Baaghi TV

Author: +9251

  • ادارے اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگیں تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں، مولانا فضل الرحمان

    ادارے اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگیں تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں، مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم کے صدر اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ادارے اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگیں تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں،پاکستان تنہائی کی طرف جا رہا ہے، پاکستان میں جلدعوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئے گی،پی ڈی ایم کا سفر جاری ہے اسلام آباد تک جائیں گے۔انہوں نے کراچی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں عام آدمی کی یہ حالت ہوچکی ہے کہ اسلام آباد کے پارلیمنٹ لارجز کے سامنے لوگوں نے اپنے بچے برائے فروخت کے بورڈ لگا رکھے ہیں ان سے اپنے بچوں کی بھوک نہیں دیکھی جاتی، اس صوبے میں ایک پولیس اہلکار اپنے بچے کو بیچنے کیلئے اپنے افسر کے سامنے درخواست دے رہا ہے، مان بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کررہے ہیں۔
    ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا یہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ہے، یہ حکومت ناجائز، نالائق اور نااہل ہے۔ ہم نے اگر وطن کو موجودہ بحران سے نہ نکالا اور ناجائز ناپاک حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو پاکستان کی سلامتی کا سوال پیدا ہوگا۔آپ دنیا کی تاریخ پڑھ لیں جہاں اقتصادی بحران آئے وہاں انقلاب اور بغاوتوں نے جنم لیا ہے، ملک تب مضبوط ہوتے ہیں جب معیشت مستحکم ہوتی ہے، ہم بھیک مانگ کر دن گزار رہے ہیں، کبھی سعودی عرب، کبھی چین سے بھیک مانگ رہے ہیں، جو حکمران قوم کی رسوائی کا سبب بنتے ہیں ان کو عوام پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔
    نوجوان، استاد، وکیل، ڈاکٹر، عام آدمی سب لوگ مایوس ہیں آج پاکستان کی سیاسی قیادت نے کردار ادا نہ کیا تو قوم سیاسی قیادت سے بھی مایوس ہوجائے گی۔ پی ڈی ایم عوام کا ساتھ دے گی۔پاکستان تنہائی کی طرف جا رہا ہے، ہم اداروں کو بھی کہنا چاہتے ہیں کہ ادارے حقائق کو سمجھیں ، اپنے کردار کا دوبارہ مطالعہ کریں، ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ان پر نظر ڈالیں، گریبان میں جھانکیں، کیے پر شرمندگی کا اظہار کریں، قوم سے معافی مانگیں تب جاکر ہم ایک قوم بن سکیں گے۔
    پی ڈی ایم ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، انشاء اللہ پاکستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئے گی، عوامی حکومت عوام کے مسائل کو سمجھے گی۔اس حکومت کو پتا ہی نہیں ملک کیسے چلا یا جاتا ہے، پی ڈی ایم کا سفر جاری رہے گا، یہ سفر 17نومبر کوکوئٹہ ، 20پشاور اور پھر لاہور سے اسلام آباد تک جائیں گے .

  • پی ڈی ایم اور اس میں شامل جماعتیں سیاسی لاورث ہیں : خرم شیرزمان

    پی ڈی ایم اور اس میں شامل جماعتیں سیاسی لاورث ہیں : خرم شیرزمان

    کراچی پی ڈی ایم اور اس میں شامل جماعتیں سیاسی لاورث ہیں ،خرم شیرزمانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ پی ڈی ایم خود بھی سیاسی لاوارث ہے اور اس میں شامل جماعتیں بھی لاورث ہیں ۔

    رکن صوبائی اسمبلی نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم نہ پہلے کچھ کرسکی ہے اور نہ ہی آئندہ کچھ کرسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشہ کئی دہائیوں سے یہ لوگ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں اور قومی دولت کو بے رحمانہ طریقہ سے لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا نہ کوئی منشور ہے، نہ منزل اور نہ ہی کوئی رہبر ہے ،خرم شیرزمان نے کہا کہ پی ڈی ایم سے حکومت تو دور کی بات تحصیل دار کو بھی کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

  • گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک:ڈی پی او قصورنے سخت حکم دے دیا

    گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک:ڈی پی او قصورنے سخت حکم دے دیا

    قصور:کوٹ رادھاکشن:گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک:ڈی پی اونے سخت حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے راجہ جنگ میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ایک بجےکے قریب کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں متا کے رہائشی نوجوان اصغر ، عبدالجبار اور رمضان قصور میں کھانا کھانےکے لیےگئے تھے۔

    کھانےکے بعد واپسی پر جب ان کی گاڑی راجہ جنگ بس اسٹاپ کے قریب پہنچی تو پولیس نے رکنےکا اشارہ کیا، لواحقین کے مطابق کار تھوڑی دور رکنے پر پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے مبینہ طور پرگاڑی پر فائرنگ کردی ۔

    مقامی ذرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر 32 سالہ اصغر ہلاک ہوگیا جب کہ عبدالجبار اور رمضان زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اعلیٰ احکام موقع پر پہنچ گے، ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ، واقعے میں ملوث پانچوں پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایس ایچ او فرار ہوگیا ہے۔

  • بلدیہ کراچی اب کام کررہی ہے : مرتضی وہاب

    بلدیہ کراچی اب کام کررہی ہے : مرتضی وہاب

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پہلے کام نہیں کرتی تھی اب ترقیاتی کام کر رہی ہے، اختیارات قانون میں واضح ہیں، مسئلہ اختیارات کا نہیں تھا ۔
    کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے کچھ ہفتوں پہلے شہر میں کام شروع کردیا ہے، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کا سنگ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا تھا اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے.
    سندھ حکومت کے منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسٹریٹ لائٹ اور سڑکوں کو بہتر کرنے کے لیے کام شروع کیا ہے، ان منصوبے میں سڑکوں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے جارہے ہیں، اس منصوبے میں سندھ حکومت نے شہر کو تین ڈویژن میں تقسیم کیا گیاہے. انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈی ایم سیز پارک اور گلی محلوں میں بہتری کے لیے کام کریں گی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے حکومت سندھ نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے، اس میں شہر کی تین بڑی سڑکیں شامل ہیں، جس میں لیاری ایکسپریس وے، جناح ہسپتال اور شیر شاہ سے متصل سڑکوں کی مرمت شامل ہیں.
    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سندھ میں 250 مسافر بسوں کا منصوبہ منظور کیا گیا، ان میں کراچی اور لاڑکانہ کے لیے بالترتیب 240 اور 10 بسیں رکھی گئی ہیں، ان بسوں کی تمام تر مرحلوں میں منظوری دے دی گئی ہے، اور 31 جنوری سے 7 فروری کے دوران ان بسوں میں سے 50 بسیں کراچی میں پہنچ جائیں گی. علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق کے ایم سی کی بسوں کی بھی مرمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ نومبر کے اختتام تک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ شہر میں کچرا اٹھانے سے متعلق اپنے اسٹرکچر کو بہتر بنانے میں تعاون شروع کردے گی اور جلد ایک نوٹس موصول ہوگا کہ سالڈ اینڈ ویسٹ مینجمنٹ آلات ضلع شرقی انتظامیہ کے حوالے کر رہی ہے اس کے علاوہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع وسطی میں بھی کام کر رہی ہے.
    انہوں نے کہا کہ کچرے کے حوالے سے ضلع غربی اور کورنگی قابل ذکر تھا جہاں رواں ماہ صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا ایک سوال کے جواب پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ شہر میں مذکورہ کام کر رہی ہے لہذا یہ مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا تھا انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ حالات آئیڈیل ہوگئے ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف آگئے ہیں.

  • دسمبر 2021 تک گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائیگا،ترجمان الیکشن کمشنر سندھ

    دسمبر 2021 تک گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائیگا،ترجمان الیکشن کمشنر سندھ

    ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ سندھ میں انتخابات 2023کیلئے انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 7 نومبر 2021 سے کام شروع کردیا گیا ہے جوکہ 6 دسمبر 2021 تک گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائیگا۔

    جس کے تحت صوبے بھر میں ووٹرز کی تصدیق کے پہلے مرحلے میں 15ہزار 326تصدیق کنندگان، 3ہزار 891سپروائز اور 414 اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران تعینات کئے گئے ہیں۔

    مزید برآں ووٹرز کی سہولت اور کسی بھی قسم کی شکایات کیلئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ میں، ریجنل الیکشن کمشنرز اور تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں شکایتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ووٹرز کی تصدیقی عمل کے دوران عوام سے گزارش ہے کہ تصدیق کنندگان عملے سے تعاون کریں اور اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔

  • بلاول بھٹو نے ن لیگ کی امیدوں پرپانی پھیردیا

    بلاول بھٹو نے ن لیگ کی امیدوں پرپانی پھیردیا

    سکھر:بلاول بھٹو نے ن لیگ کی امیدوں پرپانی پھیردیا ،اطلاعات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور یہ پیغام واضح کردیا ہےکہ انتخابات سے پہلے وہ حکومت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں‌گے

    اسی حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے، کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے، خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں۔

    اس سے قبل سکھر میں احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بعد ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کی بھی ضمانت منظور کر لی۔ احتساب عدالت نے ان کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

    فیصلہ احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے دیا، وکیل نے بتایا کہ عدالت نے فرخ شاہ کی ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔ عدالت کا وقت پورا ہونے کی وجہ سے رہائی کا عمل پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

  • ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح کم کرکے1.43 فیصد کردی

    ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح کم کرکے1.43 فیصد کردی

    ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح کم کرکے1.43 فیصد کردی، پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح8.27 فیصد تھی، سیلزٹیکس میں کمی کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں پر نہیں پڑےگا۔ نجی ٹی وی دنیا کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح کم کرکے1.43 فیصد کردی ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس کی شرح17 فیصد ہوتی ہے لیکن موجودہ شرح 8.27 فیصد تھی، حکومت نے عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے اور قیمتوں میں اضافے کو محدود کرنے کیلئے پٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح کم کی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح6.75 فیصد عائد کی گئی ہے۔
    مٹی کے تیل پر6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر0.20 فیصد عائد کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا موجودہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر نہیں پڑے گا۔
    دوسری جانب نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے6 نومبر کو تیل کی قیمتوں کا تعین 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی، اب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    جس پر اگر حکومت چاہے تو تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیکن اگر حکومت لیوی ٹیکس کو ختم یا مزید کم کردے تو صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا ہے۔ حکومت اس وقت پٹرول پر9.62 روپے اور ڈیزل پر9.14 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس وصول کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں میں ردوبدل کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے اور تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔
    نیوز ایجنسی کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.27 فیصد تھی جسے کم کرکے 1.43 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 10.32 فیصد سے 6.75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر جی اسی ٹی کی شرح 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رہے گی۔ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 5 نومبر سے ہوچکا ہے۔
    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے تک جا پہنچی۔ علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے جبکہ ایل ڈی او کی قیمت 114 روپے 7 پیسے ہوگئی۔حکومت کی جانب سے 5 نومبر سے ایک طرف سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی لیکن دوسری طرف پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا اور اسے 5 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔

  • سلیکٹڈ حکمرانوں سے سارے ظلم کا حساب عام انتخابات میں لیں گے،بلاول بھٹو

    سلیکٹڈ حکمرانوں سے سارے ظلم کا حساب عام انتخابات میں لیں گے،بلاول بھٹو

    عام انتخابات اب زیادہ دور نہیں، نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، تمام جھوٹے مقدمات جلد ختم ہوجائیں گے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے سارے ظلم کا حساب عام انتخابات میں لیں گے، عام انتخابات اب زیادہ دور نہیں، نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، تمام جھوٹے مقدمات جلد ختم ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر سید خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔
    آج فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے، کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگذیر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔
    انہوں نے کہا کہ نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے، جو اب زیادہ دور نہیں۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔

    ہفتہ کو سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانی نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف اٴْرسز ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ ریفرنسز میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کرے گا۔
    آصف زرداری پر اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا، آرسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں ان پر کرپشن کا الزام تھا، احتساب عدالت نے سابق صدر کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا، نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے، نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا، اور آج تک سابق صدر کو نوٹس نہ ہوسکا، گزشتہ سماعت پر نیب نے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

  • ہم حاضرہم قربان :اے وطن پاکستان :دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان وطن پر قربان

    ہم حاضرہم قربان :اے وطن پاکستان :دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان وطن پر قربان

    راولپنڈی:ہم حاضرہم قربان :اے وطن پاکستان :دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان وطن پر قربان ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں دو مختلف واقعات کے دوران دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے مزید تین جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ تربت میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شامل ہیں، سپاہی رمضان کا تعلق سرگودھا اور لانس نائیک لیاقت اقبال کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے سپاہی انعام اللہ شہید ہو گئے۔ سپاہی انعام اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسزملک دشمن عناصرکوشکست دینے کیلئے پرعزم ہے، بلوچستان میں امن واستحکام اورترقی کاعمل متاثرہونےنہیں دینگے۔

  • ایف آئی اے کا چھاپہ ایس ایچ کو رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا

    ایف آئی اے کا چھاپہ ایس ایچ کو رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا

    گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے اے ایس آئی کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا یہ کارروائی ریجنل ڈائریکٹر صفی اللہ گوندل کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے اے ایس آئی محمد یاسین نے ایک شہری سے اندراج مقدمہ کی مد میں 10ہزار روپے رشوت وصول کی تھی جس پر اسے رقم وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر رانا محمد نواز نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر دیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن صفی اللہ گوندل نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت کے مطابق رشوت کا قلعہ قمع کرنے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے اس مشن میں عوام ان کا ساتھ دے اگر کسی محکمہ کا کوئی ملازم یا آفیسر رشوت کا مطالبہ کرے تو اس کیخلاف کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا جائے تاکہ موقع پر کارروائی کرکے اسے گرفتار کیا جا سکے۔