Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں کب آپس میں ٹکرا رہی ہیں رمیزراجہ نے بتادیا

    پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں کب آپس میں ٹکرا رہی ہیں رمیزراجہ نے بتادیا

    لاہور: پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں کب آپس میں ٹکرا رہی ہیں رمیزراجہ نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی حریف ملک کیساتھ ابھی سیریز مشکل ہے لیکن امید کرتے ہیں دونوں ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز پاکستان اور بھارت کی ہوتی ہیں، دونوں ممالک کی عوام ہر لمحہ کرکٹ دیکھنے کے لیے خواہشمند ہوتی ہیں، تاہم بھارت میں موجود ہٹ دھرم بی جے پی کی حکومت نے اپنی نام نہاد پالیسیوں کے باعث اپنی ٹیم کو گرین شرٹس کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے روکا ہوا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز نہ ہونے کی وجہ دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی ہے، جس کے باعث سیریز فوری طور پر ہونا مشکل ہے۔ اس کے باوجود میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران میری بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی سے ملاقات ہوئی ہے جہاں پر سریز کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

     

     

    واضح رہے کہ چند روز قبل شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ کرکٹ سیریز ایسی چیز ہے جس پر متعلقہ حکومتوں کو کام کرنا ہے۔

    رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے بورڈز کے ہاتھوں میں نہیں ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتی ہیں ، دو طرفہ کرکٹ کو سالوں سے روک دیا گیا ہے اور یہ کچھ ایسا ہے جس پر متعلقہ حکومتیں ہی کچھ بتا سکتی ہیں۔

    دوسری طرف رمیز راجہ نے کہا کہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی مل جانے کے بعد چیلنجز اور زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ بڑے ایونٹ کی میزبانی ملنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

  • عزیز آباد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری

    عزیز آباد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری

    کراچی تازہ ترین : عزیز آباد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں کھلے عام ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری سامنے آئی ۔ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ان ڈاکوؤں کو نہ کسی کا ڈر اور نہ کسی کا خوف ہے یہ لوگ بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو ایک دکان پر رک جاتے ہیں اور پھر اس غریب کی سارے دن بھر کی کمائی لوٹ کر لے جاتے ہیں وہ غریب انسان صرف اور صرف خاموش ہو کر اپنی بربادی کا نظارہ دیکھتا رہتا ہے کراچی میں تین پہ دن کرائے کی واردات تیز ہوتی جا رہی ہیں ان کو روکنے والا کوئی نہیں۔

  • بنگلہ دیش پہنچتے ہی شعیب ملک اور بابراعظم کی کووڈ رپورٹ آگئی

    بنگلہ دیش پہنچتے ہی شعیب ملک اور بابراعظم کی کووڈ رپورٹ آگئی

    ڈھاکہ :بنگلہ دیش پہنچتے ہی شعیب ملک اور بابراعظم کی کووڈ رپورٹ آگئی ،اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش کیخلاف جمعے سے شروع ہونیوالی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

    آل راؤنڈر شعیب ملک اور کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو جوائن کرلیا، کووڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں نے آج ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔

     

     

    بدھ کو قومی کرکٹرز نے مسلسل تیسرے روز ٹریننگ سیشن میں شرکت کی جبکہ ایک روز قبل ٹیم کو جوائن کرنے والے شعیب ملک اور کپتان بابر اعظم نے بھی میرپور میں ہونیوالے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں۔

    قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا، پاکستانی کرکٹرز جمعرات کو بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی، میچز کیلئے پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے فوری بعد دبئی سے ڈھاکا پہنچ گئی تھی ۔

  • انتخابی اصلاحات 2021 تحریر حمزہ بن شکیل

    گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 نومبر دن 12 بجے طلب کیا تھا۔ حکمران جماعت کو بلز منظور کرانے کیلئے اتحادیوں کی کافی زیادہ ضرورت تھی۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایوان میں نمبرز پورے کرنے کے کیلئے کل سے سرگرم تھے۔

    آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات سے متعلق تحریک پیش کی جس پر سپیکر اسد قیصر کی جانب سے گنتی کرائی گئی۔ یاد رہے اس سے قبل انتخابی اصلاحات کے متعلق ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک منظورکی گئی تھی۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کرانے اور اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق بل منظور کر لیا گیا۔ تحریک کے حق میں 221 جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ آئے۔ اگر نمبر گیم کی بات کی جائے تو دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینٹ میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ہے، حکومت اور اتحادیوں کے پاس 222 ارکان ہیں جبکہ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 219 ہے۔ جس کا مطلب واضح کے کے بہت سے اپوزیشن ارکان اج بھی غیر حاضر رہے۔

    اجلاس کا دوران اپوزیشن نے خوب ہنگامہ آرائی کی، کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

    آج کے اہم اجلاس کے ایجنڈے میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت 29 بلز کی منظوری شامل تھی۔

    اس کے علاوہ وزیرقانون نے کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف کے متعلق بل پیش کئے۔ وفاقی دارالحکومت میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈفسیلیٹیشن کا بل بھی پیش کیا گا۔ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسزکارپورشن ترمیمی بل 2021، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل اور مسلم فیملی لا کے 2 بل بھی آج کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہوا۔ اینٹی ریپ بل 2021 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ حیدر آباد انسٹی ٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیزترمیمی بل 2021، فنانشل انسٹی ٹیوشن ترمیمی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل، زراعت، کمرشل اورصنعتی مقاصد کیلئے قرضوں کے متعلق بل بھی پیش کیے گئے۔ کمپنیز ترمیمی بل 2021، نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈٹریننگ کمیشن ترمیمی بل، پاکستان اکادمی ادبیات ترمیمی بل 2021، پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021، پاکستان شپنگ نیشنل کارپوریشن ترمیمی بل 2021 اور گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔ مشترکہ اجلاس میں میری ٹائم ایجنسی ترمیمی بل 2021، امیگریشن ترمیمی بل 2021، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021، کوروناکے دوران ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے متعلق بل، کریمنل لا ترمیمی بل 2021 اور الکرم انٹرنیشنل بل 2021 بھی ایجنڈے کا حصہ تھا۔

    ‏آج وزیر اعظم عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ اگلا الیکشن اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصہ میں ہوں وہاں سے ووٹ ڈال سکیں گے۔

    ‏سمندر پار پاکستانیوں کو مبارک ہو انہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک سے ووٹ ڈالنے کی سہولت مل گئی…

  • حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی منظوری تاریخی فتح ہے:ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم پرخوش

    حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی منظوری تاریخی فتح ہے:ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم پرخوش

    اسلام آباد:حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی منظوری تاریخی فتح ہے:ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم پرخوش ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والے یونیورسٹیز کے قیام کے بل کو اپنی فتح قرار دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بل کی منظوری پر اظہار تشکرکیا۔

    ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کی کاوشوں سے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، ہم نے حیدرآباد کے عوام سے کیا گیا یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ بھی پورا کردیا۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’جلدشہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم ان کےدر پر میسر ہوگی‘۔ انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم کےمطالبہ پر نئی مردم شماری کے بل کی منظوری تاریخی ہے کیونکہ شہری سندھ کےعوام کامستقبل نئی، شفاف مردم شماری سے وابستہ ہے۔

    کنونیئر ایم کیو ایم نے اپنی جماعت کے تمام اراکین کو شاباشی کا مستحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کی جدوجہد سے آج قومی اسمبلی میں 2 تاریخی بل منظور ہوئے‘۔

    قبل ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ مردم شماری کامسئلہ روز اول سے ہے، ہم2017کی مردم شماری کو مستردکرتے ہیں کیونکہ ملک کے آئین میں آبادی کی تعداد کو درست رکھنے کا قانون بھی درج ہے‘۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ1998 کےبعد نئی مردم شماری 2008میں ضروری تھی مگر 19 سال کے بعد 2017 میں وزیر اعظم کے جرات مندانہ اقدام کی وجہ سے ممکن ہوئی، جس کے نتائج کو ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں بھی چلینج کیا۔

  • سعد رضوی کی رہائی فیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط

    سعد رضوی کی رہائی فیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط

    لاہور: سعد رضوی کی رہائی فیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کو فیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا ہے۔

    تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کےمعاملے پر صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی زیر صدارت لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حافظ سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

    محکمہ قانون ذرائع کے مطابق علامہ خادم رضوی کی برسی پر ضلعی انتظامیہ کوتحریک لبیک سے تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب نے فیڈرل ریویو بورڈ میں سعد رضوی کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے جس میں کہا گیا کہ سعد رضوی کو رہا کردیا جائے تو اعتراض نہیں ہوگا۔

  • کیلبری فونٹ، قطری خط کی طرح رانا شمیم کابیان حلفی ہے:شریف فیملی کے پاس یہی کچھ ہے:اعتزاز احسن

    کیلبری فونٹ، قطری خط کی طرح رانا شمیم کابیان حلفی ہے:شریف فیملی کے پاس یہی کچھ ہے:اعتزاز احسن

    لاہور: کیلبری فونٹ، قطری خط کی طرح رانا شمیم کابیان حلفی ہے:شریف فیملی کے پاس یہی کچھ ہے:اطلاعات کے مطابق پاکسان کے سنیئرقانون دان ،سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جج کا بیان حلفی بظاہر بالکل بوگس ہے اورشواہد بتاتے ہیں کہ واقعی بوگس ہے۔

    لاہورہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ کوئی چیف جسٹس اس طرح کی ہدایات دے ہی نہی سکتا جس کو کوئی اورسن بھی رہا ہو، جسٹس فاروق صاحب بنچ میں بھی نہیں ہیں، وہ ملک میں بھی نہیں ہیں، وہ ملک سے باہر تھے۔

    اعتزاز احسن نے کہاکہ یہ بیان حلفی لندن میں جا کر بنایا جاتا ہے، آپ جانتے ہیں کہ لندن کس کا گڑھ ہے، لندن نواز شریف کا گڑھ ہے اس پر بہت شکوک و شبہات ہیں یہ کیلبری فونٹ، قطری خط کی طرح کا معرکہ ہے جو شریف خاندان کا معمول بن چکا ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہونے چاہئے کہ اس بیان حلفی کے پیچھے کون ہے؟

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دے نہیں سکے نواز شریف چار قسم کی منی ٹریل نہیں دے سکے، نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اور بیان دیا، عوام سے خطاب میں اور بیان دیا نواز شریف کا ایک صاحبزادہ کہتا ہے کہ الحمدللہ یہ جائیدادیں ہماری ہیں۔

  • نوازشریف کی سیاسی جانشین مریم نواز جادو ٹونے پرایمان رکھنے لگیں

    نوازشریف کی سیاسی جانشین مریم نواز جادو ٹونے پرایمان رکھنے لگیں

    اسلام آباد: نوازشریف کی سیاسی جانشین مریم نواز جادو ٹونے پرایمان رکھنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر نوازشریف کی سیاسی جانشین مریم نواز جادوٹونے پرایمان رکھنے لگی ہیں‌

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں جو آج قانون سازی ہوئی ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر کا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے کہ ملک کو جادو ٹونے سے چلایا جا رہا ہے ، مریم نواز نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ آج سب کچھ جادو ٹونے پر ہو رہا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے، سمندر پاکستانیوں کی قدر ہے، تارکین وطن پاکستانی ووٹ کا حق لینے سے پہلے 22 کروڑ عوام کا حال دیکھ لیں، عوام کی ووٹ سے آنے والے عوام کو جواب دہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کو کچلنے کیلئے مجوزہ اتھارٹی کا نام ڈویلپمنٹ رکھا گیا ہے، میں نے بلوچستان کے حقوق کیلئے ایک ٹویٹ کی، مجھے پس منظر کا علم نہیں تھا، اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنا پڑا، جب مجھے بھارتی ایجنٹ کہیں گے تو تکلیف ہوگی، اگر مان بھی لوں وہ بھارتی پراپیگنڈہ تھا ، بھارت کو آپ نے پراپیگنڈہ کرنے کا موقع کیوں دیا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں جو آج قانون سازی ہوئی ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، اراکین خود کہہ رہے ہیں ہم آئے نہیں بلکہ ہمیں لایا گیا ہے۔

  • پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے قوانین کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا:اپوزیشن سیاست کررہی ہے: سابق اٹارنی جنرل

    پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے قوانین کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا:اپوزیشن سیاست کررہی ہے: سابق اٹارنی جنرل

    اسلام آباد:پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے ترمیمی قانون کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا:اپوزیشن جان کربھی سیاست کررہی ہے،اطلاعات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا ہے کہ بل اگر رولز کے مطابق اسمبلی سے منظور ہو تو اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا، پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے ترمیمی قانون ناقابل چیلنج ہوتے ہیں۔

    سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ بل غیر قانونی طریقے سے پاس ہوا، ہم اسے چیلنج کریں گے، لیکن اگر کوئی چیز آئین و قانون کے خلاف ہوئی ہو تو ہی اسے چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

    انور منصور کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ترمیم اکثریت کے ساتھ منظور ہوئی ہے تو اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا، پارلیمنٹ اسپیکر چلاتا ہے اور اسپیکر کے اقدامات کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔انھوں نے کہا اپوزیشن اکثریت دکھا سکتی ہے تو ترمیم کو پارلیمان میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔لیکن اپوزیشن کے پاس اکثریت نہیں اس لیے چیلنج نہیں کرسکتی، اپوزیشن یہ جان کربھی فقط سیاست کررہی ہے

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل اور دیگر بلز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا الیکشن ترمیمی بل سمیت دیگر بلز کو عدالت میں چیلنج کریں گے، بلز منظور کرنے کے لیے مشترکہ اجلاس کو استعمال کیا گیا، جوائنٹ سیشن سے منظوری کے لیے حکومت کے پاس 222 ووٹ ہونا لازمی ہے۔

    واضح رہے کہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک کی منظوری کے لیے ہونے والی ووٹنگ پر اسپیکر نے ایوان میں بتایا کہ تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ممبران ہیں، جس پر تحریک منظور ہو گئی ہے۔

  • ملیر کورٹ نے پسند کی شادی کے بعد نویں جماعت کی طالبہ کے شوہر کے ہاتھوں قتل کے مقدمے میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    ملیر کورٹ نے پسند کی شادی کے بعد نویں جماعت کی طالبہ کے شوہر کے ہاتھوں قتل کے مقدمے میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    کراچی: ملیر کورٹ نے پسند کی شادی کے بعد نویں جماعت کی طالبہ کے شوہر کے ہاتھوں قتل کے مقدمے میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    بدھ کوملیر کورٹ میں پسند کی شادی کے بعد نویں جماعت کی طالبہ کے شوہر کے ہاتھوں قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملیر کینٹ پولیس نے گرفتار ملزم حسن علی کو عدالت میں پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے ملزم حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم کو 27 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق دس ماہ قبل نویں جماعت کی طالبہ کائنات اور حسن علی نے پسند کی شادی کی تھی۔ کائنات کے سسرال والے اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ چند دن قبل صلح کے بعد کائنات سسرال واپس گئی تھی۔ حسن نے کائنات کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ دونوں نے کورٹ میرج کی تھی۔