Baaghi TV

Author: +9251

  • رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی:وزیراعظم کی زیرصدارت آج پھرمشاورت جاری:اہم فیصلے

    رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی:وزیراعظم کی زیرصدارت آج پھرمشاورت جاری:اہم فیصلے

    اسلام آباد:رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی:وزیراعظم کی زیرصدارت آج پھرمشاورت جاری:اہم فیصلے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے بنیادی اغراض و مقاصد بیان کردیے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت اللعالمین اتھارٹی ﷺ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں علماسے مشاورت کےطریقہ کار، عالمی سطح پر اتھارٹی کے مجوزہ اقدامات پرگفتگو کی گئی۔

    اجلاس میں ایڈوائزی کونسل کےکردار، طلبہ میں سیرت طیبہ ﷺ کے شعور کیلئے اقدامات پرگفتگو بھی ہوئی جبکہ متعلقہ حکام نے میڈیا کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا کے ذریعے معیاری مواد نشر کیا جائے گا، جس میں سیرت طیبہ ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دی جائے گی، نشری مواد میں اخلاقی پہلوؤں پر توجہ مرکوزکی جائےگی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد معاشرے سے اخلاقی برائیوں کاخاتمہ اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں ان کا تدارک کرنا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اتھارٹی کے ذریعے بچوں،نوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات کیلئے توجہ دیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔

  • پیپلز پارٹی زبردستی کی اصلاحات قبول نہیں کرے گی،عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ دوست کھوسہ

    پیپلز پارٹی زبردستی کی اصلاحات قبول نہیں کرے گی،عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ دوست کھوسہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) سابق وزیر اعلی پنجاب وپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ نیازی حکومت نے پارلیمنٹ میں روایات کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ہیں۔پیپلز پارٹی زبردستی کی اصلاحات قبول نہیں کرے گی،عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی، اب تو الیکشن کمیشن نے بھی برملا کہہ دیا ہے الیکٹرانک مشینوں سے انتخابات کرانے کے پابند نہیں ہیں ،نیازی سرکار ڈنڈے کے زور پر سیاہ قوانین پاس کروانے کے لیے سلیکٹرز کے پاو¿ں کیوں پکڑ رہی ہے۔ 2023کے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ،سابق صوبائی و زیر صحت پنجاب بدر الدین چوہدری کی بھتیجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر،پی پی پی کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کووار ڈ ینیٹر محمد طاہر شیخ ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری عمر دراز آزاد و دیگر جیالوں سے ملاقات کے دوران ملکی صورتحال پر گفتگو کے دوران کیا،سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ سلیکٹرز اور سلیکٹڈ نیازی پاکستانی قوم کے ساتھ ایک اور گھناو¿نا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔جو کہ تشویش ناک فعل ہے ِبحران خان کی حکومت نے اب قوم کو روٹی پکانے کیلئے گیس بھی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، تین سالہ کارکردگی کا نچوڑ دن میں صرف تین بار گیس کی فراہمی کا اعلان ہے، یہ موسم سرما عمران خان کی حکومت اور سیاست کی تدفین کا موسم ثابت ہوگا،قوم ہر موسم سرما کو رہتی دنیا تک منحوس حکومت سے نجات کے موسم کے طور پر منائے گی،تبدیلی سرکار کے تمام دعوے اور وعدے پہلے بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے اب بھی قوم کے ساتھ ایک سنگین فراڈ ہو گا، متنازعہ قانون سازی پیپلز پارٹی کو ہر گز قبول نہیں پیپلز پارٹی حکومتی سیاہ قانون سازی کے خلاف ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی ۔مرکزی رہنما ،سابق صوبائی و زیر صحت پنجاب بدر الدین چوہدری نے کہا کہ ، اناڑی کو گاڑی پر بٹھائےںگے تو خود بھی مرے گا گاڑی کو بھی تباہ کرے گا ،اگر گاڑی اناڑی نہیںچلا سکتا تو 22 کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے ، قوم پوچھتی ہے کہ تبدیلی لانے والوں کو عمران نیازی کی حکمرانی پسند آئی؟تین ٹائم گیس کی فراہمی کا اعلان بھی دھوکہ ہے، گیس آئے گی ہی نہیں، بجلی، پٹرول اور گیس مہنگی کرنے کے بعد سلیکٹڈ قوم سے سہولتیں بھی چھین رہا ہے، سردیوں میں گیس کی فراہمی سے انکار کرنے والی حکومت کو لوگ نکال باہر پھینکیں گے۔سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ2018 میں پی ٹی آئی حکومت کو لا کر ملک کا ستیاناس ، بیڑہ غرق کردیا گیا ہے ،جو بھی اشیا ئے خوردونوش لینے جاتا ہے وہ اس حکومت کو گالیاں نکال کر نہیں آتا ؟، اس مہنگائی نے عوام کاجینا محال کر دیا ہے ، کہ ، جس نے قوم کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،،اس نے ہماری خارجہ پالیسی تباہ کر دی ہے ،دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔

  • خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ داربھارت ہے:پاکستان نے حقائق پیش کردیئے

    خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ داربھارت ہے:پاکستان نے حقائق پیش کردیئے

    اسلام آباد:خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ داربھارت ہے:پاکستان نے حقائق پیش کردیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان نےبھارت کوخطے میں فضائی آلودگی پھیلانےکا ذمہ دار قراردے دیا اور کہا بھارت اپنےاقدامات سےدہلی سمیت لاہورکو بھی چوک کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں فضائی آلودگی پر ناساارتھ کی تشویش ناک رپورٹ پر درعمل دیتے ہوئے شمالی بھارت میں فصلوں کوآگ لگانےکی تصویربھی ٹویٹ کر دی اور بھارت کوخطے میں فضائی آلودگی پھیلانےکا ذمہ دار قراردے دیا۔

     

     

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی ملک امین اسلم نے بیان میں کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت فضائی ماحول میں تباہی پھیلارہاہے، بھارت اپنےاقدامات سےدہلی سمیت لاہورکو بھی چوک کررہا ہے۔

     

     

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ فوری اقدامات کی بجائے مودی سرکار نے2070 کامضحکہ خیزپلان دیا، کلائمٹ چینج سمٹ میں بھارت کی غیرسنجیدگی کامعاملہ اٹھایاگیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان نے فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے گلوبل لیڈرزکوبڑی پیشکش کی، پاکستان ایئر پلوشن کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیا ر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئےایشیائی ممالک نےمعاہدہ کررکھا ہے، معاہدےکےباوجودکانفرنس کاانعقادنہیں کیاجاسکا، پاکستان اس عالمی ذمہ داری کی انجام دہی کیلئےتیارہے۔

    ملک امین اسلم نے کہا گلاسکومیں ایشیائی ممالک کےوزراکےسامنےیہ معاملہ رکھاتھا، معاملےپروزیراعظم عمران خان کوبھی اعتمادمیں لوں گا۔

  • 2023 کا الیکشن ای وی ایم کےذریعے ہوگا۔ٹیکنالوجی کیلئے150ارب کی بات درست نہیں:سینیٹرشبلی فراز

    2023 کا الیکشن ای وی ایم کےذریعے ہوگا۔ٹیکنالوجی کیلئے150ارب کی بات درست نہیں:سینیٹرشبلی فراز

    اسلام آباد:2023ء کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہو گا۔ ٹیکنالوجی کیلئے 150 ارب کی بات درست نہیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون واضح ہے 2023ء کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہو گا۔ ٹیکنالوجی کیلئے 150 ارب کی درست نہیں ہیں، تقریباً 45 ارب روپے کے قریب خرچہ ہو گا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی ہے کونسی مشین استعمال کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا استعمال کیا جاسکتا ہے، بھارت نے ای وی ایم کا سفربہت پہلے شروع کردیا تھا،

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی،(ن) لیگ نے آج تک ٹیکنالوجی کے استعمال کی بات نہیں کی، ہماری حکومت نے عملی طور پر اقدامات کیے۔ اپوزیشن نے طے کیا ہوا تھا کہ وقت ضائع کرنا ہے۔ اپوزیشن کومنانے کے لیے پوری کوشش کیں، اپوزیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون واضح ہے2023کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہوگا۔ قانون بن گیا ہے اب عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،:یہ کام تو2017ء سے ہی شروع ہو جانا چاہیے تھا، یہ کہنا وقت کم ہے ایسی کوئی بات نہیں، الیکشن کمیشن کو اب پراسس کو شروع کرنا ہو گا، الیکشن کمیشن نے جوپیرا میٹرزدیئے اسی کے مطابق مشین بنائی۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ 2017ء الیکشن ایکٹ میں واضح لکھا ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اب یہ قانون پاس ہوگیا ہے، اب الیکشن کمیشن مشینیوں کے لیے ٹینڈر کرے،

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہہم نے مشین 90 دن میں بنا لی، اگر ادارہ کوشش کرے تو 60 ہزار ایک ماہ میں بن سکتی ہیں۔ ای وی ایم کیلوکیلٹرکی طرح ہے، ای وی ایم میں بیٹری ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گی، اس کا انٹرنیٹ سے تعلق ہی نہیں، ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی نہیں ہوسکے گی۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب مشین بنائی تو 4 ہزارکے قریب ووٹرز کو ٹیسٹ کیا گیا، ای وی ایم کے لیے 150 ارب کی باتیں صحیح نہیں ہیں، تقریباً 45 ارب روپے کے قریب خرچہ ہو گا۔ ہمیں 6 لاکھ پرنٹرزچاہیے ہوں گے، پچھلے الیکشن میں ساڑھے27ارب خرچ ہوا تھا، ہم نے اپنا کام کردیا ہے الیکشن کمیشن جانے اوران کا کام جانے۔

  • جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز’مسٹر 360‘کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز’مسٹر 360‘کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ساوتھ افریقہ :جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جس کے بعد ان کا 17 سالہ کریئر اختتام کو پہنچا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈی ویلیئرز، مئی 2018 میں کرکٹ کے تمام بین الاقوامی فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے تاہم ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں واپس آنے سے متعلق بات چیت جاری تھی۔

    37 سالہ کھلاڑی اب بھی فرنچائز کرکٹ کا حصہ تھے اور آخری ایونٹ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بنگلور کی جانب سے کھیلا تھا۔

     

     

     

    ڈی ویلیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے لیکن میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’گھر کے عقبی صحن میں بڑے بھائیوں کے ساتھ میچز کھیلنے سے لے کر اب تک میں نے انتہائی لطف اندوز ہوتے ہوئے اور بھرپور جوش و جذبے سے کھیل کھیلا ہے، لیکن اب 37 سال کی عمر میں وہ شعلہ اتنا تیز جلتا محسوس نہیں کر رہا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’یہ حقیقت ہے جسے مجھے تسلیم کرنا چاہیے اور چاہے یہ اچانک معلوم ہو، اسی لیے میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں، میرا وقت گزر چکا ہے اور کرکٹ میرے لیے غیر معمولی طور پر مہربان رہی ہے‘۔

    وکٹیں بچا کر رکھنے کے ساتھ جارحانہ انداز میں کھیلنے والے ڈی ویلیئرز کو میدان کے تمام کونوں میں شاٹس کی وسیع رینج کے لیے اکثر ’مسٹر 360‘ کہا جاتا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 20 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

  • کے پی کے بعد بلوچستان میں بھی بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

    کے پی کے بعد بلوچستان میں بھی بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

    کوئٹہ :کے پی کے بعد بلوچستان میں بھی بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری ،اطلاعات کے مطابق کے پی کے بعد اب الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونینز اور وارڈز کونسل حلقہ بندیوں کا ‏شیڈول جاری کر دیا۔

    اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نو ٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 6 سے 20 ‏دسمبر تک تمام انتظامات مکمل کر لئےجائیں۔ ‏

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15دن میں حلقہ بندی کمیٹیوں کےنوٹی فکیشن جاری کئےجائیں گے 19جنوری ‏تک30دن میں حلقوں،وارڈزکی فہرستیں تیارکی جائیں گی حلقوں اور وارڈزکی ابتدائی فہرست یکم جنوری کو جاری ‏کر دی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پراعتراضات21جنوری سے4فروری تک داخل ہوں گے اور 19فروری تک ‏حلقہ بندیوں پراعتراضات نمٹا ئےجائیں گے وارڈز اور حلقوں کی فہرست26 فروری کو جاری کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا (کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا۔ای سی پی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، لکی مروت، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہوں گے۔

    ای سی پی نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کے لیے یکم نومبر کو نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد امیدوار 4 تا 8 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

    ریٹرننگ افسران کاغذات جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرستیں 9 نومبر کو جاری کریں گے، جس کے بعد 10 سے 12 نومبر کے دوران کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کریں گے۔

    ای سی پی نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 13 سے 16 نومبر تک اسکروٹنی سے متعلق اپیلیں دائر کر سکیں گے اور ایپیلٹ ٹریبونلز 19 نومبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

    بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں 20 نومبر کو جاری کی جائیں گی جبکہ 22 نومبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نامزد امیدواروں کو 23 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ای سی پی نے کہا کہ 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے بعد پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان 24 دسمبر تک کر دیا جائے گا۔

    شیڈول کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے تمام حکام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت کردی۔ای سی پی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عہدیدار الیکشن پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں۔

  • سموگ پرقابوپانے کے لیے سخت جرمانوں کی نوید سنا دی گئی

    سموگ پرقابوپانے کے لیے سخت جرمانوں کی نوید سنا دی گئی

    لاہور:سموگ پرقابوپانے کے لیے سخت جرمانوں کی نوید سنا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں بڑھتی ہوئی سموگ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کر دی گئی۔

    صوبے کے مخلتف حصوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر جگہوں پر سموگ نے اپنے ڈیرے ڈال ہوئے ہیں، جس کے باعث لاہور دنیا بھر میں سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے اس وباء پر قابو پانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    ادھر اس حوالے سے اسموگ کو کم کرنے اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی روکنے کے لیے پنجاب میں دھویں والی موٹرسائیکل اور ‏گاڑیوں کی شامت آ گئی۔ ‏

    لاہور سمیت بڑے شہروں میں اسموگ پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا ریلیف کمشنر بابرحیات تارڑ کی سربراہی میں اجلاس ‏ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹرسائیکل اور گاڑی دھواں دے گی تو 2ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔

    پنجاب میں فصل جلانے پر اور دھواں دیتے ہوئے بھٹے پر50ہزار جرمانہ کیا جائے گا جب کہ کسی فیکٹری سے ‏دھواں نکل رہا ہو گا تو 50ہزار جرمانہ ہوگا۔

    اجلاس میں تمام محکموں کو 50فیصد گاڑیاں کم استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے جرمانے اور کارروائیوں کے تمام ‏اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیےگئے۔

    شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر محکمہ بلدیات کے اقدامات ، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی ۔

    سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے کمشنرز ، ڈی سیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی جانب سے ڈمپنگ پوائنٹس پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف مقدمات کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ کوڑا جلانے والوں کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر متعلقہ چیف آفیسرز کو پیڈا کا سامنا کرنا ہوگا ۔ سیکرٹری بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد سموگ کی ڈائریکشن پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

  • فیصل آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کا نیا رن وے آئندہ سال میں مکمل ہوگا

    فیصل آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کا نیا رن وے آئندہ سال میں مکمل ہوگا

    فیصل آباد (عثمان صادق) فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ جھنگ روڈ کا نیا رن وے آئندہ سال اگست میں مکمل ہو جائے گا۔ جس کے ساتھ ہی بڑے جہازوں کی لینڈنگ سے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر شاہد حسین سے ایک ملاقات کے دوران بتائی۔جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فیصل آباد چیمبر کا دورہ کیا اور عاطف منیر شیخ کو نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کی مستقبل کی ہوائی سفر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے چینی سرمایہ کاروں کے تعاون سے چک جھمرہ کے نزدیک نیا سویلین ائیر پورٹ بنانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی چینی کمپنیاں پہلے سے ہی ایم تھری اور علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹس میں اپنے یونٹ چلا رہی ہیں جبکہ مزید کئی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ اسی طرح یورپ اور ترکی کے صنعتکار بھی یہاں اپنے یونٹ قائم کر رہے ہیں جو 2024ء تک آپریشنل ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی سرمایہ کاری میں بڑا حصہ چینی کمپنیوں کا ہے جن کو یہاں آنے جانے کیلئے ہوائی سفر کی ضرورت ہو گی۔ عاطف منیر نے مزید بتایا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ میں چنگ ڈو سٹی بھی قائم کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ آنے والے صرف چند سالوں میں فیصل آباد سے چین کیلئے فضائی سفر کرنے والوں کی ٹریفک میں زبردست اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چینی سرمایہ کاروں کیلئے نئے ائیر پورٹ کی تعمیر بھی انتہائی منافع بخش ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اس وقت فیصل آباد کیلئے اپنی فضائی سروس شروع کرنے کا بھی جائزہ لے رہا ہے اور جب یہ دونوں صنعتی علاقے مکمل طور پر آباد ہو جائیں گے تو چینی باشندوں کیلئے سفر کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے پاک چین مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سے اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ وہ بھی چینی سرمایہ کاروں کو فیصل آباد میں ائیر پورٹ کی تعمیر کیلئے ترغیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کے ساتھ 400ایکڑ سرکاری اراضی کو اس مقصد کیلئے مختص کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں حائل روکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے۔ موجودہ ائیر پورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کا نیا رن وے زیر تعمیر ہے جو آئندہ سال اگست تک مکمل ہو گا اور اس پر بڑے جہاز بھی اتر سکیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ فیصل آباد سے برطانیہ کیلئے براہ راست پرواز انتہائی قابل عمل ہو گی کیونکہ اس خطے کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد باقاعدگی سے برطانیہ آتی اور جاتی ہے۔ لیکن پی آئی اے صرف رن وے کی وجہ سے یہاں سے پروازوں کا سلسلہ شروع نہیں کر رہا۔ صدر کو بتایا گیا کہ نئے رن وے کی تکمیل کے ساتھ ہی فیصل آباد سے کراچی تک کارگو کی موجودہ ڈیڑھ ٹن کی کیپسٹی کو 14 سے 15ٹن تک بڑھایا جا سکے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر شاہد حسین نے عاطف منیر شیخ کو پی آئی اے کا نشان بھی پیش کیا۔

  • فیصل آباد چیمبرآف کامرس میں پہلے وومن انٹر پرینوئر پراڈکٹس ایگزی بیشن کا افتتاح

    فیصل آباد چیمبرآف کامرس میں پہلے وومن انٹر پرینوئر پراڈکٹس ایگزی بیشن کا افتتاح

    فیصل آباد (عثمان صادق) خواتین انٹر پرینوئر کی مصنوعات کی نمائشوں کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر سے نہ صرف خواتین کے کاروبار کا دائر ہ کار وسیع ہوگا بلکہ انہیں خریداروں سے براہ راست رابطوں میں بھی آسانی ہو گی۔ یہ بات فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی سابق نائب صدر محترمہ شمع احمد نے مسزعقیلہ عاطف کے ہمراہ فیصل آباد چیمبر کے آڈیٹوریم میں پہلے وومن انٹر پرینوئر پراڈکٹس ایگزی بیشن کا ربن کاٹ کے افتتاح کرتے ہوئے بتائی۔ اس نمائش کا اہتمام فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو آبادی کے تناسب سے معاشی سرگرمیوں میں حصہ دلانے کیلئے وومن چیمبر بھر پور کوششیں کر رہا ہے جس سے پورے معاشرے میں مثبت تبدیلی کے علاوہ معاشی ترقی کی رفتار کو بھی تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس حوالے سے وومن چیمبر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں خواتین کی ترقی کیلئے اہم خدمات سر انجام دی ہیں جبکہ حکومت اور سٹیٹ بینک نے خواتین کو سرمایے کی فراہمی کیلئے کئی پالیسیاں تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوان تعلیم یافتہ خواتین پر زور دیا کہ وہ وومن چیمبر کے پلیٹ فارم سے اپنے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ اُن کے حل کیلئے قومی سطح پر آواز بلند کی جا سکے۔ اس سے قبل فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر محترمہ نگہت شاہد نے کہا کہ مائکرو، چھوٹے اور درمیانے درجہ کا کاروبار کرنے والی خواتین کی مصنوعات کی تشہیر کیلئے قومی اور علاقائی سطح پر نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے فیصل آباد کی سرکردہ کاروباری خواتین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ ”ایک ٹیم اور ایک مقصد“ کے نعرے کے تحت کام کر رہی ہیں جن سے بہت جلد اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے اس نمائش کے انعقاد کے سلسلہ میں سینئر نائب صدر محترمہ صوبیہ عقیل، نائب صدر محترمہ فرحت نثار، محترمہ عائشہ مسعود، محترمہ حنا بابر کی خدمات کو سراہا جبکہ فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بھی نمائش دیکھی اور خواتین کی مصنوعات کے معیار کو سراہا۔ خواتین کی بڑی تعداد نے اس نمائش کو دیکھا جبکہ اس سلسلہ میں مصنوعی جیولری، فیشن ڈریسز، ہوم ٹیکسٹائل، جوتوں، فوڈ پراڈکٹس کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔

  • افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے:آرمی چیف

    افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی:دنیا افغانستان میں انسانی المیے بچنے کےلیے میدان میں‌ آئے ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین پارلیمنٹ کی سپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو ) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بحرین کی سپیکر نے بارڈر مینیجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کےلیے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں ،ہمسایہ ملک میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے معاشی بحالی ضروری ہے۔