Baaghi TV

Author: +9251

  • ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش کے لئے تنویر عالم اوڈھو کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

    ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش کے لئے تنویر عالم اوڈھو کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

    کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش کے لئے تنویر عالم اوڈھو کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، مدعی مقدمہ کی جانب سے ڈی آئی جی ایسٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عاصم خان نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی انویسٹی گیشن کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی، نئی جے آئی ٹی کا سربراہ ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو کو مقرر کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جے آئی ٹی کیس کی انویسٹی گیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے کیس سے متعلق شواہد اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کرے گی، نئی جے آئی ٹی میں سکھر رینج کے ڈی ایس پی غلام علی جمالی اور حیدرآباد رینج کے انسپکٹر سراج احمد لاشاری کو بھی شامل کیا گیا ہے، واضح رہے کہ مدعی مقدمہ فضل جوکھیو کی جانب سے ڈی آئی جی ایسٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا ۔

  • لیاری فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث زودار دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،7 افراد زخمی

    لیاری فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث زودار دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،7 افراد زخمی

    کراچی : لیاری میں فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث زودار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلری تھانے کی حدود ماما ہوٹل گلی نمبر 5 لیاقت کالونی میں واقع دعا آرکیڈ کی پانچویں منزل میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی، دھماکے کی آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شرروع کردی، پولیس کے مطابق واقعہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ اشفاق ولد مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں مقتول کی اہلیہ 25 سالہ کومل زوجہ اشفاق، 34 سالہ رشیدہ زوجہ رضوان، 9 ماہ کا عرفان ولد اشفاق، 7 سالہ حبا دختر اشفاق، 6 سالہ زینب دختر رضوان، 11 سالہ زین العابدین ولد رضوان اور 5 سالہ علشباہ شامل ہیں جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق دھماکہ فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث ہوا تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

  • پاک سر زمین پارٹی رہنماؤں کا آگ سے متاثرہ کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ

    پاک سر زمین پارٹی رہنماؤں کا آگ سے متاثرہ کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی رہنماؤں کا آگ سے متاثرہ کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ

    پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے گزشتہ روز آگ سے متاثرہ کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرکہ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر پی ایس پی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی اور پی ایس پی بزنس فورم کے صدر قمر اختر نقوی نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 70 فیصد ٹیکس ادا کرنے والے شہر کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، پاک سرزمین پارٹی متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انکی بحالی کی جدوجہد میں انکا بھرپور ساتھ دے گی۔

    انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے اور متاثرین کو ہونے والے نقصان کا ممکنہ طور پر ازالہ کرے۔ اس موقع پر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیروز شیخ نے کہا کہ آگ کی وجہ سے کم و بیش دو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور سینکڑوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ پی ایس پی کا وفد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد علی صدیقی، بزنس فورم کے صدر سید قمر اختر نقوی، بزنس فورم کے طارق جان خلجی، ثاقب انور اور محمد فیصل پر مشتمل تھا۔

  • عرب امارات کا پاکستانی کمپنی سے ہتھیاروں کی فراہمی کیلئے اربوں روپےکا معاہدہ

    عرب امارات کا پاکستانی کمپنی سے ہتھیاروں کی فراہمی کیلئے اربوں روپےکا معاہدہ

    دبئی :عرب امارات کا پاکستانی کمپنی سے ہتھیاروں کی فراہمی کیلئے اربوں روپےکا معاہدہ،اطلاعات کے مطابق دبئی ائیر شو 2021 میں پاکستانی کمپنی نے 14 کروڑ 40 لاکھ اماراتی درہم (تقریباً 7 ارب روپے سے زائد) کا دفاعی معاہدہ حاصل کرلیا۔

    اس حوالے سے خلیجی اخبارکا دعویٰ ہے کہ اماراتی وزارت دفاع نے نمائش کے چوتھے روز 7 بڑے دفاعی معاہدے کیے ہیں جن کی مالیت ساڑھے 22 ارب اماراتی درہم ہے۔

    وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سارہ حمد الحجری نے بتایا کے پاکستانی کمپنی ‘گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلیوشن’ (جی آئی ڈی ایس) کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے14کروڑ 40 لاکھ درہم کا معاہدہ ہوا ہے۔

     

     

     

    لیفٹیننٹ کرنل سارہ حمد الحجری نے بتایا کہ اس کے علاوہ امریکی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹن گلوبل انک ‘کے ساتھ ائیر فورس اور ائیر ڈیفنس کمانڈ سسٹمز کے لیے تکنیکی معاونت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ فرانسیسی کمپنی THALES کے ساتھ کمیونیکیشن سسٹم کے لیے تکنیکی معاونت اور مرمت کی خدمات کی فراہمی کے لیے بھی معاہدہ ہوا ہے، یہی کمپنی اماراتی فضائیہ کو تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گی۔

    لیفٹیننٹ کرنل سارہ الحجری نے بتایا کہ اس سے قبل ہونے والے دبئی ائیر شو کے 2019 کے ایڈیشن میں ہونے والے سودوں کی کل مالیت 18 ارب درہم تھی جب کہ 2021 کے ایڈیشن کے سودے صرف تیسرے روز ہی 20 ارب درہم سے تجاوز کرگئے ہیں۔

    اماراتی حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال کی نمائش عالمی سطح پر ہوابازی، ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں میں مشترکات کے حصول میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

  • قصور:غیرت کے نام پر4 افراد کے قتل:وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    قصور:غیرت کے نام پر4 افراد کے قتل:وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قصور میں غیرت کے نام پر 4افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،اطلاعات کے مطابق غیرت کے نام پرقصور میں 4 افراد کے قتل پرپنجاب کی ساری انتظامیہ ہل کررہ گئی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے ڈی پی او قصور کو فورا موقع پر پہنچنے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کی ہدایت کردی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی قصور کے نواحی گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرنے کےساتھ ساتھ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قصور کے ان مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی ہدایت بھی کی ہے

    یاد رہے کہ ستوکی میں فائرنگ سےدو خواتین سمیت 4 افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف و پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے کرائم سین کی ٹیمیں طلب کر لی

    رپورٹ کے مطابق یسین نامی شخص نے بیوی، بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بھتیجے پر حمام میں فائرنگ کی،حمام میں فائرنگ سے ملزم کا بھتیجا وقاص ، حمام مالک الیاس جاں بحق جبکہ آصف شدید زخمی ہوا

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یسین نامی ملزم نے غیرت کے نام پر بھتجے کی وجہ سے خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کیا۔

    دوسری طرف ڈی پی او قصور صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ قتل کے افسوس ناک واقعہ کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں ، موقع پر موجود شواہد اکھٹے کر کے تمام چیزیں سامنے لائیں گے ۔

  • کرکٹ کی دنیا کےایک اوربڑے میلے”انڈر19 کرکٹ” ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان

    کرکٹ کی دنیا کےایک اوربڑے میلے”انڈر19 کرکٹ” ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان

    لاہور:کرکٹ کی دنیا کےایک اوربڑے میلے”انڈر19 کرکٹ” ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق ایونٹ 14 جنوری سے 4 فروری تک ویسٹ انڈیز میں ہو گا جبکہ اس میں 16 ممالک شریک ہوں گے جن کے درمیان 4 شہروں میں 48 میچز ہوں گے۔

    گروپ اے میں بنگلادیش ،انگلینڈ ،کینیڈا اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بھارت ،آئر لینڈ ،جنوبی افریقا اور یوگنڈا شامل ہیں۔

     

     

    اس کے علاوہ گروپ سی میں افغانستان ،پاکستان ، پاپوانیو گنی اور زمبابوے اور گروپ ڈی میں آسٹریلیا ،اسکاٹ لینڈ ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم ایج گروپ کیلئے ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے شامل نہیں اس لیے ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 15جنوری کو پاپوانیو گنی، 20 کو افغانستان اور 22 جنوری کو زمبابوے کےخلاف میچ کھیلے گی۔

  • نوجوت سدھو اوربھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کل کرتارپورآنے کا اعلان کردیا

    نوجوت سدھو اوربھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کل کرتارپورآنے کا اعلان کردیا

    شکر گڑھ: نوجوت سدھو اوربھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کل کرتارپورآنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو جمعرات کو کرتارپور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک کے 552 جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    سی ای او کرتار پور محمد لطیف کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی کل بذریعہ راہداری کرتار پور آئیں گے۔ صدر کانگریس کمیٹی پنجاب نوجوت سندھو بھی کل راہداری سے دربار آئیں گے، ڈپٹی چیف منسٹر ز اوم پرکاش اور سکھویندر سنگھ رندھاوا بھی آنے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ راجستھان کابینہ کے رکن ہریش چودھری،بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے 9 ممبران کرتار پور راہداری پر اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے آئیں گے۔

     

     

    بابا گورونانک کے 552 جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    دوسری طرف 27 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا گیا جو واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے، حکومت پاکستان نے یاتریوں کو دی جانے والی سکیورٹی، رہاٸش سمیت سفری انتظامات مکمل کر لیے۔

    بھارتی یاتری دس روز قیام کے دوران لاہور سمیت ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، اٹک، سیالکوٹ اور کرتاپور نارووال میں موجود گوردواروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

    اُدھر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کو ترجیح دی جارہی ہے۔ سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گورو بابا نانک دیو جی کے جنم دن کی 552 ویں تقریبات کے لیے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنے بھارتی سکھ یاتری واہگہ کےراستے پاکستان آنےکے بعد گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوجاٸیں گے۔

    ننکانہ صاحب میں تین روزہ قیام کے دوران ننکانہ صاحب میں موجود ساتوں گوردواروں میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کریں گے۔

  • بھارت میں نمازجمعہ کی ادائیگی پر پابندی اورمساجد کی توڑپھوڑ:پاکستان کی طرف سے شدید مذمت

    بھارت میں نمازجمعہ کی ادائیگی پر پابندی اورمساجد کی توڑپھوڑ:پاکستان کی طرف سے شدید مذمت

    اسلام آباد: بھارت میں نمازجمعہ کی ادائیگی پر پابندی اورمساجد کی توڑپھوڑ:پاکستان کی طرف سے شدید مذمت،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں نمازجمعہ کی ادائیگی پر پابندی اورمساجد کی توڑپھوڑکی شدید مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بی جے پی کی ہریانہ حکومت کی طرف سے ریاست میں نمازجمعہ کی ادائیگی پرپابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھاکہ سنگھ پریوارکے انتہا پسندوں کی طرف سے مساجد کی مسلسل توڑ پھوڑ پر تشویش ہے۔

    ترجمان کے مطابق مسلمانوں کی عبادت گاہوں پرحملوں پرگہری تشویش ہے، بنیاد پرست گروہوں نے مبینہ طورپرنمازجمعہ کے کئی مقامات پرگوبرپھینک کرمذہبی مقامات کی بے حرمتی کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی تشویش کے باوجود بھارتی ریاست تریپورہ میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کےخلاف حملے جاری ہیں۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کا نوٹس لے۔

  • PTI کے26 لوگ کل رات تک ہمارے ساتھ رابطے میں تھے:پھرپتہ نہیں‌ کیا ہوا،سب ساتھ چھوڑ گئے:رانا ثنااللہ

    PTI کے26 لوگ کل رات تک ہمارے ساتھ رابطے میں تھے:پھرپتہ نہیں‌ کیا ہوا،سب ساتھ چھوڑ گئے:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے 26 لوگ کل رات تک ہمارے ساتھ رابطے میں تھے:پھرپتہ نہیں‌ کیا ہوا:رانا ثنااللہ کے اس دعوے پر وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ آمنے سامنے آگئے۔

    ذرائع کے مطابق آج ہونے والی قانون سازی کے حوالے سے علی محمد خان اور رانا ثنا اللّٰہ نے گفتگو کی۔جس پروزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور دیگر بل کثرت رائے سے منظور ہوئے ہیں۔

    وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ مختلف فورمز پر اپوزیشن کے ساتھ بلوں پر بحث کی گئی، اگر قانون سازی میں کہیں ابہام ہے تو اپوزیشن نشاندہی کرے۔وزیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ ن لیگ ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے وہیں چھانگا مانگا کی سیاست کرتی ہے۔

    رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 26 لوگ کل رات تک ہمارے ساتھ رابطے میں تھے، رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پھر پتہ نہیں‌کیا ہوا کہ کوئی بھی ہماری صف میں‌کھڑا ہونے کا لیے تیار کیوں نہ ہوا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کا اعتماد کھو دینے پر ہماری خوشی ہوا میں نہیں تھی۔

    انہوں نے علی محمد خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے رابطے نہیں کرتے پی ٹی آئی کے لوگ ہم سے رابطے کرتے ہیں۔

  • امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے:آرمی چیف

    امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں میں کورکی سطح کی تربیتی مشقوں اور وار گیمز کے آپریشنل پہلوؤں کا مشاہدہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے سپہ سالار کا استقبال کیا،اس موقع پر مشقوں میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور دفاعی و جارحانہ ٹاسک کو مکمل کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں ، پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں جدید ویپن سسٹم، وی ٹی فور ٹینک اور لڑاکا طیاروں کی سپورٹ شامل رہی جبکہ مشقوں کا مقصد آرمی وار گیمز کے آپریشنل تصورات کو جانچنا اورفارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، مختلف دفاعی و جارحانہ ٹاسک کو پورا کرنا تھا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے جبکہ آپریشنل ڈرلز کی پریکٹس خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔