*کھڈیاں خاص*
*محلہ ابوبکر ٹاؤن گلی نمبر 3 میں گٹر ابلنے لگے شہریوں کا گزرنا محال، پانی کھڑا ہونے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ، ڈینگی و ملیریا پھیلنے کا خدشہ. اعلی حکام نوٹس لیں*
تفصیلات کے مطابق محلہ ابوبکر ٹاؤن گلی نمبر 3 میں غلاظت ملا پانی کئی روز سے کھڑا ہے گٹر ابل رہے ہیں جس سے راہگیروں کا گزرنا محال ہے، اہل محلہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں. اہل محلہ کا کہنا ہے کہ کئی بار درخواستیں دی لیکن محکمہ بلدیہ کے عملہ کی کان پر جوں تک نہیں رینگی. گزشتہ کئی روز سے گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے محلہ ابوبکر ٹاؤن گلی نمبر 3 میں پانی کسی جوہر کا منظر پیش کر رہا ہے. پانی کھڑا ہونے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو گیا ہےجس سے ڈینگی و ملیریا جیسی موزی مرض پھیلنے کا خدشہ ہے. اہل محلہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.
*کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور*
Author: +9251
-
گٹر ابلنے لگے شہریوں کا گزرنا محال
-

کراچی میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی
فریئر کے علاقے میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے ایک سیاسی بااثر گھرانے سے ہے ، فریئر تھانے میں متاثرہ لڑکی (ن) نے ایف آئی آر نمبر 290/2021 بجرم دفعہ 376/506/337 اے کے تحت درج کرائی جس میں اس نے بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کی شب اس کا دوست یاسر شاہ اپنی ریوو گاڑی میں اسے اپنے گھر چوہدری خلیق الزماں روڈ پر قائم فلیٹ پر لے گیا.
اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، بعد میں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد وٹز گاڑی سے ایک نامعلوم سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا ۔
-

کراچی میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی
کراچی: فریئر کے علاقے میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے ایک سیاسی بااثر گھرانے سے ہے ، فریئر تھانے میں متاثرہ لڑکی (ن) نے ایف آئی آر نمبر 290/2021 بجرم دفعہ 376/506/337 اے کے تحت درج کرائی جس میں اس نے بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کی شب اس کا دوست یاسر شاہ اپنی ریوو گاڑی میں اسے اپنے گھر چوہدری خلیق الزماں روڈ پر قائم فلیٹ پر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، بعد میں اسے وٹز گاڑی سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد ایک نامعلوم سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا ۔
-

انالله وانا اليه راجعون:وفاقی وزیرشیخ رشید کے بڑے بھائی جان لالہ شیخ رفیق قمرقضائے الٰہی سے وفات پاگئے
قصور/کوٹ رادھاکشن/اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی جان لالہ شیخ رفیق قمرقضائے الٰہی سے وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ معروف سیاسی رہنما شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی جان شیخ لالہ رفیق قمرقضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں ،
نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں ان کا نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں ادا کیا جائے گا
— Sheikh Rashid Shafiq (@SheikhRashid60) November 16, 2021
اس حوالے سے شیخ رشید کے بڑے بھائی جان شیخ لالہ رفیق قمر کی وفات کی اطلاع رکن قومی اسمبلی شیخ راشد رفیق نے ٹویٹر کے ذریعے دیتے ہوئے کہا ہے کہ "نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں”
شیخ راشد رفیق نے ان کی وفات کے ساتھ نماز جنازہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں ادا کیا جائے گا
-

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے جہانگیرترین کی ملاقاتیں:اپوزیشن یہ خبرسنتے ہی حواس باختہ ہوگئی
اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے جہانگیرترین کی ملاقاتیں:اپوزیشن حواس باختہ ہوگئی،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرکچھ ایسی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہانگیرخان ترین اہم حکومتی شخصیات سے اس وقت مل رہے ہیں جب کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جارہا ہے
اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیرخان ترین کا نام سنتے ہی اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اورقبل از وقت ہی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی کامیابی یقینی ہے
اس حوالے سے کچھ تازہ تصاویر منظرعام پر آئی ہیںجن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہانگیرخان ترین چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مل رہے ہیں اور بڑے ہی خوش انداز میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کررہے ہیں
ادھر اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات سینیٹر فدا محمد کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ہوئی ، اس تقریب میں اسپیکرقومی اسمبلی اورکئی ہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے جہانگیرخان ترین کا پرتباک استقبال کیا اورپھرکافی دیرتک گپ شپ بھی چلتی رہی
-

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس:ای وی ایم، اوورسیز ووٹنگ سمیت دیگرکون سے بل پیش ہوں گے:تفصیلات آگئیں
اسلام آباد :پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس:ای وی ایم، اوورسیز ووٹنگ سمیت دیگرکون سے بل پیش ہوں گے:تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق آج کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پاکستان کی تاریخ میں ایک مثالی اجلاس ہوگا ، جس میں پاکستان کے لیے بڑی قانون سازی کی جارہی ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اتحادی متحد اور ہمارے ساتھ ہیں ، وہ مشترکہ اجلاس میں ہمارے حق میں ووٹ دیں گے جبکہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کل بھی کھلا رکھیں گے ۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس 17 نومبر بروز بدھ دوپہر 12 بجے منعقد ہو گا۔۔ حکومت نے 29 بلز کو ایک ساتھ منظور کرانے کی پلاننگ طے کر لی، انتخابی اصلاحات، ای وی ایم، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے بل شامل ہیں۔ تمام بلز کی تحاریک مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کریں گے، 8 مختلف بلز پر ارکان کی ترامیم بھی شامل ہونگی
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق بل ، آئی ووٹنگ ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق بل ،ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل ، اینٹی ریپ بل ،اسلام آباد میں قانون کرایہ داری سے متعلق بل، فیملی لاء سے متعلق دو بل بھی پیش کیے جائیں گے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کی تعمیل کےتحت کلبھوشن بل بھی پیش کریں گے۔اس کے علاوہ بھارہ کہو میں نئی یونیورسٹی کے قیام کا بل،اسٹیٹ بینک میں اصلاحات کا بل اور وزیراعظم کے وعدے کے مطابق حیدرآباد ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بل بھی پیش کیا جائےگا۔
دوسری جانب کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز، ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کےانٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق بل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں ووٹرز فہرستوں کا اختیار نادرا کو دینے کی ترمیم بھی شامل ہے جبکہ کلبھوشن کواپیل کا حق دینے سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف نظرثانی بل بھی ایجنڈےکا حصہ ہے۔
انسداد جنسی زیادتی تحقیقات اور ٹرائل کا بل ایجنڈے میں شامل ہے ،یہ بل جنسی زیادتی کیسزمیں خصوصی تحقیقاتی ٹیمز اور عدالتوں کی تشکیل سےمتعلق ہے۔اس کے علاوہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حیدرآباد انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے قیام کا بل پیش کیا جائےگا۔
ایجنڈے کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کی روک تھام سے متعلق کریمنل لاء ترمیمی بل اور بچوں کی جسمانی سزا کے تدارک کا بل پیش کیا جائےگا جبکہ مردم شماری سے متعلق تحفظات پر مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کاریفرنس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
-

بہاولنگر:بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
بہاولنگر:بہاولنگر:بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
بہاولنگرپولیس کے مطابق بہاولنگر میں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور حبس بے جا میں رکھنے والے سفاک ملزم محمد حسین کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے اہلیہ پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے نوٹس پر ڈی پی او بہاولنگر اور ان کی ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے رات بھر چھاپے مارتی رہی، پولیس ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون کو بازیاب کرواکر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بہاولنگر میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی پنجاب کا ایکشن،.پولیس نے رات بھر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا!@MashwaniAzhar @GovtofPunjabPK @UsmanAKBuzdar https://t.co/jbDXrThDhW pic.twitter.com/9ka0Pdc5a5
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 16, 2021
آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاولنگر مقدمے کی خود پیروی کریں۔ اورجتنی جلدی ممکن ہوسکے اس سارے معاملے کی حتمی تحقیقات کرکے رپورٹ کی جائے
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، خواتین پر تشدد، ہراسگی کے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں۔
-

ایک محب وطن شخص وزیراعظم ہے:ہرمحاذ پروہ ہمیں اپنےساتھ پائیں گے:اہم بلوچ رہنما کااعلان
اسلام آباد:ایک محب وطن شخص وزیراعظم ہے:ہرمحاذ پروہ ہمیں اپنےساتھ پائیں گے:اہم بلوچ رہنما کااعلان ،اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وفاقی حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ظہور بلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم بطور اتحادی وزیراعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں بی اے پی کے تمام اراکین بھرپور شرکت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ موجودہ وفاقی حکومت نے پہلی بار جنوبی بلوچستان جیسے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی، بلوچستان میں سیاسی بحران کاخاتمے وزیراعظم عمران خان کی مداخلت کے بغیر ناممکن تھا،
ظہوربلیدی نے کہا کہ واقعی وزیراعظم عمران خان نے ہی اہم عہدوں پر بلوچوں کو نمائندگی دی، وزیراعظم عمران خان ہی ناراض بلوچ کو قومی دھارے میں لانےکیلئے سنجیدہ ہیں۔
-

ساجد سدپارہ کی صحت کے متعلق تشویشناک خبرسامنے آ گئی:افسوسناک ویڈیو وائرل
گلگت: ساجد سدپارہ کی صحت کے متعلق تشویشناک خبرسامنے آ گئی:افسوسناک ویڈیو وائرل،اطلاعات کے مطابق قومی ہیرو علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ ماونٹ ایورسٹ بیس کیمپ پر نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے۔ان کے حوالے سےآنے والی خبروں نے سب کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے
https://twitter.com/todayGB_/status/1460637162035191812?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460637162035191812%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F52700%2F
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساجد سدپارہ کو انکے ساتھیوں نے رسیوں سے باندھ رکھا ہے. واضح رہے کہ وہ چند روز قبل ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی مہم پر روانہ ہوئے تھے. ذرائع کے مطابق ساجد سد پارہ بلندی میں آکسیجن کی کمی کے باعث اس نفسیاتی مسئلے کا شکار ہوئے ہیں.
دیگر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ساجد سد پارہ کی شناخت انکے پاس موجود پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے ہوئی ہے اورساجد سدپارہ کو رسیوں سے باندھ کر بیس کیمپ لانے کی کوششیں جاری ہے۔
It is moment of excitement to trek and climbing with a young mountain Guide Luciyang a French aspirant dynamic Guide .we are going to make a new route in Everest Inshallah BC to C1#terasuroor #Thenorthener #teamalisadpara #Fellowshipoffrost #techniques #life pic.twitter.com/mq0SLh23nW
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) November 11, 2021
یاد رہے کہ ساجد سدپارہ گزشتہ ہفتے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے اور وہ ماونٹ کے نئے روٹ کی تلاش میں جانے والی ٹیم کے رکن ہیں. اس مہم میں ان کے ساتھ 70 سالہ فرانسیسی کوہ پیما مارک بیٹرڈ بھی شریک ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ ساجد سد پارہ اپنے والد کے ہمراہ اس مہم میں شریک تھے تاہم ان کی طبیعت بگڑنے پر ان کے والد علی سد پارہ نے انہیں واپس بھیج دیا تھا۔
-

سموگ کے حوالے سے اجلاس، سکول بند کرنے کی تجاویز:پھرکیا فیصلہ ہوا تفصیلات آگئیں
لاہور: سموگ کے حوالے سے اجلاس، سکول بند کرنے کی تجاویز:پھرکیا فیصلہ ہوا تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق شہر میں سموگ کی بگڑتی صورت حال پرسٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے سموگ کے اجلاس میں سکول بند کرنے کی تجاویز کو مسترد کردیاگیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ ، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد اور دیگر شریک ہوئے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ نے سکول بند کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں اور فیصلہ کیا کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائی جائے گی۔
اجلاس میں تجاویز دی گئیں تھیں کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے سکولوں میں چھٹیاں کردیں یا آن لائن کلاسز شروع کی جائیں جبکہ سموگ کی صورت حال بگڑنے پر سکولز بند کرنے کی تجاویز دی گئیں۔
اجلاس میں سموگ سے متعلق اقدامات کرنے کےلئے کمشنر ز کو ٹاسک دئیے گئے ہیں جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگادی جائے جبکہ کیبنٹ کمیٹی نے لاہور میں یورو فائیو آئل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے اور کمشنر لاہور پیٹرول پمپس پر یورو فائیو تیل کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔