Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان روٹی،کپڑا اورمکان چھین رہاہے:بلاول بھٹو

    عمران خان روٹی،کپڑا اورمکان چھین رہاہے:بلاول بھٹو

    پشاور:عمران خان روٹی،کپڑا اورمکان چھین رہاہے ،اطلاعات کے مطابق جلسے سےخطاب کرتےہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹونے کہا ہے کہ عمران خان روٹی،کپڑا اورمکان چھین رہاہے ،

    بلاول بھٹو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو بےروزگار کردیا،ان کا کہنا تھا کہ بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام غریبوں کیلئے شروع کیاتھا،

    بلاول بھٹونے کہا کہ ملکی تاریخ میں بےنظیرنےسب سےزیادہ روزگاردیا،بلاول بھٹونے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل نے عوام کوپریشان کردیا ، پیپلزپارٹی دورمیں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اورپنشن بڑھی

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی روزگاردیتی ہے چھینتی نہیں، خیبرپختونخواکےعوام پیپلزپارٹی کاساتھ دیں،بلاول بھٹونے کہا کہ حکمرانوں نےغریبوں کےسروں سے چھت چھین لی، تین سال میں کسی کوگھرنہیں ملا،

    بلاول بھٹونے مزید کہا کہ عمران خان نے 50لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیا تھا،ایسی تبدیلی کو ہم تسلیم نہیں کرتے،پاکستان اسٹیل کےملازمین کوبے روزگارکردیاگیا،موجودہ دور میں نوجوانوں کوروزگارنہیں ملا،

    بلاول زرداری کامزید کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کے خلاف ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی عام آدمی کی آواز بن کر کھڑی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ملک کے کسانوں، مزدوروں اور طالبعلموں کو حقوق دیئے، مگر اس نئے پاکستان میں عوام کے یہ حقوق صلب کیے جارہے ہیں۔”کس قسم کی تبدیلی ہے کہ نوجوان ڈگریاں اٹھائے دھکے کھا رہے ہیں ملک میں جمہوریت کا جھنڈا اٹھائے آمریت کے خلاف ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی عام آدمی کی آواز بن کر کھڑی ہے۔پشتون قوم کو پہچان دینے والی جماعت کے ساتھ وفا کا وقت ہوا ہے. خیبرپختونخوا کے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں خان صاحب کے گھبرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے جیالے کپتان کو گھر میں گھس کر شکست دیں گے تیر کمان سے نکل چکا ہے جیالے میدان میں آگئے ہیں حکومت کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے،

    بلاول زرداری نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی کا اگلا اجلاس پشاور میں ہوگا،پشاور میں آکر پیپلزپارٹی نااہل حکومت کو للکارے گی ،بلاول نے جلسہ کے شرکاء سے سوال کیا کہ نوشہرہ والو بتاؤ آپ کے شہر میں کتنےنئےگھربنے ہیں،گھردینے کے بجائےتجاوزات کےنام سے گھر چھینے جارہے ہیں،پیپلزپارٹی نے سرکاری تنخواہ میں اضافہ کیا، پنشن میں 100فیصد اضافہ کیا نوشہرہ کی عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں تبدیلی کا مزہ آیا؟ عمران خان نےنوجوانوں کوایک کروڑ نوکریاں دینےکا وعدہ کیا تھا،کیا عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار دیا ہے؟ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے،پیپلزپارٹی نے3آمروں سے مقابلہ کرکےعوام کو جمہوری آزادی دلوائی،نوشہرہ میں میرا پہلا دورہ ہے،کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

  • کراچی میں موسم سرما کا آغاز ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

    کراچی میں موسم سرما کا آغاز ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

    شہر قائد میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کا درجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ، محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنے اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم سرم کا آغاز ہوگیا ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں سات کلومیٹرکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنےکاامکان ہے اورچند روز بعد سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں موسم خشک اوررات میں سرد رہے گا اور دن میں درجہ حرارت32سے33ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا اور پنجاب کے میدانی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی،کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کےبیشتراضلاع میں کہیں موسم خشک توکہیں سرد رہنےکی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے

  • سہیل انور سیال کے قریبی ساتھی بخت علی سیال کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور

    سہیل انور سیال کے قریبی ساتھی بخت علی سیال کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور

    کراچی: احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے قریبی ساتھی بخت علی سیال کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے .

    جمعہ کواحتساب عدالت میں غیر قانونی اثاثہ بنانے سے متعلق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے قریبی ساتھی بخت علی سیال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی 5 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ملزم کو 30 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ نیب کے مطابق ملزم کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ صوبائی وزیر سہیل انور سیال کیخلاف بھی غیر قانونی اثاثہ بنانے کا الزام ہے۔

  • سندھ کو اس کے حصے کی سوئی گیس فراہم کی جائے، تاجر برادری

    سندھ کو اس کے حصے کی سوئی گیس فراہم کی جائے، تاجر برادری

    بزنس مین گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ سندھ کے مختص گیس کوٹے میں سے18 کروڑ ملین معکب کیوبک فیٹ گیس پنجاب کو دی جا رہی ہے انہوں مطالبہ کیا کہ صوبے کو اس کے حصے کی گیس فراہم کی جائے تاکہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے۔

    سائٹ انڈسٹری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ سائٹ میں بیشتر صنعتیں گیس کی عدم فراہمی کے باعث بند ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری 18 کروڑ ملین معکب کیوبک فیٹ گیس پنجاب کو دی جارہی ھے وہ ہمیں واپس دلوائی جائے تاکہ صنتعوں میں بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ برآمدی آرڈرز پورے کئے جاسکیں۔

    سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ گیس کی مکمل فراہمی سے برآمدات 40 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ھم اپنی صنعتیں ھفتے میں ایک دن بند کرسکتے ہیں جس کیلئے ہمیں 6 دن مکمل گیس فراہم کی جائے۔

    سائٹ کے صنعت کاروں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے 3 ارب روپے فراہم کیے جائیں جن سے 26 سڑکیں تعمیر ہوسکتی ہیں۔

  • برطانیہ میں نسلی تعصب کےسائےہرطرف منڈلانےلگے      :معروف انگلش کرکٹرکی کالےچہرے والی تصویروائرل

    برطانیہ میں نسلی تعصب کےسائےہرطرف منڈلانےلگے :معروف انگلش کرکٹرکی کالےچہرے والی تصویروائرل

    لندن :برطانیہ میں نسلی تعصب کے سائے ہرطرف منڈلانے لگے:معروف انگلش کرکٹر کی کالے چہرے والی تصویر وائرل،اطلاعات کے مطابق اس وقت برطانیہ میں انتہا پسندی عروج پر ہے اوریہ انتہا پسندی نسلی تعصب کی شکل میں بہت زیادہ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے ،

    ادھر لندن سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر ایلکس ہیلز کی کالے چہرے والی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد انگلینڈ میں نسلی تعصب کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔

    برطانوی جریدے دی سن کی جانب سے انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی ایک تصویر شائع کی گئی ہے جس میں انہیں دوستوں کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتاہے، تصویر میں ایلکس ہیلز کو چہرے پر کالے پینٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    یاد رہےکہ چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر عظیم رفیق نے انگلش اسپورٹس سلیکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر بتایا تھا کہ انہیں مسلسل لفظ ‘پی’ کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہوں نے خود کو تنہا اور الگ تھلگ محسوس کیا۔

    عظیم رفیق نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ ایلکس ہیلز نے اپنے کالے رنگ کے کتے کا نام ’کیون‘ رکھا کیونکہ کرکٹر گیرے بالانس اس نام کو غیر سفید فام افراد کی توہین کے لیے استعمال کرتے تھے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یارک شائر کاؤنٹی کا کپتان بنایا گیا تو ڈریسنگ روم کا ماحول خاصہ زہریلا تھا، جو سلوک میرے ساتھ ہوا میں اس کا مستحق نہیں تھا، ایسا ماحول تھا کہ کسی مسلمان کھلاڑی کے روزہ رکھنے پر اُسے ہر غلطی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر عظیم رفیق کے ساتھ نسلی تعصب کا رویہ اختیار کرنے پر انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر کے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر پابندی عائد کر دی تھی۔

  • دہشت گردی سے نمٹنے کے لئےموک ایکسرسائز کا انعقاد

    دہشت گردی سے نمٹنے کے لئےموک ایکسرسائز کا انعقاد

    *ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پتوکی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوا جس میں ریسیکو, پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے فرضی مشقیں کیں*

    حبیب آباد میں PSO آئل ڈپو میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ریسیکو1122 پنجاب پولیس اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر پنجاب پولیس کیجانب سے دہشت گرد کو زندہ پکڑنے جبکہ ریسیکو1122 کیجانب سے زخمیوں کو بروقت ہسپتال شفٹ کرنیکی کی فرضی مشق کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر ریسکیو اور پولیس کے افسران بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد وسائل اور اہلکاروں کی صلاحیت کو جانچنا تھا, انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے اور خدانخستہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

    *مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور*

  • سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس قلت کے پیش نظر اتوار کی صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کیلیے سپلائی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اتوار کو سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ

    اتوارکو صبح 8 سے پیرصبح 8بجے تک اسٹیشنز کو سپلائی معطل رہے گی۔

    سوئی گیس حکام نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کیلئے بند کیا جارہاہے، گیس کی طلب بڑھنے پر اسٹیشنز کو مزید بند کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی کے اجلاس میں گھریلو صارفین کو گیس کے سنگین بحران سے بچانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظوری کی گئی، جس کے بعد سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ تک کے لیے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کے لیےگیس فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کی گئی جبکہ کابینہ توانائی کمیٹی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

  • سندھ اسمبلی میں ٹی ٹی پی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

    سندھ اسمبلی میں ٹی ٹی پی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

    سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت سراج قاسم سومرو کی ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی جو تحریک طالبان پاکستان سے متعلق تھی ۔

    محرک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے یہ مذاکرات قوم کو اعتماد میں لئے بغیر اور کسی مشاورت کے بغیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک آرگنائزیشن کی جانب سے ہمارے سپاہیوں اور سیاسی لوگوں کو قتل کیا گیا۔

    جب تک آپ اس پالیسی کو ڈسکس نہیں کریں گے ان سے مذاکرات مناسب نہیں کیونکہ ماضی میں ہر پاکستانی کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہم ان کے ساتھ بات کریں تو پہلے اسمبلی میں بات ہونی چاہیے۔میں چاہتا ہوں کہ سندھ اسمبلی سے یہ بات آگے جائے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں بیٹھ کر بات ہو بعدازاں ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

  • کراچی میں تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : کراچی میں تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔

    پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اورسم بھی برآمد کرلی۔

    ترجمان رینجرزکے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے اورنگی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ پرکاش عرف وجے اور امیت نے بھتہ مانگنے کیلیے تاجرکودھمکی آمیزخط لکھا تھا ، خط کے ساتھ پستول کی2گولیاں بھی تھیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اورسم بھی برآمد کرلی ہے، واقعہ کی ایف آئی آرتھانہ سول لائنز میں درج ہے۔حکام کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • ْدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 19 نومبر کو بیت الخلا کا عالمی دن یعنی ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایا گیا

    ْدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 19 نومبر کو بیت الخلا کا عالمی دن یعنی ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایا گیا

    کراچی : ْدنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی19نومبرکوبیت الخلا کا عالمی دن یعنی ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایاگیا۔

    دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی19نومبرکوبیت الخلا کا عالمی دن یعنی ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایاگیا،ٹوائلٹ کا عالمی دن منانے کا آغازسال2013میں کیا گیا، جس کا مقصد اس بات کو باور کروانا ہے کہ صحت و صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک محفوظ اور باقاعدہ بیت الخلا اہم ضرورت ہے۔ اس کی عدم دستیابی یا غیر محفوظ موجودگی بچوں اور بڑوں میں مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔
    پاکستان میں اس وقت 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد بیت الخلا کی سہولت سے محروم اور کھلے میں رفع حاجت کرنے پر مجبور ہیں۔ٹوائلٹ کی موجودگی انسانی تہذیب کے لیے کس قدر ضروری ہے، اس بات کا اندازہ اس سے لگائیں کہ گزشتہ 200 برسوں کے دوران ٹوائلٹ کی سہولت نے انسان کی اوسط عمر میں 20 سال کا اضافہ کیا ہے۔

    سال2015 میں اقوام متحدہ نے ہر شخص کے لیے ٹوائلٹ کی فراہمی کو عالمگیر انسانی حقوق میں سے ایک قرار دیا تاہم عالمی ادارہ صحت کے مطابق اکیسویں صدی میں بھی دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد افراد بنیادی بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں۔

    دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد ایسے ہیں جنہیں مناسب بیت الخلا یا ہاتھ دھونے کی سہولیات حاصل نہیں یعنی ہر 3 میں سے 1 شخص، جبکہ 1 ارب سے زائد افراد کھلے میں رفع حاجت کرنے پر مجبور ہیں۔صحت و صفائی کے اس ناقص نظام کی وجہ سے دنیا بھر میں 5 سال کی عمر سے کم روزانہ 700 بچے، اسہال، دست اور ٹائیفائڈ کا شکار ہو کر موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔صحت و صفائی کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے واٹر ایڈ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد بیت الخلا کی سہولت سے محروم اور کھلے میں رفع حاجت کرنے پر مجبور ہیں۔
    واٹر ایڈ کے مطابق ان میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔یونیسف کے مطابق پاکستان میں صفائی کی ناقص صورتحال اور گندے پانی کی وجہ سے روزانہ 5 سال کی عمر کے 110 بچے اسہال، دست، ٹائیفائڈ اور اس جیسی دیگر بیماریوں کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 290 ارب کلو انسانی فضلہ پیدا ہوتا ہے جنہیں ٹھکانے لگانے والے سینیٹری ورکرز بدترین حالات کا شکار ہیں۔
    پاکستان میں کرونا وبا کے دوران جہاں ہر اس شعبے میں کام کرنے والے افراد کی تکریم کی گئی جو اس وبا کے دوران گھروں سے نکلے اور نہایت ضروری خدمات انجام دیں، وہیں اس سارے عرصے کے دوران سینیٹری ورکرز کی جانب ذرا بھی توجہ نہیں دی گئی جو صفائی ستھرائی کا عمل سر انجام دے کر کووڈ کی وبا کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے۔حفاظتی آلات کے بغیر کام کرنے والے سینیٹری ورکرز ایک طرف تو سخت معاشی مسائل کا شکار ہیں وہیں سماجی طور پر بھی ان سے بدترین رویہ رکھا جاتا ہے۔
    سینیٹری ورکرز کے حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق حفاظتی لباس اور آلات کے بغیر لوگوں کی غلاظت اور گندگی کو صاف کرنے والے خاکروب عام طور پر سانس اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور انہیں کوئی ہیلتھ انشورنس بھی نہیں دی جاتی۔اس تحقیق کے مطابق پاکستان بھر میں 1998 سے 2007 تک 70 سیورمین گٹروں کو صاف کرنے کے دوران حادثاتی طور پر انتقال کرگئے۔