Baaghi TV

Author: +9251

  • آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی کی جانب سے معروف شاعرہ شہناز نور کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی کی جانب سے معروف شاعرہ شہناز نور کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد

    کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی کی جانب سے معروف شاعرہ شہناز نور کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔

    شہناز نور بہت ہی زبردست شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم اور شاندار خاتون تھیں، آرٹس کونسل پر شہناز کا جو حق تھا وہ انہوں نے بھرپور طریقے سے ادا کیا ،میں جن سے محبت کرتا ہوں وہ سارے لوگ میرے سامنے دنیا سے چلے گئے ،ا ن خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کراچی آرٹس کونسل میں معروف شاعرہ شہناز نور کی یاد میں منعقدہ مشاعرے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،

    انہوں نے کہا کہ کووڈ نے ہم سے ہمارے پیارے چھین لیے ،ہم بدقسمت ہیں کہ ہمیں اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھانے پڑے، شہناز نور کا ذکر کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل آبدیدہ ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ میرا اُن سے جذباتی تعلق تھا ،مشاعرہ بیادِ شہناز نور کا اہتمام لائبریری کمیٹی کی جانب سے کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شاعرہ ریحانہ روحی نے ادا کیے، چیئر مین لائبریری کمیٹی اقبال لطیف نے شہناز نور کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ بھی کرائی ،مشاعرے میں چیف کوآرڈینیٹر لائبریری کمیٹی ثبین سیف نے شہناز نور کی زندگی پر لکھا گیا مختصر مضمون حاظرین کے گوش گزار کیا ،

    رکن گورننگ باڈی کاشف گرامی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہناز نور آپا نے ہمارے ساتھ آرٹس کونسل میں پہلا الیکشن 1999ءمیں ہمارے ساتھ لڑا، آرٹس کونسل شہناز آپا کا دوسرا گھر تھا، مشاعرے میں معروف شعراءکرام نے اپنا زبردست کلام پیش کرکے شہناز نور کو خراجِ عقیدت پیش کیا، شعراءکرام میں انور شعور ،ڈاکٹر فاطمہ حسن، اے ایچ خانزادہ،اجمل سراج،منصور ساحر، خالد معین،ڈاکٹر حنا امبرین طارق،یاسر سعید، نیر سوز،میر احمد نوید، تحصیل عباس جعفری، آفتاب مضطر،شبیر نازش، ریحانہ احسان،سحر علی و دیگر شامل تھے۔

  • متحدہ علماء محاذ کے بانی مولانا امین انصاری حادثے میں شدید زخمی

    متحدہ علماء محاذ کے بانی مولانا امین انصاری حادثے میں شدید زخمی

    کراچی : متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی وسیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری روڈایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے،ان کے سراورجسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم ضروری علاج معالجے کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ پر صاحب فراش ہیں۔

    دریں اثناء متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل فقیر شکیل قاسمی، علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے بانی چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ پیر احمدعمران نقشبندی، پیر محمودعالم آسی خرم جہانگیری،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماحاجی محمداسلم (پنکھے والی)، الجماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر مفتی سید شاہ محمدیوسف حفیظ ، علماء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ،انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس،جے یوپی لیبر ونگ کے صدر غلام عباس لنگاہ،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماقاری ادریس قاضی ودیگر نے مولاناامین انصاری کی جلد صحتیابی کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔

  • جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل منظور کرایا گیا : وزیراعلیٰ سندھ

    جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل منظور کرایا گیا : وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)سے متعلق بل منظور کرایا۔

    سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی سندھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک قانون منظور کروایا گیا جس کے تحت دھاندلی کی جائے گی، قومی اسمبلی موجود الیکٹرانک ووٹنگ مشینز خراب ہیں اور ملک میں انتخابات کے لیے ای وی ایمز کا بل منظور کیا گیا۔
    انہوں نے کہا انہیں یہ ہی نہیں معلوم کہ ان کے اسمبلی میں کتنے اراکین موجود ہیں، یہ بل اس ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ہوتا ہے تو انہوں نے جن نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے وہ بھی نہیں ملیں گی۔افسران کے تبادلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کچھ ناسمجھ اور کم عقل لوگ جن کی کچھ تعداد سندھ اور وفاق میں ہے غلط بیانی کرتے ہیں، جو کہتے ہیں کہ وفاق کے افسران کو سندھ حکومت کام کرنے سے روکتی ہے میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ وفاق کے افسران نہیں ہیں۔

    وزیر اعلی نے کہا کہ 1954 میں سول سروس آف پاکستان کیپٹل کارڈر رولز بنے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ وفاق کے نہیں فیڈریشن کے افسران ہیں فیڈریشن میں چاروں صوبے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کچھ دنوں پہلے کچھ نوٹیفیکیشن ملے تھے، انہوں نے ایڈمسنٹریٹر سروس کے افسران کو ایک صوبے سے نکال کر ہمارے پاس بھیجا، ہم نے ان پر قانون کے مطابق تبادلہ خیال کیا، قانون کے مطابق ایڈمنسٹریٹر سروس میں 60 فیصد افسران فیڈیشن کے ہوں گے اور 40 فیصد سندھ کے ہوں گیانہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سندھ کے 19 افسران ہیں جب ہم نے وفاق کو کہا تو انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں یہ حال ہے، کچھ روز قبل جب چیف جسٹس پاکستان نے مجھے عدالت میں بلایا تو میں نے انہیں آگاہ جس پر انہوں نے مجھے اٹارنی جنرل کو خط لکھنے کی ہدایت کی، جس پر وفاق نے پی ایس کے 7 اور پی ایس پی کے 8 افسران بھیجے۔
    انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق یہ افسران وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی مشاورت سے آنے چاہیے لیکن وزیر اعظم نے مجھ سے مشاورت نہیں کی۔مراد علی شاہ نے آگاہ کیا کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو چار افسران آپ نے سندھ سے بلوانے کی بات کی ہے وہ تجویز کابینہ مسترد کرتی ہے اور آپ کی طرف سے بھیجے جانے والے چار افسران کو کابینہ قبول کرتی ہے اور مزید افسران کو بھیجا جائے۔
    وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میں وفاقی حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ آپ کا جھگڑا میرے ساتھ ہے افسران کو تنگ نہ کریں، اگر آپ لڑنا ہے تو سندھ کابینہ سے لڑیں آپ افسران کو تنگ کرتے ہیں تو ہماری کارکردگی متاثر ہوتی ہے، ہم یہ اجازت آپ کو کبھی نہیں دیں۔وزیر اعلی نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ ہم میرٹ پر کام کرتے ہیں ہم نے آپ کا میرٹ دیکھ لیا، آپ لوگ سندھ کی گورننس خراب کرنا چاہتے ہیں۔
    انہوں نے کہاکہ دوسری اہم بات مردم شماری ہے، جس پر ہمارے تحفظات ہیں، انہوں نے گھر شماری کی جس میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں 38 لاکھ سے زائد، پنچاب میں ایک کروڑ سے زائد، اور بلوچستان میں 75 ہزار سے زائد اور سندھ میں 85 لاکھ 85 ہزار سے زائد گھرانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب مردم شماری کی گئی توسندھ میں فی گھر میں افراد کی تعداد کم کردی گئی، ہماری مجموعی آبادی 6 کروڑ سے زائد ہے آپ نے 4 کروڑ 80 لاکھ سیبھی کم کردی ہے، یہ ایک اہم وجہ ہے سوال اٹھانے گی۔
    انہوں نے کہاکہ اس پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس سے کہا گیا تھا کہ صوبوں سے مشاورت کرے لیکن ہم نے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو 15 اکتوبر کو خط لکھا تھا جس میں بجلی کے پلانٹس کے حوالے سے بات کی تھی، وفاق نے منصوبوں سے سندھ حکومت کے سستی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ نکال کر اپنے مہنگی بجلی کے پلانٹ شامل کر دیے ہیں جس کے حوالے سینیپرا نے خود لکھا ہے کہ یہ پلانٹ سستی بجلی کے منصوبے پر پورے نہیں اترتے، مجھے اس خط کا جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

  • ’بکواس بند‘‘ ؛ شیخ رشید نے حریم شاہ کو جھاڑ پلادی، ویڈیو وائرل

    ’بکواس بند‘‘ ؛ شیخ رشید نے حریم شاہ کو جھاڑ پلادی، ویڈیو وائرل

    کراچی : وزیر داخلہ شیخ رشید کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    گزشتہ روز معروف میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ کی آنے والی قسط کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔ شو کی اگلی قسط میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ تابش ہاشمی کی مہمان ہیں۔
    حریم شاہ کے ساتھ دلچسپ گفتگو کا ایک مختصر حصہ ٹیزر میں دکھایا گیا جہاں حریم شاہ دوران شو وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے میزبان تابش ہاشمی کے کہنے پر شیخ رشید کو فون کیا تھا۔تابش ہاشمی ویڈیو میں حریم شاہ سے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ابھی شیخ رشید کو فون کریں تو وہ اٹھالیں گی تابش ہاشمی کی اس بات پر حریم شاہ نے کہا کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں۔
    اس کے بعد حریم شاہ شیخ رشید کو اپنے موبائل سے فون کرتی ہیں اور اپنا فون تابش ہاشمی کو دکھاتی ہیں جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ’’شیخو‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا۔
    مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کتے ہیں ’’بکواس بند کریں‘‘۔شیخ رشید کے جھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں۔ شو میں حریم شاہ مزید کہتی ہیں کہ مجھے بہت ساری ایسی چیزیں معلوم ہیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی۔

  • کراچی کے بزرگ ویلڈر نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    کراچی کے بزرگ ویلڈر نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    کراچی کے ستر سالہ بزرگ ویلڈر نسیم الدین نے انگلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ستر سالہ بزرگ ویلڈر نسیم الدین نے مٹھی میں سیب رکھ کر توڑنے کے عالمی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی۔

    واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ پر پوری دنیا میں ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رہا، ستر سالہ نسیم الدین کو بھی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

    نسیم الدین نے ایک منٹ میں 13 کے مقابلے میں اٹھارہ سیب توڑ ڈالے۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے نسیم الدین کا ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے ای میل بھی جاری کردی۔

    بزرگ شہری نسیم الدین کا کہنا تھا کہ ورلڈ ریکارڈ بنانے پر خوشی ہے، یقین نہیں آرہا کہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

    سیم الدین کا ریکارڈ بنانے کے بعد بتایا کہ ساری زندگی لوہے کے ساتھ کام کیا ہے اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہی ہو گیا ہے، خواہش تھی کے میں پاکستان کا نام روشن کروں اور اللہ کا شکر ہے کہ اس میں کامیابی ملی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام کرتا ہوں جنہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لئے مارشل آرٹس اور 73 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم کے والد ہیں جبکہ ان کی پوتی بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ نسیم الدین کراچی میں ویلڈنگ کرتے ہیں اور یہی ان کا ذریعہ معاش ہے۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس،بیوہ کا دیور کے بیان پر تحفظات کا اظہار

    ناظم جوکھیو قتل کیس،بیوہ کا دیور کے بیان پر تحفظات کا اظہار

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، بیوہ نے دیور افضل جوکھیو کے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی بیوہ نے دیور افضل جوکھیو کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔

    مقتول کی بیوہ کا کہنا تھا کہ افضل جوکھیو پر دباؤ ہوگا ہوسکتا ہے کہ ڈرا دھماکا کر بیان لیا گیا ہو۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے جام عبدالکریم کو بے قصور قرار دیا تھا۔

    افضل جوکھیو نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا تھا، افضل جوکھیو نے بیان میں جام اویس سمیت دیگر ملزمان کا ذکر کیا۔

    یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے کیس میں نام آنے کے بعد حفاظت ضمانت کرا رکھی ہے۔

    اس سے قبل مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی ، جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل کسٹڈی پرجیل بھیج دیا تھا۔.

    عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تحقیقات مکمل کا حکم دیتے ہوئے کہا تحقیقات کرکے مقدمےکا چالان آئندہ سماعت پر دیاجائے ، حتمی رپورٹ میں دہشت گردی ایکٹ کے اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔

  • پنجاب باکسنگ کوچنگ کیمپ 20 نومبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا

    پنجاب باکسنگ کوچنگ کیمپ 20 نومبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا

    فیصل آباد(عثمان صادق) پنجاب باکسنگ کوچنگ کیمپ 20 نومبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا سیکرٹری میڈیا کوآرڈینیٹرز پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن محمد زبیر رشید کے مطابق پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب باکسنگ کوچنگ کیمپ 20 تا 28 نومبر 2021ء کو اولمپئن عثمان اللہ خان سپورٹس ہال کلیم شہید پارک نڑ والا روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔کیمپ پنجاب کے نو ڈویژنز راولپنڈی، گوجرانولہ، لاھور، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے ٹرائلز کے بعد 26 مرد اور 10 خواتین باکسرز کو منتخب کیا گیا تھا۔ سیکرٹری جنرل پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کرنل ریٹائرڈ محمد ناصر اعجاز تنگ نے محمد زبیر رشید کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے فائنل ٹرائلز میں کامیاب باکسرز 30 نومبر تا5دسمبر تک لاھور میں منعقدہ ڈی ایچ اے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔

  • یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز میرٹ پر لگائے ہیں اورسفارشی کلچر کو ختم کیا جارہا ہے۔ گورنر پنجاب

    یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز میرٹ پر لگائے ہیں اورسفارشی کلچر کو ختم کیا جارہا ہے۔ گورنر پنجاب

    فیصل آباد(عثمان صادق)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تاریخ میں محلات،بڑے عہدوں اور دولت رکھنے والے نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالے ہی زندہ رہتے ہیں، جذبہ اور محنت ہو تو دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز میرٹ پر لگائے ہیں اور یونیورسٹیز میں سفارشی کلچر کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت خواتین کو ہر شعبے میں آگے بڑ ھانے کے مواقعے فراہم کر نے کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔وہ بدھ کے روز گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے پہلے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر چیئر مین اینٹی نارکوٹکس پنجاب حاجی رمضان پرویز،کمشنر زاہد حسین،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق،کنٹرولر امتحانات پروفیسر رضوانہ تنویر رندھاوا،رجسٹرار یونیورسٹی آصف علی،بانی وائس چانسلر ڈاکٹر ذکر حسین،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ گورنر پنجاب و یونیورسٹی چانسلر چوہدری محمدسرور نے مختلف شعبہ جات میں فارغ الحتصل ہونیوالی طالبات میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر میڈلز بھی تقسیم کئے اور ان کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں سو فیصددعویٰ سے کہتاہوں کسی سفارش کے بغیر میں نے سو فیصد میرٹ پر پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے 20سے زائد وائس چانسلرزلگائے ہیں اور ہمارا مشن یونیورسٹیز میں ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے جہاں بھی کوئی غیر قانونی کام ہوگا وہاں سخت ایکشن لیا جائے گا کیونکہ شفافیت اور میرٹ سے ہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں یونیورسٹیز میں میرٹ لانے کی وجہ سے آج پنجاب کی یونیورسٹیز کا شمار دنیا کی بہتر ین پانچ سو یونیورسٹیز میں ہورہا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل ہونیوالی طالبات سے کہنا چاہتاہوں وہ جس بھی شعبے میں جائیں وہاں انسانیت کی خدمت کیلئے اپنے عہدے سے انصاف کریں کیونکہ تاریخ میں صرف انسانیت کی خدمت کر نیوالے ہی زندہ رہتے ہیں مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ پاکستانی خواتین صرف اپنے ملک ہی نہیں دنیا میں بھی اپنے ملک کانام روشن کر رہی ہیں۔ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے سمیت انکے دیگر حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کسی بھی ملک میں جب تک خواتین مضبوط نہیں ہوتیں وہ ملک بھی مضبوط نہیں ہوتے موجودہ حکومت خواتین کی مضبوط ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ ہم یونیورسٹی میں اعلی اور معیادی تعلیم کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور آج گور رنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آبادہائر ایجوکیشن رینکنگ کے مطابق پنجاب میں پہلے اور پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہے انشاء اللہ ہم مزید کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھیں گے آج یونیورسٹی سے ڈگریاں لینے والی طالبات پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے ساتھ ساتھ خواتین کی مضبوطی اور تعلیم کو عام کر نے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر یں۔

  • ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری۔

    قصور۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری۔

    قصور۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل کا مصطفی آباد اور گردونواح کے مضافات کا دورہ۔

    قصور۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے ٹیموں کی کارکردگی اور انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا۔

    قصور۔ الیکشن کمیشن کا عملہ انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال گھر گھر جاکر کر رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل

    قصور۔الیکشن کمیشن نے اس کام کیلئے مقامی سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی خدمات حاصل کی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

    قصور۔ ضلع بھر میں 1245ویری فائنگ آفیشلز‘405سپروائزرز اور 31اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر ز کام کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

    قصور۔ انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا عمل آئندہ ماہ 6دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل

    قصور۔ اس جانچ پڑتال کے عمل میں ایک ووٹر کا اندراج کسی ایک جگہ پر ہوگیا تو دوسری مرتبہ اُس کا اندراج کسی طور پر بھی نہیں ہوگا۔ محمد جمیل

    قصور۔ انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال میں بوگس ووٹروں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

    قصور۔ شہری الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل

    قصور۔ کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے شہری ٹیلی فون نمبر049-2760092پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر
    ٭٭٭٭٭

  • گِمی انٹرنیشنل فاونڈیشن کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے سکالرشپ کا اعلان

    گِمی انٹرنیشنل فاونڈیشن کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے سکالرشپ کا اعلان

    لاہور: گِمی انٹرنیشنل فاونڈیشن کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے ”گِمی سکالر شپ” کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گِمی انٹرنیشنل فائونڈیشن کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے سکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی لاہور، گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی فیصل آباداور پنجاب یونیورسٹی اوری اینٹل کالج لاہور کے طلباء سکالر شپ کے حقدار ٹھہرے۔پہلے مرحلے میں ایم۔فِل اور پی ۔ایچ۔ ڈی سکالرز کو سکالر شپ دیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے فائونڈیشن کی سرپرست اعلیٰ شگفتہ گِمی لودھی کا کہنا تھا کہ گمی انٹرنیشنل فائونڈیشن کی جانب سے ”گِمی سکالر شپ” خاص طور پر پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں کے اُن غریب طلباء و طالبات کو دیا جارہا ہے جو اپنے تعلیمی اخراجات کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایسے طلباء اِس سکالر شپ کے حقدار ہیں جو پنجابی لٹریچر میں ایم۔فِل یا پی ۔ایچ ۔ڈی کر رہے ہوں ۔ سکالر شپ ذکر کی گئیں یونیورسٹیز کے ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ زکی مشاورت کے بعد دیا جا رہا ہے۔ سکالر شپ صرف طالبعلم کو سال میں صرف ایک بار دیا جائے گا۔