Baaghi TV

Author: +9251

  • پاک فوج کےجوانوں کی شہادت، وزیراعلی بلوچستان کا اظہارِ افسوس

    پاک فوج کےجوانوں کی شہادت، وزیراعلی بلوچستان کا اظہارِ افسوس

    کوئٹہ: پاک فوج کےجوانوں کی شہادت، وزیراعلی بلوچستان کا اظہارِ افسوس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہناہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے خفیہ ٹھکانوں کو معصوم اور بے گناہ افراد کے خلاف دہشت گردی کےلئے استعمال کررہے ہیں،۔سیکورٹی فورسزکی دہشت گردوں اورانکے ٹھکانوں کےخلاف مسلسل کاروائیاں قوم کےلئےباعث اطمینان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے سیکورٹی فورسز دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنےمیں جلد کامیاب ہونگی،امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں قوم کے لئےفخرکا باعث ہیں۔

    وزیراعلی نے شہید سیکورٹی اہلکاروں کےدرجات کی بلندی کی دعا کیاور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔

    یاد رہےکہ بلوچستان میں دو مختلف واقعات کے دوران دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے مزید تین جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ تربت میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شامل ہیں، سپاہی رمضان کا تعلق سرگودھا اور لانس نائیک لیاقت اقبال کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے سپاہی انعام اللہ شہید ہو گئے۔ سپاہی انعام اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسزملک دشمن عناصرکوشکست دینے کیلئے پرعزم ہے، بلوچستان میں امن واستحکام اورترقی کاعمل متاثرہونےنہیں دینگے۔

  • پاکستان نےناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی   :حسین منظرپھرسےدیکھنےلیےمنتظرہوں:چینی سفیر

    پاکستان نےناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی :حسین منظرپھرسےدیکھنےلیےمنتظرہوں:چینی سفیر

    لاہور: پاکستان نے ناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی:ایسےحسین منظرپھرسے دیکھنے لیے منتظرہوں: چینی سفیرنے پاکستانی کھلاڑیوں کےحوصلے بڑھا دیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بہت احترام کرتا ہوں اور بہت خوشی کا بھی احساس ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گرین شرٹس خود اعتمادی کے ساتھ سامنے آئی ہے۔

    ٹیم پاکستان کے لیے اتنا احترام، اور گزشتہ دو ہفتوں میں جو خوشی اور اعتماد لایا گیا ہے۔ آپ سب نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل یقین حد تک اچھا کھیلا ہے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان نے ناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی۔ مستقبل میں آپ کے میچ دیکھنے کا منتظر ہوں۔

  • نور مقدم  کے  قاتل ملزم ظاہر جعفر کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیجزنے سب کچھ عیاں کردیا

    نور مقدم کے قاتل ملزم ظاہر جعفر کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیجزنے سب کچھ عیاں کردیا

    اسلام آباد :نور مقدم قتل کیس کے قاتل ملزم ظاہر جعفر کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پرآگئیں ،اطلاعات کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر کی سی سی ٹی وی ویڈیوز منظرعام پرآگئی ہیں

    ویڈیو کے مطابق نور مقدم 18 جولائی 2021 کو رات 10 بج کر 19 منٹ پرگھر میں داخل ہوتی ہے، 19 جولائی کی رات 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم سامان لے کر گھر سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے

    19 جولائی کو ہی رات 2 بج کر 41 منٹ پر نور مقدم ننگے پاؤں گھر سے باہر بھاگتی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا،نورمقدم ظاہرجعفرکے خوف سے سیکورٹی گارڈ کے کیبن میں‌ چھپ جاتی ہے اوراسی دوران ظاہرجعفرکیبن کھول کرنورمقدم کوزبردستی پکڑکراپنےکمرہ خاص میں لے جاتا ہے ،

     

    اس ویڈیو میں ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں اور 19 جولائی کو ہی 2 بج کر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر واپس آجاتے ہیں۔

    تیسری ویڈیو میں نور مقدم جان بچانےکیلئے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہے، گھر کے دوسری سائیڈ سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، نور مقدم باہر جانےکی کوشش کرتی ہے لیکن مالی اسے نہیں جانےدیتا جبکہ چوکیدار بیسمنٹ میں چلاجاتاہے جس کے بعد ملزم ظاہر جعفر ، نور مقدم کو گھسیٹے ہوئے گھر کے اندر لے جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 20 مئی کو 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    نور مقدم قتل کیس کا ملزم ظاہر جعفر پولیس کی تحویل میں ہے اور کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جاری ہے۔حکومت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے جب کہ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ کیس کے ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • بھارت: فضائی آلودگی کا قبضہ :اسکول اور سرکاری دفاترایک ہفتے کے لیے بند

    بھارت: فضائی آلودگی کا قبضہ :اسکول اور سرکاری دفاترایک ہفتے کے لیے بند

    نئی دہلی :بھارت فضائی آلودگی کا قبضہ :اسکول اور سرکاری دفاترایک ہفتے کے لیے بند ،اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔ وزیر اعلی اروند کیجری وال نے پیر سے صوبے بھر میں دارلحکومت میں اسکول اور سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق وزیر اعلی اروند کیجری وال نے سیکریٹیریٹ میں ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ بچے مضرصحت ہوا میں سانس نہ لیں۔

    وزیر اعلی نے پیر سے دارلحکومت میں ایک ہفتے تک اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین ایک ہفتے تک گھروں سے کام کریں گے جب کہ انہوں نے نجی دفاتر سے بھی یکساں پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ دہلی سرکار دارلحکومت میں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز پر بھی کام کر رہی ہے اور اسے سپریم کورٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    آج ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے سد باب کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے ساتھ 14 سے 17 نومبر تک تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    گزشتہ روز سینٹرل پلوشن کنٹرول بورڈ( سی پی سی بی) نے دہلی میں قائم حکومتی اور نجی دفاتر کو گاڑیوں کے استعمال میں کم از کم 30 فیصد تک کمی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ پلوشن باڈی نے شہر میں فضائی آلودگی میں کمی کے لیے آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے دلی میں فضائی آلودگی کا بحران شدید ہونے پرمرکزی اورصوبائی حکومتوں کی سرزنش کی۔

  • احساس راشن پروگرام:خیبر پختونخوا کے 2 کروڑ سے زیادہ کم آمدنی والے شہریوں کے لیئے سبسڈی

    احساس راشن پروگرام:خیبر پختونخوا کے 2 کروڑ سے زیادہ کم آمدنی والے شہریوں کے لیئے سبسڈی

    پشاور:احساس راشن پروگرام:خیبر پختونخوا کے 2 کروڑ سے زیادہ کم آمدنی والے شہریوں کے لیئے سبسڈی،اطلاعات کے مطابق کے پی کے 2 کروڑ سے زائد عوام کو احساس راشن پروگرام سے 30 فیصد سبسڈی پر آٹا، گھی اور دالیں قریبی کریانہ اسٹور سے خرید سکیں گے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مستحق شہری احساس راشن پروگرام کی ویب سائٹ پر جائے گا ،طریقہ کار کے مطابق مستحق شہری شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کا انداراج کرے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ جانچ پڑتال کے بعد اگر کوائف درست پائے گئے تو اسے راشن کی خریداری پر رعایت ملے گی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے احساس راشن پروگرام کے لیے صوبائی حکومت نے 15 ارب روپے فراہم کیئے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے7 ارب روپے فراہم کیے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پروگرام 6 ماہ تک جاری رہے گا ،شہری مختص کردہ کریانہ اسٹورز سے خریداری کر سکیں گے

    صوبائی حکومت کے مطابق احساس راشن پروگرام سمیت صوبے کے عوام کو آٹے پر 10 ارب روپے کی سبسڈی بھی دی جا رہی ہے،احساس راشن پروگرام کے لیے کریانہ اسٹورز کا انتخاب یونین کونسل کی سطح پر کیا جائے گا،ہر دکاندار کو اس پروگرام کی آگاہی کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی تربیت دی جائے گی

  • ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، بلاول بھٹو

    ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔

    بلاول بھٹو نے سید خورشید شاہ اور سکھر کے جیالوں کو فرخ شاہ کی ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے، کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگذیر ہے، ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے، جو اب زیادہ دور نہیں۔

  • فاروق ستار اور سابق گورنر عشرت العباد کا اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق

    فاروق ستار اور سابق گورنر عشرت العباد کا اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق

    کراچی: ایم کیوایم کے سابق کنوینیئر ڈاکٹر فاروق ستار اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے کراچی و شہری سندھ کے سیاسی خلاء کو دور کرنے اور ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں دیگر رہنماؤں سے مزید رابطے بحال اور تیز کرنے، اور آئندہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ماضی کی تلخ یادوں کو بھول کر قومی اجتماعی مفاد میں آگے بڑھاجائے، وہ قومی کردار ادا کرنے سے قاصر ہے ملک کو جس کی ضرورت ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ قوم کو مایوسی سے نکالا جائے اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائے، مشترکہ جدوجہد سے ملکی و قومی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

  • راولپنڈی :اسماعیل ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

    راولپنڈی :اسماعیل ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

    راولپنڈی :اسماعیل ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نصیرآباد میں پولیس نے اسماعیل گینگ کے سرغنے اورساتھی کو گرفتارکرلیا ہے ، ان گرفتارہونے والے میں‌ محمد اسماعیل اور ادریس خان شامل ہیں،

    ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے 02 موٹر سائیکل ،01 مسروقہ گاڑی اور چھینی گئ رقم 01 لاکھ 24 ہزار روپے برآمد ہوۓ،

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ رابری، شاپ رابری، موٹرسائیکل سنیچنگ اور کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران عمل میں آئی ،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسماعیل قبل ازیں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رابری اور دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس ڈی پی او کینٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی،

    ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیرآباد اور ٹیم کو شاباش دی گئی

    ایس پی پوٹھوہارکا کہنا ہے کہ شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

  • ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار نے عبوری ضمانت منظور کرلی۔ہفتہ کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکی عدالت میںناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار پیش ہوا۔ عدالت نے نامزد ملزم سلیم ہالارکی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت 3 لاکھ روپے میں منظور کی۔

    عدالت نے ملزم کو 22 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ملزم سلیم ہالار نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاطتی ضمانت کرارکھی تھی۔ عدالت نے ملزم کو تین دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم پر ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم کیخلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

  • پاکستان ریلوےپھرسنبھلنے لگا:ریلوے کا رواں ماہ سے بولان میل ٹرین چلانے کا فیصلہ

    پاکستان ریلوےپھرسنبھلنے لگا:ریلوے کا رواں ماہ سے بولان میل ٹرین چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد :ریلوے کا رواں ماہ سے بولان میل ٹرین چلانے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے موسم سرما میں اندورن ملک جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان ریلوے نے ماہ نومبر کے اواخر میں کراچی کیلئے بولان میل چلانے کا فیصلہ کرلیا

    پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق بولان ریل گاڑی چلانے کےبعد اب لاہور کیلئے اکبر بگٹی ایکسپریس بھی آئندہ سال جنوری تک چلائے جانے کا امکان ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے کراچی کیلئے بولان میل کو رواں ماہ کے آخر تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے،کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تینوں ٹرینوں، جعفر ایکسپریس، اکبر بگٹی ایکسپریس اور بولان میل کو گذشتہ سال کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر بند کیا گیا تھا تاہم رواں سال جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا گیا تھا۔

    اب ریلوے حکام نے کراچی جانے کیلئے بولان میل کو بحال کرنے فیصلہ کیا ہے، ٹرین کی ٹکٹوں کی بکنگ 20 نومبر سے شروع ہونے کاامکان ہے۔

    توقع ہے کہ بولان میل رواں ماہ کے آخر تک بحال ہوجائے گی جب کہ آئندہ سال جنوری میں اکبر بگٹی ایکسپریس کے بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔