Baaghi TV

Author: +9251

  • ظالم بھارتی افواج نے ایک لاکھ سے زائد کشمیری بچے شہید کردیئے

    ظالم بھارتی افواج نے ایک لاکھ سے زائد کشمیری بچے شہید کردیئے

    سرینگر:ظالم بھارتی افواج نے ایک لاکھ سے زائد کشمیری بچے شہید کردیئے،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ظالم قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ 33برس کے دوران 909 بچوں کو شہید کیا ہے۔

    آج بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا بدترین شکار بچے ہیں۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا کہ یکم جنوری 1989 سے اب تک فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 95ہزار9سو 12 افراد میں 909 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کی شہاتوں کے نتیجے میں علاقے میں1لاکھ 7ہزار 8سو 54 بچے یتیم ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر پیلٹ فائرنگ سے ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تعلیمی اداروں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 19 ماہ کی حبا جان، 4 سالہ زہرہ مجید، 8 سالہ آصف رشید، 8 سالہ اویس احمد، 10 سالہ آصف احمد شیخ اور 13 سالہ سالہ میر عرفات سمیت درجنوں افراد پیلٹ لگنے کی وجہ سے اپنی بینائی سے مکمل طور پر محروم ہو چکے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے گرفتار کیے گئے ہزاروں کشمیریوں میں طلباءکی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ باضمیر لوگوں کو کشمیری بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے اور بچوں کے عالمی دن پر عالمی برادری کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں بچوں کی حالت زار کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

  • چار افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    چار افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    قصور: نواحی گاؤں ستوکی میں دو خواتین سمیت 4 افراد کے قتل کا معاملہ

    قصور: پولیس نے رشتہ کے تنازعہ پر بیوی، بیٹی، بھتیجے سمیت حجام کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

    قصور: ملزم یسین نے پولیس مقابلہ کے ڈر سے تھانہ نصیرآباد میں گرفتاری دی۔ ذرائع

    قصور: لاہور پولیس نے ملزم یسین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جبکہ ملزم خود پیش ہوا۔ ذرائع

    قصور: ملزم یسین 4قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔

    قصور: ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے قصور پولیس کے حوالے کیا جائے گا

    قصور: یسین نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے
    رپورٹ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • شرح سود میں اضافہ کیوں کیا ؟گورنراسٹیٹ بینک سچ سچ بتا دیا

    شرح سود میں اضافہ کیوں کیا ؟گورنراسٹیٹ بینک سچ سچ بتا دیا

    لاہور:شرح سود میں اضافہ کیوں کیا ؟گورنراسٹیٹ بینک سچ سچ بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا ہےکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہوا ہے،بڑھتی ہوئی قیمتوں کے استحکام کی کوششیں جاری ہیں جبکہ مستحکم گروتھ ہمارا ہدف ہے اورشرح سود میں اضافہ اسی مقصد کے تحت کیا گیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کوکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اس سال ہماری گروتھ پانچ فیصد ہوگی، ہماری معاشی ترقی کی رفتاربڑھ رہی ہے، اس سال معاشی ترقی کا ہدف5فیصد طے کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی رفتارمیں اضافہ ہورہا ہے، ہمارا ہدف مستحکم گروتھ ہے، پچھلےدوماہ میں مہنگائی،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا ہے، یہ ہماری پچھلی توقعات سے زیادہ تھا، گروتھ کی بہتری کے لیے آج ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے، کچھ لوگوں کے تحفظات بھی ہیں، ہمیں خود بھی مہنگائی،ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے تحفظات تھے، ہمیں امید ہے آج جوقدم اٹھایا ہے اس سے ڈیمانڈ میں موڈریشن ہوگی اور ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے انکشاف کیا کہ بے تحاشہ امپورٹس کوکم کرنا چاہتے ہیں، مہنگائی9فیصد اورشرح سود75۔8فیصد ہے، ہمارے اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئے گی، افغانستان ضرورت سے زیادہ کیش جارہا تھا، ہم نے اس کوروکنے کے لیے اقدامات کیے جبکہ افغانستان کی وجہ سے بھی ایکس چینج ریٹ پرپریشرآیا۔

    رضا باقر نے کہا کہ رواں کھاتوں کا خسارہ قابوکرنے کے لیے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں، رواں سال ترسیلات زر30ارب ڈالرسے زائد ہونے کی توقع ہے، ترسیلات بڑھنے سے ہمارا ایکس چینج ریٹ مستحکم ہوگاان کا کہنا تھا کہ بینک بھی اپنے صارفین کواعتماد دینگے توڈالرکی سٹے بازی ختم ہوگی، سعودی امداد کی خبرسے ہمارا ایکس چینج ریٹ175 سے170 پر آ گیا جبکہ ریٹ کم ہوا توایکسپوٹرزنے ڈالرتیزی سے تڑوانے شروع کردیئے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے،اسٹیٹ بینک کے لیے بہترفیصلہ کرے گی، اسٹیٹ بینک قانون میں کوئی پہلی بارترمیم نہیں کی جارہی، اسٹیٹ بینک قانون میں اگرترمیم ہوئی تویہ5ویں دفعہ ہوگی، اس ترمیم کا مقصد اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کوبڑھانا ہے جبکہ اس حوالے سے بہترجواب حکومتی نمائندہ ہی دے سکتا ہے۔

  • پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوگیا

    پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوگیا

    لاہور:پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ ‏پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے جا رہے ہیں.

    فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ پنجاب میں جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخاب ہوں گے. نیا بلدیاتی قانون اگلے ہفتے پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا. نئے قانون کے مطابق ضلع کی سطح پر اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا.

    ادھر دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی دیگرصوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب پر کام شروع کر دیا۔

    الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دستیاب قوانین کے مطابق حلقہ بندی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، صوبائی حکومت سندھ ، بلوچستان اور وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد میٹنگز، مراسلات اور کیسوں کی سماعت کی، اتھارٹیز الیکشن کمیشن کو ضروری قانون سازی، دیگر دستاویزات و ڈیٹا مہیا کرنے میں ناکام رہیں، اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پور اکرنے کے لئے لازمی اقدامات کیے ہیں۔

     

    https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1461742572875964418

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ قوانین کے مطابق حلقہ بندی اور لوکل گورنمنٹس الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، حلقہ بندی کے حوالے سے تین نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں، بلوچستان میں حلقہ بندی کے کام کا آغاز 6 دسمبر سے شروع ہوگا جس کی تکمیل 28 فروری 2021ء کو ہو گی،

    جبکہ اسلام آباد فیڈرل کیپٹل میں حلقہ بندی کا آغاز 25 نومبر سے شروع ہو کر 3 فروری 2021کو اختتام پذیرہوگا، سندھ میں اس کام کا آغاز یکم دسمبر سے شروع ہونے کے بعد 23فروری 2021کو مکمل کیا جائے گا۔ حلقہ بندی کے کام کی تکمیل کے فوراً بعد الیکشن کمیشن صوبہ سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد فیڈرل کیپٹل کے لوکل گورنمنٹس الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔

  • میشا شفیع اپنے مینجر کوبھی بلیک میل کرنےسے بازنہ آئیں

    میشا شفیع اپنے مینجر کوبھی بلیک میل کرنےسے بازنہ آئیں

    لاہور:میشا شفیع اپنے مینجر کوبھی بلیک میل کرنےسے بازنہ آئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستانی گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع پر منیجر کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے والدہ سے کارروائی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں اداکارہ صبا حمید کے بیان پر وکلا کو جرح کے لیے طلب کر لیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس کی سماعت کی، جس میں گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ پیش ہوئی۔

    علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے صبا حمید پر جرح کرتے ہوئے عدالت میں میشا شفیع کے مینیجر فہد الرحمان اور ایک خاتون تالیہ مرزا کی پوسٹوں کا ریکارڈ پیش کیا۔

    علی ظفر کے وکیل نے صبا حمید سے استفسار کیا کہ مینجر فہدالرحمان نے میشا کی بلیک میلنگ سے متعلق پوسٹ کی، کیا اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔؟

    علی ظفر کے وکیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صبا حمید نے کہا کہ میشا نے مینیجر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

    علی ظفر کے وکیل نے تالیہ مرزا کی میشا شفیع پر الزامات کے حوالے سے پوسٹ کے متعلق پوچھا تو صبا حمید نے جواب دیا کہ وہ تالیہ کو نہیں جانتیں۔

    عدالتی وقت ختم ہونے پر جج نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے، صبا حمید کے بیان پر جرح کے لیے وکلا کو آئندہ تاریخ پر طلب کرلیا۔

  • ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری:مگرویسا نہیں چلے گا

    ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری:مگرویسا نہیں چلے گا

    اسلام آباد:ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری:مگرویسا نہیں چلے گا ،اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک صارفین کیلئے ایک دفعہ پھر بڑی خوشخبری آگئی ،پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹا دی ۔

    ذرائع پی ٹی اے کاکہنا ہے پابندی ٹک ٹاک کی غیر اخلاقی مواد کو کنٹرول کرنے کے یقین دہائی پر ہٹائی گئی ہے ۔

    پی ٹی اے ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد سے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھی ،پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی 20جولائی 2021کو لگائی گئی تھی ۔

  • امریکی صدرجوبائیڈن کی بے ہوشی :کملا ہارس کی قسمت جاگ اٹھی :پہلی امریکی خاتون صدربننے کا اعزاز

    امریکی صدرجوبائیڈن کی بے ہوشی :کملا ہارس کی قسمت جاگ اٹھی :پہلی امریکی خاتون صدربننے کا اعزاز

    نیویارک:امریکی صدرجوبائیڈن کی بے ہوشی :کملا ہارس کی قسمت جاگ اٹھی :پہلی امریکی خاتون صدربننے کا اعزاز ،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکا کی پہلی خاتون صدر بننے کا موقع مل گیا۔

    کملا ہیرس مختصر مدت کے لیے امریکا کی قائم مقام صدر ہونگی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا میڈیکل چیک اپ آج شیڈول ہے۔ اس دوران ان کو بے ہوش کیا جائے گا۔ بے ہوشی سے پہلے صدر بائیڈن اپنے اختیار نائب صدر کملا ہیرس کو سونپیں گے۔

    اس دوران امریکی فوج اور ایٹمی ہتھیاروں کی کمان کملا ہیرس کے پاس ہوگی۔ کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر ہیں اب پہلی خاتون قائم مقام صدر بھی ہونگی۔

  • کراچی:مسجد میں شادی کی تقریب :بیحرمتی کی انتہا:مسجد انتظامیہ کا سخت نوٹس

    کراچی:مسجد میں شادی کی تقریب :بیحرمتی کی انتہا:مسجد انتظامیہ کا سخت نوٹس

    کراچی:کراچی:مسجد میں شادی کی تقریب :بیحرمتی کی انتہا:مسجد انتظامیہ کا سخت نوٹس،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کی ایک مسجد میں شادی کی تقریب کا انعقاد اس مسجد کی بیحرمتی کا سبب بن گیا جس پرسخت ردعمل جاری ہے

    ذرائع کے مطابق مسجد سکینہ سلطان جوکہ ڈی ایچ اے میں واقعہ ہے ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شرکا نے مسجد کا تقدس پامال کرتے ہوئے وہاں ہوٹنگ ، مذاق اور اونچی اونچی آوازسے اسی سرگرمیاں سرانجام دیں کہ جس سے مسجد کا تقدس واقعی پامال ہوگیا

     

     

    ادھر اس حوالے سے مسجد انتظامیہ نے اس تقریب کا حصہ بننے والے مسجد ملازمین کونوکری سے فارغ کردیا ہے اورساتھ ہی یہ درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا پرجو لوگ اپنی انا کی خاطرمسجد انتظامیہ کے فیصلے پرتنقید کررہے ہیں وہ اپنے اس عمل پرنظرثانی کریں مسجد کے معاملے میں غلط یانی یا پراپیگنڈہ نہ کیا جائے

     

     

    دوسری طرف مسجد انتظآمیہ نے بیحرمتی کرنے والے افراد کا ڈیٹا پولیس کو دے دیا ہے اورکاروائی کی ہدایت کی ہے

     

     

    یاد رہےکہ اس سے پہلے لاہور کی مسجد وزیرخان میں بھی ایسی ہی بیحرمتی کی گئی تھی ، جب اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔

    یاد رہے کہ گانے کی عکس بندی تاریخی مسجد وزیرخان میں کی گئی ہے جس میں مسجد کے تقدس کوپامال کیا گیا ۔

    خیال رہے کہ تاریخی مسجد وزیرخان میں گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں سماجی اورمذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی شدیدمذمت کی گئی وہیں صوبائی وزیراوقاف نے مسجد وزیرخان گانے کی عکس بندی کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف کو متعلقہ اہل کاروں کومعطل کرنے کا حکم دیاتھا ۔

    مسجد میں گانے کی عکس بندی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد مذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی سخت مذمت کی گئی

  • مقبوضہ کشمیر میں جعلی کاروائیاں جاری: "راجہ ریپسٹار” کا گیت "فیک انکاونٹر” جاری کر دیا گیا،

    مقبوضہ کشمیر میں جعلی کاروائیاں جاری: "راجہ ریپسٹار” کا گیت "فیک انکاونٹر” جاری کر دیا گیا،

    لاہور:بھارتی قابض فوج کی مقبوضہ کشمیر میں جعلی کاروائیاں جاری، وادی کے نوجوانوں کی فرمائش پر "راجہ ریپسٹار” کا گیت "فیک انکاونٹر” جاری کر دیا گیا،

    راجہ ریپسٹآرنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف عالمی برادری کی توجہ بھی مبذول کروائی ہے اوردنیا سے اپیل بھی کی ہےکہ عالمی برادری بھارت کوکشمیریوں‌پرمظالم سےروکے

    اسی حوالے سے اظہاریکجہتی کےلیے راجہ ریپسٹارنے ترانہ ریلیز کردیا،معروف سنگرراجہ ریپسٹارنے امت مسلمہ کو جھنجھوڑنے والا، اورکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی پر مبنی "راجہ ریپسٹار” کا ترانہ ” ریلیز کردیا گیا ہے۔

     

     

    https://www.youtube.com/watch?v=V87KC9fYEBA

     

    راجہ ریپسٹار نے ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کی خاطر آواز کو بلند کیا ہے عام روٹین سے ہٹ کر صرف اور صرف امت کی خاطر اپنی صلاحیتوں کو وقف کرنے والے اس نوجوان کو ہر فورم پر سپورٹ کریں

    یاد رہے کہ راجہ ریپسٹاراہم قومی معاملات پرقوم کوجگادینے والے ترانے لکھتے رہتے ہییں اوران کو کشمیریوں ، فلسطینیوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے پیش کرتے ہیں‌

  • الخدمت، پیما کے تعاون سے شہر کے 10 مقامات پر’’ شوگراسکریننگ کیمپس‘‘ پرسوں لگائے گی

    الخدمت، پیما کے تعاون سے شہر کے 10 مقامات پر’’ شوگراسکریننگ کیمپس‘‘ پرسوں لگائے گی

    کراچی : الخدمت، پیما کے تعاون سے شہر کے 10مقامات پر’’ شوگراسکریننگ کیمپس‘‘ پرسوں لگائے گی ۔

    الخدمت کراچی کے تحت اورپاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کے تعاون سے’’ ذیابیطس کے عالمی‘‘ دن کی مناسبت سے کل21 نومبر بروز اتوار شہر کے 10مقامات پر ’’ شوگر اسکریننگ کیمپس ‘‘منعقد کیے جا رہے ہیں ۔الخدمت اسپتال ناظم آباد میں قائم مرکزی کیمپ کا افتتاح وورہ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے اور اس موقع پر وہ میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے ۔
    الخدمت کی جانب سے شوگر اسکریننگ کیمپس الخدمت اسپتال کورنگی ،الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید ،کوثر ٹاؤن ،شاہ فیصل ،گلستان جوپر اسکیم 33،مسجد الہدی ٰ پاور ہاوس نارتھ کراچی ،بارتھ ناظم آباد بلاک جے ،ناظم آباد ،اورنگی ٹاؤن پونے 5نمبر اور پی آئی بی کالونی میں منعقد کیے جائیں گے ۔کیمپس صبح ساڑھے 9بجے سے صبح ساڑھے 11بجے تک بلاتعطل جاری رہیں گے ۔کیمپوں میں اسکریننگ کیلئے آنے والے تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فاسٹنگ شوگر ٹیسٹ کیلئے 12سے 14گھنٹے کھانے کا وقفہ کر کے آئیں ۔الخدمت کے چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ اورا یگزیکٹو ڈائریکٹرراشد قریشی بھی مختلف شوگراسکریننگ کیمپس کا دورہ کریں گے ۔