Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ جموں وکشمیر:آج پھر ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

    مقبوضہ جموں وکشمیر:آج پھر ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

    جموں :مقبوضہ جموں وکشمیر:آج پھر ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں اتوار کے روز ضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار این کے دیپک سنگھ نے ضلع راجوری میں اپنے یونٹ میں AK-47 رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔

    ایک سینئرپولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فوجی اہلکارنے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

    یاد رہے کہ اس واقعے سے جنوری 2007مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 521ہوگئی ہے۔

    ادھر بھارتی فوجی حکام نے کہا ہے کہ اکثربھارتی فوجی اس وقت سخت ذہنی دباو کا شکار ہیں اورماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگربھارتی فوج کے اندرباہمی چپقلش اورامتیازی سلوک کو نہ روکا گیا توپھرفوجیوں کوخودکشیوں سے کوئی نہیں روک سکے گا

  • ملکوال کے لوگوں کے لئے انتہائی خوشی کی خبر

    ملکوال کے لوگوں کے لئے انتہائی خوشی کی خبر

    ملکوال کے شہریوں کے لئے خوشخبری
    رپورٹ (کاشف تنویر) تفصیلات کے مطابق تحصیل ملکوال کے سب سے نامور اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں مشہور ڈاکٹر قمر عباس مرزا صاحب نے ملکوال میں پہلی بار ایمرجنسی نوزائیدہ بچوں کے لئے بےبی وارمر، فوٹو تھراپی اور شیشہ انکیوبیٹر کی سہولت شروع کی ہے جو القمر ہیلتھ کلینک کا عوام دوست شاندار منصوبہ ہے.
    زیرِ نگرانی. القمر ہیلتھ کلینک. ڈاکٹر قمر عباس مرزا اور لیڈی ڈاکٹر منزہ قمر
    نزد ٹیلی نار آفس پرانی غلہ منڈی جناح روڈ ملکوال

  • اداکار ہمایوں سعید کا سہیل اصغر کے انتقال پر اظہار افسوس

    اداکار ہمایوں سعید کا سہیل اصغر کے انتقال پر اظہار افسوس

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر کے انتقال پر ہمایوں سعید نے اظہار افسوس کیا ہے۔

    اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سہیل اصغر صاحب کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔

    انہوں نے سہیل اصغر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

    خیال رہے کہ اداکار سہیل اصغر ہفتے کے روز بیماری کے باعث انتقال کرگئے تھے ۔

    اہل خانہ کے مطابق سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے ،ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

    سہیل اصغر نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، 1978 سے 1988 تک ریڈیو میں کام کیا اور پھر ریڈیو کے بعد تھیٹر پر اداکاری شروع کی اور لاہور میں مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے بنیادی شہرت حاصل کی۔

  • افغانستان کی ایئرلائنز کا کراچی کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    افغانستان کی ایئرلائنز کا کراچی کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    تازہ ترین: افغانستان کی ایئرلائنز نے کراچی کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ایئرلائنز نے کراچی سے فلائٹ آپریشن کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت طلب کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کی ایئرلائن کراچی سے کابل اور قندھار کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرنا چاہتی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ فضائی آپریشن شروع کرنے کا مقصد افغان شہریوں کو کراچی میں طبی سہولیات کے حوالے سے بہتر انتظامات ہونے کی وجہ سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے پروازوں کی اجازت پاکستان اور افغانستان کے مفاہمتی یاداشت کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

    سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان کی 2 ایئرلائنوں کو اسلام آباد سے کابل فلائٹ آپریشن کی اجازت پہلے سے ہی دی ہوئی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

    تازہ ترین : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کی کپتانی میں میدان میں اترے گی جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے 2007 میں ،پاکستان نے 2009میں ،انگلینڈ نے 2010میں ،ویسٹ انڈیز 2012 میں ،سری لنکا نے 2014 میں

    جبکہ ویسٹ اندیز نے دوسری مرتبہ 2016 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں سے جو بھی جیتا وہ پہلی مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرےگی۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچی جب کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

  • منظر صہبائی نےثمینہ احمد کوشادی کی پیش کش کیسےکی تھی؟

    منظر صہبائی نےثمینہ احمد کوشادی کی پیش کش کیسےکی تھی؟

    سینئر اداکار منظر صہبائی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے ثمینہ احمد کو شادی کی پیش کش کی تو انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا ۔

    ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات دھوپ کی دیوار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

    منظر صہبائی نے بتایا کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران ثمینہ احمد کو دیکھتے ہی ان سے پوچھا تھا کہ وہ یہاں ادھر کیا کر رہی ہیں؟ یہاں کیا ہے؟ منظر صہبائی کی جانب سے ایسا کہنے پر وہ ان سے متعلق سوچنے لگیں کہ ’عجیب انسان ہیں‘۔

    منظر صہبائی نے بتایا کہ اس کے بعد ہی انہوں نے ثمینہ احمد کو شادی کی پیش کش کی، جس پر وہ حیران رہ گئیں اور ان سے تعجب سے پوچھا کہ وہ کیا کہ رہے ہیں ؟

    ثمینہ احمد کے مطابق پہلی ملاقات کے بعد ان دونوں کا موبائل فون پر رابطہ رہا، جس کے بعد ہی انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

    منظر صہبائی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین بار ثمینہ احمد سے شادی سے متعلق پوچھا، جس پر انہوں نے ان سے سوال کیا کہ ’کیا کہ رہے ہو؟ جس پر انہوں نے انہیں جواب دیا کہ نکاح کے لیے پوچھنا پڑتا ہے۔

    منظر صہبائی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے دنیا اور لوگوں کا نہیں بلکہ صرف اپنا سوچا اور اسی لیے ہی انہوں نے شادی کی اور شادی کے فیصلے پر نہ صرف ان کے دوست اور جاننے والے بلکہ ان کے بچے بھی خوش ہوئے۔

    یاد رہے کہ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے زائدالعمری میں اپریل 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں سادگی سے نکاح کیا تھا۔

  • کراچی کی جیل سے بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا گیا

    کراچی کی جیل سے بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا گیا

    کراچی : کراچی کی سینٹرل جیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کا رہا کردیا گیا ہے۔ قیدیوں کی واپسی کیلئے سفری اخراجات ریسکیو ادارے نے اٹھائے۔

    جیل حکام کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ احکامات کے بعد ان ماہی گیروں کی گرفتاری کے 4 سال بعد رہائی عمل میں آئی ہے۔

    جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کی کراچی سے ٹرین کے ذریعے لاہور روانگی کا شیڈول ہے، جہاں سے بس کے ذریعے انہیں واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا۔

    جیل حکام کے مطابق واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام پیر کو ان ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کریں گے۔

    واضح رہے کہ جیل حکام کے مطابق لانڈھی جیل میں اب بھی 588 بھارتی قیدی موجود ہیں، جس میں سے زیادہ تر ماہی گیر ہیں۔ جیل میں موجود قیدیوں کی تمام قانونی کارروائی پوری ہوچکی ہے۔

  • ‏پیمرا نے میڈیا کو نور مقدم کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے سے روک دیا

    ‏پیمرا نے میڈیا کو نور مقدم کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے سے روک دیا

    اسلام آباد :‏پیمرا نے میڈیا کو نور مقدم کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے سے روک دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارے پیمرا نے نور مقدم اور ملزم ظاہر جعفر کی سی سی ٹی وی ویڈیو میڈیا پر نشر کرنے سے روک دیا ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے اتوار کو پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت نور مقدم اور ظاہر جعفر کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانا منع ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج چلانا بند کر دیں، احکامات کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 29, 30 اور 33 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

     

     

    یاد رہے کہ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر کی سی سی ٹی وی ویڈیوز منظرعام پرآگئی ہیں

    ویڈیو کے مطابق نور مقدم 18 جولائی 2021 کو رات 10 بج کر 19 منٹ پرگھر میں داخل ہوتی ہے، 19 جولائی کی رات 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم سامان لے کر گھر سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے

     

    19 جولائی کو ہی رات 2 بج کر 41 منٹ پر نور مقدم ننگے پاؤں گھر سے باہر بھاگتی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا،نورمقدم ظاہرجعفرکے خوف سے سیکورٹی گارڈ کے کیبن میں‌ چھپ جاتی ہے اوراسی دوران ظاہرجعفرکیبن کھول کرنورمقدم کوزبردستی پکڑکراپنےکمرہ خاص میں لے جاتا ہے ،

     

    اس ویڈیو میں ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں اور 19 جولائی کو ہی 2 بج کر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر واپس آجاتے ہیں۔

     

    تیسری ویڈیو میں نور مقدم جان بچانےکیلئے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہے، گھر کے دوسری سائیڈ سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، نور مقدم باہر جانےکی کوشش کرتی ہے لیکن مالی اسے نہیں جانےدیتا جبکہ چوکیدار بیسمنٹ میں چلاجاتاہے جس کے بعد ملزم ظاہر جعفر ، نور مقدم کو گھسیٹے ہوئے گھر کے اندر لے جاتا ہے۔

     

    خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 20 مئی کو 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    نور مقدم قتل کیس کا ملزم ظاہر جعفر پولیس کی تحویل میں ہے اور کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جاری ہے۔حکومت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے جب کہ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ کیس کے ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • ناظم جوکھیو قتل؛ مقتول کا موبائل فون اور کپڑے مل گئے

    ناظم جوکھیو قتل؛ مقتول کا موبائل فون اور کپڑے مل گئے

    کراچی : ناظم جوکھیو قتل؛ مقتول کا موبائل فون اور کپڑے مل گئے ۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کو مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاؤس کے قریب کنویں سے مل گئے ہیں۔ معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم جام ہاؤس کے قریب ایک متروک کنویں پر پہنچی، جہاں سے مقتول کا موبائل فون اور کپڑے ملے ہیں، مبینہ طور پر شواہد مٹانے کے لیے قتل کے بعد مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر اسے آگ لگا دی گئی تھی۔

    تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے، موبائل اور کپڑے فارنزک کے لئے پنجاب لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں، لیبارٹری رپورٹ آنے پر تفتیش میں پیش رفت کا امکان ہے۔

    ناظم جوکھیو نے اپنے قتل سے پہلے فیس بک پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی میں بیٹھے افراد ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہماری سڑک بلاک کر کے کھڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے ان سے پوچھا کہ وہ اس علاقے میں کیا کر رہے ہیں، یہ ہمارا علاقہ ہے، تو وہ ہم نے بد سلوکی کر رہے ہیں۔ ہمیں پولیس کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ودیو کے دوران ہی گاڑی سے اترنے والے افراد نے ناظم کا موبائل فون لینے اور وڈیو روکنے کی کوشش کی۔

    ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس نے اپنے پرسنل سیکریٹری کے نمبر سے کال کی اور کہا کہ اپنے بھائی کو سمجھاؤ ورنہ میں کچھ بھی کرسکتا ہوں۔ اپنے بھائی کو میرے پاس پیش کرو اور اس سے کہو کہ یہ وڈیو سوشل میڈیا سے ہٹائے۔ میرے بھائی نے یہ کرنے سے منع کردیا۔

    افضل جوکھیو کا کہنا ہے کہ جس روز ان کے بھائی کا قتل ہوا، اس رات 11 بجے جام سومرو کے لوگ آئے اور زبردستی مجھے اور میرے بھائی کو ملیر میمن گوٹھ میں فارم ہاؤس لے گئے۔ انہوں نے میرے سامنے میرے بھائی پر تھوڑا تشدد کیا اور رات 3 بجے مجھ سے کہا کہ میں اپنے بھائی کو ان کے پاس چھوڑ کر چلا جاؤں کیونکہ وہ ہماری اور شکار کے لیے آنے والے افراد کی صلح کروائیں گے۔ میں مجبورا اپنے بھائی کو ان کے بھروسے چھوڑ کر گیا مگر پھر مجھے اطلاع ملی کہ انہوں نے صبح چھ بجے میرے بھائی پر بہت تشدد کرکے قتل کردیا اور اس کی لاش کو میم گوٹھ میں کہیں پھینک دیا ۔

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور ان کے دو ملازمین سمیت 5 افراد نامزد ہیں۔

  • عمران خان بڑھتی مہنگائی کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں، بلاول

    عمران خان بڑھتی مہنگائی کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں، بلاول

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں۔

    اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی وژن ہے اور نہ کوئی منصوبہ، عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں “میں کیا کروں” کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ادا کررہی ہے جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا، گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں۔