Baaghi TV

Author: +9251

  • قائدآباد میں بھتہ وصول کرنے والے 7 جعلی صحافیوں کی دھلائی

    قائدآباد میں بھتہ وصول کرنے والے 7 جعلی صحافیوں کی دھلائی

    کراچی : قائدآباد میں بھتہ وصول کرنے والے 7 جعلی صحافیوں کی دھلائی ہو گئی ۔

    قائدآباد میں بھتہ وصول کرنے والے 7 جعلی صحافیوں کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو نجی چینل کے کارڈز لٹکاکر ڈاکٹر کو بلیک میل کرکے بھتہ طلب کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قائدآباد تھانے کی حدود لانڈھی مجید کالونی میں ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے والے 7 افراد کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو عوام چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خود کو نجی چینل سے ظاہر کرکے ڈاکٹر ارشد کے کلینک پر جاکر بھتے کا مطالبہ کررہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ساتوں افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رضا محمد، محمد فیصل، محمد شاکر، سلمان اعجاز، محمد آصف، عقیل شاہ اور ایک لیڈیز شامل ہے، تاہم پولیس نے ڈاکٹر ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

  • پاکستان؛برطانیہ کےدرمیان غیرقانونی تارکین کو واپس لینےکا معاہدہ ہوگیا:نوازشریف کے گرد گھیرا تنگ

    پاکستان؛برطانیہ کےدرمیان غیرقانونی تارکین کو واپس لینےکا معاہدہ ہوگیا:نوازشریف کے گرد گھیرا تنگ

    لندن ÷اسلام آباد:پاکستان؛برطانیہ کےدرمیان غیرقانونی تارکین کو واپس لینےکا معاہدہ ہوگیا:نوازشریف کے گرد گھیرا تنگ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لینے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر اور سیکرٹری برطانوی وزارت داخلہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔

    برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت کسی بھی ملک میں غیر قانونی تارک وطن کو واپس اپنے ملک جانا ہو گا۔

    برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ معاہدہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کے سامنے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، حتمی منظوری کے بعد معاہدے پر سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانوی اور پاکستانی حکام ایک دوسرے کے ساتھ کرمنل ریکارڈ شیئر کرسکیں گے۔

    ادھربعض ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اس معاہدے کے بعد سخت پریشان ہیں اور یہ بھی امکان ہے کہ نوازشریف سعودی عرب، قطریا بھارت میں سیاسی پناہ لے لیں اور پاکستانی حکومت کواس محاذ پربھی شکست سے دوچار کردیں‌،

    بعض حلقوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی طرف نوازشریف کوپیشکش کی جاچکی ہے ، لیکن نوازشریف فی الحال سعودی عرب یا قطرجانے کی خواہش رکھتے ہیں ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ نوازشریف تمام راستے بند ہونے پرپاکستان ہی واپس آجائیں اورسیاست کوگرمانے کی کوشش کریں‌لیکن میاں صاحب کو بتادیا گیا ہے کہ اگروہ پاکستان چلے گئےتوپھران کی سیاسی خود کُشی ہوگی اور وہ ان کوعدالتوں میں گھسیٹ گھسیٹ کرتباہ کردیا جائے گا

  • کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مکمل ہڑتال:وادی بھرمیں شہدا کے غائبانہ نمازجنازہ

    کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مکمل ہڑتال:وادی بھرمیں شہدا کے غائبانہ نمازجنازہ

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مکمل ہڑتال:وادی بھرمیں شہدا کے غائبانہ نمازجنازہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر میں چار شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور میر واعظ فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے دی ہے جبکہ تقریباً تمام حریت رہنمائوں اور تنظیموں کے علاوہ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے اس کی حمایت کی ہے۔

    مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج نماز جمعہ کے بعد شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں اور احتجاجی مظاہرے کریں ۔ اس اپیل کے بعد وادی بھر میں ان شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے ،

    انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ سرینگر میں شہید الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل اور ضلع رام بن کے علاقے بانیہال میں شہید عامر احمد کے گھر وں کی طرف مارچ کریں۔حریت چیئرمین نے شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں چار بے گناہ شہریوں کو وحشیانہ طور پر قتل کیا ۔

    انہوں نے حیدر پورہ میں شہریوں کے بہیمانہ قتل کی بین الاقوامی فوجداری عدالت سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں شہریوں کے قتل عام اور بدترین جنگی جرائم کا نوٹس لیں۔

  • ہندووں کی طرف سےشاہی مسجد میں بھگوان کرشن کابت نصب کرنے کے اعلان کے بعد مسلمان پریشان

    ہندووں کی طرف سےشاہی مسجد میں بھگوان کرشن کابت نصب کرنے کے اعلان کے بعد مسلمان پریشان

    متھرا:اسلام آباد :ہندووں کی طرف سےشاہی مسجد میں بھگوان کرشن کابت نصب کرنے کے اعلان کے بعد مسلمان پریشان ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع متھرا میں اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے شاہی مسجد عید گاہ میں بھگوان کرشن کا بت نصب کرنے کا اعلان ہے۔جس کے بعد علاقے میں ہر طف خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہا سبھا نے شاہی مسجد عید گاہ کو بھگوان کرشن کی اصل جائے پیدائش قراردیتے ہوئے وہاں پر بت نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہندو مہاسبھا کی رہنما راجیہ شری چودھری نے کہاہے کہ یہ بت 6دسمبر کو ‘مہا جل ابھیشیک’ کے بعد نصب کیا جائے گا تاکہ اس جگہ کو ‘پاک’کیا جا سکے۔

    مہاسبھا کے عہدیدار ملک کے مختلف حصوں سے مقدس ندیوں کا پانی لے کر متھرا پہنچیں گے۔ آرادھیا کو اس پانی سے مسح کیا جائے گا اور پوجا کی جائے گی۔ مہاسبھا خود لڈو گوپال کے دیوتا کو عیدگاہ لے جائے گی۔مسجد میں بت کی تنصیب کے لیے منتخب کی گئی تاریخ 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی برسی کی مناسبت سے رکھی گئی ہے۔

    تاہم ہندو مہاسبھا کی رہنما راجیہ شری چودھری نے 1992 کے واقعے اور متھراکی مسجد میں بت کی تنصیب کے درمیان کسی قسم کے تعلق سے انکار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ مہاسبھا کا مقصد آزاد ہندوستان ہے، سناتن بھارت کو واپس لانا ہوگا۔ مقامی عدالتیں کٹرا کیشو دیو مندر کے قریب واقع 17ویں صدی کی مسجد کو "ہٹانے” کی درخواستوں کی ایک سیریز کی سماعت کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ہندومہاسبھا کی جانب سے شاہی عیدگاہ میں ہندووں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور بت کی تنصیب کی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب مقامی عدالتیں کٹرا کیشو دیو مندر کے قریب واقع 17ویں صدی کی مسجد کوہٹانیکی درخواستوں کی سماعت کر رہی ہیں۔

    دوسری طرف پاکستان نے شاہی مسجد میں بت نصب کرنے کی مذمت کی ہے خبردارکیاہے کہ بھارت اوربھارتی نوازسب انتہا پسند ایسی شرپسندیوں سے بازآجائیں

  • سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    ڈھاکہ :پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی۔

    تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔

    پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا۔

    بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پاکستانی بولر حسن علی نے لی جس کے بعد بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین، محمد وسیم جونیئر نے دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پہلی اننگز میں بنگلادیش نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے عفیف حسین 38 اور مہدی حسن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ٹاس کی جیت بنگلہ دیش کے حصے میں آئی جس پر کپتان محمود اللہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر بنگالی اوپنرز محمد نعیم اور سیف حسن کریز پر آئے، شاہین باولرز کے نپے تلے انداز نے بنگالی بیٹنگ کا ٹاپ اور مڈل آرڈر درہم برہم کر دیا۔

    میزبان ٹیم کی پہلی شراکت داری اس وقت ٹوٹی جب حسن علی کی بال پر کیپر محمد رضوان نے 3 کے مجموعی سکور پر محمد نعیم کا کیچ پکڑا، انہوں نے محض ایک رن بنایا تھا۔ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گری، بلے باز سیف حسن شاہین باولر محمد وسیم کا شکار بنے، نجم الحسن نے بھی محمد وسیم کو کیچ پکڑایا۔

    بیٹر عفیف حسین نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے تاہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رکا اور وہ شاداب کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ کپتان محموداللہ شاہین باولر محمد نواز کی بال پر بولڈ ہو گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آج بنگلا دیش کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، محمد حفیظ سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ آصف علی اور عماد وسیم پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اعلان کردہ 12 قومی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

  • میڈیا کی بے لگام آزادی،تحریر: ارم شہزادی

    میڈیا کی بے لگام آزادی،تحریر: ارم شہزادی

    میڈیا کی بے لگام آزادی،تحریر: ارم شہزادی

    بین الاقوامی انسانی حقوق کے آرٹیکل نمبر 10 کے تحت ہر کسی کو بولنے اور آواز بلند کرنے کا حق ہے اور ہر ملک کے آئین میں اس بات کو شامل کیا گیا ہے کہ بنا کسی فرق کے ہر فرد کے پاس تنقید یا تعریف کا حق موجود ہے
    لیکن
    یہاں پھر کچھ باتیں ایسی جنم لیتی ہیں جن سے اس حق کا غلط استعمال ہوتا دیکھا جاتا ہے۔

    ہر کسی کے پاس بولنے کا حق موجود ہے لیکن کیا کسی کی ذاتی زندگی پر بنا ثبوت کے کیچڑ اچھالنے کا حق بھی ہے؟ کیا قومی حساس معاملات پر ان لوگوں کا بولنا بھی حق ہے ہے جو اسکا بلکل بھی ادراک نہیں رکھتے یا پھر جھوٹی خبر یا جھوٹ پر مبنی بنائی گئی کہانی گھڑنا بھی آزادی اظہار رائے میں آتا ہے؟تو جواب ہے بلکل نہیں۔ ہر بات اور ہر لفظ کا ذمہ دار اسکا بولنے والا استعمال کرنے والا ہوتا ہے اور ان الفاظ سے پیدا ہونیوالے اثرات کا بھی وہی ذمہ دار ہوتا ہےفرض کریں ایک شخص مزہبی منافرت کو ہوا دے رہا ہو جس سے فسادات برپا ہونے کا خدشہ ہو تو کیا اس فرد کو اس لئے بولنے دینا چاہیے کہ اسے انسانی حقوق نے یہ حق دیا ہے؟ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ ہے کہ ان معاملات میں بولنا چاہیے جو آپکا سرکل ہے۔ اپنے دائرہ کار سے باہر نکل کر کسی دوسرے کے دائرے میں بولنا دوسرے کی ناصرف حق تلفی ہے بلکہ ایک سوچ کی خرابی کو جنم لیتا ہے جسے کہتے ہیں ڈس انفارمیشن۔ تعلیم اور پیشہ ور معاملات کی ہی مثال لے لیجئے کہ ایک استاد جسکا پیشہ اور تعلیم ایک مخصوص شعبے کو پڑھانا ہے وہ کسی دوسرے شعبے کو نہیں پڑھا سکتا تو کیسے وہ اس پر رائے دینے کا بھی حقدار ہوگا؟

    اسی طرح کچھ میڈیا ہؤسسز ہیں جو اس آرٹیکل کو اپنی جھوٹی من گھڑت اور غلط معلومات پر منحصر خبریں نشر کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں اور اگر انہیں کوئی اس بات سے روکے تو میڈیا کی آزادی پر قدغن قرار دی جاتی پے۔ پاکستان بھی آجکل انہی حالات سے گزر رہا ہے۔ ٹالک شوز میں معیشیت پر اینکرز حضرات اپنا تجزیہ دے رہے ہوتے ہیں جنکی نہ تو تعلیم معیشیت پر ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا تجربہ۔ کورٹ روم کے باہر اگر دس سال کوئی کیمرہ مین کوریج کرتا رہا ہے تو اسے قانونی امور پر تجزیے کے لئے بٹھا لیا جاتا ہے۔ اسی طرح ملک کے دفاعی اور حساس معاملات پر ایسے عجیب و غریب تجزئیے پیش کیے جاتے ہیں جیسے کل ہی دشمن ہمارے ملک پر قبضہ کرلے گا اگر ان جناب کا تجزیہ نہ مانا تو۔

    اصل میں پاکستان کا میڈیا خود کو بے لگام گھوڑا بنانا چاہتا ہے اور جھوٹی خبر اپنا حق سمجھنے لگا ہے۔ کچھ دن پہلے فیک نیوز پر قانون سازی کے کچھ پیپر ورک ہوا حکومت کیطرف اور میڈیا یونینز سے انکے نمائندے پیش کرنے کے لئے کہا گیا کہ اس قانون کے نکات پر اپنی رائے دیں تاکہ مزید بہتری آسکے۔ وہ سب بجائے ان نکات کو پڑھتے ان پر کام کرتے وہ سب دھرنےپر بیٹھ گئے کہ جھوٹی خبر دینا تو ہمارا حق ہے اور لوگوں میں افراتفری پھیلانا بھی۔ اس سے پاکستان کا امیج دُنیا میں ایک میڈیا پر پابند سلاسل لگانے والا ملک شو کیا گیا حالانکہ وہ قانون صرف اور صرف جھوٹی خبر پھیلانے والے کے خلاف تھا۔ مطلب میڈیا کو اس قدر آزادی چاہیے کہ اگر وہ جھوٹ بولیں تو ان پر کوئی قدغن نہ لگے اور نہ ہی ان سے کوئی پوچھنے والا ہو۔ سبھی ترقی یافتہ ممالک میں یہ قانون موجود ہے اور کڑھے جرمانے رکھے گئے ہیں جھوٹی خبروں پر۔ پاکستانی میڈیا ناصرف ملک کے اندرونی معاملات ہر جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلانے میں ملوث ہے بلکہ خارجہ پالیسی جیسے حساس معاملات پر بھی کچھ صحافی جھوٹ بولنے میں پیش پیش ہیں

    پچھلے سال اقوام متحدہ کے ڈس انفارمیشن سیل نے اس بات کو واضح کیا کہ کس طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے غلط انفارمیشن پھیلائی گئی پاکستان کے متعلق اور ان جھوٹی معلومات پر پاکستانی صحافیوں نے تجزئیے بھی پیش کیے ان سبھی معاملات کو دیکھتے ہوئے یہ واضح ہے کہ میڈیا کی بے لگام آزادی کسی بھی ملک کے لئے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ ہر بات اگر نشر ہونے لگی تو حساس قومی معاملات کو نقصان پہنچے گا۔ آج کی ففتھ جنریشن وار میں سب سے بڑا ہتھیار میڈیا کا غلط استعمال کروانا ہے اور بدقسمتی سے پاکستان میں کچھ نام نہاد صحافی انہیں ایجنڈوں پر کام کررہے ہیں۔ دنیا میں مختلف وارداتوں کے علاوہ بچوں کے ریپ ہوں یا قتل میڈیا حکومت کی اجازت کے بغیر خبر نشر نہیں کرسکتا ہے۔ لیکن یہاں پولیس بعد میں پہنچتی ہے اور میڈیا تک خبر پہلے جاتی ہے جس کا، نقصان یہ ہوتا ہے کہ جب تک حقائق پتہ چلتے ہیں تب میڈیا کی وجہ سے ایک ایسی رائے عامہ تیار ہوچکی ہوتی ہے کہ پھر اسے کنٹرول کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے، اس کی ایک مثال یہ بھی ہے "‏فرانس کمیشن مطابق وہاں چرچ 50 سالوں میں ساڑھے تین لاکھ بچوں ساتھ ریپ ہوئے جو سالانہ قریبا 5000 کیسز ماہانہ 400 روزانہ قریبا 14 child abuse کیس بنتے ھیں” اب یہی کیس اگر پاکستان میں ہو تو پوری دنیا میں پاکستان بدنام ہوجائے گا میڈیا کی بےلگامی کی وجہ سے، لیکن فرانس میں اسے میڈیا، پر اسے زیر بحث لانے کی اجازت ہی نہیں ہے۔ اگر پاکستان میں بھی ملک کو نیشنل اور انٹرنیشنل پر بدنامی سے بچانا ہے تو میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہوگا۔کچھ پابندیاں لگانا ہونگی خاص طور پر ملکی مفاد کے خلاف کوئی بات زیربحث نہیں لائی جاسکتی۔۔
    تحریر ارم شہزادی
    @irumrae

  • جوڑیا بازار چھالیہ گلی میں آگ لگ گئی

    جوڑیا بازار چھالیہ گلی میں آگ لگ گئی

    کراچی : جوڑیا بازار چھالیہ گلی میں آگ لگ گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی جوڑیا بازار میں چھالیہ گلی میں ایک عمارت میں اچانگ آگ لگ گیئ ۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں ۔عمارت کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان کی ابھی تک اطلاع نہیں ہے ۔

  • مسلم لیگ نون لائیرز فورم کے 30 سے زائد وکلاء رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    مسلم لیگ نون لائیرز فورم کے 30 سے زائد وکلاء رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    کراچی : مسلم لیگ نون لائیرز فورم کے 30 سے زائد وکلاء رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سے مسلم لیگ نون لائیرز فورم کے صوبائی اور کراچی ڈویژن کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور کے کے جاوید خان کی قیادت میں آنے والے 30 سے زائد وکلاء رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیر اعلٰی سندھ وقار مہدی، پیپلز لائیرز فورم سندھ کے جنرل سیکرٹری ارشد نقوی، کراچی لائیرز فورم کے صدر ایڈووکیٹ قاضی بشیر، و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔شمولیت کرنے والوں میں مسلم لیگ نون لائیرز فورم سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالصادق تنولی، ایس ایم خالد اظہر، مسلم لیگ نون لیڈر ونگ لائیرز فورم کراچی کی جوائنٹ سیکرٹری حسن بانو اور دیگر شامل تھے۔

    وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی صاحب نے کہا کہ ہمارے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ایک انتہائی پڑھی لکھی اور عوام کا دکھ درد سمجھنے والی وکلاء برادری کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی میں شامل ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی پر جس طریقے سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں یہ ان کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار ہے۔ میں آپ تمام کو نہ صرف پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں بلکہ امید دلاتا ہوں کہ آپ کا فیصلہ آپ کے لئے درست ثابت ہوگا۔

    وقار مہدی نے کہا کہ وکلاء برادری نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور انشاءاللہ آنے والے بار کے انتخابات ہوں، بلدیاتی یا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت میں سامنے آئے گی۔

    ارشد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی کی نیچے تک کی سطح کو مکمل اختیارات دئیے ہوئے ہیں کیونکہ ہماری عوامی پارٹی ہے اور ہم غریبوں، محنت کشوں اور ہر سطح کے لوگوں کی پارٹی ہیں۔

    ایڈوکیٹ قاضی بشیر نے کہا کہ میں اپنی وکلاء برادری کو اپنی اور پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

  • سرگودھا : رشتہ کے تنازعہ پر سگے بھانجے نے ماموں اور ممانی کو قتل کر دیا ۔

    سرگودھا : رشتہ کے تنازعہ پر سگے بھانجے نے ماموں اور ممانی کو قتل کر دیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) رشتہ سے انکار کے تنازعہ پر سگے بھانجے نے ماموں اور ممانی کو فائرنگ کر کے بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ، ملزم موقع سے گرفتار، مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ چک 81 شمالی کے رہائشی ریاض نے خاندانی رنجش پر اپنے بھانجے عدیل کو اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کیا تو ملزم عدیل نے مسلح ہو کر گھر میں داخل ہو کر جھگڑا کرنا شروع کر دیا اس دوران ریاض کا چھوٹا بھائی مختار جو کہ گزشتہ روز ہی بیرون ملک سے چھٹی پر آیا تھا اس نے اور اسکے بڑے بھائی نذیر کی بیوی روبینہ نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے دونوں کو موقع پر ہی قتل کر دیا اہل علاقہ کے پولیس کو اطلاع دینے پر تھانہ جھال چکیاں پولیس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان اور ڈی ایس پی صدر سرکل شفقت ندیم عطا بھی فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ جبکہ مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں مقتول مختار کی عمر ساٹھ سال تھی اور تین بچوں کا باپ تھا جبکہ مقتولہ روبینہ بی بی کی عمر پچپن سال تھی اور پانچ بچوں کی ماں اور دونوں مقتول اور مقتولہ آپس میں بھابھی دیور تھے۔۔

  • 70 سالہ پاکستانی شہری نے ایک منٹ میں 18 سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

    70 سالہ پاکستانی شہری نے ایک منٹ میں 18 سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

    کراچی : ستر سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے نسیم الدین پاکستان کی تاریخ معمر ترین ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے نسیم الدین نے 70 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا کر تاریخ رقم کر دی اور انگلینڈ کے ڈونی بیکسٹر کے ایک منٹ میں 13 سیب توڑنے کے ریکارڈ کو 18 سیب توڑ کر اپنے نام کر لیا۔
    گنیز ورلڈ ریکارڈ نے نسیم الدین کا ریکارڈ منظور کر لیا اور انہیں تصدیقی ای میل بھی موصول ہو گئی ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔گینز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے حوالے سے پوری دنیا میں خصوصی طور پر ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رہا اور اس موقع پر کراچی سے تعلق رکھنے والے لوہار 70 سالہ نسیم الدین کو بھی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔
    نسیم الدین کا ریکارڈ بنانے کے بعد کہنا تھا کہ ساری زندگی لوہے کے ساتھ کام کیا ہے اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہی ہو گیا ہے، خواہش تھی کے میں پاکستان کا نام روشن کروں، اللہ کا شکر ہے کہ اس میں کامیابی ملی۔انہوں نے کہاکہ یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام کرتا ہوں جنھوں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔نسیم الدین پاکستان کے لیے مارشل آرٹس اور 73 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم کے والد ہیں جب کہ ان کی پوتی بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔