Baaghi TV

Author: +9251

  • عالمی برادری بھارت کی ہندوتوا حکومت کو دہشت گرد تنظیم قراردے: مشال ملک

    عالمی برادری بھارت کی ہندوتوا حکومت کو دہشت گرد تنظیم قراردے: مشال ملک

    اسلام آباد :عالمی برادری بھارت کی ہندوتوا حکومت کو دہشت گرد تنظیم قراردے:،اطلاعات کے مطابق پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کی طرح بنیاد پرست اور فسطائی ہندوتوا حکومت کے خلاف بھی متحدہوکر سخت کارروائی کرے کیونکہ اس نے جنت نظیر وادی کشمیرکے عوام کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشال حسین ملک نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں داعش کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف یک آواز ہیں جو قابل تحسین ہے۔تاہم انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا حکومت اور فلسطین میں صیہونی حکومت کی طرف سے ریاستی دہشت گردی اور غیر انسانی کارروائیوں پر مکمل خاموشی اختیار کئے جانے پر دنیا کے دوہرے معیار پر سوالات اٹھائے۔انہوںنے کہا کہ حقیقی امن کا خواب اسی وقت پورا ہو سکتا ہے جب عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کے ادارے دوغلے پن سے پرہیز کریں اور انسانیت اور انسانی حقوق کو اپنے مالی مفادات اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر رکھیں۔

    انہوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں ساڑھے پانچ ہزار اضافی بھارتی فوجیوں کی تعیناتی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی پہلے ہی ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل ہو چکی ہے اور مزید فوجیوں کی تعیناتی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ فسطائی حکومت وادی میںنسل کشی کی کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔مشال ملک نے مطالبہ کیا کہ دنیا نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے جس نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا راج قائم کر رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سفاک بھارتی فورسزبغیر کسی خوف کے کشمیری نوجوانوں کو اندھا دھند طریقے سے شہید کررہی ہیں اورگھروں پر چھاپے مارکرخواتین کی بے حرمتی کررہی ہیں کیونکہ فسطائی حکومت نے انہیں کالے قوانین کے تحت قانونی تحفظ فراہم کررکھاہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے شوہر محمد یاسین ملک سمیت کشمیر کے سینئر رہنما جیلوں میں نظربند ہیں اور انہیں بھارتی تسلط سے آزادی کے مطالبے پر بھارتی حکام کے مظالم کا سامنا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ دانتوں کے بغیر شیر بن چکا ہے اور وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لئے ہندوتوا حکومت پر دباﺅ ڈالیں۔

  • کرونا نےمعاشی کامیابیوں پرپانی پھیردیا:پٹرول کی عالمی قیمتی مجبورکردیتی ہیں:شوکت ترین

    کرونا نےمعاشی کامیابیوں پرپانی پھیردیا:پٹرول کی عالمی قیمتی مجبورکردیتی ہیں:شوکت ترین

    کراچی: کورونا نے معاشی کامیابیوں پرپانی پھیردیا:پٹرول کی عالمی قیمتی مجبورکردیتی ہیں:شوکت ترین کی اہم ترین گفتگو،اطلاعات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں تو ملک میں پٹرول مزید مہنگا ہوگا، کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت منفی ہوئی، ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرنا ہمارا ہدف ہے۔ شوکت ترین نے کراچی میں نیا ناظم آباد ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ3 سال قبل یہ ملک کرائسس کا شکار تھا، ملک میں ڈالر نہیں تھے جس کے سبب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ کورونا کی وبا نے معیشت کو مزید نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر قیمتیں متاثر ہوئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا کے خلاف مثبت حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا ، انہوں نے زراعت ، انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کیا جس کے بعد معیشت میں بہتری آئی،۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 سے 20 لاکھ سالانہ نئی ملازمتیں چاہیں ،ملک کو تسلسل کے ساتھ ترقی کی ضرورت ہے یہ عمل 10 تا 30 سال مسلسل جاری رہنا ضروری ہے۔ دوسرے ممالک نے 30 سال 10 فیصد سے زائد ترقی کی۔ انڈیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک کی مثال سامنے ہے۔

    مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ زرعی ترقی کیلئےانقلابی اقدامات اٹھائےگئےہیں، ہماری فصلوں کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہورہاہے، انکم ٹیکس میں 32فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرناہمارا ہدف ہے۔

  • ڈاکووں کا شکارپور تھانے پرحملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی

    ڈاکووں کا شکارپور تھانے پرحملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی

    شکارپور:ڈاکووں کا شکارپور تھانے پرحملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی،اطلاعات کے مطابق شکارپور کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس تھانے پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے صبح سویرے تھانے پر حملہ کیا جس میں ایس ایچ او گڑھی تیغو تھانہ رافع پٹھان اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سکھر کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی تنویر احمد تنیو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے گڑھی تیغو میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ میں ویسے بھی ڈاکووں کا راج ہے ، جس کےمتعلق پولیس رپورٹ کچھ اس طرح ہے ،کچے میں ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گنز موجود ہیں، اور پولیس کا اشارہ اس طرف ہے۔

    بکتر بند کو نشانہ بنانے کے لیے یہی اینٹی ایئر کرافٹ گنز استعمال کی جاتی ہیں جو کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صرف ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کے پاس نو ایسی گنز موجود ہیں۔ ان کے جواب میں پولیس کے پاس اس معیار کا اسلحہ موجود نہیں۔

    ڈاکو اب مقابلوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس ایس ایم جی کے ساتھ ساتھ جی تھری بندوق بھی موجود ہے جو لانگ رینج فائر کرسکتی ہے۔

    کچے کے علاقوں میں برسر پیکار یہ ڈاکو مختلف قبائل سے تعلق رکھتے ہیں، اور بسا اوقات آپس کے اختلافات میں مخالف قبیلے کے افراد کو اغوا اور قتل کر کے کچے میں پناہ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اغوا برائے تاوان ان کا پیشہ بن چکا ہے۔

  • کراچی پریس کلب میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا قیام

    کراچی پریس کلب میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا قیام

    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیلئے ڈیجیٹل اسٹوڈیو قائم کردیا گیا جس کا افتتاح وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے ہفتہ کو پریس کلب میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ممبر آئی ٹی سید جنید امام، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری رضوان بھٹی نے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے قیام کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
    تقریب میں کراچی پریس کلب کی نائب صدر شازیہ حسن،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر،خازن عبدالوحیدراجپر، کورننگ باڈی ارکان عبدالوسیع قریشی، فاروق سمیع،حامدالرحمن،عبدالعزیزہنگور سمیتسابق صدر امتیاز خان فاران،اے ایچ خانزادہ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم نے بلا امتیاز رنگ و نسل و سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ہمیشہ عوام کی خدمت کا شعار اپنایا ہے۔

    مجھے نہیں معلوم کہ کراچی پریس کلب کی باگ دوڑ کس گروپ کے پاس ہے اور نہ مجھے اس سے دلچسپی ہے۔کراچی پریس کلب صحافیوں کی سہولت کا ایک مرکز ہے، اگر میں یا میری جماعت اس ادارے کیلئے کچھ اچھا کررہے ہیں تو اس کے پیچھے صرف ایک ہی مقصد ہے کہ صحافیوں کو سہولیات فراہم کرنا۔انہوں نے کہاکہ کہ میرے پاس وزارت آئی ٹی کا قلمدان ہے، کراچی پریس کلب میں ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے قیام کیلئے مجھ سے جو ہوسکا وہ میں نے کیا ہے کیونکہ یہ تمام صحافی میرے ہیں۔
    ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے قیام سے مجھے امید ہے کہ صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مزید آسانیاں فراہم ہوں گی۔ میں کراچی پریس کلب کے عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ساتھ ساتھ تمام صحافتی تنظیموں کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ایم کیوایم نے جس طرح ماضی میں بھی صحافتی مسائل پر آواز بلند کرنے میں ہمیشہ پہل کی ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے تو جب بھی ملک و قوم کے خلاف کوئی عمل ہوگا ایم کیوایم اس کا حصہ کبھی نہیں ہوگی۔
    اس موقع پر سید امین الحق نے سندھ حکومت کی عوام دشمنی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پر تقریبا 13 برسوں سے پیپلز پارٹی کی بلاشرکت غیرے حکومت ہے۔ان 13 برسوں میں پیپلز پارٹی نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ سمیت سندھ بھر کے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اور اس کا انفراسٹرکچر جس سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
    سندھ کے عوام کو تاریکیوں، پسماندگی اور جہالت میں مبتلا کرکے انھیں ذہنی اور جسمانی طور پر غلام بنانے کی سازش پیپلز پارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے۔ اور میں آپ سب کو بتادوں کہ اگر پیپلز پارٹی کے اس عمل کے خلاف آپ سب نے آواز بلند نہیں کی تو آپ کا سندھ، ہمارا سندھ پتھروں کے دور کا صوبہ بن جائے گا۔ کوئی یہ بتائے کہ پیپلز پارٹی نے ان 13 برسوں میں سندھ میں تعلیم، صحت، روزگار، سڑکوں پانی و سیوریج کے نظام، سمیت عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کون سے اقدامات کیئے۔
    سندھ حکومت بتائے کہ 13 برسوں میں مختص کردہ 1800 ارب روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز کہاں استعمال ہوئے۔ کتنی یونیورسٹیاں، اسپتال، سڑکیں تعمیر کی گئیں۔۔ جواب ۔۔۔۔ صفر بٹا صفر سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔۔ البتہ سندھ کے وزرا کے دعوے، سیاسی بیانات، اور الزام تراشیاں اس عرصے میں ضرور عروج پر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جب بھی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے منصوبوں میں شرکت کیلئے ہم نے دعوت دی انھوں نے کبھی سنجیدگی کا مظاہری نہیں کیا بلکہ جواب تک دینے کی زحمت نہیں کی جاتی۔
    وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم موجودہ حکومت کا حصہ ہیمیری ایک وزارت آئی ٹی نے چاروں صوبوں میں جس طرح بلاامتیاز عوامی منصوبے شروع کیئے ہیں اس جیسی کوئی ایک مثال مجھے کوئی لاکر بتادے۔ سید امین الحق نے بتایا کہ سندھ کے 19 اضلاع کے 3 ہزار 227 پسماندہ علاقوں میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے 6 مختلف پراجیکٹس پر 3 ارب 38 کروڑ روپے کرچ کیئے جارہے ہیں یہ منصوبے دسمبر 2022 تک مکمل اور اس سے ایک کروڑ افراد کو سہولیات فراہم ہوں گی۔
    ٹیکنالوجی کی بڑھتی ضروریات اور ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ و موبائل سروسز کیلئے سندھ کے 7 اضلاع کی 230 یونین کونسلوں میں ایک ہزار 905 کلومیٹر طویل فائبر آپٹیکل کیبل بچھانے کے 3 مختلف منصوبوں پر 5 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیئے جارہے ہیں جس کی تکمیل سے 75 لاکھ کی آبادی کو سہولیات میسر ہوں گی۔سید امین الحق نے کہا کہ کراچی میں اسٹیٹ آف آرٹ آئی ٹی پارک منصوبہ 31 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا بلکہ کراچی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے ہنر مندوں کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہوجائے گا۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے سید فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد

    بلاول بھٹو زرداری کی خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے سید فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد

    بلاول بھٹو زرداری کی خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے سید فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے و رکنِ سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ کو ان کی ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دی ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے سید خورشید احمد شاہ اور سکھر کے جیالوں کو بھی سید فرخ شاہ کی ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دی۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔ آج فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے، کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگذیر ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پارٹی کے سینیئر رہنما و پارلیمنٹرین سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے، جو اب زیادہ دور نہیں۔

  • ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے

    ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے

    ذیابیطس کے عالمی دن اور انسولین کی دریافت کے سو سال مکمل ہونے پر صنوفی پاکستان کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ممتاز طبی ماہرین نے مریضوں کے علاج میں مدد کے لیے منصوبہ سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ ماہرین میں پاکستان انڈوکرین سوسائٹی کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید اے مہر، انٹرنیشنل سوسائٹی آف انڈوکرینالوجی کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ڈاکٹر عباس رضا، پاکستان انڈوکرین سوسائٹی کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر فیصل مسعود قریشی شامل تھے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صنوفی پاکستان کے ہیڈ آف ڈایابیٹس فرنچائز سلمان شمیم نے کہا، ”صنوفی نے 1923 میں پہلی بار انسولین کی بڑے پیمانے پر تیاری کر کے اسے زندگی بچانے والی ادویہ کی حیثیت سے فعال کیا۔

    اس وقت سے ہم نے اس تحقیق میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اس کی علاج کی تاثیر کو آج پندرہ ملین افراد تک پہنچا یا ہے۔ انسولین سے قبل ذیابیطس کا واحد علاج فاقہ کشی کی حد تک پرہیزی خوراک پر مشتمل تھا۔

    ” سلمان شمیم نے حاضرین کو مزید بتایا کہ فرینکفرٹ میں واقع صنوفی کا انسولین کیمپس انسولین کی مہارت اور دنیا میں انسولین کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ انٹرنیشنل ڈایابیٹس فیڈریشن کے جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں چین اور بھارت کے بعد اب پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے ساتھ زندگی گذارنے والے ایک چوتھائی سے زیادہ بالغ افراد غیر تشخیص شدہ ہیں۔
    پروفیسر ڈاکٹر سعید اے مہر نے ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”ہم ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آج دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں۔” ڈاکٹر عباس رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسولین تھراپی تشخیص کرنے میں ڈاکٹروں کو درپیش رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے ملک میں ذیابیطس کے علاج میں انسولین سے ہچکچاہٹ کو ایک حقیقی آزمائش قرار دیا۔
    ڈاکٹر عباس نے بتایا، ”کھانے والی ادویہ سے ذیابیطس پر قابو پانے میں ناکام مریضوں کو انسولین تھراپی کے فوائد کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔” ڈاکٹر فیصل قریشی کے مطابق انسولین کی باسہولت دستیابی کے باوجود اس کا مناسب استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیچیدگیوں کے آغاز سے قبل اس علاج کی افادیت سے متعلق معالجین اور مریضوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
    سلمان شمیم نے اپنے اختتامی کلمات میں بتایا کہ صنوفی، مریضوں کی منفرد ضروریات کے مطابق ذیابیطس کے علاج کے لیے طبی ماہرین کے ساتھ مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں ذیابیطس کے علاج سے متعلق اپنی ٹیم کے ذریعے شروع کیے گئے مریضوں کی معاونت کے مختلف منصوبوں کا حوالہ بھی دیا۔ صنوفی اس سال کی ورلڈ ڈایابیٹس کیمپین کے لیے بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن کے باضابطہ شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

  • اورنج اور گرین لائن کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق ہے ،ْحافظ نعیم الرحمن

    اورنج اور گرین لائن کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق ہے ،ْحافظ نعیم الرحمن

    جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت مہنگائی، اسٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی ،بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی کے بدترین بحران کے خلاف بنارس چوک پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان ،امیر ضلع کیماڑی فضل احد ،صدر پبلک ایڈ و سابق ممبر صوبائی اسمبلی حمیداللہ خان ایڈوکیٹ سمیت دیگرنے خطاب کیا۔
    حافظ نعیم الرحمن نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سمجھ لیا ہے،کراچی ملک کی آمدنی میں آدھا حصہ دیتا ہے اسکی آبادی کو آدھا گن کر اس شہر کے ساتھ بدترین زیادتی کی گئی ہے،اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔
    کراچی والوں کو جھوٹے وعدے اور جعلی افتتاح نہیں چاہئیں،اب کراچی کے عوام بیدار ہوگئے ہیں ،حق دو کراچی کی تحریک گلی اور محلے کی سطح پر منظم ہورہی ہے ،ہر جگہ عوام اپنے علاقے کی بحالی اور مسائل کے حل کے لیے تحریکیں چلا رہے ہیں،کراچی کے تین کروڑ لوگوں کی توانا اور واحد آواز صرف جماعت اسلامی ہے،ہم احتجاج اور مزاحمت کا راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں شہر کراچی بالخصوص کیماڑی میں قتل و غارت گری ،جرائم اور منشیات فروشی منظم ہو رہی ہے،ضلع میںمنشیات فروشی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،نشے کی روک تھام اورجرائم کو قابو کرنے کے لئے آئی جی سندھ عملی اقدامات اٹھائیں،جرائم کو کنٹرول کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔فضل احد نے کہا کہ ملسل شکایات اور احتجاج کے باجود علاقے میں امن و مان کی صورت حال بہتر نہیں ہورہی ،پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث جرائم اور منشیات فروشی بڑھتی جارہی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کیماڑی میں پانی بجلی اور گیس کے بدترین بحران سے عوام پریشان ہیں۔تباہ سڑکوں نے عوام کی زندگی اجیر ن بنا دی ہے ۔ضلع کیماڑی کو اسکا حق دلانے کے لئے جدوجہد مزید تیز کریں گے۔حمید اللہ خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلع کیماڑی میں بجلی پانی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔

  • جماعت اسلامی آئندہ آنے والے ہر انتخابات میں اپنے جھنڈے نشان اور منشور پر حصہ لے گی،امیر العظیم

    جماعت اسلامی آئندہ آنے والے ہر انتخابات میں اپنے جھنڈے نشان اور منشور پر حصہ لے گی،امیر العظیم

    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ آنے والے ہر انتخابات میں اپنے جھنڈے نشان اور منشور پر حصہ لے گی۔ سندھ باب الاسلام ہے جو دعوت و عظیمت کی ایک مثال ہے۔سندھ میں راہ حق کے قافلے نے مقامی و بین الاقوامی اسٹیبلشمینٹ کی مزاحمت و مخالفت اور سازشوں کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کیاہے۔
    جس کی وجہ سے یہاں کی قیادت کو سخت آزمائش سے بھی گزرنا پڑا ہے۔ دعوت ہی ہماری پہلی و آخری ترجیح ہے۔ تحرک اسلامی کے ہر کارکن کو اپنی دعوت و تربیت کا مثالی نمونہ پیش کرناچاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں صوبائی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، قیم کاشف سعید شیخ، نائب امراء، نائب قیمین ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں سینئر صحافی فیض اللّہ خان کے والد قاری فرہاد خان، راؤ علیہم ودیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔امیر العظیم نے ذمے داران کو مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ہماری توجہ ہر حال میں دعوت پر ہونی چاہئے۔اپنے لٹریچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو ہماری بنیاد ہے۔اس لٹریچر نے کئی نسلوں کے ایمان کو بچایا ہے۔ اس لٹریچر کے ذریعے جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام کو ہر شہر و گوٹھ تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اب تنظیم کے دائرے سے نکل کر ایک تحریک کی شکل اختیار کررہی ہے،جماعت اسلامی کے شمولیتی جلسوں میں علماء ،مشائخ اورمعاشرے کے موثرافراد کی شمولیت تبدیلی کی نوید ہے۔

  • کراچی پریس کلب کے تحت زندگی بچائو، سیکھو اور سکھائو ڈرل ایکسرسائز کی گئی

    کراچی پریس کلب کے تحت زندگی بچائو، سیکھو اور سکھائو ڈرل ایکسرسائز کی گئی

    کراچی پریس کلب کے تحت زندگی بچائو، سیکھو اور سکھائو ڈرل ایکسرسائز کی گئی، ایکسرسائز کے ذریعے صحافیوں کسی بھی حادثے، سانحے، بم دھماکے کے نتیجے میں اپنی صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ زخمیوں کہ زندگی بچانے کے طریقے بتائے گئے ۔

    اس ڈرل ایکسرسائز کا انعقاد کراچی پریس کلب نے کیا جس میں ٹراما اور ایمرجنسی ایکسپرٹ ڈاکٹر راشد عقیل نے ڈرلنگ ایکسرسائزکرائی، اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی، گورننگ باڈی کے اراکین حامد الرحمن، فاروق سمیع، کے یو جے کے نائب صدراسلم خان سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    ڈاکٹر راشدعقیل نے کہا کہ اس ایکسرسائز کا مقصد صحافی اور عوام کو آگاہی دینا ہے، پاکستان میں زلزلے بھی آئے، بم دھماکے بھی ہوئے، ٹرین ایکسیڈنٹ بھی ہوتے رہتے ہیں، جہاز بھی کریش ہوئے ایسیمیں امداد کیلیے سب سے پہلے عوام یا صحافی پہنچتے ہیں جنہیں کچھ ٹیکنیکس سکھا دی جائیں تو وہ زخمیوں کی زندگی بچا سکتے ہیں، انہوں نے کہا یہ المیہ ہے کہ حادثہ کے بعد بہت سے لوگ ویسے کی کھڑے ہوجاتے ہیں اور ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں، عوام کو آگاہی دینے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے، زندگی بچائو ،سیکھو اور سکھائو کی آگہی فراہم کررہے ہیں ۔

    صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے اراکین کے لیے وقتا فوقتا ورکشاپس منعقد کراتا رہتا ہے تاکہ صحافی ٹیکنیکل اور سافٹ اسکلز بھی سیکھیں، اس طرح کہ ڈرلز ایکسرسائز اپنی نوعیت کی منفرد ایکسرسائز ہیں جس میں گھر، محلے، سڑک یا کہیں بھی کسی حادثے کی صورت میں انسانی جان بچائی جا سکے، ایکسرسائزکے موڈریٹر اور رکن مجلس عاملہ حامدالرحمن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سلسلے کی پہلی ایکسرسائز ہے اور یہ ایکسرسائز منعقد ہوتی رہیں گی جس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

  • سندھ حکومت کا صوبے میں 5 ہزار اسکول ختم کرنےکا اعلان:ذمہ دارعمران خان ؟

    سندھ حکومت کا صوبے میں 5 ہزار اسکول ختم کرنےکا اعلان:ذمہ دارعمران خان ؟

    کراچی :سندھ حکومت کا صوبے میں 5 ہزار اسکول ختم کرنےکا اعلان:ذمہ دارعمران خان ؟،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں 5 ہزار اسکول ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

    حیدر آباد میں میڈیا سے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم وثقافت سید سردار شاہ نے اسکولوں کو ختم کرنےکی منطق یہ بتائی کہ اسکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھا رہے ہیں۔

    سردار شاہ کا کہنا تھا کہ بند کیے جانے والے اسکولوں کی عمارتیں حکومت کے حوالے کردیں گے ، ان عمارتوں میں چاہے جانوروں کے اسپتال، ڈسپنسری یا کمیونٹی ہال بنیں ، انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان اسکولوں کی حالت زار پہلے ہی بہت خراب تھی اورپی پی دورحکومت کی یہ ایک اعلیٰ خوبی رہی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اسکولوں میں بوگس پڑھانے والوں کوکئی دہائیوں سے تنخواہیں اور دیگر مراعات دی جاتی رہی ہیں‌

     

     

    دوسری طرف سوشل میڈیا پراہل علم اورغیرجانبردارحلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے لیے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ وہ باب الاسلام سندھ جس میں کبھی علم کی روشنی کی کرنیں پھوٹ کردنیا بھر میں پھیلتی تھیں آج اس باب الاسلام سندھ میں علم کوتالے لگا دیئے گئے ہیں‌

    بعض نے سندھ حکومت اورخصوصا بلاول سے سوال کیا ہےکہ مان لیا مہنگائی بڑھنے کا ذمہ دارحکومت کو قراردیا جارہا ہے لیکن یہ تو بتائیں کہ کیا سندھ میں علم کے ان چراغوں کوبجھانے کا ذمہ دار بھی عمران خان ہے ؟

    بعض نے تو یہ بھی کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہ کہنا پڑرہا ہے کہ سندھ حکومت نیا سکول بنانے کی بجائے ایک نہیں پانچ ہزار سے زائد اسکولوں کو بند کررہی ہے ، اتنی بڑی ناکامی کی جوڈیشیل انکوائری ہونی چاہیے

    بعض نے لکھا ہے کہ اس اعلان کے بعد اب بلاول کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف احتجاجی کال پرشرم سے ڈوب مرنا چاہیے ،اب اس کے بعد کوئی ایسے الفاظ نہیں کہ جن سے سندھ حکومت کی ڈھٹائی کوبے نقاب کیا جاسکے

     

    بعض نے یہ لکھا ہے کہ آج پتہ چل گیا کہ اقرارالحسن نے حقیقت بیان کی تھی جسے سعید غنی نے درحقیقت اپنی شکست سمجھتے ہوئے جھٹلانے کی کوشش کی لیکن آج سندھ حکومت کے اس اعلان کے بعد کہ صوبے میں 5ہزارسکول بند کیے جارہے ہیں سندھ حکومت نے اقرار الحسن کے دعوے کا اقرارکرلیا ہے اوریہ ماننا پڑے گا کہ اقرارمبالغہ آرائی نہیں کرتا