ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں

    دن کا آغاز نیت سے کریں کے آپ نے کیا اہم کام کرنے ہیں ۔
    اگر آپ دن کا آغاز ہر دن مکمل کرنے کے معنی خیز مقاصد کے ساتھ کرتے ہیں تو آپ اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ کر استعمال کر رہے ہیں۔

    مثال کے طور پر ، اگر آپ تیس منٹ ورزش ، ایک گھنٹہ سوشل میڈیا اور ایک دو گھنٹے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گزارنے کے منصوبے کے ساتھ اٹھتے ہیں تو آپ اپنے وقت کا اچھا استعمال کر رہے ہیں۔ (اور یہ آپ کے دن کے صرف ساڑھے تین گھنٹے ہیں) باقی وقت کو گزارنے کے لیے بھی اچھا منصوبہ بنائیں.

    صحت اور تندرستی ، تعلیم اور تعلقات کی تعمیر فضول سرگرمیاں نہیں ہیں۔ آپ کو سونے سے پہلے اپنے کیلنڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے ، دیکھیں کہ اگلے دن آپ کہاں جا رہے ہیں اور ان سرگرمیوں میں شامل کریں جو آپ اس دن کرنا چاہتے ہیں۔

    دن کے لیے اپنے مقاصد کو مکمل کرکے ، آپ محسوس کریں گے کہ آپ نے ایک معنی خیز دن گزارا ہے ، اور اس سے بہت زیادہ مثبت توانائی آئے گی۔ یہ آپ کو اگلے دن اسی طرح کے مزید کام کرنے کی ترغیب دے گا۔

    کچھ ایسے مقاصد اپنی زندگی میں شامل کریں جو آپ کو بطور فرد بہتر بناتے ہیں ، آپ کے مثبت جذبات کو بلند کرتے ہیں اور آپ کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں آپ کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ آپ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

    ایک فعال حالت میں رہیں توجہ رکھیں اپنی کاموں پر.
    ہر دن اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ کرنا ایک رد عمل کی حالت سے تبدیل ہونے کے بارے میں ہے۔

    ایک رد عمل کی حالت وہ ہے جہاں آپ غیر ضروری چیزوں پے وقت لگا رہے ہوتے ہیں. جہاں آپ اپنے کنٹرول سے باہر کے واقعات کو کنٹرول کرتے کی کوشش میں وقت ضایع کرتے ہیں کہ آپ کیا کرتے ہیں اور آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کا استعمال ، منفی خبریں ، بے مقصد مباحثوں میں شامل ہونا اور ای میل کو کنٹرول کرنے کی اجازت دینا کہ آپ کام پر ہر روز کیا کرتے ہیں۔

    ایک فعال حالت وہ ہے جہاں آپ دن کا آغاز نیت سے کرتے ہیں۔ آپ کچھ ورزش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، اپنے علم کو بہتر بنائیں گے اور آپ جانتے ہیں کہ آپ اس دن کیا کام کریں گے۔ آپ اپنے کنٹرول سے باہر ہونے والے واقعات کو آپ کے مزاج پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دیتے اور آپ سیاست ، موجودہ معاملات یا مشہور شخصیات کی گپ شپ کے بارے میں فضول بحث سے گریز کرتے ہیں۔

    اگر آپ کے پاس دن کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے تو آپ ایک رد عمل کی حالت میں ہوں گے۔

    دن کے لیے منصوبہ بندی کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ پیچیدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف چند سرگرمیوں کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے جو آپ کو تقویت بخشیں ، ایسی سرگرمیاں جو آپ کرنے کے منتظر ہوں گے اور کسی نہ کسی طرح آپ کی زندگی کو بہتر بنائیں گے۔

    ایک پھنسے ہوئے منصوبے کو دوبارہ آگے بڑھانے کے ارادے سے اپنے کام کا دن شروع کرنا ، تیس منٹ باہر فطرت میں بغیر کسی کسی کام کسی وجہ کے پر سکون گزاریں، صرف تیس منٹ آف لائن رہنے کی آزادی سے لطف اندوز ہونا آپ کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے بہت کچھ سوچنے کا موقع فراہم کرے گے یہ 30 منٹ.

    روزانہ کرنے کے لیے چند ایک سرگرمیوں کا انتخاب ہو آپکو آپ کے وقت کو زیادہ سے زیادہ بہتر گزارنے کا احساس دیں ، یہ چیز آپ کے مزاج کو بہتر بناتی ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتی ہے کہ آپ نے اپنا دن ضائع نہیں کیا۔اور اس کا کچھ اچھا استعمال کیا اور اس سے آپ نے کچھ نہ کچھ حاصل کیا.وقت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے سب سے اہم ہے منصوبہ بندی اس کے بارے میں سوچیں منصوبہ بنائیں اپنا دن گزرنے کا اور اپنا وقت بچائیں۔

    Twitter Handle
    @umesalma_