Baaghi TV

Author: +9251

  • بلدیاتی ملازمین کو اب زیادہ عرصہ تک حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا : ملک نوید اعوان

    بلدیاتی ملازمین کو اب زیادہ عرصہ تک حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا : ملک نوید اعوان

    کراچی: بلدیاتی ملازمین کو اب زیادہ عرصہ تک حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔

    آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، صدر ملک نوید اعوان (پشاور)، سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی (لاڑکانہ)، نائب صدر ساجد محمو بھٹہ (لودھراں)، عارف خان (حیدرآباد)، سوار خان (تخت بائی)، جنرل سیکریٹری ملک نصیرالدین ہمایوں (گوجرانوالہ)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری میاں یاسین وٹو (پاک پتن)، جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ (نوشہروفیروز)، محمد عالم سموں (اوستہ محمد)، آرگنائزنگ سیکریٹری راجہ عاصم شہزاد (کراچی)، فنانس سیکریٹری پرویز چیدا مسیح (راولپنڈی)، مرکزی رہنما بانی فیڈریشن غلام محمد ناز (راولپنڈی) نے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کو اب زیادہ عرصہ تک حقوق اور قانونی مراعات سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

    موجودہ صوبائی حکومتیں انگریزوں کی طرح ملازمین کو ذاتی غلام سمجھتے ہوئے خوفزدہ کرنے کیلئے سرکاری مشینری کے ذریعے یونین رہنمائوں پردائو ڈالنے کیلئے انہیں مقدمات، انکوائری میں الجھارہی ہے تاکہ وہ اپنی جدوجہد سے ہٹ جائیں لیکن انہیں نہیں پتہ کہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے لیڈران نہ بکنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ملک گیر کامیاب احتجاج خوش آئند ہے۔ جس سے بلدیاتی ملازمین کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ 29 نومبر کو سندھ میں تالابندی ہوگی۔ اگر حکومت سندھ نے رکاوٹ ڈالی تو پھر پورے ملک میں دمادم مست قلندر کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو جام کردی اجائے گا۔ لہٰذا حکومت سندھ 29 نومبر سے قبل بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں آن لائن ٹریژری سے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

  • پردیس میں گئے 90 لاکھ پاکستانیوں کوووٹ کا حق مل گیا:فواد چوہدری کی اوورسیز پاکستانیوں کومبارکباد

    پردیس میں گئے 90 لاکھ پاکستانیوں کوووٹ کا حق مل گیا:فواد چوہدری کی اوورسیز پاکستانیوں کومبارکباد

    اسلام آباد : پردیس میں گئے 90 لاکھ پاکستانیوں کوووٹ کا حق مل گیا:فواد چوہدری کی اوورسیز پاکستانیوں کومبارکباد،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل ‏منظور ہونے پر عوام اور اوورسیزپاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہیں اب 90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ‏مل جائے گا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ پوری کوشش کی انتخابی ‏اصلاحات پر اپوزیشن سےاتفاق رائے ہو جائے لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کا رویہ منفی رہا، نوازشریف اینڈ ‏کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائرز کے بغیر نہیں کھیلی، مارشل لاکی گود میں پرورش پانے والوں کی سیاست ہمیشہ ‏دوسروں کے کندھوں پر رہی آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہتحریک عدم اعتمادلانےکی کوشش کرنےوالوں کی آج آنکھیں کھل جانی چاہئیں اپوزیشن ‏میں قیادت کا انحطاط ہےتمام سیاسی بونےہیں تمام سیاسی بونےپی ڈی ایم میں جمع ہیں اپوزیشن مایوسی کےعالم ‏میں ہے ان کی مایوسی میں مزیداضافہ ہوگا،۔

    انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئےجو ریت رکھی ہے اس سےفائدہ ہوگا اپوزیشن نےپہلےسال ‏زور لگایا ہمیں نہیں نکال سکے اپوزیشن نےدوسرےسال بھی ہمیں نکالنےکازورلگایا ناکام رہے تیسرےسال بھی ہمیں ‏نکالنے کا زور لگایا ناکام رہے اپوزیشن کوصرف اتناکہتاہوں تھکےہوئےپہلوانوں کاکام نہیں۔

  • جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان کا آتشزدگی سے متاثرہ صدر کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ

    جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان کا آتشزدگی سے متاثرہ صدر کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ

    کراچی : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری اور ضلع جنوبی کراچی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نور الحق کا آتشزدگی سے متاثرہ صدر کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری اور ضلع جنوبی کراچی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نور الحق کا آتشزدگی سے متاثرہ صدر کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ کیا مارکیٹ میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا مارکیٹ کے صدرشیخ فیروز اور آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی

    مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آتشزدگی کے واقعے اور آگ بروقت نہ بجھنے پر ناقص انتظامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ سندھ اور مرکزی حکومت فی الفور تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرکے مالی تعاون بھی فراہم کریں۔ الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر محمدرضوان عرفان سے ملاقات کرکے انکو مذکورہ معاملے پر مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں ۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آتشزدگی کے واقعے اور تاجروں کے مسائل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے فلور پر بھی آواز اٹھانے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

    اور کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پی ڈی ایم کے مہنگائی مارچ میں تاجروں کی بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی کوآپریٹو مارکیٹ آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے ملاقات

    ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی کوآپریٹو مارکیٹ آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے ملاقات

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گزشتہ روز صدر میںکوآپریٹو مارکیٹ آتشزدگی سے متاثر ہونے والے تاجروں سے ملاقات کی ۔

    ایم کیو ایم کے وفد میں رکن سندھ اسمبلی منگل شرما ،ٹاؤن انچارج عرفان اللہ خان ،اظہر علی ،عابدہ سلطانہ ،جون ،اظفر ،نبیل ،یوسی ذمہ داران اور دیگر شامل تھے ۔

    ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں تاجروں کے کروڑوں روپے کے نقصان پر دلی افسوس ہوا ہے ۔

    ہم مشکل کی اس گھڑی میں تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور نقصان کے ازالے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیںگے۔تاجر رہنماؤں نے آتشزدگی کے واقعہ کے حوالے سے قومی اسمبلی میں آواز اٹھانے پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

  • کراچی میں راشن دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

    کراچی میں راشن دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

    کراچی : شہر قائد میں راشن دلوانے کے بہانے خاتون کو جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں راشن دینے کا جھانسہ دے کر غریب خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ کراچی کی بن قاسم پولیس نے ملزم پرویز جٹ کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن پولیس ایسے واقعات میں کمی لانے میں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
    قبل ازیں کراچی کے علاقہ گلشن حدید میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا ، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا جس کے مطابق ملزم وقار پولیس اہلکار ہے جو لڑکی کا رشتے دار بھی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم وقار پہلے سے شادی شدہ ہے، ملزم اور متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جوں جوں ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی ان واقعات کے رپورٹ ہونے کے بعد انصاف کی فراہمی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ’پاکستان میں روزانہ 11 خواتین اور آٹھ بچے زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔

  • خواجہ سراؤں کا بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    خواجہ سراؤں کا بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    کراچی : خواجہ سراؤں کا بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    کراچی: خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    با خبر ذرائع کے مطابق کراچی میں خواجہ سراؤں نے بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر خواجہ سراؤں کے 25 سرکردہ رہنماؤں نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اعلان کیا۔

    پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کے 25 سرکردہ رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں، جب کہ ان کے زیر سایہ رہنے والے خواجہ سرا بھی پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں، پیپلزپارٹی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی ہے یہاں سب کے لئے یکساں مواقع ہیں۔

  • قانون سازی اپنی ذات کے لیےنہیں،آنے والی نسلوں کے لیےکرکے جارہا ہوں:دعاوں میں یاد رکھنا:وزیراعظم

    قانون سازی اپنی ذات کے لیےنہیں،آنے والی نسلوں کے لیےکرکے جارہا ہوں:دعاوں میں یاد رکھنا:وزیراعظم

    اسلام آباد:قانون سازی اپنی ذات کے لیےنہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیےکرکے جارہا ہوں:وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ جوبھی قانون سازی ہورہی ہے وہ میری ذات کے لیے نہیں‌بلکہ آنے والی نسلوں کےلیے کررہا ہوں تاکہ اب قوم کو یہ چند خاندان یرغمال نہ بناسکیں ،ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل شفاف جمہوریت سے جڑا ہے

    اس سے قبل پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چند خاندانوں کےلیے مخصوص قانون سازی کا دور گیا ، اب قوم کو ایک نیا پاکستان مل رہا ہے

    اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپ کا کردار ہوگا، سمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیئے، ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے آگاہ ہوں، انشاء اللہ جلد سب کی شکایتیں دور ہونگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 1970 کے بعد تمام انتخابات پر اعتراض کئے گئے، چاہتے ہیں ایسا نظام بنائیں کہ تمام جماعتیں امیدوار نتائج کو تسلیم کریں، انتخابی اصلاحات ذات یا پارٹی کے لئے نہیں ملک اور جمہوریت کے لئے ہے، ای وی ایم اور اورسیز ووٹرز کو حق دینے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، نمبرز پورے ہیں، کامیابی ہمیں ملے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ارکان ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے، میدان میں اترنے والا مخالف سے بہتر پرفارمنس کا سوچتا ہے۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کر دی گئی

    ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کر دی گئی

    کراچی : ناطم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ ملیرجام گوٹھ میں ناظم جوکھیو کے قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کردی گئی ہے۔ نئی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ایڈشنل آئی جی کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جوائنٹ تین رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی اے آئی جی پی تنویرعالم اوڈھو کریں گے اور ڈی ایس پی غلام علی جومانی اور انسپکٹر سراج احمد لاشاری بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
    کیس کی تفتیش میں مدعی مقدمہ کی جانب سے عدم اطمینان کےاظہار کے بعد نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے بعد پرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خود بخود تحلیل ہو جائے گی، ذرائع کے مطابق تین رکنی ٹیم پرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے اب تک ہونے والی تمام تفصیلات حاصل کرے گی اور فورا اپنا کام شروع کرے گی۔

    یاد رہے کہ ناظم جوکھیو کے بھائی نے کیس کی پیش رفت اور تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تحقیقاتی ٹیم تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

    درخواست میں اے آئی جی فنانس تنویر عالم اوڈھو ، انسپکٹر سراج لاشاری اور ڈی ایس پی غلام علی جمانی کے نام پیش کیے تھے اور کہا تھا کہ تفتیش متعلقہ افسران کو سونپی جائے۔ جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے بنائے گئے بورڈ نے درخواست منظور کرتے ہوئے قانون کے مطابق تفتیش میں تبدیلی کی منظوری دی ۔ واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کیس میں نامزد جام عبدالکریم سمیت 4 ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔

  • شعیب اختر کے منہ سے سچ سن کر بہت اچھا لگا : شاہد آفریدی

    شعیب اختر کے منہ سے سچ سن کر بہت اچھا لگا : شاہد آفریدی

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اٴْنہیں شعیب اختر کے مسائل سن کر بہت اچھا لگا۔
    میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْنہیں سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسئلے ہیں جس کی ویڈیو اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
    اب شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر کا شکریہ ادا کیا ہے۔شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ کے منہ سے اتنا سارا سچ سن کر بہت اچھا لگا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ میرے دوست! آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔اٴْنہوں نے کہا کہ آپ فٹ نظر آتے ہیں، اٴْمید ہے آپ کے گھٹنے آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی ان سے زیادہ بہتر نظر آتے ہیں، دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی میں ان سے زیادہ دور تک شاٹ مارنے کی صلاحیت ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی کے پاس مجھ سے زیادہ شہرت ہے اور آخری مسئلہ یہ ہے کہ اٴْنہیں آفریدی کے بالوں سے بھی مسئلہ ہے کیونکہ شاہد آفریدی کے سر پر اٴْن سے زیادہ بال ہیں۔

  • میں نہیں مانتا: میں نہیں مانتا:پارلیمنٹ کے ضابطے:مولانا فضل الرحمن پارلیمنٹ کے فیصلوں کے منکرہوگئے

    میں نہیں مانتا: میں نہیں مانتا:پارلیمنٹ کے ضابطے:مولانا فضل الرحمن پارلیمنٹ کے فیصلوں کے منکرہوگئے

    کوئٹہ:ہم نہیں مانتے،میں نہیں مانتا:پارلیمنٹ کے ضابطے میں نہیں مانتا:مولانا فضل الرحمن پارلیمنٹ کے فیصلوں کے منکرہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے ذریعے کئی گئی انتخابی دھاندلی اور مشین کو تسلیم نہیں کرتے اور مزاحمت جاری رکھیں گے

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ ہمارے دعوے پر حکومت کے تین سالوں نے مہر ثبت کردی ہے۔ ہماری تحریک ہے اداروں کو اصل جانب لایا جائے، اگر ملک معیشت تباہ ہوجاتی ہے توسب کچھ تباہ ہوجائے گا۔ لوگ اپنے بچے فروخت کررہے ہیں۔ جب غربت اور بے روزگاری کا طوفان بھرپا ہو تو تباہی ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جمہوری اور خوشحال دیکھناچاہتے ہیں۔ عمران خان کو پاکستان پر مسلط کرکے ہمارے جذبات کی توہین کی گئی۔ کل بھی غلامی قبول نہیں کی آج بھی اس کےلئے تیار نہیں، ہماری سیاست مجروع ہوئی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بھوگ اور افلاس ہو وہاں کے حالات اچھے نہیں ہوتے۔ سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے ماتحت لانے کی پارلمنٹ میں بل لایاجارہاہے۔ جو حکومت خود دھاندلی سے آئی وہ انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے۔ ہم انتخابی دھاندلی اور مشین کو تسلیم نہیں کریں گے۔

    پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ تو جھوٹ ہے ہم مضبوطی کے ساتھ نکلے ہیں، عمران خان کی خیر اسی میں ہے کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں، ہم نے آگے بڑھناہے۔ یہ جنگ اور جدوجہد جاری رہے گی۔ پچاس لاکھ گھر کہاں گئے۔

    یاد رہے کہ جس پارلیمنٹ کا رونا مولانا کئی سالوں سے روتے آئے ہیں ،آج اسی پارلیمنٹ کے پاس کردہ قوانین کو مولانا فضل الرحمن نے ماننے سے نہ صرف انکار کردیا ہے بلکہ اسی پارلیمنٹ کے فیصلوں کے صاف منکرہوگئے ہیں‌